Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • اعجاز چوہدری کی سینیٹ سیٹ پر ضمنی انتخاب عدالتی فیصلے سے مشروط

    اعجاز چوہدری کی سینیٹ سیٹ پر ضمنی انتخاب عدالتی فیصلے سے مشروط

    لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں سینیٹ کی نشست پر ضمنی الیکشن درخواست کے حتمی فیصلے سے مشروط کردیا۔

    درخواست پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری نے دائر کی تھی جس میں سینیٹ کے انتخاب روکنے کی استدعا کی گئی تھی،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے اعجاز چوہدری کو 28 جولائی کو ڈی نوٹی فائی کیا تاہم چیئرمین سینیٹ کی جانب سے ڈی نوٹیفائی کرنے کےلیے درخواست ارسال نہیں کی گئی، پشاور ہائیکورٹ شبلی فراز اور عمر ایوب کی درخواست پر الیکشن روکنے کا حکم دے چکی ہے، الیکشن کمیشن نے سیلابی صورتحال کے باعث ملک بھر میں ضمنی انتخابات روک دیے ہیں مگر سیلابی صورت حال میں سینیٹ کے انتخابات کی پولنگ نہیں روکی جا رہی۔

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے پی ٹی آئی رہنما اعجازچوہدری کی درخواست پر 2 صفحات کا فیصلہ جاری کیا،لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ درخواست میں اہم نکات اٹھائے گئے، الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین 15 دنوں میں تحریری جواب داخل کرائیں۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سینیٹ کی نشست پر منتخب اعجاز چوہدری کو الیکشن کمیشن نے 9 مئی مقدمے میں ملنے والی سزا کے بعد سینیٹ کی نشست سے نااہل کردیا تھا،اعجاز چوہدری کی اس نشست پر ہونے والے الیکشن میں (ن) لیگ کے رانا ثنااللہ امیدوار ہیں۔

  • غزہ کے محصور فلسطینیوں کے لیے امدادی فلوٹیلا پر مبینہ ڈرون حملہ

    غزہ کے محصور فلسطینیوں کے لیے امدادی فلوٹیلا پر مبینہ ڈرون حملہ

    غزہ کے محصور فلسطینیوں کے لیے امداد لے جانے والے فلوٹیلا پر حملے کی خبر سامنے آئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امدادی قافلے میں شامل ایک کشتی پر مبینہ ڈرون حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں کشتی میں آگ بھڑک اٹھی۔ واقعہ شمالی افریقہ کے ساحلی علاقے میں پیش آیا۔

    امدادی فلوٹیلا میں شامل پرتگالی پرچم بردار اس کشتی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ قافلے کے مرکزی حصے کے ساتھ رواں دواں تھی۔ کشتی پر فلوٹیلا کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اراکین موجود تھے، تاہم خوش قسمتی سے تمام عملہ اور اراکین محفوظ رہے۔رپورٹس کے مطابق اس بڑے امدادی قافلے میں عالمی شہرت یافتہ ماحولیاتی کارکن اور انسانی حقوق کی علمبردار سوئیڈش خاتون گریٹا تھنبرگ سمیت ساڑھے تین سو رضاکار اور کارکن شریک ہیں۔ ان میں مختلف ممالک کے انسانی حقوق کے نمائندے، امدادی ورکرز اور سماجی تنظیموں کے کارکن شامل ہیں۔

    تنظیم کے رہنماؤں نے اس حملے کے باوجود عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پرامن جدوجہد جاری رہے گی اور فلسطینی عوام تک امداد ہر صورت پہنچائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے حملے ان کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔واضح رہے کہ یہ فلوٹیلا مجموعی طور پر 44 ممالک سے تعلق رکھنے والے کارکنان کی بیس کشتیوں پر مشتمل ہے، جسے اب تک غزہ کے لیے روانہ کیا جانے والا سب سے بڑا امدادی قافلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

  • کاہنہ سے ملنے والے خاتون کے انسانی ڈھانچے کا معمہ حل

    کاہنہ سے ملنے والے خاتون کے انسانی ڈھانچے کا معمہ حل

    لاہورکے علاقے کاہنہ میں ملنے والے انسانی ڈھانچے کامعمہ حل ہوگیا ۔

    پولیس ذرائع کے مطابق کاہنہ سے ملنے والا انسانی ڈھانچہ قسمت کی ماری ماں کا نکلا جسے اس کے 2 بدبخت بیٹوں نے نشے کیلئے پیسے نہ دینے پر موت کے گھاٹ اتاردیا، گزشتہ ماہ کاہنہ کی آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس ہاؤسنگ سوسائٹی سے ایک انسانی ڈھانچہ ملا تھا ، کچھ فاصلے پر زمین میں دھنسا ہوا ایک شاپنگ بیگ بھی ملا تھا جس میں کچھ رقم اور بجلی کے بل تھے۔

    پولیس بلوں کے ایڈریس پر پہنچی تو معلوم ہوا تھا کہ مارگریٹ نامی خاتون لاپتا ہے جس کے بعد پولیس نے اس کےدو بیٹوں شفیق جیمز اور نبیل جیمز سے پوچھ گچھ کی تھی، خاتون کے بیٹوں نے اعتراف کیا کہ وہ نشے کے عادی ہیں، پیسے نہ دینے پر ماں کو قتل کردیا اور لاش رکشے میں ڈال کر فصلوں میں پھینک آئے تھے. مقتولہ لوگوں کے گھروں میں کام کاج کرتی تھی اور اس نے 50 ہزار روپے جمع کر رکھے تھے۔

  • مسلم مخالف جذبات بھڑکانے پر بھارتی خاتون اینکر کیخلاف مقدمے کا حکم

    مسلم مخالف جذبات بھڑکانے پر بھارتی خاتون اینکر کیخلاف مقدمے کا حکم

    بھارتی عدالت نے مسلم مخالف جذبات بھڑکانے پر ٹی وی چینل اینکر انجنا کیشپ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

    خاتون اینکر نے 14 اگست کو ہندوستان کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا کے نام سے پروگرام پیش کیا اور اس بات کو اجاگر کیا کہ 1947 میں 4 کروڑ بھارتی مسلمانوں میں سے صرف 96 لاکھ پاکستان گئے،اینکر کے خلاف درخواست میں ریٹائرڈ پولیس افسر امیتابھ ٹھاکر نے مؤقف اختیار کیا کہ انجنا کیشپ نے بھارتی مسلمانوں کو ناپسندیدہ بوجھ کے طور پر پیش کیا، زہریلے، تباہ کن اور تفرقہ انگیز‘ پروگرام سے فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کی کوشش کی گئی۔،درخواست کے مطابق انجنا نے سوال اٹھایا کہ جب تقسیم ہند مذہب کی بنیاد پر تھی تو سارے مسلمان پاکستان کیوں نہیں چلے گئے؟ اس طرح اینکر انجنا نے عدم برداشت کے حامل غیر مسلم لوگوں کو سوچنے پر مجبور کیا کہ وہ مسلمانوں کو بھارت سے نکال کر ہندوستان کی تقسیم کے نامکمل ایجنڈے کو مکمل کر کے گویا ایک تاریخی غلطی کو اپنے تئیں درست کرے۔

  • وفاقی حکومت کے قرضے بڑھ گئے

    وفاقی حکومت کے قرضے بڑھ گئے

    ملک پر قرضے اور واجبات ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

    اسٹیٹ بینک نےجون 2025 تک ملک پر قرضوں اور واجبات کے اعداد وشمار جاری کردیے ہیں،اعداد وشمارکے مطابق وفاقی حکومت کا قرض مالی سال2025 میں 13 فیصد بڑھا ہے، وفاقی حکومت کا قرض جون 2025 تک 77 ہزار 888 ارب روپے رہا جو جون 2024 میں 68 ہزار 914 ارب روپے تھا۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کا مقامی قرض 15.5 فیصد بڑھ کر 54 ہزار 471 ارب روپے اور حکومت کا بیرونی قرض 7.6 فیصد بڑھ کر 23 ہزار 417 ارب روپے ہوگیا ہے۔

  • منگلا ڈیم ٹوٹنے کی جھوٹی خبر پھیلانے والا گرفتار

    منگلا ڈیم ٹوٹنے کی جھوٹی خبر پھیلانے والا گرفتار

    جہلم پولیس نے منگلا ڈیم ٹوٹنے اور شہر میں سیلاب آنے کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر پھیلانے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کے خلاف الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 (PECA) کی دفعہ 26-A کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب 7 ستمبر کو رات تقریباً 10 بج کر 20 منٹ پر پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک شخص نے ٹک ٹاک پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ منگلا ڈیم کا بند ٹوٹ گیا ہے اور جہلم شہر سمیت متعدد دیہات پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ جھوٹی ویڈیو سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس رپورٹ کے مطابق ویڈیو بنانے والا ملزم ملک نبیل ولد ملک لیاقت ساکن محلہ سلیمان پارس، تحصیل و ضلع جہلم ہے، جس نے اپنی ٹک ٹاک آئی ڈی (ID: 10065 malik nabee) کے ذریعے جھوٹی خبر پھیلائی۔ ابتدائی انکوائری میں یہ بات سامنے آئی کہ خبر مکمل طور پر بے بنیاد تھی اور اس کا مقصد عوام میں غیر ضروری گھبراہٹ پیدا کرنا تھا۔

    پولیس تھانہ سٹی جہلم نے واقعے کا مقدمہ نمبر 586/25 درج کیا اور پولیس چوکی کینٹ کے ایس آئی مظہر علی اور اے ایس آئی عصر محمود کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ترجمان جہلم پولیس کے مطابق شہریوں کو جھوٹی افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا گیا ہے۔ پولیس نے واضح کیا ہے کہ منگلا ڈیم بالکل محفوظ ہے اور اس حوالے سے پھیلائی جانے والی تمام افواہیں غلط اور گمراہ کن ہیں۔

    مزید بتایا گیا ہے کہ ملزم کو عدالت میں پیش کیا جائے گا اور قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔ پولیس حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ خبریں پھیلانے سے گریز کریں اور صرف سرکاری ذرائع سے تصدیق شدہ معلومات پر ہی اعتماد کریں۔

  • وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا مرکزی مسلم لیگ کے ریلیف کیمپ کا دورہ

    وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا مرکزی مسلم لیگ کے ریلیف کیمپ کا دورہ

    وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے مرکزی مسلم لیگ کے ریلیف کیمپ کا دورہ کیا،مرکزی مسلم لیگ گلگت کے رہنما عبدالرشید ترابی نے وزیراعلیٰ گلگت کا خیر مقدم کیا

    وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ریلیف کیمپ میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا،مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں سے ملاقات کی،اس موقع پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو ریلیف کیمپ میں مرکزی مسلم لیگ کی امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی،وزیراعلیٰ گلگت کو بتایا گیا کہ گلگت کے چاروں اضلاع ضلع گانچھے،ضلع سکردو،ضلع شگر،ضلع کھرمنک میں مرکزی مسلم لیگ کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،گلگت میں مجموعی طور پر 3 ہزار سے زائد خشک راشن تقسیم،بستر،گرم کپڑے،چارپائیاں، مچھر دانیاں بھی تقسیم کی گئیں،بحالی پروگرام کے تحت چھتوں کے لیے شیٹ، کھڑکیاں اور چوکھٹیں بھی متاثرین کو فراہم کی گئی ہیں،مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے پانی کے لئے ایک لاکھ 20 ہزار فٹ پائپ کی بھی فراہمی کی گئی ہے،گلگت کے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپوں پر 5400 مریضوں کا علاج معالجہ،مفت ادویات بھی دی گئیں،گلگت کے سیلاب متاثرہ اضلاع میں‌10 ہزار سے زائد متاثرین میں پکا پکایا کھانا تقسیم کیا گیا،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے متاثرین میں خشک راشن، امدادی سامان تقسیم کیا،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے مرکزی مسلم لیگ کی امدادی سرگرمیوں کو سراہا

  • سعودی عرب کی جانب سے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پانچ ٹرک سامان پہنچ گیا

    سعودی عرب کی جانب سے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پانچ ٹرک سامان پہنچ گیا

    نگ سلمان ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی طرف سے پنجاب کے 7 اضلاع کے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان کے 5 ٹرک پہنچ گئے ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور سعودی سفیر سعید بن نواف المالکی نے امدادی سامان کے پانچ ٹرک پی ڈی ایم اے کے سپرد کئے ۔ کنگ سلمان ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی طرف سے امدادی سامان 10,000 شیلٹر کٹس اور 10,000 فوڈ پیکجز پر مشتمل ہے۔ کنگ سلمان ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی طرف سے سیلاب متاثرین کو خیمے،سولر پینلز، ایل ای ڈی،کچن سیٹ،کمبل اور دیگر اشیاءکا تحفہ شامل ہیں۔

    قصور، جھنگ، خانیوال،حافظ آباد،چنیوٹ، ملتان اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سیلاب متاثرین کو امدادی سامان دیا جائے گا ۔ کنگ سلمان ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی طرف سے پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی قافلہ روانہ کر دیئے گئے۔ شیلٹر کٹ میں خیمہ، سولر پینل، ایل ای ڈی لائٹس، دو تھرمل کمبل، پلاسٹک میٹ، پائیدار کچن سیٹ، واٹر کولر اور اینٹی بیکٹیریل صابن شامل ہے۔ 95 کلوگرام فوڈ پیکچ میں آٹا، چینی، دال چنا اور کوکنگ آئل بھی شامل ہے۔ امدادی سامان پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب اور کنگ سلمان ریلیف اور حیات فا نڈیشن کے اشتراک سے تقسیم کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب زدگان کے لئے امدادی سامان سعودی عرب کی پاکستان کے ساتھ اخوت اور بھائی چارے تسلسل کی عکاسی کرتا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی تعلقات، سیلاب متاثرین کی امداد، اقتصادی تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت امت مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہے۔سعودی قیادت کا وژن، ہمدردی اور بصیرت مسلم امہ کو وحدت اور ترقی کی طرف لے جا رہی ہے۔ پنجاب میں شدید سیلاب کے دوران سعودی عرب کی بروقت امداد حقیقی بھائی چارے کی علامت ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے 10 ہزار فوڈ باسکٹ اور 10 ہزار شیلٹر/کیمپ کی فراہمی پر شکر گزار ہیں۔سعودی تعاون متاثرہ خاندانوں کے لیے ریلیف اور ہمیشہ یکجہتی کی علامت کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔سیلابی صورتحال نے پھر سے ثابت کیا کہ پاک سعودی تعلقات اسٹریٹجک نہیں بلکہ حقیقی اخوت و بھائی چارے پر استوار ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین معاشی تعاون بڑھ رہا ہے۔ آزمائش کی گھڑی میں سعودی عرب نے ایک بار پھر حقیقی برادر ملک کے طور پر ساتھ دیا ہے۔تقریب میں،کنٹری ڈائریکٹر عبداللہ البقمی، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے حکام نے شرکت کی

  • سیلاب، مرکزی مسلم لیگ کی 5 شہروں میں خیمہ بستیاں قائم،جلالپور میں مزید700 1شہری ریسکیو

    سیلاب، مرکزی مسلم لیگ کی 5 شہروں میں خیمہ بستیاں قائم،جلالپور میں مزید700 1شہری ریسکیو

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،جلال پور پیرا والا میں کشتیوں کے ذریعے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1700شہریوں کو ریسکیو کر کے محفوظ‌مقام پر منتقل کیا گیا، مرکزی مسلم لیگ کی 5 شہروں لاہور،قصور، چنیوٹ، بہاولپور،مظفر گڑھ میں خیمہ بستیوں میں ہزاروں سیلاب متاثرین مقیم ہیں،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے مرکزی مسلم لیگ کے ریلیف کیمپ کا دورہ کیا،مرکزی مسلم لیگ گلگت کے رہنما عبدالرشید ترابی نے وزیراعلیٰ گلگت کا خیر مقدم کیا،سیلاب متاثرہ علاقوں میں اب تک متاثرہ علاقوں میں52 کشتیوں کے ذریعے مجموعی طور پر 64 ہزار 700 افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے، 12 لاکھ 55 ہزار افراد میں پکی پکائی خوراک تقسیم کی جا چکی ہے، 39 ہزار 3 سو خاندانوں میں خشک راشن تقسیم کیا جا چکاہے،میڈیکل کیمپوں‌پر 9 لاکھ 72 ہزار مریضوں کا علاج معالجہ اور مفت ادویات دی گئیں،

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، مرکزی مسلم لیگ نے سیلاب متاثرین کے لئے پانچ شہروں لاہور، قصور، چنیوٹ، بہاولپور،مظفر گڑھ میں خیمہ بستیاں قائم کر دیں جہاں متاثرین کو ضروریات زندگی کی تمام سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں،مظفر گڑھ کی خیمہ بستی میں 100 خاندان رہائش پذیر ہیں، چنیوٹ میں جھنگ روڈ اڈا جامعہ آباد میں مرکزی مسلم لیگ وسطی پنجاب کے صدر حمیدالحسن نے خیمہ بستی کا دورہ کیا، متاثرین سے ملاقات کی اور خشک راشن،و دیگر امدادی سامان تقسیم کیا، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے مرکزی مسلم لیگ کے ریلیف کیمپ میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے متاثرین میں خشک راشن، امدادی سامان تقسیم کیا،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے مرکزی مسلم لیگ کی امدادی سرگرمیوں کو سراہا،اٹاری منڈی احمد آباد دریائے ستلج کے مقام پر مسلم ویمن لیگ کی سیکرٹری جنرل عفت سعید نےفلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور متاثرین میں کھانا، کپڑے تقسیم کیے ،شعبہ خدمت خلق پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملتان کی جانب سے جلال پور پیر والا میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مرکزی مسلم لیگ کے رضاکاروں نے 1700متاثرین کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا، جلال پور پیر والا میں بھی مرکزی مسلم لیگ سیلاب متاثرین کے لئے خیمہ بستی قائم کر رہی ہے،جلال پور پیر والا میں متاثرین میں کھانے کی تقسیم کے علاوہ میڈیکل کیمپ پر علاج معالجہ بھی جاری ہے، مرکزی مسلم لیگ ملتان کی جانب سے شیر شاہ خیمہ بستی میں سینکڑوں متاثرہ خاندانوں میں پکا پکایا کھانا تقسیم کیا گیا ، مرکزی مسلم لیگ مظفرگڑھ کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پکی پکائی خوراک تقسیم کی گئی،شعبہ خدمت خلق گجرات کی جانب سے محلہ چاہ بڈھے،جیل چوک، شادمان،عثمان پلازہ اور مختلف تھانوں میں کھانا ،فیملی گفٹ تقسیم کئے گئے، لودھراں میں اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی سے مرکزی مسلم لیگ لودھراں کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صفی اللہ کمبوہ کی ملاقات ہوئی،ملاقات میں سیلاب متاثرین کی خدمت اور امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان کے جذبۂ خدمت کو سراہا ،

    مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے قصور،سیالکوٹ،ننکانہ، بورے والا،بہاولپور، اوکاڑہ،گجرات،ساہیوال،عارفوالہ،کہروڑ پکا سمیت دیگر سیلاب متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، کشتیوں کے ذریعے متاثرین کو ریسکیو، پکی پکائی خوراک کی تقسیم اور میڈیکل کیمپوں پر علاج معالجہ کیا جا رہاہے،

  • توشہ خانہ ٹو کیس، 14 گواہان کے بیانات ریکارڈ

    توشہ خانہ ٹو کیس، 14 گواہان کے بیانات ریکارڈ

    بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں مجموعی طور پر 14 گواہان کے بیانات ریکارڈ اور 3 گواہان کے بیانات جرح مکمل کر لی گئی۔

    اسپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرۂ عدالت میں پیش کیا گیا، سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے سابق پرسنل سیکریٹری انعام شاہ کا بیان قلمبند کر لیا گیا،3 گواہان کسٹم اپریزر رابعہ صمد، ثناء سعید اور اے ڈی سی عبداللّٰہ خان کے بیانات پر جرح بھی مکمل کر لی گئی، جبکہ استغاثہ کے گواہ عظیم منظور کو غیر ضروری جان کر ترک کر دیا گیا۔سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور بشریٰ بی بی کی بھابھی مہر النساء احمد بھی موجود تھیں،بعد ازاں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کردی۔