Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • قرض واپسی کیلئے بینکر نے بھارتی نیم فوجی اہلکار کوسنائیں کھری کھری

    قرض واپسی کیلئے بینکر نے بھارتی نیم فوجی اہلکار کوسنائیں کھری کھری

    بھارت میں رقم کے لیے اخلاقیات کا جنازہ نکل گیا، مبینہ بینکر نے مقروض سینٹرل پولیس ریزرو فورس (سی پی آر ایف) اہلکارکو غلیظ زبان میں باتیں سُنا دیں۔

    قرض واپسی کے تنازع پر ٹیلی کالر انو رادھا ورما کی سی آرپی ایف اہلکار سے توہین آمیز آڈیو وائرل ہوگئی،بھارتی میڈیا کے مطابق بینک سے مبینہ منسلک خاتون انو رادھا نے نیم فوجی دستے کے مقروض اہلکار کو انتہائی غلیظ زبان میں باتیں سُناتے ہوئے کہا تم جاہل ہو، پڑھے لکھے ہوتے توسرحد پرنہ بھیجے جاتے، دوسروں کا مال ہڑپ نہ کرو، اسی لیے تمھارے بچے معذور پیدا ہوتے ہیں،مبینہ خاتون بینکر نےاہلکار سے کہا کہ اگر تم پڑھے لکھے ہوتے تو کسی اچھی کمپنی میں کام کرتے، اہلکار کے بات کرنے پر خاتون بولی تم مجھے کیا سبق سکھاؤ گے، میری فیملی کا تعلق بھی فوج سے ہے، تم قرض پہ جی رہے ہو اور مجھے سکھاؤ گے،

    آڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہونے پر بعض افراد نے دعویٰ کیا ہےکہ خاتون کا تعلق انڈیا کے بینک سے ہے، بینک نے وضاحت دی کہ خاتون اس کی ملازمہ نہیں تاہم لوگوں کاکہنا ہے کہ اگر وہ بینک کی ملازمہ نہیں تو اس تک بینک کا ڈیٹا پہنچا کیسے

    خاتون کی بات سے پوری بھارتی فوج کی جگ ہنسائی اور بینکوں کا اصل روپ سامنے آیا تو خاتون کی معافی کی آڈیو جاری کی گئی،اہلکار سے معافی کی یہ آڈیو بھی وائرل ہوگئی جس میں خاتون التجا کر رہی ہے کہ اسےآڈیو اور ویڈیو کالز اور گندے میسیج نہ بھیجے جائیں۔

  • دفاعی معاہدہ،عالم اسلام کی سلامتی  کے لیے ایک طاقتور پیغام ہے،خالد مسعود سندھو

    دفاعی معاہدہ،عالم اسلام کی سلامتی کے لیے ایک طاقتور پیغام ہے،خالد مسعود سندھو

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام پاکستان اور سعودی عرب کےمابین دفاعی معاہدے پر ملک بھر میں یوم تشکر منایا گیا، خطبات جمعہ میں علماء کرام نے تحفظ حرمین الشریفین کو موضوع بنایا،مرکزی رہنماؤں و علما کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ امت کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کی طرف اہم قدم ہے ،یہ معاہدہ صرف دفاعی نوعیت کا نہیں بلکہ عالمِ اسلام کی سلامتی، اتحاد اور خودمختاری کے لیے ایک طاقتور پیغام بھی ہے،حرمین الشریفین کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے

    ان خیالات کا اظہار مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو،جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالد نیک،انجینئر حارث ڈار،محمد سرور چوہدری،حمید الحسن، شیخ فیاض احمد، فیصل ندیم،عارف اللہ خٹک و دیگر نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب،بعد ازاں کارکنان کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،خالد مسعود سندھو کا کہناتھا کہ موجودہ حالات میں جب مسلم دنیا کو اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، ایسے میں پاکستان اور سعودی عرب جیسے اہم مسلم ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کا فروغ انتہائی خوش آئند ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے ہمیشہ مضبوط رہے ہیں، اور یہ معاہدہ تعلقات کو نئی جہت دینے میں مددگار ثابت ہوگا، سعودی عرب اور پاکستان یک جان دو قالب ہیں، برادر اسلامی ملک نے مشکل وقت میں کبھی پاکستان کوتنہا نہیں چھوڑا اور ہر موقع پر پاکستان کا ساتھ دینے کا حق ادا کیا ہے، حرمین شریفین کا تحفظ سیاسی یا علاقائی نہیں بلکہ ہر مسلمان کے عقیدے و ایمان کا مسئلہ ہے، قاری یعقوب شیخ کا کہنا تھا کہ پاک سعودی دفاعہ معاہدہ پوری مسلم دنیا کے لیے ایک مثال بنے گا، اور دیگر مسلم ممالک کو بھی باہمی اتحاد اور تعاون کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کی ترغیب دے گا،حافظ خالد نیک،انجینئر حارث ڈار،محمد سرور چوہدری،حمید الحسن، شیخ فیاض احمد، فیصل ندیم،عارف اللہ خٹک کا کہنا تھا کہ پاکستان، سعودی عرب کے مابین دفاع معاہدہ لائق تحسین ہے، سرزمین حرمین شریفین کا دفاع پوری مسلم امہ پر فرض ہے۔ پاکستانی قوم حرمین کے تحفظ کیلئے ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کیلئے تیار ہے

  • سیلاب،مرکزی مسلم لیگ کی امدادی سرگرمیاں عروج پر،کشتیوں میں میڈیکل کیمپ

    سیلاب،مرکزی مسلم لیگ کی امدادی سرگرمیاں عروج پر،کشتیوں میں میڈیکل کیمپ

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،پکی پکائی خوراک، خشک راشن کی تقسیم کا عمل مسلسل جاری ہے، کشتیوں پر جا کر متاثرہ علاقوں‌میں میڈیکل ٹیمیں مریضوں کا علاج معالجہ کر رہی ہیں،ملتان، بہاولپور،جلال پور پیر والا،سیت پور و دیگر علاقوں میں خیمہ بستیوں میں متاثرین کو تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں،

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی ہدایت پر پنجاب کے سیلاب متاثرہ اضلاع میں ریلیف سرگرمیاں‌جاری ہیں، شعبہ خدمتِ خلق گوجرانوالہ کے زیراہتمام بہاولپور (سمہ سٹہ) میں قائم خیمہ بستی میں متاثرین کے بچوں میں تحائف، خواتین کے لیے ضروری اشیاء، اور خاندانوں کے لیے چارپائیاں، مچھر دانیاں، راشن اور واٹر کولر تقسیم کیے گئے۔علی پور میں متاثرہ خیمہ بستیوں میں 100 خاندانوں کو فیملی پیک (راشن، بستر، کچن سیٹ، چٹائیاں وغیرہ) فراہم کیے گئے۔ صدر شعبہ خدمتِ خلق اسلام آباد چوہدری عبدالبصیر، اجمل بلوچ ، رانا عبدالشکور، یاسر عرفات بٹ، راؤ شرجیل صاحب اور دیگر نے خود اس عمل کی نگرانی کی۔اسی علاقے میں کشتی موبائل میڈیکل کیمپ کے ذریعے سینکڑوں مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات فراہم کی گئیں، جبکہ قاری طلحہ اصغر صاحب نے سیلابی علاقوں میں کشتی کے ذریعے کھانا پہنچانے کی نگرانی کی۔شعبہ خدمتِ خلق بورے والا کی جانب سے ستلج فلڈ ریلیف کیمپ میں مسلسل 28ویں دن بھی خدمات جاری رہیں۔متاثرین میں کھانے کی فراہمی،خشک راشن ،جانوروں کے لئے چارہ تقسیم کیا جا رہا ہے.موبائل میڈیکل کیمپ پر مریضوں کا علاج معالجہ جاری ہے، مرکزی مسلم لیگ فیصل آباد کی ٹیم نے پانی کم ہونے کی صورت میں کھانا پانی میں کھڑے ہو کر اور کڑاہیوں کو لکڑیوں پر رکھ کر پکایا۔سیلاب زدہ علاقوں میں جانوروں کے لیے خصوصی امداد فراہم کی گئی، جسے مقامی زمینداروں نے بھی سراہا اور دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔مرکزی مسلم لیگ اوکاڑہ کی ٹیم نے جلال پور پیر والا ملتان میں سیلاب متاثرین کو روزانہ کھانا فراہم کیا۔شجاع آباد میں ریلیف سرگرمیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری ہیں اور متاثرین کو تین وقت کا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔مرکزی مسلم لیگ کے رہنما انجینئر حارث ڈار نے اوکاڑہ کا دورہ کیا وار امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا. ساہیوال کے علاقے 17/7DR میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مریضوں کا معائنہ اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ مرکزی مسلم لیگ گوجرانوالہ ٹیم کی جانب سے لودھراں کے موضع جسی اور بہاولپور کے علاقہ جھانگڑا میں خشک راشن کی تقسیم کی گئی۔گجرات میں محلہ شاہ حسین کے مستحق خاندانوں میں سروے کی بنیاد پر راشن تقسیم کیا گیا ،علی پور میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی خیمہ بستی، قائداعظم خیمہ بستی، اور خالصہ ایڈ کی خیمہ بستی ایک ہی مقام پر سڑک کے دونوں اطراف قائم کی گئی ہیں جہاں تقریباً ایک ہزار خاندانوں کو ریسکیو کر کے منتقل کیا گیا ہے،خیمہ بستیوں میں متاثرین کو کھانا دیا جا رہا ہےجبکہ میڈیکل کیمپ میں‌مریضوں کا علاج معالجہ بھی کیا جا رہا ہے

  • سیلاب ،مسلم ویمن لیگ کی رہنما و خواتین رضاکار بھی متحرک

    سیلاب ،مسلم ویمن لیگ کی رہنما و خواتین رضاکار بھی متحرک

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مسلم ویمن لیگ کی رہنما و خواتین رضاکار بھی متحرک ہیں،مسلم ویمن لیگ کی جانب سے سیلاب متاثرہ اضلاع میں خیمہ بستیوں میں خواتین میں راشن، کپڑے،دیگر سامان تقسیم کیا گیا جبکہ گلگت ،سکردو کے سیلاب متاثرین کے لئے بھی امدادی سامان کی بڑی کھیپ بھجوائی گئی، مسلم ویمن لیگ کی سیکرٹری جنرل عفت سعید امدادی کاموں کی نگرانی کر رہی ہیں اور خود سیلاب متاثرہ علاقوں میں آگے بڑھ کر کام کر رہی ہیں

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں، کشتیوں کے ذریعے شہریوں کو ریسکیو،کرنے کے علاوہ پکی پکائی خوراک،خشک راشن کی تقسیم ،میڈیکل کیمپوں پر مریضوں کا علاج معالجہ جاری ہے،مرکزی مسلم لیگ کے خواتین ونگ مسلم ویمن لیگ بھی سیلاب متاثرہ اضلاع میں متحرک ہے، مسلم ویمن لیگ کی سیکرٹری جنرل عفت سعید کی قیادت میں سیکرٹری جنرل مسلم ویمن لیگ لاہور طیبہ نصیر، سیکرٹری جنرل مسلم گرلز لیگ شازیہ رحمان و دیگر خواتین رہنماؤں نے خواتین رضاکاروں کے ہمراہ سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور خواتین سے ملاقات کی، کپڑے، بچوں میں تحائف ،راشن تقسیم کیا، مسلم ویمن لیگ کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں لاہور ،اوکاڑہ ،سیالکوٹ ،شیخو پورہ ،ملتان ،بہاولپور ،بہاولنگر و دیگر میں امدادی سرگرمیاں‌جاری ہیں،مسلم ویمن لیگ کی جانب سے مرکزی مسلم لیگ خیمہ بستیوں میں مقیم خواتین اور بچوں کے لئے کھانا،برتن، کپڑے و دیگر اشیاء تقسیم کی گئیں،خیمہ بستیوں‌میں مسلم ویمن لیگ کی جانب سے حاملہ خواتین کےلئے خصوصی نگہداشت کا انتظام کیا گیا ہے،مسلم ویمن لیگ کی جانب سے گلگت کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی پیکج بھی روانہ کیا ہے جس میں سو خاندانوں کے لئے خشک راشن،150 بستر،150 تکیے، 100 سلنڈر، گیس پائپ 600 فٹ،چولہے کے ریگولیٹر 100، چارپائیاں 25،برتن ،بالٹیاں 100،کھیس 50، سکول بیگ گفٹس 10، پیرا شوٹ بیگ 200، چٹائیاں 100،چٹائی والی جائے نماز 50، توا 100،خواتین،بچوں کے کپڑے،جائے نماز شامل تھیں، مسلم ویمن لیگ کی جانب سے دو کشتیاں بھی سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرنے کے لئے شعبہ خدمت خلق مرکزی مسلم لیگ کے حوالے کی گئیں، موہلنوال کی خیمہ بستی میں مسلم ویمن لیگ کی جانب سے کھانے کی تقسیم کے علاوہ جائے نمازیں، کھیس،کمبل تقسیم کئے گئے، بچوں‌کو تحائف دیئے گئے ،اوکاڑہ منڈی احمد آباد اٹاری کے مقام پر ، بہاولنگر ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر مسلم ویمن لیگ کی رہنماؤں نے کشتیوں میں بیٹھ کر بستیوں اور گاؤں میں جا کر خواتین میں کھانا اور کپڑے تقسیم کیے، مسلم ویمن لیگ کی جانب سے چھ ہزار سے زائد افراد کو کھانا اور دس ہزار سے زائد خواتین ،بچوں میں سوٹ تقسیم کئے گئے،

    علاوہ ازیں‌،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی سیلاب متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، مرکزی سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری،جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ ،چیئرمین خدمت خلق شفیق الرحمان سمیت مرکزی قیادت سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لئے موجود ہے، کشتیوں کے ذریعے متاثرین،سامان ریسکیو کرنے کے علاوہ پکی پکائی خوراک،خشک راشن ،برتن، جانوروں کے لئے چارے کی تقسیم کا عمل جاری ہے،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی ہدایت پر مرکزی مسلم لیگ کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں وسیع پیمانے پر ریسکیو، ریلیف اور بحالی کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ مختلف اضلاع میں قائم کردہ خیمہ بستیاں، میڈیکل کیمپس، فری اسکول، راشن و کھانے کی تقسیم کے علاوہ خواتین و بچوں میں تحائف کی تقسیم، خیمہ بستیوں میں سکولز کے قیام کا عمل جاری ہے،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری سیف اللہ قصوری نے لودھراں میں قائم ماڈل خیمہ بستی کا دورہ کیا، جہاں ڈاکٹر محمد صفی اللہ کمبوہ نے استقبالیہ کیمپ انہیں امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر عمران لیاقت بھٹی،محمد راشد علی سندھو بھی ان کے ہمراہ تھے۔خیمہ بستی میں رہائشی خیمے، میڈیکل سہولیات، مدد گار سکول اور جانوروں کے لیے علیحدہ جگہ قائم کی گئی ہے۔ مرکزی رہنما قاری محمد یعقوب شیخ نے دورے کے دوران سیلاب متاثرہ بچوں میں گفٹس تقسیم کیے، اس موقع پر محمد زکریا، مظہر الحق خان، حافظ اسماعیل اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔انجینئر حارث ڈار نے بہاول نگر کے امدادی کیمپ اور الکریم خیمہ بستی کا دورہ کیا ، مسلم سٹوڈنٹس لیگ کی جانب سے خیمہ بستیوں میں مدد گار سکول بنائے گئے ہیں،احسان اللہ منصور، ارشد نواب اور دیگر رہنماؤں نے مختلف اسکولز کا دورہ کیا اور تعلیمی معیار اور سہولیات کا جائزہ لیا،برائٹ سکول اینڈ مونٹیسوری سسٹم کے پرنسپل مظفر حسین اور وائس پرنسپل انیلہ تبسم نے لودھراں خیمہ بستی کا دورہ کیا، جہاں طلبہ و طالبات کے لیے ناشتہ، بسکٹ اور ٹافیاں تقسیم کی گئیں۔پاکپتن میں روزانہ کی بنیاد پر سو سے زائد خاندانوں کو خشک راشن فراہم کیا جا رہا ہے۔ قصور،اوکاڑہ،بہاولپور،ملتان،سیالکوٹ جلال پور پیر والا،سیت پور ،علی پور سمیت تمام متاثرہ علاقوں میں متاثرین کو پکا پکایا کھانا، بیڈ شیٹس، روزمرہ کا سامان اور صاف پانی مہیا کیا جا رہا ہے۔بورے والا میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ 26ویں روز بھی فعال رہا، جہاں کھانے، پانی، ادویات اور جانوروں کے چارے کی سہولت موجود ہے۔ مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کی ٹیم نے مظفر گڑھ (تحصیل علی پور) میں فری میڈیکل کیمپ قائم کیا، جہاں سینکڑوں مریضوں کا چیک اپ اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ مسلم ویمن لیگ گجرات کی خواتین، کوآرڈینیٹر ام محسن کی سربراہی میں امدادی گودام پہنچیں اور سامان کی پیکنگ و تقسیم میں فعال کردار ادا کیا۔

  • شادی کے لئے بھارت آنے والی امریکی خاتون قتل ، لاش جلا دی گئی

    شادی کے لئے بھارت آنے والی امریکی خاتون قتل ، لاش جلا دی گئی

    شادی کیلئے بھارت آنے والی امریکی خاتون کو قتل کر کے لاش جلا دی گئی ہے۔

    خبررساں ادارے کے مطابق 71 سالہ بھارتی نژاد امریکی خاتون کو قتل کیا گیا جو بھارتی ریاست پنجاب کے شہر لدھیانہ میں مقیم برطانوی شخص سے شادی کیلئے آئی تھیں۔ مقتولہ کو مبینہ طور پر اسی 75 سالہ شخص نے قتل کیا ہے جو اس سے شادی کرنے والا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اگرچہ قتل کا واقعہ جولائی میں پیش آیا تھا تاہم اس وقت خبروں کی زینت بنا جب مقتولہ روپندر کور پنڈھر کی بہن نے اس کا فون بند ہونے پر گمشدگی کی شکایت درج کروائی۔مقتولہ کی بہن کمل کور خیرہ کو شک ہوا اور اُنہوں نے 28 جولائی کو نئی دہلی میں امریکی سفارتخانے کو مطلع کیا۔ سفارتخانے نے مقامی پولیس سے معاملے کی تحقیقات کرنے کو کہا۔تحقیقات کے دوران پتا چلا کہ لدھیانہ میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے شخص چرن جیت سنگھ گریوال نے خود اس مقتولہ کو بھارت بلایا تھا ، دونوں کی شادی ہونے والی تھی لیکن چرن جیت سنگھ گریوال نے مبینہ طور پر اسے قتل کر دیا۔پولیس نے سب سے پہلے سکھج یت سنگھ سونو کو قتل کے الزام میں گرفتار کیا جس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اس نے خاتون کو اپنے گھر میں قتل کیا اور اس کی لاش کو اسٹور روم میں جلا دیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے چرن جیت سنگھ گریوال کے حکم پر قتل کیا جس کیلئے 50 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی تھی ، مقتولہ نے بھارت آمد سے قبل چرن جیت سنگھ کو بڑی رقم منتقل کی تھی۔

  • آج سعودی عرب میں جو عزت ملی دنیا دیکھتی رہ گئی، مریم نواز

    آج سعودی عرب میں جو عزت ملی دنیا دیکھتی رہ گئی، مریم نواز

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہےکہ ایک وزیراعظم ہوا کرتا تھا جس کو الٹی سیدھی حرکتوں پر جہاز سے اتار دیا گیا کہ بھائی اترو جاؤ اور آج جب شہباز شریف کا جہاز سعودی ائیر اسپیس میں آیا تو اسے سعودی جنگی جہازوں نے سلامی دی۔

    سرگودھا میں الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ آج سرگودھا کے لیے 33 بسوں کا تحفہ لائی ہوں، شہر کے لیے 60 بسیں رکھی ہیں، سرگودھا ڈویژن کو 105 بسوں کا تحفہ دیں گے،حیرانی ہوئی کہ پورے سرگودھا ڈویژن میں دل کے امراض کا کوئی اسپتال نہیں، میں نے اسی روز فیصلہ کیا اور سرگودھا میں نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی پر کام شروع کرانے کا فیصلہ کیا، آج نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی نے کام شروع کردیا ہے، دل کے امراض میں مبتلا لوگوں کو اب فیصل آباداور ڈویژن سے دور جانے کی ضرورت نہیں، پنجاب میں بدترین سیلاب آیا، تین دریاؤں میں تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب آیا، سیلاب کے باعث27 شہر اور 5 ہزار سے زائدگاؤں متاثر ہوئے، اگر ہماری تیاری نہ ہوتی تو بہت بڑا نقصان ہونے کا اندیشہ تھا، ہم نے 25 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر پہنچایا، متاثرین کو خیموں میں آباد کیا اور خوراک فراہم کی، 22 لاکھ سے زائد مویشیوں کو بھی محفوظ مقام پر پہنچایا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک وزیراعظم ہوا کرتا تھا جس کو الٹی سیدھی حرکتوں پر جہاز سے اتار دیا گیا کہ بھائی اترو جاؤ، آج جب شہباز شریف کا جہاز سعودی ائیر اسپیس میں آیا تو اسے سعودی جنگی جہازوں نے سلامی دی، یہ جنگی جہازوں کی سلامی کسی سیاسی لیڈر کو نہیں بلکہ پاکستان کو دی گئی ہے،اڈیالا میں موجود شخص کو نہیں پتا کہ پاکستان اب آگے بڑھ گیا، وہ قصہ دیرینہ ہے، شہباز شریف کی تذلیل کرنے کوشش کی گئی، آج سعودی عرب میں جو عزت ملی دنیا دیکھتی رہ گئی، سعودی عرب نےکہا کہ پاکستان پر حملہ سعودی عرب پر حملہ تصور ہوگا، کبھی دیکھی ہے اتنی بڑی سفارتی کامیابی، سعودی عرب کے ساتھ کانٹریکٹ ایک کاغذ کا ٹکڑا نہیں، یہ دفاعی معاہدہ بہت بڑا کارنامہ ہے، حرمین شریفین کی پاسبانی کا شرف پاکستان کو ملا ہے۔

  • جسٹس طارق محمود جہانگیری سپریم کورٹ پہنچ گئے

    جسٹس طارق محمود جہانگیری سپریم کورٹ پہنچ گئے

    عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری سپریم کورٹ پہنچ گئے۔

    ذرائع کے مطابق جسٹس طارق جہانگیری کا سپریم کورٹ میں اپنا کیس خود لڑنے کا امکان ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس طارق محمودجہانگیری سپریم کورٹ میں اپیل دائرکریں گے،جسٹس سردار اعجاز اسحاق، جسٹس ثمن امتیاز، جسٹس بابرستار اور جسٹس محسن اختر کیانی بھی سپریم کورٹ پہنچ گئے،پانچوں ججز سپریم کورٹ میں جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کے خلاف درخواست دائر کرنے کے لیے آئے ہیں۔ ججز سائلین کے لیے مختص گیٹ سے وزیٹرز پاس لے کر سپریم کورٹ داخل ہوئے

  • جی ایچ کیو حملہ کیس،عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے پیش،کاروائی کا بائیکاٹ

    جی ایچ کیو حملہ کیس،عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے پیش،کاروائی کا بائیکاٹ

    بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔

    راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر عدالت میں پیش کیا گیا تاہم انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے کارروائی کا بائیکاٹ کردیا،سماعت سےقبل عمران خان کو 3 مرتبہ ویڈیو لنک پر پیشی کے لیے پیغام بھیجا گیا، ساڑھے 10 بجے پہلی بار رابطے پر بتایا گیا کہ وہ 11بجے ویڈیو لنک پر پیش ہوں گے، 11 بجے رابطہ کرنے پر بتایا گیا کہ عمران خان پیش ہو رہے ہیں، 11بجکر 25 منٹ پر رابطہ کرنے پر وہ ویڈیولنک پر پیش ہوئے،سماعت کے دوران وکیل صفائی فیصل ملک نے عمران خان سے اکیلے میں بات کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے ان کی وکیل صفائی سے بات کرائی تاہم عمران خان نے مقدمہ اور قانونی نکات کی بجائے سیاسی گفتگو شروع کردی،اس موقع پر وکلا صفائی نے عمران خان کوبتایا کہ ویڈیو لنک نوٹیفکیشن کو ہائیکورٹ چیلنج کررہے ہیں، آپ کی اس نوٹیفکیشن پرکیا ہدایت ہے، اس پر عمران خان نے وکلا کو عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کرنے کا کہہ دیا،عمران خان کی ہدایت کے بعد وکلا صفائی عدالت سے باہر چلے گئے تاہم عدالت نے سماعت جاری رکھتے ہوئے گواہان کے بیانات ریکارڈ کرنا شروع کردیے۔

  • پنجاب حکومت  تباہ حال صوبے کی عوام پر دھیان دے۔پلوشہ خان

    پنجاب حکومت تباہ حال صوبے کی عوام پر دھیان دے۔پلوشہ خان

    پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صوبائیت کا کارڈ کھیلنے کے بجائے تباہ حال صوبے کی عوام پر دھیان دے۔

    پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت سیلاب کی تباہ کاریوں پر توجہ دینے کے بجائے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے میں مصروف ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو مستقل سیلاب زدگان کو ریلیف دینے کی بات کر رہے ہیں، وزیراعظم پاکستان نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مطالبے پر زرعی ایمرجنسی نافذ کی،پنجاب حکومت یہ وضاحت کرے کہ زرعی ایمرجنسی میں کسان کو کیا ریلیف دیا گیا ہے؟ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مطالبے کے بعد وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کے بجلی کے بل معاف کرنے کا اعلان کیا، وفاقی حکومت بی آئی ایس پی کے ذریعے متاثرین کو ریلیف دینے سے کیوں گھبرا رہی ہے،پنجاب حکومت یہ بھی بتائے کہ وہ بین الاقوامی امداد لینے سے کیوں گریزاں ہے؟وفاقی و صوبائی حکومتِ پنجاب سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی کے عمل کو یقینی بنائے،پاکستان پیپلزپارٹی چاروں صوبوں کی عوام کی نمائندہ جماعت ہے، پنجاب کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ پاکستان پیپلزپارٹی سیلاب سے متاثرہ صوبوں سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے لیے یکساں فکر مند ہے۔

  • بھارتی فوج کے افسران پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں،ترجمان پاک فوج

    بھارتی فوج کے افسران پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں،ترجمان پاک فوج

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے ہمارے پاس مستند شواہد موجود ہیں کہ غیر قانونی افغان باشندے اور بھارتی فوج کے افسران پاکستان میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

    جرمن جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا افغان مہاجرین کو پناہ کی بنیادی وجوہات غیر ملکی مداخلت اور خانہ جنگی تھی، وہ وجوہات اب موجود نہیں ہیـں، پاکستان نے 40 سال تک لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کی، افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کے لیے منظم اقدامات کیےگئےہیں، پاکستان نے انسانی بنیادوں پرافغان مہاجرین کے انخلاءکی ڈیڈلائن میں متعدد بار توسیع کی، ہمارے پاس مستند شواہد ہیں کہ غیر قانونی افغان باشندے دہشت گردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں، ایک سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت میں پرتشدد واقعات بھارتی حکومت کی بڑھتی انتہاء پسند پالیسیوں کا نتیجہ ہیں، بھارت اپنے اندرونی مسائل کو بیرونی جبکہ بیرونی مسائل کو اندرونی مسئلہ بنا کر پیش کرتا ہے،بھارت ریاستی سرپرستی میں پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے، بھارتی فوجی افسران کے پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ہیں، پاکستان بھارتی دہشت گردی کے ثبوت اقوام عالم کے سامنے متعدد مرتبہ پیش بھی کر چکا ہے،بھارتی ریاستی ادارے بشمول آرمی شدت پسند سیاسی نظریات کے زیر اثر ہیں جبکہ پاکستان کی ریاست تمام غیرریاستی عناصرکوبلا تفریق مستردکرتی ہے، پاکستان میں کسی بھی جیش یا مسلح جتھوں کیلئے کوئی جگہ نہیں، ریاست کے علاوہ کوئی گروہ یا شخص جہاد کا اعلان کرنے کا اختیار نہیں رکھتا،پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ کا کردار ادا کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بےپناہ قربانیاں دیں، امریکی انخلا کے بعد افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی ہتھیار دہشت گردی میں استعمال ہو رہے ہیں، امریکا بھی اس اسلحے کے دہشت گردانہ کارروائیوں میں استعمال پر تشویش کا اظہار کر چکا ہے۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا معرکہ حق کے دوران امریکی صدر ٹرمپ کا قائدانہ کردار اسٹریٹجک لیڈر کے طور پر سامنے آیا، امریکا نےکالعدم مجید بریگیڈ کوعالمی دہشت گرد تنظیم قرار دیا، بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے متعدد ہلاک دہشت گرد نام نہاد مسنگ پرسنز کی فہرست میں بھی شامل تھے،پاکستان کے برادر ملک چین کے ساتھ بھی تعمیری اور اسٹریٹجک تعلقات ہیں،