Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بھارتی حکومت ایک بار پھر جنگی جنون میں مبتلا

    بھارتی حکومت ایک بار پھر جنگی جنون میں مبتلا

    آپریشن سندور میں ناکامی کے بعد بھارتی حکومت ایک بار پھر جنگی جنون میں مبتلا دکھائی دے رہی ہے۔ "انڈین ایکسپریس” کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی فوج نے ڈرونز کو مستقل جنگی حکمتِ عملی کا حصہ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ اقدام مودی سرکار کی جانب سے جنوبی ایشیا میں طاقت کے توازن کو بگاڑنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق، بھارتی فوج بٹالین سطح پر ڈرونز کو متعارف کروا رہی ہے، جنہیں انفنٹری، توپ خانے اور بکتر بند یونٹس میں استعمال کے لیے خصوصی ٹیموں کے حوالے کیا جائے گا۔ انجینئر رجمنٹس کو بارودی سرنگوں کی شناخت کے لیے بھی ڈرون ٹیکنالوجی فراہم کی جا رہی ہے۔اس کے علاوہ، بھارتی فوج ہیلی کاپٹروں پر انحصار کم کرتے ہوئے ڈرون ایوی ایشن کو وسعت دے رہی ہے، جو ایک بڑی دفاعی تبدیلی کی علامت ہے۔ بھارت اینٹی ڈرون صلاحیتیں بھی تیزی سے حاصل کر رہا ہے، جو جدید جنگی تیاریوں کا واضح ثبوت ہے،

    تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ اقدامات نہ صرف بھارت کے جنگی عزائم کو ظاہر کرتے ہیں بلکہ پورے خطے کے امن کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہیں، مودی سرکار جدید ہتھیاروں کی خریداری کے ذریعے آپریشن سندور کی شکست کا داغ مٹانے کی کوشش کر رہی ہے، مگر اس کے نتائج نہایت تشویشناک ہو سکتے ہیں،

  • پی سی بی کا خواتین کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان

    پی سی بی کا خواتین کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے خواتین کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا۔

    پی سی بی کے مطابق 20 کھلاڑیوں کو 5کیٹیگریز میں کنٹریکٹس دیے گئے ہیں اور تمام کیٹیگریز میں پلیئرز کے معاوضوں میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے،کیٹیگری اے میں فاطمہ ثناء، منیبہ علی، سعدیہ اقبال اور سدرہ امین شامل ہیں، کیٹیگری بی میں عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ اور نشرا سندھو جب کہ کیٹیگری سی کا کنٹریکٹ رمین شمیم کو ملا ہے۔کیٹیگری ڈی میں گل فیروزہ، نجیہ علوی، ناتالیہ پرویز، عمائمہ سہیل، صدف شمس، سدرہ نواز، عروب شاہ، طوبیٰ حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔اس کے علاوہ ابھرتی کھلاڑیوں کے لیے ایمرجنگ کیٹیگری متعارف کروائی گئی ہے جس میں نوجوان کرکٹرز ایمان فاطمہ اور شوال ذوالفقار کو رکھا گیا ہے۔

  • مسلسل غیر حاضری پر پی ٹی آئی رکن شیخ وقاص اکرم کی نشست خطرے میں

    مسلسل غیر حاضری پر پی ٹی آئی رکن شیخ وقاص اکرم کی نشست خطرے میں

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کی مسلسل غیر حاضری پر سخت کارروائی کا اشارہ دیا گیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بغیر چھٹی کی درخواست دیے مسلسل غیرحاضری پر شیخ وقاص اکرم کو وارننگ دی اور ان کی رکنیت ختم کرنے کا امکان ظاہر کیا۔

    اسپیکر نے اجلاس کے دوران کہا کہ شیخ وقاص اکرم گزشتہ 40 دن سے قومی اسمبلی میں بغیر کسی چھٹی کی اجازت کے غیر حاضر ہیں، جو کہ قواعد کے خلاف ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قواعد کے مطابق اسپیکر غیرحاضری کو نوٹس میں لا کر رکن کی نشست کو خالی قرار دے سکتا ہے۔اس بیان کے بعد تحریک انصاف کے رکن ملک عامر ڈوگر نے اسپیکر کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ حکومت کی طرف سے ہر سطح پر انہیں روکا جا رہا ہے۔ انہوں نے استدعا کی کہ کوئی بھی رکن اسمبلی چھٹی پر جانے یا چھٹی کی درخواست دینے کی صورت میں اپنی نشست سے محروم نہیں ہوا۔ ملک عامر نے مزید کہا کہ شیخ وقاص اکرم نے بارہا اسپیکر کے دفتر میں چھٹی کی درخواستیں بھیجی ہیں، مگر ان کی درخواستوں پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

    اس پر اسپیکر ایاز صادق نے جواب دیا کہ پچھلی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے رکن محمد میاں سومرو کو بھی غیر حاضری کی بنیاد پر اپنی نشست سے محروم ہونا پڑا تھا، لہٰذا یہ کوئی نئی مثال نہیں ہے۔بعد ازاں مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی نوشین افتخار نے شیخ وقاص اکرم کی رکنیت ختم کرنے کی تحریک پیش کی۔ اس پر ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ رولز کے مطابق اس تحریک پر کارروائی کی جائے گی۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ہر مرتبہ چھٹی کی درخواست اسپیکر آفس کو جمع کروائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر ہی ہاؤس کے کسٹوڈین ہیں اور ان کے پاس درخواستیں موجود ہونی چاہئیں، اگر وہ کہیں تو وہ بتائیں کہ ان کی درخواستیں کہاں گم ہوگئی ہیں۔

  • ایران ، جولائی میں 96 قیدیوں کو سزائے موت، 5 افغان شہری بھی شامل

    ایران ، جولائی میں 96 قیدیوں کو سزائے موت، 5 افغان شہری بھی شامل

    انسانی حقوق کی ایک معروف تنظیم نے انکشاف کیا ہے کہ ایران میں جولائی 2025 کے دوران مختلف جیلوں میں مجموعی طور پر 96 قیدیوں کو سزائے موت دی گئی، جن میں پانچ افغان شہری بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں ان سزاؤں پر عمل درآمد کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ان سزائے موت کے فیصلوں پر عمل درآمد ملک کی مختلف جیلوں میں کیا گیا، تاہم تنظیم نے ان افغان شہریوں کی شناخت یا ان پر عائد الزامات کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔ ایرانی حکام کی جانب سے بھی ان مقدمات سے متعلق کوئی معلومات جاری نہیں کی گئیں، جس پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    واضح رہے کہ ایران میں موجود لاکھوں افغان مہاجرین گزشتہ کئی مہینوں سے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ایرانی حکومت کی پالیسیوں کے تحت غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو بڑے پیمانے پر ملک بدر کیا جا رہا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق رواں سال کے دوران اب تک ایران سے 13 لاکھ سے زائد افغان شہریوں کو افغانستان واپس بھیجا جا چکا ہے۔

    بین الاقوامی تنظیموں نے ایران میں سزائے موت کی اس بلند شرح پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ "شفاف عدالتی عمل اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کے بغیر سزائے موت کا نفاذ، انصاف کی فراہمی کے بجائے ظلم و جبر کی علامت بن جاتا ہے۔ خاص طور پر جب متاثرین غیر ملکی شہری ہوں، جیسے کہ افغان مہاجرین۔”

  • نجی ہسپتال کی ایمبولینس میں بحریہ ٹاؤن کا چھپایا گیا ریکارڈ برآمد

    نجی ہسپتال کی ایمبولینس میں بحریہ ٹاؤن کا چھپایا گیا ریکارڈ برآمد

    ایف آئی اے کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کے فنانشل ریکارڈ اور ادائیگیوں کی فائلز کی ریکوری کے لیے چھاپہ مارا گیا،

    ایف آئی اے ٹیم نے بحریہ ٹاؤن کے دفتر سے اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا جس میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مختلف منصوبوں کی فائلیں اور دیگر ریکارڈ بھی شامل ہے،بحریہ ٹاؤن میں ہونے والی اربوں کی کرپشن اور خردبرد کے ثبوت، ملک ریاض نے ایک نجی اسپتال میں چھپا رکھے تھے اور ان کی نقل و حرکت کے لئے ایمبولینس استعمال کرتے رہے.

    سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ اور کرپشن کے الزامات پر، ملک ریاض پر 460 ارب روپے جرمانہ کیا، برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے 190 ملین پاؤنڈ ضبط کئے، عمران نیازی اسے خود کرپٹ ترین شخص کہتا تھا، جب تک کہ خود اس کی رشوت سے فائدہ نہ اٹھایا۔

    دوسری جانب اسلام آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بحریہ ٹاؤن فیز 4 میں واقع ایک گھر پر بڑا ریڈ کرتے ہوئے ایک منی چینجر کے بھائی کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ ملزم کی شناخت کاکا کے نام سے ہوئی ہے۔صحافی اسرار احمد راجپور کے مطابق زرائع مطابق قیصر ملی ایک طاقتور و با اثر شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں کہ ان کے پاس بیک وقت دوبئی و سعودی عرب کے اقامے ہیں چینجر کے بھائی کو ایک ریڈ دوران گرفتار کر لیا ہے.اور وہ زیادہ تر انہی دو ممالک میں بیٹھ کر پاکستان میں موجود اپنا نیٹورک چلا رہے ہیں۔

  • وطن عزیز کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ہے،خواجہ آصف

    وطن عزیز کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ہے،خواجہ آصف

    وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ہے،

    ایکس پر ایک پوسٹ میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ہے اور شہریت لینی کی تیاری کر رہی ہے۔ اوریہ نامی گرامی بیوروکریٹس ہیں ۔ مگر مچھ اربوں روپے کھا کے آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہیں۔ بزدار کا ایک قریب ترین بیوروکریٹ چار ارب بیٹیوں کی شادی پر صرف سلامی وصول کر چکا ھےاور آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گذار رہا ھے۔ سیاستدان تو انکا بچا کھچا کھا تے اور چولیں مارتےییں نہ پلاٹ نہ غیر ملکی شہریت کیو نکہ الیکشن لڑنا ھوتا ھے۔ پاک سر زمین کو یہ بیوروکریسی پلیت کر رہی ھیں۔

    https://x.com/KhawajaMAsif/status/1952799486637396418

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے پاکستان کے صدر بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں،ترجمان پاک فوج

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے پاکستان کے صدر بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں،ترجمان پاک فوج

    ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں۔

    برطانوی جریدے دی اکنامسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتوں کو بے بنیاد قرار دے دیا،پاکستان کی جانب سے بھارتی فوجی کارروائی پر ردعمل سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم اس بار بھارت کے مشرق سے آغاز کریں گے، آغاز بھارت کے اندر گہرائی سے حملہ کرنے سے ہو گا،ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ بھی ہر جگہ مارے جا سکتے ہیں

  • بھارت اچھا پارٹنر نہیں ،ٹرمپ کا مزید ٹیرف بڑھانے کا اعلان

    بھارت اچھا پارٹنر نہیں ،ٹرمپ کا مزید ٹیرف بڑھانے کا اعلان

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ وہ بھارت سے درآمدات پر عائد 25 فیصد ٹیرف کو "بہت زیادہ حد تک” بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں، اور یہ اقدام آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر نافذ کیا جائے گا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے روسی تیل کی خریداری ناقابل قبول ہے اور وہ اس صورت حال پر سخت ردعمل دیں گے۔

    ٹرمپ نے بھارت کی روسی تیل کی خریداری پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت "یوکرین میں جاری جنگی مشین کو ایندھن فراہم کر رہا ہے”، اور اگر بھارت نے ایسا کرنا بند نہ کیا تو وہ امریکہ کی طرف سے سخت کارروائی کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نہ صرف بڑی مقدار میں روسی تیل خرید رہا ہے بلکہ اس تیل کا ایک بڑا حصہ کھلے بازار میں بیچ کر بھاری منافع بھی کما رہا ہے، اور اس صورتحال سے بھارت کو کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اس جنگ کی وجہ سے کتنے لوگ مارے جا رہے ہیں۔

    صدر ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ اصل تنازعے کی وجہ بھارتی ٹیرفز کو قرار دیا، جنہیں انہوں نے "بہت زیادہ” بتایا۔ تاہم انہوں نے نئے ٹیرف کی شرح کے حوالے سے کوئی واضح اعداد و شمار فراہم نہیں کیے۔

    گزشتہ روز بھی صدر ٹرمپ نے بھارت کو خبردار کیا تھا کہ وہ روسی تیل کی خریداری کی بنا پر ٹیرف میں اضافے کے سخت اقدامات کریں گے۔ انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا، "میں بھارت کی طرف سے امریکہ کو ادا کیے جانے والے ٹیرفز میں نمایاں اضافہ کروں گا تاکہ بھارت اس جنگ میں اپنی شمولیت کو روک سکے۔”

  • عمر ایوب،شبلی فراز،زرتاج گل سمیت سزایافتہ اراکین نااہل قرار

    عمر ایوب،شبلی فراز،زرتاج گل سمیت سزایافتہ اراکین نااہل قرار

    دہشتگردی عدالت فیصل آباد کے فیصلوں کی روشنی میں اہم اراکین اسمبلی نااہل کر دیئے گئے

    سینیٹر سید شبلی فراز، عمر ایوب خان، رائے حیدر علی خان نااہل قراردے دیئے گئے، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایم این اے صاحبزادہ محمد حامد رضا، رائے حسن نواز، زرتاج گل بھی نااہل قرار دے دی گئی،ایم پی اے محمد انصر اقبال، جنید افضل ساہی اور رائے محمد مرتضیٰ اقبال بھی نااہل ہو گئے،تمام اراکین کو سزا ہونے پر آئین کے آرٹیکل 63(1)(h) کے تحت نااہل قرار دیا گیا،الیکشن کمیشن نے تمام اراکین کو ڈی نوٹیفائی کر دیا، نشستیں خالی قرار دے دی گئی

    واضح رہے کہ نو مئی کے مقدمات میں عدالت اراکین اسمبلی کو سزائیں دے چکی ہیں،تاہم ابھی تک کسی رکن نے گرفتاری نہیں دی

  • کسی بھی صورت میں دہشتگردوں کو پناہ یا سہولت فراہم نہ کریں،جرگے میں فیصلہ

    کسی بھی صورت میں دہشتگردوں کو پناہ یا سہولت فراہم نہ کریں،جرگے میں فیصلہ

    جنوبی وزیرستان کے علاقے شکتوئی میں سیکیورٹی فورسز اور عمائدین علاقہ کے مابین جرگہ ہوا، جس میں علاقے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

    جرگے کے دوران وِنگ کمانڈر نے مقامی افراد پر زور دیا کہ وہ اپنے علاقوں میں امن و امان کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور کسی بھی صورت میں دہشتگردوں کو پناہ یا سہولت فراہم نہ کریں۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ اگر آئندہ کسی آپریشن کے دوران دہشتگرد مقامی آبادی کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں، تو سیکیورٹی فورسز کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی ذمہ دار نہ ہوں گی۔وِنگ کمانڈر نے کہا کہ دہشتگرد عناصر نہ صرف ریاست کے لیے خطرہ ہیں بلکہ مقامی لوگوں کے امن و روزگار کے بھی دشمن ہیں۔ ان کے خاتمے کے لیے عوام اور فورسز کا باہمی تعاون ناگزیر ہے۔ مشران نے ایف سی کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا دہشتگرد کی موجودگی کی فوری اطلاع دیں گے تاکہ خطے کا امن برقرار رہے۔