Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • مودی کا آئی این ایس وکرانت پر خطاب ،آپریشن سندور میں ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش قرار

    مودی کا آئی این ایس وکرانت پر خطاب ،آپریشن سندور میں ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش قرار

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا دیوالی کے موقع پر طیارہ بردار بحری جنگی جہاز آئی این ایس وکرانت پر خطاب پر بڑے پیمانے پر تنقید کی جا رہی ہے۔ مودی کے خطاب کا مقصد آپریشن سندور کی ناکامیوں اور بھارت کی دفاعی کمزوریوں پر پردہ ڈالنا تھا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آزادانہ اعداد و شمار اور دفاعی تجزیے مودی کے "بحری طاقت” کے دعوؤں اور بھارت کی حقیقی دفاعی تیاری کے درمیان واضح تضادات کو بے نقاب کرتے ہیں ، جس سے عالمی برادری کے سامنے بھارت کی ساکھ مزید کمزور ہو رہی ہے۔ مودی کا بھارت کو دنیا کا سب سے بڑا دفاعی برآمد کنندہ بنانے کا دعویٰ زمینی حقائق سے متصادم ہے۔2024-25ء میں بھارت کی دفاعی برآمدات محض 2.1 بلین ڈالر تھیں جبکہ درآمدات 13.5 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج میں اب بھی چھوٹے ہتھیاروں ، ٹینکوں اور توپ خانے کی شدید کمی ہے ، جبکہ بحریہ پر 230 ارب روپے کے منصوبے آئی این ایس وکرانت کو ترجیح دی گئی ، جسے ناقدین نے سفید ہاتھی قرار دیا ہے۔مودی کا یہ دعویٰ کہ آپریشن سندور میں بھارت نے دشمن کو شکست دی ، آزاد عالمی اداروں جیسے SIPRI اور Janes Defence کی رپورٹس کے مطابق غلط ہے۔ ان کے مطابق بھارت نہ تو لائن آف کنٹرول پر کوئی فیصلہ کن فتح حاصل کی ا ور نہ ہی آئی این ایس وکرانت نے کوئی جنگی مشن انجام دیا۔

    دفاعی تجزیہ نگاروں نے خبردار کیا ہے کہ بھارتی افواج کو سیاسی بیانیے کا حصہ بنانا اور ہندوتوا نظریات کو مسلح اداروں میں داخل کرنا ملک کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔اگرچہ آئی این ایس وکرانت کو "آتم نربھر بھارت” کی علامت قرار دیا گیاہے، مگر رپورٹ کے مطابق اس کے 40 فیصد سے زائد پرزے درآمد شدہ ہیں اور یہ منصوبہ 8 سال تاخیر اور 50 فیصد زائد لاگت سے مکمل کیا گیا ہے ۔بھارت کی سکیورٹی کی مجموعی صورتحال تشویشناک ہے۔ گزشتہ سال ماؤنواز گوریلوں کے حملوں کے 21 سو سے زائد واقعات پیش آئے جبکہ مقبوضہ کشمیر ، لداخ اور پنجاب میں آزادی کی تحریکیں اب بھی ریاستی کنٹرول کو چیلنج کر رہی ہیں۔ ان مسائل کو حل کرنے کے بجائے ، مودی کی تقاریر بیرون ملک طاقت کا تاثر دینے اور اندرون ملک اختلاف رائے دبانے کی کوشش قرار دی جا رہی ہے ۔تجزیہ کاروں کے مطابق آئی این ایس وکرانت پر نریندر مودی کا خطاب حقیقت سے زیادہ ایک سیاسی پروپیگنڈا اور بھارت کی داخلی اور خارجی کمزوریوں کو چھپانے کی ایک علامتی کوشش تھی۔

  • مودی حکومت کسانوں کے جائز مسائل کو نظر انداز کرنے لگی

    مودی حکومت کسانوں کے جائز مسائل کو نظر انداز کرنے لگی

    بھارت میں قابض مودی حکومت کسانوں کے جائز مسائل کو نظر انداز کرنے لگی

    مودی کی ناکام زرعی پالیسیاں اور نااہلی لاکھوں کسانوں کو خود کشی اور موت کی طرف دھکیلنے لگیں ،نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق؛بھارت میں 2014 سے 2023 تک ایک لاکھ گیارہ ہزار سے زائد کسان اپنی خود کشی کر چکے ہیں،2023 میں بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں سب سے زیادہ اموات کے ساتھ 10 ہزار سے زائد کسانوں نے خودکشی کی،انٹرنیشنل جرنل آف ٹرینڈ ان سائنٹیفک ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے مطابق بھارتی کسانوں کی خودکشی کی بڑی وجہ میں 38.7 فیصد قرض جبکہ 19.5 فیصد زرعی مسائل شامل ہیں

    مودی کی ناقص پالیسیاں ہر روز تقریباً 31 بھارتی کسانوں کی زندگیاں لے لیتی ہیں ،کسانوں کو دگنی آمدنی کا جھانسہ دیکر چالاک مودی نے لاکھوں انسانوں کو قرض دار بنا دیا،مودی کے نام نہاد شائننگ انڈیا میں فصل بیمہ کے نظام کی ناکامی نے کسانوں کوتباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ،نام نہاد ترقی کے نعروں کے پیچھے کسانوں کی خودکشی کا سلسلہ انتہا پسند مودی کی سفاک کابینہ کے منہ پر طمانچہ ہے ،بھارت کے دیہی علاقوں میں بڑھتا ہوا عدم اطمینان جابر مودی کی نا اہل سیا ست کی علامت ہے

  • سینٹورس مال میں ملازمت کے بہانے خاتون سے زیادتی

    سینٹورس مال میں ملازمت کے بہانے خاتون سے زیادتی

    اسلام آباد سینٹورس مال میں خاتون سے زیادتی کی اطلاع،خاتون نے 15پر کال کرکے پولیس کو طلب کرلیا۔تھانہ مارگلہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ دو ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کردیا گیا۔

    وفاقی دارالحکومت میں قائم نجی شاپنگ مال سنٹورس کے رہائشی اپارٹمنٹ میں خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔ متاثرہ خاتون نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کے بعد پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے شکایت درج کرائی۔خاتون کی شکایت پر مارگلہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ متاثرہ کو میڈیکل کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور ابتدائی تحقیقات کا آغاز کردیا۔پولیس نے حراست میں لیے گئے دونوں ملزمان سے بھی تفتیش شروع کردی۔

    درج مقدمے میں سائلہ عائشہ اشرف دختر محمد اشرف نے کہا کہ سکنہ چک نمبر 165/EB ڈاک خانه و تحصیل عارف والا ضلع پاکپتن حال میرا آبادی جعفر چوک 12-G اسلام آباد کی رہائشی ہوں تقریبا دس دن پہلے میں اپنے گاؤں سے اسلام آباد جاب کے سلسلے میں آئی تھی کہ مورخہ 13.10.2025 کو میں نے بذریعہ فیس بک ایڈ جاب کی تلاش کر رہی تھی کہ علیزے کال سنٹر 1 / 69 نزد نیشنل گلاس ہاؤس میں نے کال کر کے پوچھا تو مجھے انہوں نے کہا کہ آپ جاب کے لئے آجائیں تو میں وہاں 04:00 بجے شام کال سنٹر گئی، ریسپشن پر اسامہ عرف علی ملا،جس نے مجھے کہا کہ آپ یہاں بیٹھیں آپ کو کال سینٹر بھجواتے ہیں تقریبا پونے گھنٹے بعد دونوجوان لڑکے آگئے جن کے نام و پتہ جات 1۔ فیصل جلال ولد نور محمد شاہ سکنہ کرک 2۔ سید حفیظ اللہ ولد سید حمید اللہ سکنہ مردان معلوم ہوئے اور مجھے اپنافون نمبر 0335.9132100 بھی دیا اور میں کچھ دنوں کے لئے لاہور چلی گئی، لاہور سے واپس آئی تو آج مورخہ 21.10.2025 کو بوقت 10/11 بجے دن میں نے فیصل جلال سے رابطہ کیا جس نے مجھے کہا کہ آپ سینٹورس آجائیں تو میں تقریبا 12 بجے دن سینٹورس مال آئی تو میں نے دوبارہ رابطہ کیا کہ سینٹورس مال آگئی ہوں تو انہوں نے ایک لڑکے جس کا نام سید حفیظ اللہ ہے نیچے آیا اورمجھے لے کر سینٹورس مال کے اندر او پر اپنے فلیٹ نمبر 606 فلور نمبر 6 میں بذریعہ لفٹ لے کر گیا اور فلیٹ کے اندر جاتے ہی مجھے ان دونوں نے بٹھایا تقریبا ایک گھنٹہ میرے ساتھ گپ شپ لگاتے رہے تو میں نے ان سے کہا کہ بھائی میری جاب کا مجھے بتائیں تو فیصل جلال نے میرے ساتھ زبر دستی جنسی زیادتی کی میرے منع کرنے پر مجھے تھپڑوں مکوں سے مار تارہا تقریبا آدھا گھنٹہ میرے ساتھ زیادتی کرتا رہا اس کے بعد خود دوسرے کمرے میں چلا دوسرے کو میرے پاس بھیج دیا جس نے بھی میرے منع کرنے کے باوجود مجھ سے زبر دستی جنسی زیادتی کی اور مجھے تھپڑوں سے مار تا رہا میں شور کرتی رہی لیکن دروازے بند تھے میری آواز باہر نہ جاری تھی کچھ دیر بعد یہ دونوں غسل کرنے کے لئے باتھ روم چلے گئے اور میں خود موقع پا کر دوسرے کمرے میں چلی گئی اور 15 پر پولیس کو کال کی اس دوران دونوں نے میرے فون کی آواز سن کر مجھے تھپڑوں سے مارا .

  • جی ایچ کیو حملہ کیس،تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیشی کا حکم

    جی ایچ کیو حملہ کیس،تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیشی کا حکم

    انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

    انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی،آج کی سماعت میں طلب کئے گئے تین گواہ پولیس سب انسپکٹرز عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس کی وجہ سے عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔

    عدالت میں جمع کرائی گئی پولیس رپورٹ کے مطابق افسران گواہ کرکٹ سٹیڈیم سکیورٹی ڈیوٹی پر ہیں، جس کی وجہ سے گواہ عدالت پیش نہیں ہوسکتے،عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی اور آئندہ تاریخ پر 3 گواہوں کو اڈیالہ جیل میں پیش ہونے کے نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت نے تمام ملزمان کو بھی 5 نومبر کو جیل عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا،سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بھی عدالت میں پیشی کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔

  • پتنگ بازی،لاہور میں گلے پر ڈور پھرنے سے ایک اور جان چلی گئی

    پتنگ بازی،لاہور میں گلے پر ڈور پھرنے سے ایک اور جان چلی گئی

    لاہور شہر میں ڈور پھرنے کا واقعہ، نوجوان جان بحق ہو گیا

    اکیس سالہ نوجوان کام سے گھر لوٹ رہا تھا، گلہ پر ڈور پھر گئی،ڈور پھرنے سے اکیس سالہ موٹر سائیکل نوجوان کی گردن کٹ گئی،نعمان یوسف کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، راستہ میں دم توڑ گیا، مرحوم نعمان کے کزن عثمان نے شناخت کی، عثمان ہسپتال میں علاج معالجہ کے لئے موجود تھا،مرحوم نعمان میڈیکل ریپ کا کام کرتا تھا، نعمان کی میت گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا،اہل علاقہ اور گھر والے دکھ سے نڈھال ہوگئے

    مرحوم گھر کا بڑا بیٹا اور اکیلا کمانے والا تھا،مرحوم کا ایک چھوٹا بھائی، دو بہنیں ہیں،مرحوم نعمان کے والد اور والدہ غم سے نڈھال ،پولیس کے مطابق ڈور پھرنے کا واقعہ تھانہ نواں کوٹ کے علاقہ میں پیش آیا ہے،رات گئے، تھانہ مزنگ، اچھرہ، نواں کوٹ، سمن آباد، کینال،سوڈیوال اور فیروز پور روڈ سمیت دیگر علاقوں میں پتنگ بازی ہو رہی تھی،

  • سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، دہشتگردوں کو بھاری نقصان

    سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، دہشتگردوں کو بھاری نقصان

    ملک کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران دہشت گرد تنظیموں کو بھاری نقصان پہنچایا، کئی اہم کمانڈرز ہلاک جبکہ متعدد گرفتار کیے گئے۔ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں سیکیورٹی کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے جاری آپریشنز میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔

    ضلع خضدار کے علاقے زہری میں ایک بڑے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے چھ اعلیٰ کمانڈرز سمیت 14 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ ذرائع کے مطابق، یہ کارروائی دو مراحل پر مشتمل تھی جس میں فضائی اور الیکٹرانک نگرانی کی گئی، فضائی جیمبرز کے ذریعے دہشتگردوں کے رابطے منقطع کیے گئے، اور زمینی دستوں نے ٹھکانوں پر دھاوا بول کر انہیں تباہ کر دیا۔ زہری، بی ایل اے کی سرحد پار سرگرمیوں کا ایک اہم راستہ رہا ہے، جہاں سے تنظیم نے اگست اور ستمبر میں متعدد حملے کیے تھے۔

    دشت میں آپریشن کے دوران دو دہشتگرد مارے گئے جبکہ دھماکہ خیز مواد، خودکش جیکٹس اور بارودی ڈرمز برآمد کیے گئے۔ پنجگور میں ایک ریاستی حمایت یافتہ ملیشیا پر حملے میں چھ افراد کی شہادت کی اطلاع ہے۔ تربت کے علاقے ٹگران آباد میں فائرنگ سے نور احمد شہید اور محب شدید زخمی ہو گئے۔ مستونگ میں بی ایل ایف نے ایف آئی اے پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے جبکہ نوشام (ضلع کچھی) میں یو بی اے نے فوجی ٹرک پر آئی ای ڈی حملہ کیا۔ سبی میں سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا، جس سے علاقہ کلیئر کر لیا گیا۔

    خیبر پختونخواہ: باجوڑ، اورکزئی، لکی مروت، بنوں، ٹانک اور پشاور
    شاہی ٹنگی، باجوڑ میں دہشتگرد مارا گیا، جبکہ وارا ماموند میں ایک سیکیورٹی چوکی پر ڈرون حملہ کیا گیا جس میں جزوی نقصان ہوا۔ اورکزئی میں پولیس پوسٹ پر حملہ ناکام بنایا گیا۔ لکی مروت سے پولیو ورکر کو اغوا کر لیا گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔ بنوں میں اغوا کی وارداتوں میں اضافہ دیکھا گیا، تین پولیس اہلکاروں کو مذاکرات کے بعد رہا کروا لیا گیا۔ ٹانک میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار حکمت اللہ کی ایک ویڈیو جاری کی جس میں اسے زبردستی اعتراف جرم کرایا گیا۔ پشاور کے علاقے حیات آباد میں پراپرٹی ڈیلر کے گھر پر دستی بم حملہ کیا گیا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم خوف و ہراس پھیل گیا۔

    سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کچے کے علاقے سے ہتھیار ڈالنے والے ڈاکوؤں کو بحالی پروگرام کے تحت تربیت اور روزگار فراہم کیا جائے گا تاکہ انہیں معاشرے کا کارآمد فرد بنایا جا سکے۔

  • پاکستانی ٹی وی چینل نے برطانوی عدالت میں مریم نواز سے معافی مانگ لی

    پاکستانی ٹی وی چینل نے برطانوی عدالت میں مریم نواز سے معافی مانگ لی

    توشہ خانہ الزامات میں گھڑی کے معاملے پر پاکستانی ٹی وی چینل نے برطانوی عدالت میں مریم نواز شریف سے معافی مانگ لی۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے برطانیہ میں ایک اہم قانونی فتح حاصل کرلی، مریم نواز نے یو کے ہائی کورٹ میں ’گلیکسی براڈ کاسٹنگ نیٹ ورک یو کے‘کے نام سے چلنے والے نجی نیوز چینل کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا،یہ دعویٰ اُس پروگرام کے حوالے سے تھا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ مریم نواز نے بیوروکریٹس کے ساتھ مبینہ کرپشن کے ذریعے توشہ خانہ کی گھڑی خریدی تھی۔، 17 نومبر 2022 کو نشر ہونے والے ٹاک شو میں الزام لگایا گیا تھا کہ مریم نواز نے بیوروکریٹس کے ساتھ بدعنوانی پر مبنی ملی بھگت سے توشہ خانہ (سرکاری تحائف کا ذخیرہ) سے ایک گھڑی حاصل کی جس کی اصل مالیت 10 لاکھ روپے تھی مگر وہ صرف 45ہزار روپے میں خریدی گئی۔

    مریم نواز کا مقدمہ برطانیہ کی ہائی کورٹ میں ان کے وکلاء کی جانب سے دائر کیا گیا تھا، جن کی نمائندگی ڈاؤٹی اسٹریٹ چیمبرز کے بیرسٹر ڈیوڈ لیمر اور اسٹون وائٹ سولی سیٹرز کی سعدیہ قریشی اور عشرت سلطانہ کر رہے تھے،نجی ٹی وی چینل نے توشہ خانہ الزامات میں گھڑی کے معاملے پر برطانوی عدالت میں مریم نواز شریف سے معافی مانگ لی۔،نجی چینل کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں کہا گیا کہ ہم غیر ارادی طور پر غلط معلومات کی بنیاد پر لگائے گئے الزامات پر مریم نواز کو پہنچنے والی اذیت اور نقصان پر معذرت خواہ ہیں۔

  • پاکستان نے معاشی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں،وزیر خزانہ

    پاکستان نے معاشی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں،وزیر خزانہ

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سیلاب کے باعث رواں سال 4 فیصد ترقی کا ہدف مشکل قرار دےد یا۔

    چینی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہاکہ پاکستان نے معاشی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری، افراطِ زر میں کمی اور پالیسی ریٹ میں کمی ہوئی جب کہ موجودہ زرمبادلہ ذخائر ڈھائی ماہ کی درآمدات کے لیے کافی ہیں،مہنگائی کی شرح اب سنگل ڈیجٹ میں آچکی ہے، معاشی کامیابیوں کو عالمی سطح پر بھی سراہا گیا، 3 بڑی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کی، گزشتہ مالی سال میں ملک کی جی ڈی پی میں 3 فیصد اضافہ ہوا جب کہ رواں سال 4 فیصد سے زائد کی ترقی کا ہدف تھا لیکن سیلاب سے یہ کچھ متاثر ہوسکتی ہے تاہم اس کے باوجود پُرامید ہیں کہ رواں مالی سال 3.5 فیصد شرح نمو حاصل کرلیں گے۔

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، چین سے سرمایہ کاری کے نئے مواقع بھی زیر غور ہیں۔

  • وزیراعلیٰ بلوچستان نے وفاق سے بلٹ پروف گاڑیاں مانگ لیں

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے وفاق سے بلٹ پروف گاڑیاں مانگ لیں

    پولیس کی بلٹ پروف گاڑیوں پر وفاق اور خیبرپختونخوا کے تنازع میں بلوچستان حکومت سامنے آ گئی

    وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ خیبرپختونخوا کی طرح بلوچستان بھی دہشتگردی سے متاثر ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی سے درخواست ہے کہ کے پی حکومت بلٹ پروف گاڑیاں نہیں لےرہی تو ہمیں دےدیں، بلوچستان کو دہشتگردی کے خلاف مؤثر اقدامات کے لیے اضافی حفاظتی سامان درکار ہے۔

    واضح رہے کہ وفاقی وزارت داخلہ نے کے پی پولیس کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں آئی جی کے پی کے حوالے کی تھیں مگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاق کی جانب سے پولیس کو دی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنےکی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ نے الزام عائد کیا ہےکہ وفاق نے خیبرپختونخوا کو ناقص گاڑیاں دی ہیں

  • سعودی ولی عہد کا 7 برس بعد نومبر میں امریکا کا دورہ طے

    سعودی ولی عہد کا 7 برس بعد نومبر میں امریکا کا دورہ طے

    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 18 نومبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق یہ دورہ کئی حوالوں سے تاریخی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ شہزادہ محمد بن سلمان تقریباً سات سال بعد پہلی مرتبہ امریکا کا دورہ کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد کے اس دورے کا بنیادی مقصد امریکا اور سعودی عرب کے درمیان ایک نئے دفاعی معاہدے پر بات چیت کرنا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے فوجی تعاون، انٹیلی جنس شیئرنگ، اور خطے کی سلامتی سے متعلق امور زیرِ غور آئیں گے۔

    ذرائع کے مطابق دفاعی معاہدے میں جدید اسلحے کی فراہمی، تربیت، اور خطے میں مشترکہ دفاعی نظام کے قیام پر بھی بات چیت ہوگی۔ اطلاعات کے مطابق وائٹ ہاؤس حکام ملاقات کے دوران معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جس میں دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود شریک ہوں گے۔

    سفارتی ماہرین کے مطابق یہ ملاقات مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ سیاسی صورتحال میں ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتی ہے۔ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ محمد بن سلمان کا یہ دورہ نہ صرف دفاعی تعلقات بلکہ اقتصادی اور توانائی کے شعبوں میں بھی نئے مواقع پیدا کرے گا۔