Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • پارلیمنٹ کیفے ٹیریا سے لال بیگ نکلنے پر اسپیکر کی کاروائی، کنٹریکٹ منسوخ

    پارلیمنٹ کیفے ٹیریا سے لال بیگ نکلنے پر اسپیکر کی کاروائی، کنٹریکٹ منسوخ

    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ کیفے ٹیریا کے کھانے سے لال بیگ نکلنے کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اس کے انتظامیہ کا کنٹریکٹ منسوخ کر دیا ہے۔ یہ اقدام اراکین اسمبلی اور اسٹاف کی صحت اور صفائی کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

    ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق، قومی اسمبلی کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ پارلیمنٹ کیفے ٹیریا کی موجودہ انتظامیہ کا کنٹریکٹ فوری طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ اسپیکر نے نہ صرف ارکان اسمبلی بلکہ اسمبلی کے تمام اسٹاف کے لیے بھی نئے کنٹریکٹر کے ساتھ نیا معاہدہ کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ صفائی اور کھانے کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔پارلیمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ کھانے سے کاکروچ یا لال بیگ نکلنے کا واقعہ تقریباً 10 دن پرانا ہے، اور اسے بہت سنجیدگی سے لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے فوری کارروائی کرتے ہوئے اعلیٰ معیار کے حامل نئے کنٹریکٹر کو ٹھیکہ دیا گیا ہے تاکہ اس قسم کی ناگوار صورتحال دوبارہ پیش نہ آئے۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک رکن اسمبلی نے پارلیمنٹ کیفے ٹیریا کے کھانے کے ارد گرد لال بیگ گھومتے ہوئے دکھائے تھے۔ اس ویڈیو نے ارکان اسمبلی میں شدید تشویش اور برہمی پیدا کر دی تھی۔ ارکان نے نہ صرف کھانے کی صفائی پر سوال اٹھائے بلکہ اسمبلی کی لابی میں صفائی کی صورتحال پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا تھا۔اس واقعے کے بعد پارلیمنٹ میں صفائی اور خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ نہ صرف اراکین اسمبلی بلکہ تمام عملے کے لیے صاف اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

  • کرک، دہشت گردی کا افسوسناک واقعہ، چار ایف سی اہلکار شہید

    کرک، دہشت گردی کا افسوسناک واقعہ، چار ایف سی اہلکار شہید

    کرک: تھانہ گرگری کی حدود میں ایک خوفناک دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے اہلکاروں کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں چار اہلکار شہید ہو گئے۔

    یہ واقعہ کرک کے علاقے امان کوٹ توے کے قریب پیش آیا، جہاں ایف سی اہلکار فیلڈ سیکیورٹی کی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔ وہ گاڑی میں سوار ہو کر اپنی مقررہ جگہ پر روانہ ہو رہے تھے کہ اچانک پہاڑ کی چوٹی پر پہلے سے گھات لگائے ہوئے مسلح افراد نے ان پر حملہ کر دیا۔ شدید فائرنگ کے نتیجے میں چار اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے۔شہید ہونے والے اہلکاروں کا تعلق لکی مروت اور ٹانک کے علاقوں سے ہے۔ ڈی پی او کرک شہباز الٰہی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ پہاڑی علاقوں میں حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے اور علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے تاکہ ملزمان کو فرار ہونے کا موقع نہ مل سکے۔

    ڈی پی او کرک نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے اور تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں تاکہ دہشت گردوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جا سکے اور علاقے میں امن و امان قائم کیا جا سکے۔

  • اتراکھنڈ ، بادل پھٹنے سے، تباہی، 4 ہلاکتیں ،9 بھارتی فوجیوں سمیت50 سے زائد لاپتہ

    اتراکھنڈ ، بادل پھٹنے سے، تباہی، 4 ہلاکتیں ،9 بھارتی فوجیوں سمیت50 سے زائد لاپتہ

    اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلع میں منگل کی دوپہر اچانک بادل پھٹنے کے باعث شدید تباہی مچ گئی۔ فوجی کیمپ، ہیلی پیڈ اور قریبی دیہات اس قدرتی آفت کی زد میں آ گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اب تک 4 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ 50 سے زائد افراد لاپتہ ہیں اور ان کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    اتراکھنڈ کی فوجی یونٹ 14 راجپوتانہ رائفلز کا کیمپ ہرشِل علاقے میں قائم تھا جو بادل پھٹنے کی زد میں آ گیا۔ فوجی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل منیش سریواستو نے بتایا کہ اچانک پانی اور ملبہ کیمپ میں داخل ہو گیا جس سے 11 فوجی لاپتہ ہو گئے تھے۔ اب تک 2 جوانوں کو ریسکیو کیا جا چکا ہے جبکہ 9 کی تلاش جاری ہے۔ کمانڈنگ آفیسر کرنل ہرش وردھن تقریباً 150 جوانوں کے ساتھ امدادی کاموں کی قیادت کر رہے ہیں۔ فوج نے 20 سے زائد شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا ہے۔ہرشِل کا اہم ہیلی پیڈ مکمل طور پر بہہ چکا ہے جس کے باعث فضائی راستے سے امدادی کام روک دیا گیا ہے۔ علاقہ میں بدستور بارش جاری ہے اور گنگوتری ہائی وے پر متعدد جگہ ملبہ اور پتھروں کے گرنے سے زمینی راستے بھی بند ہیں۔ گنگوتری-ہرشِل سڑک کا تقریباً 150 میٹر طویل حصہ تباہ ہو چکا ہے، جس سے ریسکیو مشینری اور امدادی ٹیمیں متاثر ہو رہی ہیں۔

    رودرپریاگ میں الکنندا ندی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، جس کے باعث مقدس کےدارناتھ یاترا کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ باگیشور ضلع میں گوتمی اور سرویو ندیوں میں طغیانی کی وجہ سے نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ متعدد اضلاع میں اسکول اور آنگن واڑی مراکز بند کر دیے گئے ہیں تاکہ عوام کو محفوظ رکھا جا سکے۔

    ریاست کے نو اضلاع میں ریڈ الرٹ اور باقی دیگر علاقوں میں اورنج الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ مسلسل بارش کے سبب بھاری مشینری اور امدادی سامان ابھی تک متاثرہ علاقوں تک نہیں پہنچ پایا ہے۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملبے میں دبے افراد کی شناخت کے لیے کوئی جدید ٹیکنالوجی موجود نہیں، جس سے ریسکیو آپریشن میں مزید تاخیر ہو رہی ہے۔

  • نبیل ظفر کا مہنگائی اور بجلی کے بلوں پر تشویش کا اظہار

    نبیل ظفر کا مہنگائی اور بجلی کے بلوں پر تشویش کا اظہار

    پاکستان کے معروف اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر نبیل ظفر نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور آسمان سے باتیں کرتی بجلی کے بلوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات عوام کے لیے شدید چیلنج بن چکے ہیں اور بجلی کے مہنگے بل دیکھ کر کوئی بھی گھبرا سکتا ہے۔

    نبیل ظفر نے بتایا کہ گھر میں بجلی کے استعمال کے حوالے سے وہ خود انتہائی محتاط ہو چکے ہیں اور ہر وقت گھر والوں کو غیر ضروری پنکھے اور لائٹیں بند رکھنے کی تلقین کرتے ہیں۔ اداکار نے ہنستے ہوئے کہا کہ انہیں محسوس ہوتا ہے جیسے ان کے اندر ان کے والد کی روح آ گئی ہو جو ہمیشہ بجلی کے بلوں کے حوالے سے بار بار تنبیہ کرتے تھے۔انہوں نے کہا، "مہنگائی کے اس دور میں بچت کا ہر طریقہ اپنانا ضروری ہے، اسی لیے میں نے گھر پر سولر سسٹم بھی لگوا لیا ہے تاکہ بجلی کے بل کم ہوں، مگر کراچی میں جب موسم ابر آلود ہوتا ہے تو سولر سسٹم کام نہیں کرتا، اور یہی صورتحال سب کے لیے باعث تشویش ہے۔”

    نبیل ظفر نے ایک مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ بادلوں سے دل ہی دل میں درخواست کرتے ہیں کہ یا تو بارش برسا دیں یا کراچی چھوڑ دیں تاکہ سورج نکلے اور ان کا سولر سسٹم کام کر سکے۔

    اداکار نے اپنے مرحوم والدین کی یادوں کو بھی ناظرین کے ساتھ شیئر کیا اور کہا کہ انسان اکثر اپنی زندگی میں والدین کی قدر نہیں کر پاتا، لیکن جب وہ اس دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں تو ان کی قدر اور اہمیت کا احساس ہوتا ہے۔ انہوں نے والدین کو زندگی کا قیمتی سرمایہ قرار دیا۔نبیل ظفر نے موجودہ معاشی حالات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قیمتیں اس حد تک بڑھ گئی ہیں کہ ہر چیز مہنگی محسوس ہوتی ہے اور یوں لگتا ہے کہ ہم روزانہ کی بنیاد پر زندہ رہنے کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں عوامی سطح پر 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات کی شدید مخالفت

    مقبوضہ کشمیر میں عوامی سطح پر 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات کی شدید مخالفت

    مقبوضہ جموں و کشمیر میں 5 اگست 2019 کو بھارتی حکومت کی جانب سے نافذ کیے گئے غیر آئینی اقدامات کے خلاف کشمیری عوام کی احتجاجی تحریک زور پکڑتی جا رہی ہے۔ شوپیان، سری نگر اور دیگر اہم شہروں میں عوام نے بھارتی حکومت کے اقدامات کی بھرپور مخالفت کرتے ہوئے احتجاجی ریلیاں نکالیں اور سڑکوں پر نکل کر مودی سرکار کے مقبوضہ کشمیر پر قبضے کے منصوبے کو شدید دھچکا دیا۔

    بھارتی حکومت کی طرف سے سری نگر سمیت دیگر حساس علاقوں میں سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے تاکہ 5 اگست کے دن کسی بھی قسم کی عوامی تحریک کو دبایا جا سکے، مگر کشمیری عوام کی بے مثال ہمت اور جذبے کے سامنے یہ سب اقدامات ناکام ثابت ہوئے۔ لاکھوں کشمیریوں نے اپنے گھروں سے نکل کر آزادی اور حق خود ارادیت کے لیے نعرے لگائے اور بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔

    5 اگست کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری اور حامی تنظیموں نے یوم سیاہ منایا۔ اس موقع پر خصوصی پروگرام اور مظاہرے کیے گئے جن میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے اور بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ بھارتی حکومت کے غیر آئینی اقدامات کا فوری نوٹس لے اور کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کو تسلیم کرے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ 5 اگست کے اقدامات کے خلاف کشمیری عوام کی یکجہتی اور عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی حمایت نے مودی سرکار کے مقبوضہ کشمیر پر قبضے کے منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے۔ بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیریوں کو دبانے کے تمام حربے مایوس کن ثابت ہوئے اور کشمیریوں کی تحریک آزادی کو مزید تقویت ملی ہے۔اس موقع پر سیاسی حلقوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیری عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور بھارت پر دباؤ ڈالیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرے اور علاقے میں جمہوری عمل کو بحال کرے۔

  • بھارتی حکومت ایک بار پھر جنگی جنون میں مبتلا

    بھارتی حکومت ایک بار پھر جنگی جنون میں مبتلا

    آپریشن سندور میں ناکامی کے بعد بھارتی حکومت ایک بار پھر جنگی جنون میں مبتلا دکھائی دے رہی ہے۔ "انڈین ایکسپریس” کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی فوج نے ڈرونز کو مستقل جنگی حکمتِ عملی کا حصہ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ اقدام مودی سرکار کی جانب سے جنوبی ایشیا میں طاقت کے توازن کو بگاڑنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق، بھارتی فوج بٹالین سطح پر ڈرونز کو متعارف کروا رہی ہے، جنہیں انفنٹری، توپ خانے اور بکتر بند یونٹس میں استعمال کے لیے خصوصی ٹیموں کے حوالے کیا جائے گا۔ انجینئر رجمنٹس کو بارودی سرنگوں کی شناخت کے لیے بھی ڈرون ٹیکنالوجی فراہم کی جا رہی ہے۔اس کے علاوہ، بھارتی فوج ہیلی کاپٹروں پر انحصار کم کرتے ہوئے ڈرون ایوی ایشن کو وسعت دے رہی ہے، جو ایک بڑی دفاعی تبدیلی کی علامت ہے۔ بھارت اینٹی ڈرون صلاحیتیں بھی تیزی سے حاصل کر رہا ہے، جو جدید جنگی تیاریوں کا واضح ثبوت ہے،

    تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ اقدامات نہ صرف بھارت کے جنگی عزائم کو ظاہر کرتے ہیں بلکہ پورے خطے کے امن کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہیں، مودی سرکار جدید ہتھیاروں کی خریداری کے ذریعے آپریشن سندور کی شکست کا داغ مٹانے کی کوشش کر رہی ہے، مگر اس کے نتائج نہایت تشویشناک ہو سکتے ہیں،

  • پی سی بی کا خواتین کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان

    پی سی بی کا خواتین کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے خواتین کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا۔

    پی سی بی کے مطابق 20 کھلاڑیوں کو 5کیٹیگریز میں کنٹریکٹس دیے گئے ہیں اور تمام کیٹیگریز میں پلیئرز کے معاوضوں میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے،کیٹیگری اے میں فاطمہ ثناء، منیبہ علی، سعدیہ اقبال اور سدرہ امین شامل ہیں، کیٹیگری بی میں عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ اور نشرا سندھو جب کہ کیٹیگری سی کا کنٹریکٹ رمین شمیم کو ملا ہے۔کیٹیگری ڈی میں گل فیروزہ، نجیہ علوی، ناتالیہ پرویز، عمائمہ سہیل، صدف شمس، سدرہ نواز، عروب شاہ، طوبیٰ حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔اس کے علاوہ ابھرتی کھلاڑیوں کے لیے ایمرجنگ کیٹیگری متعارف کروائی گئی ہے جس میں نوجوان کرکٹرز ایمان فاطمہ اور شوال ذوالفقار کو رکھا گیا ہے۔

  • مسلسل غیر حاضری پر پی ٹی آئی رکن شیخ وقاص اکرم کی نشست خطرے میں

    مسلسل غیر حاضری پر پی ٹی آئی رکن شیخ وقاص اکرم کی نشست خطرے میں

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کی مسلسل غیر حاضری پر سخت کارروائی کا اشارہ دیا گیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بغیر چھٹی کی درخواست دیے مسلسل غیرحاضری پر شیخ وقاص اکرم کو وارننگ دی اور ان کی رکنیت ختم کرنے کا امکان ظاہر کیا۔

    اسپیکر نے اجلاس کے دوران کہا کہ شیخ وقاص اکرم گزشتہ 40 دن سے قومی اسمبلی میں بغیر کسی چھٹی کی اجازت کے غیر حاضر ہیں، جو کہ قواعد کے خلاف ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قواعد کے مطابق اسپیکر غیرحاضری کو نوٹس میں لا کر رکن کی نشست کو خالی قرار دے سکتا ہے۔اس بیان کے بعد تحریک انصاف کے رکن ملک عامر ڈوگر نے اسپیکر کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ حکومت کی طرف سے ہر سطح پر انہیں روکا جا رہا ہے۔ انہوں نے استدعا کی کہ کوئی بھی رکن اسمبلی چھٹی پر جانے یا چھٹی کی درخواست دینے کی صورت میں اپنی نشست سے محروم نہیں ہوا۔ ملک عامر نے مزید کہا کہ شیخ وقاص اکرم نے بارہا اسپیکر کے دفتر میں چھٹی کی درخواستیں بھیجی ہیں، مگر ان کی درخواستوں پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

    اس پر اسپیکر ایاز صادق نے جواب دیا کہ پچھلی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے رکن محمد میاں سومرو کو بھی غیر حاضری کی بنیاد پر اپنی نشست سے محروم ہونا پڑا تھا، لہٰذا یہ کوئی نئی مثال نہیں ہے۔بعد ازاں مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی نوشین افتخار نے شیخ وقاص اکرم کی رکنیت ختم کرنے کی تحریک پیش کی۔ اس پر ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ رولز کے مطابق اس تحریک پر کارروائی کی جائے گی۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ہر مرتبہ چھٹی کی درخواست اسپیکر آفس کو جمع کروائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر ہی ہاؤس کے کسٹوڈین ہیں اور ان کے پاس درخواستیں موجود ہونی چاہئیں، اگر وہ کہیں تو وہ بتائیں کہ ان کی درخواستیں کہاں گم ہوگئی ہیں۔

  • ایران ، جولائی میں 96 قیدیوں کو سزائے موت، 5 افغان شہری بھی شامل

    ایران ، جولائی میں 96 قیدیوں کو سزائے موت، 5 افغان شہری بھی شامل

    انسانی حقوق کی ایک معروف تنظیم نے انکشاف کیا ہے کہ ایران میں جولائی 2025 کے دوران مختلف جیلوں میں مجموعی طور پر 96 قیدیوں کو سزائے موت دی گئی، جن میں پانچ افغان شہری بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں ان سزاؤں پر عمل درآمد کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ان سزائے موت کے فیصلوں پر عمل درآمد ملک کی مختلف جیلوں میں کیا گیا، تاہم تنظیم نے ان افغان شہریوں کی شناخت یا ان پر عائد الزامات کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔ ایرانی حکام کی جانب سے بھی ان مقدمات سے متعلق کوئی معلومات جاری نہیں کی گئیں، جس پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    واضح رہے کہ ایران میں موجود لاکھوں افغان مہاجرین گزشتہ کئی مہینوں سے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ایرانی حکومت کی پالیسیوں کے تحت غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو بڑے پیمانے پر ملک بدر کیا جا رہا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق رواں سال کے دوران اب تک ایران سے 13 لاکھ سے زائد افغان شہریوں کو افغانستان واپس بھیجا جا چکا ہے۔

    بین الاقوامی تنظیموں نے ایران میں سزائے موت کی اس بلند شرح پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ "شفاف عدالتی عمل اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کے بغیر سزائے موت کا نفاذ، انصاف کی فراہمی کے بجائے ظلم و جبر کی علامت بن جاتا ہے۔ خاص طور پر جب متاثرین غیر ملکی شہری ہوں، جیسے کہ افغان مہاجرین۔”

  • نجی ہسپتال کی ایمبولینس میں بحریہ ٹاؤن کا چھپایا گیا ریکارڈ برآمد

    نجی ہسپتال کی ایمبولینس میں بحریہ ٹاؤن کا چھپایا گیا ریکارڈ برآمد

    ایف آئی اے کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کے فنانشل ریکارڈ اور ادائیگیوں کی فائلز کی ریکوری کے لیے چھاپہ مارا گیا،

    ایف آئی اے ٹیم نے بحریہ ٹاؤن کے دفتر سے اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا جس میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مختلف منصوبوں کی فائلیں اور دیگر ریکارڈ بھی شامل ہے،بحریہ ٹاؤن میں ہونے والی اربوں کی کرپشن اور خردبرد کے ثبوت، ملک ریاض نے ایک نجی اسپتال میں چھپا رکھے تھے اور ان کی نقل و حرکت کے لئے ایمبولینس استعمال کرتے رہے.

    سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ اور کرپشن کے الزامات پر، ملک ریاض پر 460 ارب روپے جرمانہ کیا، برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے 190 ملین پاؤنڈ ضبط کئے، عمران نیازی اسے خود کرپٹ ترین شخص کہتا تھا، جب تک کہ خود اس کی رشوت سے فائدہ نہ اٹھایا۔

    دوسری جانب اسلام آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بحریہ ٹاؤن فیز 4 میں واقع ایک گھر پر بڑا ریڈ کرتے ہوئے ایک منی چینجر کے بھائی کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ ملزم کی شناخت کاکا کے نام سے ہوئی ہے۔صحافی اسرار احمد راجپور کے مطابق زرائع مطابق قیصر ملی ایک طاقتور و با اثر شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں کہ ان کے پاس بیک وقت دوبئی و سعودی عرب کے اقامے ہیں چینجر کے بھائی کو ایک ریڈ دوران گرفتار کر لیا ہے.اور وہ زیادہ تر انہی دو ممالک میں بیٹھ کر پاکستان میں موجود اپنا نیٹورک چلا رہے ہیں۔