Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • پونچھ : قابض بھارتی فورسز نے مزید دو کشمیری نوجوان شہید کر دیے

    پونچھ : قابض بھارتی فورسز نے مزید دو کشمیری نوجوان شہید کر دیے

    بھارت کے غیرقانونی زیرِقبضہ جموں کشمیر کے ضلع پونچھ میں قابض بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فورسز اہلکاروں نے نوجوانوں کو ضلع پونچھ کے کسیلیان میں محاصر ے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا ۔ بھارتی فورسز نے ضلع کے دیگر علاقوں میں بھی تلاشی آپریشن شروع کر رکھا ہے۔آخری اطلاعات تک آپریشن جاری تھا۔یاد رہے کہ بھارتی فوجیوں نے پیر کے روز سرینگر کے علاقے داچھی گام میں تین نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا۔

    غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرِقبضہ جموں کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے ضلع کٹھوعہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج اور پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں نے ضلع کے علاقے راجباغ کا محاصرہ کرکے تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔فورسز اہلکاروں نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا اور لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگائی ۔دریں اثناء بھارتی فورسز نے ضلع راجوری کے مختلف علاقوں میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کی ہیں۔ آخری اطلاعات آنے تک ان علاقوں میں فوجی آپریشن جاری تھے۔

  • جن کی پوجا لیموں اور مرچ لگا کر کی گئی تھی وہ کتنے طیارے اڑے،لوک سبھا میں طنز

    جن کی پوجا لیموں اور مرچ لگا کر کی گئی تھی وہ کتنے طیارے اڑے،لوک سبھا میں طنز

    آپریشن سندور میں مودی سرکار کے عسکری غرور کی شکست پر لوک سبھا میں سوالات کئے گئے ہیں

    گودی میڈیا پر آپریشن سندور کی کامیابی کا شور مچانے والی مودی سرکار لوک سبھا میں مکمل خاموش ہے،آپریشن سندور کی تفصیلات نہ ملنے پر بھارتی لوک سبھا اراکین نے مودی سرکار کا پیچھا نہ چھوڑا،ایم پی اکھلیش یادو نےطنزیہ سوال کیا کہ جن کی پوجا لیموں اور مرچ لگا کر کی گئی تھی وہ کتنے طیارے اڑے ، بس یہ پوچھنا چاہتے ہیں جو ہمارے بہترین طیارے تھے آپریشن سندور میں کتنے اڑے

    آپریشن سندور کے دوران نقصانات پر پردہ پوشی نے نااہل مودی سرکار کو کہیں کا نہ چھوڑا ،آپریشن سندور میں پاکستان نے بہترین حکمت عملی سے 6بھارتی طیارے زمین بوس کیے ،بھارتی لوک سبھا میں آپریشن سندور کے نقصانات پر سوالات پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا اعتراف ہے

    ہر محاذ پر ناکامی، ہر فورم پر خاموشی، مودی سرکار کا جھوٹا دیش بھگتی بیانیہ بے نقاب
    مودی سرکار کی جنگی اور سفارتی ناکامیوں اور پارلیمنٹ میں حقیقت چھپانے کی ناکام کوششوں نے عوامی اعتماد کو شدید دھچکا پہنچایا،آپریشن سندور ہو یا مہادیو، ہر محاذ پر مودی سرکار کی ناکامی بے نقاب ہو چکی ہے ،پارلیمانی اجلاس بھی حقیقت چھپانے میں ناکام رہے،پارلیمنٹ میں اپنے ہلاک ہونے والوں کو فراموش کر کے مودی سرکارنے نام نہاد دیش بھگتی کی حقیقت بے نقاب کر دی،شبھم دویدی کی اہلیہ ایشانیا دویدی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم مودی نے پارلیمنٹ میں "طویل تقریر کی، مگر ان 26ہلاک ہونے والوں کا ذکر تک نہ کیا جنہوں نے وطن پر قربانی دی”،سب سے زیادہ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ وزیراعظم نے ہلاک ہونے والوں کو بھلا دیا، راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی کا شکریہ جنہوں نے ان کو پارلیمنٹ میں یاد رکھا، جنگ بندی روکنے کا فیصلہ صرف بھارت کو کرنا چاہیے تھا، کسی تیسرے فریق کو نہیں،

    ایشانیا دویدی کا شکوہ بھارت کی ان ہزاروں ماؤں، بیویوں اور بیٹیوں کی آواز ہے جنہیں مودی سرکار نے نظرانداز کیا،جان بحق کے ورثا نے مودی سرکار کی خاموشی پر سوال اٹھا کر جھوٹے جنگی بیانیے کی اصلیت سامنے رکھ دی،پہلگام فالس فلیگ کے ثبوت پیش کرنے کے بجائے مودی سرکار مسلسل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے، جو خود ایک بڑا سوالیہ نشان بن چکا ہے،آپریشن سندور کی شکست کے بعد مودی سرکار نے عوامی اعتماد بحال کرنے کے بجائے خاموشی اور سیاسی بچاؤ کا راستہ اختیار کیا

  • مودی سرکار کا  پرلے میزائل کا تجربہ: آپریشن سندور کی شکست چھپانے کی سیاسی چال

    مودی سرکار کا پرلے میزائل کا تجربہ: آپریشن سندور کی شکست چھپانے کی سیاسی چال

    آپریشن سندور کی شکست چھپانے کے لیے مودی کا جھوٹا کھیل بے نقاب، میزائل نمائش سے سیاسی بحران سنبھالنے کی کوشش کی جا رہی ہے.

    مودی سرکار کی جنگی جنونیت خطے کو تباہی کے دہانے پر لے آئی، "نیا بھارت” امن نہیں بارود کاراگ الاپنے میں مصروف ہے،بھارت نے 28 اور 29 جولائی کو مسلسل دو روز پرلے میزائل کے تجربات کیے،میزائل کے تجربے اڈیشہ کے ساحل ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے پر کیے گئے ،مودی سرکار کے پریلے میزائل کے پے در پے تجربات خطے میں کشیدگی بڑھانے، ہتھیاروں کی دوڑ اور تباہ کن جنگ کی راہ ہموار کرنے کی سازش ہیں،بھارت کی دھمکیوں اور جنگی جنونیت کا منہ توڑ جواب پاکستان کا جدید نصر (ہتف-9) میزائل ہے،نصر میزائل بھارت کی ہر قسم کی عسکری سازشوں کو ناکام بنانے کی قوت رکھتا ہے،پاکستانی نصر میزائل تیز رفتار، موبائل، اور جوہری وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے،نصر میزائل کی موبائل اور تیز رفتار خصوصیات اسے دشمن کی پہلی ضرب کے خلاف مؤثر بناتی ہیں

    مودی سرکار آپریشن سندور کی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لیے فوج کو سیکیورٹی کے بجائے سیاسی فائدے کے لیے استعمال کر رہی ہے.ہندوتوا حکومت اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے فوجی نمائش پر انحصار کرنے پر مجبور ہے،یہ حکمت عملی نہیں بلکہ مودی سرکار کی ایک خطرناک مہم جوئی ہے، مودی سرکار داخلی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے جنوبی ایشیا میں اسلحے کی دوڑ کو ہوا دے رہی ہے

  • بھارت عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار ،بھارتی بیانیہ مسترد

    بھارت عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار ،بھارتی بیانیہ مسترد

    بھارت عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار ،بھارتی بیانیےکو دنیا نے مسترد کر دیا

    مودی سرکار کو آپریشن بنیان مَّرْصُوْص میں شکست کے بعد سفارتی سطح پر بھی منہ کی کھانی پڑی، راہول گاندھی نےلوک سبھا میں مودی سرکار کی ذلت آمیز ناکامیوں کا پردہ چاک کر دیا،راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ اگر دم ہے تو وزیراعظم مودی کہیں کہ ٹرمپ جھوٹ بول رہا ہے .بھارتی وزیر خارجہ جے شنکرنے تقریر کے دوران نیو نارمل کا لفظ استعمال کیا، بھارتی وزیر خارجہ نے تقریر میں کہا کہ تمام ممالک نےدہشت گردی کی مذمت کی، جے شنکرنے یہ نہیں بتایا کہ پہلگام کے بعد ایک بھی ملک نے پاکستان کا نام نہیں لیا ،دنیا بھارت کو اب پاکستان کے برابر سمجھ رہی ہے ،

    مودی سرکار کے بیانیے کیخلاف امریکی صدر ٹرمپ کئی مرتبہ جنگ بندی میں کردار کا حوالہ دے چکے ،دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے مؤثر اور حقیقت پسندانہ مؤقف کو عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی ملی، مودی سرکار کے مبہم، کمزور اور سیاسی مؤقف کو دنیا نے بے رحمی سے مسترد کر دیا .مودی سرکار کا جھوٹ اب پوری طرح کھل کر سامنے آگیا

  • مشعال یوسفزئی کو خواتین کی مخصوص نشست پر سینیٹ کا ٹکٹ جاری

    مشعال یوسفزئی کو خواتین کی مخصوص نشست پر سینیٹ کا ٹکٹ جاری

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبر پختونخوا سے خواتین کی مخصوص نشست پر ہونے والے سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے مشعال یوسفزئی کو اپنا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔

    پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر کے اس کا اعلان کیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق، مشعال یوسفزئی کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر سینیٹ ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، جس کے بعد دیگر امیدواروں کو انتخابی دوڑ سے دستبردار ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔پی ٹی آئی کے اعلامیے میں دیگر خواتین امیدواروں کو 30 جولائی تک دستبردار ہونے کی واضح ہدایت دی گئی ہے، جن میں ساجدہ بیگم،مومنہ باسط،سمیرا شمس،صائمہ خالد شامل ہیں،یہ فیصلہ پارٹی کے اندر اتفاق رائے پیدا کرنے اور سینیٹ ضمنی انتخاب میں مضبوط امیدوار کے ذریعے کامیابی حاصل کرنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

    خیبر پختونخوا میں خواتین کی مخصوص نشست پر سینیٹ کا یہ ضمنی انتخاب 31 جولائی 2025 کو منعقد ہو گا۔ مشعال یوسفزئی ایک فعال سیاسی کارکنہ ہیں اور پی ٹی آئی کے ساتھ طویل عرصے سے وابستہ ہیں۔ مشعال یوسفزئی بشریٰ بی بی کے انتہائی قریب ہیں، مشعال یوسفزئی کو سینیٹ ٹکٹ کے حوالہ سے پی ٹی آئی میں اختلافات بھی رہے ہیں

  • بٹگرام میں کارروائی، گدھے کا گوشت برآمد

    بٹگرام میں کارروائی، گدھے کا گوشت برآمد

    اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی میں گدھے کے گوشت کے کاروبار کی انکشاف کے بعد خیبرپختونخوا کے ضلع بٹگرام میں بھی ایک کارروائی کے دوران تازہ ذبح کیا ہوا گدھا برآمد کر لیا گیا ہے۔

    یہ کارروائی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام اختر رسول کی قیادت میں کوزہ بانڈہ کے مقام پر ایک خفیہ اطلاع پر عمل میں آئی۔ڈپٹی کمشنر بٹگرام کے آفیشل فیس بک پیج پر جاری بیان کے مطابق، مقامی انتظامیہ نے دو افراد کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا ہے جبکہ گدھے کا گوشت فوری طور پر تلف کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اختر رسول نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی صحت اور زندگی سے کھیلنا ناقابل برداشت جرم ہے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی یا مضر صحت اشیائے خوردونوش کی فروخت کی اطلاع رکھتے ہوں تو فوری انتظامیہ یا پولیس کو آگاہ کریں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی میں پولیس اور فوڈ اتھارٹی کی مشترکہ کارروائی میں ایک خفیہ سلاٹر ہاؤس سے گدھوں کا کئی من گوشت اور زندہ گدھے برآمد ہوئے تھے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق اس سلاٹر ہاؤس میں گدھوں کو ذبح کر کے ان کا گوشت اور کھالیں بیرونِ ملک اسمگل کی جا رہی تھیں۔

  • 9مئی کیس،الیکشن کمیشن نے  رکن قومی اسمبلی عبدالطیف چترالی کو نااہل قرار دے دیا

    9مئی کیس،الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی عبدالطیف چترالی کو نااہل قرار دے دیا

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے ون چترال سے منتخب رکن قومی اسمبلی عبدالطیف چترالی کو نااہل قرار دے دیا ہے۔

    یہ فیصلہ 9 مئی کے دہشت گردی کے واقعات میں سزا یافتہ ہونے کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے عبدالطیف چترالی کی نااہلی کا نوٹیفکیشن آرٹیکل 63(1)(ھ) کے تحت جاری کیا ہے، جس کے مطابق سزا یافتہ افراد پارلیمنٹ کا رکن بننے کے اہل نہیں ہوتے۔الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے آج ہی فیصلہ محفوظ کیا تھا اور بعد ازاں نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

    اس سے پہلے انسداد دہشت گردی عدالت کی طرف سے سزا سنائے جانے کے بعد الیکشن کمیشن نے دیگر اہم سیاسی شخصیات کو بھی نااہل قرار دیا ہے جن میں سینیٹر اعجاز چوہدری، ایم این اے محمد احمد چٹھہ اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر شامل ہیں۔

  • لیبیا ، تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 18 ہلاک اور 50 لاپتا

    لیبیا ، تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 18 ہلاک اور 50 لاپتا

    لیبیا کے مشرقی ساحلی علاقے طبرق کے قریب ایک کشتی حادثہ پیش آیا جس میں 18 تارکین وطن ہلاک اور 50 لاپتا ہوگئے جبکہ 10 افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ طبرق کے ساحلی علاقے میں پیش آیا، جو مصر کی سرحد کے قریب واقع ہے۔

    بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرین ے اس حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کشتی میں سوار تارکین وطن یورپ پہنچنے کی کوشش میں تھے جب کشتی اچانک سمندر میں ڈوب گئی۔ ادارے نے بتایا کہ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، لیبیا مہاجرین کے لیے ایک خطرناک مگر اہم راستہ بن چکا ہے جہاں ہزاروں افراد اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر غیر قانونی طریقے سے یورپ پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق لیبیا کی سمندری حدود میں اس قسم کے حادثات کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ تارکین وطن کو غیر محفوظ کشتیوں پر سوار کیا جاتا ہے۔

    یاد رہے کہ لیبیا میں اس سے پہلے بھی کئی بڑے کشتی حادثات ہو چکے ہیں۔ گزشتہ ماہ دو کشتی حادثات میں تقریباً 60 تارکین وطن ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ واقعات مہاجرین کے لیے اس خطے کی صورت حال کی سنگینی کو ظاہر کرتے ہیں جہاں انسانی جانوں کو رسک پر ڈال کر غیر قانونی سفر کی کوششیں معمول بن چکی ہیں۔

  • شہریوں کو ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم  ہیں،شرجیل میمن

    شہریوں کو ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں،شرجیل میمن

    وفاق سے سندھ حکومت کو منتقلی کے بعد گرین لائن بی آر ٹی کی رائیڈرشپ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے

    گزشتہ چھ ماہ کے دوران گرین لائن بی آر ٹی کی یومیہ رائیڈرشپ 52 ہزار سے بڑھ کر 72 ہزار تک پہنچ گئی،سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی 15ویں بورڈ اجلاس ہوا.گرین لائن بی آر ٹی کی رائیڈرشپ کو روزانہ ڈیڑھ لاکھ مسافروں تک پہنچانے کے لیے جامع اقدامات کا فیصلہ کر لیا گیا،اجلاس میں میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کمال دایو اور دیگر حکام شریک ہوئے،اجلاس میں ایم ڈی ایس ایم ٹی اے نے ادارے کی کارکردگی، شہری ٹرانسپورٹ کے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی ،ایس ایم ٹی اے بورڈ کی جانب سے 2025-26 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے پورٹ فولیو کی توثیق، فی الفور تکمیل کے احکامات دیئے گئے،گرین اور اورنج لائن بس منصوبوں کے پراپرٹی مینجمنٹ کے لیے نان فیئر ریونیو فرم کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دی گئی

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ وفاق سے گرین لائن کی حوالگی کے بعد سندھ حکومت نے اس نظام کو بہتر انداز میں چلانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے، جس کا نتیجہ رائیڈرشپ میں مسلسل اضافے کی صورت میں سامنے آیا، گرین لائن اور اورنج لائن کو آپس میں منسلک کرنے سے عوام کو سہولت میسر آئی ہے اور روزمرہ کے سفر میں بہتری آئی ہے، ہم نان فیئر ریونیو ماڈلز کو بروئے کار لا کر ان منصوبوں کو مالی طور پر خود کفیل بنانے کی کوشش کر رہے ہیں،سندھ حکومت شہریوں کو جدید، معیاری اور ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، سندھ حکومت شہری ٹرانسپورٹ کے شعبے میں انقلابی تبدیلی کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کر رہی ہے،

  • مرکزی مسلم لیگ کا "متحد قوم،فاتح پاکستان”کے عنوان سے ہفتہ آزادی منانے کا اعلان

    مرکزی مسلم لیگ کا "متحد قوم،فاتح پاکستان”کے عنوان سے ہفتہ آزادی منانے کا اعلان

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر "متحد قوم،فاتح پاکستان” کے عنوان سے ہفتہ آزادی منانے کا اعلان کر دیا، ہفتہ آزادی کے سلسلہ میں ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی،صوبائی،ضلعی رہنما تقریبات سے خطاب کریں گے، اس ضمن میں مرکزی مسلم لیگ کے ضلعی و تحصیل سطح تک اراکین کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم کے مطابق مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام یوم آزادی کےموقع پر ہفتہ آزادی 7 اگست سے 14 اگست تک منایا جائے گا ،ہفتہ آزادی کے دوران ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تقریبات ہوں گی،7 اگست سے مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام یوم آزادی کے حوالہ سے پینا فلیکسز لگائے جائیں گے، قوم کو متحد کرنے اور جذبہ آزادی بیداری کرنے کے لئے گاڑیوں پر ترانے چلائے جائیں گے،چوکوں ،چوراہوں، اہم مقامات پر آزادی کیمپ لگائے جائیں گے، اسی طرح فلوٹ بھی بڑے و چھوٹے شہروں میں چلائے جائیں گے،مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام آزادی فیسیٹول کا انعقاد بھی کیا جائے گاجس میں خواتین، بچوں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوں گے، یونین کونسل کی سطح پر یوم آزادی کی مناسبت سے ریلیاں نکالی جائیں گی جن میں دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کو بھی دعوت دی جائے گی،مختلف شہروں میں پرچم کشائی کی تقریبات کے علاوہ یوتھ لیگ کے زیر اہتمام آزادی بائیک ریلیاں بھی ہوں گی،مرکزی مسلم لیگ کے شعبہ جات کسان ونگ،تعلیم، اساتذہ،ملی لیبر،ملی رکشہ یونین، خدمت خلق،خواتین سمیت دیگر کے زیر اہتمام بھی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا،ہفتہ آزادی کے آخری روز 14 اگست کو ملک بھر میں مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ضلعی سطح پر تقریبات ہوں گی جن سے صدر مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو سمیت مرکزی ،صوبائی،ضلعی قیادت خطاب کرے گی.