Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • امن معاہدہ، ٹرمپ نے جو 20 پوائنٹس دیے وہ من وعن ہمارے نہیں ہیں،اسحاق ڈار

    امن معاہدہ، ٹرمپ نے جو 20 پوائنٹس دیے وہ من وعن ہمارے نہیں ہیں،اسحاق ڈار

    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غزہ امن معاہدے کیلئے ٹرمپ نے جو 20 پوائنٹس دیے وہ من وعن ہمارے نہیں ہیں۔

    قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ میں لوگ بھوک سے فوت ہورہے ہیں، اقوام متحدہ، یورپی یونین اور دوسرے عالمی ادارے غزہ میں امن قائم کرنے کے لیے ناکام ہو چکے ہیں، صدر ٹرمپ سے غزہ میں جنگ بندی کے ایک نکاتی ایجنڈے پر بات ہوئی اور میٹنگ کے بعد 8 مسلم ممالک نے اس حوالے سے مشترکہ طور پر 20 پوائنٹس دیے اور بیان جاری کیے تاہم بعد میں صدر ٹرمپ نے جو 20 پوائنٹس جاری کیے وہ من وعن وہ پوائنٹس نہیں ہیں جو ہم نے دیے تھے، اس میں تبدیلی کی گئی ہے،یہ وہ ڈرافٹ نہیں جو ہم نے تیار کیا تھا اور اس حوالے سے دفتر خارجہ کی بریفنگ میں وضاحت دے چکے ہیں اور ہم 8 مسلم ممالک نے جو ڈرافٹ تیار کیا اس پر فوکس رکھیں گے۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ غزہ میں مکمل جنگ بندی ضروری ہے اور غزہ کی تعمیر نو کی جائے ، یہ ہمارا ذاتی مسئلہ نہیں ہے یہ اسلامی ممالک کی ذمہ داری ہے، مسئلہ فلسطین پر سیاست کی گنجائش نہیں، فلسطین سے متعلق ہماری وہی پالیسی ہے جو قائد اعظم کی تھی،صمود فوٹیلا میں ہمارے ایک سینیٹر صاحب بھی تھے، ہمارا اسرائیل سے کوئی روابط نہیں، کوئی رابطہ نہیں، اسرائیل نے 22 کشتیاں تحویل میں لے کر لوگوں کو تحویل میں لیا ہے، ہماری اطلاع کے مطابق سینیٹر مشتاق احمد بھی تحویل میں لیے جانے والوں میں شامل ہیں،جب بھی ضرورت پڑی چین ہمارے ساتھ کھڑا ہوا، چین کے ساتھ تعلق تھا، ہے اور رہے گا جب کہ سعودی عرب کےساتھ جو دفاعی معاہدہ ہوا ہے وہ بہت اہم ہے، دہائیوں سے ہمارا سعودیہ سے جو تعلق ہے وہ ڈھکا چھپا نہیں۔

    اسحاق ڈار کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی رکن شاہد خٹک نے لقمہ دیا کہ شمع جونیجو ادھر کیا کر رہی تھیں؟شمع جونیجو کے ایوان میں ذکر پر نائب وزیراعظم نے طنزیہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ یار وہ میرا معاملہ نہیں ہے، میں آپ کو سنجیدہ مسئلے پر بتا رہا ہوں، بجلی کے کھمبے بھی لگے ہیں لیکن آپ کو شمع نظر آتی ہے اور کچھ نہیں نظر آتا،شمع بھی اخیر میں آ جائے گی، اندھیرا ہے شاید اس لئے،شمع جونیجو کا نام سرکاری وفد میں نہیں کسی دوسرے وفد میں تھا ، ہم بھی بہت سال ان بینچوں‌پر بیٹھے، ان کو سیریس ہونا چاہئے،

    رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصرنے قومی اسمبلی میں خطاب میں کہاکہ ہمارے سینیٹر مشتاق احمد خان صاحب اسرائیل کی حراست میں ہے اس کیلئے حکومت نے کیا اقدامات اٹھائے ہیں حکومت جواب دے.

  • این ایل سی کا جنوبی وزیرستان کے عوام کے لیے ایک اور تحفہ

    این ایل سی کا جنوبی وزیرستان کے عوام کے لیے ایک اور تحفہ

    این ایل سی کا جنوبی وزیرستان کے عوام کے لیے ایک اور تحفہ، انگور اڈہ ٹرمینل30 دن کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہو گیا

    نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن کی جنوبی وزیرستان کے سرحدی مقام انگور اڈہ پر بارڈر ٹرمینل کی تعمیر مکمل کر لی گئی،جنوبی وزیرستان کےمقامی قبائل کے دیرینہ مطالبے پر انگور اڈہ سرحدی ٹرمینل حقیقت بن گیا،جدید انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل نظام کے ساتھ انگور اڈہ بارڈر ٹرمینل فعال کر دیا گیا ،سخت مشکلات اور بنیادی انفراسٹرکچر نہ ہونے کے باوجود این ایل سی نے ٹرمینل30 دن میں پایہ تکمیل تک پہنچایا،این ایل سی نے مطلوبہ انفراسٹرکچر اور ٹرمینل کا تعمیراتی کام مقامی ہنرمندوں کے توسط سے انجام دیا

    ٹرمینل میں کسٹمز، ایف آئی اے، پلانٹ پروٹیکشن اور دیگر محکموں کے لیے دفاتر اور رہائش کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں،انگور اڈہ ٹرمینل مقامی قبائل کے لیے مضبوط اقتصادی بنیاد فراہم کرے گا،مقامی پیداوار اب مختصر اور آسان راستوں سے افغانستان اور خطے کے دیگر ممالک میں برآمد کی جاسکے گی،انگور اڈہ بارڈر ٹرمینل مقامی معشیت کو مستحکم کرتے ہوئے خطے کی سماجی اور اقتصادی ترقی یقینی بنائے گا

  • صدرِ مملکت کی  صمود غزہ فلوٹیلا  پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

    صدرِ مملکت کی صمود غزہ فلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اسرائیلی افواج کی جانب سے امدادی مشن “صمود غزہ فلوٹیلا” پر جارحانہ کارروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت، انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

    ایوانِ صدر سے جاری بیان میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اسرائیلی حملہ نہ صرف انسانی المیے کو بڑھانے کی ایک مذموم کوشش ہے بلکہ عالمی قوانین اور انسانی ہمدردی کے تقاضوں کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو اب یہ حقیقت تسلیم کرنا ہوگی کہ فلسطینی عوام کو درپیش مصائب کا واحد حل فوری اور بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی اور فلسطین میں پائیدار امن کے قیام میں ہے۔صدرِ مملکت نے فلوٹیلا میں شریک پاکستانی شہریوں کی بہادری، جرات اور انسان دوستی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستانی عوام کے جذبۂ ایثار اور مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ان کی غیر متزلزل یکجہتی کا مظہر ہے۔ انہوں نے فلوٹیلا پر موجود پاکستانی شرکاء کی سلامتی اور فوری واپسی کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

    صدر آصف علی زرداری نے عالمی برادری، بالخصوص اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعے کا سخت نوٹس لیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ غزہ کے عوام تک امداد کی ترسیل میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور کھڑا رہے گا، اور ہر سطح پر فلسطین کے حقِ خودارادیت اور ان کے بنیادی انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا۔

  • یہ ہےبھارت،شوہر نے اپنی ہی بیوی کی "فحش ویڈیو” بنا کر دوستوں کو بھیج دیں

    یہ ہےبھارت،شوہر نے اپنی ہی بیوی کی "فحش ویڈیو” بنا کر دوستوں کو بھیج دیں

    کرناٹک کے علاقے پٹنہ ہلّی میں ازدواجی ظلم و زیادتی کا ایک ہولناک کیس منظرِ عام پر آیا ہے، جہاں ایک خاتون نے اپنے شوہر اور سسرالیوں کے خلاف ہراسانی، بلیک میلنگ اور استحصال کے سنگین الزامات پر مقدمہ درج کرایا ہے۔

    ایف آئی آر کے مطابق، متاثرہ خاتون کی شادی دسمبر 2024 میں سید انعام الحق نامی شخص سے ہوئی تھی، جو تقریباً دو ماہ قبل ان کی منگنی کے بعد انجام پائی۔ شادی کے موقع پر تقریباً 340 گرام سونا اور ایک یاماہا موٹر سائیکل جہیز کے طور پر دیا گیا تھا۔تاہم شادی کے فوراً بعد ہی خاتون کو علم ہوا کہ ان کا شوہر پہلے سے شادی شدہ ہے۔ الزام ہے کہ انعام الحق نے خود اس بات کا اعتراف کیا کہ متاثرہ اس کی دوسری بیوی ہے اور وہ 19 دیگر خواتین کے ساتھ تعلقات رکھتا ہے۔شکایت میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملزم نے خفیہ طور پر بیڈ روم میں کیمرہ نصب کیا، اور ہم بستری کے لمحات،فحش ویڈیو بنائیں اور یہ ویڈیوز بیرونِ ملک اپنے ساتھیوں کو بھیجیں۔ شوہر نے اس پر دباؤ ڈالا کہ وہ بیرونِ ملک اس کے رابطوں کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرے، اور انکار کرنے پر اسے دھمکی دی گئی کہ ذاتی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلا دی جائیں گی۔

    خاتون نے یہ بھی الزام لگایا کہ شوہر نے اسے متعدد بار عوامی مقامات، ہوٹلوں اور حتیٰ کہ والدین کے گھر پر بھی جسمانی و ذہنی طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ ایک موقع پر اس نے متاثرہ پر زور دیا کہ وہ اپنا سونا بیچ کر فلیٹ خریدے اور انکار پر شدید مارپیٹ کی۔شکایت میں سسرالیوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ فروری میں ایک خاندانی تقریب کے دوران شوہر کی بہن نے متاثرہ کو سب کے سامنے ذلیل کیا، جبکہ اس کا دیور مبینہ طور پر نازیبا حرکتوں میں ملوث رہا۔پولیس کے مطابق، 21 ستمبر کو جھگڑے کے دوران ملزم نے ایک بار پھر متاثرہ پر حملہ کیا اور پھر گھر سے فرار ہوگیا۔ اس واقعے کے بعد خاتون نے پولیس میں باقاعدہ شکایت درج کرائی۔پولیس نے کہا ہے کہ مرکزی ملزم اس وقت مفرور ہے جبکہ اس کے خلاف اور دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تحقیقات جاری ہیں۔

  • پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا فلڈ سروے جاری

    پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا فلڈ سروے جاری

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا فلڈ سروے جاری کر دیا گیا

    پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق سیلاب سے متاثرہ 27 اضلاع میں 1857 ٹیموں نے ڈیٹا اکٹھا کرنے میں حصہ لیا۔فلڈ سروے میں 81510متاثرین کی تفصیلات جمع کر لی گئی ہیں۔سروے ٹیموں نے مختلف اضلاع میں 56207 کسانوں سے فصلوں کے نقصانات بارے جانچ پڑتال کی۔اب تک سروے ٹیموں نے 53985 ایکڑ سیلاب متاثرہ اراضی کی نشاندہی کی ہے۔سروے ٹیموں نے سیلاب سے متاثرہ 24246 مکانات کا ڈیٹا جمع کر لیا ہے۔سیلاب کے باعث مویشیوں سے محروم ہونے والے 1057 افراد سے بھی تفصیلات لی گئیں۔مختلف اضلاع سے سروے کے مطابق 3945 ہلاک مویشیوں کی تفصیلات موصول ہوئی ہیں،اربن یونٹ ،ریونیو ،محکمہ زراعت، لائیو سٹاک اور پاک فوج کے نمائندے گھر گھر جا کر سروے کر رہے ہیں۔پی ڈی ایم اے پنجاب روزانہ کی بنیاد پر سروے میں پیش رفت کا جائزہ لے رہا ہے۔

    سیلاب متاثرہ بزرگ شہری کی وزیر اعلی پنجاب کے اقدامات کی تعریف، دعائیں دیں کہا کہ یقین ہے نواز شریف کی بیٹی متاثرین سیلاب کے نقصانات کا ازالہ کرے گی۔بزرگ شہری کے وزیر اعلٰی پنجاب اور میاں نواز شریف زندہ باد کے نعرے۔ سروے ٹیموں کا شکریہ ادا کیا۔

    سروے ٹیمیں کشتیوں کی مدد سے بھی متاثرہ دیہات کا وزٹ کر رہی ہیں،کھڑے سیلابی پانی میں سے گزر کر متاثرین کا ڈیٹا ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے شفافیت کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں ۔ پی ڈی ایم کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں ،ہر متاثرہ شخص کا ڈیٹا لیں۔

  • قومی اسمبلی اجلاس،مریم کے بیان،پیپلز پارٹی کا بائیکاٹ،پریس کلب چھاپہ پر صحافیوں کاواک آؤٹ

    قومی اسمبلی اجلاس،مریم کے بیان،پیپلز پارٹی کا بائیکاٹ،پریس کلب چھاپہ پر صحافیوں کاواک آؤٹ

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان کے خلاف مسلم لیگ ن کی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا۔

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر سردار ایاز صادق نے کوئٹہ میں فرنٹیئر کورپس کے ہیڈ کوارٹر پر حملے میں شہید ہونے والے 10 بہادر شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کروائی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں پیپلز پارٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان کے خلاف واک آؤٹ کیا۔اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر کا کہنا تھا ہم ایوان سے بطور احتجاج واک آؤٹ کرتے ہیں۔ بعد ازاں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو منا کر واپس قومی اسمبلی اجلاس میں لے آئے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں جانب سے گولہ باری ہوتی ہے اور یہ ایسی گولہ باری نہیں کہ رک نہ سکے۔ مذاکرات ہی مسائل کاحل ہیں ایک دوسرے پر الزام تراشی نہیں۔ لیڈرشپ سے مشورے کے بعد معاملے کو حل کرلیں گے۔

    نیشنل پریس کلب پر اسلام پولیس گردی پر پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان نےاحتجاج اور سخت ردعمل دیا،پی آر اے پاکستان نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پریس گیلری سے واک آؤٹ کیا،پی آر اے پاکستان نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی،صدر پی آر اے پاکستان ایم بی سومرو اور سیکرٹری نوید اکبر کی قیادت میں واک آؤٹ کیا گیا۔صحافی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ نیشنل پریس کلب صحافیوں کا گھر ہے جس پر اسلام آباد پولیس نے گزشتہ روز حملہ کیا ہے، نیشنل پریس کلب پورے ملک کا نمائندہ قومی پریس کلب ہے،صحافیوں پر تشدد اور آئیے روز ایسے واقعات معمول بنتے جارہے ہیں،پی آر اے پاکستان ایسے واقعات کو غیر جمہوری سوچ کی عکاسی سمجھی ہےقابل مذمت اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،

  • پسند کی شادی،لڑکی کو گھر والوں نے بلا لیا،نکاح کی تصاویر نہ ہٹانے پر دولہا کی ٹانگیں‌توڑ دیں

    پسند کی شادی،لڑکی کو گھر والوں نے بلا لیا،نکاح کی تصاویر نہ ہٹانے پر دولہا کی ٹانگیں‌توڑ دیں

    ہریانہ میں ایک 25 سالہ نوجوان کو اس کی بیوی کے اہلِ خانہ نے مبینہ طور پر اس لیے شدید تشدد کا نشانہ بنایا کہ وہ اپنے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا سے ہٹانے پر راضی نہیں ہوا۔ واقعے میں نوجوان کی دونوں ٹانگیں اور بازو ٹوٹ گئے جبکہ وہ تاحال اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔

    اطلاعات کے مطابق کُنال نے 26 جون 2024 کو اپنی دوست کومل گوسوامی سے والدین کی مرضی کے خلاف شادی کی تھی۔ شادی کے کچھ ہی ماہ بعد کومل اپنے والدین کے گھر واپس چلی گئی۔ کُنال کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد کومل کے والدین نے مسلسل جھگڑے کیے اور بالآخر بیٹی کو بہانے سے واپس بلا لیا۔کومل نے اپنے شوہر کے خلاف گھریلو تشدد کا مقدمہ بھی درج کرایا اور ماہانہ 30 ہزار روپے خرچ کا مطالبہ کیا، جبکہ کُنال کی تنخواہ صرف 12 ہزار روپے ہے۔ کُنال کو بعد ازاں پتہ چلا کہ کومل کے گھر والوں نے اس کی شادی اتر پردیش کے ضلع شاملی میں ایک اور شخص سے کر دی ہے۔ تاہم نئی شادی کے بعد سسرالیوں نے سوال اٹھایا کہ کومل کی پہلی شادی کی تصاویر اب بھی سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔ اس پر کومل کے اہلِ خانہ نے کُنال سے رابطہ کرکے تصاویر ہٹانے کا دباؤ ڈالا۔

    24 ستمبر کو کُنال اپنے والد کے ہمراہ دفتر سے گھر واپس جا رہا تھا کہ راستے میں موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے انہیں روک لیا۔ کُنال کے مطابق "کومل کے والد نے کہا کہ انسٹاگرام سے تصاویر ڈیلیٹ کرو، میں نے پوچھا بغیر طلاق کے وہ دوسری شادی کیسے کر سکتے ہیں۔ اسی دوران 3 سے 4 افراد نے ڈنڈوں اور تیز دھار ہتھیاروں سے مجھ پر حملہ کیا۔ میرے والد بھی ساتھ تھے۔ ایک شخص واقعے کی ویڈیو بھی بناتا رہا جبکہ کومل کے والد ستیش اور چچا راکیش تماشائی بنے کھڑے تھے۔”کُنال کے والد کی شکایت پر پولیس نے کومل کے والد، چچا اور دیگر ملوث افراد کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، جن میں "غیر ارادی قتل کی کوشش” بھی شامل ہے۔

    قابلِ ذکر ہے کہ کُنال اور کومل کی شادی اب تک قانونی طور پر برقرار ہے اور معاملہ عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔ اگلی سماعت 25 اکتوبر کو مقرر ہے۔کُنال اس وقت اسپتال میں زیرِ علاج ہے اور ڈاکٹروں کے مطابق اُس کی حالت تشویشناک مگر قابو میں ہے۔

  • سابق بھارتی کمانڈو منشیات اسمگلنگ کا سرغنہ نکلا

    سابق بھارتی کمانڈو منشیات اسمگلنگ کا سرغنہ نکلا

    راجستھان پولیس نے ایک بڑے آپریشن میں سابق نیشنل سکیورٹی گارڈ (این ایس جی) کمانڈو بجَرن سنگھ کو گرفتار کرلیا ہے، جو کہ مبینہ طور پر گانجا اسمگلنگ نیٹ ورک کا سرغنہ تھا۔

    پولیس کے مطابق بجَرن سنگھ 26/11 ممبئی حملوں کے دوران این ایس جی کے کمانڈو آپریشن کا حصہ رہا تھا، تاہم اب وہ ریاستی سطح پر منشیات کے ایک بڑے ریکٹ میں ملوث پایا گیا۔انسپکٹر جنرل آف پولیس وکاس کمار کے مطابق، بجَرن سنگھ کو بدھ کی رات چورو ضلع کے رتنگڑھ علاقے سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ 200 کلو گانجا کے ساتھ پکڑا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ دو ماہ سے آپریشن گانجانے کے تحت اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ (اے ٹی ایس) اور اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس (اے این ٹی ایف) کی مشترکہ کارروائی میں پولیس کے ریڈار پر تھا۔ اس پر 25 ہزار روپے انعام بھی مقرر تھا۔بجَرن سنگھ کا تعلق ضلع سیکر سے ہے۔ وہ میٹرک کے بعد تعلیم چھوڑ کر سرحدی سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) میں بھرتی ہوا۔ اپنی فٹنس اور قد و قامت کے باعث اسے مختلف سرحدی علاقوں جیسے پنجاب، آسام، اڑیسہ اور مغربی بنگال میں تعینات کیا گیا۔ اس کی بہادری کے باعث اسے ملک کی ایلیٹ فورس این ایس جی میں منتخب کیا گیا، جہاں اس نے سات سال خدمات انجام دیں اور 2008 میں ممبئی حملوں کے خلاف آپریشن میں حصہ لیا۔

    لیکن 2021 میں وہ سیاست میں آگیا۔ گاؤں واپس لوٹ کر ایک سیاسی جماعت کا سرگرم رکن بنا اور اپنی بیوی کو مقامی الیکشن میں کھڑا کیا، مگر کامیابی نہ ملی۔ اسی دوران اس کے رابطے ایسے افراد سے ہوئے جو منشیات کے کاروبار سے جڑے تھے۔ بی ایس ایف کے دوران اڑیسہ اور تلنگانہ کے تجربے کو استعمال کرتے ہوئے اس نے اسمگلنگ کا نیٹ ورک قائم کیا اور جلد ہی بڑے پیمانے پر گانجا ریکٹ کا ماسٹر مائنڈ بن گیا۔پولیس کے مطابق بجَرن سنگھ چھوٹی ڈیلنگ میں نہیں بلکہ بڑے پیمانے پر گانجا منتقل کرنے کا کام کرتا تھا۔ کئی بار اس پر مقدمات بھی درج ہوئے، حتیٰ کہ 2023 میں حیدرآباد کے قریب بھی اسے دو کوئنٹل گانجا اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم ضمانت پر رہائی کے بعد وہ دوبارہ سرگرم ہوگیا۔

    پولیس کو بجَرن سنگھ کی گرفتاری کے لیے طویل جدوجہد کرنا پڑی۔ وہ بار بار اپنی شناخت چھپانے کے لیے جعلی موبائل آئی ڈیز استعمال کرتا اور دیہی علاقوں میں پناہ لیتا رہا۔ اینٹی نارکوٹکس ٹیم نے اس کے گھریلو ملازم (خانساماں) کی کڑی نگرانی کی، جس کے ذریعے اس کے چھپنے کے ٹھکانوں کا سراغ ملا۔آخرکار بدھ کو پولیس نے اسے موٹر سائیکل پر سوار دیکھ کر خفیہ نگرانی شروع کی اور براہِ راست کارروائی کرنے کے بجائے مکمل پلاننگ کے بعد اچانک چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا۔انسپکٹر جنرل وکاس کمار نے کہا”یہ آپریشن کئی ہفتوں کی منصوبہ بندی اور انٹیلی جنس شیئرنگ کا نتیجہ ہے۔ بجَرن جیسے سخت جان اور تربیت یافتہ سابق کمانڈو کی گرفتاری ریاست میں دہشت گردی اور منشیات کے گٹھ جوڑ کو توڑنے میں ایک بڑی کامیابی ہے

  • اسرائیلی حکومت کا فلوٹیلا روکنے کا مقصد نسل کشی کے خلاف آوازیں دبانا ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل

    اسرائیلی حکومت کا فلوٹیلا روکنے کا مقصد نسل کشی کے خلاف آوازیں دبانا ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل

    انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ امدادی سامان لے جانے والے صمود فلوٹیلا کو روک کر اسرائیل نے ثابت کردیا کہ وہ غزہ میں قحط جاری رکھنا چاہتا ہے۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی اسرائیلی محاصرہ توڑ کر امدادی فلوٹیلا غزہ کے لیے امداد لے جارہا تھا جب اسرائیل نے طاقت کے زور پر 39 کشتیوں اور ان پر سوار درجنوں امدادی کارکنوں کو گرفتار کرلیا،ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کا فلوٹیلا روکنے کا مقصد نسل کشی کے خلاف آوازیں دبانا ہے،ایمنسٹی نے واضح کیا کہ 47 ممالک کے 443 سے زائد رضاکاروں کو اسرائیل نے غیر قانونی طور پر حراست میں لیا ہے۔

  • اداکارہ میرا اور ریما  کی ماضی میں لڑائی کس بات پر ہوتی تھی،انکشاف

    اداکارہ میرا اور ریما کی ماضی میں لڑائی کس بات پر ہوتی تھی،انکشاف

    پاکستان کی سینئر اداکارہ اور فلم میکر سنگیتا نے 90 کی دہائی کی مشہور اداکاراؤں سے متعلق انکشافات کیے ہیں۔

    سینئر اداکارہ سنگیتا حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئیں جس دوران میزبان نے ان سے مختلف موضوعات پر سوالات کیے،اداکاراؤں میں لڑائی سے متعلق سوال پر سنگیتا نے بتایا کہ ماضی میں اداکارہ میرا اور اداکارہ ریما کی بہت لڑائی ہو ا کرتی تھی اور اس کی وجہ دونوں کی ہی نمبر ون ہونے کی خواہش تھی،
    سنگیتا کے مطابق دونوں اداکاراؤں کو لگتا تھا کہ وہ ہی نمبر ون ہیں۔

    دوسری جانب دھیمی اور نرم اداکارہ سے متعلق سوال کے جواب میں اداکارہ سنگیتا نے صائمہ کا نام لیا،ان کا کہنا تھا کہ تمام اداکاراؤں میں اداکارہ صائمہ سب سے دھیمی ہیں، وہ کبھی کسی کے خلاف بات نہیں کرتی تھیں بہت سلجھی ہوئی اور نفیس سی ہیں، صائمہ کی سیٹ پر کبھی کسی اداکارہ سے لڑائی نہیں ہوئی وہ ہمیشہ اپنے کام سے کام رکھتی تھیں۔