Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • وزیراعظم  کا سندھ بالخصوص کراچی میں سیلابی صورتحال کا نوٹس

    وزیراعظم کا سندھ بالخصوص کراچی میں سیلابی صورتحال کا نوٹس

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نےسندھ بالخصوص کراچی میں سیلابی صورتحال کا نوٹس لیا ہے

    وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں سیلاب کے پیش نظر امدادی کاروائیوں کے لیے صوبائی حکومت اور سندھ ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کی،وزیراعظم نے کراچی میں متحرک امدادی کاروائیوں پر ریسکیو 1122، پاک فوج اور رینجرز کی پزیرائی کی،وزیراعظم نے گڈاب ندی میں شہریوں کے ڈوبنے پر اظہار افسوس کیا،وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو سیلاب میں لا پتہ افراد کو جلد از جلد تلاش کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ عوام کو سیلابی صورتحال سے آگاہ کرنے کے لیے اگاہی مہم کو مزید متحرک کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری سیلاب سے بچ سکیں،

    وزیراعظم نے سیلاب سے متاثرہ نظام مواصلات کی جلد از جلد بحالی کے لیے اقدامات لینے کی ہدایت کی اور کہا کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے وفاق اور سندھ حکومت مکمل طور پر متحرک ہیں،کراچی میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی امداد اور بحالی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات لیے جائیں،

  • والد کی جائیداد کا حصہ لینے کرشمہ کپور کے بچے عدالت پہنچ گئے

    والد کی جائیداد کا حصہ لینے کرشمہ کپور کے بچے عدالت پہنچ گئے

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرشمہ کپور کے بچے اپنے آنجہانی والد سنجے کپور کی جائیداد میں حصہ لینے کے لیے عدالت پہنچ گئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرشمہ کپور کے بچوں نے گزشتہ روز دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا تاکہ انہیں اپنے والد سنجے کپور کی 30 ہزار کروڑ بھارتی روپے کی جائیداد سے حصہ مل سکے۔ کرشمہ کپور کے بچوں کی جانب سے دائر درخواست پر آج اس وقت سماعت ہوئی جب آنجہانی صنعت کار کی بیوہ پریا کپور نے اسے عدالت میں چیلنج کیا، کرشمہ کپور نے اپنے دونوں بچوں کی جانب سے درخواست دائر کی تھی، جس میں انہوں نے سنجے کپور کی 21 مارچ کی مبینہ وصیت کو چیلنج کیا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ سنجے کپور نے اپنی پوری جائیداد ان کی سوتیلی ماں پریا کپور کے نام کردی۔

    دائر درخواست میں بیٹی سمائرا اور بیٹے کیان کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ مذکورہ وصیت جعلی ہے کیونکہ سنجے کپور نے کبھی اس وصیت کا ذکر کیا اور نہ ہی پریا یا کسی اور نے اس کے بارے میں بتایا،درخواست میں یہ الزام بھی عائد کیا گیا کہ سنجے کپور کی موت کے بعد پریا کا رویہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ یہ وصیت غیرقانونی ہے،سنجے کپور کے بچوں نے اپنے والد کی جائیداد میں پانچواں حصہ مانگا ہے۔

    کرشمہ کپور کی بیٹی سمائرا نے یہ مقدمہ انہیں جنرل پاور آف اٹارنی کے اختیارات دیتے ہوئے ان کے ذریعے دائر کیا ہے، جبکہ بیٹا کیان نابالغ ہے، اس لیے اس کی نمائندگی بھی کرشمہ قانونی سرپرست کے طور پر کر رہی ہیں۔ آج ہونے والی سماعت میں پریا کپور کی طرف سے ایڈوکیٹ راجیو نیئر عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے موقف اختیار کیا کہ سنجے کپور کے بچوں کو پہلے ہی 1900 کروڑ روپے کے اثاثے مل چکے ہیں جبکہ کرشمہ کپور طلاق لے چکی ہیں اس لیے سنجے کپور کی جائیداد میں ان کا حصہ نہیں بنتا اس لیے یہ مقدمہ برقرار نہیں رکھا جاسکتا۔

    واضح رہے کہ راوں سال جون میں بھارتی صنعت کار سنجے کپور 53 برس کی عمر میں برطانیہ میں پولو میچ کے دوران گر کے انتقال کرگئے تھے،کرشمہ کپور نے 2003 میں کاروباری شخص سنجے کپور سے شادی کی تھی، جن سے ان کے 2 بچے بھی ہیں۔ سنجے کپور اور کرشمہ کپور کے درمیان شادی کے چند سال بعد ہی تنازعات شروع ہوگئے تھے، تاہم دونوں نے 2014 میں علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا اور اگلے سال یعنی 2015 میں ان کی طلاق ہوگئی تھی۔

  • کینیڈاکا پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 26 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان

    کینیڈاکا پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 26 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان

    کینیڈا کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 26 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے وزیر مملکت رندیپ سرائے نے باقاعدہ طور پر اس امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں حالیہ شدید بارشوں اور تباہ کن سیلاب نے لاکھوں افراد کو بے گھر کر دیا ہے جبکہ کئی قیمتی انسانی جانیں بھی ضائع ہوئیں۔رندیپ سرائے نے کہا کہ کینیڈا مشکل وقت میں پاکستان کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور یہ مالی امداد متاثرہ علاقوں میں مقیم خاندانوں کی فوری ضروریات پوری کرنے کے لیے فراہم کی جارہی ہے۔ ان کے مطابق امدادی رقم کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کام کرنے والی بین الاقوامی اور مقامی فلاحی تنظیموں کے ذریعے تقسیم کیا جائے گا تاکہ متاثرین تک براہِ راست ریلیف پہنچ سکے۔کینیڈین وزیر نے مزید کہا کہ اس امداد کے ذریعے متاثرہ خاندانوں کو پینے کے صاف پانی، عارضی رہائش، خوراک، صحت اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں مختلف صوبے بری طرح متاثر ہوئے ہیں، خاص طور پر خیبرپختونخوا،گلگت،پنجاب میں لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں اور زرعی زمینیں بھی زیرِ آب آنے سے معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔کینیڈا کا یہ اقدام عالمی سطح پر پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر دیکھا جارہا ہے جس سے متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف ملنے کی امید کی جارہی ہے۔

  • علیمہ پر انڈا پھینکنے ،صحافیوں پر تشدد ، پارٹی سطح پرانکوائری کریں گے،بیرسٹر گوہر

    علیمہ پر انڈا پھینکنے ،صحافیوں پر تشدد ، پارٹی سطح پرانکوائری کریں گے،بیرسٹر گوہر

    اڈیالا جیل کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے صحافی پر تشدد کے واقعے پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے صحافیوں سے معذرت کرلی۔

    اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جو ہوا غلط ہوا، اس پر افسوس ہے، ہم اس واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، ایک دوسرےسےاختلاف پر بات تشدد تک نہیں پہنچنی چاہیے، پی ٹی آئی کسی قسم کے تشدد پر یقین نہیں رکھتی اور نا ہی ہم کسی صورت کسی کو تشدد پر نہیں اکساتے ہیں، عمران خان کی فیملی اور بشریٰ بی بی کی فیملی کےکوئی سیاسی مقاصد نہیں، علیمہ خان پر انڈا پھینکنے اور صحافیوں پر تشدد کے واقعےکی پارٹی سطح پرانکوائری کریں گے، علی امین گنڈاپور افغان حکومت سے ضروربات کرتے مگر ان کا پاسپورٹ3سال سے بلاک ہے۔

    واضح رہے کہ دو روزقبل پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا،بعد ازاں صحافی نے علیمہ خان، نعیم پنجوتھہ اور 40 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرایا۔

  • ملیر ندی میں طغیانی، لیکن شاہراہ بھٹو کو کسی قسم کا کٹ نہیں لگا، ترجمان سندھ حکومت

    ملیر ندی میں طغیانی، لیکن شاہراہ بھٹو کو کسی قسم کا کٹ نہیں لگا، ترجمان سندھ حکومت

    ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید نے کہا ہے کہ اگرچہ ملیر ندی میں طغیانی ہے، لیکن شاہراہ بھٹو کو کسی قسم کا کٹ نہیں لگا،

    سمعتا افضال سید کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی اس قسم کی خبریں پھیلائی گئی تھیں کہ شاہراہ بھٹو ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، عوام کے لیے کھولی گئی سڑک بالکل محفوظ اور درست حالت میں ہے، شاہراہ بھٹو کی توسیع کا کام جاری ہے، جہاں جہاں تعمیرات ہو رہی ہیں، وہیں کی تصاویر اور ویڈیوز لے کر سوشل میڈیا پر غلط تاثر دیا جا رہا ہے

    دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے شاہراہِ بھٹو کے ڈوب جانے کی خبروں کی سختی سے تردید کر دی۔سعدیہ جاوید کا کہناتھاکہ میں نے اپنے سفر کا آغاز شاہراہِ بھٹو سے کیا ہے اور آپ سب دیکھ سکتے ہیں کہ شاہراہِ بھٹو مکمل طور پر فعال ہے اور ٹریفک رواں دواں ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ افواہوں پر دھیان نہ دیں۔شاہراہ کے بعض بننے والے حصوں میں معمولی اونچ نیچ موجود ہے جسے جلد درست کر دیا جائے گا۔نئی شاہراہیں بننے کے بعد معمولی ٹوٹ پھوٹ فطری عمل ہے، جو نشاندہی ہوتے ہی فوراً درست کر دی جاتی ہے۔شہر کی مجموعی صورتِ حال بہتر ہے اور کل سے جاری بارش کے باوجود تمام مرکزی سڑکیں کلیئر ہیں۔ شہر کو سانپ کی طرح ڈسنے والے ہمیشہ روتے ہی رہیں گے۔ایم کیو ایم کے رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔“جب یہ لوگ تنقید کر کے آرام سے سو رہے تھے تو جیالا میئر، منتخب نمائندے اور انتظامیہ صبح چھ بجے تک سڑکوں پر موجود تھے۔ماضی میں خون کی برسات کرنے والوں کے لیے بارش بھی ہمیشہ بری ہی لگے گی۔کل گورنر صاحب کی کمی جماعتِ اسلامی کے ٹاؤن چیئرمین نے پوری کر دی۔ اپنی گاڑیوں پر ڈھکے لگا کر میڈیا فوٹیجز بنانے میں مصروف تھے۔لیاری اور ملیر ندی سے متاثرہ عوام کے لیے سندھ حکومت ہر ممکن تعاون اور بندوبست کر رہی ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ کسی بھی قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔

  • 26 نومبر احتجاج، پی ٹی آئی کے 3 کارکنان کو سزا

    26 نومبر احتجاج، پی ٹی آئی کے 3 کارکنان کو سزا

    انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 3 کارکنان کا سزا سنادی۔

    پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کی دوران سماعت پی ٹی آئی کے 3 کارکنان نے جرم قبول کرتے ہوئے عدالت سے رعایت کی استدعا کی اور کہا کہ پرتشدد احتجاج میں پی ٹی آئی قیادت کی ایماء پر شریک ہوئے، قیادت کی ترغیب پر جھلاو گھیراؤ میں شامل ہوئے،عدالت نے ملزمان کا اعترافی بیان سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے تینوں ملزمان کو 4، 4 ماہ قید کی سزا سنا دی، تینوں ملزمان کے خلاف تھانہ صادق آباد اور تھانہ صدر واہ میں دو مقدمات درج ہیں،پی ٹی آئی کے 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات میں 120 ملزمان کو اب تک سزا ہوچکی ہے۔

  • ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے ذریعے نامناسب اور فحش مواد،ایشوریہ رائے عدالت پہنچ گئیں

    ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے ذریعے نامناسب اور فحش مواد،ایشوریہ رائے عدالت پہنچ گئیں

    نئی دہلی: بالی وڈ کی معروف اور خوبرو اداکارہ ایشوریہ رائے بچن نے اپنی شناخت کے غیر قانونی استعمال کے خلاف قانونی جنگ کا آغاز کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پلیٹ فارمز کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے وکلا کی ٹیم نے نئی دہلی کی عدالت میں مشترکہ درخواست دائر کی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ متعدد آن لائن پلیٹ فارمز اور اے آئی ایپلی کیشنز ان کی تصاویر، ویڈیوز اور آواز کو ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے ذریعے نامناسب اور فحش مواد میں استعمال کر رہی ہیں۔ اس اقدام سے نہ صرف ان کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے بلکہ ان کی کردار کشی بھی کی جا رہی ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ایسے تمام پلیٹ فارمز کو حکم دیا جائے کہ وہ اداکارہ کا نام، تصاویر اور آواز کسی بھی غیر قانونی یا غیر اخلاقی مواد کے لیے استعمال نہ کریں۔ وکلا کی ٹیم نے عدالت کو ایک فہرست بھی فراہم کی ہے جس میں جعلی اور فحش ویب سائٹس کے نام شامل ہیں جو ایشوریہ رائے کے نام سے منسوب ہیں۔ اس کے علاوہ بعض ای کامرس ویب سائٹس کا بھی ذکر کیا گیا ہے جو اداکارہ کی اجازت کے بغیر ان کے نام سے مصنوعات فروخت کر رہی ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے اپنی درخواست میں فی الحال کسی بھی پلیٹ فارم سے ہرجانے کا مطالبہ نہیں کیا۔ تاہم عدالت نے ابتدائی سماعت کے دوران فریقین کو نومبر تک دلائل سمیت طلب کر لیا ہے، جبکہ کیس کی باضابطہ کارروائی جنوری 2026 میں شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مقدمے کا فیصلہ بھارت میں ڈیجیٹل پرائیویسی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کے حوالے سے ایک اہم مثال قائم کر سکتا ہے، خصوصاً مشہور شخصیات کے حقوق کے تحفظ کے تناظر میں۔

  • ٹرمپ کا یورپی یونین سےبھارت اور چین پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا مطالبہ

    ٹرمپ کا یورپی یونین سےبھارت اور چین پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا مطالبہ

    واشنگٹن: امریکی صدر نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت اور چین سے درآمد کی جانے والی مصنوعات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کریں تاکہ روسی تیل کے بڑے خریداروں پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز امریکی اور یورپی یونین کے اعلیٰ حکام کے درمیان ہونے والی اہم میٹنگ میں یہ مطالبہ پیش کیا۔ اس موقع پر امریکی صدر نے کہا کہ "ہم اس وقت بھارت اور چین پر اضافی ٹیرف لگانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں، لیکن یہ قدم اسی وقت اٹھایا جائے گا جب ہمارے یورپی اتحادی بھی ہمارے ساتھ کھڑے ہوں گے۔”رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور بھارت روسی تیل کے سب سے بڑے خریدار ہیں اور اگر یورپی ممالک امریکا کا ساتھ دیں تو ان دونوں ممالک پر سخت معاشی دباؤ ڈالا جا سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ امریکا نے اس سے قبل بھارت پر روس سے تیل خریدنے اور تجارتی معاہدے نہ کرنے کے باعث 50 فیصد ٹیرف عائد کر رکھا ہے، جب کہ چینی مصنوعات پر پہلے ہی 30 فیصد ٹیرف لاگو ہے۔ تاہم اب امریکی صدر مزید سخت اقدامات کے لیے یورپی یونین کی حمایت کے خواہاں ہیں۔

    سیاسی و معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یورپی یونین اس مطالبے پر عمل کرتی ہے تو بھارت اور چین کے ساتھ عالمی تجارتی تعلقات مزید کشیدہ ہو سکتے ہیں اور دنیا بھر میں مہنگائی کی نئی لہر جنم لے سکتی ہے۔

  • بہاولپور: ڈپٹی کمشنر کا نجی کشتیاں تحویل میں لے کر ریسکیو میں شامل کرنے کا حکم

    بہاولپور: ڈپٹی کمشنر کا نجی کشتیاں تحویل میں لے کر ریسکیو میں شامل کرنے کا حکم

    بہاولپور میں سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات تک پہنچانے کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے تمام نجی کشتیاں تحویل میں لینے اور انہیں سرکاری ریسکیو آپریشن کا حصہ بنانے کے احکامات جاری کر دیے۔

    ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ نجی کشتیوں کو ریسکیو 1122 کے آپریشن میں شامل کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ متاثرہ افراد کو بروقت نکالا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب میں پھنسے لوگوں کی زندگیوں کو بچانے کے لیے ہر ممکن اقدام کرنا ضروری ہے اور اس مقصد کے لیے دستیاب تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد نے شکایت کی تھی کہ نجی کشتی مالکان سیلاب کے دوران کرایوں میں غیر معمولی اضافہ کر کے ان سے زائد رقم وصول کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے متاثرین کا کہنا تھا کہ انہیں کشتی کے ذریعے محفوظ مقام تک پہنچانے کے لیے 25 سے 30 ہزار روپے تک مانگے جا رہے ہیں۔

    سیلاب متاثرہ ایک شخص نے جیو نیوز کے پروگرام ’’کیپیٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے روتے ہوئے شکایت کی کہ وہ صبح چھ بجے سے اپنی فیملی کو بچانے کے لیے کشتی کا انتظار کر رہا ہے، اس کے اہل خانہ پانی میں گھرے ہوئے ہیں، بھوکے پیاسے ہیں، لیکن ریسکیو اہلکار اور نجی کشتی مالکان انہیں نکالنے کے لیے بھاری رقوم طلب کر رہے ہیں۔ اس شخص نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ "میں بے بسی کے عالم میں کھڑا ہوں اور چاہتا ہوں کہ کوئی ایک کشتی مل جائے تاکہ اپنی فیملی کو محفوظ مقام پر پہنچا سکوں، لیکن ریسکیو 1122 والے بھی عوام سے 25، 30 ہزار روپے لے رہے ہیں۔”

    عوامی شکایات سامنے آنے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تمام نجی کشتیوں کو تحویل میں لے کر انہیں سرکاری ریسکیو آپریشن میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ متاثرہ افراد کو بغیر کسی مالی دباؤ کے محفوظ مقامات تک پہنچایا جاسکے۔

  • نفرت کارڈ ناقابل قبول ،دہشتگردی کے فتنے کو ختم کرنا ہو گا۔وزیراعظم

    نفرت کارڈ ناقابل قبول ،دہشتگردی کے فتنے کو ختم کرنا ہو گا۔وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف کا امریکا کیساتھ اچھے تعلقات بنانے ہیں اور چین کیساتھ اسٹریٹجک تعلقات میں بہتری لانی ہے۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا میجر عدنان اسلم نے خوارج سے لڑتے ہوئے جان کی قربانی دی، میجر عدنان اسلم کے والد نے کہا کہ بیٹے کی شہادت پر فخر ہے، شہید کی بہنوں نے کہا کہ ہم بہت دلیر بھائی کی بہنیں ہیں، ہم بھی اس راہ میں قربانی دیں گے۔ ہماری سکیورٹی فورسز نے قربانی کی تاریخ رقم کی ہے، جو قربانی دیتا ہے اس کی کیفیت کو کوئی نہیں جان سکتا، افواج پاکستان کی قربانیوں کی بدولت ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں، ہمیں اپنے شہدا کا شکر گزار ہونا چاہیے۔ آج کچھ لوگ ملک کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں، سوشل میڈیا پر بیٹھے، بیرون ملک بیٹھے ان افراد کی شناخت کریں، افواج پاکستان اور ان کی لیڈر شپ کو مطعون کیا جا رہا ہے، لوگ سوشل میڈیا پر اداروں کی تضحیک کر رہے ہیں، سوشل میڈیا پر زہریلے پروپیگنڈے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ہمارا اولین فرض ہے کہ فتنے کی مکمل بیخ کنی کریں، نفرت کارڈ ناقابل قبول ہے، ہمیں آخری حد تک جا کر دہشتگردی کے فتنے کو ختم کرنا ہو گا۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین کا حالیہ دورہ کامیاب رہا، ہمارا بزنس ایونٹ انتہائی کامیاب تھا، لیکن اگر فالواپ نہیں ہوگا تو زیرو ہوگا، قومی ترقیاتی منصوبوں میں سست روی برداشت نہیں کی جائے گی۔مائن اینڈ منرل کے حوالے سے امریکی کمپنیوں کے ساتھ ایم او یو سائن کیے ہیں، بلوچستان، چترال اور گلگت بلتستان میں خزانے دفن ہیں، ہمیں امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات بنانے ہیں، چین کے ساتھ اسٹریٹیجک تعلقات میں بہتری لانی ہے پنجاب میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے، سیلاب سندھ میں داخل ہورہا ہے، سیلاب سے بے پناہ تباہی ہوئی ہے، موسمیاتی تبدیلی سے راتوں رات نہیں نمٹ سکتے، پنجاب میں ہزاروں ایکڑ پر فصلیں زیر آب ہیں، سیلاب سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کی ہے، اللہ سے دعا ہے کہ سندھ میں سیلاب سے کم نقصانات ہوں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ قطر میں اسرائیلی بربریت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، فلسطین میں بے گناہ خون بہایا جا رہا ہے،دنیا کی تاریخ میں اس سے زیادہ بربریت کی نذیر نہیں ملتی، قطر پر حملے پر کل فی الفور بیان جاری کیا، قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے، قطر کے امیر کویقین دہانی کرائی کہ مشکل وقت میں آپ کے ساتھ ہیں۔