Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • مالاکنڈ،شوہر نے بیوی،سسر سمیت 5 افراد کی جان لے لی

    مالاکنڈ،شوہر نے بیوی،سسر سمیت 5 افراد کی جان لے لی

    مالاکنڈ میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی اور سسر سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مالا کنڈ کے علاقے ڈھیری جولگرام کنڈ میں پیش آیا جہاں ملزم کی فائرنگ سے اس کی بیوی اور سسر سمیت 5 افراد جاں بحق ہق گئے جبکہ ملزم واقعے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا،پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو تنازع پر پیش آیا، ملزم نے سسر کے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اس کی بیوی اور سسر سمیت پانچ جاں بحق ہو گئے،پولیس کا کہنا ہے مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

  • معرکۂ حق کے ہیروز کو سلام,پاکستان نیوی کا شاندار کردار

    معرکۂ حق کے ہیروز کو سلام,پاکستان نیوی کا شاندار کردار

    معرکۂ حق میں ہر محاذ پر ملکی دفاع کو مضبوط بنانے اور دشمن کو دھول چٹانے والے جانباز ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں،

    پاکستان نیوی کے جانباز سپوتوں نے آپریشن بنیان المرصوص میں سمندری حدود کا کامیاب دفاع کر کے تاریخ رقم کی،معرکۂ حق کی شاندار کامیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے پاکستان نیوی کے وائس ایڈمرل راجہ رب نواز (ستارۂ بسالت) نے کہا "حالیہ معرکۂ حق اور آپریشن بنیان المرصوص کے دوران پاکستان نیوی کے تمام آپریشنز کی میں نے چیف آف دی نیول اسٹاف کی اسٹریٹیجک رہنمائی میں براہِ راست نگرانی کی”الحمدللہ، پاکستان نیوی مکمل طور پر تیار تھی اور ہمارے شپس، ایئرکرافٹس اور میرینز اپنی اپنی ذمہ داریوں پر مؤثر انداز میں تعینات تھے ،ہم نے دشمن کو مؤثر طریقے سے ڈیٹر کیا، حالانکہ وہ خود کو بحری طاقت میں برتر سمجھتا تھا، مگر کسی قسم کی مہم جوئی کی جرات نہ کر سکا ،پاکستان نیوی نے وطن کے سمندری مفادات محفوظ بنائے اور سمندری حدود کا بھرپور دفاع کیا ،میرا قوم سے پیغام ہے کہ پاکستان نیوی کی تیاری ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید بہتر ہوگی اور انشاءاللہ ہر موقع پر سمندری حدود کا بھرپور دفاع کرے گی قوم اپنے بہادر سپوتوں پر فخر کرتی ہے جنہوں نے جان ہتھیلی پر رکھ کر وطن کی حرمت کی لاج رکھی

  • یوم ولادت  سرکارِ دو عالم خاتم النبین حضرت محمد، پاک فوج  کی توپوں کی سلامی

    یوم ولادت سرکارِ دو عالم خاتم النبین حضرت محمد، پاک فوج کی توپوں کی سلامی

    رحمت اللعالمین، خاتم النبیین، ہادی عالم، نبی کریم حضرت محمد ﷺ کی ولادت کا جشن ملک بھر میں مذہبی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔

    میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں شہر ،شہر ،گلی ،گلی چراغاں اور مساجد ، بلند عمارتوں، بازاروں اور چوراہوں پر سبز پرچموں کی بہار ہے،ملک بھر میں جلوسوں کا اہتمام اور درود و سلام کی محفلوں میں آقا ئے دو جہاں سے محبت کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    یوم ولادت سرکارِ دو عالم خاتم النبین حضرت محمد ﷺ کے موقع پر پاک فوج نے وفاقی دارلحکومت میں 31جبکہ صوبائی دارلحکومتوں میں21 توپوں کی سلامی دی،سرکارِ دو عالم خاتم النبین حضرت محمد ﷺ کا جشنِ ولادت آج انتہائی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے،ملک بھر میں نماز فجر کے بعد ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں،یومِ ولادتِ رسول ﷺ کے موقع پرعلی الصبح پاک فوج کی جانب سے چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں 21جبکہ وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی دی گئی،سلامی کے بعد پاک فوج کے جوانوں نے نعرہ تکبیر بلند کیا اور فضا اللہ اکبر اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی،12 ربیع الاوّل کے موقع پر ملک بھر میں رات بھر چراغاں کیا گیا، محافل میں حضورﷺ کی خدمت میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے گئےاور آقائے دو جہاں ﷺ کے حضور درود و سلام پیش کیاگیا،

  • جنگ ستمبر،چھٹے روز کے شہداء ،قربانیوں کی داستان

    جنگ ستمبر،چھٹے روز کے شہداء ،قربانیوں کی داستان

    جنگ ستمبر 1965ء کے شہید،بھارت ہمیشہ سے ہی اس کوشش میں رہا ہے کہ کسی طرح پاکستان کو نقصان پہنچائے

    ستمبر 1965 ء میں بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کیخلاف جنگ کا محاذ کھول دیا،جنگ کے 6 ویں روز کیپٹن اسلام احمد خان، میجر فخر عالم خان، میجر محمد منیر خان، میجر محمد سرور اور کیپٹن خالد حمید لودھی نے جوانمردی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا،کیپٹن اسلام احمد خان مقبوضہ کشمیر میں اکھنور میں دیوی پور کے مقام پر بہادری سے لڑتے ہوئے مادر ملت پر قربان ہوئے،میجر فخر عالم خان نے اکھنور میں بہادری سے لڑتے ہوئے دشمن کی 14 آرٹلری گنز پر قبضہ کیا، ان کے ٹینک کو دشمن کا گولا لگا جس سے وہ شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے،میجر محمد منیر خان بہادری سے لڑتے ہوئے دشمن کے علاقے میں اندر تک چلے گئے اسی دوران انہیں اینٹی ٹینک رائفل کا برسٹ لگا اور نجلے چک کے قریب سینے پر گولی کھا کر جان، جان آفریں کے سپرد کردی،میجر محمد سرور بہادری سے لڑتے ہوئے دشمن کی صفوں کو چیرتے ہوئے اکھنور کی جانب بڑھ رہے تھے مگر جب وہ صرف 6 میل دور تھے تو ان کے ٹینک میں گولا لگنے سے آگ بھڑک اٹھی اور وہ شہید ہو گئے

    کیپٹن خالد حمید لودھی تروٹی اور جوڑیاں میں فتح کے جھنڈے لہرانے کے بعد اپنے حتمی ہدف اکھنور کی جانب گامزن تھے مگر دشمن کی گولیوں کا نشانہ بن کر شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے، کیپٹن اسلام احمد خان، میجر فخر عالم خان، میجر محمد منیر خان، میجر محمد سرور اور کیپٹن خالد حمید لودھی کا نام جنگ ستمبر 1965 ء کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا،

  • یومِ دفاع معرکۂ حق,وطن کے محافظوں کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین

    یومِ دفاع معرکۂ حق,وطن کے محافظوں کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین

    6 ستمبر یومِ دفاع ، پاکستان کے شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو یاد کرنے اور خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    یومِ دفاع پاکستان ہمیں اپنے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں اور وطن کے دفاع کے عزم کی یاد دلاتا ہے،یوم دفاع معرکہ حق کے موقع پر اداکار اعجاز اسلم نے اپنے پیغام میں کہا:”6 ستمبر یومِ دفاع پر پوری قوم پاک فوج کو دلی خراجِ تحسین پیش کرتی ہے”معرکۂ حق کی کامیابی نے قوم کا مورال بلند کر دیا ہے اور سب اعلیٰ حوصلوں کے ساتھ اپنی افواج کو سلام پیش کر تے ہیں, قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی وہاب ریاض نے یومِ دفاع معرکۂ حق کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا: "آج کا دن ہمارے ہیروز کو سلام کرنے کا دن ہے جنہوں نے اپنی جانیں قربان کر کے پاکستان کو سرخرو کیا ہے”پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے یومِ دفاع اور معرکۂ حق کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ” آج کا دن ہمارے ہیروز کو سلام کرنے کا دن ہے جنہوں نے پاکستان کے خاطر اپنی جانوں نظرانہ پیش کیا”

    یومِ دفاع معرکۂ حق کے موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فواد عالم نے اپنے پیغام میں کہا”یوم دفاع پاکستان کے شہداء اور غازیوں کی قربانی کی یاد میں آئیں عہد کریں کہ پاکستان کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے”

  • اگلی بار اسکور 6 صفر تک محدود نہیں ہوگا بلکہ 60 صفر ہو گا۔ائیر وائس مارشل شہریار خان

    اگلی بار اسکور 6 صفر تک محدود نہیں ہوگا بلکہ 60 صفر ہو گا۔ائیر وائس مارشل شہریار خان

    ائیر وائس مارشل شہریار خان کا کہنا ہے آپریشن بنیان المرصوص نے 6 ستمبر کی یاد تازہ کی، لیکن اگلی بار اسکور 6 صفر تک محدود نہیں ہوگا بلکہ 60 صفر ہو گا۔

    کراچی میں گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کے مہمان خصوصی ائیر وائس مارشل شہریارخان کا کہنا تھا مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالنا پاکستان ائیر فورس اکیڈمی اصغرخان کے لیے اعزاز ہے، 6 ستمبر ہمیں اس دن کی یاد دلاتا ہے جب ہم نے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملایا۔ان کا کہنا تھا ہم ہر محاذ پر تیار کھڑے ہیں، ہمارے دشمنوں کو ہمیشہ منہ کی کھانی پڑی، پاک فضائیہ عوام کی امیدوں پر پورا اتری ہے، پاک فضائیہ نے عوام کو کبھی مایوس نہیں کیا، ہمیں فخر ہےکہ پاک فضائیہ جنگ کے علاوہ امن کے وقت میں بھی پیش پیش ہوتی ہے،آپریشن بنیان المرصوص نے 6 ستمبر کی یاد تازہ کی، یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان کی فضائی حدود کا دفاع پاک فضائیہ کے مضبوط ہاتھوں میں ہے۔انہوں نے کہا کہ تکنیکی جدت نے پاک فضائیہ کو دنیا میں منوایا، اگلی بار اسکور 6 صفر تک محدود نہیں ہوگا بلکہ 60 صفر ہو گا۔

    خیال رہے کہ آج ملک بھر میں یوم شہداء و دفاع قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، آج دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت سے 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں سے 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، مساجد میں نماز فجر کے بعد پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔یہ بھی یاد رہے کہ رواں برس مئی میں ہونے والی جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کا غرور خاک میں ملاتے ہوئے ناصرف جدید ترین رافیل طیاروں سمیت کئی جنگی جہازوں کو گرایا بلکہ کئی ائیر فیلڈز کو بھی تباہ کیا۔

  • انڈے، جوتے ،سیاہی پھینکنے کی سیاست پی ٹی آئی نے متعارف کرائی تھی ،طلال چوہدری

    انڈے، جوتے ،سیاہی پھینکنے کی سیاست پی ٹی آئی نے متعارف کرائی تھی ،طلال چوہدری

    وزیرِ مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے جمعہ کے روز اڈیالہ جیل کے باہر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے ساتھ پیش آنے والے انڈہ پھینکنے کے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو کچھ کل ہوا وہ دراصل پی ٹی آئی کے اپنے رویوں کا نتیجہ ہے۔

    طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "انڈے، جوتے اور سیاہی پھینکنے کی سیاست پی ٹی آئی نے متعارف کرائی تھی اور آج یہ خود اسی کا شکار بن گئے ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ یہ طرزِ عمل معاشرتی اقدار اور سیاسی روایات کے منافی ہے۔وزیرِ مملکت نے وضاحت کی کہ انڈہ پھینکنے والی خواتین کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "حفاظتی تحویل اور پولیس کی جانب سے باضابطہ گرفتاری میں فرق ہوتا ہے، اور اب تک ان خواتین کے خلاف پولیس کو کوئی تحریری درخواست موصول نہیں ہوئی۔ پولیس منتظر ہے کہ درخواست آئے تو کارروائی آگے بڑھائی جائے۔ اسی طرح جن کی گاڑیاں توڑی گئیں وہ بھی اگر شکایت درج کرائیں تو پولیس کارروائی کرے گی۔”طلال چوہدری نے کہا کہ حکومت کو ایسی چھوٹی حرکتیں کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، یہ عمل براہِ راست پی ٹی آئی کی اپنی تربیت اور سیاسی حکمتِ عملی کا شاخسانہ ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے باہر اس وقت ہنگامہ کھڑا ہوگیا جب علیمہ خان میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔ دورانِ گفتگو ان پر دو انڈے پھینکے گئے جن میں سے ایک انڈہ براہِ راست انہیں لگا۔ واقعے کے بعد پی ٹی آئی کارکنان مشتعل ہوگئے اور پولیس نے موقع پر موجود دو خواتین کو حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کردیا۔ترجمان راولپنڈی پولیس نے بھی تصدیق کی ہے کہ انڈہ پھینکنے والی خواتین کا تعلق پاکستان تحریکِ انصاف سے ہی ہے۔

  • پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار

    پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار

    پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروسز شدید سست روی کا شکار ہیں جس کی وجہ سعودی عرب کے شہر جدہ کے قریب سب میرین کیبل کا کٹ جانا بتایا جا رہا ہے۔

    پی ٹی سی ایل (پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ) کے ترجمان کے مطابق سب میرین کیبل کی خرابی سے ملک کے مختلف حصوں میں انٹرنیٹ کے استعمال میں رکاوٹ پیش آ رہی ہے اور صارفین کو سروس کی رفتار کم ہونے کا سامنا ہے۔ترجمان نے وضاحت کی کہ مصروف ترین اوقات میں انٹرنیٹ کی فراہمی معمولی متاثر ہو سکتی ہے، تاہم تکنیکی ٹیمیں صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق سب میرین کیبل کٹنے سے SMW4 اور IMEWE کی بینڈوتھ جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے، جس کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار غیر معمولی طور پر کم ہوگئی ہے۔

    پی ٹی سی ایل حکام نے مزید کہا کہ صارفین کو بہتر سروس فراہم کرنے کے لیے متبادل بینڈوتھ کے ذریعے انٹرنیٹ کی رفتار بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں تاکہ عوام کو زیادہ مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

    ماہرین کے مطابق سب میرین کیبل عالمی سطح پر انٹرنیٹ کی فراہمی کا بنیادی ذریعہ ہے اور کسی بھی تکنیکی خرابی کی صورت میں براہِ راست لاکھوں صارفین متاثر ہوتے ہیں۔ انٹرنیٹ سست روی کے باعث پاکستان میں کاروباری شعبے، آن لائن تعلیمی سرگرمیوں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال میں بھی مشکلات دیکھی جا رہی ہیں۔اگر یہ خرابی بروقت دور نہ کی گئی تو ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی سروسز مزید متاثر ہوسکتی ہیں۔

  • پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر، قوم متحد، 6 ستمبر قابل فخر دن ہے، خالد مسعود سندھو

    پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر، قوم متحد، 6 ستمبر قابل فخر دن ہے، خالد مسعود سندھو

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ 6 ستمبر پاکستان کے لئے قابل فخر دن ہے،دفاع پاکستان کے شہداء اور غازیوں کو سلام،خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،قوم متحد ہو تو پاکستان کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، دفاع پاکستان کے لئے دی گئی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،

    یوم دفاع پاکستان کے موقع پراپنے پیغام میں خالد مسعود سندھو کا کہناتھا کہ پاکستان کلمہ کے نام پر حاصل کیا گیا ملک ہے، دشمن کبھی بیرونی ،کبھی اندرونی حملوں، سازشوں ،فرقہ واریت، دہشت گردی سے ملک کو کمزور کرنا چاہتا ہے،لیکن دشمنوں کی مذموم سازشوں کی تکمیل کبھی نہیں ہو گی، پاکستانی قوم متحد و بیدار ہے،آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستانی قوم نے جس عزم، جذبے،اتحاد کا مظاہرہ کیا دشمن کبھی نہیں بھول سکے گا،یہی جذبے برقرار رہے تو پاکستان کی طرف کوئی آنکھ اٹھا کر بھی نہیں دیکھے گا، پاکستان کا دفاع مضبوط ، اب معاشی استحکام کی ضرورت ہے. بھارتی دہشت گردی، آبی جارحیت کو عالمی سطح پر اٹھایا جائے،

  • سیلاب متاثرہ علاقوں میں بہت تباہی نظرآرہی ہے،بلاول

    سیلاب متاثرہ علاقوں میں بہت تباہی نظرآرہی ہے،بلاول

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بہت تباہی نظرآرہی ہے اور ماننا چاہیے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کی ٹیم بہت محنت کر رہی ہیں۔

    بلاول بھٹو زرداری کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور گنڈا سنگھ والا بارڈر پر سیلاب متاثرین میں راشن کے تھیلے تقسیم کیےبلاول زرداری نے کسانوں اور سیلاب متاثرین سے گفتگو کی جبکہ سیلاب متاثرین اورکسانوں نے بلاول بھٹوکواپنے مسائل سے آگاہ کیا،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری قصور کے سیلاب زدہ علاقہ تلوار پوسٹ پہنچے توگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر،راجہ پرویز اشرف ،ندیم افضل چن،قمر مان کائرہ،سید حسن مرتضی شہزاد سعید چیمہ اور دیگر رہنما ان کے ہمراہ تھے،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھاکہ حکومت کی طرف سے قصور میں ریلیف کیمپ قائم کیا گیا ہے آج میں نے قصور کا دورہ کیا ہے۔ اس سیلاب نے صوبہ پنجاب کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ وفاقی حکومت خاص طور پر پنجاب حکومت کا اس سیلاب کے ریلیف میں صفِ اول کا کردار ہے۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بہت تباہی نظرآرہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کی ٹیم بہت محنت کررہی ہیں، وفاقی حکومت کو بھی صوبائی حکومت کا ساتھ دینا چاہیے، صوبائی حکومت کے اکیلے بس کی بات نہیں کہ اتنی بڑی تباہی کا مقابلہ کرے، پنجاب میں سب سے زیادہ نقصان کسان کا ہوا ہے،سیلاب کے باعث پنجاب کے زرعی شعبے کو نقصان پہنچا ہے، پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اورکارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں عوام کی مدد کریں۔

    بلاول کا کہناتھا کہ وزیراعظم سے اپیل ہے کہ زرعی ایمرجنسی ڈکلیئر کی جائے، کسانوں کو بیج اور کھاد میں ریلیف فراہم کیا جائے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے متاثرین کی مدد کی جائے، پنجاب میں سیلاب سے سب سے زیادہ کسانوں کو نقصان ہوا ہے، مودی سرکار نے عالمی قانون توڑ کر کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو نہیں مانتا، اس مرتبہ بھارت ہمارے ساتھ سندھ طاس معاہدے کے تحت ڈیٹا شیئر نہیں کررہا، بھارت کومجبور کریں گے کہ عالمی قوانین کی پاسداری کرے ، پانی کے ساتھ جو دہشتگردی کررہے ہیں یہ پاکستانی عوام کو نشانہ بنارہے ہیں، بھارت سندھ طاس معاہدے کو مانے یا ہمارے دریا واپس کرے۔