Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • وطن عزیز کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ہے،خواجہ آصف

    وطن عزیز کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ہے،خواجہ آصف

    وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ہے،

    ایکس پر ایک پوسٹ میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ہے اور شہریت لینی کی تیاری کر رہی ہے۔ اوریہ نامی گرامی بیوروکریٹس ہیں ۔ مگر مچھ اربوں روپے کھا کے آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہیں۔ بزدار کا ایک قریب ترین بیوروکریٹ چار ارب بیٹیوں کی شادی پر صرف سلامی وصول کر چکا ھےاور آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گذار رہا ھے۔ سیاستدان تو انکا بچا کھچا کھا تے اور چولیں مارتےییں نہ پلاٹ نہ غیر ملکی شہریت کیو نکہ الیکشن لڑنا ھوتا ھے۔ پاک سر زمین کو یہ بیوروکریسی پلیت کر رہی ھیں۔

    https://x.com/KhawajaMAsif/status/1952799486637396418

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے پاکستان کے صدر بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں،ترجمان پاک فوج

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے پاکستان کے صدر بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں،ترجمان پاک فوج

    ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں۔

    برطانوی جریدے دی اکنامسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتوں کو بے بنیاد قرار دے دیا،پاکستان کی جانب سے بھارتی فوجی کارروائی پر ردعمل سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم اس بار بھارت کے مشرق سے آغاز کریں گے، آغاز بھارت کے اندر گہرائی سے حملہ کرنے سے ہو گا،ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ بھی ہر جگہ مارے جا سکتے ہیں

  • بھارت اچھا پارٹنر نہیں ،ٹرمپ کا مزید ٹیرف بڑھانے کا اعلان

    بھارت اچھا پارٹنر نہیں ،ٹرمپ کا مزید ٹیرف بڑھانے کا اعلان

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ وہ بھارت سے درآمدات پر عائد 25 فیصد ٹیرف کو "بہت زیادہ حد تک” بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں، اور یہ اقدام آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر نافذ کیا جائے گا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے روسی تیل کی خریداری ناقابل قبول ہے اور وہ اس صورت حال پر سخت ردعمل دیں گے۔

    ٹرمپ نے بھارت کی روسی تیل کی خریداری پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت "یوکرین میں جاری جنگی مشین کو ایندھن فراہم کر رہا ہے”، اور اگر بھارت نے ایسا کرنا بند نہ کیا تو وہ امریکہ کی طرف سے سخت کارروائی کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نہ صرف بڑی مقدار میں روسی تیل خرید رہا ہے بلکہ اس تیل کا ایک بڑا حصہ کھلے بازار میں بیچ کر بھاری منافع بھی کما رہا ہے، اور اس صورتحال سے بھارت کو کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اس جنگ کی وجہ سے کتنے لوگ مارے جا رہے ہیں۔

    صدر ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ اصل تنازعے کی وجہ بھارتی ٹیرفز کو قرار دیا، جنہیں انہوں نے "بہت زیادہ” بتایا۔ تاہم انہوں نے نئے ٹیرف کی شرح کے حوالے سے کوئی واضح اعداد و شمار فراہم نہیں کیے۔

    گزشتہ روز بھی صدر ٹرمپ نے بھارت کو خبردار کیا تھا کہ وہ روسی تیل کی خریداری کی بنا پر ٹیرف میں اضافے کے سخت اقدامات کریں گے۔ انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا، "میں بھارت کی طرف سے امریکہ کو ادا کیے جانے والے ٹیرفز میں نمایاں اضافہ کروں گا تاکہ بھارت اس جنگ میں اپنی شمولیت کو روک سکے۔”

  • عمر ایوب،شبلی فراز،زرتاج گل سمیت سزایافتہ اراکین نااہل قرار

    عمر ایوب،شبلی فراز،زرتاج گل سمیت سزایافتہ اراکین نااہل قرار

    دہشتگردی عدالت فیصل آباد کے فیصلوں کی روشنی میں اہم اراکین اسمبلی نااہل کر دیئے گئے

    سینیٹر سید شبلی فراز، عمر ایوب خان، رائے حیدر علی خان نااہل قراردے دیئے گئے، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایم این اے صاحبزادہ محمد حامد رضا، رائے حسن نواز، زرتاج گل بھی نااہل قرار دے دی گئی،ایم پی اے محمد انصر اقبال، جنید افضل ساہی اور رائے محمد مرتضیٰ اقبال بھی نااہل ہو گئے،تمام اراکین کو سزا ہونے پر آئین کے آرٹیکل 63(1)(h) کے تحت نااہل قرار دیا گیا،الیکشن کمیشن نے تمام اراکین کو ڈی نوٹیفائی کر دیا، نشستیں خالی قرار دے دی گئی

    واضح رہے کہ نو مئی کے مقدمات میں عدالت اراکین اسمبلی کو سزائیں دے چکی ہیں،تاہم ابھی تک کسی رکن نے گرفتاری نہیں دی

  • کسی بھی صورت میں دہشتگردوں کو پناہ یا سہولت فراہم نہ کریں،جرگے میں فیصلہ

    کسی بھی صورت میں دہشتگردوں کو پناہ یا سہولت فراہم نہ کریں،جرگے میں فیصلہ

    جنوبی وزیرستان کے علاقے شکتوئی میں سیکیورٹی فورسز اور عمائدین علاقہ کے مابین جرگہ ہوا، جس میں علاقے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

    جرگے کے دوران وِنگ کمانڈر نے مقامی افراد پر زور دیا کہ وہ اپنے علاقوں میں امن و امان کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور کسی بھی صورت میں دہشتگردوں کو پناہ یا سہولت فراہم نہ کریں۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ اگر آئندہ کسی آپریشن کے دوران دہشتگرد مقامی آبادی کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں، تو سیکیورٹی فورسز کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی ذمہ دار نہ ہوں گی۔وِنگ کمانڈر نے کہا کہ دہشتگرد عناصر نہ صرف ریاست کے لیے خطرہ ہیں بلکہ مقامی لوگوں کے امن و روزگار کے بھی دشمن ہیں۔ ان کے خاتمے کے لیے عوام اور فورسز کا باہمی تعاون ناگزیر ہے۔ مشران نے ایف سی کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا دہشتگرد کی موجودگی کی فوری اطلاع دیں گے تاکہ خطے کا امن برقرار رہے۔

  • پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے،مصطفیٰ کمال

    پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے،مصطفیٰ کمال

    وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اہم خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کی جنگ کراچی کی گلیوں میں لڑی گئی ہے ، بھارت نے کراچی کو بھی میدانِ جنگ بنا رکھا تھا، جہاں دہشت گردی اور تشدد کا سلسلہ شدت اختیار کیے ہوئے تھا۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آج الحمد للہ کراچی را کے تسلط سے آزاد ہو چکا ہے اور یہاں سے دہشت گردی اور را کے قتل و غارت گری کا خاتمہ ہو چکا ہے۔ "کراچی سے را کو ختم کیا گیا، وہاں روزانہ بیس بیس لوگ مارے جاتے تھے، لیکن تمام سیاسی جماعتوں، سول و فوجی قیادت اور قوم نے مل کر ایک مثال قائم کی اور اس جنگ کو جیتا۔”وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، اور جب بھارت میں کوئی واقعہ ہوتا ہے تو بھارتی میڈیا سب سے پہلے پاکستان کا نام لیتا ہے۔ انہوں نے کہا، "ماضی میں آٹھویں لائن میں بھارت کا ذکر ہوتا تھا، لیکن اب بھارت کا نام دہشت گردی کے حوالے سے پہلے نمبر پر آنا چاہیے کیونکہ بھارت اس میں ملوث ہے۔”

    انہوں نے مزید کہا کہ قوم کے بچوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ بھارت ہمارا دشمن ہے اور پوری قوم بھارت کے خلاف ایک سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہو چکی ہے۔ مصطفیٰ کمال نے زور دیا کہ پاک فوج اور قوم نے بھارت کے تمام سازشی خواب چکنا چور کر دیے ہیں، اور آج بھارت اپنی اندرونی مشکلات میں الجھا ہوا ہے۔

  • حکومت نے اپوزیشن کو 26 ویں ترمیم میں بہتری کے لیے مذاکرات کی دعوت دے دی

    حکومت نے اپوزیشن کو 26 ویں ترمیم میں بہتری کے لیے مذاکرات کی دعوت دے دی

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذر تارڑ نے اپوزیشن جماعتوں کو 26 ویں آئینی ترمیم میں بہتری کے لیے مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔ وزیر قانون نے کہا ہے کہ حکومت بات چیت کے لیے ہر وقت تیار ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ اپوزیشن بھی مل کر اس ترمیم کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

    وزیر قانون نے کہا، "آئیں ہمارے ساتھ بیٹھیں اور بتائیں کہ اس ترمیم کو کیسے بہتر بنایا جا سکتا ہے؟ ہم کل بھی تیار تھے، آج بھی تیار ہیں۔ ماحول گرم کرنے اور کاغذ پھاڑنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، مسئلہ بات کرنے سے ہی حل ہوگا۔”انہوں نے مزید کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم نے عدالتوں سے پارلیمنٹ کی بے توقیری کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور پوری دنیا میں ججوں کے تقرر کا یہی طریقہ رائج ہے۔ 26 ویں ترمیم کے بعد زیرالتوا کیسز کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔

    قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن کے سینئر رہنما محمود اچکزئی نے اسپیکر قومی اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک رکن کی آئین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی کی تھی، جس پر اسپیکر ایوان کے کسٹوڈین کی حیثیت کھو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "آپ کے ممبران کو یہاں سے زبردستی نکالا گیا، آپ کو اسٹینڈ لینا چاہیے تھا کہ ممبران کے ساتھ یہ سلوک کیوں ہوا؟ اگر آپ واقعی کسٹوڈین رہنا چاہتے ہیں تو اس معاملے پر بحث کرائیں۔”محمود اچکزئی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سب سیاسی جماعتیں مل کر بیٹھیں اور ایک نئی سیاست کا آغاز کریں جس میں فیصلے اسی ایوان سے کیے جائیں، اور انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو ملک کا سب سے مقبول لیڈر قرار دیا۔

    اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پونے چار سال کے پروڈکشن آرڈر کا ریکارڈ نکال لیں، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔

    وزیر قانون اعظم نذر تارڑ نے محمود اچکزئی کی تنقید پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ "وہ بڑے ہیں اور میری تربیت نہیں کہ ان کی باتوں کا جواب دوں۔” انہوں نے بتایا کہ 2 مئی کی شام حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان پورے ملک میں اکٹھے انتخابات کے حوالے سے اتفاق ہوا تھا، لیکن بعد میں عمران خان کی جانب سے حوصلہ افزا خبر نہ آنے کی اطلاع ملی۔

    وزیر قانون نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم نے پارلیمنٹ کو مزید مضبوط کیا ہے اور بارز کی حیثیت کو تسلیم کیا گیا ہے۔ اس ترمیم نے عدلیہ کے کردار کو واضح کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے تقدس کو برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے۔

  • غیر قانونی آن لائن مواد سے خبردار رہیں، پی ٹی اے کا انتباہ جاری

    غیر قانونی آن لائن مواد سے خبردار رہیں، پی ٹی اے کا انتباہ جاری

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اظہارِ رائے کی آزادی ہر فرد کا بنیادی حق ہے، لیکن آزادی کے نام پر غیر قانونی مواد کی تشہیر یا اس قسم کی سرگرمیاں ہرگز قابل قبول نہیں۔ پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ آن لائن اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایسی سرگرمیوں پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    پی ٹی اے کے مطابق، مذاہب، رسالتِ محمدیؐ یا مقدس شخصیات کی توہین ایک قابل گرفت جرم ہے، جس کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ علاوہ ازیں، کسی فرد یا ادارے کے خلاف اشتعال انگیز مواد کی اشاعت بھی قانوناً جرم شمار کی جاتی ہے۔دفاع اور دیگر قومی اداروں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر اور جھوٹے پروپیگنڈے کو بھی قابل گرفت قرار دیتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ اس طرح کے مواد کی تشہیر ملک کی سلامتی اور عوامی مفاد کے خلاف ہے اور اس کی سختی سے روک تھام کی جائے گی۔

    پی ٹی اے نے مزید بتایا کہ فحش، غیر اخلاقی مواد اور جعلی خبروں کی تشہیر مکمل طور پر غیر قانونی ہے اور پاکستان کے الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) 2016 کے تحت یہ تمام سرگرمیاں قابلِ گرفت جرم ہیں۔وام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ملک میں امن و امان قائم رکھنے اور عوامی مفاد کے تحفظ کے لیے ایسے غیر قانونی مواد کی فوری اطلاع دیں۔ پی ٹی اے نے اپنی CMS موبائل ایپ کے ذریعے آن لائن مواد کی رپورٹنگ کا سہولت فراہم کی ہے تاکہ صارفین آسانی سے مشتبہ مواد کی رپورٹ کر سکیں۔پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ خبردار رہیں، محفوظ رہیں، اور غیر قانونی مواد کی نشاندہی کر کے ملک کی ترقی اور سماجی ہم آہنگی میں اپنا کردار ادا کریں۔

  • ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کیلئے تاریخ مقرر

    ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کیلئے تاریخ مقرر

    ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کیلئے تاریخ مقرر،قومی احتساب بیورو نے ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کیلئے تاریخ مقرر کردی،

    قومی احتساب بیورو کے مطابق ;’’ملک ریاض پراپرٹیزکی نیب نیلامی 7 اگست 2025ء نیب راولپنڈی آفس، جی سکس ون اسلام آباد میں ہوگی‘‘جن جائیدادوں کی نیلامی کی جا رہی ہے ان میں;’’بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ آفس Il پلاٹ نمبر 7-D پارک روڈ، بحریہ ٹاؤن، فیز II، راولپنڈی شامل‘‘نیلامی میں پلاٹ نمبر 7-E، پارک روڈ، بحریہ ٹاؤن، فیز II، راولپنڈی پر بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ آفس بھی شامل،روبیش مارکی اینڈ لان، بحریہ گارڈن سٹی، نزد۔ بحریہ گارڈن سٹی گالف کورس، بحریہ ٹاؤن، اسلام آباد بھی نیلام ہونگی، پلاٹ نمبر 984-براڈ-اے بحریہ ٹاؤن، فیز-1V، راولپنڈی پر ایرینا سینما کو بھی نیلام کیا جائیگا،بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل اکیڈمی (اسکول بلڈنگ)، اسٹریٹ جیسمین اور سلور اوکس روڈ صفر ولاز I، بحریہ ٹاؤن، راولپنڈی بھی نیلام ہونگی،پلاٹ نمبر 27 پر سفاری کلب، فیز سفاری ولاز، بحریہ ٹاؤن، راولپنڈی کو بھی نیلام کیا جائیگا،

  • جناح اسپتال لاہور سے ایک کروڑ سے زائد کا قیمتی سامان غائب

    جناح اسپتال لاہور سے ایک کروڑ سے زائد کا قیمتی سامان غائب

    لاہور: جناح اسپتال لاہور سے قیمتی طبی سامان کی غائب ہونے کی خبر نے ہسپتال انتظامیہ اور محکمہ صحت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اسپتال سے ایک کروڑ 21 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے آپریشن تھیٹر ٹیبلز، بیڈز، اے سی، وہیل چیئرز اور فرنیچر سمیت دیگر قیمتی اشیاء غائب ہو گئی ہیں، جس پر محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے فوری طور پر سخت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

    محکمہ صحت نے ڈاکٹر شبیر حسین کو اس سنگین معاملے میں شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے تحریری وضاحت طلب کر لی ہے۔ شوکاز میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اسپتال سے طبی سامان جان بوجھ کر غائب کیا گیا ہے اور اس حوالے سے 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں ڈاکٹر شبیر حسین پر بدعنوانی کے ٹھوس شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔

    تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق، غائب ہونے والا سامان انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جس میں نہ صرف آپریشن تھیٹر کے ٹیبلز اور بیڈز شامل ہیں بلکہ ایئر کنڈیشنگ یونٹس، وہیل چیئرز اور مختلف اقسام کا فرنیچر بھی شامل ہے۔ اس سارے سامان کی کل مالیت ایک کروڑ 21 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔

    شوکاز میں محکمہ صحت نے سخت خبردار کیا ہے کہ مقررہ مدت میں وضاحت نہ دینے کی صورت میں سخت قانونی اور انتظامی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ محکمہ صحت نے یقین دلایا ہے کہ اس قسم کی بدانتظامی اور بدعنوانی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ دار افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔