Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • وزیراعظم سے فلسطینی شرعی عدالت کے چیف جسٹس کی ملاقات

    وزیراعظم سے فلسطینی شرعی عدالت کے چیف جسٹس کی ملاقات

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے فلسطینی صدر کے مشیر برائے مذہبی امور اور شرعی عدالت کے چیف جسٹس عزت مآب محمود صدیقی الھباش کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں مسجد اقصیٰ کے امام احمد حسین اور پاکستان میں فلسطینی سفیر بھی موجود تھے

    ملاقات کے دوران وزیراعظم نے فلسطین کے صدر ڈاکٹر محمود عباس کیلئے اپنا تہنیتی پیغام دیا۔ انہوں نے فلسطین کے لیے پاکستانی عوام کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور یقین دلایا کہ پاکستان فلسطین کے برادر عوام کے لیے اپنی مکمل حمایت جاری رکھے گا جنہوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور بہادری سے اسرائیلی جارحیت کا سامنا کرہے ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ وہ ہر سفارتی فورم پر فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے پوری قوت سے آواز بلند کرتے رہیں گے۔ غزہ کی انسانی صورتحال پر وزیراعظم نے فلسطینی وفد کو یقین دلایا کہ پاکستان غزہ کے لوگوں کے لیے انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھے گا جو اسرائیلی قابض افواج کے ہاتھوں انسانی ساختہ قحط کا شکار ہیں۔

    فلسطینی صدر کے مشیر نے فلسطینی عوام کی جانب سے مسلسل اور غیر متزلزل حمایت پرشکریہ ادا کیا.

  • سیلاب ، بارشیں، اب تک 9 سو سے زائد اموات

    سیلاب ، بارشیں، اب تک 9 سو سے زائد اموات

    پاکستان میں طوفانی بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پیش آنے والے حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 900 سے تجاوز کر گئی۔

    این ڈی ایم اے نے بارش اور سیلاب کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان کا ڈیٹا جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ملک میں اب تک 907 افراد جاں بحق اور 1044 زخمی ہوئے،اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں بارشوں کے باعث 223 افراد جاں بحق اور 654 زخمی ہوئے جبکہ خیبر پختونخوا میں 502 افراد جاں بحق اور 218 زخمی ہوئےلسندھ میں بارشوں کے باعث 58 افراد جاں بحق اور 78 زخمی ہوئے جبکہ بلوچستان میں بھی 26 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے،گلگت بلتستان میں بارشوں کے باعث 41 افراد جاں بحق اور 52 زخمی ہوئے جبکہ آزاد کشمیر میں 38 اور اسلام آباد میں 9 افراد جان کی بازی ہار گئے،این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک 7 ہزار 848 مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ اب تک 6 ہزار 180 مویشی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔

  • 60 کروڑ کا دھوکہ،شلپا شیٹھی شوہر کی وجہ سے مشکل میں پھنس گئیں

    60 کروڑ کا دھوکہ،شلپا شیٹھی شوہر کی وجہ سے مشکل میں پھنس گئیں

    بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کو 60 کروڑ روپے کے فراڈ کیس میں لک آؤٹ نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق شکایت کنندہ دیپک کوٹھاری نے الزام عائد کیا ہے کہ جوڑے نے 60 کروڑ روپے کا دھوکہ دیا جس کے بعد ممبئی پولیس نے لک آؤٹ نوٹس جاری کر دیا ہے۔ شکایت کنندہ نے الزام لگایا کہ دھوکہ دہی کا تعلق شلپا شیٹی اور راج کندرا کی ناکارہ کمپنی بیسٹ ڈیل ٹی وی پرائیویٹ لمیٹڈ سے ہے،پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا کہ دیپک کوٹھاری نے کیس میں بتایا کہ ملزم نے پہلے قرض مانگا اور پھر سرمایہ کاری دکھا کر ماہانہ منافع کا جھانسہ دیا، جوڑے نے 2015 سے 2023 یعنی 8 سال تک بزنس کیپیٹل کے نام پر رقم لی لیکن اسے ذاتی اخراجات پر خرچ کیا،شکایت کنندہ نے بتایا کہ شلپا شیٹی نے 2016 میں کمپنی سے بطور ڈائریکٹر استعفیٰ دے دیا جس کے بعد کمپنی دیوالیہ ہوگئی۔

    ممبئی پولیس کے اکنامک افیئرس ونگ میں درج کیس میں امیگریشن حکام کو ایک لک آؤٹ سرکلر جاری کیا گیا تھا تاکہ جوڑے کو ملک چھوڑنے سے روکا جا سکے،راج کندرا اور شلپا شیٹی کے وکیل نے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کیس کا کوئی مجرمانہ پہلو نہیں ہے، یہ پرانی لین دین ہے۔ یہ خالصتاً سول معاملہ ہے۔

  • وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  کی میلادالنبی ﷺ کے جلوس میں شرکت

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی میلادالنبی ﷺ کے جلوس میں شرکت

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دارالعلوم مجددیہ کے عید میلادالنبی ﷺ کے جلوس میں شرکت کی

    صوبائی وزیر سعید غنی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے ہمراہ ہیں،مفتی محمد جان نعیمی کی جانب سے ملیر میں منعقدہ جلوس کی وزیراعلیٰ سندھ نے قیادت کی،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملیر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج 12 ربیع الاول، ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت کا دن ہے،عید میلادالنبی ﷺ پر سندھ سمیت دنیا بھر میں جشن منایا جا رہا ہے،عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے آج ملیر میں جلوس میں شرکت کی ہے،حضور ﷺ کی سیرت ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہے،اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے نبی ﷺ کے اسوہ حسنہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے،ہم پر لازم ہے کہ رب کی مخلوق کی خدمت کریں اور حضور ﷺ کے اصولوں پر عمل کریں،سندھ سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید میلادالنبی ﷺ کی مبارکباد دیتا ہوں،میری دعا ہے کہ ہمارا ملک ہمیشہ قائم و دائم رہے اور وطن دشمن نست و نابود ہوجائیں

  • صرف دوماہ،مودی ٹرمپ کے پاؤں پڑے گا،امریکی عہدیدار

    صرف دوماہ،مودی ٹرمپ کے پاؤں پڑے گا،امریکی عہدیدار

    امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی تعلقات ایک بار پھر کشیدگی کا شکار ہوگئے ہیں۔

    امریکی کامرس سیکریٹری ہاورڈ لَٹ نِک نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت زیادہ دیر تک واشنگٹن کے دباؤ کو نظر انداز نہیں کر پائے گا اور چند ہی ماہ میں امریکا کے ساتھ نیا معاہدہ کرنے پر مجبور ہو جائے گا،’بلومبرگ‘ کو دیے گئے انٹرویو میں ہاورڈ لَٹ نِک نے کہا ہے کہ ایک یا دو ماہ میں بھارت مذاکرات کی میز پر آئے گا، معافی مانگے گا اور ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ڈیل کرنے کی کوشش کرے گا،انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے امریکا کی حمایت نہیں کی تو اس کی برآمدات پر مزید ٹیرف عائد کیے جا سکتے ہیں،امریکی سیکریٹری نے طنزیہ انداز میں مزید کہا کہ بھارت محض دکھاوے کے لیے سخت مؤقف اختیار کر رہا ہے، یہ سب صرف دکھاوا ہے، آخرکار بھارتی کاروباری طبقہ حکومت سے امریکا کے ساتھ ڈیل کا مطالبہ کرے گا۔

    ہاورڈ لَٹ نِک نے بھارت پر روسی تیل خریدنے اور ’برکس‘ بلاک کا حصہ بننے پر بھی تنقید کی اور کہا کہ اگر بھارت اپنی منڈی کھولنے کے لیے تیار نہیں، روسی تیل لینا بند نہیں کرتا اور برکس کا حصہ رہتا ہے تو پھر اسے 50 فیصد ٹیرف ادا کرنے ہوں گے، یا پھر بھارت ڈالر اور امریکا کی حمایت کرے، دیکھتے ہیں یہ کھیل کب تک چلتا ہے،بھارت روسی خام تیل صرف اس لیے خرید رہا ہے کیونکہ وہ پابندیوں کے باعث ’انتہائی سستا‘ ہے اور نئی دہلی اس سے ’بھاری منافع‘ کما رہا ہے۔

  • سرحد وں پر سینہ سپر ہونے والے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں،مریم نواز

    سرحد وں پر سینہ سپر ہونے والے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں،مریم نواز

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے یومِ دفاع پر پیغام میں کہا ہے کہ قوم پاک فوج کے ہرافسر، ہر جوان ،ہرشہید اور ہرغازی کو سلام پیش کرتی ہے ۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں پاک فوج نے دشمن پر برتری حاصل کرکے اقوام عالم میں اپنا لوہا منوایا ،دھرتی کے لئے سرحد وں پر سینہ سپر ہونے والے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں،پاک فوج نے ثابت کیا جنگیں ہتھیاروں سے نہیں بلکہ ایمان و یقین سے جیتی جاتی ہیں،اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج کا پاکستان مضبوط ہے اور دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ آج پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہیں اور افواج پہلے سے بھی زیادہ پراعتماد ہے۔ عوام مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے ہوں گے۔

  • بہاولپور میں دریائے ستلج کا ریلا بپھرنے سے زمیندارہ بند ٹوٹ گئے

    بہاولپور میں دریائے ستلج کا ریلا بپھرنے سے زمیندارہ بند ٹوٹ گئے

    بہاولپور میں دریائے ستلج کا ریلا بپھرنے سے زمیندارہ بند ٹوٹ گئے اور پانی ملحقہ آبادیوں میں داخل ہونے سے کئی مکانات گر گئے

    موضع ساہلاں میں زمیندارہ بند ٹوٹنے سے پانی بستی حسین آباد اور ملحقہ بستیوں میں داخل ہو گیا جس کے باعث کئی مکان گر گئے اور علاقہ مکینوں نے نقل مکانی شروع کر دی،ادھر ہیڈ تریموں سے نکلنے والے نئے ریلے کی آمد کے باعث دوبارہ ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے،ڈی سی ملتان کا کہنا ہے کہ ہیڈ تریموں سے 4 لاکھ 14 ہزار سے زائد کیوسک کا نیا ریلا دو روز میں ملتان کے بندوں سے ٹکرائے گا، لہٰذا دریائی علاقوں کے مکین دوبارہ گھروں کو جانے سے گریز کریں،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ موجودہ ریلےکی ملتان کی دریائی حدود سے نکلنے کی سست رفتار پر تشویش ہے، موجودہ ریلے نے شجاع آباد اور جلالپور پیروالا کے متعدد علاقوں کو نقصان پہنچایا، 36 گھٹنےمیں ڈسچارج کی سست رفتارکے باعث ریلے کی سطح میں متوقع کمی نہیں ہوئی، ملتان: نئے ریلے کی شدت میں زیادہ اضافہ ہوا تو بریچنگ پر دوبارہ غور کریں گے۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے سیلابی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گجرات میں بارشوں سے مرکزی نالوں میں بریچنگ ہوئی جو اربن فلڈنگ کی وجہ بنی، گجرات میں نکاسی آب کے لیے مشینری پہنچا دی گئی ہے، اگلے 12 سے 18 گھنٹے میں صورتحال بہتر ہو جائےگی، دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے اور سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 50 قیمتی جانوں کا نقصان ہوا ہے، جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو 10، 10 لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔سیالکوٹ اور گجرات سب سے زیادہ سیلاب سے متاثر ہوئے، گجرات میں ریلیف سرگرمیوں کے لیے تمام تر سہولتیں فراہم کردی گئی ہیں۔

  • امریکی فوجی طیارے سیلاب متاثرین کے لیے امداد لے کر پاکستان پہنچ گئے

    امریکی فوجی طیارے سیلاب متاثرین کے لیے امداد لے کر پاکستان پہنچ گئے

    امریکی فوجی طیارے سیلاب متاثرین کے لیے امداد لے کر پاکستان پہنچ گئے

    پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد عالمی برادری کی جانب سے امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی فوجی طیارے ہفتے کے روز سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گئے۔ امداد نور خان ایئر بیس پر اتاری گئی، جہاں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر بھی موجود تھیں۔امریکی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق، امدادی سامان میں خیمے، صاف پانی کے فلٹرز، طبی آلات اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں جنہیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پہنچایا جائے گا۔

    اس موقع پر امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں امریکا پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی جانب سے امدادی سرگرمیوں میں مزید تعاون جاری رہے گا۔

    امریکہ نے آرمی سینٹرل کمانڈ (یو ایس آر سینٹ) کے ذریعے سیلاب سے متاثرہ آبادی کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کی ہے۔ مجموعی طور پر چھ پروازیں امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچیں گی، جن میں خیمے، پانی نکالنے کے پمپ اور جنریٹر سمیت ضروری اشیاء شامل ہیں۔

  • ممبئی میں بم دھماکوں کی دھمکی دینے والا نجومی گرفتار

    ممبئی میں بم دھماکوں کی دھمکی دینے والا نجومی گرفتار

    ممبئی پولیس نے ایک 51 سالہ نجومی کو واٹس ایپ پر دھماکوں کی سنگین دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ ملزم کی شناخت اَشوِنی کمار کے نام سے ہوئی ہے جو ویدک نجوم اور واسطو کنسلٹنٹ ہے اور بنیادی طور پر بہار کے پٹنہ کے علاقے پٹلی پترہ کا رہائشی ہے۔

    پولیس کے مطابق اَشوِنی کمار گزشتہ پانچ برس سے نوئیڈا کے سیکٹر 79 میں اپنے والدین کے ساتھ مقیم ہے۔ اس کے والد سریش کمار محکمہ تعلیم کے ریٹائرڈ افسر ہیں جبکہ والدہ پربھاوتی گھریلو خاتون ہیں۔اطلاعات کے مطابق ممبئی ٹریفک پولیس کے کنٹرول روم کو واٹس ایپ ہیلپ لائن نمبر پر ایک پیغام موصول ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ 14 دہشت گرد شہر میں گھس چکے ہیں اور ان کے پاس 400 کلوگرام آر ڈی ایکس موجود ہے۔ پیغام میں یہ بھی کہا گیا کہ دھماکے ’لشکر جہادی‘ نامی تنظیم کی جانب سے کیے جائیں گے اور 34 گاڑیوں میں بارودی مواد نصب ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پیغام موصول ہوتے ہی شہر میں ہنگامی سکیورٹی اقدامات شروع کردیے گئے۔ انسدادِ دہشت گردی دستہ (اے ٹی ایس) سمیت دیگر حساس اداروں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ اہم مقامات پر اضافی نفری تعینات کی گئی ، پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فوراً قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیں

  • یوم دفاع پاکستان، آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری

    یوم دفاع پاکستان، آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری

    یوم دفاع پاکستان کے موقع پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’’اللہ ہو‘‘ جاری کردیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کیا گیا یہ نغمہ معروف گلوکار ساحر علی بگا کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے، جس میں تینوں مسلح افواج کی یکجہتی اور وطن سے بے مثال وفا کی عظیم داستان نظر آتی ہے۔نغمے میں پاک افواج کی بہادری اور پاکستانی قوم کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ اس میں ’’اللہ ہو‘‘ کی گونج دشمن کو للکار اور وطن سے محبت کا پیغام ہے۔ نغمے میں پاکستان کی مسلح افواج کے دفاعِ وطن کی شاندار عکاسی کی گئی ہے۔پاک فوج کی جانب سے جاری نغمے میں بہادری، قربانی اور وطن کے وقار کا دلکش امتزاج شامل ہے۔ اس کے ذریعے سرحدوں کے محافظ پاک فوج کے جانبازوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ نغمے میں آسمانوں کی نگہبان پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات مندانہ کردار کو اجاگر کیا گیا ہے۔

    نغمے میں ملک کی بحری سرحدوں کی پاسبان پاک بحریہ کے شاندار کارناموں کو بھی سراہا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا جاری کردہ نیا ملی نغمہ قربانی اور تجدیدِ عہد وفا کا پیکر ہے