Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • نوجوان نسل پاکستان کا اصل اثاثہ ،سیاست کیلئے آگے بڑھیں، سیف اللہ قصوری

    نوجوان نسل پاکستان کا اصل اثاثہ ،سیاست کیلئے آگے بڑھیں، سیف اللہ قصوری

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری نے کہا ہے کہ نوجوان نسل پاکستان کا اصل اثاثہ ہے،ملکی سیاست میں ایماندار اور محب وطن افراد ہی بہتر کردار ادا کر سکتے ہیں،نوجوانوں کے قلوب واذہان سے مایوسی ختم کرنے کی ضرورت ہے ،مرکزی مسلم لیگ مایوسیوں کا خاتمہ کر رہی ہے،آئی ٹی سکلز سکھا کر نوجوانوں کو ہنر مند بنا رہے ہیں،خدمت کی سیاست کے لئے نوجوان آگے بڑھیں،دفاع پاکستان کیلئے نوجوانوں کو ہردم تیار رہنا چاہئے،

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،یوتھ کنونشن میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،یوتھ کنونشن سے رانا محمد اشفاق و دیگر نے بھی خطاب کیا،اس موقع پر مسلم یوتھ لیگ کے صدر انجنیئر حارث ڈار ودیگر بھی موجود تھے. سیف اللہ قصوری کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ ایک نظریہ رکھتی ہے، ہم ملک میں اتحاد و اتفاق اور ٹوٹے دلوں کو جوڑنا چاہتے ہیں، اخوتوں کو پروان چڑھانا اور عوام کی ہمدردی کرنا چاہتے ہیں، ملک میں‌افرا تفری کسی صورت درست نہیں، کلمہ گو کا خون بہانا کسی صورت درست نہیں،اقلیتوں کو بھی پاکستانی آئین نے تحفظ دیا ہے،ہم اقلیتوں کے حقوق کے بھی محافظ ہیں، نوجوانوں کو معاشرے کا بہترین اور باکردار شہری بننا چاہیے جو نہ صرف اپنے خاندان اور علاقے بلکہ پوری قوم کا فخر ہوں، نوجوانوں کو قیام پاکستان کے اصل مقصد اور بانیان پاکستان کی قربانیوں کو سمجھنا اوران سے سبق لینا چاہیے، صرف نظریاتی وابستگی کے ذریعے ہی ہم ایک مضبوط اور متحد قوم بن سکتے ہیں، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا منشور خدمت کی سیاست ہے،دشمنوں کی سازشوں سے نوجوانوں کو بچنا چاہئے اور ملکی دفاع و سلامتی کے لئے ہر وقت تیار رہنا چاہئے، پاکستان کےتحفظ و بقا کے لئے نوجوانوں کا کردار انتہائی اہم ہے.

    سیف اللہ قصوری کا مزید کہنا تھا کہ جدید دور میں آئی ٹی وہ میدان ہے جو نہ صرف معاشی خودمختاری دیتا ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص بھی اجاگر کرتا ہے، نوجوان ای کامرس، فری لانسنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ جیسے شعبوں میں مہارت حاصل کر کے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں،مرکزی مسلم لیگ صلاحیت بڑھاؤ ،اپنا کماؤ مہم کے تحت نوجوانوں کو تربیت دے رہی ہے،نوجوان منشیات جیسی لعنت سے خود کو مکمل طور پر دور رکھیں،منشیات نہ صرف ایک فرد کی زندگی تباہ کرتی ہے بلکہ پورے معاشرے کو زوال کی طرف لے جاتی ہے.

  • سیاح موسم بہتر ہونےتک سیلاب متاثرہ علاقوں کاسفر نہ کریں،چیف سیکرٹری گلگت

    سیاح موسم بہتر ہونےتک سیلاب متاثرہ علاقوں کاسفر نہ کریں،چیف سیکرٹری گلگت

    چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نےریلیف اینڈ ریسکیوآپریشن پر اہم پریس کانفرنس کی ہے.

    گلگت بلتستان میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں ریسکیو آپریشن کے حوالے سے چیف سیکرٹری ابرار احمد مرزا نے کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن میں پاک آرمی، پولیس، جی بی سکاؤٹس مقامی انتظامیہ اور مقامی لوگوں نے بھرپور حصہ لیا،افواج پاکستان کی مدد سے ہم نے متاثرہ علاقوں سے 45 سے زائد سیاحوں کو ریسکیو کیا، 10 جون سے لیکر اب تک 9 اموات ہو چکی ہیں جس میں سب سے زیادہ 8اموات دیامر میں ہوئیں،زیادہ نقصانات کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے ہوئے، جس سے شدید ژالہ باری اور پھر اچانک سیلاب آیا، سکردو میں لینڈ سلائیڈنگ بہت زیادہ ہوئی مگر الحمدللہ نقصان زیادہ نہیں ہوا، ہماری ریسکیو ٹیمز نے متاثرہ علاقوں کے راستوں کو بروقت کلیئرکیا، تھک اور تھور میں جو سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ ہوئی وہ شدید تھی،متاثرہ علاقوں سے تمام سیاحوں کو نکال کر محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا،اسکے علاوہ ہیوی مشینری کے ذریعے کئی پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالاگیا، تمام متاثرہ افراد کی رہائش، کھانے اورجہاں ٹینٹ کی ضرورت تھی اس کا بھی بندوبست کیا گیا،گلگت بلتستان کے تمام اضلاع متاثر ہوئے مگر دیامر سب سے زیادہ متاثر رہا ،بارش اور سیلاب سے انفراسٹرکچر بشمول سڑکوں اورپلوں کوبھی نقصان پہنچا، ہماری ٹیمز فیلڈمیں ہیں اورریلیف ورک پوری تندہی کے ساتھ سرانجام دے رہی ہیں،یہ بڑےپیمانے کی تباہی ہے مگرہم سیاحوں ، مقامی افراداورجہاں راستے بند ہیں وہاں کام کر رہے ہیں، پاک فوج اورضلعی انتظامیہ نےکئی متاثرہ علاقوں میں لوگوں کوخوراک اور دیگر سہولیات پہنچائی ہیں شدید بارشوں ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وارننگ بھی جاری کی گئی تھی، تمام سیاحوں سے گزارش ہے کہ موسم بہتر ہونےتک متاثرہ علاقوں کاسفر نہ کریں، افواج پاکستان اور تمام ریسکیو ادارے اس مشکل وقت میں متاثرین کی ہر ممکن مددکرینگے

  • حماد اظہر کا عدالت کے سامنے سرینڈر کرنے کا فیصلہ

    حماد اظہر کا عدالت کے سامنے سرینڈر کرنے کا فیصلہ

    پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما حماد اظہر نے اپنے والد میاں اظہر کے انتقال کے بعد اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے والدہ کے ساتھ رہنے کی خواہش کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اس دکھ کی گھڑی میں انصاف کی توقع بھی ظاہر کی ہے اور سوشل میڈیا پر تعزیت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    میاں اظہر، جو پنجاب کے سابق گورنر اور ایک سینئر سیاستدان تھے، کا انتقال حال ہی میں ہوا۔ ان کی نمازِ جنازہ لاہور میں منعقد ہوئی جس میں ان کے اکلوتے صاحبزادے حماد اظہر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ملک بھر سے سیاسی و عوامی شخصیات نے شرکت کی اور میاں اظہر کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

    رواں ماہ لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے حماد اظہر کو اشتہاری قرار دیا تھا۔ پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی تھی کہ ملزمان گرفتاری کے خوف سے روپوش ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔ اس سلسلے میں مختلف چھاپے مارے جا رہے ہیں۔تاہم اب حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے والد کے انتقال پر تعزیت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عدالت سے انصاف کی درخواست کی ہے۔

    اپنے سوشل میڈیا بیان میں حماد اظہر نے کہا "میں اپنی اور اپنے خاندان کی طرف سے ان ہزاروں ساتھیوں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے والد کے جنازے اور قرآن خوانی میں شرکت کی۔ ان لاکھوں افراد کا بھی شکریہ جنہوں نے افسوس کے پیغامات بھیجے اور میرے والد کے لیے دعا کی۔”انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین جنہوں نے میاں اظہر کی یاد میں نیک الفاظ کہے اور ان کے لیے دعا کی، ہم ان کے بھی مشکور ہیں۔حماد اظہر نے اپنے والد کی میراث کو شرافت، ایمانداری اور وفاداری قرار دیا جو نہ صرف ان کے لیے بلکہ پاکستان کے سیاسی کلچر کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہے۔

    حماد اظہر نے بتایا کہ وہ اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے، تین بہنوں کے بھائی اور دو کم عمر بچوں کے والد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے گھر والوں نے گزشتہ دو سال سے زیادہ عرصے تک دکھ برداشت کیا ہے اور اب وہ اپنی والدہ کے ساتھ رہ کر ان کا سہارا بننا چاہتے ہیں۔ وہ بے گناہ ہیں اور جعلی مقدمات کا شکار ہیں جن کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں۔ انہوں نے عدالت سے انصاف کی اپیل کی اور کہا کہ اگر انصاف ملا تو اللہ کا شکر ادا کریں گے، اور اگر نہیں ملا تو صبر و استقامت سے کام لیتے رہیں گے کیونکہ اللہ صابرین کے ساتھ ہے۔

  • ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس، چالان پراسیکیوشن برانچ میں جمع

    ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس، چالان پراسیکیوشن برانچ میں جمع

    اسلام آباد میں قتل کی جانے والی معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کیس میں پولیس نے اپنی تحقیقات مکمل کرتے ہوئے چالان پراسیکیوشن برانچ میں جمع کرا دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق، پولیس نے چالان میں ملزم عمر حیات کو ہی ثناء یوسف کا قاتل قرار دیا ہے۔ پولیس کی جانب سے جمع کروائے گئے چالان میں ثناء یوسف کی والدہ، پھوپھی اور دیگر اہم گواہوں کے بیانات شامل ہیں جو واقعے کے حوالے سے اہم شواہد فراہم کرتے ہیں۔مزید برآں، چالان میں ملزم عمر حیات کے پولیس کے سامنے دیے گئے 164 کے اعترافی بیان کو بھی شامل کیا گیا ہے جو کہ کیس میں ایک کلیدی ثبوت کے طور پر سامنے آیا ہے۔ یہ اعترافی بیان پولیس کی تحقیقات کو مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے۔

    پراسیکیوشن کی جانب سے دو رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو چالان کی مکمل اسکروٹنی کرے گی تاکہ کیس کی تمام پہلوؤں کو بغور جانچا جا سکے۔ چالان کی مکمل جانچ کے بعد اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔عدالت میں چالان کی پیشی کے بعد، متعلقہ جج کی عدالت میں کیس کا باضابطہ ٹرائل شروع کیا جائے گا، جس سے یہ قتل کیس قانونی عمل کے تحت اپنے آئندہ مراحل میں داخل ہو جائے گا۔

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا چین کا سرکاری دورہ،اہم ملاقاتیں

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا چین کا سرکاری دورہ،اہم ملاقاتیں

    چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، نے عوامی جمہوریہ چین کا سرکاری دورہ کیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف نے بیجنگ میں چین کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں پاکستان اور چین کے درمیان فولادی اسٹریٹجک شراکت داری کی توثیق کی گئی۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عوامی جمہوریہ چین کے نائب صدرجناب ہان ژینگ،، اور وزیر خارجہ، جناب وانگ ایی، سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں علاقائی اور عالمی سیاسی منظرنامے کی بدلتی صورتِ حال، چین-پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے تحت روابط میں پیشرفت، اور باہمی جغرافیائی و سیاسی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمتِ عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا.

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے نائب چیئرمین جنرل ژانگ یو شیا ، پی ایل اے کے پولیٹیکل کمشنر جنرل چن ہوئی، اور پی ایل اے آرمی کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل کائی ژائی جون سے بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں، پی ایل اے آرمی ہیڈکوارٹر پہنچنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ملاقاتوں میں انسداد دہشتگردی، مشترکہ مشقوں اور دفاعی جدیدیت پر بات چیت ہوئی۔ دورہ دونوں ممالک کے مضبوط عسکری تعلقات اور علاقائی امن کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ چین کے موقع پر چینی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کو جنوبی ایشیا میں امن کی ضامن اور ایک مضبوط قوت قرار دیا،

  • یورپی یونین کی سفیر کی وزیراعظم سے الوداعی ملاقات

    یورپی یونین کی سفیر کی وزیراعظم سے الوداعی ملاقات

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے یورپی یونین (EU) کی سفیر رینا کیونکا نے آج صبح وزیر اعظم ہاؤس میں الوداعی ملاقات کی۔

    یورپی یونین کی سفیر کو پاکستان میں اپنی مدت ملازمت کی کامیابی سے تکمیل پر مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان میں 2022 کے سیلاب کے دوران یورپی یونین کی جانب سے مدد کو یقینی بنانے میں سفیر کی کوششوں کو سراہا۔

    وزیراعظم نے پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ایک کے طور پر یورپی یونین کی اہمیت کو اجاگر کیا اور جی ایس پی پلس اسکیم کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا جو دونوں فریقوں کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند ثابت ہوئی تھی۔ وزیر اعظم نے یورپی یونین کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ آنے والے دنوں میں ان سے ملاقات کے منتظر ہیں۔

    ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان ملکی سیاسی پیش رفت سمیت اہم امور بھی زیر بحث آئے۔

    یورپی یونین کی سفیر نے پاکستان میں قیام کے دوران ملنے والے تعاون پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یورپی یونین پاکستان کے ساتھ اپنے تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیراعظم کی نیک خواہشات پر اظہار تشکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ برسلز میں اپنی اگلی اسائنمنٹ میں پاکستان اور یورپی یونین کے مضبوط تعلقات کو فروغ دینا جاری رکھیں گی۔

  • کراچی کی تمام سڑکوں پر پارکنگ فیس مکمل ختم

    کراچی کی تمام سڑکوں پر پارکنگ فیس مکمل ختم

    سندھ حکومت نے شہر قائد کے شہریوں کو بڑی خوشخبری دیتے ہوئے کراچی کی تمام سڑکوں پر چارجڈ پارکنگ فیس مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    محکمہ بلدیات سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اب شہر کی کسی بھی سڑک پر کسی ادارے کو پارکنگ فیس وصول کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ صرف مخصوص پلازہ جات، تجارتی پلاٹس یا لوکل کونسلز کے مخصوص مقامات پر ہی پارکنگ فیس لی جا سکے گی، وہ بھی مجاز اتھارٹی کی منظوری سے۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ شہر بھر میں سندھ حکومت کا کوئی ادارہ یا ذیلی ادارہ سڑکوں پر پارکنگ فیس وصول نہیں کرے گا۔ اگر کوئی شخص یا ادارہ غیر قانونی طور پر شہریوں سے پارکنگ کے نام پر رقم وصول کرتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے پر پیش رفت، وزیرِ اعظم  نےکمیٹی قائم کر دی

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے پر پیش رفت، وزیرِ اعظم نےکمیٹی قائم کر دی

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے معروف پاکستانی شہری اور امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس میں مزید مؤثر پیش رفت کو یقینی بنانے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیرِ قانون کریں گے، جو ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے مسلسل رابطے میں رہ کر ممکنہ قانونی اور سفارتی معاونت پر کام کرے گی۔

    یہ اعلان آج اسلام آباد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات کے بعد سامنے آیا۔ ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے مقدمے میں حکومتی سطح پر جاری کوششوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ حکومت اس حساس انسانی مسئلے پر کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہیں کر رہی۔وزیرِ اعظم نے کہا ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے ہر ممکن سفارتی اور قانونی راستہ اپنایا جائے گا۔ ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جدوجہد قابلِ تحسین ہے، اور حکومت ان کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے،

    وزیرِ اعظم آفس کے مطابق اس سے قبل بھی حکومتِ پاکستان کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے پر امریکہ سے مختلف سطحوں پر رابطہ کیا گیا ہے۔ شہباز شریف نے اپنے پچھلے دورِ حکومت میں امریکی صدر جو بائیڈن کو ایک خط بھی لکھا تھا جس میں ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور انسانی بنیادوں پر ان کے ساتھ بہتر سلوک کی اپیل کی گئی تھی۔

    ذرائع کے مطابق نئی تشکیل دی گئی کمیٹی نہ صرف موجودہ قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے گی بلکہ سفارتی ذرائع سے بھی امریکی حکومت پر دباؤ بڑھانے کی حکمتِ عملی تیار کرے گی۔ کمیٹی کو یہ ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے کہ وہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے خدشات اور مشوروں کو براہِ راست حکومتی پالیسی کا حصہ بنائے۔

    ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں وزیرِ اعظم کی یقین دہانی پر مکمل اعتماد ہے، اور وہ امید کرتی ہیں کہ اب اس معاملے میں حقیقی اور پائیدار پیش رفت ممکن ہو سکے گی۔

  • سینٹ کمیٹیوں کی کارروائی میں عدالتی مداخلت کا انکشاف

    سینٹ کمیٹیوں کی کارروائی میں عدالتی مداخلت کا انکشاف

    سینیٹ کا اجلاس عرفان صدیقی کی زیر صدارت ہوا،

    سینیٹر انوشہ رحمان نے سینیٹ اجلاس میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پر سوالات اٹھا دیے،انہوں نے کہا کہ آڈٹ کا کوئی میکانزم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں موجود ہے یا نہیں، مجھے اس کا جواب دے دیں،اس پر وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے جواب دیا کہ آپ نے جو سوالات اٹھائے ہیں وہ بالکل ٹھیک ہیں، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام 2022 میں جب شروع ہوا تو اس کی رقم 2 ارب روپے تھی، بعد میں بی آئی ایس پی کی لاگت بڑھا کر 21.5 ارب روپے کردی گئی ،پیپرا رولز کے تحت بی آئی ایس پی کی پروکیورمنٹ نہیں کی گئی، اب تک 97 ارب روپے بی آئی ایس پی کے تحت تقسیم کیے گئے۔

    سینٹ کمیٹیوں کی کارروائی میں عدالتی مداخلت کا انکشاف سامنے آیا جس پر سینیٹرز برہم ہو گئے،سلیم مانڈوری والا نے انکشاف کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ اور ایک دوسری ہائی کورٹ سے دو نوٹس موصول ہوئے ہیں،یہ نوٹسز سینیٹ کے کارروائی روکنے جانے کے حوالے سے ہیں۔ عدالتوں نے کمیٹیوں کی کارروائی روکنے کے احکامات دیئے ہیں،عدالتوں نے کہا کہ ہم فلاں معاملے کو کمیٹی میں سن ہی نہیں سکتے،سینیٹ اور قائمہ کمیٹیوں کےچئیرمینوں کو اسے بہت سنجیدگی سے لینا چاہئے،اٹارنی جنرل کو طلب کرکے اس معاملے پر وضاحت طلب کی جائے،

  • درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد فوری گرفتاری ضروری ہے،سپریم کورٹ

    درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد فوری گرفتاری ضروری ہے،سپریم کورٹ

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے سے متعلق فیصلہ جاری کردیا۔

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے 4 صفحات پر مشتمل حکمنامہ جاری کیا ہے۔ ملزم زاہد خان نے درخواست ضمانت کے حوالے سے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی،چیف جسٹس یحییٰ‌آفریدی نے حکمنامہ میں کہا کہ قبل از گرفتاری درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد فوری گرفتاری ضروری ہے، صرف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنا گرفتاری کو نہیں روک سکتا، عبوری تحفظ خودکار نہیں، عدالت سے واضح اجازت لینا ضروری ہے،ہ ملزم زاہد خان و دیگر کی ضمانت لاہور ہائیکورٹ سے مسترد ہوئیں، ضمانت مسترد ہونے کے بعد بھی 6 ماہ تک پولیس نے گرفتاری کے لیے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا، عدالتی احکامات پر فوری عملدرآمد انصاف کی بنیاد ہے،آئی جی پنجاب نے غفلت کا اعتراف کرتے ہوئے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا سرکلر جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی، غیر قانونی تاخیر سے نظامِ انصاف اور عوام کا اعتماد مجروح ہوتا ہے،اپیل زیرِ التوا ہو تو بھی گرفتاری سے بچاؤ ممکن نہیں، جب تک کوئی حکم نہ ہو۔