Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بھارتی کرکٹر پر ایک اور خاتون نے جنسی زیادتی کا الزام عائد کر دیا

    بھارتی کرکٹر پر ایک اور خاتون نے جنسی زیادتی کا الزام عائد کر دیا

    بھارت کے معروف فاسٹ بولر اور رائل چیلنجر بنگلور کے کھلاڑی یش دیال ایک بار پھر تنازعے میں گھر گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، جے پور کی ایک خاتون نے یش دیال پر جنسی زیادتی کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔

    خاتون کی جانب سے دیے گئے الزامات کی بنیاد پر جے پور پولیس نے یش دیال کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، اس معاملے کی تفتیش جاری ہے اور متاثرہ خاتون کے بیان قلمبند کیے جا رہے ہیں۔یہ پہلا موقع نہیں جب یش دیال ایسے الزامات کا سامنا کر رہے ہوں۔ کچھ عرصہ قبل غازی آباد کی ایک خاتون نے بھی ان پر جنسی استحصال اور ذہنی و جسمانی تشدد کے الزامات لگائے تھے۔ اس خاتون کا دعویٰ تھا کہ انہوں نے یش دیال کے ساتھ تقریباً پانچ سال تک تعلق قائم رکھا، جس دوران یش دیال نے نہ صرف ان کے ساتھ بدسلوکی کی بلکہ شادی کا جھانسہ دے کر مالی طور پر بھی استحصال کیا۔غازی آباد کی خاتون نے یہ الزام بھی لگایا تھا کہ یش دیال نے ان سے کئی بار جسمانی اور ذہنی تشدد کیا، اور ان کے جذبات سے کھیل کر انہیں شدید نقصان پہنچایا۔

  • اسرائیل میں مغربی کنارے پر قبضے کی قرارداد،پاکستان کی مذمت

    اسرائیل میں مغربی کنارے پر قبضے کی قرارداد،پاکستان کی مذمت

    پاکستان نے اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے پر خودمختاری کی کوشش کی شدید مذمت کی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے پر خودمختاری کی کوشش بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے،اسرائیل فلسطینی عوام کے حقوق کو مسلسل پامال کر رہا ہے، یہ یکطرفہ اقدامات امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، یہ اقدامات خطے کے استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں، پاکستان عالمی برادری سے اسرائیل کو جوابدہ بنانے کا مطالبہ کرتا ہے، ایسے اقدامات فلسطین کی حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتے، آزاد فلسطینی ریاست کا قیام مسئلے کا واحد پائیدار حل ہے، پاکستان فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے ایک اور متنازع قدم اٹھاتے ہوئے اپنی پارلیمنٹ میں مغربی کنارے پر قبضے کی قرارداد منظور کی تھی۔

  • عمران خان اور شبلی فراز کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

    عمران خان اور شبلی فراز کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

    لاہور کی کینٹ کچہری کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان اور پارٹی رہنما شبلی فراز کے خلاف اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے کے مقدمے میں ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔ یہ مقدمہ عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر پیش آنے والے واقعے کے سلسلے میں درج کیا گیا ہے۔

    عدالت نے عمران خان کو طلبی کے سمن بھی جاری کیے ہیں جو جیل روبکار کے ذریعے انہیں فراہم کیے جائیں گے۔ عدالت نے اس کیس کی مزید سماعت 30 جولائی کو مقرر کی ہے تاکہ دونوں ملزمان کو موقع دیا جا سکے کہ وہ عدالت میں پیش ہو کر اپنا موقف پیش کریں۔یہ مقدمہ تھانہ ریس کورس پولیس کی طرف سے درج کیا گیا ہے،

  • راولپنڈی بڑی تباہی سے بچ گیا،فتنہ الخوارج کا خطرناک دہشت گرد گرفتار

    راولپنڈی بڑی تباہی سے بچ گیا،فتنہ الخوارج کا خطرناک دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی پنجاب اور حساس ادارے نے ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنہ الخوارج کے انتہائی خطرناک دہشت گرد "موسیٰ” کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد، اسلحہ، ہینڈ گرنیڈ، پرائما کارڈ، ڈیٹونیٹر، ریموٹ کنٹرول بٹن، حفاظتی فیوز وائر (7 فٹ)، اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔

    ترجمان کے مطابق دہشت گرد راولپنڈی میں حساس مقامات پر دہشت گردی کے لیے ریکی مکمل کر چکا تھا اور چند روز قبل ایک حساس مقام کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل بھی کر چکا ہے۔ دہشت گرد افغانستان میں متعدد بار ٹریننگ کے لیے جا چکا ہے اور فتنہ الخوارج کے ایک اہم کمانڈر سے مسلسل رابطے میں تھا۔کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی نے دہشت گرد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق اس بروقت کارروائی سے راولپنڈی ایک بڑے سانحے سے بچ گیا۔

    کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب مستعدی سے پنجاب کو محفوظ بنانے کیلئےاپنے اہداف پر عمل پیرا ہے اور اس عزم کا اظہار کرتا ہے کہ دہشت گردوں اور ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کےمتعلق کسی بھی معلومات کی صورت میں کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی ہیلپ لائن نمبر 080011111 پر کال کریں

  • مودی سرکار کا ہندوتوا ایجنڈا: آسام اور ناگا لینڈ میں نسلی کشیدگی میں اضافہ

    مودی سرکار کا ہندوتوا ایجنڈا: آسام اور ناگا لینڈ میں نسلی کشیدگی میں اضافہ

    مودی سرکار کا ہندوتوا ایجنڈا بھارتی ریاستوں میں فرقہ وارانہ کشیدگی کا سبب بن چکا

    بی جے پی کی پالیسیوں نے ناگا لینڈ اور آسام کے درمیان خلیج کو گہرا کر دیا، نسلی تنازعے کا خدشہ بڑھ گیا،آسام میں جاری مسلم مخالف جبری بے دخلی مہم کا اثر ناگا لینڈ کے قبائلیوں تک پہنچ گیا،جولائی 2025 کے اوائل میں آسام میں بی جے پی حکومت نے بڑے پیمانے پر انہدامی کارروائیاں کیں،آسام کےدھوبڑی، گولپاڑا اور نلباری اضلاع بے دخلی کی کارروائیوں سے متاثر ہوئے ،بے دخلی مہم سے تقریباً 10 ہزار بنگالی نژاد مسلمان متاثر ہوئے جو کئی دہائیوں سے آباد تھے

    دی نیو انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق "آسام کی بے دخلی مہموں کے باعث ناگا لینڈ میں بے گھر افراد کی ممکنہ داخلے پر تشویش بڑھ گئی ہے”کونیاک اسٹوڈنٹس یونین کا مونس ضلع میں سخت نگرانی اورداخلی راستوں پر 100 رضا کاروں کی تعیناتی کا اعلان، تیزیت اور ناگینومورا علاقوں میں طلبہ یونین کے رضا کار روزانہ نگرانی کریں گے، رضا کاروں کا کام غیر مقامی افراد کے آئی ایل پی اور دستاویزات کی جانچ کرنا ہے، کونیاک طلبہ تنظیم نے بغیر دستاویزات کے افراد کو فوری واپس بھیجنے کا حکم دیا،

    کونیاک اسٹوڈنٹس یونین نےبیان کے مطابق”مونس ضلع میں آئی ایل پی جاری کرنے پر کم از کم ایک ماہ کے لیے پابندی لگانے کی اپیل کرتے ہیں”تمام یونٹس اور متعلقہ حکام سے سخت پابندی کی توقع ہے تاکہ ہمارے مقامی حقوق اور سلامتی کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے، ناگالینڈ کی ویسٹرن سُمی اسٹوڈنٹس یونین نے غیر قانونی تارکین وطن کی موجودگی پر تشویش ظاہر کی، ویسٹرن سُمی اسٹوڈنٹس یونین کے مطابق "آسام-ناگا لینڈ سرحد کے پاس غیر قانونی تارکین وطن رہ رہے ہیں”اس صورتحال سے ہمارے حساس سرحدی علاقوں میں تصادم، بے دخلی اور آبادیاتی دباؤ کے خطرات بڑھ جاتے ہیں،

    آسام کے چیف منسٹر ہمنت بسوا سرما کے مطابق "حکومت نے تجاوزات کرنے والوں سے 1.29 لاکھ بیگھا زمین واپس لے لی ہے اور یہ مہم جاری رہے گی”

    بی جے پی حکومت کی پالیسیوں نے بین الریاستی تناؤ، فرقہ وارانہ نفرت اور نسلی تصادم کو ہوا دی ہے ،آسام کا بحران اب محض ایک ریاستی مسئلہ نہیں رہا، مودی حکومت کی پالیسیوں نے پورے شمال مشرق کو فرقہ وارانہ آگ میں جھونک دیا ہے

  • سابق بھارتی فضائیہ آفیسر نے بھارتی ایئر ڈیفنس کی حقیقت کا پردہ چاک کردیا

    سابق بھارتی فضائیہ آفیسر نے بھارتی ایئر ڈیفنس کی حقیقت کا پردہ چاک کردیا

    بھارتی فضائیہ کے سابق آفیسر ہرجیت سنگھ نے بھارتی فوج کے اندر پھیلی افراتفری، ذہنی عدم توازن اور فیصلہ سازی کی ناکامی کو بے نقاب کردیا

    دی وائر کے مطابق ہرجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ’’بھارتی ایئر ڈیفنس میں شدید ذہنی دباؤ اور نفسیاتی مسائل کے حامل بہت سےافسران ہیں‘‘بھارتی فوج کا ایئر ڈیفنس نظام دراصل ایک افسوسناک کہانی اور کھلا مذاق ہے، ایئر ڈیفنس جوائن کرلو، پرسکون زندگی گزارو، بھارتی فوج میں ہر افسر جنرل کے منصب کے لیے کوشاں ہوتا ہے، یہی دباؤ بھارتی ایئر ڈیفنس میں شدید ذہنی دباؤ اور نفسیاتی مسائل کو جنم دیتا ہے، میں نے خود ایئر ڈیفنس آرٹلری میں کئی نفسیاتی مسائل کے حامل افسران دیکھے ہیں،

    ہرجیت سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ;اگر بھارتی ایئر ڈیفنس کا اصل ساز و سامان دیکھیں تو صورتحال اور بھی واضح ہو جاتی ہے،بھارتی ایئر ڈیفنس کے پاس آج بھی تقریباً 80 فیصد ایئر ڈیفنس توپیں موجود ہیں،یہ توپیں جدید جنگی ماحول میں مکمل طور پر بےکار ہو چکی ہیں، آج کے ڈرونز، کروز میزائلز اور ہائپرسانک ٹیکنالوجی کے دور میں یہ توپیں کہاں استعمال ہوں گی؟ بھارتی ایئر ڈیفنس کے ڈرونز بھی نہایت کم معیار کے ہیں، یہ بمشکل قابلِ پرواز ہوتے ہیں، بھارتی ایئر ڈیفنس کا افسر کہتا ہے میں ریڈار آن نہیں کر سکتا، کیونکہ اس کا پتہ چل جائے گا، تو پھر سوال یہ ہے: جب ریڈار ہی نہیں چلے گا… تو دشمن کے طیارے، میزائل یا ڈرونز کا پتہ کیسے لگے گا؟،

    یہ تمام حقائق بھارتی فوج کے ایئر ڈیفنس نظام کی نااہلی اور اندرونی خرابیوں کی عکاسی کرتے ہیں،بھارتی ایئر ڈیفنس آج بھی ایک غیر مؤثر، فرسودہ اور ناتجربہ کار ڈھانچے پر قائم ہے

  • بین المذاہب ہم آہنگی ہماری قومی طاقت کی اساس ہے، ترجمان پاک فوج

    بین المذاہب ہم آہنگی ہماری قومی طاقت کی اساس ہے، ترجمان پاک فوج

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور میں مختلف مذاہب کے نمائندوں اور نوجوانوں کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی ہے

    شرکا نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا پرتپاک استقبال کیا،لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی کامیابی کو پوری قوم کی اجتماعی کامیابی قرار دیااور کہا کہ پوری قوم بلا کسی مذہبی امتیاز کے ہر مشکل اور ہر دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی صورت کھڑی ہو کر فتح یاب ہوتی ہے، پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگ تاریخ، قومی نصب العین اور حب الوطنی کی بدولت یک دل اور یک جان ہیں ، پاكستان ایک امن اور ترقی پسند ملک ہے اور بین المذاہب ہم آہنگی ہماری قومی طاقت کی اساس ہے، دشمن کو ہماری قومی یکجہتی اور اتحاد کی وجہ سے اپنے مذموم مقاصد میں ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہو گا،وطن عزیز کے روشن مستقبل کے لیے نوجوانوں کا کردار سب سے اہم ہے،

    طلباء و طالبات نے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی فتح پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا

  • افغانستان میں قید برطانوی جوڑے کی رہائی کے لیے بچوں کی  اپیل

    افغانستان میں قید برطانوی جوڑے کی رہائی کے لیے بچوں کی اپیل

    افغانستان میں قید ایک بزرگ برطانوی جوڑے کے بچوں نے طالبان حکومت سے اپنے والدین کی فوری رہائی کی اپیل کرتے ہوئے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے کہ اگر بروقت اقدام نہ کیا گیا تو ان کے والدین کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 80 سالہ پیٹر رینالڈز اور ان کی 76 سالہ اہلیہ باربی رینالڈز کو یکم فروری 2025 کو افغانستان کے صوبہ بامیان میں اپنے گھر واپس جاتے ہوئے حراست میں لے لیا گیا تھا۔ اب یہ دونوں ساڑھے پانچ ماہ سے زائد عرصے سے بغیر کسی واضح الزام کے طالبان کی قید میں ہیں۔ذرائع کے مطابق پیٹر اور باربی رینالڈز کو ایک سخت سیکیورٹی والی جیل میں علیحدہ علیحدہ رکھا جا رہا ہے، اور انہیں مناسب طبی سہولیات تک رسائی حاصل نہیں ہے، جب کہ دونوں بزرگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔

    جوڑے کے امریکا اور برطانیہ میں رہائش پذیر چاروں بچوں نے ایک مشترکہ بیان میں اپنے والدین کی صحت پر شدید خدشات کا اظہار کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ "ہم طالبان حکومت سے ایک بار پھر پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے والدین کو فوری رہا کیا جائے، اس سے قبل کہ بہت دیر ہو جائے اور وہ ان کی تحویل میں ہی اپنی جان نہ کھو بیٹھیں۔ ہمارے والدین نے گزشتہ 18 برس اپنی زندگیاں افغانستان کے عوام کی خدمت کے لیے وقف کر دی ہیں، اور ان کا احترام کیا جانا چاہیے نہ کہ سزا دی جائے۔”

    اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے بھی اس صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر بزرگ جوڑے کو جلد از جلد مناسب طبی سہولیات فراہم نہ کی گئیں تو ان کی صحت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے، یہاں تک کہ موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیٹر اور باربی رینالڈز 2006 سے افغانستان میں مقیم ہیں اور وہاں تعلیمی اور تربیتی منصوبوں پر کام کر رہے تھے۔ یہاں تک کہ اگست 2021 میں طالبان کی حکومت کے دوبارہ قیام کے بعد بھی انہوں نے افغانستان چھوڑنے کے بجائے وہیں رہنے کا فیصلہ کیا، تاکہ اپنے مشن کو جاری رکھ سکیں۔ابھی تک طالبان حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

  • بھارتی ایئر لائن میں دوران پرواز بچے کی پیدائش

    بھارتی ایئر لائن میں دوران پرواز بچے کی پیدائش

    بھارتی ایئرلائن کی مسقط سے ممبئی آنے والی پرواز میں ایک حیرت انگیز واقعہ اس وقت پیش آیا جب دورانِ پرواز ایک تھائی خاتون نے 35 ہزار فٹ کی بلندی پر بچے کو جنم دے دیا۔ یہ واقعہ رات تقریباً 3 بج کر 15 منٹ پر پیش آیا جب خاتون کو اچانک زچگی کے درد شروع ہوئے۔

    بھارتی ایئرلائن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، خاتون کے تکلیف میں آنے پر فضائی عملے نے فوری طور پر حالات کا ادراک کیا اور پیشہ ورانہ انداز میں ضروری اقدامات شروع کیے۔ عملے نے قریبی نشستوں پر بیٹھے مسافروں سے نشستیں خالی کرنے کی درخواست کی تاکہ زچگی کے لیے عارضی اور محفوظ جگہ بنائی جا سکے۔خوش قسمتی سے پرواز میں ایک تربیت یافتہ نرس بھی سوار تھیں جنہوں نے فضائی عملے کی مدد سے خاتون کی کامیاب ڈلیوری مکمل کروائی۔ اس دوران مسافروں کو کہا گیا کہ وہ خاتون کی پرائیویسی کا خیال رکھتے ہوئے موبائل فون بند رکھیں اور تصویر کشی سے گریز کریں۔

    پائلٹس نے صورتحال کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے ایئر ٹریفک کنٹرول سے فوری طور پر ترجیحی لینڈنگ کی اجازت حاصل کی۔ صبح 4 بجے کے قریب پرواز ممبئی ایئرپورٹ پر اتری جہاں پہلے سے موجود ایمبولینس اور طبی عملے نے ماں اور نومولود کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا۔ایئرلائن کے ترجمان نے اس واقعے کو "انتہائی غیر معمولی اور انسانی جذبے سے بھرپور لمحہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ،”ہماری ٹیم نے جس مہارت، ہمدردی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ ستائش ہے۔ یہ واقعہ ہماری سروس کے معیار اور مسافروں کی فلاح و بہبود کے عزم کا عکاس ہے۔”

    ماں اور بچہ دونوں کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے اور انہیں مزید نگہداشت کے لیے اسپتال میں رکھا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی اس واقعے کو بے حد سراہا جا رہا ہے اور مسافروں نے ایئرلائن اور عملے کی بروقت کارروائی کو سراہا ہے۔

  • جعفر ایکسپریس کو سیکیورٹی خدشات کے باعث سبی ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا

    جعفر ایکسپریس کو سیکیورٹی خدشات کے باعث سبی ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا

    پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر سبی ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق ڈمبولی کے قریب ہونے والے دھماکے کے باعث ٹرین تقریباً چھ گھنٹے تاخیر سے سبی پہنچی، جہاں سیکیورٹی کلئیرنس نہ ملنے پر اسے مزید سفر سے روک دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق، مسافروں کو صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور انہیں سبی سے کوئٹہ تک کے کرایہ کی واپسی کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ مسافروں کو جمعہ کی صبح ایک متبادل ٹرین کے ذریعے کوئٹہ پہنچایا جائے گا۔

    دوسری جانب، ریلوے حکام نے جمعہ کو چلنے والی کوئٹہ سے چمن جانے والی چمن ٹرین کو منسوخ کر دیا ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق، اس فیصلے کا مقصد جعفر ایکسپریس کے متاثرہ مسافروں کو چمن ٹرین کے ڈبوں کے ذریعے سبی سے کوئٹہ منتقل کرنا ہے۔سیکیورٹی ادارے علاقے میں صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور ریلوے ٹریکس کی مکمل تفتیش کے بعد ہی ٹرین سروس بحال کی جائے گی۔ ڈمبولی میں ہونے والے دھماکے کی نوعیت اور اس کے محرکات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

    مسافروں نے ریلوے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ متبادل سفری سہولیات کی فراہمی کو فوری یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔