Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • احسن اقبال کا ورکنگ باؤنڈری کا دورہ،  بھارتی ڈرون گرنے کا انکشاف

    احسن اقبال کا ورکنگ باؤنڈری کا دورہ، بھارتی ڈرون گرنے کا انکشاف

    نارووال: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ رینجرز کے بہادر جوانوں نے اپنی جانیں قربان کرکے سیلاب میں پھنسے شہریوں کو بچایا اور اسی دوران ایک جوان پانی کے تیز ریلے میں بہہ کر شہید ہوگیا۔ انہوں نے شہید کے والدین سے ملاقات کرکے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

    احسن اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ کل رات رکن قومی اسمبلی احمد اقبال اور وسیم بٹ کے ہمراہ ورکنگ باؤنڈری کے آخری گاؤں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مقامی آبادی کے ساتھ ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ اسی دوران بھارت کی جانب سے ایک ڈرون پاکستانی حدود میں بھیجا گیا جو گاؤں کے اندر آ گرا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ اقدام بھارت کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے اور دشمن اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہیں آ رہا۔

    احسن اقبال نے کہا کہ بھارت کی بوکھلاہٹ آخری درجے کو چھو رہی ہے، لیکن پاکستانی عوام اور افواج ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سرحدوں کا دفاع کرنے والے شہداء قوم کا فخر ہیں اور ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

  • 8 ستمبر کا دن – پاک بحریہ کے نام

    8 ستمبر کا دن – پاک بحریہ کے نام

    8 ستمبر کا دن – پاک بحریہ کے نام،7 اور 8 ستمبر کی درمیانہ شب پاک بحریہ نےبھارتی نیول بیس دوارکا پر حملہ کیا.

    آپریشن سومناتھ میں پاک بحریہ کے سات جنگی جہازوں نے حصہ لیا،حصہ لینے والوں میں پی این ایس بابر، خیبر، بدر، جہانگیر، عالمگیر، شاہجہان اور ٹیپو سلطان شامل تھے،صرف چار منٹ میں بھارتی نیول بیس آگ کا ڈھیربن گیا،پاک بحریہ کی شدید بمباری سے بھارتی ایئر فورس کا ریڈار بھی زمین بوس ہو گیا،پاک بحریہ کے نڈر اور اپنے پانیوں سے 120 میل دور بھارتی سرزمین پر حملے نے بھارتی بحریہ کو شل کر دیا،صرف چند میل کی دوری پر موجود بھارتی جنگی جہاز ”میسور” اور ”تلوار” نے مدد کی اپیل کا جواب دینے سے ہی انکار کر دیا

    بھارتی جنگی جہازوں نے جنگ کی باقی مدت خوف کے مارے بندرگاہوں میں کھڑے ہی گزار دی،پاک بحریہ کی شدید بمباری سے بھارتی ایئر فورس کا ریڈار بھی زمین بوس ہو گیا،پاک بحریہ کے نڈر اور اپنے پانیوں سے 120 میل دور بھارتی سرزمین پر حملے نے بھارتی بحریہ کو شل کر دیا،صرف چند میل کی دوری پر موجود بھارتی جنگی جہاز ”میسور” اور ”تلوار” نے مدد کی اپیل کا جواب دینے سے ہی انکار کر دیا،بھارتی جنگی جہازوں نے جنگ کی باقی مدت خوف کے مارے بندرگاہوں میں کھڑے ہی گزار دی،

  • بارشوں اور سیلاب کے بعد آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

    بارشوں اور سیلاب کے بعد آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

    لاہور: پنجاب اور ملک کے دیگر حصوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس نے عوام کی مشکلات کو دوچند کر دیا ہے۔

    ادارہ شماریات کی 5 ستمبر تک کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں کے دوران آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ صرف تین ہفتوں میں آٹے کا 20 کلو تھیلا ایک ہزار 50 روپے تک مہنگا ہوا جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں اس کا زیادہ سے زیادہ ریٹ 2500 روپے تک جا پہنچا ہے۔بنوں میں آٹے کا تھیلا 1050 روپے مہنگا ہوا۔پشاور اور لاڑکانہ میں قیمتوں میں 900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔سکھر میں آٹا 840 روپے مہنگا ہوا۔لاہور میں 830 روپے کا اضافہ سامنے آیا۔ملتان میں قیمت 826 روپے بڑھی۔گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں 817 روپے اضافہ ہوا۔اسلام آباد میں 800 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔راولپنڈی اور کوئٹہ میں 740 روپے کا اضافہ ہوا۔بہاولپور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 866 روپے 67 پیسے تک مہنگا ہو گیا۔

    ماہرین کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث گندم کی ترسیل میں رکاوٹیں، ذخیرہ اندوزی اور ٹرانسپورٹیشن کے مسائل آٹے کی قیمتوں میں اس غیر معمولی اضافے کی بنیادی وجوہات ہیں۔عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹے کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ غریب اور متوسط طبقہ مزید مشکلات کا شکار نہ ہو۔

  • فرانس شدید سیاسی و معاشی بحران کے دہانے پر

    فرانس شدید سیاسی و معاشی بحران کے دہانے پر

    فرانس اس وقت شدید سیاسی اور معاشی بحران کے دہانے پر کھڑا ہے جہاں وزیراعظم فرانسوا بیرو (Francois Bayrou) آج قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ ہارنے کے خطرے سے دوچار ہیں۔ اگر ایسا ہوا تو یہ صورتحال نہ صرف ملک کے اقتصادی مسائل کو مزید گہرا کر دے گی بلکہ صدر ایمانوئل میکرون کی صدارت کو بھی بڑے چیلنجز کا سامنا ہو سکتا ہے۔

    اگر وزیراعظم بیرو کو عہدہ چھوڑنا پڑا تو یہ دو برسوں سے بھی کم عرصے میں فرانس کا پانچواں وزیراعظم ہوگا۔ 74 سالہ بیرو نے دسمبر میں منصب سنبھالا تھا اور انہوں نے ایک سخت بجٹ پیش کیا جس میں تقریباً 40 ارب پاؤنڈ کی بچت شامل ہے۔ اس بجٹ میں دو قومی تعطیلات ختم کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے، جس نے عوامی حلقوں میں شدید غصے اور مخالفت کو جنم دیا،بیرو کی پالیسیوں کے خلاف سوشلسٹ پارٹی اور دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی (Marine Le Pen کی قیادت میں) متحد ہو گئی ہیں۔ سوشلسٹ رکنِ پارلیمان سیلین تھیبو مارٹینیز نے کہا کہ وزیراعظم کا بجٹ "کمزور اور محنت کش طبقے کے خلاف ہے۔” ان کے مطابق ان کی جماعت متبادل بجٹ میں بیرو کے مقابلے میں آدھی بچت کرے گی اور قرض کی ادائیگی کو طویل مدت میں پھیلائے گی۔

    نیشنل ریلی کا مؤقف ہے کہ ملک میں نئے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ وہ اپنی پارلیمانی طاقت بڑھا سکیں اور صدر میکرون کو سزا دی جا سکے۔ پارٹی کے رکن گیٹن دوسوسے نے کہا: "میکرون کے دور میں ہمیشہ ایک ہی فارمولا رہا ہے: زیادہ قوانین، زیادہ ٹیکس، اور معیشت کو جکڑ دینا۔”

    ماہرین کے مطابق فرانس نے 1974 کے بعد سے بجٹ متوازن نہیں کیا۔ موجودہ وقت میں اس کا قرضہ جی ڈی پی کے تناسب سے یورپ میں تیسرے نمبر پر ہے، صرف یونان اور اٹلی اس سے آگے ہیں۔ مزید یہ کہ فرانس ہر سال اپنے قرض پر سود کی ادائیگی پر دفاع اور تعلیم سے زیادہ خرچ کر رہا ہے۔وزیراعظم بیرو نے گزشتہ ماہ اعتماد کا ووٹ خود طلب کیا تھا تاکہ اپنے متنازعہ بجٹ کے لیے حمایت حاصل کر سکیں، مگر اب یہ فیصلہ ان کے خلاف جاتا دکھائی دے رہا ہے۔

    کاروباری طبقے کو فوری اصلاحات کی ضرورت ہے ورنہ بہت سی کمپنیاں بند ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں۔ شمالی فرانس میں فضائی اور آٹو موبائل پرزہ جات بنانے والی کمپنی سی ایم او (CMO) کے مالک نکولا گوڈین نے کہا:”ہمارے کلائنٹس اخراجات کم کر رہے ہیں، جس سے ہمارے آرڈرز براہِ راست متاثر ہو رہے ہیں۔ ہمیں کچھ نظر نہیں آ رہا، سب کچھ غیر یقینی ہے۔”

    فیکٹری میں کام کرنے والے محنت کشوں کا کہنا ہے کہ روایتی سیاست دان انہیں کب کا بھلا چکے ہیں۔ کارکن الیکزنڈر بوکیٹ نے کہا: "پورے سیاسی نظام کو ازسرِنو بنانے کی ضرورت ہے۔ ہم خود کو غیر نمائندہ اور بے یارو مددگار محسوس کرتے ہیں۔”

    اگر بیرو اعتماد کا ووٹ ہار جاتے ہیں تو وہ عارضی طور پر عہدے پر رہیں گے جب تک صدر میکرون نیا لائحہ عمل طے نہیں کرتے۔ ان کے پاس تین ہی آپشن ہوں گے،نئے انتخابات کرائیں۔ایک اور وزیراعظم مقرر کریں۔یا پھر خود مستعفی ہو جائیں — حالانکہ میکرون بارہا استعفیٰ دینے کی تجویز رد کر چکے ہیں۔سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق جو بھی فیصلہ ہوگا، فرانس مزید افراتفری اور غیر یقینی صورتحال کی طرف بڑھ سکتا ہے۔

  • موہلنوال خیمہ بستی میں ناشتہ،سکول قائم،جلال پور پیر والا میں ہنگامی ریسکیو آپریشن

    موہلنوال خیمہ بستی میں ناشتہ،سکول قائم،جلال پور پیر والا میں ہنگامی ریسکیو آپریشن

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، موہلنوال خیمہ بستی میں سیلاب متاثرین کو خصوصی ناشتہ کروایا گیا، خیمہ بستی میں سیلاب متاثرین کے بچوں کے لئے سکول بھی قائم کر دیا گیا،مسلم ویمن لیگ کے رہنماؤں نے خیمہ بستی کا دورہ کیا اور امدادی سامان تقسیم کیا،مسلم ویمن لیگ نے گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کے لئے بھی لاہور سے امدادی سامان کا بڑا قافلہ روانہ کر دیا، قصور، سیالکوٹ، شیخوپورہ،ننکانہ، بہاولپور،اوکاڑہ، ساہیوال ،ملتان،بہاولنگر،لودھراں سمیت دیگر اضلاع میں بھی مرکزی مسلم لیگ کا ریسکیو و ریلیف آپریشن جاری ہے

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ اضلاع میں مرکزی مسلم لیگ کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، لاہور کے علاقے موہلنوال میں خیمہ بستی میں سیلاب متاثرین کے لیے شاندار ناشتے کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر 3500 متاثرہ افراد کو انڈہ چنے کوفتے، بیف قورمہ، نان، حلوہ اور چائے سے بھرپور تواضع کی گئی،متاثرہ خاندانوں میں تھیم ویو سوسائٹی، چوہنگ اور موہلنوال کے رہائشی شامل تھے ،اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل ہاشمی کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین ہمارے مہمان ہیں، انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ہماری اولین ترجیح ہے کہ معزز متاثرین کو ہر ممکن سہولت اور عزت کے ساتھ ریلیف فراہم کیا جائے ،مرکزی مسلم لیگ کےمرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالد نیک اور صدر پنجاب محمد سرور چوہدری نے موہلنوال خیمہ بستی کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین کے لئے امدادی کاموں کا جائرہ لیا،موہلنوال خیمہ بستی کا مسلم ویمن لیگ کی سیکرٹری جنرل عفت سعید،سیکرٹری جنرل لاہور طیبہ نصیر،مسلم گرلز لیگ کی صدر مریم رحمان نے بھی خواتین رضاکاروں کے ہمراہ دورہ کیا، متاثرین سے ملاقات کی اور امدادی سامان تقسیم کیا، مسلم سٹوڈنٹس لیگ کی جانب سے موہلنوال خیمہ بستی میں سیلاب متاثرین کے بچوں کے لئے سکول بھی قائم کر دیا گیا ہے،بچوں کو کتابیں ،بیگ اور ضروری اشیا فراہم کی گئی ہیں،

    گلگت اور خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لئے مسلم ویمن لیگ اور مسلم گرلز لیگ کی جانب سےامدادی سامان کی بڑی کھیپ روانہ کی گئی،امدادی سامان میں خشک راشن،کپڑے،برتن،بستر،چارپائیاں، سلنڈر، و دیگر اشیا شامل تھیں، اس موقع پر مسلم ویمن لیگ کی سیکرٹری جنرل عفت سعید کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کیلیے خواتین بھی آگے بڑھ کر کردار ادا کر رہی ہیں، جلال پور پیر والہ کے علاقے میں سیلاب متاثرین کی کشتی ڈوبنے کے بعد مرکزی مسلم لیگ کے رضاکاروں نے فوری امدادی سرگرمیوں کا آغازکیا ،متاثرین کو سیلابی پانی سے نکال کرمحفوظ مقام پر منتقل کیا اور کھانا تقسیم کیا،مرکزی مسلم لیگ بورے والا شعبہ خدمتِ خلق کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے قائم ستلج فلڈ ریلیف کیمپ چودھویں روز بھی بھرپور انداز میں جاری رہا۔ خدمت خلق مرکزی مسلم لیگ کے چیئرمین شفیق الرحمان وڑائچ نے امدادی کیمپ کا دورہ کیااور متاثرین سے ملاقات کے علاوہ رضاکاروں کو امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرنے ہدایت کی،

    شعبہ خدمت خلق مرکزی مسلم لیگ عارفوالہ پاکپتن کے زیر اہتمام سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خشک راشن، پکاپکایا کھانا تقسیم کیا،مرکزی مسلم لیگ بہاول نگر کے زیراہتمام حافظ امیر حمزہ رافع کی قیادت میں بھکاں پتن، دریائے ستلج پر فلڈ ریلیف کیمپ قائم میں سیلاب متاثرین میں پکی پکائی خوراک کی تقسیم کا عمل جاری ہے، کیمپ میں میڈیکل کیمپ میں مریضوں کا علاج معالجہ بھی کیا جا رہا ہے، بچوں میں گفٹ پیک اور سیلاب متاثرین میں مچھر دانیاں بھی تقسیم کی گئیں، شعبہ خدمتِ خلق ضلع ٹوبہ کے زیرِ اہتمام کمالیہ راوی کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ میں مریضوں کا علاج معالجہ جاری ہے، متاثرین میں صاف پانی اور کھانا بھی تقسیم کیا گیا،شعبہ خدمت خلق مرکزی مسلم لیگ پاکپتن کے زیر اہتمام مسلسل بارش کے باوجود ریسکیو وریلیف آپریشن جاری ہے،شعبہ خدمت خلق پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملتان کی جانب سے شیر شاہ خیمہ بستی میں پکا پکایا کھانا تقسیم گیا،حاصل پور میں مرکزی مسلم لیگ کے امدادی کیمپ میں 21 روز سے مسلسل متاثرین میں کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے،لالیاں شرقی چنگھڑاں والا کے علاقے میاں وال میں جہاں دریا تقریباً آدھا گاؤں بہا لے گیا ہے مرکزی مسلم لیگ چنیوٹ کے کارکنان پہنچے اور متاثرین میں کھانا تقسیم کیا گیا، بہاولنگر سیلاب متاثرین میں مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے گزشتہ روز چھ ہزار افراد میں کھانا تقسیم کیا گیا،اٹاری منڈی احمد آباد دریائے ستلج کے مقام پر خدمت خلق ضلع اوکاڑہ کی جانب سیلاب متاثرین کیلئے لگائے گئے فلڈ ریلیف کیمپ میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،ڈپٹی سیکرٹری جنرل انجینئر حارث ڈار نے کیمپ کا دورہ کیا اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا،مرکزی مسلم لیگ لودھراں کی جانب سے تحصیل کہروڑ پکا میں سیلاب زدگان کے لیے پکا پکایا کھانا تقسیم کیا گیا، پاکستان مرکزی مسلم لیگ گوجرہ کی جانب سے بستی کامرہ اٹھارہ ہزاری میں 500 سیلاب متاثرین میں پکا پکایا کھانا تقسیم کیا گیا،شعبہ خدمت خلق گوجرہ ضلع ٹوبہ کے زیر انتظام جھنگ سٹی دریائے چناب کے متاثرہ علاقوں میں 500افراد میں پکا پکایا کھانا، خشک راشن ، ادویات ، بچوں کے لیے گفٹ تقسیم کئے گئے،شعبہ خدمت خلق مرکزی مسلم لیگ گجرات کی جانب سے قمر سیالوی روڈ، چاہ کھولے، خواجگاں روڈ، سیشن روڈ اور محلہ مسلم آباد میں پکا پکایا کھانا اور دیگر ضروریات زندگی کی چیزیں تقسیم کی گئیں، مرکزی مسلم لیگ ضلع ننکانہ صاحب کے سیکرٹری جنرل ثاقب مجید نے موڑکھنڈا، منڈی فیض آباد اور سید والا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں بڑھانے کا فیصلہ کر لیا، شعبہ خدمت خلق مرکزی مسلم لیگ پاکپتن کے زیرِ اہتمام پاکپتن بابا فرید منچن آباد پل پر سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے ریسکیو آپریشن کیا گیا اور کشتیوں کے ذریعے پکا پکایا کھانا تقسیم کیا گیا۔

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں جانوروں کے لئے چارے کی تقسیم کا عمل بھی جاری ہے،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی طرف سے برج شھبازاور اس کی ملحقہ آبادیوں میں راشن کے علاوہ جانوروں کے لیے سائلج بھی فراہم کیا گیا، مرکزی مسلم لیگ حاصل پور کے شعبہ خدمتِ خلق کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں جانوروں کے لیے خشک چارہ (سائیلج) کی مفت تقسیم کی گئی، شعبہ خدمت خلق مرکزی مسلم لیگ فیصل آباد کی جانب سے حافظ آباد کے سیلاب متاثرہ زمینداروں کے جانوروں کے لیے ونڈا تقسیم کیا گیا،جانوروں کے لیے دو ٹرکوں پر مشتمل ساڑھے تین سو تھیلے ونڈا تقسیم کیا گیا تاکہ زمینداروں کے معاشی نقصان کو کم کیا جا سکے اور ان کے مویشی بھی زندہ رہ سکیں، مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ دیگر اضلاع میں بھی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں.

  • امیر بالاج قتل کیس میں اہم پیش رفت، مرکزی ملزم گوگی بٹ شاملِ تفتیش

    امیر بالاج قتل کیس میں اہم پیش رفت، مرکزی ملزم گوگی بٹ شاملِ تفتیش

    لاہور: امیر بالاج قتل کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں کیس کے مرکزی ملزم گوگی بٹ کو شاملِ تفتیش کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹیگیشن کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم نے گوگی بٹ سے ایک گھنٹے سے زائد پوچھ گچھ کی۔

    تفصیلات کے مطابق گوگی بٹ کو سخت سیکیورٹی حصار میں ڈی آئی جی انویسٹیگیشن کے دفتر لایا گیا، جہاں انویسٹیگیشن ٹیم نے مختلف پہلوؤں پر سوالات کیے۔ تفتیشی حکام نے گوگی بٹ سے مقتول امیر بالاج کے قتل کے محرکات اور اس واقعے میں ملوث دیگر افراد کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی۔ذرائع کے مطابق دورانِ تفتیش گوگی بٹ کو بعض شواہد اور بیانات کے تناظر میں وضاحتیں دینے کے لیے کہا گیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی انویسٹیگیشن نے ٹیم کے ہمراہ تفصیلی سوال و جواب کیے۔ تاہم تفتیش کے بعد گوگی بٹ کو جانے کی اجازت دے دی گئی

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی تفتیش کو مزید آگے بڑھایا جارہا ہے اور ملزم کو دوبارہ بھی طلب کیا جاسکتا ہے۔

  • نواز ،شہباز کا آبائی قبرستان کا دورہ، مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی

    نواز ،شہباز کا آبائی قبرستان کا دورہ، مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی

    لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف اور وزیرِ اعظم شہباز شریف اہلِ خانہ کے ہمراہ اپنے آبائی قبرستان پہنچے، جہاں انہوں نے اپنے مرحوم والدین، اہلیہ بیگم کلثوم نواز اور دیگر عزیزوں کی قبور پر حاضری دی۔

    ذرائع کے مطابق نواز شریف اور شہباز شریف نے قبور پر پھول چڑھائے اور مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا، جس میں خاندان کے افراد سمیت قریبی رفقاء نے بھی شرکت کی۔اہلِ خانہ اور شرکاء نے بیگم کلثوم نواز، میاں محمد شریف اور دیگر مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے اجتماعی قرآن خوانی کی، جبکہ محفل میلادِ مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد بھی کیا گیا۔ اس محفل میں قرأت اور نعت خوانی پیش کی گئی، جس سے ماحول روحانی فضاء میں ڈھل گیا۔

    دعائیہ تقریب کے دوران امتِ مسلمہ کی کامیابی، پاکستان میں امن و ترقی، خوشحالی اور شہدائے وطن کے بلند درجات کے لیے بھی دعائیں مانگی گئیں،اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنان اور مقامی افراد بھی بڑی تعداد میں موجود تھے، جنہوں نے شریف برادران کے ساتھ مل کر مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی۔

  • دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کےلئے متحد ہوجائیں ،سبیل اکرام

    دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کےلئے متحد ہوجائیں ،سبیل اکرام

    معروف سیاسی سماجی رہنما ڈاکٹر سبیل اکرام نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 6ستمبر وہ شاندار اور تابناک دن ہے جب پاکستان ایمان اور اتحاد کی برکت سے ناقابل تسخیر ثابت ہوا، افواجِ پاکستان اور پوری قوم نے مل کر اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کی جارحیت کو ناکام بنایااور اس کے عزائم کو مٹی میں ملا دیا تھا ۔1965ءکی جنگ ایمان اور اتحاد کی جیت تھی ۔ پاکستان کی بہادر افواج نے اس جنگ میں جس جرات و شجاعت کا مظاہرہ کیا، وہ صرف عسکری تاریخ ہی نہیں بلکہ اسلامی تاریخ کا بھی روشن باب ہے۔ یوم دفاع ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ایمان، اتحاد اور قربانی کے ساتھ بڑی سے بڑی طاقت کو شکست دی جا سکتی ہے۔آج دشمن ہمیں آپس میں لڑانا چاہتا ہے ضروری ہے کہ ہم دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کےلئے متحد ہوجائیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہداءکی عظیم قربانیاں پاکستان کی بقا اور اسلام کی حفاظت کی ضامن ہیں۔ یہ دن اپنے شہداءکو یاد کرنے اور ان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔ پاکستان محض ایک جغرافیائی ریاست نہیں بلکہ ایک نظریاتی قلعہ بھی ہے۔ اس کا دفاع دراصل اسلام کی سربلندی اور دین کی حفاظت کا فریضہ ہے۔ جب بھی اسلام اور وطن عزیز پر آنچ آئے، ہم سب کو ایک جان ہو کر دشمن کے مقابل کھڑا ہونا ہے۔انھوں نے اپنے پیغام میں نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے علم، ہنر اور صلاحیتوں کو پاکستان کے استحکام اور مضبوطی کے لیے استعمال کریں۔ملک اور قوم کے دفاع کےلئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ رہنے کا عہد کریں ۔ اگر ہم میں ایمان کی حرارت قائم رہے تو دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو شکست نہیں دے سکتی ہے ۔ہماری دعا ہے کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے اور اس کے دشمنوں کو ذلت و رسوائی سے دوچار کرے۔

  • عمران خان کو قوم کے بچے خراب کرنے پر قوم سے مُعافی مانگنی چاہیے ،جاوید بدر

    عمران خان کو قوم کے بچے خراب کرنے پر قوم سے مُعافی مانگنی چاہیے ،جاوید بدر

    پی ٹی آئی سابق میڈیا کوارڈینیٹر جاوید بدر نے کہا ہے کہ علیمہ خان کو انڈا مارنا تو ابھی شروعات ہے ہم نے جو اس نسل میں بیچ بوئیں ہیں وہ ہمیں ہی کاٹنے پڑیں گے ،میں نے تو اس بات کا اعتراف نواز شریف سے مُعافی مانگ کر کرلیا تھا

    جاوید بدر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو قوم کے بچے خراب کرنے پر قوم سے مُعافی مانگنی چاہیے مزومبی نسل تیار ہوچُکی ہے جو اپنوں کو ہی کاٹتی ہے ،وہ دن دور نہیں جب عمران خان کا گریبان اس نسل کے ہاتھوں میں ہوگا ،علیمہ خان نے اپنے بیٹوں کے ذریعے فیک سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے فوج پر گند اُچھالا،قوم سے مُعافی مانگنے پر تو بانی کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے ،پی ٹی آئی سوشل میڈیا کی فنڈنگ وہ لوگ کرتے تھے جو آج حکومت میں بیٹھے ہیں،قوم کے بچوں کو خراب کرنے والوں کو نواز شریف نے گلے لگایا ،علیمہ خان اور اُس کے بیٹوں کو بانی کئی سال سے نہیں بُلاتے ،علیمہ خان نے ہسپتال کے پیسوں سے جائیداد خریدی جس سے بانی ناراض ہوۓ،پی ٹی آئی پر خاندانی قبضے کی کوشش نے پارٹی توڑ دی ہے

  • جنوبی افریقا کے خلاف آل فارمیٹ سیریز کے میچز کا شیڈول جاری

    جنوبی افریقا کے خلاف آل فارمیٹ سیریز کے میچز کا شیڈول جاری

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقا کے خلاف آل فارمیٹ سیریز کے میچز کے شیڈول کردیا۔

    پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ قذافی اسٹیڈیم میں 15 اکتوبر کو کھیلا جائے کا اور دوسرا ٹیسٹ میچ 20 اکتوبر کو راولپنڈی میں شیدول ہے۔ٹیسٹ میچز کی سیریز کے بعد تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 28 اکتوبر کو پنڈی اور بقیہ دو میچز 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔فیصل آباد 17 برس بعد ون ڈے انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کرے گا جہاں جنوبی افریقا سے تین ون ڈے میچز کی سیریز 4 تا 8 نومبر تک کھیلی جائے گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان 12 اکتوبر سے جنوبی افریقا کے ساتھ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا۔اس بارے میں چیف آپریٹنگ افیسر پی سی بی سمیر احمد سید کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں 17 برس بعد ون ڈے انٹرنیشنل کی واپسی تاریخی لمحہ ہے دونوں ملکوں کے درمیان یہ سیریز معیاری کرکٹ لائے گی۔