Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • مرکزی مسلم لیگ کی ریلیف سرگرمیاں،  متاثرین کیلئے خوراک، ادویات اور پناہ گاہوں کا انتظام

    مرکزی مسلم لیگ کی ریلیف سرگرمیاں، متاثرین کیلئے خوراک، ادویات اور پناہ گاہوں کا انتظام

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں‌جاری ہیں،لاہور کی خیمہ بستی میں مسجد بھی قائم کر دی گئی،قصور میں خیمہ بستی میں متاثرین کو کھانا فراہم کیا جا رہا ہے،متاثرین کو کشتیوں‌کے ذریعے ریسکیو کیا جا رہا ہے، پکی پکائی خوراک ،خشک راشن، جانوروں کے لئے چارے کی تقسیم کا عمل جاری ہے، مرکزی ترجمان تابش قیوم ملتان پہنچ چکے ہیں،انجینئر حارث ڈار نے بھی بہاولپور،ملتان کے سیلاب متاثرہ اضلاع کا دورہ کیا.مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم نے گڈو بیراج اور ضلع کشمور میں قائم فلڈ ریلیف سینٹرز کا دورہ کیا۔رکن پنجاب اسمبلی معاویہ اعظم طارق نے بھی جھنگ میں مرکزی مسلم لیگ کے امدادی کیمپ کا دورہ کیا.

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،لاہور موہلنوال کے علاقہ میں سیلاب متاثرین کے لئے قائم خیمہ بستی میں‌متاثرین کے لیے صبح، دوپہر اور شام کھانے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ بچوں کے لئے دودھ بھی تقسیم کیا گیا جبکہ متاثرہ خاندانوں کو چارپائیاں، بستر، کپڑے اور جوتے بھی فراہم کیے جا رہے ہیں،خیمہ بستی میں نمازکےلیے مسجد بھی قائم کی گئی ہے، جبکہ مردوں اور خواتین کے لیے علیحدہ واش رومز بھی قائم کیے گئے ہیں۔ روزانہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہوتا ہے جس میں سینکڑوں مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔صدر مسلم یوتھ لیگ پاکستان حارث ڈار نے قائم پور میں بستی خیرودیہہ اور نصیرپور گنجہ کے ریلیف کیمپوں کا دورہ کیا اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ صدر مرکزی مسلم لیگ پنجاب محمد سرور چوہدری،صدر جنوبی پنجاب عمران لیاقت بھٹی نے بہاولپور کے متاثرہ علاقوں میں کشتیوں کے ذریعے کھانے کی تقسیم میں حصہ لیا۔مرکزی ترجمان تابش قیوم نے ملتان میں سیلاب متاثرہ علاقے کا دورہ کیا، متاثرین میں کھانا تقسیم کرنے کے علاوہ رضاکاروں کی بھی حوصلہ افزائی کی،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات طہٰ منیب نے رضاکاروں کے ہمراہ سیلابی پانی میں پھنسے خاندانوں ،انکے سامان، جانوروں کو بھی ریسکیو کیا،جھنگ میں سابق رکن پنجاب اسمبلی معاویہ اعظم طارق نے مرکزی مسلم لیگ کے فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیااور مرکزی مسلم لیگ کے ریسکیو و ریلیف آپریشن کو سراہا،معاویہ اعظم طارق نے خود کشتی میں سفر کر کے سیلاب متاثرین تک پہنچ کر کھانا تقسیم کیا، گجرات میں بھی مرکزی مسلم لیگ نے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے،گجرات شہر میں مرکزی مسلم لیگ کے رضاکار متحرک ہو چکےہیں

    سیالکوٹ میں خالد محمود چیمہ نے دریائے چناب کنارے متاثرین سے ملاقات کی ،کھانا تقسیم کیا،چنیوٹ میں شعبہ خدمت خلق کی ٹیم نے 600 افراد میں پکا ہوا کھانا تقسیم کیا۔ موہلنوال کی خیمہ بستی میں میں مسلم ٹیچرز فورم نے کپڑے اور بیڈشیٹس تقسیم کیں۔قصور کنگن پور میں مرکزی مسلم لیگ کی خیمہ بستی میں متاثرین کو تمام ضروری سہولیات مہیا کی گئی ہیں، مظفرگڑھ، ملتان، اوکاڑہ،منڈی بہاؤالدین اور قصور میں متاثرین کو کھانا، ادویات اور جانوروں کے لیے سائلج فراہم کیا گیا۔ملتان میں موضع ہمروٹ اور شیر شاہ کے علاقوں میں کارکنان رات گئے پانی میں اتر کر متاثرہ خاندانوں تک کھانے پہنچاتے رہے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور پیر محل میں بھی سینکڑوں افراد کو خوراک فراہم کی گئی۔سیالکوٹ میں اب تک جاری امدادی سرگرمیوں کی رپورٹ کے مطابق مرکزی مسلم لیگ نے 81,900 افراد کو پکا ہوا کھانا دیا 3,045 افراد کو کشتیوں کے ذریعے ریسکیو کیا گیا، جبکہ 2,390 مریضوں کا علاج ہوا۔ ضلع اوکاڑہ میں گزشتہ روز 4,200 افراد کو کھانا، 70 افراد کو ریسکیو اور 700 مریضوں کو ادویات دی گئیں۔گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین،ننکانہ صاجب،نارووال، بورےوالا اور دیگر اضلاع میں بھی ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں۔ کارکنان نے مشکل حالات اور پانی کے گہرے بہاؤ کے باوجود کشتیوں کے ذریعے دور دراز علاقوں میں کھانا اور راشن پہنچایا۔مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم نے گڈو بیراج اور ضلع کشمور میں قائم فلڈ ریلیف سینٹرز کا دورہ کیا،اس موقع پر فیصل ندیم نے شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے، اس موقع پر سکھر ڈویژن کے جنرل سیکرٹری اشرف باجوہ کراچی کے صدر ندیم اعوان سندھ فلڈ ریلیف انچارج انجینئر نعمان علی دیگر ضلعی ذمہ داران بھی ہمراہ موجود تھے ،خیبر پختونخوا کے متاثرین سیلاب میں بحالی پروگرام کے تحت امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،مینگورہ، بونیر، شانگلہ اور باجوڑ کے متاثرین سیلاب کے لیے مرکزی مسلم لیگ کی طرف سے بحالی پیکجز کی تقسیم کی گئی، بحالی پیکج میں خشک راشن،آٹا، برتن، کپڑے، خواتین کے سینٹری پیڈز و دیگر اشیاء شامل ہیں،مرکزی مسلم لیگ فیصل آباد کی کی طرف سے مینگورہ کے 300 متاثرین سیلاب خاندانوں میں بحالی پیکجز کی تقسیم کی گئی،مرکزی مسلم لیگ گجرات کی طرف سے بونیر کے 400 متاثرین سیلاب خاندانوں میں بحالی پیکجز ،مرکزی مسلم لیگ پشاور کی طرف سے باجوڑ کے 200 متاثرہ خاندانوں میں بحالی پیکج،شانگلہ میں مرکزی مسلم لیگ حافظ آباد کی طرف سے 200 متاثرہ خاندانوں میں بحالی پیکجز کی تقسیم کی گئی.

  • سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچایا جائے،شرجیل میمن

    سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچایا جائے،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ حکومت صوبے میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کی مکمل تیاری کرچکی ہے۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ میں جتنا سیلابی پانی آنے کا خدشہ تھا، پانی اس سے کم ہے، لگتا ہے ہمیں کہیں کٹ نہیں لگانا پڑے گا، سندھ حکومت سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اپنی مکمل تیاری کرچکی ہےسندھ حکومت نے سیلاب کے حوالے سے اقدامات کر لیے ہیں، اب تک 94 ہزار لوگوں کو کچے کے علاقے سے محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے،حکومت سندھ کی اولین ترجیح عوام کی قیمتی جانوں کا تحفظ ہے۔ آج گڈو بیراج کے اپ اسٹریم میں 3 لاکھ 42 ہزار کیوسک پانی موجود ہے جبکہ بھارت کی جانب سے مزید 5 لاکھ کیوسک پانی چھوڑا گیا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر متاثرین کی بھرپور امداد کی جا رہی ہے، وزیراعلی سندھ ذاتی طور پر صورتحال کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں،سندھ حکومت کی یہ اولین ترجیح ہے کہ لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچایا جائے، سیلاب سے متعلق مانیٹرنگ سیل 24 گھنٹے فعال ہے، ہر ایک چیز کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے، ابھی تک وفاقی حکومت یا این ڈی ایم اے سے مدد کی ضرورت نہیں پڑی۔

    وزیراعلیٰ کے پی کے ڈیم سے متعلق بیان پر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم سے متعلق علی امین کے بیان پر پی ٹی آئی کہہ چکی کہ وہ ان کی اپنی رائے ہے، جس کے بیان کو اس کی جماعت نہیں مان رہی تو ہم کیوں اہمیت دیں۔

  • سپریم کورٹ،26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست دائر

    سپریم کورٹ،26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست دائر

    تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما مصطفیٰ نوازکھوکھر نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ پریکٹس اینڈپروسیجر ایکٹ کے سیکشن 2،2کے مطابق فل کورٹ تشکیل کا فیصلہ قانون کےمطابق ہے، رجسٹرار یا کوئی اور اتھارٹی کمیٹی کے فیصلے کو ختم نہیں کر سکتی،درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ کمیٹی کے فیصلے پرچیف جسٹس کی وضاحت عملدرآمد نہ کرنے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں رکھتی، ایکٹ میں ہونے والی ترامیم آئین اور قانون سے مطابقت نہیں رکھتیں،درخواست میں پریکٹس اینڈپروسیجر کمیٹی کے 31 اکتوبر کے اکثریتی فیصلے پر عملدرآمد کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ کمیٹی کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے سے متعلق انتظامی فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

    واضح رہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجرکمیٹی نے 31اکتوبرکو 26 ویں آئینی ترامیم پرفل کورٹ تشکیل دینےکافیصلہ کیا تھا۔

  • وزیراعظم سے چینی وزیر برائے صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ملاقات

    وزیراعظم سے چینی وزیر برائے صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ملاقات

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے چین کے وزیر صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی لی لیچینگ نے آج بیجنگ میں ملاقات کی۔

    وزیراعظم نے چین کے ساتھ صنعت، زراعت، تجارت، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، کان کنی اور معدنیات میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے پاکستان کے وژن کا اعادہ کیا۔ انہوں نے چین-پاکستان اقتصادی راہداری کو پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کا مرکزی ستون قرار دیا اور اس کے فیز II میں اس کی مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم کے اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے کو سراہتے ہوئے وزیر لی نے اس بات پر زور دیا کہ چین پاکستان کو ایک آہنی بھائی اور آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنر سمجھتا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو تعاون اور اشتراک کی نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے چین کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔

  • پاکستان کی متوازن خارجہ پالیسی اورمؤثرملٹری ڈپلومیسی عالمی افق پرکامیابیوں کی نوید

    پاکستان کی متوازن خارجہ پالیسی اورمؤثرملٹری ڈپلومیسی عالمی افق پرکامیابیوں کی نوید

    عالمی منظر نامے میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر بین الاقوامی جریدے دی ڈپلومیٹ کی رپورٹ منظرعام پر آ گئی

    بین الاقوامی جریدے دی ڈپلومیٹ کے مطابق ’’امریکی ترجیحات میں تبدیلی آئی اور اس کاجھکاؤبھارت کی بجائے پاکستان کی جانب واضح ہے‘‘ پاکستان امریکا کے لیے جنوبی ایشیاو مشرقِ وسطیٰ میں اہم کردارکاحامل ہے، حالیہ پاک بھارت تنازعہ نے بھی امریکہ کے اندازے عسکری طاقت کے حوالےسےیکسر بدل دیے ہیں، بدلتےحالات کے پیش نظربھارت کیلئےنیٹ سکیورٹی پرووائیڈر کا کرداربھی ادا کرنامشکل نظر آرہا ہے،امریکہ پاکستان تعلقات کے فروغ سے مشترکہ مفادات کی ہم آہنگی مزیدبہترہو گئی ہے، امریکااب بھارت کو جنوبی ایشیا میں متبادل شراکت دارکےطورپر نہیں دیکھ رہا ،امریکی ترجیحات میں تبدیلی بھارت کے لیے پریشانی کاباعث ہے ، گزشتہ کئی سالوں سے بھارت امریکی ترجیحات میں شامل تھا مگر اب وہ دورختم ہوچکاہے، پاکستان بھارت کےساتھ تعلقات بہترکرنے کے لیےآمادگی دکھاتارہا ہے، پاکستان کے مطابق بھارت نے امن کی پیش کش کاجواب ہمیشہ کشیدگی بڑھا کر دیا،بھارت نے بلوچستان میں خفیہ مداخلت بڑھائی اور بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ مہم چلائی، مئی 2025 میں پاک بھارت تنازعے نے ایٹمی تصادم کے خدشات کو بڑھا دیا، امریکہ نے پاک بھارت جنگ بندی میں کردار ادا کیا،

    بھارت کا مذاکرات سے مسلسل انکار امریکا کے ساتھ تعلقات میں مستقل بے یقینی اور بگاڑ پیدا کر رہا ہے،

  • لڑکیوں کے کالج کے باہر راستہ روک کر دھمکیاں دینے والا  گرفتار

    لڑکیوں کے کالج کے باہر راستہ روک کر دھمکیاں دینے والا گرفتار

    تھانہ صدر تلہ گنگ پولیس کی دبنگ کاروائی، لڑکیوں کے کالج کے باہر راستہ روک کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا شخص اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا

    مدعی مقدمہ کے مطابق ایک شخص نےمیری بیٹی کا راستہ روک کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں،ڈی ایس پی تلہ گنگ یاسر مطلوب کیانی کی ہدایت پر ایس ایچ او صدر تلہ گنگ راجہ عماد نےواقعہ کا فوری مقدمہ درج کیا، ڈی ایس پی تلہ گنگ کی زیر نگرانی ملزم کی گرفتاری کے لئیے ایس ایچ او صدر تلہ گنگ راجہ عماد نے خصوصی ٹیم تشکیل دی، تھانہ صدر تلہ گنگ پولیس نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے مزکورہ شخص کو فوری اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا،ڈی پی او چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈاحمد محی الدین کا کہنا ہے کہ بچوں اور خواتین کے حراساں کرنے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ،

  • خطے میں امن واستحکام، قطر کی پاکستان کے کردار کی تعریف

    خطے میں امن واستحکام، قطر کی پاکستان کے کردار کی تعریف

    قطر کی سول و عسکری قیادت کی جانب سے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے ذمے دارانہ کردار کو سراہا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطر کے نائب وزیراعظم و وزیر مملکت برائے دفاعی امور سے ملاقات کی، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطر کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل جاسم محمد سے بھی ملاقات کی۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطر کے سرکاری دورے پر ہائر ملٹری کوآپریشن کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں شرکت کی۔ قطر آرمڈ فورسز ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر جنرل ساحر شمشاد مرزا کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جنرل ساحر شمشاد مرزا کی قطر کی سیاسی و عسکری قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں خطے کی بدلتی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقاتوں میں علاقائی و عالمی سطح پر امن و استحکام کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا اور دفاعی و سکیورٹی شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی۔

    شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاک قطر تاریخی برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا جبکہ قطری قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کی تعریف کی۔

  • ایک سال میں چینی کی قیمت میں 50 فیصد اضافہ ،کوئی جواب دینے والا؟شاہد خاقان عباسی

    ایک سال میں چینی کی قیمت میں 50 فیصد اضافہ ،کوئی جواب دینے والا؟شاہد خاقان عباسی

    عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جو حکومت عوام کی نمائندہ نہیں ہوتیں، انہیں عوام کی نہیں اپنی جیب کی فکر ہوتی ہے۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمت 200 کے قریب فی کلو تک چلی گئی، مارکیٹ کو انتظامی کوششوں سے چلانے والا وقت ختم ہوگیا،چینی کی قیمت میں ایک روپے اضافہ ہوتا ہے تو عوام کی جیب سے 7 ارب روپے جاتا ہے، چینی کی قیمت بڑھنے سے 3 سے 4 سو ارب روپے شوگر ملز مالکان کو ملے، شوگر ملز مالکان کو اضافی فائدہ پہنچایا گیا،کابینہ کی ایک شوگر مانیٹرنگ کمیٹی ہے، کم از کم 7، 8 کمیٹیاں ہیں جن کا کام ملک میں چینی کی قیمت کو کنٹرول کرنا ہے، اتنی کمیٹیوں کے باجود چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جب ملک میں چینی کی اتنی مقدار نہیں تھی تو ایکسپورٹ کی اجازت دی گئی، آج بھی ایک ارب روپے یومیہ عوام کی جیب سے شوگر ملز مالکان کو جا رہا ہے، حکومت، پارلیمان اور چینی کی پرائس کنٹرول کمیٹیاں ناکام ہیں،ہ آٹے کا معاملہ تو اس سے بھی آگے بڑھ چکا ہے، ملک میں گورننس کی یہ حالت ہے، ایک سال میں چینی کی قیمت میں 50 فیصد اضافہ ہو چکا ہے، کوئی جواب دینے والا ہے؟ کم از کم غلطی تو مان لیں ناں.

    شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اب اجازت دی گئی کہ چینی امپورٹ کی جائے، چینی ایکسپورٹ پرائیویٹ سیکٹر کر رہا ہے، امپورٹ حکومت کر رہی ہے، حکومت نے چینی مارکیٹ سے زائد قیمتوں میں خریدی، حکومت نے انٹرنیشنل مارکیٹ سے بھی زائد قیمت میں چینی خریدی.حکومت نے چینی کی قیمت میں سیلز ٹیکس پر چھوٹ دے دی، حکومت نے اس چینی کو مارکیٹ میں نہیں آنے دیا۔ مشروبات اور دیگر فیکٹریوں کو یہ چینی خریدنے کے لیے مجبور کیا، مارکیٹ میں وہ امپورٹ شدہ چینی آتی تو عوام کا فائدہ ہوتا ہے، چینی کی درآمدات میں بھی چینی ملز مالکان کا خاص خیال رکھا گیا، چینی مل کے مالکان کو اس میں بھی ریلیف دیا گیا۔

  • بھارت نے اربوں ڈالر کی دفاعی خریداری کے لئے پہلگام ڈرامہ رچایا : تجزیہ کار

    بھارت نے اربوں ڈالر کی دفاعی خریداری کے لئے پہلگام ڈرامہ رچایا : تجزیہ کار

    پہلگام فالس فلیگ آپریشن اور اس کے بعد آپریشن سندور کے پیچھے کارفرما بھارتی مذموم منصوبہ ایک تیزی سے بے نقاب ہو رہا ہے۔ بھارت پہلے سے ترتیب دیے گئے منصوبے کے تحت اب آپریشنل ضرورت کی آڑ میں اربوں ڈالر کی دفاعی خریداری کر رہا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نئی دہلی نے دانستہ طور پر پہلگام کا کھیل کھیلا تاکہ ایک طویل عرصے سے تیار اسلحہ خریداری کی سکیموں پر عملدرآمد کیا جاسکے۔ جرمن دفاعی کمپنی تھیسن کرپ میرین سسٹمز (ٹی کے ایم ایس) نے رواں ہفتے بھارتی فرم VEM ٹیکنالوجیز کے ساتھ بھارتی بحریہ کے لیے ہیوی ویٹ ٹارپیڈو کو مشترکہ طور پر تیار کرنے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ بھی بھارت کا یہ پہلے سے طے شدہ منصوبہ ہے اور وہ اب متعدد بین الاقوامی سپلائرز روس، فرانس، اسرائیل، برطانیہ اور اب جرمنی کے ساتھ اسلحہ خریداری کے معاہدے کر رہا ہے۔بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے "ڈرون جنگجووں” اور "ڈرون کمانڈوز” کو تربیت دینے کے لیے مدھیہ پردیش کے ٹیکن پور میں ڈرون وارفیئر سکول کا بھی قائم کیا ہے۔ بی ایس ایف کی قیادت نے واضح طور پر اس پروگرام کو آپریشن سندور سے جوڑا ہے اور ڈرونز کو پاکستان کے خلاف لڑائی میں فیصلہ کن کے طور پر پیش کیا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ بھارتی اقدام سرحدی دفاع کے بارے میں کم جبکہ ڈرون جنگ کے حوالے سے زیادہ ہے۔درآمدات کی مطابقت پذیر رفتار – جرمن ٹارپیڈو ، فرانسیسی رافیل ، روسی جنگجو ، اسرائیلی ڈرون ، اور برطانوی پروپلشن سسٹم – ثابت کرتی ہے کہ یہ ایک طویل مدتی خریداری کا روڈ میپ ہے۔

    مبصرین نے خبردار کیا ہے کہ اسلحہ خریدار ی میں بھارتی کی پھرتی اسکے مذموم ارادوں کا پتہ دیتی ہے ، بھارت آپریشن سندور کی شکست سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور وہ اپنے پڑوسیوں پر فوجی برتری ثابت کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔

  • ملزم ہسپتال سے گرفتار، سپریم کورٹ کا پولیس پر اظہار برہمی

    ملزم ہسپتال سے گرفتار، سپریم کورٹ کا پولیس پر اظہار برہمی

    ریڑھ کی ہڈی کے آپریشن شدہ مریض کو سوات پولیس کی جانب سے اسپتال سے گرفتار کرنے پر سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا پولیس پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

    جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،دوران سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ کیا پولیس نے مریض کی گرفتاری سے قبل اسپتال یا ڈاکٹر سے اجازت لی؟ کیا پولیس بستر پر موجود مریض کو ایسے گرفتار کر سکتی ہے؟ ملزم کا ریڑھ کی ہڈی کا آپریشن ہوا تھا جس کے بعد ملزم چل نہیں سکتا،جسٹس شہزاد ملک نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کے پی پولیس نے رپورٹ میں لکھا کہ ملزم آپریشن کے بعد صحتیاب نہیں تھا، ملزم برا انسان ہوگا لیکن اس کے کچھ حقوق بھی ہیں۔

    سرکاری وکیل نے کہا کہ آج کل تو آپریشن کے دوسرے دن مریض چلنے پھرنے لگ جاتا ہے،جس پر جسٹس شہزاد ملک نے وکیل سے کہا کہ وکیل صاحب ہر کوئی سلطان راہی نہیں ہوتا، ایسا فلموں میں ہوتا ہے جہاں گولیاں لگنے کے بعد بھی ہیرو اٹھ کر کھڑا ہو جاتا ہے،عدالت نے درخواست ضمانت پر ملزم کی فرانزک رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 2 ہفتوں تک ملتوی کر دی۔