Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • لگژری گاڑیاں، سونا، اربوں کی جائیدادیں، کوہستان کرپشن کیس میں تہلکہ خیز کارروائی

    لگژری گاڑیاں، سونا، اربوں کی جائیدادیں، کوہستان کرپشن کیس میں تہلکہ خیز کارروائی

    کوہستان کرپشن اسکینڈل میں نیب نے مافیا کی بڑی کرپشن بے نقاب کرتے ہوئے اربوں روپے کے اثاثے برآمد کر لیے ہیں۔ نیب کی جانب سے اس اسکینڈل کی انکوائری کو اب باضابطہ تحقیقات میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جس کے دوران کئی بڑے ناموں کا پردہ فاش ہوا ہے۔

    نیب حکام نے بتایا ہے کہ کوہستان کرپشن کیس میں کنٹریکٹر محمد ایوب کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس کی تفتیش کے دوران اعظم سواتی سمیت دیگر بااثر افراد کے ساتھ مالی لین دین اور ڈیلز کا انکشاف ہوا ہے۔ نیب نے اب تک 25 ارب روپے مالیت کے اثاثے برآمد اور منجمد کیے ہیں۔ایک ارب روپے سے زائد نقدی رقم، مختلف غیر ملکی کرنسیاں، اور 3 کلو گرام سونا بھی برآمد کرکے ضبط کر لیا گیا۔73 بینک اکاؤنٹس منجمد کیے گئے، جن میں سے 5 ارب روپے کی رقم برآمد ہوئی۔77 لگژری گاڑیاں برآمد کی گئیں، جن میں نئی ماڈل کی مرسڈیز، بی ایم ڈبلیو، آؤڈی، پورش، لیکسز، ریوو، مارک ایکس، لینڈ کروزر اور فارچیونر شامل ہیں۔ ان گاڑیوں کی کل مالیت 94 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

    نیب نے 30 رہائشی گھر، 25 فلیٹس، 12 کمرشل پلازے، 12 دکانیں، اور 4 فارم ہاؤسز بھی قبضے میں لے لیے ہیں۔ضبط شدہ جائیدادوں میں پینٹ ہاؤسز اور 175 کنال زرعی اراضی بھی شامل ہے۔ضبط شدہ جائیدادوں کی مجموعی تعداد 109 ہے، جو راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں واقع ہیں۔ ان جائیدادوں کی مجموعی مالیت 17 ارب روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔

    نیب حکام کا کہنا ہے کہ کوہستان کرپشن کیس میں بڑی مہم جوئی کی جا رہی ہے تاکہ تمام ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ تحقیقات تیزی سے جاری ہیں اور جلد مزید اہم گرفتاریوں اور انکشافات کی توقع ہے۔

  • یوسف رضا گیلانی سمیت ٹڈاپ کیس کے تمام ملزمان بری

    یوسف رضا گیلانی سمیت ٹڈاپ کیس کے تمام ملزمان بری

    کراچی کی انسداد بدعنوانی عدالت نے چئیرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سمیت ٹڈاپ کیس کے تمام ملزمان کو بری کردیا ہے

    وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ کیسز کی سماعت کراچی میں ہوئیں جس دوران چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی بھی عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کرپشن کو 14 مقدمات سے بری کر دیا جبکہ کیس کے دیگر تمام ملزمان کو بھی بری کر دیا گیا،عدالت نے کہا کہ جو کیسز ہائیکورٹ کے تھے ہمارے پاس آئے اس میں بھی ہم فیصلہ کر رہے ہیں، ہم نے ہر ایک کو انفرادی طور پر سنا، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ شواہد کے مطابق ملزمان کے اکاؤنٹس میں رقم نہیں آئی، کیس کے وعدہ معاف گواہ کو ملزم بنا دیا گیا، کچھ مقدمات کا ریکارڈ ہائیکورٹ میں موجود ہے،

    عدالت پیشی کے موقع پر یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ جھوٹا کیس بنانے والوں کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے، فاروق ایچ نائیک نے اچھے انداز میں مقدمہ لڑا،اللہ کا شکر ہے کہ آج عدالت نے تمام کیسز میں باعزت بری کر دیا ہے، جنہوں نے کیسز بنائے میں ان کا اتحادی ہوں، ان کو چھوڑ بھی نہیں سکتا، قانون سازی ہونی چاہیے، فیصلہ نہ ہو تو کیس ختم ہونا چاہیے

    ٹڈاپ کرپشن کیس کی تحقیقات کا آغاز 2009 میں ہوا تھا جبکہ ایف آئی اے نے مقدمات 2013 میں درج کرنا شروع کئے، یوسف رضا گیلانی کو 2015 میں ان مقدمات کے حتمی چالان میں بطور ملزم نامزد کیا گیا تھا۔
    یادرہے کہ ملزمان کے خلاف بوگس کمپنیاں بنا کر فریٹ سبسڈی کی مد میں سات ارب روپے کی کرپشن کا الزام تھا۔

  • پوٹھوہار ریجن میں 1000سے زائد شہریوں کومحفوظ‌مقامات پر منتقل کیا،پی ڈی ایم اے

    پوٹھوہار ریجن میں 1000سے زائد شہریوں کومحفوظ‌مقامات پر منتقل کیا،پی ڈی ایم اے

    لاہور: ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پنجاب، عرفان علی نے بتایا ہے کہ حالیہ مون سون بارشوں کے دوران پوٹھوہار ریجن میں تقریباً 1000 سے زائد شہریوں کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ ان بارشوں کے باعث چکوال، جہلم اور راولپنڈی میں حالات کشیدہ ہوگئے جس کے بعد رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

    عرفان علی نے بتایا کہ چکوال، جہلم اور راولپنڈی میں ریسکیو آپریشنز میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ فوجی جوانوں نے بھی بھرپور حصہ لیا تاکہ بارش کے باعث سیلابی پانی میں پھنسے متاثرین کو جلد از جلد محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا سکے۔انہوں نے تفصیل سے بتایا کہ جہلم میں 398 شہری ریسکیو کیے گئے جن میں 174 افراد کو ضلعی انتظامیہ نے اور 64 شہریوں کو فوجی جوانوں نے نکالا جبکہ 160 افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ علاقوں میں منتقل کیا گیا۔ چکوال میں کلاؤڈ برسٹ کی شدید بارش کے باعث سیلابی پانی میں پھنسے 209 افراد کو بچایا گیا، جن میں سے 27 افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا گیا۔ راولپنڈی میں بھی ضلعی انتظامیہ نے 450 شہریوں کو بروقت محفوظ مقامات پر پہنچایا۔

    عرفان علی نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مون سون بارشوں کا چوتھا سلسلہ 21 جولائی سے شروع ہونے جا رہا ہے، اس لیے شہریوں کو چاہیے کہ وہ موسم برسات میں زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی بھی قسم کے حادثات سے بچا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور متعلقہ ادارے مسلسل حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہیں۔ تمام متعلقہ محکمے اور فورسز بارشوں کے دوران عوام کی مدد کے لیے چوکس ہیں۔

  • خیبر پختونخوا میں کرپشن اور نااہلی عوامی مشکلات بڑھا رہی ہے،عطا تارڑ

    خیبر پختونخوا میں کرپشن اور نااہلی عوامی مشکلات بڑھا رہی ہے،عطا تارڑ

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بندش کا شکار کمپنی کی بحالی ضروری ہے کیونکہ 300 سے زائد ملازمین کا روزگار وابستہ ہے۔ عدالت نے تنخواہوں کی ادائیگی اور بزنس پلان جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔پی آئی اے کی یورپ میں پروازوں کی بحالی حکومت کی بڑی کامیابی ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں کرپشن اور نااہلی عوامی مشکلات بڑھا رہی ہے

    قبل ازیں شالیمار ریکارڈنگ اینڈ براڈکاسٹنگ کمپنی کے ملازمین کے واجبات کا کیس،وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت میں پیش ہو گئے،عطاء تارڑ نے ملازمین کو 2ماہ کی تنخواہ ادائیگی اور شالیمار کمپنی کو دوبارہ فعال کرنے کی یقین دہانی کروادی،

  • بحری بیڑے میں جہازوں کی تعداد میں اضافے کیلئے اقدامات کئے جائیں. وزیراعظم

    بحری بیڑے میں جہازوں کی تعداد میں اضافے کیلئے اقدامات کئے جائیں. وزیراعظم

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان کے شپنگ سیکٹر اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی اصلاحات پر جائزہ اجلاس ہوا

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے شپنگ سیکٹر میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے پلان مرتب کیا جائے. نیشنل شپنگ کارپوریشن کو کارپوریٹ خطوط پر استوار کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں. پاکستان افغانستان ازبکستان ریلوے لائن سے خطے میں تجارت کے نئے دور کا آغاذ ہونے جا رہا ہے.وسطی ایشیاء سے تجارتی سامان کی پاکستانی بندرگاہوں کے ذریعے دنیا بھر میں آمدورفت ہوگی. ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے ریلوے اور شپنگ شعبے کی بہتری کلیدی اہمیت رکھتی ہے.پاکستانی شپنگ لائنز کیلئے سامان کی ترسیل سے ملک کیلئے قیمتی زر مبادلہ کا یہ نادر موقع ہے. پاکستان کے فریٹ کی مد میں خرچ ہونے والے زرمبادلہ کی بچت کیلئے بحری بیڑے میں جہازوں کی تعداد میں اضافے کیلئے اقدامات کئے جائیں.

    وزیرِ اعظم نے وزارت سمندری امور اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو شعبے کی ازسرنو اصلاحات اور پائیدار بزنس ماڈل پیش کرنے کی ہدایت کی،اجلاس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احد خان چیمہ، جنید انور چوہدری اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.

  • آن لائن فراڈ میں ملوث تحسین اعوان گرفتار

    آن لائن فراڈ میں ملوث تحسین اعوان گرفتار

    نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے آن لائن فراڈ اور جعلی کمپنیوں کے ذریعے سکیورٹی اداروں کو بوگس ڈیٹا فراہم کرنے والے ملزم تحسین اعوان کو گرفتار کر لیا ہے۔ این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف 8 مقدمات درج ہیں جن میں سے 7 میں اس نے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

    ایجنسی کے حکام کا کہنا ہے کہ تحسین اعوان نے اپنے ریکارڈ میں ایسی کمپنیاں ظاہر کیں جن کا حقیقت میں کوئی وجود ہی نہیں تھا۔ ان کمپنیوں کی بنیاد پر سکیورٹی اداروں کو گمراہ کن ڈیٹا فراہم کیا گیا، جس سے قومی سکیورٹی کو بھی شدید خطرات لاحق ہو سکتے تھے۔ حکام نے مزید بتایا کہ فراڈ کی یہ کارروائیاں نہایت منظم انداز میں انجام دی گئی تھیں اور اس میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا گیا۔تحسین اعوان کے خلاف مقدمے کی تفتیش کے لیے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارشد علی رضوی کو تفتیشی افسر مقرر کر دیا گیا ہے۔ ملزم کو آج اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا، جہاں اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز ہوگا۔

    یاد رہے کہ 8 جولائی کو تحسین اعوان کی فیکٹری پر چھاپے کے دوران 80 پاکستانی اور 70 سے زائد غیر ملکی افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، جن پر غیر قانونی طور پر کام کرنے اور جعلی دستاویزات رکھنے کے الزامات ہیں۔ اس کارروائی کے بعد تحسین اعوان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا تھا، جو اب گرفتاری پر منتج ہوا ہے۔این سی سی آئی اے نے اس واقعے کے بعد شہریوں اور اداروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ صرف رجسٹرڈ اور تصدیق شدہ کمپنیوں کے ساتھ ہی کاروباری معاملات طے کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔

  • بہن حمیرا کو سوچی سمجھی سازش کے تحت قتل کیا گیا،بھائی نوید کا الزام

    بہن حمیرا کو سوچی سمجھی سازش کے تحت قتل کیا گیا،بھائی نوید کا الزام

    اداکارہ حمیرا اصغر کے بھائی نوید اصغر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بہن کو سوچی سمجھی سازش کے تحت قتل کیا گیا ہے۔

    معروف ماڈل اور اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے، اُن کی لاش 9 ماہ بعد کراچی کے فلیٹ سے برآمد ہوئی جس کے بعد عوام اور شوبز حلقوں کی جانب سے انصاف کے مطالبے شدت اختیار کر گئے ہیں،حال ہی میں حمیرا اصغر کے بھائی نوید اصغر نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے واقعے پر شدید شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ اُن کی بہن کی موت حادثاتی نہیں بلکہ ایک منصوبہ بندی کے تحت کی گئی واردات ہے ، پولیس افسران نے مجھے بتایا ہے کہ جب فلیٹ کا دروازہ توڑا گیا تو پچھلا دروازہ پہلے سے کھلا ہوا تھا جبکہ چھت کی کھڑکی بھی مسلسل کھلی رہی جس کی وجہ سے بدبو نہیں پھیلی، یہ سب ایک منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا قتل لگتا ہے اور ہمیں 90 فیصد یقین ہے کہ یہ قتل ہے، میرے خیال میں اس واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں، مکان مالک کا مکمل ڈیٹا، اس کا کال ڈیٹیل ریکارڈ حاصل کیا جائے اور یہ بھی معلوم کیا جائے کہ وہ کتنے عرصے سے کراچی میں رہ رہا ہے اور کہیں اس کا لاہور سے بھی کوئی تعلق تو نہیں۔

    بھائی نے مطالبہ کیا کہ حمیرا کی ٹریول ہسٹری کی بھی مکمل چھان بین کی جائے، یہ دیکھنا ضروری ہے کہ وہ تنہا سفر کرتی تھیں یا کسی کے ساتھ، کیونکہ اس پہلو سے بھی کئی سوالات جنم لیتے ہیں، حمیرا کے آخری پروجیکٹس میں شامل ساتھی فنکار و عملہ بھی مکمل تعاون نہیں کر رہا، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ان کے ساتھی کھل کر بات کیوں نہیں کر رہے؟ کیا وہ کسی سے ڈر رہے ہیں؟ اگر وہ بے گناہ ہیں تو تعاون کریں تاکہ حقیقت سامنے آ سکے

  • بھارتی فوج کے کرنل امیت کمار نے بھارتی فوج میں چھپے جنسی درندوں کو بے نقاب کر دیا

    بھارتی فوج کے کرنل امیت کمار نے بھارتی فوج میں چھپے جنسی درندوں کو بے نقاب کر دیا

    مودی کے دور اقتدار میں بھارتی فوج میں چھپے جنسی درندے بے نقاب ہو گئے

    عورتوں کے لیے غیر محفوظ ملک بھارت میں عورت کی عزت فوجی افسران کے ہاتھوں پامال ہو رہی ہے، کرنل امیت کمار نے اعلی افسران کی جانب سے بیوی کے ریپ کا گھناؤنا راز فاش کر دیا ،کرنل امیت کمار کا کہنا ہے کہ؛ بھارتی فوجی افسران اپنی کمزوری کو "آرڈرز اور ڈیوٹی” کی آڑ میں چھپاتے ہیں،جب میں اپنی بیوی کو فیملی وارڈ سے لے کر آیا تو اُس کی عصمت دری کی گئی،اڈیشہ کا خوفناک واقعہ پولیس کے ہاتھوں ہوا جبکہ میری بیوی کے ساتھ جنسی زیادتی جنرلز اور بریگیڈیئرز نے کی،جنرلز نے بیوی کی عزت پامال کی، ویڈیوز موجود ہیں مگر کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا، ایف آئی آر 33/2024 میں تین بریگیڈیئر اور ایک لیفٹیننٹ کرنل نامزد تھے مگر سب کو کلین چٹ دے دی گئی،کیس کی تحقیقات بھی انہی افراد نے کی جو خود اس جرم میں ملوث تھے،ایڈجوٹنٹ جنرل، لیفٹیننٹ جنرل ایس پی سنگھ کا بھائی ہے، جبکہ بریگیڈیئر پربھو اور میجر جنرل سندیپ قانونی مشیر ہیں، شکایات انہی کے خلاف ہیں،

    عورتوں کے خلاف سنگین جرائم پر آرمی چیف خاموش کیوں ہے؟ امیت کمار نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی غفلت نہیں بلکہ ایک سوچا سمجھا مجرمانہ عمل ہے، ہسپتال کی جانب سے آج تک ہمیں کوئی میڈیکل دستاویز فراہم نہیں کی گئی،یہ واقعہ یونیفارم میں موجود ڈاکٹروں کی اصل حقیقت کو ظاہر کرتا ہے،جب خود آرمی کمانڈر ہی ملوث ہو تو انصاف کی توقع نہیں کی جا سکتی، کیا بھارتی جنرلز قانون سے بالاتر ہیں،کس نے انہیں خواتین کی عزت سے کھیلنے کا اختیار دیا؟ میری بیوی کی کردار کشی کرنے کے لیے جھوٹے پیغامات کے ذریعے عوام اور پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی،قومی خواتین کمیشن کی شکایت پر ایس پی کانگڑا کو پانچ دن میں نئی پوسٹنگ پر بھیج دیا گیا،میں ضرور بھارتی فوج کی ویسٹرن کمانڈ کو بے نقاب کر کے رہوں گا

    مودی سرکار کی نااہلی کے باعث بھارتی فوج کردار کشی اور ویڈیوز کے ذریعے متاثرین پر دباؤ ڈال رہی ہے ،مودی سرکار کی بدولت فوجی درندے عورتوں کی عصمت دری کے بعد بھی آزاد گھوم رہے ہیں،بھارتی فوج وردی کی آڑ میں انسانی حقوق اور خواتین پر مظالم کی نئی داستانیں رقم کر رہی ہے

  • مودی کے دور اقتدار میں بھارت کی اخلاقی گراوٹ اور عالمی ساکھ پر کاری ضرب

    مودی کے دور اقتدار میں بھارت کی اخلاقی گراوٹ اور عالمی ساکھ پر کاری ضرب

    مودی سرکار کی نااہلی کے باعث بھارتیوں کے ہاتھوں عورتوں کے بعد اب بچوں کی عزت بھی دنیا بھر میں غیر محفوظ ہو چکی ہیں،

    مودی سرکار کی ناقص حکمت عملیوں کے باعث بیرون ملک مقیم بھارتیوں کی موجودگی سوالیہ نشان بن گئی،بھارتی مجرموں کے سیاسی تعلقات بھارت کی عالمی ساکھ کو بے نقاب کر رہے ہیں،عالمی اداروں میں قیادت مانگنے والا بھارت بیرونِ ملک بچوں کا جنسی استحصال کرنے میں مصروف ہے،امریکی ریاست میں بھارتی شہری گرجیت ملہی بچوں کی فحش ویڈیوز رکھنے کے الزام میں گرفتارکیا گیا ہے،بھارتی شہری کی گرفتاری پر سوشل میڈیا پر سیاسی شخصیات کے ساتھ تصاویر وائرل ہو گئیں،بی جے پی اور کانگریس نے گرجیت ملہی کا تعلق عام آدمی پارٹی سے جوڑ دیا،

    کانگریس رہنما سکھپال سنگھ کھیرہ نے سوال کیا؛بھگونت مان وضاحت کریں کہ ملہی جیسے مجرم سے ان کا یا ان کے خاندان کا کیا تعلق ہے؟، خود کو "وشو گرو” کہنے والا نام نہاد بھارت، بیرونِ ملک بچوں کا استحصال کرنے والے مجرموں کو پال رہا ہے ،بھارتی سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر الزام لگا کر بچوں سے زیادتی جیسے جرم سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہیں ،بیرونِ ملک مقیم جرائم پیشہ بھارتی عناصرامریکہ سمیت مغربی انٹیلی جنس اداروں کیلئے پالیسی اور سیکیورٹی چیلنج بن چکے ہیں ،بیرونِ ملک مقیم بھارتی مجرموں کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہونا سیاسی پستی کی علامت ہے

  • کروڑوں روپے کی مبینہ چوری کا ڈراپ سین، مدعی خود ہی واردات میں ملوث نکلا

    کروڑوں روپے کی مبینہ چوری کا ڈراپ سین، مدعی خود ہی واردات میں ملوث نکلا

    کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ہونے والی مبینہ کروڑوں روپے کی چوری کی واردات کا ڈراپ سین ہوگیا۔ پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ مدعی اور اس کے منہ بولے چچا خود ہی واردات میں ملوث نکلے، جنہوں نے چالاکی سے رقم، موبائل فون اور طلائی زیورات کو غائب کر کے چوری کا ڈرامہ رچایا تھا۔

    پولیس کے مطابق 16 جولائی کو سرجانی ٹاؤن سیکٹر 4 میں واقع ایک گھر میں بڑی مالیت کی چوری کی اطلاع موصول ہوئی۔ ابتدائی شکایت میں مدعی نے دعویٰ کیا تھا کہ نامعلوم چور اس کے گھر سے تقریباً 4 سے 5 کروڑ روپے مالیت کی رقم اور زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں۔مدعی کے مطابق واردات میں چور 15 تولے کے 15 طلائی بسکٹ، بھاری نقدی، اور قیمتی موبائل فون لے گئے۔ تاہم تفتیش کے دوران پولیس کو شک ہوا کہ واردات میں اندرونی افراد کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔

    مزید تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا کہ اصل میں صرف 25 لاکھ روپے کی رقم خردبرد کی گئی تھی، جسے مدعی کے منہ بولے چچا نے بڑھا چڑھا کر 4 سے 5 کروڑ روپے ظاہر کیا۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ طلائی بسکٹ کا دعویٰ بھی جھوٹ پر مبنی تھا۔پولیس کے مطابق مدعی اور اس کے منہ بولے چچا نے خود ہی رقم اور دیگر قیمتی اشیاء کو چھپا کر جھوٹی ایف آئی آر درج کروائی تھی تاکہ کسی اور کو مورد الزام ٹھہرایا جا سکے یا کوئی ذاتی مفاد حاصل کیا جا سکے۔

    پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مدعی اور اس کے شریک سازشی چچا کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کیس میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں اور واردات کے تمام پہلوؤں کی گہرائی سے تفتیش کی جا رہی ہے۔