Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے ایکس میسج کر کے عوام کو "خوشخبری” سنا دی

    وزیراعلیٰ پنجاب نے ایکس میسج کر کے عوام کو "خوشخبری” سنا دی

    ‘عام آدمی کے لئے خاص سواری ”وزیراعلی مریم نواز شریف کی کاوش رنگ لے آئی ۔شنگھائی سی پورٹ سے مزید 100 جدید ترین الیکٹرک بسیں شپ پر پاکستان روانہ ہو گئیں۔پنجاب کے شہریوں کے لئے 100 مزید الیکٹرک بسیں چند ہفتوں میں پہنچ جائیں گی ۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے ہر ضلع میں دسمبر تک جدید ترین الیکٹرک بسیں چل رہی ہوں گی۔جدید ترین الیکٹرک بس کا کرایہ صرف 20 روپے ہوگا۔پنجاب کے شہریوں کے لیے الیکٹرک بسیں سی سی ٹی وی سسٹم ہوںگی تاکہ خواتین کو پریشان کرنے کا سدباب ہوسکے ۔الیکٹرک بس میں ایئر کنڈیشنڈ اور اندرونی موسم کنٹرول کی سہولت مو جود ہو گی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ مسافروں کے لئے آرام دہ بسیں جلد ان شاءاللہ ہر ضلع میں موجود ہوں گی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خود پنجاب کے عوام کو ایکس میسج کرکے خوشخبری سنا دی۔

  • وزیراعظم  کی دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال پر ہنگامی ہدایات

    وزیراعظم کی دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال پر ہنگامی ہدایات

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دریائے ستلج میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے پیش نظر نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئر مین کو فوری اور موثر اقدامات کرنے کی سخت ہدایات جاری کر دیں۔ انہوں نے خاص طور پر پنجاب کے متاثرہ اضلاع میں ریسکیو آپریشنز کو تیز تر کرنے اور سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے ہوئے افراد کے فوری انخلاء کے لیے اقدامات کرنے پر زور دیا۔

    وزیراعظم نے گنڈا سنگھ والا کے مقام پر سیلاب کی شدت اور خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے حفاظتی اقدامات میں اضافے اور مسلسل نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے تاکہ ممکنہ نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے ہر ضروری سہولت فراہم کی جائے گی۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری خوراک، ادویات اور خیموں کی فراہمی کے انتظامات کو بھی وزیراعظم نے انتہائی اہم قرار دیا اور ہدایت کی کہ متاثرین کو بلا تاخیر یہ امداد پہنچائی جائے تاکہ ان کی مشکلات میں کمی آئے۔

    وزیراعظم نے چیئر مین این ڈی ایم اے کو ہدایت کی ہے کہ وہ پنجاب کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں رہیں تاکہ ریسکیو اور ریلیف کے کام مؤثر طریقے سے انجام دیے جا سکیں۔حکومت کا عزم ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے اور متاثرین کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کر کے ان کے مسائل کو فوری حل کیا جائے۔

  • یہ شیطانیت ہے،مجھے برا لگا، دکھ ہوا،صحافی کے سوال پر علیمہ خان کا جواب

    یہ شیطانیت ہے،مجھے برا لگا، دکھ ہوا،صحافی کے سوال پر علیمہ خان کا جواب

    صحافی کے سوال پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن ناراض ہوگئیں

    راولپنڈی میں اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان سے صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان اور ان کی فیملی کا انتخابات سے متعلق علیحدہ مؤقف ہے اور پارٹی نے جو فیصلہ کیا آپ اس سے متفق نہیں؟،جواب میں علیمہ خان نے کہا کہ آپ نے سوال بہت عجیب سا پوچھا ہے، عمران خان سے کسی کی ملاقات نہیں ہورہی ہے، اگر وہ فیملی کے ہاتھ مؤقف بھیجتے ہیں تو وہ عمران خان کا مؤقف ہے، آپ نے یہ کیوں کہا کہ وہ فیملی کا مؤقف ہے، آپ کی اس طرح کی جو باتیں ہوتی ہیں نہ ، شیطانیاں آپ لوگ کرتے ہیں، اگر ہم آپ سے بات کررہے ہیں تو آپ ہمارا احترام کریں، آپ نے جان بوجھ کر عمران خان اور فیملی کا کہا، یہ شیطانیت ہے،مجھے برا لگا، دکھ ہوا۔

    علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آپ 2 سال سے ہمارے ساتھ کھڑے ہو اور آپ کو مجبوراً یہ سوال کرنا پڑتا ہے، ہمارے بچے اور بھائی جیل میں ہیں، ہمارے اوپرکیسز ہیں، اتنا تو لحاظ کرلو، جان بوجھ کر شیطان والے سوال نہ کرو، ورنہ یقین کرو مجھے ضرورت نہیں میڈیا سےبات کرنے کی، ہمارا موڈ نہیں آپ سے بات کرنے کا ،ہم بات نہیں کریں گے۔

  • پاک فوج کے جوان سیلاب متاثرہ علاقوں میں اپنے عوام کے شانہ بشانہ

    پاک فوج کے جوان سیلاب متاثرہ علاقوں میں اپنے عوام کے شانہ بشانہ

    پاک فوج کے جوان سیلاب متاثرہ علاقوں میں اپنے عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

    بالاکوٹ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،پاک فوج کی جانب سے بالاکوٹ میں سیلاب متاثرین کیلئے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے،پاک فوج کے میڈیکل کیمپ میں 1327سے زائد افراد کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں ،میڈیکل کیمپ میں740مرد، 336خواتین اور251 بچوں کا بھی مفت چیک اپ اور ادویات فراہم کی گئیں،معدے، پٹھوں کے درد ،خارش اور سانس کی بیماریوں سمیت دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کا چیک اپ کیا گیا،بالاکوٹ کے مقامی افراد کیلئے منعقدہ پاک فوج کے مفت میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹرز سمیت طبی عملہ شامل تھا

    پاک فوج کے جوان سیلاب متاثرہ بالاکوٹ میں عوامی ضرورت کے پیشِ نظر امدادی کاموں میں مصروف ہیں ،پاک فوج سیلاب جیسی قدرتی آفت سے نمٹنے اور اپنے عوام کی مدد میں ہمہ وقت پیش پیش ہے،

  • خاتون کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے کے کیس میں نادرا حکام پرعدالت برہم

    خاتون کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے کے کیس میں نادرا حکام پرعدالت برہم

    سندھ ہائیکورٹ نے خاتون کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے کے کیس میں نادرا حکام پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    سندھ ہائیکورٹ میں خاتون کو قومی شناختی کارڈ جاری نہ کرنے کے معاملے پر نادرا حکام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر نادرا حکام پر شدید برہمی کا اظہار کیا،جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کہا کہ نادرا حکام کا عوام کے ساتھ رویہ بالکل ٹھیک نہیں، نادرا میں کسی کی تصدیق اور جانچ کیا کیا نظام ہے؟ کیا نادرا کے پاس شہریوں کو ٹوکن جاری کرنے کا سسٹم موجود نہیں ؟

    اس پر نادرا کے نمائندہ نے کہا کہ نادرا شہریوں کو ان کی باری کے لیے ٹوکن جاری کرتا ہے جس پر عدالت نے کہا کہ کام کاج چھوڑ کر نادرا آفس جاتےہیں تو کہا جاتا ہے کہ ابھی ہم کھانا کھارہے ہیں، اس طرح شہریوں کو پریشان مت کریں، جسٹس محمد اقبال نے مزید کہا کہ ہم بھی نادرا والوں کوبلا کر عدالت میں بٹھائیں پھر کہیں گے کہ کل آنا، نادرا کے زونل بورڈ کو درخواست گزار کی ویریفیکشن کا حکم دیا تھا، زونل بورڈ صرف یہ کام بھی نہیں کرسکتا ہے؟ درخواست گزار کا شناختی کارڈ بن سکتا ہے یا نہیں ، عدالت نے نادرا کو کل زونل بورڈ کا اجلاس بلا کر درخواستگزار کی تصدیق کرنے کا حکم دیا،علاوہ ازیں سندھ ہائیکورٹ نے 15 روز میں نادرا سے پیشرفت بھی رپورٹ طلب کرلی۔

  • وزیراعظم سے ایئر چیف کی ملاقات، پاک فضائیہ کے کردار کو خراج تحسین

    وزیراعظم سے ایئر چیف کی ملاقات، پاک فضائیہ کے کردار کو خراج تحسین

    اسلام آباد: وزیراعظم کی زیرصدارت اہم ملاقات میں ایئر چیف مارشل سے پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور اور دفاع وطن میں ان کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے پاک فضائیہ کے شہدا اور جوانوں کو شاندار خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاک فضائیہ ملک کے دفاع کی مضبوط دیوار ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاک فضائیہ نے معرکہ حق میں دشمن کے ہوائی جہاز گرا کر دشمن کو کاری ضرب دی ہے، جو قوم کے لیے باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے شاہین وطن عزیز کی حفاظت کے لیے ہر لمحہ چوکس اور تیار ہیں اور یہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح ملک کی فضائی حدود کا تحفظ کر رہے ہیں۔ملاقات کے دوران دفاعی امور، پاک فضائیہ کی جدید ترین تربیت، فنی صلاحیتوں میں اضافے اور نئے تکنیکی آلات کے حصول پر بھی گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو ملک کی سلامتی کی ضمانت قرار دیا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاک فضائیہ کا کردار ملک کی خودمختاری اور سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہے اور حکومت ہر ممکن وسائل فراہم کر کے اس ادارے کو مزید مضبوط بنائے گی۔

  • سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے علاقے مچھ  میں فتنہ الہندوستان کیخلاف بڑی کارروائی

    سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے علاقے مچھ میں فتنہ الہندوستان کیخلاف بڑی کارروائی

    سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے مچھ میں فتنہ الہندوستان کیخلاف بڑی کارروائی کی ہے

    مچھ کے علاقے میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی پہاڑوں میں موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا،سکیورٹی فورسز نے مچھ کے پہاڑوں میں چھپے دہشتگردوں کیخلاف سٹرائیکس کیں،سکیورٹی فورسز کی ان سٹرائیکس میں اب تک 25 سے 30 دہشتگرد جہنم واصل ہوچکے ہیں،دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر سٹرائیکس کے نتیجے میں بھاری نقصانات کی بھی اطلاعات ہیں

    پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی عفریت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں،پاکستان سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری رہے گا

  • او آئی سی اجلاس، پاکستان کی صیہونی "گریٹر اسرائیل” منصوبے کی سخت الفاظ میں مذمت

    او آئی سی اجلاس، پاکستان کی صیہونی "گریٹر اسرائیل” منصوبے کی سخت الفاظ میں مذمت

    سعودی عرب کے شہر جدہ میں پیر کو اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں فلسطین اور غزہ کی تازہ ترین تشویشناک صورت حال زیر بحث آئی۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کی، جنہوں نے صیہونی "گریٹر اسرائیل” منصوبے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے عالمی برادری سے اسرائیل کے خلاف مؤثر اور سخت اقدامات کا مطالبہ کیا۔

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے او آئی سی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی "گریٹر اسرائیل” منصوبہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات کرے تاکہ فلسطینی عوام کو انصاف اور سلامتی فراہم کی جا سکے۔انہوں نے او آئی سی کے ہنگامی اجلاس کے انعقاد پر ترکی، ایران اور فلسطین کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ غزہ میں معصوم فلسطینیوں کا خون بہایا جا رہا ہے۔ اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ اسرائیل کی جانب سے اسپتالوں، اسکولوں اور پناہ گزین کیمپوں پر حملے بین الاقوامی انسانی قوانین کی صریح خلاف ورزیاں ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دی جا رہی ہے، اور گزشتہ دو سالوں سے بچوں سمیت ہزاروں معصوم فلسطینیان اس ظلم و بربریت کا شکار ہیں۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ تقریباً 60 ہزار بچوں کو شہید کیا جا چکا ہے اور فلسطین میں شدید قحط کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس کے فوری حل کے لیے عالمی برادری کو سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے۔اسحاق ڈار نے زور دے کر کہا کہ غزہ میں انسانی امداد کی مکمل اور محفوظ رسائی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فوری، مستقل اور غیر مشروط جنگ بندی کے لیے عالمی برادری کو اقدامات کرنا ہوں گے۔ اس کے علاوہ انہوں نے غیر قانونی قبضے اور جبری بے دخلی کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔نائب وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے 1967 کی سرحدوں پر مبنی دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے، جو کہ دیرپا امن کی ضمانت ہے۔

    او آئی سی اجلاس میں سعودی عرب نے بھی صیہونی "گریٹر اسرائیل” منصوبے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ فلسطین کا واحد حل دو ریاستی ہی ہے اور اسرائیل کی غزہ میں یکطرفہ کارروائیاں غیر قانونی ہیں۔انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے توسیع پسندانہ بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ "گریٹر اسرائیل” وژن کسی صورت قابل قبول نہیں اور غزہ میں اسرائیل کی کاروائیاں عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزیاں ہیں۔

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی غزہ پر اسرائیلی قبضے اور "گریٹر اسرائیل” کے قیام کے اعلان کو ناقابل قبول قرار دیا ہے اور تمام فریقین سے امن قائم رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    اجلاس سے قبل نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جدہ میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ کی تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اسحاق ڈار نے ملاقات کی تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے اسے "اپنے بھائی سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے ملاقات” قرار دیا۔ملاقات میں غزہ میں فوری جنگ بندی، انسانی امداد کی رسائی، اور پاک سعودی دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

  • عمران خان نے مریم نواز کیخلاف درخواست دے دی

    عمران خان نے مریم نواز کیخلاف درخواست دے دی

    بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیر اعلیٰ پنجاب پر مقدمے کیلئے کیپیٹل پولیس آفیسر (سی پی او) کو درخواست دے دی۔

    بانی پی ٹی آئی کے وکیل تابش فاروق نے درخواست کوریئر سروس کے ذریعے سی پی او آفس بھیجی، وکیل نے وزیراعلیٰ پنجاب سمیت 8 ارکان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی ہے۔درخواست میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) زینب، اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) اعزاز کو بھی فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں سپرنٹنڈنٹ جیل سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمے کے لیے نام شامل ہیں۔درخواست میں بانی پی ٹی آئی کو قید میں سہولیات نہ ملنے کا نقطہ اٹھایا گیا اور کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو وزیراعلیٰ کی ہدایت پر جیل میں قیدی کے حقوق تک نہیں دیے جا رہے، بانی پی ٹی آئی کے سیل میں روشنی تک نہیں۔متن میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے اہل خانہ کو ملاقات تک کی اجازت نہیں، ان کے خلاف یہ تمام اقدامات مریم نواز کی ایماء پر کیے جارہے ہیں، اڈیالہ جیل پنجاب کی حدود میں آتا ہے، مریم نواز ماضی میں دھمکیاں دے چکی ہیں، مریم نواز نے دھمکیاں دیں کہ بانی پی ٹی آئی ایک فتنہ ہیں جسے ختم کیا جا رہا ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ اے ایس پی اور ایس ایچ او سمیت چوکی انچارج باہم مشورے سے اہل خانہ کو ہراساں کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے خلاف اقدامات اور بہنوں سے نہ ملنے پر ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، مریم نواز سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے

  • سلمان اکرم راجہ کا پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل کے عہدے سے علیحدگی کا فیصلہ

    سلمان اکرم راجہ کا پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل کے عہدے سے علیحدگی کا فیصلہ

    پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے پارٹی عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

    سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھاکہ پچھلے منگل میں نے علی بخاری ایڈووکیٹ کے ذریعے عمران خان صاحب کو درخواست بھیجی تھی کہ پارٹی ممبران کو بے تحاشہ ناحق سزاؤں کے پیش نظر مجھے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے ہٹ کر قانونی معاملات پر توجہ مرکوز کرنے دی جائے۔ خان صاحب نے میری درخواست منظور نہ کی۔ میں انکے اعتماد پر شکر گزار ہوں۔میری تمام وکالتی اور فکری زندگی ان اصولوں کے تابع رہی ہے جو میری سرشت کا حصہ ہیں: انسان کی عزت جو جمہوریت کی اساس ہے، خواتین اور اقلیتوں پر معاشرتی اور ریاستی جبر کیخلاف مزاحمت ، معاشی انصاف اور قانون و آئین کی بالادستی۔مزدوروں اور پنشنروں کے حقوق کی قانونی جنگ، NRO کیخلاف ڈاکٹر مبشر کی وکالت، جمہوری عمل میں عسکری مداخلت کیخلاف ائر مارشل اصغر خان کی وکالت سے لے کر مقدموں کی طویل فہرست ہے جن میں مجھے اپنے اصولوں کا ساتھ دینے کا موقع ملا۔پی ٹی آئی کے ابتلا کے دور میں میں نے خان صاحب کی ہدایت پر قانونی معاونت کے ساتھ ساتھ سیاسی میدان میں قدم رکھا۔ میرا مقصد آئین، قانون اور جمہوریت کی بالادستی کی جد و جہد میں حصہ ڈالنا تھا۔ مجھے فخر ہے کہ مجھے تن، من، دھن سے اس مقصد کے حصول میں حصہ ڈالنے کا موقع ملا۔خان صاحب نے حساس ترین مقدمات میرے سپرد کیے۔ ٹیریان، عدت، سائفر میں کھلی عدالت کا حصول، فوجی عدالتوں کیخلاف آئینی جنگ، مخصوص نشستوں کا مقدمہ اور دیگر میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے کامیابی ہوئی۔ جبر کو ۲۶ ویں ترمیم کے ذریعے فوجی عدالتوں اور مخصوص نشستوں کے فیصلوں کو الٹانا پڑا۔سیاسی میدان میں میں نے اپنے آپ کو عمران خان کے آئینی و جمہوری نظرئے کا امین سمجھا ہے۔ ہر فورم پر اس نظریے کے دفاع اور ترویج کیلئے اپنے وجود کو وقف کئے رکھا۔ اس پاداش میں مجھے دہشتگردی کے بیس جھوٹے مقدمات میں ملوث کر دیا گیا ہے۔ کوئی غم نہیں۔ جیل سے نہیں ڈرتا۔میں کوئی روایتی سیاست دان نہیں، نہ جاگیردار نہ مل اونر۔ تاہم میرا مختصر خاندان میرے ساتھ کھڑا ہے۔ ہم نے پارٹی کے اندر اور باہر سے ہر قسم کے رقیق حملوں کو سہا ہے۔ کوئی ملال نہیں۔ اپنی بھرپور وکالت کو پس پشت ڈال کر معاشی بے یقینی کو بخوشی قبول کیا۔آج ایک ایسا واقعہ ہوا ہے جو اب مجھ سے دو ٹوک فیصلے کا تقاضا کرتا ہے۔ میری زندگی کھلی کتاب ہے۔ میرا کوئی عمل کسی اصول سے متصادم نہیں۔ فکری و معاشی دیانت پر سمجھوتہ مجھے قبول نہیں۔ کل میں خان صاحب سے گزارش کر کے عہدے سے علیحدہ ہو جاؤں گا۔ میری وکالتی خدمات بلامعاوضہ حاضر رہیں گی۔