Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بنوں،پولیس کا سرچ آپریشن،دہشتگردوں کا ڈرون ان پر ہی جا گرا

    بنوں،پولیس کا سرچ آپریشن،دہشتگردوں کا ڈرون ان پر ہی جا گرا

    خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقہ میریان میں دہشت گردوں کے خلاف ایک اہم پولیس آپریشن کے دوران ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، جب دہشت گردوں کا استعمال شدہ ڈرون تکنیکی خرابی یا غلطی کے باعث اُنہی کے ساتھیوں پر گر پڑا، جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گردوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) بنوں سجاد خان نے میڈیا کو بتایا کہ خفیہ اطلاعات پر بنوں کے علاقہ میریان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی، جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر مربوط کارروائی کا آغاز کیا۔ آپریشن کے دوران پولیس نے بکتربند گاڑیوں، ڈرون، تھرمل ویپنز اور جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا، جبکہ علاقے کا مکمل محاصرہ بھی کر لیا گیا۔آر پی او سجاد خان کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے میریان پولیس اسٹیشن پر کواڈکاپٹر کے ذریعے حملے کی کوشش کی گئی، تاہم اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے اس حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔ اسی دوران دہشت گردوں کا ایک ڈرون نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنے ہی ٹھکانے پر گر گیا، جس سے متعدد دہشت گرد موقع پر ہلاک یا شدید زخمی ہو گئے۔

    سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دہشت گردوں کی صفوں میں افراتفری اور خوف کا سبب بنا، جبکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے علاقے میں مکمل الرٹ ہیں۔آر پی او بنوں نے مزید کہا کہ پولیس سکیورٹی فورسز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور اگر ضرورت پڑی تو علاقے میں مزید آپریشنز کیے جائیں گے تاکہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کو یقینی بنایا جا سکے۔

  • خوارج کی ایک اور بزدلانہ کارروائی ، احتجاجی شہریوں پر پہاڑوں سے فائرنگ، تین افراد شہید

    خوارج کی ایک اور بزدلانہ کارروائی ، احتجاجی شہریوں پر پہاڑوں سے فائرنگ، تین افراد شہید

    آج باغ میدان میں مقامی شہری اپنے جائز مطالبات کے حق میں بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کے سامنے پرامن احتجاج کر رہے تھے کہ خوارج نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی روایتی بزدلی، مکاری اور فتنہ پروری کا مظاہرہ کیا۔

    موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خوارج نےقریبی پہاڑوں سے احتجاجی عوام پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 3 بے گناہ شہری شہید اور 9 شدید زخمی ہو گئے۔قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ حالیہ دنوں میں عوامی جرگے نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر خوارج کے خلاف اجتماعی مزاحمت کا اعلان کیا تھا۔ خوارج کو عوامی اتحاد کا یہ فیصلہ ایک خطرہ محسوس ہوا، اسی لیے انہوں نے عوام کو نشانہ بنا کر انتشار پھیلانے کی کوشش کی۔

    سیکیورٹی فورسز نے اعلیٰ پیشہ ورانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے تحمل کا مظاہرہ کیا، کسی قسم کی جوابی کارروائی سے گریز کیا اور فوری طور پر زخمیوں کو ایف سی اسپتال شاکس منتقل کر کے مفت طبی امداد فراہم کی۔یہ حقیقت واضح ہو چکی ہے کہ خوارج اب اُن شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جو ان کے ناپاک عزائم کو مسترد کر چکے ہیں۔ لیکن عوام جانتے ہیں کہ ان کا اصل ہدف علاقے کا امن تباہ کرنا ہے

    اسکے ساتھ ساتھ آگ لگانے کے لئے اور لوگوں کو گمراہ کرنے کے لئے بھارتی اسپانسرڈ پروپیگنڈا اکاؤنٹ جیسا کے بابا بنارس اور عمران ریاض خان نے جعلی اور پرانی ویڈیوز بھی پوسٹ کرنا شروع کر دی ہیں (نیچے ثبوت حاضر ہے) جو اس بات کا ثبوت ہے کے پاکستان میں بد امنی کی ہر کاروائی کے پیچھے بھارت اور اسکے کرائے پر لئے گئے عمران ریاض جیسے جھوٹ بولنے والے ہی شامل ہیں


    اس صورتحال سے فائدہ اٹھا کے اب پی ٹی آئی نے بھی خیبر میں ایک احتجاج کی کال دے دی ہے- بجائے اس کے کہ یہ لوگ اپنی ذمہ داری قبول کریں ، پی ٹی آئی نے سیاسی گیم شروع کر دی ہے ۔سیکیورٹی فورسز عوام کے تحفظ، خدمت اور فلاح کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہیں، اور خوارج کے خلاف عوام کے ساتھ مل کر بھرپور عزم کے ساتھ کھڑی ہیں۔

    وادی تیراہ کے علاقے باغ میں حالیہ فائرنگ کے افسوسناک واقعے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے تناظر میں ایک اہم جرگہ منعقد ہوا۔ اس جرگے میں کمانڈنٹ تیراہ ملیشیا، سول و عسکری حکام، اور مقامی عمائدین نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق، جرگے میں واقعے کی سنگینی پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ حکام نے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تعاون اور انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔اجلاس کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ متاثرین کو فوری ریلیف، شفاف تحقیقات اور مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔ حکام نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔جرگے میں وادی میں پائیدار امن کے قیام، مقامی آبادی اور سیکیورٹی اداروں کے درمیان اعتماد کی بحالی، اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے عملی تجاویز پر غور کیا گیا۔حکام نے اس امر پر بھی زور دیا کہ دیرپا امن و استحکام کے لیے تمام فریقین کو باہمی تعاون سے مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔

    آئی جی خیبر پختونخوا نارتھ نےایف سی ہسپتال میں وادیِ تیراہ میں خوارج کی فائرنگ سے ہونے والے زخمیوں کی عیادت کی،آئی جی ایف سی خیبر پختونخوا نارتھ، میجر جنرل راؤ عمران سرتاج نے فرنٹیئر کور ٹیچنگ ہسپتال میں وادی تیراہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔زخمیوں نے آئی جی ایف سی نارتھ کو خوارج کی فائرنگ کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔زخمیوں نے اپنے علاج پر اطمینان کا اظہار کیا۔واقعے کے زخمیوں نے خوارج سے اپنے علاقے کو پاک کرنے اور ایک فوج کے شانہ با شانہ خوارج کے خلاف لڑنے کے عزم کو دہرایا۔زخمیوں نے پاک فوج اور ایف سی نارتھ کا مفت علاج معالجہ فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

  • پی سی بی میں 6 ارب روپے کی بدعنوانی، مالی بے ضابطگیاں ،سوالات اٹھ گئے

    پی سی بی میں 6 ارب روپے کی بدعنوانی، مالی بے ضابطگیاں ،سوالات اٹھ گئے

    آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مالی سال 2023-24 کی آڈٹ رپورٹ میں 6 ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں، غیر مجاز ادائیگیوں، مشکوک تقرریوں اور معاہدہ کی خلاف ورزیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

    اس ضمن میں دی نیوز میں انصار عباسی کی شائع ہونے سٹوری میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آڈٹ رپورٹ میں پی سی بی کی گورننس، شفافیت اور مالی نظم و ضبط پر سنگین سوالات اٹھائے گئے ہیں۔فروری تا جون 2024 کے دوران پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کو یوٹیلٹی، پیٹرول الاونس اور رہائش کے لیے 41.7 لاکھ روپے ادا کیے گئے، جبکہ وہ وفاقی وزیر داخلہ بھی تھے اور ان کے لیے قانونی طور پر یہ فوائد پہلے سے دستیاب تھے۔ آڈٹ رپورٹ میں اس کو غیر قانونی قرار دے کر رقم کی واپسی کی سفارش کی گئی۔

    اکتوبر 2023 میں دو سال کے لیے ماہانہ 9 لاکھ روپے تنخواہ پر میڈیا ڈائریکٹر کی تقرری پر سوالات اٹھائے گئے۔ درخواست، منظوری، معاہدہ اور ملازمت کا آغاز سب ایک ہی دن ہوا، جس پر ڈی اے سی نے مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ انٹرنیشنل میچز کے دوران تعینات پولیس اہلکاروں کے کھانے کے لیے 6 کروڑ 33 لاکھ روپے ادا کیے گئے، حالانکہ سیکورٹی حکومت کی ذمہ داری ہے، نہ کہ پی سی بی کی۔ کراچی میں تین کوچز کو اہلیت کے بغیر بھرتی کیا گیا، جنہیں کل 54 لاکھ روپے ادا کیے گئے۔ اس کی بھی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔

    دیگر بے ضابطگیوں میں ،ٹکٹنگ کا معاہدہ بغیر مقابلے کے، 12 لاکھ امریکی ڈالر،میچ آفیشلز کو زائد ادائیگیاں، 38 لاکھ روپے،بسوں کی غیر ضروری کرایہ داری، 2 کروڑ 25 لاکھ روپے،پنجاب حکومت کی بلٹ پروف گاڑیوں کے لیے ڈیزل کی ادائیگی، 1 کروڑ 98 لاکھ روپے،سفری معاہدہ بغیر بولی کے، 19 کروڑ 80 لاکھ روپے،میڈیا رائٹس کی کم قیمت پر فروخت، 43 کروڑ 99 لاکھ روپے،گراؤنڈ کی غیر مجاز کرایہ داری، 55 لاکھ روپے،جعلی لیز پر دفتر کا کرایہ، 39 لاکھ روپے،بین الاقوامی براڈکاسٹنگ رائٹس بغیر مقابلے کے، تقریباً 2 کروڑ 74 لاکھ روپے،اسپانسرشپ کی رقم 53 ارب روپے وصول نہ کرنا شامل ہے.

    پی سی بی کے میڈیا ڈائریکٹر نے الزامات پر دی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام بے ضابطگیاں محسن نقوی کے دور میں نہیں ہوئیں، اس لیے سوالات کے جواب سابق چیئرمین سے لیے جائیں۔

    چند ماہ قبل عامر میر نے پریس کانفرنس میں پی سی بی کی ریکارڈ منافع بخش کارکردگی کا دعویٰ کیا تھا، لیکن پھر بھی کھلاڑیوں کو تنخواہیں وقت پر کیوں نہیں ملتیں؟ چار اہم کھلاڑیوں کو 6 ماہ بعد تنخواہ ملی۔اظہر محمود کو پاکستان کے ٹیسٹ ٹیم کوچ کے طور پر برقرار رکھا گیا ہے حالانکہ ان کا ریکارڈ صفر ہے۔اس لئے انکو رکھا گیا کہ انکے معاہدے میں ابھی چھ ماہ باقی ہیں، سوال یہ بھی اٹھتا ہے کہ اگر منافع ہوا ہے تواظہر کو جلد فارغ کیوں نہیں کیا جاتا؟اس کو فیس ادا کر دیتے لیکن ایسا نہیں ہو رہا،یہ سب کچھ مبینہ طور پر کھلاڑیوں کے مینجمنٹ کمپنی کے ذریعے بلیک میلنگ کی وجہ سے ہے،یہ اظہر کا معاہدہ چھوڑنے کی وجہ سے نہیں ہے کہ اس نے اپنی اہلیہ کی پلیئر مینجمنٹ کمپنی کو برقرار رکھا جو شاداب کی طرح بلیک میلنگ کا آلہ بن گیا اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے تمام کھلاڑی اس کمپنی کے ساتھ بطور پلیئر مینجمنٹ ہیں جن میں سلمان علی آغا ٹی ٹوئنٹی کپتان بھی شامل ہیں۔دنیا بھر میں کوئی اور ٹی ٹوئنٹی لیگ پی ایس ایل کے علاوہ سلمان آغا کو نہیں لیتی ،اسکے باوجود وہ پاکستان کے کپتان ہیں،یہ کھلاڑی بورڈ کے لیے اتنے بڑے ہو جاتے ہیں کیونکہ بورڈ خود کرپٹ ہے۔بورڈ کو انکو نکالنے کی ہمت نہیں ہوتی،

    حال ہی میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو ایک بار پھر کرکٹ کے میدان میں بری طرح شکست دی ہے، جو پی سی بی کے ناقص انتظامات اور کوچنگ اسٹاف کی کمزوریوں کی واضح نشانی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے غیر ملکی کوچز کی بھرتی اور بعد میں انہیں فارغ کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے ٹیم کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے۔

    بورڈ میں بدعنوانی اور کرپشن کا راج ہے۔ چار ماہ کی یوٹیلیٹی بل، پٹرول اور رہائش کے نام پر 4.17 ملین روپے کے اخراجات کا انکشاف بھی تشویش ناک ہے۔ جبکہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ایک بات ہے، مگر اس رقم کی اتنی زیادتی سمجھ سے باہر ہے۔پی سی بی کی طرف سے اسپانسرشپ کی رقم میں 5.3 ارب روپے کی عدم وصولی سب سے بڑا دھچکہ ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آیا یہ رقم کسی غیر قانونی ذریعے، مثلاً بکیاں، کے ذریعے ادا کی گئی ہے؟ ورنہ پی سی بی اسے کیوں وصول نہیں کر پا رہا؟ایک اور اہم سوال یہ بھی ہے کہ بورڈ پولیس کے اخراجات کیسے برداشت کر رہا ہے، جبکہ یہ صوبائی حکومتوں کا کام ہے، بورڈ پولیس کو ادائیگی کیوں کر رہا، اگر انصار عباسی کے الزامات درست نہیں تو پی سی بی کی طرف سے کوئی جواب یا وضاحت کیوں نہیں دی گئی،پی سی بی کیوں خاموش ہے.

  • عافیہ صدیقی کے معاملہ پر حکمران دوغلی پالیسی ترک،مؤقف واضح کریں،خالد مسعود سندھو

    عافیہ صدیقی کے معاملہ پر حکمران دوغلی پالیسی ترک،مؤقف واضح کریں،خالد مسعود سندھو

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ پاکستان کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالہ سے حکمران دوغلی پالیسی ترک کریں اور قوم کے سامنے اپنا واضح اور دوٹوک مؤقف پیش کریں،اسحاق ڈار کا امریکہ میں بیان قوم کے جذبات کی ترجمانی نہیں ،پاکستانی قوم ڈاکٹر عافیہ کی رہائی چاہتی ہے،

    خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ ایک طرف وزیراعظم فوزیہ صدیقی کو تسلیاں دے رہے ہیں کہ حکومت غافل نہیں، جبکہ دوسری جانب وزیر خارجہ اسحاق ڈار امریکا میں بیٹھ کر فرما رہے ہیں کہ ڈاکٹر عافیہ کو سزا منصفانہ قانونی عمل کے تحت ملی۔ یہ منافقانہ طرز حکمرانی قوم مزید برداشت نہیں کرے گی،ڈاکٹر عافیہ کو امریکی عدالتوں نے جھوٹے مقدمے میں سزا دی اور دہائیوں سے قید میں رکھا ہوا ہے،حکمران وعدے تو کرتے ہیں مگر عمل نہیں کرتے، اسحاق ڈار کے بیان کی وزیراعظم تردید کریں اورڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی کوششیں تیز ہونی چاہئے، ایک طرف پاکستان کی عدالتوں میں عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئےدائر درخواست پر حکومت کوئی دلچسپی نہیں دکھا رہی تو وہیں اسحاق ڈار کابیان سامنے آنا اس امر کی نشاندہی ہے کہ حکمران ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی میں دلچسپی نہیں رکھتے، اگر ن لیگی حکومت نے کوئی ایسا فیصلہ تو قوم انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی.

  • خدا بہتر جانتا عافیہ کب تک قید رہیں گی،اسحاق ڈار

    خدا بہتر جانتا عافیہ کب تک قید رہیں گی،اسحاق ڈار

    امریکہ میں پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے امریکی جیل میں موجودعافیہ صدیقی کے بارےے میں گفتگو کی ہے ۔

    امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹنک کونسل کو انٹریو میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ ہمیں کسی بھی چیز کو سیاست زدہ نہیں کرنا چاہیئے، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو دی گئی سزا امریکی عدالتی نظام کے تحت قانونی ہے، اور پاکستان کو اس پر کوئی اعتراض نہیں،مثال کے طورپر جب میں کہتا ہوں کہ عافیہ صدیقی کئی دہائیوں سے یہاں ہیں اور خدا بہتر جانتا ہے کہ وہ کب تک یہاں قید میں رہیں گی،میں سوچتا ہوں کہ یہ غیر منصفانہ بات ہوگی ،اگر یہ قانونی کارروائی کے نتیجے میں ایکشن ہوا ہے تو میرا خیال ہے یہی فارمولہ سب پر لاگو ہوتا ہے،کسی کو کوئی استثنیٰ نہیں، اگر آپ ایک مقبول سیاسی رہنما ہیں تو اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ آپ کو لائسنس مل گیا ہے کہ آپ ہتھیار اٹھائیں اور عوام کو اشتعال دلا کر ایک ملک کی فوجی تنصیبات پر حملہ کردیں ،یہ غداری ہے،میں جج نہیں ہوں کہ کوئی فیصلہ کر سکوں

  • محسن نقوی نے ایشیا کپ 2025 کی تاریخوں کا اعلان کر دیا

    محسن نقوی نے ایشیا کپ 2025 کی تاریخوں کا اعلان کر دیا

    ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ ایشیا کپ 2025 کا شاندار ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک منعقد ہوگا۔ محسن نقوی نے کہا کہ یہ ایشیا کا سب سے معتبر کرکٹ ایونٹ ہوگا جس میں ایشیا کے بہترین ٹیمیں حصہ لیں گی، اور شائقین کرکٹ کے لیے ایک سنسنی خیز اور یادگار مقابلے کی توقع کی جا سکتی ہے۔

    محسن نقوی نے مزید کہا، "ہم سب کرکٹ کے شائقین کے لیے ایک شاندار اور پرجوش ایشیا کپ دیکھنے کے منتظر ہیں۔ تفصیلی شیڈول جلد ہی جاری کیا جائے گا تاکہ ٹیمیں اور مداح تیاری کر سکیں۔”

    رپورٹس کے مطابق، ایشیا کپ 2025 کے تمام معاملات اور انتظامات حتمی شکل دے دی گئی ہے اور اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں مکمل ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹورنامنٹ کے شیڈول پر تبادلہ خیال کیا اور مزید وقت طلب کیا تھا تاکہ تمام ٹیموں کی سہولت کو مد نظر رکھا جا سکے۔متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کے بہترین حالات، جدید اسٹیڈیمز اور آسان سفری سہولیات کی بدولت یہ ایشیا کپ 2025 کے لیے ایک مثالی میزبان قرار دیا جا رہا ہے۔

  • آپریشن سندور جاری  تو بھارت بتائے امریکہ کے سامنے گھٹنے کس نے ٹیکے تھے،خالد مسعود سندھو

    آپریشن سندور جاری تو بھارت بتائے امریکہ کے سامنے گھٹنے کس نے ٹیکے تھے،خالد مسعود سندھو

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان کا یہ دعوے کہ آپریشن سندور ابھی بھی جاری ہے ،شکست پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے،پاکستان کے منہ توڑ جواب کے بعد ٹرمپ سے جنگ بندی کی بھیک پاکستان نے نہیں بھارت نے مانگی تھی،مودی کی سازشوں کا انجام بھارت کی بدترین سیاسی اور عسکری ناکامی کی صورت میں سامنے آیا ،پاکستان نے آپریشن سندور کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص شروع کیا، جس نے بھارتی جارحیت کو نہ صرف ناکام بنایا بلکہ مودی سرکار کو عالمی منظرنامے پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

    خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد مرتبہ تسلیم کیا ہے کہ جنگ بندی کی درخواست مودی سرکار نے خود کی، اور یہ بھی ان کے الفاظ ہیں کہ اس جنگ کے دوران پانچ طیارے مار گرائے گئے۔ یہ عالمی سطح پر پاکستان کی فتح ہے، جسے دنیا بھر میں تسلیم کیا جا رہا ہے،مودی سرکار کو چاہیے کہ وہ اپنی دہشتگردی اور جنگی جنون کو روکے، ورنہ پاکستان کی جانب سے اس کے جواب میں مزید سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے ،پاکستانی قوم کسی بھی بھارتی اقدام پر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،دنیا کو چاہیے کہ وہ بھارتی دہشتگردی، جارحیت اور جنگی جنون کا سنجیدگی سے نوٹس لے، پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے،

    خالد مسعود سندھو کا مزید کہنا تھا کہ مودی سرکار اب رسوائی دیکھ رہی ہے،ایک طرف بھارت میں اپوزیشن مودی سے جواب مانگ رہی ہے تو وہیں عالمی دنیا پاکستان کی فتح کے گیت گا رہی ہے، مودی میں ہمت ہے تو ٹرمپ کے دعووں کی تردید کریں،بھارت کی جانب سے کوئی بھی سازش یا شرارت بھارت پر ہی بھاری پڑے گی،پاکستان نے بھارت کا خطے کا ٹھیکیدار بننے کا خواب خاک میں ملا دیا،

  • وزیرِ اعظم  سے امیر مرکزی جمیعتِ اہل حدیث سینیٹر حافظ عبدالکریم کی ملاقات

    وزیرِ اعظم سے امیر مرکزی جمیعتِ اہل حدیث سینیٹر حافظ عبدالکریم کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے امیر مرکزی جمیعتِ اہل حدیث سینیٹر حافظ عبدالکریم نے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    اس موقع پر وزیرِ اعظم نے سینیٹر حافظ عبدالکریم کو حالیہ سینیٹ انتخابات میں کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ حافظ عبدالکریم کی کامیابی ملک کی سیاسی اور مذہبی فضا کے لیے خوش آئند ہے اور وہ پرامید ہیں کہ وہ اپنی مذہبی و سیاسی فکر کی روشنی میں قانون سازی کے شعبے میں ایک مؤثر اور مثبت کردار ادا کریں گے۔وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں تمام طبقوں کو یکجہتی اور قومی مفادات کو ترجیح دینی چاہیے تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔ انہوں نے سینیٹر حافظ عبدالکریم سے درخواست کی کہ وہ پارلیمنٹ میں اپنی آواز بلند کر کے ملک کے مفاد میں کام کریں۔

    دوسری جانب، سینیٹر حافظ عبدالکریم نے مسلم لیگ ن کی جانب سے ان پر اعتماد اور حمایت پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی پارٹی اور جمیعت اہل حدیث کے درمیان مضبوط اتحاد کا نتیجہ ہے، اور وہ اس اعتماد کو مزید مضبوط کرتے ہوئے ملک کی خدمت جاری رکھیں گے۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال، سینیٹ کی اہمیت اور مستقبل میں پارلیمانی کردار پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان کو موجودہ چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔

  • توشہ خانہ ٹو کیس وکلاء اور علیمہ خان کو اڈیالہ جیل میں داخلے کی اجازت نہ ملی

    توشہ خانہ ٹو کیس وکلاء اور علیمہ خان کو اڈیالہ جیل میں داخلے کی اجازت نہ ملی

    راولپنڈی: عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں وکلاء اور پی ٹی آئی رہنما علیمہ خان کو جیل میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔

    آج صبح ساڑھے دس بجے اسپیشل جج سینٹرل نے وکلاء کا انتظار شروع کیا تاہم عمران خان کے وکیل وقت پر پیش نہیں ہو سکے۔ اس دوران علیمہ خان اور دیگر وکلاء کو جیل میں جانے سے روک دیا گیا، جس کی وجہ سے عدالت میں پیشی ممکن نہ ہو سکی۔جج اور پراسیکیوشن ٹیم ڈیڑھ گھنٹے تک عدالت میں وکلاء کے پہنچنے کا انتظار کرتے رہے، مگر وکلاء نہ پہنچے تو عدالت نے سماعت بغیر کارروائی کے منگل تک ملتوی کر دی۔

    علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک عمران خان کے وکیل قوسین مفتی کو، عمران خان کی فیملی، سلمان اکرم راجہ اور علی ظفر کو اڈیالہ جیل میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وہ نہیں جائیں گے،وکلاء کی پیشی اور کیس کی شفاف سماعت کے لیے تمام متعلقہ افراد کو یکساں طور پر عدالت میں پیش ہونے کی اجازت ہونی چاہیے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں۔

  • وفاقی حکومت کی مہربانی سے سندھ میں بجلی نہیں ہے،شرجیل میمن

    وفاقی حکومت کی مہربانی سے سندھ میں بجلی نہیں ہے،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے 21 لاکھ گھر کا منصوبہ دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔

    ٹنڈوجام میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو نے سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے پکے مکانات بنانے کو کہا، ورلڈ بینک سمیت دیگر اداروں سے متاثرین کے لیے مکانات بنانے کے لیے بات کی، حکومتِ سندھ نے 2022ء کے سیلاب متاثرین کو مفت گھر بنا کر دیے،صحت کے شعبے میں پیپلز پارٹی نے جو کام کیا پاکستان میں کسی نے نہیں کیا، سیلاب متاثرین کے لیے مفت سولر سسٹم اور سیلاب متاثرین کو پینے کا صاف پانی بھی فراہم کریں گے، این آئی سی وی ڈی میں ہر شہری کے لیے مفت علاج کی سہولت ہے۔

    شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ ہم نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت خواتین کی خدمت کی،صدر زرداری نے اپنے تمام اختیارات پارلیمنٹ کو دیے، 18ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو خود مختاری دی، صدر زرداری نے صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ دیا، ایک شخص نے 50 لاکھ گھر بنانے کا اعلان کیا لیکن عمل نہ کیا، وفاقی حکومت کی مہربانی سے سندھ میں بجلی نہیں ہے، سیپکو اور حیسکو 12، 12 گھنٹے تک بجلی فراہم نہیں کر رہے۔