Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائیاں

    خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائیاں

    خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، دہشت گردوں کے خلاف بڑے آپریشنزز کئے گئے

    ملک کے مختلف حصوں میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں، اسمگلرز اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ دوسری جانب کئی علاقوں میں عوام نے افواجِ پاکستان کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے ریلیاں بھی نکالیں۔

    شمالی وزیرستان: اسپین وام میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 23 دہشت گرد ہلاک
    ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے تحصیل اسپین وام کے علاقے ابا خیل اور بوبالی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بڑا آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔شدید فائرنگ کے تبادلے میں 23 دہشت گرد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔ منارہ مسجد کے قریب 18 سے 20 عسکریت پسند مارے گئے، جبکہ دیگر علاقوں میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانے نشانہ بنائے گئے۔
    فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا خاتمہ کیا جا سکے۔ حکام نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں قیامِ امن کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔

    پاک افغان سرحد: افغان اسمگلرز کی دراندازی ناکام، سات ہلاک
    خیبر پختونخوا کے پاک افغان سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے افغان اسمگلرز کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔فائرنگ کے تبادلے میں سات افغان اسمگلرز موقع پر ہی مارے گئے جن کی شناخت اسمٰعیل، یونس، دلبر، عبدالبصیر، عبدالحادی، متی اللہ اور زلمی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق اسمگلرز غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں گشت مزید بڑھا دیا ہے تاکہ آئندہ کسی بھی دراندازی کو روکا جا سکے۔

    باجوڑ: دہشت گرد سے جھڑپ، ایک ہلاک

    باجوڑ کے ماموند علاقے میں سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔فورسز کے مطابق دہشت گردوں نے معمول کے گشت کے دوران فورسز پر فائرنگ کی تھی۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

    چترال: افغان جارحیت کے خلاف عوامی احتجاج، پاکستان آرمی سے اظہارِ یکجہتی
    چترال میں افغان سرحدی خلاف ورزیوں کے خلاف بڑی عوامی ریلی نکالی گئی۔شرکاء نے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ اور ’’ہندوستان کا دوست غدار‘‘ کے نعرے لگائے اور مسلح افواج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ریلی میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، مقامی عمائدین اور سیاسی نمائندوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے اعلان کیا کہ پاکستان کے عوام اپنی افواج کے ساتھ ہیں اور ملک کے دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

    خیبر پختونخوا: بھتہ خوری کے 893 مقدمات، 871 گرفتار، 610 افغانستان فرار
    سرکاری اعدادوشمار کے مطابق صوبے میں اب تک 893 مقدمات بھتہ خوری کے درج ہو چکے ہیں۔سی ٹی ڈی کے مطابق بھتہ خور افغان سم کارڈز کے ذریعے تاجروں، سیاستدانوں اور کاروباری شخصیات سے رقوم طلب کر رہے تھے۔اب تک 871 ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں جبکہ 610 مبینہ طور پر افغانستان فرار ہو گئے ہیں۔حکام نے کہا ہے کہ خفیہ اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھتے ہوئے ان نیٹ ورکس کی جڑیں اکھاڑنے کا عزم کیا گیا ہے۔

    ڈیرہ اسماعیل خان: دہشت گرد حملہ ناکام، فورسز محفوظ
    ڈیرہ اسماعیل خان کے درابن پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع عاشق پوسٹ پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔فائرنگ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ حکام نے فورسز کی چوکسی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

    تیرہ میدان، خیبر: ٹی ٹی پی کے دو بڑے مطالبات
    تیرہ میدان میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے 100 رکنی جرگے کے سامنے دو مطالبات پیش کیے ہیں پاکستان میں شریعت پر مبنی نظام کا نفاذ،سابق فاٹا طرز کے مقامی ڈھانچوں کی بحالی۔جرگہ اب یہ مطالبات حکومتِ پاکستان تک پہنچائے گا، جبکہ مذاکراتی سیزفائر آج رات ختم ہو رہا ہے۔

    سنٹرل کرم: ممکنہ فوجی آپریشن کے خدشے پر نقل مکانی
    مرکزی کرم میں ممکنہ فوجی آپریشن کی اطلاعات کے بعد علاقے سے بڑی تعداد میں لوگ نقل مکانی کر رہے ہیں۔مقامی عمائدین نے حکومت سے متاثرہ خاندانوں کے لیے ریلیف پلان کا مطالبہ کیا ہے۔اس وقت ’’الخدمت فاؤنڈیشن‘‘ متاثرین کو خوراک اور امداد فراہم کر رہی ہے۔

    چاغی: افواج پاکستان کے حق میں عوامی ریلی
    بلوچستان کے ضلع چاغی میں عوام نے افواج پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے بڑی ریلی نکالی۔شرکاء نے افغان جارحیت کی مذمت کی اور وطن کی سلامتی کے لیے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ریلی میں قبائلی عمائدین، سیاسی رہنما اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

    خاران: بی ایل اے کا راستہ روکنے کا دعویٰ
    بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے جھنڈے لہرانے والے مسلح افراد نے خاران–نوشکی اور خاران–بسیما ہائی ویز پر دو مقامات پر ناکے لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ کی۔سیکیورٹی ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
    خضدار کے زہری شہر اور اردگرد علاقوں میں فوجی ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز کے ذریعے دہشت گردوں کے ٹھکانے نشانہ بنائے گئے۔ذرائع کے مطابق کارروائی کا مقصد علاقے میں سرگرم تنظیموں کے نیٹ ورک کا خاتمہ ہے۔تاہم جانی نقصان کی تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئیں۔کیچ کے علاقے گوگدان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والوں میں یحییٰ ولد وحید احمد، شیر جان ولد محمد انور، اور بلال عزیز ولد حاجی عبدالعزیز شامل ہیں۔کارروائی کے دوران ایک رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے اہم شواہد برآمد ہوئے۔بلوچ ریپبلکن گارڈز (بی آر جی) نے ڈیرہ اللہ یار میں پولیس چوکی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی۔دھماکہ کپاس فیکٹری کے نزدیک مرکزی شاہراہ پر ہوا۔ گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو جانی نقصان پہنچا۔تاہم حکام کی جانب سے سرکاری تصدیق تاحال نہیں کی گئی۔

  • پنجاب کابینہ میں توسیع، دو نئے وزرا نے حلف اٹھا لیا

    پنجاب کابینہ میں توسیع، دو نئے وزرا نے حلف اٹھا لیا

    پنجاب کابینہ میں شامل ہونے والے دو نئے وزرا نے حلف اٹھالیا

    حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی جہاں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے صوبائی کابینہ میں نئے شامل ہونے والے 2 وزرا سے ان کےعہدوں کاحلف لےلیا،تقریب حلف برداری میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان ،صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور نئی تعینات ہونے والی وزیر اعلیٰ کی ایڈوائزر انوشہ رحمان سمیت کابینہ کے دیگر ارکان نے شرکت کی،پنجاب کابینہ میں شامل ہونے والے دو وزرا میں رانا اقبال اور منشااللہ بٹ شامل ہیں۔

  • وزیر خزانہ کی امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

    وزیر خزانہ کی امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

    پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف معاہدے پر ہونے والے کامیاب مذاکرات پر وزیر خزانہ نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

    وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے واشنگٹن میں موجود ہیں جہاں اُن کی امریکی محکمہ خزانہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات ہوئی ہے۔اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق پاکستان کے مضبوط معاشی اشاریوں پر وزیر خزانہ نے بریفنگ دی اور امریکی کمپنیوں کو تیل و گیس، معدنیات، زراعت اور آئی ٹی میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔یو ایس پاکستان بزنس کونسل کے رہنماؤں اور ارکان سے وزیر خزانہ کی ملاقات ہوئی جس میں معیشت کے استحکام اور نجی شعبے کے قائدانہ کردار پر زور دیا گیا۔

    اعلامیے میں امریکی حکام سے تجارتی معاہدے کو پاکستان کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا گیا ہے جبکہ ریکوڈک منصوبے کے مالیاتی معاملات جلد طے کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں آئی ایف سی کے ریجنل نائب صدر ریکارڈو پولیتی سے بھی وزیر خزانہ کی ملاقات ہوئی ہے جس میں اسلام آباد میں آئی ایف سی کے علاقائی دفتر کے قیام کا خیرمقدم کیا گیا۔

  • ہالینڈ میں پاکستانی سفیر  سے باغی ٹی وی کےسینئر تجزیہ کار شہزاد قریشی کی ملاقات

    ہالینڈ میں پاکستانی سفیر سے باغی ٹی وی کےسینئر تجزیہ کار شہزاد قریشی کی ملاقات

    ہالینڈ میں تعینات پاکستان کے سفیر سید ہادی شاہ سے معروف تجزیہ کار اور باغی ٹی وی کے سینئر کالم نگار شہزاد قریشی نے خصوصی ملاقات کی ہے

    ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں دونوں شخصیات کے مابین صحافت، پاکستان کی مثبت شناخت اور اوورسیز پاکستانیوں کے کردار پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔ملاقات میں سفارتخانے کا دیگر عملہ بھی شریک تھا،ملاقات کے دوران سفیرِ پاکستان سید ہادی شاہ نے شہزاد قریشی کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی تحریریں نہ صرف فکر انگیز اور متوازن تجزیوں پر مبنی ہیں بلکہ وہ عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت امیج اُجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں،بیرونِ ملک مقیم ایسے اہلِ قلم پاکستان کے لیے قیمتی سرمایہ ہیں جو دیارِ غیر میں رہتے ہوئے اپنی تحریروں سے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔

    شہزاد قریشی نے اس موقع پر پاکستانی سفارت خانے کی اوورسیز کمیونٹی کے لیے خدمات کو سراہا اور کہا کہ سید ہادی شاہ کی قیادت میں سفارت خانہ پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے پاکستان کی حقیقت اور مثبت پہلو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا ہر محب وطن صحافی کا فرض ہے۔

    ملاقات کے اختتام پر دونوں شخصیات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کے بہتر تشخص، ثقافتی سفارت کاری اور اوورسیز پاکستانیوں کے درمیان رابطوں کو مزید فروغ دینے کے لیے باہمی تعاون جاری رکھا جائے گا۔

  • پاک افغان کشیدگی،پاکستان کا بھر پور جواب،217 افغان ہلاکتوں کی تصدیق

    پاک افغان کشیدگی،پاکستان کا بھر پور جواب،217 افغان ہلاکتوں کی تصدیق

    پاکستان نے افغانستان کی جانب سے سعودی عرب اور قطر کے توسط سے جنگ بندی کی درخواست مسترد کر دی تھی تاہم جب افغان حکام نے لاشیں اٹھانے کے لئے جنگ بندی کی پانچویں بار درخواست کی تو اسے جزوی طور پر قبول کیا گیا

    اپنا نقصان اور ٹی ٹی پی کے تباہ ہوتے کیمپس دیکھتے ہوئے افغان طالبان نے تیسری درخواست قطر اور چوتھی سعودی عرب کے ذریعے کی جنہیں پاکستان نے سفارتی طریقے سے معذرت کرتے ہوئے مسترد کردیا اور اہداف کو نشانہ بنائے رکھا.پانچویں درخواست افغان طالبان نے انسانی ہمدردی کے تحت کی اور اپنی لاشوں کو اٹھانے کے لئے فائر بندی کی درخواست کی جسے پاکستان نے جزوی طور پر قبول کیا اور افغان طالبان کو متنبہ کیا کہ آئندہ پاکستان میں افغانستان کیطرف سے ہونے والی کسی بھی مہم جوئی یا خوارج کی طرف سے افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوکر کسی بھی دہشت گردی کی کاروائی کی صورت میں افغانستان کو بھرپور جواب دیا جائے گا.

    افغان طالبان ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں اور پاکستانی ٹارگٹ حملوں میں مارے گئے اپنے جنگجوؤں کی لاشیں ان کے آبائی علاقوں میں منتقل کر رہے ہیں۔ مجموعی طور پر 217 اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔

  • پنجاب اسمبلی میں مقامی حکومتوں کا بل منظور

    پنجاب اسمبلی میں مقامی حکومتوں کا بل منظور

    پنجاب اسمبلی میں حکومت نے اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود مسودہ قانون مقامی حکومت پنجاب 2025ء منظور کروا لیا

    لوکل گورنمنٹ بل کی منظوری کے وقت اپوزیشن کی مسلسل ہنگامہ آرائی جاری رہی، اپوزیشن بار بار اجلاس کی کارروائی مؤخر کرنے کی اپیل کرتی رہی۔اجلاس کے دوران حزب اختلاف کے رہنما معین ریاض قریشی نے کہا کہ ایجنڈا ملتوی کیا جائے، پنجاب میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے۔اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان اپنی سیٹوں پر اٹھ کر شور مچاتے رہے، مسودہ بل کی کاپیاں ہوا میں اڑاتے رہے۔قائم مقام سپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے اپوزیشن کے شور شرابے کے باوجود مسودہ قانون مقامی حکومت پنجاب 2025ءکی منظوری دیدی۔بل صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ایوان میں پیش کیا، شق وار منظوری دی گئی، بل کے مطابق 7 لاکھ سے زائد آبادی والے علاقوں میں ٹاؤن کارپوریشنز قائم ہوں گی، یونین کونسل کو بجٹ تیار کرنے اور منظور کرنے کا اختیار ہوگا۔منظور شدہ بل کے مطابق یونین کونسل جرمانے اور ٹیکس وصول کرسکے گی، اپوزیشن کی پیش کی گئیں تمام ترامیم مسترد کردی گئیں۔قائم مقام اسپیکر نے اپوزیشن کو کہا کہ بل پاس ہوگیا، آپ لوگ تھک گئے ہیں بیٹھ جائیں۔

  • نو منتخب وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کے لیے درخواست، پی ٹی آئی کو فوری ریلیف نہ مل سکا

    نو منتخب وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کے لیے درخواست، پی ٹی آئی کو فوری ریلیف نہ مل سکا

    نو منتخب وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی حلف برداری تقریب کے لیے درخواست کا معاملہ،چیف جسٹس درخواست پر سماعت کرنے کے لیے عدالت میں بیٹھ گئے

    سلمان اکرم راجہ نے درخواست پر دلائل شروع کر دیئے،سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 8 اکتوبر کو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے استعفیٰ دے دیا تھا،11 اکتوبر کو دوبارہ ایک استعفیٰ بھیجا گیا جو کہ گورنر نے موصول کیا،جب ایک دفعہ آرٹیکل 130 شق 8 کے تحت گورنر کو استعفیٰ موصول ہو گیا تو وزیر اعلیٰ مستعفی تصور ہوگا، پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ ہم آج آپ کو حلف برداری کے معاملے میں قانونی حیثیت میں سنیں گے، آپ نے اپنی درخواست میں آرٹیکل 255 کا ذکر کیا ہے،کیا آپ چیف جسٹس کے اختیارات کا استعمال کرنا چاہتے ہیں؟سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ چیف جسٹس کے پاس اختیار ہوتا ہے کہ حلف برداری کے لیے کسی کو نامزد کریں،آج اپوزیشن لیڈر نے اسمبلی سیشن میں اعتراض اٹھایا کہ وزیر اعلیٰ کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا،گورنر نے ٹویٹ کرکے مانا کہ استعفیٰ ان کو موصول ہو چکا ہے،جب استعفیٰ پہنچ گیا تب اس میں کوئی اور بات نہیں رہی، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ کیا گورنر نے استعفی منظور کیا ہے؟گورنر ہاؤس نے کوئی رسید دی تھی؟ کیا آپ اب گورنر کی غیر موجودگی میں حلف برداری کے لیے نامزدگی چاہتے ہیں؟ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ استعفی ابھی منظور نہیں ہوا، جب استعفی پُہنچ گیا تو ابہام والی بات نہیں،

    چیف جسٹس نے کہا کہ ہم اس درخواست کو جوڈیشل نہیں ایڈمنسٹریٹو سائیڈ پر دیکھ رہے ہیں۔ کیا اسپیکر نے سمری بھیج دی ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جی اسپیکر نے آج سمری بھیج دی ہے۔عدالت کو اختیار ہے کہ وہ کسی کو حلف کے لیے نامزد کرسکتی ہے۔چیف جسٹس نے سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی.

    نو منتخب وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کے لیے درخواست، پی ٹی آئی کو فوری ریلیف نہ مل سکا، پشاور ہائیکورٹ نے کل تک جواب طلب کرلیا،چیف جسٹس نے کل صبح تک گورنر صاحب کو وقت دیا ہے کہ وہ اپنی وجوہات پیش کریں کہ کیوں وہ حلف نہیں لینا چاہتے

    قبل ازیں پی ٹی آئی نے نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی حلف برداری کےلیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر فیصلہ کر لیا۔پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی، ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا ہے کہ گورنر پشاور میں موجود نہیں اور گورنر کی غیر موجودگی میں چیف جسٹس کے پاس اختیار ہے کہ حلف برداری کے لیے کسی کو نامزد کریں،

    پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی منتخب ہوچکے ہیں، گورنر کو صوبے میں موجود ہونا چاہئے تھا، وزیراعلیٰ سے حلف لیناضروری ہے،اس میں تاخیرنہیں کی جاسکتی۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ کو درخواست دے رہے ہیں، خط چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو چیمبرمیں دیں گے۔ آئین نے چیف جسٹس کواختیار دیا ہے کہ گورنر موجود نہ ہوتو وہ کسی کو بھی حلف کے لیے نامزد کرسکتے ہیں، چیف جسٹس سے درخواست کرتے ہیں معاملہ آج ہی حل کریں، حکومت کے بغیرصوبہ نہیں چل سکتا.

  • پاکستان سے 100 ٹن کی 24ویں امدادی کھیپ غزہ، فلسطین روانہ

    پاکستان سے 100 ٹن کی 24ویں امدادی کھیپ غزہ، فلسطین روانہ

    وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے فلسطین کے لیے مزیدامدادی سامان روانہ کر دیا

    100 ٹن سامان پر مشتمل مجموعی طور پر24ویں امدادی کھیپ الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے بھیجی گئی ،امدادی سامان بذریعہ خصوصی پرواز علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ کیا گیا ،روانہ کیئے گئے امدادی سامان میں راشن بیگزبشمول آٹا، چاول،کوکنگ آئل، چنے، تیار کھانا اور ڈبہ بند فروٹ شامل ہیں۔اب تک 24امدادی کھیپوں کے ذریعے بھیجی گئی امداد کا مجموعی وزن2327 ٹن ہے۔تقریب میں این ڈی ایم اے اور وزارت خارجہ کے افسران سمیت حکومتی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ حکومت پاکستان اور عوام اس مشکل وقت میں فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی

  • پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمدچل بسے

    پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمدچل بسے

    پاکستان کرکٹ کے ابتدائی دور کے نمایاں کھلاڑی ،سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد 95 برس کی عمر میں برمنگھم، برطانیہ میں انتقال کر گئے۔

    وزیر محمد کے بھتیجے شعیب محمد نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مرحوم طویل عرصے سے برطانیہ میں مقیم تھے اور آج (پیر) صبح ان کا انتقال ہوا۔وزیر محمد پاکستان کرکٹ کے ابتدائی ہیروز میں شمار ہوتے تھے۔ وہ 1952 میں بھارت کے خلاف پاکستان کے پہلے ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ تھے،اپنے کیرئیر کے دوران وزیر محمد نے 1952 سے 1959 کے درمیان 20 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے 2 سنچریاں اور 3 نصف سنچریاں اسکور کرتے ہوئے مجموعی طور پر 801 رنز بنائے۔

    وزیر محمد کے بھائی حنیف محمد اور مشتاق محمد بھی پاکستان کے نامور ٹیسٹ کرکٹر رہے،پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت ملک بھر کے کرکٹ حلقوں نے وزیر محمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

  • شرم الشیخ امن کانفرنس،اسرائیلی وزیراعظم بھی امریکی صدر کے ہمراہ شریک ہوں گے

    شرم الشیخ امن کانفرنس،اسرائیلی وزیراعظم بھی امریکی صدر کے ہمراہ شریک ہوں گے

    یروشلم میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں ایک غیر معمولی اجلاس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر امریکی وفد کی بڑی تعداد کنیسٹ میں موجود تھی، جس میں امریکہ کے اعلیٰ عہدیداران شامل تھے۔

    وفد میں وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ ، وزیرِ خارجہ مارکو روبیو ، امریکی سفیر برائے اسرائیل مائیک ہکابی ، جوائنٹ چیفس چیئرمین جنرل ڈین کین ، سی آئی اے ڈائریکٹر جان ریٹکلف اور سینئر مشیر اسٹیفن ملر شامل تھے۔صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ بھی اپنے شوہر جیرڈ کُشنر کے ہمراہ تقریب میں شریک ہوئیں، جیرڈ کشنر وہی ہیں جنہوں نے اسرائیل اور فلسطین کے مابین جنگ بندی معاہدے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔صدر ٹرمپ کے داخل ہوتے ہی کنیسٹ کے اراکین نے کھڑے ہو کر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو، صدر اسحاق ہرزوگ اور اسپیکر امیر اوہانا نے صدر ٹرمپ کو خوش آمدید کہا۔اسپیکر اوہانا نے اپنے خطاب میں کہا “ہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خیرمقدم کرتے ہیں، وہ سب سے بڑے دوست ہیں جو اسرائیل کو کبھی وائٹ ہاؤس میں ملے۔”

    صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کا دن مشرقِ وسطیٰ میں "امن کے ایک نئے دور کی ابتدا” ہے۔
    انہوں نے کہا“سالہا سال کی جنگوں، خطرات اور نفرتوں کے بعد آج کے دن آسمان پُرسکون ہیں، بندوقیں خاموش ہیں، سائرن بند ہیں، اور سورج اس مقدس سرزمین پر امن کی روشنی کے ساتھ طلوع ہو رہا ہے۔”صدر ٹرمپ نے غزہ میں قید تمام زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کو “دنیا اور اسرائیل کے لیے ایک عظیم فتح” قرار دیا۔انہوں نے مزید کہا “اب وقت آ گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف میدانِ جنگ میں حاصل ہونے والی فتوحات کو پائیدار امن اور خوشحالی میں بدلا جائے۔”“یہ پوری دنیا کے لیے ایک سبق ہے کہ انتہا پسندی، اور نفرت کے بیج بونے والوں کو صرف تباہی ملی ہے۔ اب فلسطینیوں کا فوکس امن، استحکام، عزت اور اقتصادی ترقی پر ہونا چاہیے تاکہ وہ اپنے بچوں کے لیے بہتر مستقبل بنا سکیں۔”

    اس موقع پر مصری ایوانِ صدر اور وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی کہ صدر ٹرمپ اور وزیراعظم نیتن یاہو شرم الشیخ امن کانفرنس میں شریک ہوں گے۔مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے ٹیلی فون پر نیتن یاہو کو مدعو کیا، جب کہ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔کانفرنس کا مقصد غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کو مستحکم کرنا اور فریقین کے درمیان امن کے عزم کی تجدید ہے۔

    دوسری جانب، غزہ سے رہا ہونے والے 24 سالہ ایلون اوہل (Alon Ohel)، جو دو سال قبل نوا میوزک فیسٹیول سے اغوا ہوا تھا، سے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ اور خاتونِ اول نے فون پر گفتگو کی۔صدر ہرزوگ نے کہا “ایلون، ہم سب تمہارے لیے دعاگو تھے، تمہاری واپسی ہمارے لیے خوشی کا لمحہ ہے۔”ایلون ایک ماہر پیانیو بجانے والے نوجوان ہیں۔ اسرائیلی صدر نے اسے دعوت دی کہ “صدراتی محل کا پیانو تمہارا منتظر ہے!”

    اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ سے 13 آخری زندہ یرغمالی رہا کر دیے گئے ہیں، جنہیں جنوبی اسرائیل کے ریئم فوجی مرکز لایا گیا جہاں اُن کی ابتدائی طبی جانچ اور اہل خانہ سے ملاقات کا انتظام کیا گیا۔اسی دوران درجنوں فلسطینی قیدیوں کو بھی اسرائیلی جیلوں سے رہا کر کے رام اللہ پہنچایا گیا، جہاں ہزاروں افراد نے اُن کا والہانہ استقبال کیا۔