Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • مظفرگڑھ: سیلاب میں 8 افراد ڈوب گئے، ایک بچے کی لاش برآمد

    مظفرگڑھ: سیلاب میں 8 افراد ڈوب گئے، ایک بچے کی لاش برآمد

    مظفرگڑھ کے علاقے علی پور میں سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، سیت پور کے مقام پر افسوسناک واقعے میں 8 افراد پانی میں بہہ گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک بچے کی لاش نکال لی گئی ہے، جب کہ دو افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے، تاہم 5 افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سیت پور کے نزدیک مقامی افراد سیلابی ریلے کی زد میں آ گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اندھیرا اور تیز بہاؤ تلاش میں مشکلات پیدا کر رہا ہے، تاہم غوطہ خوروں کی مدد سے سرچ آپریشن جاری ہے۔ادھر ضلع لودھراں میں بھی صورتحال تشویشناک ہو گئی ہے، جہاں حفاظتی بند ٹوٹنے کے باعث حیات پور، مراد پور اور پیپل والا سمیت متعدد دیہات زیرِ آب آ گئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں سے لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی جاری ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق سیلابی پانی میں پھنسے 3 لڑکوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیلابی صورتحال پر قابو پانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

    دوسری جانب دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر بہاولپور کے مطابق ضلع کے 98 مواضعات مکمل یا جزوی طور پر زیرِ آب آ چکے ہیں۔ سیلاب سے اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔انتظامیہ نے الرٹ جاری کرتے ہوئے مقامی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے، جب کہ امدادی کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے کی اشیاء اور طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ٹیمیں متحرک ہیں۔علاقہ مکینوں اور مقامی نمائندوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ریسکیو اور بحالی کے کاموں کو تیز کیا جائے، اور متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد فراہم کی جائے۔

  • گندم کے گودام میں سیلابی پانی، کروڑوں کی گندم خراب

    گندم کے گودام میں سیلابی پانی، کروڑوں کی گندم خراب

    مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں سیلابی پانی پاکستان ایگریکلچر اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن لمیٹڈ ( پاسکو) کےگودام میں داخل ہوگیا جس کے باعث کروڑوں روپےکی گندم خراب ہوگئی۔

    پاسکو ذرائع کے مطابق علی پور کے قریب عظمت پور زمیندارہ بند ٹوٹ گیا جس کے باعث سیلابی پانی پاسکو کےگودام میں داخل ہوگیا، پانی داخل ہونے سے وہاں موجود کروڑوں روپے مالیت کی گندم خراب ہوگئی۔

    بند ٹوٹنے سے درجنوں بستیاں اور ہزاروں ایکڑ فصلیں بھی زیر آب آگئی ہیں اور دیگر علاقوں سے زمینی راستہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق ہیڈ پنجند کے قریب پاسکو کے دوسرے سینٹرکو پانی سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہےکہ 2 روز میں 20 ہزار سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

  • 9مئی کیس کا ایک اور فیصلہ،قریشی بری، یاسمین راشد،محمود الرشید،عمر سرفراز چیمہ کوسزا

    9مئی کیس کا ایک اور فیصلہ،قریشی بری، یاسمین راشد،محمود الرشید،عمر سرفراز چیمہ کوسزا

    لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے ایک اور مقدمے میں بری کر دیا جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کو 10،10 سال قید کی سزا سنا دی۔

    لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو مال روڈ پر سپریم کورٹ کے جج کے اسکواڈ کی گاڑی جلانے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری کو 10،10 سال قید کی سزا سنا دی۔ میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ کو بھی 10،10 سال قید جبکہ خدیجہ شاہ کو 5 سال قید کی سزا سنادی گئی،عدالت نے روبینہ جمیل اور افشاں طارق کو کیس میں بری کردیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ شیر پاؤ پل کیس میں شاہ محمود قریشی کو بری جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

  • حماس کی قیادت کو نشانہ بنانے پر قطر کا ردعمل سامنے آ گیا

    حماس کی قیادت کو نشانہ بنانے پر قطر کا ردعمل سامنے آ گیا

    قطری سر زمین پر اسرائیلی حملے میں فلسطینی کی مزاحمتی تنظیم حماس کی قیادت کو نشانہ بنانے پر قطر کا سخت ردعمل سامنے آگیا۔

    اسرائیل نے قطر پر فضائی حملہ کرکے مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سینیئر ترین رہنما خلیل الحیہ کو شہید کردیااسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے دوحا میں حماس کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا،حماس ذرائع کے مطابق فضائی حملے کے وقت حماس کے متعدد رہنماؤں کا اجلاس جاری تھا اور اجلاس میں حماس رہنما غزہ جنگ بندی کے حوالے سے امریکی صدر کی تجویز پر غور کر رہے تھے۔

    اسرائیلی حملے کے بعد قطر کی وزارت خارجہ کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے،ترجمان قطری وزارت خارجہ ڈاکٹر ماجد بن محمد الانصاری کے مطابق قطر اسرائیل کی جانب سے دارالحکومت دوحہ میں رہائشی عمارتوں اور حماس کی قیادت کو نشانہ بنانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے،یہ مجرمانہ حملہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور قطری شہریوں اور قطر میں رہنے والے باشندوں کی سلامتی و تحفظ کے لیے سنگین خطرہ ہے،سکیورٹی فورسز، سول ڈیفنس اور متعلقہ اداروں نے فوری طور پر واقعے سے نمٹنے اور رہائشی علاقوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے اقدامات شروع کر دیے ہیں قطر اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کرتا ہے کہ وہ اسرائیل کے اس غیر ذمہ دارانہ رویے اور خطے کے امن میں جاری خلل کو برداشت نہیں کرے گا، نہ ہی اپنی سلامتی اور خودمختاری کو نشانہ بنانے والے کسی اقدام کو قبول کرے گا،علیٰ سطح پر تحقیقات جاری ہیں اور مزید تفصیلات دستیاب ہوتے ہی جاری کر دی جائیں گی۔

    ایک اسرائیلی عہدیدار کا کہنا ہےکہ دوحہ میں حماس رہنماؤں پر حملے سے پہلے امریکا کو اطلاع دے دی گئی تھی، امریکا نے حماس رہنماؤں پر حملے میں مدد بھی فراہم کی۔

  • ہزاروں لوگ پانیوں میں موجود ، قوم کھڑی ہو، سب ملکر متاثرین کی مدد کریں،شفیق الرحمان وڑائچ

    ہزاروں لوگ پانیوں میں موجود ، قوم کھڑی ہو، سب ملکر متاثرین کی مدد کریں،شفیق الرحمان وڑائچ

    خدمت خلق مرکزی مسلم لیگ کے چیئرمین شفیق الرحمان وڑائچ نے کہا ہے کہ بھارت نےپاکستان پر واٹر بم پھوڑ دیا،پنجاب میں سیلاب ،ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں، جلال پور پیر والا سمیت متاثرہ اضلاع میں مرکزی مسلم لیگ کا ریسکیو ،ریلیف آپریشن جاری ہے، تباہی بہت زیادہ ہے، حکومت بھی غفلت ترک کرے، قوم اس سانحہ سے نکلنے کے لئے آگے بڑھے،

    ان خیالات کا اظہار انہوں‌نے مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں ابوالحسن ،تابش قیوم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، شفیق الرحمان وڑائچ کا کہنا تھا کہ ملک پاکستان اس وقت شدید ترین سیلابی صورتحال سے دوچار ہے، بھارتی آبی جارحیت کی وجہ سے پنجاب کے اضلاع میں سیلاب آیا،پاکستان کے اوپر بھارت نے واٹر بم چلایا، پاکستان کے تمام دریا بپھر چکے ہیں، خیبر پختونخوا گلگت میں بھی موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے سیلاب آیا لیکن پنجاب میں جو پانی آیا ستلج، چناب،راوی میں یہ بھارت کی وجہ سے آیا،سیالکوٹ، نارووال سے لے کر ملتان، بہاولپور، جلال پور پیر والا ہر طرف تباہی ہی تباہی ہے، پانی کی طغیانی، رفتار بہت زیادہ ہے، پانی آبادیوں ،بستیوں کو پانی ڈبو رہا ہے، ہماری آنکھوں کے سامنے لوگ ڈوب رہے ہیں، مرکزی مسلم لیگ پانی میں پھنسے افراد کو ریسکیو کر رہی ہے، چار افراد رات کو ڈوبے ، ہمارے رضاکاروں نے بچانے کی کوشش کی ایک بچی کو بچایا جا سکا لیکن باقیوں کو ہم نہیں بچا سکے، حکومت اس موقع پر آگے بڑھے، یہ بہت بڑا سانحہ ہے، حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لئے، راشن کے نام پر حکومت چنے بانٹتی رہی تو بہت بڑا المیہ جنم لے سکتا لے، جلال پور میں حکومتی غفلت بہت زیادہ ہے، حاملہ خواتین کو مرکزی مسلم لیگ کے رضاکاروں نے ریسکیو کر کے ہسپتال پہنچایا، بیماروں کا علاج معالجہ کر رہے ہیں، دو لاکھ افراد کو ریسکیو کرنا ہے، چھ لوگ ہیں تو تین جانور انکے ہمراہ ہیں،حکومت مشنری لائے،ہزاروں لوگ پانیوں میں موجود ہیں، قوم کھڑی ہو، سب ملکر متاثرین کی مدد کریں، اس سانحے سے ملکر نکلیں، مرکزی مسلم لیگ کے رضاکار 100 کے قریب دیگیں روزانہ جلال پور میں تقسیم کر رہے ہیں، متاثرین میں پکا پکایا کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے،

  • وزیراعظم سے قازقستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کی ملاقات

    وزیراعظم سے قازقستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کی ملاقات

    قازقستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ جناب مورات نورتیلو ( Mr. Murat Nurtleu) جو پاکستان کے سرکاری دورے پر وزارتی وفد کی قیادت کر رہے ہیں، نے آج سہ پہر وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔  

    وزیراعظم نے قازقستان کے نائب وزیر اعظم کا پاکستان کے پہلے دورے پر خیرمقدم کرتے ہوئے،صدر قاسم جومارت توکایوف (Kassym Jomart-Tokayev) کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا، جن سے حال ہی میں انہوں نے چین میں ملاقات کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک میں مشترکہ دلچسپی کے متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی باہمی خواہش ہے۔ وزیراعظم نے قازقستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، رابطوں (فضائی، ریل اور سڑک کے ذریعے) اور عوام سے عوام کے تبادلے میں پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان قازقستان کے صدر کے دورے کو بہت اہمیت دے رہا ہے۔ وزیر اعظم نے مختلف مفاہمتی یادداشتوں اور زیر غور معاہدوں کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک وفد آستانہ بھیجنے کی پیشکش کی۔ دونوں فریق پچھلے کئی مہینوں سے باقاعدہ بات چیت کرتے رہے ہیں اور توقع ہے کہ اس سال کے آخر میں قازقستان کے صدر کے دورہ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اہم مفاہمتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔  

    قازقستان کے نائب وزیر اعظم نے گرمجوش مہمان نوازی پر وزیر اعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے ساتھ اپنی تفصیلی بات چیت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ صدر توکایوف کا آئندہ دورہ اسلام آباد انتہائی تاریخی اور کامیاب ہو گا اور اس سے پاکستان اور قازقستان تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔

     نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر مواصلات عبد العلیم خان، وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر ریلوے حنیف عباسی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ نے بھی ملاقات میں موجود تھے۔

  • وزیر اعظم کی زیر صدارت ایف بی آر اصلاحات پر جائزہ اجلاس

    وزیر اعظم کی زیر صدارت ایف بی آر اصلاحات پر جائزہ اجلاس

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں جاری اصلاحات کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس ہوا، جس میں محصولات کے نظام کو مزید شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں وزیر اعظم نے انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس دہندگان کی ڈائریکٹری کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرنے والے ذمہ دار شہری ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ان کی پذیرائی ضروری ہے۔وزیر اعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹیکس دہندگان کی حوصلہ افزائی اور ٹیکس چوروں کی سرزنش سے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے ایف بی آر کو ٹیکس دہندگان کے لیے کاروبار دوست ماحول فراہم کرنے اور ہر ممکن سہولت دینے کی ہدایت بھی کی۔مزید برآں وزیر اعظم نے کہا کہ ٹیکس چوری کرنے والے افراد اور کمپنیوں کی نشاندہی کے لیے صرف ایف بی آر کی افرادی قوت ہی نہیں بلکہ نجی شعبے کے ماہرین اور پروفیشنلز کی خدمات بھی حاصل کی جائیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ حکومت کے ٹیکس چوری کے خلاف اقدامات سے متعلق عوامی آگاہی مہم بھی فوری طور پر شروع کی جائے تاکہ شہریوں میں اعتماد بحال ہو اور محصولات میں اضافہ ہو سکے۔

    کسٹم کلیرنس کے نظام پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مس ڈیکلیریشن اور انڈر انوائسنگ کے تدارک کے لیے بہترین غیر ملکی آڈیٹرز کی خدمات حاصل کی جائیں اور تھرڈ پارٹی آڈٹ کے عمل کو مسلسل جاری رکھا جائے تاکہ سسٹم میں موجود خامیوں کی نشاندہی ہو سکے اور اسے مزید بہتر بنایا جا سکے۔اجلاس میں وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ٹیکس پیئر ڈائریکٹری کی تکمیل پر تیزی سے کام جاری ہے، جس سے انکم اور سیلز ٹیکس دہندگان کی پذیرائی کی جا سکے گی۔کسٹم کلیرنس میں شفافیت لانے کے لیے ایک سائنٹفک آڈٹنگ نظام ترتیب دیا گیا ہے جس کے تحت "سپر آڈیٹرز” تعینات کیے گئے ہیں۔سپر آڈیٹرز نے کسٹم کلیرنس اور رسک مینجمنٹ سسٹم کا تفصیلی جائزہ لیا، اور ان کے نتائج کو سسٹم میں بہتری کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

    اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

  • رانا ثناء اللہ سینیٹرمنتخب ہو گئے

    رانا ثناء اللہ سینیٹرمنتخب ہو گئے

    وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ 250 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔

    سینیٹ الیکشن کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق سینیٹ الیکشن میں 251 ووٹ کاسٹ ہوئے، جن میں اسے ایک منسوخ ہوا۔

    اس سے قبل پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا تھا کہ اپوزیشن اراکین نے رابطہ کرکے مجھے ووٹ دینے کا کہا، جن کی تعداد 10 سے 12 تھی، لیکن میں نے انہیں منع کردیا، پی ٹی آئی کا بائیکاٹ اپنے ممبران پر عدم اعتماد ہے، ان کا رویہ غیر جمہوری اور غیر سیاسی ہے، بانی پی ٹی آئی کی اندھی تقلید کرنے والے صرف فتنہ و فساد اور انتشار چاہتے ہیں،حکومت یا کسی ادارے کو نہیں پوری قوم کو ان کا راستہ روکنا چاہیے، پی ٹی آئی کے پاس راہ فرار کے سوا کوئی راستہ نہیں۔

    پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی سے خالی ہونے والی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ ہوئی تھی ۔پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کیا لیکن نام واپس نہ لینے کے باعث بیلٹ پیپر پر ن لیگ کے رانا ثناء اللّٰہ اور پی ٹی آئی کی سلمیٰ اعجاز کا نام موجود تھا۔

  • اعجاز الحق کا بہاولنگر میں مرکزی مسلم لیگ کے امدادی کیمپ کا دورہ

    اعجاز الحق کا بہاولنگر میں مرکزی مسلم لیگ کے امدادی کیمپ کا دورہ

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، جلال پور پیروالا میں کشتیوں کے ذریعے مزید 2000 سے زائد پھنسے افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا، خدمت خلق مرکزی مسلم لیگ کے چیئرمین شفیق الرحمان وڑائچ جلال پور پیر والا میں امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لئے موجود ہیں،مسلم لیگ ض کے سربراہ اعجازالحق نے بہاولنگر میں مرکزی مسلم لیگ کے امدادی کیمپ کا دورہ کیا، مرکزی مسلم لیگ کے جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ نے رنگ پور مظفرگڑھ میں سیلاب متاثرین کے لیے قائم خیمہ بستی کا دورہ کیا،لاہور،قصور،بہاولپور،چنیوٹ، مظفر گڑھ میں خیمہ بستیوں میں متاثرین کی خدمت کا عمل جاری ہے،باجوڑ میں بھی سیلاب متاثرہ بچوں کے لئے سکول قائم کر دیا گیا ،

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،پنجاب و خیبر پختونخوا،گلگت کے سیلاب متاثرہ اضلاع میں پکے پکائے کھانے، خشک راشن کی تقسیم کا عمل جاری ہے، پنجاب کے متاثرہ اضلاع میں کشتیوں کے ذریعے شہریوں، سامان اور انکے جانوروں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے،میڈیکل کیمپوں میں‌مریضوں کا علاج معالجہ بھی جاری ہے،چیئرمین شعبہ خدمت خلق پاکستان مرکزی مسلم لیگ چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ نے جلالپور پیروالا کا دورہ کیا اور ریسکیو و ریلیف آپریشن مزید تیز کرنے کی ہدایت کی، اس دوران شفیق الرحمان وڑائچ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جلالپور پیروالا میں سیلابی صورتحال انتہائی سنگین ہے ہزاروں لوگ گھروں میں محصور ہیں پانی تیزی سے بڑھ رہا ہے، مرکزی مسلم لیگ کے رضاکار کشتیوں کے ذریعے خواتین،بچوں سمیت متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں،لیاقت پور تحصیل میں سیلابی پانی میں بہہ جانے والے شخص کو مرکزی مسلم لیگ رحیم یار خان کی ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچا لیا، شفیق الرحمان وڑائچ نے رضاکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدمت انسانیت ہی مرکزی مسلم لیگ کا منشور ہے، ہم متاثرین کی دوبارہ گھروں کی بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں گے،

    مرکزی مسلم لیگ بہاولنگر کے زیر اہتمام بھوکاں پتن دریائے ستلج پر قائم امدادی فلڈ ریلیف کیمپ کامسلم لیگ ضیاء کے صدر اعجاز الحق نے دورہ کیا، اس موقع پر حافظ امیر حمزہ رافع ،سعید عامر ودیگر نے اعجاز الحق کو امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی ،اعجاز الحق نے مرکزی مسلم لیگ امدادی کیمپ میں جاری خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا کام بہت اچھا اور نمایاں ہے۔، خدمتِ خلق کے اس جذبے سے متاثرین کو حوصلہ اور سہارا مل رہا ہے جو قابلِ تحسین ہے،مرکزی مسلم لیگ کے جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ نے رنگ پور مظفرگڑھ میں سیلاب متاثرین کے لیے قائم خیمہ بستی کا دورہ کیا،اس موقع پر انہوں نے متاثرہ خاندانوں میں کھانا بھی تقسیم کیا گیا،دورے کے دوران عمران لیاقت بھٹی ،زاہد ہمدانی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے،شعبہ خدمتِ خلق گوجرانوالہ کی ٹیم راشد علی سندھو نائب صدر مرکزی مسلم لیگ گوجرانوالہ کے ہمراہ جلال پور بھٹیاں کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے، مرکزی مسلم لیگ عارفوالہ سٹی پاکپتن کے زیر اہتمام دریائے ستلج کے خطرناک سیلابی پانیوں میں گھری بستیوں تک کشتیوں کے ذریعے امدادی سامان ،کھانا پہنچایا گیا،مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے 18 واں امدادی قافلہ چنیوٹ روانہ کر دیا گیا، تحریک انصاف تحصیل دیپالپور کے سیکرٹری جنرل محمد ندیم وٹو نے اٹاری منڈی احمد آباد دریائے ستلج کے مقام خدمت خلق ضلع اوکاڑہ کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلیے لگائے گئے کیمپ کا دورہ کیا،سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان خدمت خلق پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے حوالے کیا .

    مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے باجوڑ کے متاثرہ بچوں کے لیے ‘مددگار اسکول’ کا افتتاح کر دیا گیا،افتتاحی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر خار باجوڑ کلیم جان، صدر مسلم سٹوڈنٹس لیگ انس محصی، جنرل سیکرٹری ایم ایس ایل عمر عباس، صدر مددگار ٹیم حماد عبدالرزاق، کوارڈینیٹر ایم ایس ایل کے پی کے معاویہ اعجاز اور دیگر معزز شخصیات نے خصوصی شرکت کی،اس موقع پر متاثرہ بچوں میں قرآن مجید کے ساتھ ساتھ ایجوکیشنل گفٹس بھی تقسیم کیے گئے۔مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے ملتان، قصور،سیالکوٹ، ننکانہ، مظفر گڑھ،گجرات، موڑکھنڈا، پاکپتن، رحیم یارخان، عارفوالا، بہاولپور،لودھراں، چنیوٹ،جھنگ،نارووال و دیگر علاقوں میں بھی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں.

  • ججز  اور  عملے کو سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق مراسلہ جاری

    ججز اور عملے کو سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق مراسلہ جاری

    سندھ کی ضلعی عدالتوں کے ججز اور عملے کو سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق مراسلہ جاری کردیا گیا۔

    رکن انسپکشن ٹیم کے مرسلے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ضابطوں کی خلاف ورزی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، جوڈیشل افسران اور عملہ سوشل میڈیا کے استعمال میں نظم وضبط اور وقار کا خیال رکھے، سوشل میڈیا پرایسی کوئی سرگرمی نہ کی جائے جو ادارے کی بدنامی کا باعث بنے، جوڈیشل افسران اور عملہ سوشل میڈیا پردستاویز یا عدالتی کارروائی دکھانےسے پرہیز کریں، بغیراجازت خفیہ معلومات شیئر کرنا سندھ سول سرونٹس رولز کی خلاف ورزی ہے، زیرالتوا اور نمٹائے گئے مقدمات یا پالیسی معاملات سے متعلق پوسٹ یاکمنٹس سے اجتناب کیا جائے،جوڈیشل افسران و عملہ سیاسی، فرقہ وارانہ یاقابل اعتراض مواد شائع کرنے سے پرہیزکریں، ایسا مواد شیئر نہ کیاجائے جو شہرت کو نقصان پہنچانے یا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہو، توہین آمیز مواد شائع کرنے پر متعلقہ افسر کے خلاف انضباطی کارروائی کی جائے گی۔

    مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ جوڈیشل افسران اور عملہ آفیشل عہدے کو ذاتی تشہیر یا کاروباری فائدے کیلئے استعمال نہ کریں، جوڈیشل افسران اور عملے کو سوشل میڈیا پر نئے رابطے بنانے کے دوران محتاط رویہ رکھنا چاہیے، مفادات کے تصادم سے بچنے کیلئے نئے رابطوں میں احتیاط برتی جائے، ضلعی ججز یقینی بنائیں کہ ججز و عملے کی جانب سے ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے۔