Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • دالبندین،غار میں پناہ لینے والے 6 دہشتگرد جہنم واصل

    دالبندین،غار میں پناہ لینے والے 6 دہشتگرد جہنم واصل

    بلوچستان کے علاقے دالبندین میں فتنہ الہندوستان کیخلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ہوئی ہے

    بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کیلئے سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں ، دالبندین، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب کارروائی میں فتنہ الہندوستان کی تشکیل کا قلع قمع کردیا، سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں تمام 6 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے،دہشت گرد پہاڑی غار میں پناہ لیے ہوئے تھے، جن پر فضائی نگرانی کے ذریعے مسلسل نظر رکھی گئی،سیکیورٹی فورسز کی جانب سے موزوں وقت پر ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا، یہ اہم کامیابی سیکیورٹی فورسز اور خفیہ اداروں کی بہترین ہم آہنگی اور مؤثر رابطے کا نتیجہ ہے، بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے تک فورسز کی جانب سے سیکیورٹی اقدامات جاری رہیں گے

  • گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار روپے ہونی چاہیے، وزیراعلیٰ سندھ

    گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار روپے ہونی چاہیے، وزیراعلیٰ سندھ

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے بلاول بھٹو زرداری کی تجاویز پر عمل کیا ہے، وفاق سے درخواست کی ہے کہ زمینداروں پر ٹیکس کی شرح کو بھی کم کریں، ٹیکس پر چھوٹ دینا پڑے گی زرعی ٹیکس جمع کرانے کی تاریخ بڑھا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ کے کسانوں کو خوشخبری دینے جارہے ہیں، سندھ حکومت چاہتی ہے کہ کسانوں کو مزید سہولیات دی جائیں، جب بھی کسانوں کو سہولیات نہیں دی گئیں گندم کی پیداوار کم ہوئی۔مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے گندم کے حوالے سے بات چیت ہوئی تھی، وفاق نے ہمیں 8 سے 12 لاکھ میٹرک ٹن گندم پروکیورمنٹ کرنے کی اجازت دی، سندھ حکومت چاہتی ہے کہ گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار روپے ہونی چاہیے، وفاقی حکومت نے صوبوں کو اعتماد میں لئے بغیر گندم کی امدادی قیمت 3500 روپے فی من طے کردی، سندھ نے وفاق کی گندم کی امدادی قیمت کو قبول کیا ہے،وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ گندم کی خریدوفروخت پر پابندی کے حوالے سے پنجاب سے بات ہوگی، گندم کی نقل و حمل پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی، کے پی میں گندم کی پیداوار کا مسئلہ ہے، حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر دونوں گندم کو محفوظ رکھ سکتے ہیں، گندم کو فریز یا ریلیز کرنے پر کام جاری ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ گندم امپورٹ کرنے سے پاکستان میں روٹی مہنگی ہوگی، جب تک آئی ایم ایف سے چھٹکارا نہیں ملتا، کوئی نئی شرط عائد ہوسکتی ہے۔

  • کراچی کا شہری سادہ لباس افراد کے ہاتھوں واردات کا شکار

    کراچی کا شہری سادہ لباس افراد کے ہاتھوں واردات کا شکار

    کراچی کا شہری سادہ لباس افراد کے ہاتھوں ڈیجیٹل واردات کا شکار ہوگیا۔ کراچی ایئرپورٹ پر سادہ لباس افراد نے شہری کو روکا اور دفتر لے گئے اور اپنے اکاؤنٹ میں متاثرہ شہری کے اکاؤنٹ سے ساڑھے 8 لاکھ ڈالر ٹرانسفر کرلیے۔

    متاثرہ شہری کو تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا،واردات تیس ستمبر کو کراچی ایئرپورٹ پر پیش آئی، متاثرہ شہری کی عدالت میں درخواست پر ایس ایس پی ملیر کو تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق کیماڑی کے رہائشی نوجوان کو پشاور جاتے ہوئے روکا گیا، متاثرہ شہری نے وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی سے نوٹس لینے کی اپیل کردی۔

  • شمالی وزیرستان، گاڑی پر گولیاں چل گئیں، 6 افراد کی موت

    شمالی وزیرستان، گاڑی پر گولیاں چل گئیں، 6 افراد کی موت

    شمالی وزیرستان میں گاڑی پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا،ڈی پی او نے بتایا کہ مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ فائرنگ کی وجہ سے گاڑی میں آگ لگ گئی،ڈی پی او کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جب کہ مقتولین کی لاشوں کو شناخت کے لیے میر علی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • لڑکیاں عیاشی اور آزادی کی خاطر شادی نہیں کرنا چاہتی۔غزالہ جاوید

    لڑکیاں عیاشی اور آزادی کی خاطر شادی نہیں کرنا چاہتی۔غزالہ جاوید

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ غزالہ جاوید کا کہنا ہے کہ آج کل لڑکیاں عیاشی اور آزادی کی خاطر شادی نہیں کرنا چاہتی۔

    حال ہی میں ماضی کی مقبول اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا،دورانِ پروگرام ان سے سوال پوچھا گیا کہ آج کل لڑکیاں شادی کیوں نہیں کرنا چاہتی،میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کل لڑکیوں کی شادی نہ کرنے یا تاخیر سے کرنے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ لڑکیاں عیاشی اور آزادی چاہتی ہیں، جس کی وجہ سے وہ شادی سے بھاگتی ہیں، کم عمر میں ہونے والی شادیاں کامیاب ہوتی ہیں، اگر آپ کچھ عرصے پیچھے چلے جائیں تو آپ دیکھ سکتے ہیں کہ وہ شادیاں زیادہ کامیاب رہیں جس میں لڑکیوں کی جلدی شادی ہوئی، اور بڑی عمر میں ہونے والی شادیاں اتنی کامیاب نہیں رہیں۔

    انہوں نے میرج بیورو والوں کو لڑکے والوں کی جانب سے موصول ہونے والی ڈیمانڈ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا بھانجا ڈاکٹر ہے، اس نے اپنے لیے لڑکی ڈھونڈتے ہوئے میرج بیورو والوں کو کہا کہ مجھے کسی ڈاکٹر یا انجینئر سے شادی نہیں کرنی بلکہ لڑکی گریجویٹ ہو تاکہ بچوں کو پڑھا لکھا سکے، ان کی تربیت کرسکے

    سوشل میڈیا پر اداکارہ کے انٹرویو کا مذکورہ ویڈیو کلپ وائرل ہوگیا، جس پر صارفین کڑی تنقید کر رہے ہیں اور کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ کیا ڈاکٹر اور انجینئر بچوں کی اچھی تربیت نہیں کرسکتی،ایک اور صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب انجینئر لڑکیوں کا کیا ہوگا آپ کے بھانجے تو ان سے شادی کرنے سے ہی منع کردیا۔

  • مینار پاکستان ورکرز کنونشن پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کیلئے ہے،حافظ طلحہ سعید

    مینار پاکستان ورکرز کنونشن پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کیلئے ہے،حافظ طلحہ سعید

    مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ مینار پاکستان ورکرز کنونشن ملک میں حقیقی تبدیلی لے کر آئے گا،سیاسی جماعتوں کے کھوکھلے نعروں سے عوام مایوس ہو چکے،پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے مرکزی مسلم لیگ تیاری کر رہی ہے، مینار پاکستان ورکرز کنونشن اسی سلسلے کی کڑی ہے،لاکھوں کارکنان مینار پاکستان کے سائے تلے سیاست کی خدمت کا عزم کریں گے،خواتین کی بڑی تعداد بھی کنونشن میں شریک ہو گی.

    ان خیالات کا اظہار مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ طلحہ سعید جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ، مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے صدر محمد سرور چوہدری، سندھ کے صدر فیصل ندیم، خیبر پختونخوا کے صدر عارف اللہ خٹک،عمران لیاقت بھٹی و دیگر نے ورکرز کنونشن کی تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاسوں، پروگراموں سے خطاب کرتے ہوئے کیا.قاری یعقوب شیخ کا کہنا تھا کہ خدمت کی سیاست مرکزی مسلم لیگ کا منشور ہے،ہم الزام تراشیوں کی بجائے خدمت کی سیاست کر رہے ہیں، رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کرنے اور بلدیاتی انتخابات کی تیاری کے سلسلہ میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کارکنان کو ایک نیا ولولہ،جوش و جذبہ دے گا،مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے صدر محمد سرور چوہدری نے بہاولنگر میں اجلاس کی صدارت کی اور کہا کہ ورکرز کنونشن کی کامیابی کے لئے کارکنان دن رات ایک کریں،مینارپاکستان گراؤنڈ 2 نومبر کو جلسوں کے تمام ریکارڈ توڑے گا،مرکزی مسلم لیگ ضلع مٹیاری کے زیر اہتمام مقامی ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیاجس سے مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم ،صدر حیدرآباد عقیل احمد لغاری سمیت دیگر نے خطاب کیا، گوجرانوالہ میں سیکرٹری جنرل گوجوانوالہ حاجی شوکت علی ورک،نائب صدر راشد علی سندھو،و دیگر نے اجلاس سے خطاب کیا، صدر مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد انعام الرحمٰن کمبوہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبداللہ طور، اور دیگر عہدیداران نے D-12 کی بیت المکرم مسجد میں منعقدہ نشست میں شرکت کی اورکارکنان کو کنونشن میں شرکت کی دعوت دی۔ یونین کونسل آڑہ اور چوآسیدن شاہ سٹی میں عبداللہ نثار کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں کارکنان نے مینار پاکستان ورکرز کنونشن میں شرکت کا عزم کیا،صدر خیبر پختونخوا عارف اللہ خٹک کی زیر صدارت نوشہرہ اور چارسدہ میں اجلاسوں کا انعقاد کیا گیا،اس موقع پر عارف اللہ خٹک کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا سے کارکنان کی بڑی تعداد لاہور کنونشن میں شریک ہو گی، شعبہ مسلم ویمن لیگ گوجرانوالہ زیرِ اہتمام خواتین آگاہی پروگرامز کا انعقاد کیا گیا،

  • بنگلہ دیشی عدالت کا 15 فوجی افسران کو جیل بھیجنے کا حکم

    بنگلہ دیشی عدالت کا 15 فوجی افسران کو جیل بھیجنے کا حکم

    بنگلادیش میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے دوران مبینہ طور پر جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل اور ریاستی مظالم میں ملوث اعلیٰ فوجی افسران کے خلاف بڑا عدالتی اقدام سامنے آیا ہے۔ عدالت نے 15 سینئر فوجی افسران کو حراست میں لے کر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

    بنگلادیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ اُس وقت سامنے آیا جب ملزمان کو ضمانت کے لیے ڈھاکا کی ایک خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فوری طور پر تمام افسران کو عدالتی تحویل میں لینے کا حکم دیا۔ذرائع کے مطابق جن افسران کو گرفتار کیا گیا ہے، ان میں پانچ ریٹائرڈ جنرلز بھی شامل ہیں۔ تمام ملزمان کا تعلق یا تو فوجی انٹیلی جنس سے رہا ہے یا ریپڈ ایکشن بٹالین (RAB) سے، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے حسینہ واجد کی حکومت کے دوران سیاسی مخالفین کو خفیہ حراستی مراکز میں رکھا، تشدد کیا اور کئی کو قتل کر دیا۔عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مقدمے میں پیش کیے گئے شواہد سے بظاہر ثابت ہوتا ہے کہ ملزمان نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کیں، جن میں جبری گمشدگیاں، غیر قانونی حراست اور تشدد کے ذریعے ہلاکتیں شامل ہیں۔ عدالت نے اس کیس کو "ریاستی جبر اور انصاف کی بحالی کے لیے ایک اہم موڑ” قرار دیا۔

    واضح رہے کہ 2024 میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک کے دوران ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ان مظاہروں میں حزبِ اختلاف اور طلبہ تنظیموں نے بڑے پیمانے پر شرکت کی تھی۔ بعد ازاں حالات قابو سے باہر ہونے پر شیخ حسینہ واجد ملک چھوڑ کر بھارت چلی گئی تھیں، جہاں وہ تاحال سیاسی پناہ میں ہیں۔

  • کراچی اتناہی گندا تو  پورے پاکستان سے لوگ روزگار کیلئے لوگ کیوں آتے،شرجیل میمن

    کراچی اتناہی گندا تو پورے پاکستان سے لوگ روزگار کیلئے لوگ کیوں آتے،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کورنگی میں کاٹی کے دفتر میں تاجر رہنماؤں سے خطاب میں کہا ہے کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون سرمایہ کاری کے لیے ایک بڑا موقع ہے، جو سی پیک کا حصہ اور پورٹ کے سب سے قریب واقع واحد اکنامک زون ہے۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اس ملک کا معاشی پہیہ تاجر برادری چلاتی ہے، ملک میں زیادہ سے زیادہ انڈسٹریز لگیں گی تو لوگوں کو روزگار ملے گا۔ ڈرائیونگ لائسنس یافتہ خواتین ورکرز اور طالبات مفت پنک ای وی سکوٹر حاصل کر سکتی ہیں۔ یہ سکوٹرز ماحول دوست ہیں اور خواتین کی آسان نقل و حرکت کے لیے سندھ حکومت کا انقلابی قدم ہے،پیپلز پارٹی کے مطالبے پر وفاقی حکومت نے گندم کی امدادی قیمت کا تعین کیا، کسان کو اگر سپورٹ پرائس دی جائے گی تو وہ گندم کاشت کرے گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ اس ملک کا پہیہ اور معیشت تاجر برادری ہی چلاتی ہے۔،ہم سمجھتے ہیں کہ تاجر برادری کو ہم جتی بھی سہولیات دیں گے تب ہی ملک میں صنعتیں لگیں گی اور روزگار ملے گا،لوگ کہتےہیں کراچی بہت گندا ہے، کراچی اتناہی گندا ہے تو پورے پاکستان سے لوگ روزگار کیلئے لوگ کیوں آتےہیں، باقی صوبوں میں سب اچھاہے تولوگ وہاں کیوں نہیں جاتے؟ڈھائی کروڑ کی آبادی ہے،چیلنجز ہیں لیکن مسائل پر قابو پا لیں گے،پاکستان ہم سب کا ہے، جس نے آنا ہے آئے،ہم کوشش کریں گے کہ عوام کو بہتر سہولیات دیں

  • یرموک کی کامیابی پاکستان نیوی کے خطے میں امن و استحکام کے عزم کی مظہر ہے،صدر مملکت

    یرموک کی کامیابی پاکستان نیوی کے خطے میں امن و استحکام کے عزم کی مظہر ہے،صدر مملکت

    پاکستان نیوی کے جہاز یرموک کی کامیاب انسدادِ منشیات کارروائی پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مبارکباد دی ہے

    صدر مملکت آصف زرداری کا کہناتھا کہ پاکستان نیوی کا یہ کارنامہ قومی فخر اور پیشہ ورانہ مہارت کی روشن مثال ہے،یرموک کی کامیابی پاکستان نیوی کے خطے میں امن و استحکام کے عزم کی مظہر ہے،انسدادِ منشیات کی یہ بڑی کارروائی عالمی امن اور سمندری سلامتی کے لئے پاکستان کے کردار کو اجاگر کرتی ہے،صدر آصف علی زرداری نے سعودی قیادت میں مشترکہ میری ٹائم ٹاسک فورس کے تحت کی گئی کارروائی کو باہمی تعاون کی عمدہ مثال قرار دیا،صدرِ مملکت نے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور یرموک کے عملے کو شاندار کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کیا،اور کہا کہ پاکستان نیوی کا کردار عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ اور مثبت تشخص کو مضبوط بنا رہا ہے،

  • وزیر داخلہ نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی سن لی،بلٹ پروف گاڑیاں دینے کا اعلان

    وزیر داخلہ نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی سن لی،بلٹ پروف گاڑیاں دینے کا اعلان

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا حکومت کے انکار کے بعد بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان حکومت کو دینے کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے گاڑیاں بلوچستان کو دینے کی اپیل کی تھی۔

    خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے انکار کے بعد وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلٹ پروف گاڑیاں فوری بلوچستان بھجوانے کا اعلان کردیا۔محسن نقوی نے کہا کہ بلٹ پروف گاڑیاں فوراً بلوچستان بھیج دی جائیں گی، بلوچستان کو بلٹ پروف گاڑیاں ملنے پر انسداد دہشتگردی کی کوششوں کو تقویت ملے گا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ٹویٹ کا جواب دیدیا۔سرفراز بگٹی نے ٹویٹ میں درخواست کی تھی کہ بلوچستان بھی دہشتگردی سے متاثر ہے، خیبرپختونخوا انکاری ہے تو گاڑیاں حکومت بلوچستان کو منتقل کردی جائیں۔