Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے وارنٹ جاری

    پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے وارنٹ جاری

    جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت غیر حاضر ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔

    انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت غیر حاضر ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے،عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی، شبلی فراز اور اسد عمر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لیں، عدالت نے مزید کارروائی کے لیے کیس کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

  • مودی سرکار نےسکھ یاتریوں کو بابا گرونانک کی برسی پر پاکستان آنے سے روک دیا

    مودی سرکار نےسکھ یاتریوں کو بابا گرونانک کی برسی پر پاکستان آنے سے روک دیا

    مودی سرکار کا بھیانک چہرہ مزید عیاں، سکھ یاتریوں کو بابا گرونانک کی برسی پر پاکستان آنے سے روک دیا

    بابا گرو نانک کی 486 ویں برسی "جیوتی جوت” 22 ستمبر سے کرتارپور صاحب میں منائی جائے گی،بھارتی وزارتِ داخلہ نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا،بابا گرونانک کی برسی پر سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روکنا بھارتی حکومت کے مذہبی تعصب کی عکاسی کرتا ہے،یہ اقدام مذہبی آزادی کی کھلی خلاف ورزی ہے اور بھارت میں اقلیتوں، خاص طور پر سکھوں اور مسلمانوں کو مسلسل نشانہ بنانا ہے

    دنیا بھر سے سکھ یاتری کرتارپور مذہبی رسومات کیلئے آچکے ہیں لیکن بھارتی حکومت نے اپنے شہریوں کو روک کر متعصبانہ رویہ اختیار کیا ہے،بھارتی حکومت کا مذہبی رسومات کیلئے بھارتی سکھ یاتریوں پر پابندی کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے

    پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے سربراہ سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ;’’ سکھوں کو انکے مقدس مقامات کی یاترا سے روکنا بنیادی مذہبی حقوق کی خلاف ورزی ہے‘‘ "جب پاکستان بھارت کا کرکٹ میچ ہوسکتا ہے تو سکھ یاتری پاکستان کیوں نہیں جا سکتے”، وزیرِاعلیٰ بھارتی پنجاب بھگونت مان کا کہنا ہے کہ "مرکزی حکومت کو مذہبی آزادی میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی حق نہیں ہے”،

  • افغانستان کی دہشت گردی کے حوالے سے دوغلی پالیسی بے نقاب

    افغانستان کی دہشت گردی کے حوالے سے دوغلی پالیسی بے نقاب

    افغانستان کی دہشت گردی کے حوالے سے دوغلی پالیسی بے نقاب ہو گئی

    افغان حکومت نےامریکہ سے دوحہ معاہدے کی داد رسی کی درخواست کی، دوسری جانب افغان حکومت اپنی سرزمین پر پاکستان مخالف دہشتگردوں کو تحفظ دینے میں مصروف ہے،افغانستان نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بگرام ائیر بیس واپس لینے کے مطالبے پر امریکہ سے دوحہ معاہدے کی پیروی کا مطالبہ کیا ہے،افغان حکومت نے امریکہ کو یاد دہانی کرائی کہ ” دوحہ معاہدے کے تحت اسے افغانستان کی علاقائی سالمیت اور آزادی کا احترام اور مداخلت سے گریز کرنا ہے”

    دوحہ امن معاہدے میں افغانستان نے اپنی سرزمین دہشتگردی اور پڑوسی ممالک میں دراندازی کیلئے استعمال نہ ہونے کی ضمانت دی تھی،افغان حکومت کی دوحہ معاہدے کی پاسداری کی درخواست محض ڈھونگ ہے،شواہد سے ثابت ہے کہ "افغانستان، پاکستان میں دہشتگردانہ کاروائیوں کی سرپرستی جاری رکھنے میں مصروف ہے”

    پاکستان نے متعدد بار افغانستان کی فتنہ الخوارج کی دہشتگردی میں سہولت کاری کے شواہد عالمی برادری کے سامنے رکھے،ان شواہد میں افغان سرزمین پر پناہ گزین فتنہ الخوارج کے سرغنہ خارجی نور ولی محسود کی فون کال بھی شامل ہے ، خارجی نور ولی ، خارجی غٹ حاجی کو فون کال کی ریکارڈ ٹیپ میں دہشتگردی کی ہدایات دے رہا ہے ،مارچ 2025 میں بلوچستان کے ٹوبہ کاکڑی میں گرفتار دہشت گرد اسام الدین نے اعتراف کیا تھا کہ؛
    "افغانستان سے سرحدی باڑ عبور کر کے پاکستان آیا” ،7 اور 8 اگست کے درمیان سیکورٹی فورسز نے سمبازا، بلوچستان میں افغان بارڈر سے داخل ہونے کی کوشش کرنے والے فتنہ الخوارج کی بڑی تشکیل کے 47 دہشت گرد جہنم واصل کئے،ستمبر 2025 میں پاک فوج کے کامیاب آپریشن حیدر میں حافظ گل بہادر گروپ کے خارجی عبدالصمد عرف صمد نے سرنڈر کرتے ہوئے افغانستان میں دہشتگردانہ تربیت حاصل کرنے کا اعتراف کیا تھا،دوحہ معاہدے کی یاد دہانی کرانے والا افغانستان پہلے اپنے داخلی معاملات درست کرے اور دہشتگردوں کی سہولت کاری بند کرے،دوغلی پالیسی اپنانے اور ڈھونگ رچانے کے بجائے افغانستان کو خطے میں امن کی راہ ہموار کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات ،بلوچستان میں منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات ،بلوچستان میں منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی واضح ہدایات پر بلوچستان میں منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغازکر دیا گیا

    بلوچستان میں اینٹی نارکوٹکس فورس اور مقامی اداروں نے پوست کی کاشت اور منشیات کے اڈوں کے خاتمے کے لیے بڑی مہم کا آغاز کر دیا،یہ مہم فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور حکومت بلوچستان کی براہِ راست ہدایات کے تحت جاری ہے،اس مہم کا مقصد بلوچستان کو منشیات سے پاک کرنا اور اس ناسور کا مستقل طور پر خاتمہ کرنا ہے،منظم کارروائیوں کے دوران کئی علاقوں میں پوست کی فصلوں کو تلف کیا گیا ہے،منشیات کی پیداوار اور ترسیل میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف بھی کارروائیاں کی گئی ہیں،منشیات کے نیٹ ورکس اور دہشتگردوں کے گٹھ جوڑ کو مکمل ناکام کرنے کیلئے متبادل روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے،روز گار کے متبادل ذرائع فراہم کر کے مقامی لوگوں کو دوبارہ منشیات کی کاشت سے روکا جائے گا ،منشیات، جرائم اور دہشت گردی کے گٹھ جوڑ کو توڑنے کے لیے مؤثر اور پائیدار حکمت عملی اپنانا وقت کی ضرورت ہے،یہ گٹھ جوڑ ہی اس تمام نیٹ ورک کو طاقت فراہم کرتا ہے، منشیات کے خلاف جنگ ایک قومی ذمہ داری ہے،اس جنگ میں حکومت، سیکیورٹی اداروں اور معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ضروری ہے

  • چارلی کرک کی اہلیہ نے شوہر کے قاتل کو معاف کر دیا

    چارلی کرک کی اہلیہ نے شوہر کے قاتل کو معاف کر دیا

    امریکی سرگرم سماجی کارکن، چارلی کرک کی اہلیہ، ایرِکا کرک نے اپنے شوہر کے قاتل کو معاف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر کا مقصد نوجوانوں کی زندگیوں کو بچانا تھا۔

    حال ہی میں چارلی کرک کی یاد میں اریزونا کے ایک اسٹیڈیم میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں 60 ہزار سے زائد افراد شریک تھے،تقریب میں چارلی کرک کی اہلیہ، 36 سالہ ایرِکا کرک نے ایک جذباتی تقریر کے دوران کہا کہ میرے شوہر چارلی کرک کا خواب تھا کہ وہ ایسے نوجوانوں کی زندگیوں کو بہتر بنائیں جو ذہنی طور پر غیر مستحکم ہیں اور شدت پسند خیالات رکھتے ہیں، میں اپنے شوہر کے قاتل کو معاف کرتی ہوں کیوں کہ چارلی بھی لوگوں کو معاف کر دیا کرتا تھا، نفرت کا جواب نفرت نہیں ہو سکتا ہے،ایرکا کرک کی جانب سے تقریب میں کی گئی اس تقریر کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر سامعین بھی اشکبار نظر آئے۔

    یاد رہے کہ چارلی کِرک کو 10 ستمبر کو یوٹاہ یونیورسٹی کیمپس میں ایک عوامی مباحثے کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا تھا جب کِرک 22 سالہ ٹائلر رابنسن نامی ایک نوجوان (اپنے قاتل) کے ساتھ ایک مباحثے میں مصروف تھے۔

  • اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین پر کانفرنس،وزیراعظم  شریک ہوں گے

    اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین پر کانفرنس،وزیراعظم شریک ہوں گے

    اقوام متحدہ میں سعودی عرب اور فرانس کی سربراہی میں مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے سربراہی کانفرنس آج ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف آج سے 26 ستمبر تک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیر اعظم اجلاس میں کشمیریوں اور فلسطینیوں کے حقِ خود ارادیت پر زور دیں گے،وزیر اعظم شہباز شریف جنرل اسمبلی میں غزہ کے بحران اور فلسطینی عوام کی مشکلات اجاگر کریں گے،وزیرِ اعظم دہشت گردی، ماحولیاتی تبدیلی اور اسلامو فوبیا سمیت عالمی مسائل پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے،وزیرِ اعظم یو این کے اجلاس کے دوران اعلیٰ سطح کی تقریبات اور خصوصی اجلاسوں میں شریک ہوں گے، وہ اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے ہمراہ امریکی صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں اور اقوامِ متحدہ کے حکام سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

  • الیکشن کمیشن میں دو نئی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ

    الیکشن کمیشن میں دو نئی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں جمہوری عمل کو مزید وسعت دیتے ہوئے دو نئی سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کی منظوری دے دی ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق "آزاد عوام پاکستان پارٹی” اور "تجدید نظام پارٹی” کو باضابطہ طور پر رجسٹر کر لیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق، آزاد عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ محمد علی ہیں، جبکہ تجدید نظام پارٹی کی قیادت خالد زمان کے سپرد کی گئی ہے، جو پارٹی کے چئیرمین منتخب ہوئے ہیں۔الیکشن کمیشن نے دونوں جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات کو بھی تسلیم کر لیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں جماعتوں نے قانون کے مطابق اندرونی جمہوری طریقہ کار کو اپنا کر رجسٹریشن حاصل کی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ان دو جماعتوں کی شمولیت کے بعد ملک میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی مجموعی تعداد 170 ہو گئی ہے۔

    سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ نئی جماعتوں کی رجسٹریشن ملک میں جمہوری تنوع اور سیاسی عمل کی شمولیت کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ یہ جماعتیں اگر واضح منشور اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر حکمتِ عملی پیش کریں تو آنے والے انتخابات میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ہر سال متعدد سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کی درخواستوں کا جائزہ لیتا ہے، اور صرف ان جماعتوں کو رجسٹر کرتا ہے جو مقررہ قانونی تقاضے پورے کرتی ہیں، جن میں انٹرا پارٹی انتخابات، مالی معاملات کی شفافیت، اور منشور کی وضاحت شامل ہیں۔

  • ایف بی آر کا جیولرز کیخلاف اقدام،60 ہزارکا ڈیٹا جمع

    ایف بی آر کا جیولرز کیخلاف اقدام،60 ہزارکا ڈیٹا جمع

    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جیولرز کی جانب سے مبینہ ٹیکس چوری اور آمدن چھپانے کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ملک بھر کے 60 ہزار سے زائد جیولرز کا تفصیلی ڈیٹا اکٹھا کر لیا ہے۔

    ایف بی آر ذرائع کے مطابق ان 60 ہزار میں سے صرف 21 ہزار جیولرز ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں، جبکہ ان رجسٹرڈ افراد میں سے بھی صرف 10 ہزار 524 افراد نے ٹیکس ریٹرن جمع کرائی ہے۔ اس صورتحال نے حکام کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، اور اب ٹیکس چوری کی روک تھام کے لیے کریک ڈاؤن شروع کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق جیولرز کی اکثریت اپنی اصل آمدنی کو چھپا کر کم ظاہر کر رہی ہے، جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان ہو رہا ہے۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ جیولرز کی خرید و فروخت، دکانوں کی مالیت، اور طرزِ زندگی ٹیکس ریٹرنز سے مطابقت نہیں رکھتے۔

    نجی ٹی وی کے مطابق پہلے مرحلے میں ایف بی آر نے پنجاب کے 900 جیولرز کی نشاندہی کی ہے جن کا تعلق لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، اور ملتان جیسے بڑے شہروں سے ہے۔ ان تمام افراد کو ٹیکس گوشوارے نہ جمع کروانے یا آمدن چھپانے پر نوٹسز جاری کیے جا رہے ہیں۔ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکس نیٹ میں تمام شعبوں کو لانے کا عمل جاری ہے، اور کسی بھی تاجر یا صنعتکار کو بلاوجہ ہراساں نہیں کیا جائے گا۔ تاہم، جو افراد اپنی آمدن چھپائیں گے، ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

  • پاک بھارت میچ،بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہ ملایا

    پاک بھارت میچ،بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہ ملایا

    ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے سپر 4 مرحلے میں پاک بھارت میچ میں بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا۔

    آج کھیلے جانے والے پاک بھارت میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم ٹاس کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ نہیں ملایا، خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پاک بھارت میچ میں ٹاس کے وقت بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا تھا، بھارتی کھلاڑیوں نے میچ کے اختتام پر بھی پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا تھا،بعد ازاں یہ بات سامنے آئی تھی کہ آئی سی سی کے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے کپتانوں کو ہاتھ نہ ملانے کا کہا تھا جو کہ اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی تھی،پاکستان نے اینڈی پائی کرافٹ کے اس اقدام پر سخت احتجاج کیا تھا اور ٹورنامنٹ کے آئندہ میچ نہ کھیلنے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد اینڈی پائی کرافٹ نے اپنے اقدام پر معافی مانگ لی تھی،آج کے میچ میں بھی اینڈی پائی کرافٹ میچ ریفری کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں نے بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے،ایشیا کپ میں آج پاک بھارت ٹاکرا دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے، اینڈی پائی کرافٹ ہی میچ ریفری ہیں،پاکستانی اسکواڈ میں آج 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، پاکستانی ٹیم میں آج فہیم اشرف اور حسین طلعت پلیئنگ الیون میں شامل کیےگئے ہیں،قومی ٹیم صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، حسین طلعت، فہیم اشرف، سلمان علی آغا، محمد نواز، محمد حارث (وکٹ کیپر)، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد پر مشتمل ہے۔

    بھارتی ٹیم میں بھی دو تبدیلیاں ہوئی ہیں، جسپریت بھمراہ اور ورون چکرورتی کی واپسی ہوئی ہے،

  • برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کا فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرنے کا اعلان

    برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کا فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرنے کا اعلان

    لندن: برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرلیا۔

    برطانیہ نے جولائی میں اسرائیل کو الٹی میٹم دیا تھا کہا گر اسرائیل نے غزہ میں جاری بحران کے خاتمے کے لیے اقدامات نہیں کرتا تو برطانیہ ستمبر میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلے گا۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے لیے امن اور دوریاستی حل کی امید کو زندہ رکھنے کے لیے برطانیہ فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کررہاہے،حماس کا فلسطین کی حکومت اور سکیورٹی میں کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے۔

    کینیڈا نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا ہے، کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت فلسطینی ریاست کےقیام کےامکانات کو روکنےکے لیےمنظم حکمت عملی سے کام کررہی ہے، فلسطینی اتھارٹی نے کینیڈا اور بین الاقوامی برادری کو یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ضروری اصلاحات کرے گی، جن میں حکمرانی کے ڈھانچے میں بنیادی تبدیلی، 2026 تک عام انتخابات کا انعقاد، جن میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہوگا، اور فلسطینی ریاست کو غیر مسلح کرنا شامل ہے۔

    آسٹریلوی حکومت نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا دوریاستی حل کی بین الاقوامی کوششوں کا حصہ ہے،حماس کا فلسطین میں کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے،فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے کروائی گئی یقین دہانیوں پر عمل ہونے کے بعد فلسطین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے اور سفارتخانے کھولنے جیسے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔