Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • سپریم کورٹ، عمران خان کی 9 مئی مقدمات سے متعلق اپیلوں پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

    سپریم کورٹ، عمران خان کی 9 مئی مقدمات سے متعلق اپیلوں پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

    اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات میں ضمانت کی اپیلوں پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔

    چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کے لیے آج عدالت میں حاضری دی۔ سماعت کے آغاز پر عمران خان کی جانب سے معروف وکیل سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے۔سلمان اکرم راجہ نے عدالت سے درخواست کی کہ انہیں مزید تیاری کے لیے مہلت دی جائے اور سماعت ملتوی کی جائے۔ وکیل کی استدعا پر عدالت نے کارروائی روک دی اور سماعت 12 اگست 2025 تک ملتوی کرنے کا فیصلہ سنایا۔

    واضح رہے کہ 9 مئی 2023 کے پُرتشدد واقعات کے بعد عمران خان کے خلاف مختلف مقدمات درج کیے گئے تھے، جن میں دہشت گردی، اشتعال انگیزی اور ریاستی اداروں پر حملے جیسے سنگین الزامات شامل ہیں۔ ان مقدمات میں عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں ضمانت کی اپیلیں دائر کی گئی تھیں۔عدالت نے اب ان اپیلوں کی سماعت 12 اگست 2025 کو مقرر کر دی ہے، جس میں امکان ہے کہ وکلا فریقین اپنے دلائل مکمل کریں گے اور عدالت ممکنہ طور پر کوئی فیصلہ سنائے گی۔

  • نوجوانوں کو مثبت بیانیے کے ساتھ میڈیا میدان میں آگے لانا ہوگا: خالد مسعود سندھو

    نوجوانوں کو مثبت بیانیے کے ساتھ میڈیا میدان میں آگے لانا ہوگا: خالد مسعود سندھو

    مرکزی مسلم لیگ ہاؤس میں 7 روزہ اسمارٹ پروڈکشن ورکشاپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں اور میڈیا ورکرز نے بھرپور شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو جدید میڈیا تقاضوں کے مطابق نکھارنا اور انہیں پیشہ ورانہ انداز میں عوامی رائے تک رسائی کے قابل بنانا تھا۔ورکشاپ کے دوران میڈیا مینجمنٹ، پریس ریلیز رائٹنگ، جدید صحافتی اصول و ضوابط، اور سوشل میڈیا کے مؤثر استعمال پر خصوصی لیکچرز دیے گئے۔ شرکاء کو موجودہ میڈیا ماحول میں مؤثر اور مثبت پیغام رسانی کی تکنیکوں سے روشناس کرایا گیا۔ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں، جبکہ ٹرینرز کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔

    مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے اپنے خطاب میں کہاکہ صحافت کو سچائی، دیانتداری اور قومی ذمہ داری کے اصولوں پر استوار کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ریٹنگ اور وائرل مواد کے جنون میں پھیلائی جانے والی غیر مصدقہ معلومات معاشرے میں انتشار اور بے یقینی کو جنم دیتی ہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ نوجوان مثبت سوچ اور ذمہ دارانہ بیانیے کے ذریعے میڈیا کا مؤثر استعمال سیکھیں۔ مرکزی مسلم لیگ کا میڈیا وژن اصلاحی، تعمیری اور قومی مفادات سے ہم آہنگ ہے۔مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم کاکہناتھاکہ نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، اور اخلاق کے زیور سے آراستہ کرنا ہماری ترجیح ہے تاکہ وہ باشعور، باکردار اور مؤثر شہری بن سکیں۔ملک و قوم کے خلاف پھیلائی جانے والی منفی مہمات کا جواب مثبت اور مدلل انداز میں دینے کے لیے میڈیا ورکرز کی تربیت ناگزیر ہے۔ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہامیڈیا کی برق رفتاری سے ہم آہنگ ہونے کے لیے ہمیں روایتی طریقے چھوڑ کر جدید ڈیجیٹل ذرائع اپنانے ہوں گے۔ یہی آج کی صحافت کا تقاضا ہے۔

    مرکزی ترجمان تابش قیوم نے اختتامی گفتگو میں کہامرکزی مسلم لیگ ڈیجیٹل میدان میں نوجوانوں کی صلاحیتیں نکھار کر انہیں روزگار کے مؤثر مواقع فراہم کر رہی ہے۔ ‘صلاحیت بڑھاؤ، اپناؤ، کماؤ’ جیسے پروگرام ہماری جدوجہد کی عملی مثال ہیں۔مرکزی مسلم لیگ آئندہ بھی نوجوانوں کی تربیت، میڈیا کے فروغ اور قومی بیانیے کی ترویج کے لیے ایسے عملی اقدامات کرتی رہے گی۔سندھ کے ترجمان طٰہ منیب کا کہنا تھا کہ اسمارٹ پروڈکشن ورکشاپ کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو میڈیا میں مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بنانا ہے، تاکہ وہ جماعت کے پیغام کو پیشہ ورانہ انداز میں عوام تک پہنچا سکیں۔

  • آپریشن مہادیو کے نام پر مقبوضہ کشمیر میں فیک انکاؤنٹرز شروع

    آپریشن مہادیو کے نام پر مقبوضہ کشمیر میں فیک انکاؤنٹرز شروع

    آپریشن سندور” کی ناکامی ، بھارت نے آپریشن مہادیو کے نام پر فیک انکاؤنٹرز شروع کردیئے

    بھارت نے "آپریشن سندور” کی ناکامی پر پردہ ڈالنے کیلئے نیا فوجی منصوبہ "آپریشن مہادیو” شروع کر دیا ، سکیورٹی ذرائع کے مطابق "آپریشن مہادیو” کے نام پر غیر قانونی ، جبراً حراست میں رکھے معصوم پاکستانیوں کو فیک انکاؤنٹرز میں استعمال کرنے کا مذموم منصوبہ بے نقاب ہو گیا،”آپریشن مہادیو” کا مقصد نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی تحریکِ آزادی کو کچلنا ہے بلکہ اندرون ملک سیاسی ساکھ بحال کرنا ہے، بھارت یہ کوشش کر رہا ہے کہ اسے ایک کامیاب فوجی مہم کے طور پر پیش کیا جائے، تاکہ "آپریشن سندور” کی خفت مٹائی جا سکے،پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے فوری بعد بھی بھارتی فوج کی جانب سے فیک انکاؤنٹرز کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا ،اس سے پہلے بھی 24 اپریل کو آزاد جموں کشمیر کے دو شہریوں محمد فاروق اور محمد دین کو غلطی سے بارڈر کراس کر جانے پر بھارتی فوج نے بہیمانہ طریقے سے انکاؤنٹر میں مار دیا تھا،منصوبے کے تحت مختلف جیلوں میں قید افراد کو مارنے کے بعد پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا، 29 اور 30 اپریل کو ڈی جی آئی ایس پی آر اپنی پریس کانفرنسز میں پہلے ہی 723 پاکستانی افراد جو مختلف بھارتی جیلوں میں غیر قانونی طور پر بند ہیں، کی تفصیلات بتا چکے ہیں، اسکے علاوہ 56 ایسے پاکستانی افراد بھی ہیں جو بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے غیر قانونی اور جبراً اپنی حراست میں رکھے ہیں،ان 56 افراد کی تفصیلات بھی ڈی جی آئی ایس پی آر اپنی 29 اور 30 اپریل کو بتا چکے ہیں، حسب روایت فیک انکاؤنٹر زکے فوری بعد بھارتی میڈیا کو پہلے ہی سے ان افراد کی لاشیں اور پلانٹڈ ہتھیار وغیرہ کی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کی جا رہی ہیں ،

    مصدقہ اطلاعات کے مطابق;’’ غیر قانونی طور پر حراست میں رکھے گئے افراد کو زندہ دہشت گرد ظاہر کر کے میڈیا کے سامنے پاکستان مخالف بیانات اور اعتراف جرم کے بیان بھی دلوائے جا سکتے ہیں‘‘ان بھارتی حراست میں رکھے گئے افراد کو کسی بھی وقت پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی اور جارحیت کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں فیک انکاؤنٹر اسپیشلسٹ کے طور پر بد نام زمانہ ہے، آپریشن مہادیو بھارتی فوج کی جانب سے فیک انکاؤنٹرز کا تسلسل ہے، پہلگام فالس فلیگ اور آپریشن سندور کی ناکامی میں ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارت مکمل طور بوکھلا چکا ہے،

  • طارق فضل چودھری کو کہا ہے کہ وہ معافی مانگیں یا عدالت میں سامنا کریں،مفتاح اسماعیل

    طارق فضل چودھری کو کہا ہے کہ وہ معافی مانگیں یا عدالت میں سامنا کریں،مفتاح اسماعیل

    سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ایک سینیٹر اور ایک رکن قومی اسمبلی نے مجھ پرجھوٹےالزامات لگائے، مجھ سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلیے کچھ نہیں لیاگیا، بےبنیاد الزامات لگائے گئے،

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ طارق فضل چودھری کو کہا ہے کہ وہ معافی مانگیں یا عدالت میں سامنا کریں،معاملہ 2019کاہے،اُس وقت میں جیل میں تھا،الزامات کاکوئی ثبوت ہےتوسامنےلایاجائے،یہ جھوٹ بول رہےہیں کیونکہ میں انکےبارےمیں سچ بولتاہوں، طارق فضل چودھری کیا شکست نظر آنے پر ریٹرننگ افسر کے پاس نہیں گیا؟ طارق فضل قرآن پر حلف دے دے کہ وہ فارم 47 پر نہیں جیتا۔ شہباز شریف کے بیٹوں کی 2 شوگر ملز ہیں، چینی کے فیصلے کرتے وقت کیا مفادات کا ٹکراؤ نہیں؟ تاریخ میں پہلی بار وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو شوگر ایڈوائزی بورڈ کا رکن بنانا ٹکراؤ نہیں؟ انوشے رحمان کی وزارت میں شوہر کو ڈائریکٹر بنانا مفادات کا ٹکراؤ نہیں؟

    مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے چینی "مہنگی” کرنے کیلئے جان بوجھ کر برآمد کی اجازت دی، اب جان بوجھ کر چینی درآمد کی اجازت دے رہے ہیں، نومبر تک درآمدی چینی آئے گی، تب چینی سستی ہو گی تو "گنا سستا” ہو گا، شوگر ملز پورے سال کا گنا سستا خریدیں گی، یہ مصلحت ہے۔

  • ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو مفت ادویات گھروں تک پہنچائی جا رہی ہیں: مریم نواز

    ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو مفت ادویات گھروں تک پہنچائی جا رہی ہیں: مریم نواز

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس ٹیسٹ کی مفت سہولیات فیلڈ ہسپتالوں اور کلینک آن پر بھی دستیاب ہیں۔ ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو مفت ادویات گھروں تک پہنچائی جا رہی ہیں۔

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس خاموش قاتل ہے۔ ہیپاٹائٹس آہستہ آہستہ جگر کو متاثر کرتا ہے بروقت تشخیص و علاج نہ ہونے پر جان لیوا ہو سکتا ہے۔ہیپاٹائٹس کی ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ہیپاٹائٹس سے متعلق آگاہی مہم کے ذریعے عوام میں شعور بیدار کیا جا رہا ہے۔صحت مند پنجاب ہی ترقی یافتہ پنجاب ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام ہیپاٹائٹس کا ٹیسٹ ضرور کروائیں، ویکسین لگوائیں،پیغام دوسروں تک پہنچائیں۔ احتیاط اور علاج سے ہیپاٹائٹس سے مکمل بچاؤ ممکن ہے۔

  • ریلوے ٹریک پر دھماکہ ریاستی امن و امان کے لیے خطرہ ہے، شازیہ مری

    ریلوے ٹریک پر دھماکہ ریاستی امن و امان کے لیے خطرہ ہے، شازیہ مری

    پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے شکارپور میں جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنانے والے ریلوے ٹریک دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے اس واردات کو نہ صرف قابل مذمت بلکہ افسوسناک بھی قرار دیا ہے۔

    شازیہ مری نے کہا کہ ریلوے نظام کو نشانہ بنانا دراصل عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے کیونکہ ریلوے پاکستان کے اہم ترین رابطہ نظام میں سے ایک ہے جو لاکھوں مسافروں کو روزانہ سفر فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حملے نہ صرف ریاست کے امن و امان کے لیے خطرہ ہیں بلکہ ملک کی ترقی میں بھی رکاوٹ ہیں۔مرکزی ترجمان نے مطالبہ کیا کہ اس واردات کے ذمہ دار عناصر کو فوری گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔ شازیہ مری نے اس بات پر زور دیا کہ ریلوے ٹریک پر حملے میں ملوث افراد انسانیت کے دشمن ہیں اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانا ناگزیر ہے۔انہوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ وہ اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو بے نقاب کریں اور اس قسم کے حملوں کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کریں تاکہ عوام کا سفر محفوظ بنایا جا سکے۔

  • بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں مرکزی مسلم لیگ کے میڈیکل کیمپ،خشک راشن تقسیم

    بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں مرکزی مسلم لیگ کے میڈیکل کیمپ،خشک راشن تقسیم

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، متاثرین میں خشک راشن کی تقسیم ،میڈیکل کیمپ میں مریضوں کا علاج معالجہ کیا گیا،چیئرمین خدمت خلق مرکزی مسلم لیگ شفیق الرحمان وڑائچ ریلیف آپریشن کی خود نگرانی کرتے رہے.

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام بارشوں سے متاثرہ اضلاع گلگت بلتستان،چکوال،راولپنڈی ،جہلم میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،مرکزی مسلم لیگ گلگت زون شعبہ خدمت خلق کی طرف سے سیلاب متاثرین میں لاکھوں روپے مالیت کا خشک راشن تقسیم کیا گیا، خشک راشن میں آٹا ،چینی، ڈالڈا گھی،چائے کی پتی ، بسکٹ وغیرہ شامل تھے،
    چلاس گلگت اور ملحقہ علاقوں میں حالیہ شدید بارشوں کے باعث آنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد ریسکیو آپریشن کے ساتھ ساتھ میڈیکل کیمپ کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے،میڈیکل کیمپ میں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی دی گئیں،

    مرکزی مسلم لیگ چکوال کے زیر اہتمام بارش سے متاثرہ علاقے یونین کونسل چوآ گنج علی شاہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا،میڈیکل کیمپ کے مہمانِ خصوصی جنرل سیکرٹری مرکزی مسلم لیگ چکوال عبداللہ نثار اعوان نے میڈیکل کیمپ کا معائنہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کی، میڈیکل کیمپ میں 7 رکنی ڈاکٹرز کی ٹیم، جن میں 3 لیڈی ڈاکٹرز شامل تھیں، نے مریضوں کا فری معائنہ کیا، اور مفت ادویات فراہم کیں، اس موقع پر متاثرین میں پکاپکایا کھانا بھی تقسیم کیا گیا

  • معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سے   شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی ،وزیراعظم

    معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی ،وزیراعظم

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت کیش لیس و ڈیجیٹل اکانومی کے حوالے سے اقدامات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا.

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی ،وفاقی حکومت کی ڈیجیٹائزیشن ٹرانسفاریشن پلان کی بنیادی اساس عوام کو بغیر اضافی اخراجات کے سہولت بہم پہنچانا ہے، حکومت پالیسی اقدامات سے ڈیجیٹل ادائیگیوں اور رقوم کی ڈیجیٹل منتقلی کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے،وفاقی حکومت ڈیجیٹائزیشن ٹرانسفارمیشن پلان پر موثر اور جامع عمل درامد کے لیے صوبائی حکومتوں سے بامعنی مشاورت کرے،معیشت کی ڈیجیٹایزیشن اور کیش لیس اکانومی کے حوالے سے تمام صوبائی حکومتیں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی حکومتیں وفاقی حکومت سے بھرپور تعاون کریں،صوبائی حکومت اور صوبائی اداروں کے تعاون سےوفاقی حکومت کے ڈیجیٹائزیشن ٹرانسفارمیشن پلان کو مزید مستعد بنایا جائے تاکہ اہداف مقررہ وقت میں حاصل کیے جا سکیں،تمام اسٹیک ہولڈرز سے بامعنی مشاورت کو اس پلان کا مستقل حصہ بنایا جائے

    اجلاس کو معیشت کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے پیشرفت پر بریفنگ دی گئی، بتایاگیا کہ نیشنل ڈیجیٹل کمیشن اور پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے اور اس حوالے سے ضروری رولز بنائے جا چکے ہیں،پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے چیئرپرسن اور ممبران کی تعیناتی کا عمل آخری مراحل میں ہے،ڈیجیٹل کے حوالے سے مرچنٹ آن بورڈنگ فریم ورک کا اجراء 25 جولائی، 2025 کو کر دیا گیا ہے ،اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان ، آزاد جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹریز ، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کے چیف کمشنر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی ۔

  • رجب بٹ کے قریبی ساتھیوں کی نازیبا ویڈیوز لیک

    رجب بٹ کے قریبی ساتھیوں کی نازیبا ویڈیوز لیک

    پاکستان کے معروف اور ہمیشہ تنازعات کا شکار رہنے والے ٹک ٹاکر رجب بٹ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، مگر اس بار معاملہ نہایت سنگین نوعیت اختیار کر گیا ہے۔ رجب بٹ کے قریبی دوستوں کی قابلِ اعتراض اور مبینہ برہنہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں، جنہوں نے صارفین کو شدید حیرت اور غصے میں مبتلا کر دیا ہے۔

    وائرل ہونے والی ان ویڈیوز میں حیدر شاہ، مان ڈوگر اور شہزی جیسے ٹک ٹاکرز شامل ہیں، جو رجب بٹ کے نہایت قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔ یہ ویڈیوز مکمل طور پر برہنگی پر مبنی ہیں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، خصوصاً ٹک ٹاک، انسٹاگرام اور ایکس (ٹوئٹر) پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رجب بٹ اور ان کے دوستوں کا کہنا ہے کہ ان کا موبائل ڈیٹا ہیک کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق، یہ ویڈیوز کسی نامعلوم فرد نے موبائل فونز سے ہیک کر کے لیک کی ہیں۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اس دعوے پر سوال اٹھائے ہیں "اگر ویڈیوز موبائل میں موجود تھیں تو آخر بنائی ہی کیوں گئیں؟ کیا یہ ذاتی تفریح کا معاملہ ہے یا کسی مخصوص مقصد کے تحت بنائی گئی تھیں؟”

    بعض صارفین کا دعویٰ ہے کہ ایک لیک شدہ ویڈیو میں حیدر شاہ ویڈیو کال پر جس شخص کو جسم دکھا رہے ہیں وہ رجب بٹ خود ہو سکتے ہیں۔ اگر یہ دعویٰ درست ثابت ہوتا ہے تو معاملہ صرف پرائیویسی کی خلاف ورزی کا نہیں بلکہ اخلاقی گراوٹ کا بھی بن جاتا ہے۔

    رجب بٹ کی ذاتی زندگی بھی اس اسکینڈل کے ساتھ ایک مرتبہ پھر زیرِ بحث آ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، رجب بٹ کا معروف ٹک ٹاکر زارا ملک کے ساتھ قریبی تعلق ہے اور افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ وہ دبئی میں زارا کے ساتھ ہی رہائش پذیر ہیں۔ سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوز اور تصاویر میں دونوں کو ایک جیسے کپڑوں میں، تقریبات میں ایک ساتھ اور خاص طور پر قوالی نائٹ میں ساتھ دیکھا گیا ہے۔ اس تمام معاملے میں سب سے زیادہ افسوسناک پہلو یہ ہے کہ رجب بٹ کی بیوی ایمان اس وقت حاملہ ہیں، اور صارفین کا الزام ہے کہ رجب اپنی بیوی کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ ان الزامات نے عوامی ردعمل کو مزید شدید کر دیا ہے، اور بہت سے صارفین نے رجب بٹ کو "منافقت کی علامت” قرار دیا ہے۔

    یہ نیا اسکینڈل نہ صرف رجب بٹ بلکہ پاکستانی ٹک ٹاک کمیونٹی کی ساکھ کے لیے بھی ایک بڑا دھچکہ ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا قانونی ادارے اس واقعے کی تحقیقات کریں گے یا معاملہ صرف سوشل میڈیا کی حد تک ہی محدود رہے گا۔

  • آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت کی جانب سے آپریشن مہادیو کے نام سے نیا ڈرامہ

    آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت کی جانب سے آپریشن مہادیو کے نام سے نیا ڈرامہ

    آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت کی جانب سے آپریشن مہادیو کے نام سے نیا ڈرامہ سامنے آ گیا

    سرینگر میں بھارتی قابض فوج نے تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا اور دعویٰ کیا کہ خفیہ اطلاع پر کاروائی کی گئی، اس آپریشن کو آپریشن مہادیو کا نام دیا گیا،بھارتی فوج کی جانب سے آپریشن میں شہید ہونے والے افراد کی ابھی تک شناخت کا عمل مکمل نہیں ہوا تھا کہ بھارتی میڈیا نے ان افراد کو پاکستانی قرار دے دیا، کیا اب بھارت پھر کوئی فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے،بھارت کی پارلیمنٹ میں‌مودی سرکار سے اپوزیشن جماعتیں آپریشن سندور کی ناکامی پر جواب مانگ رہی تھیں،ایسے میں سرینگر میں جعلی مقابلے میں تین کشمیریوں کو شہید کر کے پاکستانی اور دہشت گرد قرار دینا بھارت کی نئی چال ہے.

    بھارتی میڈیا یہ بھی دعویٰ کر رہا ہے کہ پہلگام ڈرامے میں ملوث افراد کو بھارتی فوج نے مارا ہے، تاہم بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعووں کو سچ کیسے مانا جائے، ابھی تک مارے جانے والے افراد کی بھارتی سیکورٹی اداروں کی جانب سے کوئی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، اگر پہلگام حملے میں ملوث افراد مارے گئے تو انکی شناخت کو بھارت کو سامنے لانا چاہئے.

    فوج کی چنار کور نے اپنے آفیشل ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر تصدیق کی ہے کہ ’’تین دہشت گردوں کو ایک شدید فائرنگ کے تبادلے میں مار دیا گیا ہے۔ آپریشن تاحال جاری ہے۔‘‘

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ آپریشن بھارتی فوج، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (CRPF) اور جموں و کشمیر پولیس کے درمیان قریبی اشتراک کا نتیجہ تھا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق مارے گئے تینوں افراد "ہائی ویلیو” ٹارگٹ تھے اور ان کی سرگرمیوں پر طویل عرصے سے نظر رکھی جا رہی تھی۔واقعے کے بعد علاقے میں اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے اور ایک مکمل سرچ اور کومبنگ آپریشن جاری ہے تاکہ ممکنہ طور پر چھپے ہوئے دیگرافراد کو تلاش کیا جا سکے۔ سیکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے ہیں۔