Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • سیلاب، سندھ میں اس وقت تک کوئی تشویشناک صورتحال نہیں ،ناصر حسین شاہ

    سیلاب، سندھ میں اس وقت تک کوئی تشویشناک صورتحال نہیں ،ناصر حسین شاہ

    سندھ کے صوبائی وزیر برائے ناصر حسین شاہ نے سیلابی صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے تمام ممکنہ تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور پنجند پر صورتحال کو واضح طور پر دیکھا جائے گا تاکہ مناسب اقدامات کیے جا سکیں۔

    ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ جب دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ 7 لاکھ کیوسک تک پہنچ جاتا ہے تو اس وقت لوگوں کو نقل مکانی کرنی پڑتی ہے، خاص طور پر خیرپور کے علاقے میں جب پانی 6 لاکھ کیوسک کے قریب پہنچتا ہے تو کچے کے رہائشی علاقے خالی کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ انہوں نے پنجاب میں پانی کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ وہاں جلد حالات بہتر ہوں۔انہوں نے واضح کیا کہ سندھ میں اس وقت تک کوئی تشویشناک صورتحال نہیں ہے تاہم اگر بارشیں زیادہ ہوئیں یا بھارت کی جانب سے مزید پانی چھوڑا گیا تو پریشانی پیدا ہو سکتی ہے۔

    دوسری جانب دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ فلڈ کنٹرول روم کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گڈو بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ موجودہ صورتحال کے مطابق گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 95 ہزار 105 کیوسک جبکہ پانی کا اخراج 3 لاکھ 64 ہزار 104 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔فلڈ کنٹرول روم نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گڈو بیراج پر پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ متوقع ہے، جس کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے چوکنا ہیں اور صورت حال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

    حکومت سندھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔ ریسکیو اور دیگر انتظامی ادارے اپنے اپنے شعبوں میں چوکس ہیں تاکہ کسی بھی مشکل وقت میں فوری کارروائی کی جا سکے۔یہ صورتحال سندھ کے علاوہ پنجاب اور دیگر علاقوں میں بھی سیلاب کے خطرے کی وجہ سے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے، جس کے پیش نظر تمام ادارے الرٹ ہیں۔

  • سیلاب،غیرقانونی تعمیرات کے گرنے پر معاوضہ نہیں مل سکتا،عطا تارڑ

    سیلاب،غیرقانونی تعمیرات کے گرنے پر معاوضہ نہیں مل سکتا،عطا تارڑ

    وفاقی حکومت نے سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لیے 20، 20 لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے ساتھ ہی خبردار کردیا کہ غیرقانونی تعمیرات کے گرنے پر معاوضہ نہیں مل سکتا، کہا کہ جو لوگ آبی گزرگاہوں میں رہتے ہیں انہیں نقصانات کا معاوضہ ادا کرنا ممکن نہیں ہوگا۔وزیرآباد میں صحافیوں سے گفتگو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے طے کیا ہے کہ آئندہ سے آبی گزرگاہوں میں کسی قسم کی تعمیرات کی اجازت نہیں ہوگی۔ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے گھروں، فصلوں اور مال مویشی کے نقصانات کا سروے کیا جارہا ہے۔ پہلی بار بارش کے 3، 4 سسٹم ساتھ ساتھ آئے ہیں، 3 دریاؤں کی طغیانی میں 2 لاکھ سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا، پاک فوج اور انتظامیہ نے بروقت رسپانس دے کر کئی افراد کو بچایا۔

  • بیٹے کی فائرنگ سے زخمی مفتی کفایت اللہ چل بسے

    بیٹے کی فائرنگ سے زخمی مفتی کفایت اللہ چل بسے

    مالاکنڈ: جے یو آئی کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللّٰہ کا بیٹا فائرنگ کے واقعے میں زخمی مفتی کفایت اللّٰہ انتقال کر گئے

    مالاکنڈ میں جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللّٰہ بیٹے کی فائرنگ کے واقعے میں شدید زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مفتی کفایت اللّٰہ کو اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی تھی، لیکن زخموں کی تاب نہ لا کر انہوں نے زندگی کی بازی ہار دی۔

    یہ واقعہ 16 اگست کو پیش آیا تھا جب مفتی کفایت اللّٰہ کے بیٹے معتصم اللّٰہ نے اپنے گھر میں اہل خانہ پر فائرنگ کر دی تھی۔ اس افسوسناک واقعے میں مفتی کفایت اللّٰہ شدید زخمی ہو گئے تھے جبکہ ان کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا جاں بحق ہو چکا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ یہ فائرنگ گھریلو تنازع کی وجہ سے کی گئی۔ ملزم معتصم اللّٰہ کو فوری طور پر گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ اس المناک واقعے نے علاقے میں گہرے دکھ اور صدمے کی لہر دوڑا دی ہے، اور سیاسی و سماجی حلقے اس واقعے کی مذمت کر رہے ہیں۔ مفتی کفایت اللّٰہ کی وفات سے جے یو آئی کے کارکنان میں بھی شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

  • وزیراعظم اور ترکیہ کے صدر  کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    وزیراعظم اور ترکیہ کے صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جمہوریہ ترکیہ کے صدر عزت مآب رجب طیب ایردوان نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا.

    صدر ایردوان نے پاکستان کے مختلف حصوں میں حالیہ سیلاب پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ ترک صدر نے تباہ کن سیلاب کی وجہ سے ہونے والے قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان پر پاکستان کے عوام کے ساتھ اپنے ملک کی یکجہتی کا اظہار کیا اور پاکستان کو کسی بھی مدد کی پیشکش کی۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ امدادی کارروائیوں کے حوالے سے ہر ممکن مدد کے لئے تیار یے۔

    اس مشکل وقت میں ترک صدر کے جذبات کے ساتھ ساتھ مدد کی فراخدلانہ پیشکش پر شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ ٹیلی فون کال پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مضبوط، گہرے اور برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے۔ دونوں فریق ہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے اس سال کے شروع میں ہونے والی اپنی بات چیت اور چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے دوران اپنی آئندہ ہونے والی ملاقات پر بھی گفتگو کی۔

  • حافظ آباد: کوٹ اسحاق میں پھنسے افراد کو ریسکیو کر لیا گیا

    حافظ آباد: کوٹ اسحاق میں پھنسے افراد کو ریسکیو کر لیا گیا

    حافظ آباد کے علاقے کوٹ اسحاق میں گزشتہ پانچ گھنٹوں سے سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے افراد کو شعبہ خدمت خلق مرکزی مسلم لیگ فیصل آباد کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ریسکیو کر لیا۔ متاثرین کے مطابق انہوں نے متعدد بار ریسکیو اداروں اور مقامی انتظامیہ کو اطلاع دی، مگر کوئی مدد نہ پہنچ سکا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور پانچ سے چھ افراد کو اس وقت ریسکیو کیا گیا جب پانی گردنوں تک پہنچ چکا تھا، بعدازاں انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔

    اس موقع پر محمد احسن تارڑ سیکرٹری جنرل پاکستان مرکزی مسلم لیگ فیصل آباد اور ناصر بٹ بھی ریسکیو ٹیم کے ہمراہ موجود تھے، جو متاثرین کو فوری امداد اور سہولیات فراہم کرنے میں پیش پیش ہیں۔

  • سیلاب متاثرین کے لیے الخدمت کی خیمہ بستی میں امدادی سرگرمیاں جاری

    سیلاب متاثرین کے لیے الخدمت کی خیمہ بستی میں امدادی سرگرمیاں جاری

    سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن و امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے دربار عدالت شاہ روڈ، چوہنگ” کے مقام پر دریائے راوی کے سیلاب متاثرین کے لیے قائم الخدمت کی خیمہ بستی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرہ خاندانوں کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اور الخدمت رضاکاروں کی امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی۔دورے کے دوران ضیاء الدین انصاری کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت مغیث شاہد قریشی نے خیمہ بستی کے اقدامات پر بریفنگ دی۔ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خیمہ بستی میں روزانہ 700 سے 800 خاندانوں کو تازہ، صاف اور معیاری کھانا فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ طبی امداد، پینے کے صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی گئی ہے۔اس موقع پرامیر جماعت اسلامی غربی لاہور علی ارتضی حسینی، صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع لاہور غربی طارق علی چٹھہ، صدر جے آئی یوتھ فرحان اسلم سلیمی،سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور عبدالعزیز عابد، انچارچ خیمہ بستی غلام حسین بلوچ اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ رات الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کے رضاکاروں نے دریائے راوی کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سے 100 خاندانوں کو کامیابی سے ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ انہوں نے کہا کہ راوی کا بند ٹوٹنے کی وجہ سے آس پاس کے تمام علاقے زیر آب آ گئے، جہاں کے لوگ بے یار و مددگار تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار دن رات متاثرین کی مدد میں مصروف عمل ہیں۔ کھانے، خیمے، طبی امداد اور محفوظ پناہ گاہیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ ملتان روڈ اور راوی کنارے پر ریسکیو کیمپ قائم کیے گئے ہیں، جہاں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ضیاء الدین انصاری نے بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کی ٹیمیں نہ صرف شہر میں بلکہ سیالکوٹ، نارووال، وزیرآباد، قصور اور دیگر نشیبی علاقوں میں بھی الرٹ ہیں اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر امدادی سرگرمیاں انجام دے رہی ہیں۔آخر میں انہوں نے اہل خیر افراد، اداروں اور تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ آگے بڑھیں اور الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کریں۔

  • لاہور ہائی کورٹ، قومی ایئرلائن کی نجکاری کیخلاف درخواست مسترد

    لاہور ہائی کورٹ، قومی ایئرلائن کی نجکاری کیخلاف درخواست مسترد

    لاہور: لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے قومی ایئرلائن کی نجکاری کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ جسٹس جواد حسن نے درخواست گزاروں کی جانب سے نجکاری کے عمل میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نجکاری کا عمل مکمل طور پر قانون کے دائرے میں اور پرائیویٹائزیشن کمیشن آرڈیننس کے تحت کیا گیا ہے۔

    لاہور ہائی کورٹ نے اپنے تفصیلی فیصلے میں واضح کیا کہ پرائیویٹائزیشن کمیشن آرڈیننس کی دفعات 23 اور 24 کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔ عدالت نے کہا کہ نجکاری کا عمل نہ صرف آرڈیننس بلکہ اس میں کی گئی ترامیم اور قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کیا گیا ہے۔عدالت نے مزید کہا کہ درخواست گزاروں نے نجکاری کے عمل میں مبینہ بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا تھا، تاہم پرائیویٹائزیشن کمیشن وفاقی حکومت کی نجکاری پالیسی پر مکمل عمل درآمد کا پابند ہے اور اس نے اپنے فرائض قانون کے مطابق انجام دیے ہیں۔

    لاہور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ عدلیہ کا کام اقتصادی پالیسی کے سیاسی یا انتظامی فیصلوں میں مداخلت نہیں کرنا بلکہ یہ ہے کہ وہ یقینی بنائے کہ نجکاری کا عمل شفاف، قانونی اور آئینی تقاضوں کے مطابق ہو۔فیصلے میں عدالت نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 18 کے تحت ہر شہری کو تجارت، کاروبار اور صنعت کی آزادی حاصل ہے اور عدالت اس آزادی کو یقینی بنانے کی ذمہ دار ہے۔

  • پنجاب سیلاب،مرکزی مسلم لیگ کی متعدد شہروں میں فری بوٹ سروس

    پنجاب سیلاب،مرکزی مسلم لیگ کی متعدد شہروں میں فری بوٹ سروس

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی پنجاب کے سیلاب متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،مرکزی مسلم لیگ کے ہزاروں رضاکار شہریوں کو محفوظ‌مقامات پر منتقل کر رہے ہیں، گھریلو سامان، جانوروں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقلی کا عمل جاری ہے، دریائے راوی لاہور،قصور،سیالکوٹ سمیت متعدد شہروں میں مرکزی مسلم لیگ نے فری بوٹ سروس کا آغاز کر دیا،ہزاروں افراد میں پکی پکائی خوراک کی تقسیم کا عمل بھی جاری ہے،شاہدرہ لاہور میں مرکزی امدادی کیمپ کا پنجاب کے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے دورہ کیا،

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی ہدایت پر پنجاب،خیبر پختونخوا اور گلگت کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و ریلیف آپریشن جاری ہے،مرکزی مسلم لیگ کے رضاکار شہریوں کو سیلابی پانی سے محفوظ‌مقامات پر منتقلی کے علاوہ کھانے کی تقسیم، علاج معالجہ کا کام بھی کر رہے ہیں،لاہور،قصور،سیالکوٹ ،اوکاڑہ،بہاولپورسمیت متعدد شہروں میں مرکزی مسلم لیگ نے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقلی کے لئے فری بوٹ سروس شروع کر دی ہے، سیلاب کے پیش نظر پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کی جانب سے دریائے راوی پر ایمرجنسی فلڈ ریلیف کیمپ قائم کردیا گیا ہے ،لاہور میں ہی شہریوں‌کو محفوظ مقامات پر منتقلی کے لئے فری بوٹ سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے،مرکزی مسلم لیگ لاہور کے سیکرٹری جنرل مزمل اقبال ہاشمی نے فری بوٹ سروس کا آغاز کیا، پنجاب کے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے دریائے راوی پر لگائے گئے ایمرجنسی فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور مرکزی مسلم لیگ کے ریسکیو و ریلیف کے کاموں کو سراہا.علی پور شرقی گجرات گاؤں میں مرکزی مسلم لیگ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل انجنیئر حارث ڈار نے سیلاب سے متاثرہ جگہوں کا دورہ کیا،امدادی کاموں کا جائزہ لیااور کہا کہ مرکزی مسلم لیگ متاثرین کی بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رکھے گی.10 گاؤں یہاں متاثر ہوئے ہیں، متاثرین میں پکی پکائی خوراک تقسیم کی جا رہی ہے.

    مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے سیالکوٹ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،سیالکوٹ میں فری بوٹ سروس شروع کی گئی ہے، 2 کشتیوں کے ذریعے 150 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، 500 سے زائد افراد کو ٹریکٹر ٹرالیوں کے ذریعے مرکزی مسلم لیگ کے رضاکاروں نے سیلابی پانی سے محفوظ مقام پر منتقل کیا، مرکزی مسلم لیگ کے رضاکاروں کی جانب سے جانوروں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقلی کا عمل جاری ہے، سیالکوٹ کے مختلف علاقوں سے 15 جانوروں کو بھی ریسکیو کیا گیا،2500 متاثرین میں پکی پکائی خوراک بھی تقسیم کی گئی. قصور میں بھی مرکزی مسلم لیگ کا ریسکیو آپریشن جاری ہے،نارووال میں بھی مرکزی مسلم لیگ کے رضاکاروں نے فری بوٹ سروس کے ذریعے متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کیا،رات 11 بجے مرکزی مسلم لیگ کنگن پور کی خدمت خلق کی ٹیم نے دریا ئے ستلج قلعی شاہو پتن سے ایک خاندان اور جانوروں کو ریسکیو کیا ،دریائے ستلج ،کنگن پور کے علاقہ سے مرکزی مسلم لیگ رضاکاروں نے مجموعی طور پر100 سے زائد خاندانوں کو سیلابی پانی سےنکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا، اس موقع پر متاثرہ افراد میں کھانا بھی تقسیم کیا گیا،گنڈا سنگھ کے علاقے میں مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے 300 افراد میں خوراک تقسیم کی گئی،حافظ آباد کے علاقے کوٹ اسحاق میں شعبہ خدمت خلق فیصل آباد کی ٹیمیں سیلاب میں پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں۔ اس موقع پر محمد احسن تارڑ سیکرٹری جنرل مرکزی مسلم لیگ فیصل آباد اور ناصر بٹ بھی ریسکیو ٹیم کے ساتھ موجود ہیں ،سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے افراد کو شعبہ خدمت خلق فیصل آباد کی ٹیم نے بروقت ریسکیو کر لیا۔ متاثرین کے مطابق انہوں نے متعدد بار ریسکیو اداروں اور مقامی انتظامیہ کو اطلاع دی مگر کوئی مدد نہ پہنچ سکی۔ اطلاع ملنے پر مرکزی مسلم لیگ کی ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور پانچ سے چھ افراد کو اس وقت بچایا گیا جب پانی گردنوں تک پہنچ چکا تھا۔منڈی احمد آباد اوکاڑہ میں مرکزی مسلم لیگ نے فری بوٹ سروس شروع کر دی ہے،انجینئر محمد عمران سیکرٹری جنرل پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع اوکاڑہ نے رضاکاروں کے ہمراہ دریائے ستلج کا دورہ کیا اور امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی،تحصیل ڈسکہ میں بھی مرکزی مسلم لیگ کا ریسیکیو آپریشن جاری ہے، چھٹی کھیوا چنیوٹ میں مرکزی مسلم لیگ کے رضاکار ریسکیو میں مصروف ہیں، سیلابی علاقے سے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہاہے،پاکپتن میں عارف والا اور چک الوکی کے مقام پہ دریائے ستلج میں آنے والے سیلاب سے متاثرہ شہریوں کے لیے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی طرف سے ریلیف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے. پاک پتن میں 500 افراد کو پکا پکایا کھانا دیا گیا جبکہ 100 سے زائد مریضوں کا علاج معالجہ کیا گیا،شہریوں کے سیلابی پانی سے انخلاء کے لیے بوٹ سروس بھی شروع کر دی گئی ہے.

    مرکزی مسلم لیگ ملتان کے سیکرٹری جنرل حافظ ابوالحسن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دریائے چناب محمد پور گھوٹہ قاسم بیلہ کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مرکزی مسلم لیگ کی ریسکیو ٹیمیں اور رضاکار اپنے بھائیوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ،مرکزی مسلم لیگ بہاولپورکے سیکرٹری جنرل رانا سیف اللہ نے مرکزی مسلم لیگ کے رضاکاروں کے ہمراہ بہاولپور دریائے ستلج کے قریب بستیوں میں سیلابی صورتحال کاجائزہ لیا،شعبہ خدمت خلق پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی ریسکیو ٹیمیں ڈسٹرکٹ راجن پور میں بھی متحرک کر دی گئی ہیں.

    مرکزی مسلم لیگ پشاور کے رضاکار ضلعی سیکرٹری جنرل انعام اللہ کی قیادت میں ریسکیو و ریلیف آپریشن کے لئے سیالکوٹ پہنچ چکے ہیں،مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر مرکزی مسلم لیگ سندھ کے تمام ذمہ داران و کارکنان الرٹ رہیں۔ علاوہ ازیں خیبر پختونخوا ،گلگت کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھی مرکزی مسلم لیگ کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں

  • کرم فسادات میں جلنے والے  بگن بازار کی تعمیر نو، ریاست اور عوام کے تعاون کی عمدہ مثال

    کرم فسادات میں جلنے والے بگن بازار کی تعمیر نو، ریاست اور عوام کے تعاون کی عمدہ مثال

    کرم کے فسادات میں جلنے والے بگن بازار کی تعمیر نو، ریاست اور عوام کے تعاون کی عمدہ مثال ہے

    کرم 2025 — امن کی جیت ہوئی، ریاستی اداروں اور عوامی اشتراک سے کرم کے فسادات میں جلنے والے بگن بازار ایک بار پھر سے آباد ہو گیا ۔22 نومبر 2024 کو مقامی فریقین کے جھگڑے کے دوران بگن بازار کو جلا دیا گیا تھا۔جنوری 2025 میں مقامی افراد اور فریقین کے مابین امن معاہدہ ہوا جس نے کرم میں دہائیوں پرانی دشمنی ختم کی۔جنوری میں ہونے والے امن معاہدے کے بعد بگن بازار کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا۔16 مئی 2025 کو پاک فوج کی انجینئرنگ کور اور ضلعی انتظامیہ نے بگن بازار کی مرمت کا آغاز کیا گیا۔

    102 دکانوں سمیت نیشنل بینک، نادرہ آفس، گورنمنٹ ہائی سکول، مدرسہ، انتظارگاہ اور سٹریٹ لائٹس کی تعمیر و بحالی مکمل کر لی گئی۔بگن بازار کے 101 دکانوں کی چابیاں تاجروں کے حوالے کر دی گئیں۔چابیاں بگن کے گورنمنٹ ہائی اسکول میں منعقدہ تقریب کے دوران مالکان کے سپرد کی گئیں۔ تاجروں اور عمائدین نے صوبائی حکومت اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔کرم میں قائم ہونے والا امن عوام اور ریاست کی مشترکہ جیت ہے،عوام نے بگن بازار کی بروقت تعمیر نو اور امن کی بحالی پر پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

  • راولپنڈی ، 7 سالہ بچی کی میت قبر سے غائب، تحقیقات کا مطالبہ

    راولپنڈی ، 7 سالہ بچی کی میت قبر سے غائب، تحقیقات کا مطالبہ

    راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا میں 7 سالہ بچی کی میت قبر سے اچانک غائب ہو گئی، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ متوفی بچی کے والدین نے فوری طور پر تھانہ دھمیال کی چوکی پولیس کو درخواست دے کر واقعے کی رپورٹ درج کروائی ہے۔

    بچی کے ماموں کا کہنا ہے کہ بچی کا 26 اگست کو انتقال ہوا تھا اور تیسرے دن دعا کے لیے قبر پر جانے پر انہیں کفن قبر سے باہر پڑا ملا، جو کہ انتہائی تشویشناک بات ہے۔ اس واقعے نے علاقے میں شدید تشویش اور غم و غصہ پیدا کر دیا ہے۔علاقہ مکینوں نے اس افسوسناک واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ پتہ چلایا جا سکے کہ میت قبر سے کیوں اور کیسے غائب ہوئی۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی انسانی مداخلت ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

    دھمیال پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قبر پر سیکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے ہیں تاکہ مزید وقوعات سے بچا جا سکے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر قبر کی بے حرمتی کے واضح شواہد نہیں ملے، تاہم معزز عدالت سے اجازت لے کر قبر کشائی کی جائے گی تاکہ حقائق کو سامنے لایا جا سکے۔پولیس نے مزید کہا کہ قبر کشائی کا عمل جاری ہے اور اس کے بعد قانون کے مطابق تمام ممکنہ کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ انصاف یقینی بنایا جا سکے۔