Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • سپریم کورٹ، 16 ہزار بوتل شراب واپسی کی درخواست ،نوٹس جاری

    سپریم کورٹ، 16 ہزار بوتل شراب واپسی کی درخواست ،نوٹس جاری

    سپریم کورٹ میں لائسنس ہولڈر سے 16 ہزار بوتل شراب برآمدگی کیس میں عدالت نے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرکے سماعت ملتوی کر دی۔

    سرکاری تحویل سے 16 ہزار بوتل شراب کی واپسی کی درخواست پر دو رکنی بینچ نے سماعت کی،جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیےکہ اتنی شراب کہاں لےکرجا رہےتھے اور واپسی کے بعد کیا کریں گے،وکیل نےکہا کہ ان کا مؤکل ویروملک لائسنس ہولڈرہے،شراب کوٹ ادو سےنواب شاہ جا رہی تھی،جسٹس شکیل احمد نےاستفسارکیا کہ کیاضبط شدہ شراب کی واپسی کے لیےمجسٹریٹ کو درخواست دی گئی،انہوں نےدوران سماعت ریمارکس دیئے کہ ویسےشراب جتنی پرانی ہواس کی کوالٹی اتنی بہتر ہو جاتی ہے،جس پر کمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے

  • اسلام آباد ڈسٹرکٹ ججز سے سیکیورٹی واپس، عدالت نے نوٹس لے لیا

    اسلام آباد ڈسٹرکٹ ججز سے سیکیورٹی واپس، عدالت نے نوٹس لے لیا

    اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ ججز کی سیکیورٹی واپس لینے کا معاملہ سنگین صورت اختیار کر گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈسٹرکٹ ججز کے ساتھ تعینات گن مین اور دیگر سیکیورٹی اہلکار اچانک واپس بلا لیے گئے، جس پر عدالتی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

    ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ناصر جاوید رانا نے اس معاملے کا سختی سے نوٹس لے لیا ہے۔ عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ججز کی جان کو لاحق خطرات کے باوجود سیکیورٹی واپس لینا انتہائی غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے۔سیشن جج نے اس سلسلے میں ڈی آئی جی سیکیورٹی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کر لی ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشن کو بھی آج ہی ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہو کر سیکیورٹی واپس لینے کے فیصلے کی تفصیلی وضاحت دینا ہوگی۔

  • شدت پسند مودی حکومت میں ایک بار پھر مسلمانوں کے قتل و غارت کا بازار گرم

    شدت پسند مودی حکومت میں ایک بار پھر مسلمانوں کے قتل و غارت کا بازار گرم

    شدت پسند مودی حکومت میں ایک بار پھر مسلمانوں کے قتل و غارت کا بازار گرم ہو گیا ہے

    بھارت میں مسلم ہندو فسادات مودی کی سفاکیت کا ایک اور سیاہ باب سامنے آ گیا،مودی کی سفاک سیاست اور ہندوتوا ایجنڈا نے بھارت کو فاشزم کی تجربہ گاہ بنا دیا.انتہا پسند مودی کی ایماء پر چلنے والی نام نہاد جمہوریت میں ہندو مسلم فسادات پھوٹ پڑے. حالیہ مذہبی تنازعات پرکانپور سے پھیلنے والی آگ نے پورے بھارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا .مسلمانوں کے خون کی پیاسی مودی حکومت نے 4 ستمبر کو کانپور میں "گجرات ٹو” دہرانے کی کوشش کی.بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے کے مطابق؛ تنازعہ کے بعد گجرات سمیت کئی ریاستوں میں پرتشدد جھڑپوں میں کئی معصوم مسلمان زخمی ہوئے ،پولیس نے اتر پردیش کے متعدد اضلاع میں مسلمان مظاہرین کے خلاف مقدمات درج کر لیے ، بھارت میں اظہارِ رائے اور مذہبی آزادی اب صرف ہندوتوا نظریہ کی تابع ہے

  • اورکزئی کے مشتی قبیلے کا خوارج کے خلاف جرگہ، عوام کا ڈٹ جانے کا اعلان

    اورکزئی کے مشتی قبیلے کا خوارج کے خلاف جرگہ، عوام کا ڈٹ جانے کا اعلان

    خیبر پختونخواہ کے ضلع اورکزئی کے علاقے حسن زودرہ میں مشتی قبیلے نے خوارج کے خلاف ڈٹ جانے کا اعلان کر دیا ہے۔ قبائلی عمائدین اور عوام نے بڑے جرگے میں شرکت کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ اب وہ خوارج کو علاقے میں ظلم، جبر اور بھتہ خوری کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    جرگہ سے قبل خوارج بھتہ وصول کرنے کے لیے قبیلے کے لوگوں کے پاس آئے تھے، تاہم مشتی قبیلے کے جوانوں اور عوام نے بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے انہیں پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔ اس واقعے کے بعد قبیلے کے عمائدین نے فوری طور پر ایک اہم جرگہ طلب کیا، جس میں عوام کو خوارج کے خلاف متحد کرنے پر زور دیا گیا۔جرگے کے موقع پر سیکیورٹی فورسز اور پولیس اہلکار بھی علاقے میں پہنچے جن کا قبائل کی جانب سے والہانہ استقبال کیا گیا۔ عمائدین نے اس موقع پر کہا کہ خوارج کو معصوم عوام سے بھتہ وصول کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

    قبائلی عمائدین نے اعلان کیا کہ "ہم ریاست اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں اور خوارج کے خلاف بھرپور مزاحمت کریں گے۔” جرگے کے دوران پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے اور عوام نے اتحاد و یکجہتی کے عزم کا اظہار کیا۔یہ جرگہ قبائل کی اس عزم کا مظہر ہے کہ وہ دہشت گردوں اور خوارج کو اپنے علاقوں میں قدم جمانے نہیں دیں گے اور ریاستی اداروں کے ساتھ مل کر امن کے قیام کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

  • فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد جہانزیب کے اعترافی بیان میں ہوش رُبا انکشافات

    فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد جہانزیب کے اعترافی بیان میں ہوش رُبا انکشافات

    چاغی (بلوچستان) میں ہتھیار ڈالنے والے فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد جہانزیب کے اعترافی بیان میں ہوش رُبا انکشافات سامنے آئے ہیں

    سیکیورٹی فورسز نے چاغی (بلوچستان) میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگروں کیخلاف بڑی کارروائی کی،سیکبو رٹی فورسز نے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچا یا گیا،کارروائی کے دوران دو دہشتگرد جہنم واصل جبکہ دہشتگرد جہانزیب نے سکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے،دہشتگرد بلوچستان کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے

    ہتھیار ڈالنے والے دہشتگرد جہانزیب نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ میرا اصلی نام جہانزیب علی جبکہ تنظیمی نام علی جان ہے ، میں دہشت گرد زبیر احمد کے ساتھ مل کر کام کرتا تھا،میں گذشتہ دو سال سے تنظیم کیساتھ ہوں جہاں زبیر(دہشتگرد) تخریبی منصوبہ بندی کرتا تھا، 23 / 24 ستمبر کی شب سکیورٹی فورسز نے گھر کو گھیرے میں لیکر ہمیں ہتھیار ڈالنے کا کہا دہشت گرد نثار اور زبیر نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی، زبیر نے گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کوگولی مار لی جبکہ نثار سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہوا،میں نے اپنے ہتھیار رکھ دیئے اور سیکورٹی فورسز نے مجھے زندہ گرفتار کرلیا،میرے قریبی ساتھیوں کےمرنے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ مسئلہ کا حل لڑائی جھگڑے میں نہیں،ہمارے معاشرہ میں بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور بلوچ یکجہتی کمیٹی جیسی تنظیموں کا کردار گمراہ کن رہا ہے ،یہ تنظیمیں نوجوانوں کو لڑانے کا باعث بن رہی ہیں،

    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد بلوچستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث ہیں، بلوچ یکجہتی کمیٹی اور دیگر تنظیمیں نوجوانوں کو ورغلا کر اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کر رہی ہیں،

  • ٹیلی کام کمپنیوں سے صارفین کا ڈیٹا لیک نہیں ہوا،پی ٹی اے

    ٹیلی کام کمپنیوں سے صارفین کا ڈیٹا لیک نہیں ہوا،پی ٹی اے

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ڈیٹا لیک سے متعلق تحقیقات مکمل کرلیں جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں سے صارفین کا ڈیٹا لیک نہیں ہوا۔

    نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی اے ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ پر موجود شہریوں کا ڈیٹا پرانا ہے، ٹیلی کام کمپنیوں سے صارفین کا ڈیٹا لیک نہیں ہوا، تحقیقات سے لگتا ہے شہریوں کا ڈیٹا مختلف ذرائع سے حاصل کیا گیا،
    پی ٹی اے کی تحقیقات کے مطابق شہریوں کے سی ڈی آر، ٹریول ہسٹری، فیملی ٹری کا ڈیٹا ایک جگہ پر موجود نہیں، سی ڈی آر، ٹریول ہسٹری، فیملی ٹری، گاڑیوں کی رجسٹریشن کا ڈیٹا ٹیلی کام آپریٹرز کے پاس نہیں ہے،پی ٹی اے کے مطابق مختلف ذرائع سے حاصل کرنے کے بعد ڈیٹا ممکنہ طور پر ڈارک ویب پر ڈالا گیا۔

  • منی ٹرک کھائی میں گرنے سے 11 جاں بحق، 3 زخمی

    منی ٹرک کھائی میں گرنے سے 11 جاں بحق، 3 زخمی

    ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق درازندہ داناسر کے مقام پر منی ٹرک بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں 11 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ ٹرک کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک میں سوار تمام افراد ضلع ژوب کے علاقے خانوزئی سے ڈیرہ اسماعیل خان جارہے تھے۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ان کے آبائی علاقوں میں بھجوانے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔

    پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ علاقہ مکینوں نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے متاثرہ خاندانوں کے لیے امدادی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

  • جلال پور پیر والا،درجنوں بستیاں اب بھی سیلابی پانی میں ڈوبی ہوئی

    جلال پور پیر والا،درجنوں بستیاں اب بھی سیلابی پانی میں ڈوبی ہوئی

    ملک کے مختلف حصوں میں دریاؤں کے سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی ہے، کئی علاقے آج بھی زیرِ آب ہیں جبکہ متاثرہ آبادی نقل مکانی پر مجبور ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جلال پور پیر والا شہر سمیت اس کے گرد و نواح کی درجنوں بستیاں اب بھی پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔ نوراجہ بھٹہ کے مقام پر شگاف بند کرنے کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے تاکہ مزید آبادی کو سیلاب سے بچایا جا سکے۔موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ ایم 5 موٹر وے کا ملتان سے جھانگڑا انٹرچینج تک 13ویں روز بھی ٹریفک کے لیے بند ہونا عوامی مشکلات میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔ حکام کے مطابق سڑک کی بحالی پانی اترنے کے بعد ہی ممکن ہوگی۔

    پاک پتن میں دریائے ستلج کے کنارے کٹاؤ کا عمل تیز ہوگیا ہے۔ گاؤں سوڈا مکمل طور پر دریا میں بہہ گیا جبکہ چک باقر کے 50 سے زائد گھر کٹاؤ کی زد میں آگئے ہیں۔ مقامی افراد اپنے گھروں اور زمینوں کے نقصان پر شدید پریشان ہیں۔

    دوسری جانب دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کی سیلابی کیفیت بدستور موجود ہے۔ ٹھٹہ اور سجاول کے علاقوں میں پانی کی سطح میں اضافے کے باعث کچے کے 10 سے زائد دیہات زیرِ آب آگئے ہیں۔ زرعی زمینوں پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوگئی ہیں جس کے بعد مقامی مکین حفاظتی بند پر پناہ لینے پر مجبور ہیں۔مٹیاری اور سعید آباد کے کچے کے علاقے بھی متاثر ہوئے ہیں، جہاں مکین اپنی مدد آپ کے تحت کشتیوں کے ذریعے نقل مکانی کر رہے ہیں۔ زرعی فصلوں کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے جس سے کسانوں کو شدید مالی نقصان کا سامنا ہے۔محکمہ موسمیات اور آبپاشی حکام کے مطابق آنے والے دنوں میں پانی کی سطح میں مزید اضافے کا خدشہ موجود ہے، جس پر نظر رکھتے ہوئے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

  • متحدہ عرب امارات میں عوامی شخصیات کو  آرٹیفیشل انٹیلجنس سے پیش کرنا غیر قانونی قرار

    متحدہ عرب امارات میں عوامی شخصیات کو آرٹیفیشل انٹیلجنس سے پیش کرنا غیر قانونی قرار

    متحدہ عرب امارات میں عوامی شخصیات کو آرٹیفیشل انٹیلجنس سے پیش کرنا غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔

    متحدہ عرب امارات نے واضح انتباہ جاری کیا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلجنس (اے آئی) کے ذریعے عوامی شخصیات اور قومی علامتوں کو غلط طریقے سے پیش کرنا یا گمراہ کن معلومات پھیلانا قانون کی سنگین خلاف ورزی تصور ہو گا،اماراتی میڈیا کونسل نے کہا کہ ایسی سرگرمیاں ناصرف پیشہ ورانہ اور اخلاقی ذمہ داری کی خلاف ورزی ہیں بلکہ اماراتی میڈیا قوانین کے تحت سخت جرمانے اور قانونی کارروائی کا باعث بھی بن سکتی ہیں،اماراتی میڈیا کونسل نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلجنس کی مدد سے کسی کی بھی شناخت متاثر نہ کریں۔

    عوامی شخصیات یا قومی علامتوں کو بغیر سرکاری اجازت آرٹیفیشل انٹیلجنس ٹولز سے پیش کرنا میڈیا قوانین کی خلاف ورزی ہے جبکہ نفرت انگیزی، جھوٹا پروپیگنڈا، کردار کشی اور سماجی اقدار پر حملہ ناقابلِ قبول ہے، منفی اقدامات پر میڈیا قوانین کے تحت بھاری جرمانے اور انتظامی سزائیں دی جائیں گی۔

    واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں متحدہ عرب امارات نے سوشل میڈیا ریگولیشن مزید سخت کیے ہیں تاکہ عوام کو جعلی خبروں اور نقصان دہ مواد سے محفوظ رکھا جا سکے،دنیا بھر میں آرٹیفیشل انٹیلجنس کے بڑھتے ہوئے استعمال پر گہری تشویش ظاہر کی جا رہی ہے، متعدد عالمی شہرت یافتہ شخصیات نے شکایت کی ہے کہ ان کی آوازوں اور چہروں کو آرٹیفیشل انٹیلجنس کے ذریعے جعل سازی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے،متحدہ عرب امارات میں اگلے ماہ سے نیا اشتہاری لائسنس سسٹم بھی نافذ ہوگا، جس کے تحت اب تک 75 ممالک سے تعلق رکھنے والے 1800 سے زائد افراد کو اجازت نامے جاری کیے جا چکے ہیں،میڈیا کونسل نے حال ہی میں ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے خلاف کارروائی بھی شروع کی ہے جس نے بغیر منظوری طبی دعوؤں پر مبنی اشتہار شائع کیا تھا جو گمراہ کن اور غیر معیاری قرار دیا گیا تھا

  • شہباز شریف کی ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت،ملاقات کا اعلامیہ جاری

    شہباز شریف کی ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت،ملاقات کا اعلامیہ جاری

    وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

    وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات گرمجوشی اور خوشگوار ماحول میں ہوئی، وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا علمبردار قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا بھر میں تنازعات کے خاتمے کے لیے مخلصانہ کوششوں میں مصروف ہیں۔وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کی جرات مندانہ، دلیرانہ اور فیصلہ کن قیادت کو سراہا اور کہا کہ امریکی صدر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں سہولت فراہم کی۔

    وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی ایشیا میں ایک بڑی تباہی کو ٹالنے میں مدد فراہم کی اور وزیراعظم نے مسلم رہنماؤں کو اعتماد میں لینے پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا،ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی تعلقات میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا اور امریکی کمپنیوں کو پاکستان کے آئی ٹی، توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے انسدادِ دہشت گردی میں امریکی تعاون بڑھانے پر زور دیا اور صدر ٹرمپ کی پاکستان کے کردار کی کھلی حمایت پر شکریہ ادا کیا،وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔