Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • پنجاب میں دسمبر کے آخری ہفتے میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں،الیکشن کمیشن کا حکم

    پنجاب میں دسمبر کے آخری ہفتے میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں،الیکشن کمیشن کا حکم

    الیکشن کمیشن نے پنجاب بلدیاتی انتخابات سے نتعلق فیصلہ جاری کردیا،پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر کے آخری ہفتے میں ہونگے، الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022ء کے تحت کروانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات دسمبر 2025ء میں کروانے کا حکم دیدیا۔الیکشن کمیشن نے پنجاب کو 2 ماہ میں حلقہ بندیاں کروانے کا حکم بھی دیا ہے۔

    قبل ازیں دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیے شرمندگی ہے،الزام ہم پر آرہے ہیں،اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہیں ہو رہے ،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5رکنی کمیشن نے سماعت کی .دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ برہم ہوگئے، ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن میں تین سال نو ماہ کی تاخیر ہو چکی ہے،ملک کےسب سے بڑا صوبے میں بلدیاتی الیکشن نہیں ہوا،یہ صرف الیکشن کمیشن نہیں بلکہ مختلف حکومتوں کے لیے باعث شرمندگی ہے،پنجاب اور وفاق میں الیکشن نہیں ہوا،کل وفاقی حکومت کے وزیر نے بیان دیا ہے الیکشن کمیشن فیصلہ کرے ہم الیکشن کرا دیں گے، پنجاب اور اسلام آباد تیار ہے اور الیکشن کمیشن انعقاد میں تاخیر کر رہا ہے،اگر اتنے مخالف ہیں تو آئین قانون میں ترمیم کر دیں کہ مقامی حکومت ہونی نہیں چاہئے،

    سپیشل سیکرٹری بلدیات پنجاب نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے اسمبلی اجلاس نہیں ہوسکا جیسے ہوگا بلدیاتی قانون منظور کرلیں گے،سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پنجاب میں چھٹی بار بلدیاتی قانون میں تبدیلی ہورہے،

  • موسمیاتی تبدیلی ،نقصانات سے بچنے کیلیےموثر پیشگی اطلاع نہایت اہم ہے،وزیراعظم

    موسمیاتی تبدیلی ،نقصانات سے بچنے کیلیےموثر پیشگی اطلاع نہایت اہم ہے،وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قومی استقامت کے دن پر پیغام میں کہا ہے کہ 8 اکتوبر کا دن ملکی تاریخ میں قومی استقامت کی تابندہ مثال کے طور پرمنایا جاتا ہے کیونکہ یہ نہ صرف 8 اکتوبر 2005 کو آنے والے قیامت خیز زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی جانی ومالی نقصان کی یاد دہانی کراتا ہے بلکہ اسکے تباہ کن اثرات سے نبٹنے کے لیے قومی یکجہتی اور استقامت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم نے زلزلے کے پس منظر میں جس بے مثال اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کیا وہ نہ صرف ہماری قوم کی بنیادی اساس کی عکاس ہے بلکہ آنے والے نسلوں کے لیے بھی ایک قابل فخر اثاثہ ہے کہ مصیبت میں کسطرح وسائل کی کمی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے مشکلات سے نبرد آزما ہونا ہے۔ 8 اکتوبر 2005 کے زلزلے نےملک بھر میں عوامی سطح پر قومی رواداری و یکجہتی، مضبوط قومی اتحاد و یگانگت اور ملی جذبے کو ہماری ملکی یاداشت میں ہمیشہ کے لیے محفوظ کر دیا. پاکستان اس سال بھی شدید مون سون سیزن اور سیلابی صورتحال کی وجہ سے ملک میں جانی و مالی، فصلوں، مال و مویشی سمیت گھروں کے نقصانات اور دیہاتوں اور شہری علاقوں میں سڑکوں اور انفراسٹرکچر کی تباہی سے گزرا ہے اور اس سال بھی عوام نے مثالی قومی استقامت و مضبوطی اور اتحاد سے اس قدرتی آفت کا مقابلہ کیا۔ عوام کے شانہ بشانہ وفاقی و صوبائی حکومتوں نے تمام متعلقہ اداروں کی پیشہ ورانہ استعداد استعمال کرتے ہوئے موثر اور جامع حکمت عملی کے تحت سیلاب اور مون سون کے بعد ریسکیو اور بحالی کے لئیے بھرپور کام کیا ہے۔ قدرتی آفات اور بالخصوص موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کسی بھی ملک کو ہنگامی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کی لیے بھی تیار کرتے ہیں۔
    پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے بری طرح متاثر ہونے والے سر فہرست ممالک میں شامل ہے اس لیے حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچاؤ اورنقصانات کو محدود رکھنے کے لیۓ جامع پالیسیز تشکیل دی جائیں۔ تاکہ مستقبل میں پاکستان کو بارشوں، زلزلے،گرمی کی شدید لہروں اور دیگر موسمیاتی تغیرات کےمضر و نقصان دہ اثرات سے بچانے کے لیے موثر پیش بندی کی جا سکے۔ جامع پالیسی کا مقصد یہ بھی ہے کہ موسمی ہنگامی صورتحال میں دستیاب ذرائع اور وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے حتی الامکان کوشش کی جا ئے کہ جانی و مالی اور ملکی معیشت کا کم سے کم نقصان ہو۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کےنقصانات سے بچنے کے لیےموثر پیشگی اطلاع نہایت اہم ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میں موسمی تغیرات سے بچنے کے لیے پیشگی اطلاع کا نظام کام کر رہا ہے جس کو مزید فعال کرنے سے ہم بلا شبہ موسمی تغیرات کے نقصانات سے بہت حد تک بچ سکتے ہیں۔اسی تناظر میں دنیا بھر میں رائج موسمی تغیرات سے بچنے کے لیے بہترین نظام کو اپنانے اور جدید ٹیکنالوجی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی بھی ضرورت ہے تاکہ ہم نہ صرف حکومتی بلکہ شہروں اور دیہاتوں میں عوامی سطح پر بھی ان خطرات سے نہ صرف آگاہ ہوں بلکہ ان کا موثر طور پر سامنا کرنے کے لیے بھی ہر دم تیار ہوں۔ آج کے دن حکومت پاکستان اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ ملک عزیز کو ہر طرح کے موسمیاتی تغیرات اور نقصانات سے بچاؤ کے لیے بھرپور طریقے سے تیار رکھیں گے۔ اور آج کا دن عوامی اور قومی سطح پر اتحاد اور بحیثیت قوم مل کر اسطرح کی قدرتی آفات اور موسمی تغیرات کے نقصانات سے بچاؤ کے لیے قومی عزم و ہمت، حوصلہ اور باہمی تعاون کوبھی اجاگر کرتا ہے۔

  • بھارتی کرکٹ لیگ ڈالرز سے آسٹریلوی  کرکٹرز کو ورغلانے لگی

    بھارتی کرکٹ لیگ ڈالرز سے آسٹریلوی کرکٹرز کو ورغلانے لگی

    بھارتی کرکٹ لیگ ڈالرز کی ریل پیل سے آسٹریلوی کرکٹرز کو ورغلانے لگی۔

    آسٹریلوی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ لیگ کی جانب سے تقریباً 10 ملین ڈالرز سالانہ کے عوض کپتان پیٹ کمنز اور نائب کپتان ٹریوس ہیڈ کو کل وقتی اوورسیز ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلنے کے لیے پیشکش کی گئی،آسٹریلوی میڈیا کے مطابق بھارتی پریمیئر لیگ کے ایک ٹیم گروپ نے رواں برس کے آغاز میں کرکٹرز کو پیشکش کی تاہم پیٹ کمنز اور ٹریوس ہیڈ نے بھارتی پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا، کرکٹرز نے بھارت کے ٹیم گروپ کو بتایا کہ ان کی ملک سے مکمل کمٹمنٹ ہے۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹاپ آسٹریلوی کرکٹرز نیشنل کنٹریکٹس سے سال میں 1.5 ملین ڈالرز کماتے ہیں جب کہ پیٹ کمنز کپتانی کا الاؤنس ملاکر تقریباً 3 ملین ڈالرز سالانہ کماتے ہیں، آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ڈالروں کی پیشکش کا انکشاف بگ بیش لیگ کو پرائیویٹائز کرنے کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں ہوا جس میں بتایا گیا کہ کرکٹ آسٹریلیا کی مالی معاملات میں کس قدر کمزوری پائی جاتی ہے ، اجلاس میں کرکٹرز کو ہونے والی آفرز کو اس کی مثال قرار دیا گیا ۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل 2023 میں بھی انگلینڈ کے جوفرا آرچر کو بھارتی لیگ کی ایک ٹیم نے ایک سال کے لیے 7.5 ملین ڈالرز کی آفر کی تھی جو کہ ٹھکرادی گئی تھی

  • عالمی  مارکیٹ  میں پہلی بار سونا 4 ہزار ڈالر فی اونس سے تجاوز کر گیا

    عالمی مارکیٹ میں پہلی بار سونا 4 ہزار ڈالر فی اونس سے تجاوز کر گیا

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت نے تاریخ رقم کر دی، پہلی بار فی اونس قیمت 4 ہزار ڈالر کی حد عبور کر گئی۔

    ماہرین کے مطابق سونے کی قیمت میں اس غیرمعمولی اضافے کی بنیادی وجہ عالمی اقتصادی بے یقینی، جغرافیائی تنازعات اور مرکزی بینکوں کی پالیسیوں کے حوالے سے غیر واضح صورتحال ہے۔بین الاقوامی خبر ایجنسیوں کے مطابق سرمایہ کاروں نے حالیہ مہینوں میں محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سونا بڑے پیمانے پر خریدنا شروع کر دیا ہے۔ اس رجحان نے عالمی مارکیٹ میں طلب کو مزید بڑھا دیا ہے، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔مالیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے آئندہ مہینوں میں شرحِ سود میں کمی کے امکانات بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا ایک اہم سبب بنے ہیں۔ شرح سود میں کمی کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی متوقع ہے، جس سے سونا مزید پرکشش سرمایہ کاری تصور کیا جا رہا ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق 2025ء کے دوران اب تک سونے کی قیمت میں عالمی سطح پر 52 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ 2024ء میں سونا 27 فیصد مہنگا ہوا تھا۔ ماہرین کے مطابق اگر یہی رجحان برقرار رہا تو رواں سال کے اختتام تک سونا نئی بلند ترین سطح پر پہنچ سکتا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اس تیزی نے دیگر قیمتی دھاتوں مثلاً چاندی اور پلاٹینم کی طلب میں بھی اضافہ کیا ہے، تاہم سرمایہ کاروں کی توجہ فی الوقت زیادہ تر سونے پر مرکوز ہے۔

    ماہرین کے مطابق اگر عالمی سطح پر جغرافیائی کشیدگی اور معاشی غیر یقینی صورتحال میں بہتری نہ آئی تو سونا آئندہ مہینوں میں 4,200 سے 4,500 ڈالر فی اونس تک پہنچ سکتا ہے، جو عالمی معیشت کے لیے ایک نیا چیلنج ثابت ہوگا۔

  • میرپور ماتھیلو ،مسلح افراد کی فائرنگ سے مقامی صحافی طفیل رند جاں بحق

    میرپور ماتھیلو ،مسلح افراد کی فائرنگ سے مقامی صحافی طفیل رند جاں بحق

    ضلع گھوٹکی کی تحصیل میرپور ماتھیلو کے علاقے جروار روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے مقامی صحافی طفیل رند جاں بحق ہو گئے۔

    طفیل رند بچوں کو اسکول چھوڑنے جا رہے تھے کہ راستے میں نشانہ بنایا گیا۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، سد خاکی کو ڈی ایچ کیو اسپتال میرپورماتھیلو منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گھوٹکی میں صحافی طفیل رند کے قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں پر حملے آزادی صحافت پر حملے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نےگھوٹکی میں صحافی طفیل رند کے قتل پر سخت نوٹس اور اظہار افسوس کیا ہے ،انہوں نے ڈی آئی جی سکھر سے فوری اور تفصیلی رپورٹ طلب کر لی، وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ہر صورت میں گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے-واقعے کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات یقینی بنائی جائیں،وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے طفیل رند کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے اور کہا کہ طفیل رند کے قاتلوں کو گرفتار کرکے صحافی برادری کی تحفظ کو یقینی بنایا جاۓ۔

  • کاشتکار ہمارے بھائی ہیں، ساتھ نہیں چھوڑیں گے ،وزیراعلیٰ پنجاب

    کاشتکار ہمارے بھائی ہیں، ساتھ نہیں چھوڑیں گے ،وزیراعلیٰ پنجاب

    کاشتکاروں سے گندم کی فصل 3500 روپے فی من خریدنے کے لئے حکومت پنجاب اور پرائیویٹ سیکٹر میں معاہدہ طے پا گیا

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت گندم سے متعلق اہم اجلاس ہوا،گندم کی کاشت کے حوالے سے محکمہ زراعت نے تفصیلی بریفنگ دی،آئندہ سال گندم کی خریداری کا جامع پلان تیارکر لیا گیا،بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں گندم کی کمی نہیں۔ وافر ذخائر موجود ہیں ۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ کاشتکار ہمارے بھائی ہیں، ساتھ نہیں چھوڑیں گے ۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار گندم کے کاشتکاروں کو ایک ہزار مفت ٹریکٹر دئیے گئے ۔ گندم کے کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے اربوں کے زرعی مداخل فراہم کئے گئے ۔ پنجاب میں ہر قسم کی کھاد کنٹرول ریٹ پر وافر موجود ہے ۔

  • مودی راج میں اقلیتوں، خصوصاً مسلمانوں کا بھارت میں جینا دوبھر

    مودی راج میں اقلیتوں، خصوصاً مسلمانوں کا بھارت میں جینا دوبھر

    اترپردیش بریلی میں ہندوتوا نظریے کے زیر اثر مودی حکومت کا مسلم دشمن چہرہ بے نقاب ہو گیا

    مودی راج میں اقلیتوں، خصوصاً مسلمانوں کا بھارت میں جینا دوبھر کر دیا گیا،ہندوتوا نظریے نے بھارت کو نفرت، خوف اور انتقام کی آگ میں جھونک دیا،مودی حکومت کی مسلم دشمن پالیسیوں نے ظلم و جبر کی نئی داستان رقم کر دی،کانپور سے شروع ہونے والے "آئی لو یو محمد” سے متعلق احتجاج پر اتر پردیش حکومت نے بدلے میں مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا،اترپردیش کے وزیر اعلیٰ کےحکم پر احتجاج روکنے کی آڑ میں مسلم املاک پر بلڈوزر پھیرے جا رہے ہیں

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ” اترپردیش بریلی انتظامیہ کا اتحادِ ملت کونسل کے مسلمان رہنماؤں کی جائیدادوں کو انتقامی کارروائی میں مسمار کر دیا گیا، اتر پردیش کی حکومت کے حکم پر مسلمان رہنماوں کے گھر بھی ہنگاموں کے بعد سیل کر دیا گیا،بلڈوزر کارروائی کے بعد مسلم آبادی میں خوف و ہراس، بریلی پولیس کا محاصرہ جاری ہے،انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ سروسز بند، شہری خوف و بے چینی میں مبتلا ہیں،اب تک 83 افراد گرفتار، 2000 ایف آئی آر میں نامزد جبکہ کریک ڈاؤن کا دائرہ وسیع کیا گیا ہے

    جمہوریت کے لبادے میں چھپی مودی آمریت نے بھارت کو خوف و جبر کی ریاست بنا دیاہےبھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے لیے سانس لینا بھی خطرہ بن چکا ہے،

  • جعفر ایکسپریس حادثہ ، بھارت کے گودی میڈیا کا ایک بار پھر گھناؤنا پروپیگنڈا بے نقاب

    جعفر ایکسپریس حادثہ ، بھارت کے گودی میڈیا کا ایک بار پھر گھناؤنا پروپیگنڈا بے نقاب

    جعفر ایکسپریس حادثہ ، بھارت کے گودی میڈیا کا ایک بار پھر گھناؤنا پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا

    بھارتی میڈیا اپنے ملک میں ہونے والے فسادات پر پردہ ڈالنے کیلئے پاکستان کیخلاف منفی پروپیگنڈا کرنے لگا،بھارت کے گودی میڈیا کا یہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا وطیرہ بن چکا ہے ،بھارتی میڈیا نے جعفر ایکسپریس حادثہ پر ایک بار پھر منفی پروپیگنڈا مہم شروع کردی،ٹریک پر دھماکے کی وجہ سے جعفر ایکسپریس کی کچھ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں،جعفر ایکسپریس حادثہ میں چند افراد کے زخمی ہونے کو بھارتی میڈیا کامیابی کے طور پر پیش کرنے لگا،بھارتی میڈیا فتنہ الہندوستان کی تخریبی کارروائیوں کو پروپیگنڈے کے طور پر اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کرتا ہے،بھارت کا گودی میڈیا 11 مارچ کے جعفر ایکسپریس پر دہشتگردانہ حملے کو بھی غیر معمولی طور پر پیش کر چکا ہے

    تخریبی سرگرمیوں کا بھارتی میڈیا کی زینت بننا بھارت اور فتنہ الہندوستان کے گٹھ جوڑ کو ظاہر کرتا ہے ،پاکستان بار رہا فتہ الہندوستان اور بھارت کے گٹھ جوڑ کے شواہد عالمی دنیا کے سامنے رکھ چکا ہے

  • پاکستان میں امن و استحکام کیلئے غیر قانونی افغان مہاجرین کی واپسی ناگزیر

    پاکستان میں امن و استحکام کیلئے غیر قانونی افغان مہاجرین کی واپسی ناگزیر

    پاکستان میں امن و استحکام کیلئے غیر قانونی افغان مہاجرین کی واپسی ناگزیرہو چکی

    پاکستان نے گزشتہ پانچ دہائیوں سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کی ، دوحہ معاہدے کے بعد افغانستان سے تمام غیر ملکی افواج کا انخلا ہو ا اور خانہ جنگی کا خاتمہ ہوا،افغان مہاجرین کا پاکستان میں رہنے کے لیے اب کوئی جواز باقی نہیں رہا،شواہد سے ثابت ہے کہ افغان پناہ گزینوں کے کچھ عناصر پاکستان میں دہشتگردی اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں،پاکستان نے غیر قانونی افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے تمام تر سہولیات فراہم کی

    اب تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 1,447,709 تک پہنچ چکی ہے،ستمبر 2023 سے جاری افغان مہاجرین کی واپسی کے عمل کیلئے 31اگست2025 کی ڈیڈلائن مقرر کی گئی تھی،پاکستان میں اب بھی تقریباً 40لاکھ سے زیادہ غیر قانونی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈر مہاجرین مقیم ہیں ،غیر قانونی طور پر مقیم اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ،دیگر خودمختار ممالک کی طرح پاکستان کو اپنے قومی مفادات، امن اور داخلی استحکام کو یقینی بنانے کا حق حاصل ہے

  • عدم پیشی پر علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

    عدم پیشی پر علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

    انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے قابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کردیے۔

    علیمہ خان سمیت 10 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی، اس موقع پر علیمہ خان کے علاوہ باقی ملزمان عدالت میں پیش ہوئے تھے،علیمہ خان کی جانب سے ان کے وکیل فیصل ملک اور حسنین سنبل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے خارج کردیا،عدالت میں پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ وکیل فیصل ملک اور حسنین سنبل کا علیمہ خان کے کیس میں وکالت نامہ ہی جمع نہیں، دونوں وکلاء علیمہ خان کی طرف سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست نہیں دے سکتے،بعدازاں عدالت نے علیمہ خان کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر کے سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کردی۔