Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • ریاستی املاک اور شہداءکی یادگاروں پر حملے کرنے والے مجرمان کو قانون کے مطابق سزائیں

    ریاستی املاک اور شہداءکی یادگاروں پر حملے کرنے والے مجرمان کو قانون کے مطابق سزائیں

    9 مئی کوشرپسندوں نے سیاسی احتجاج کی آڑ میں ریاستی اداروں، ملٹری تنصیبات اور شہداء کی یادگاروں کو نشانہ بنایا

    9 مئی 2023ء کو منظم انداز میں ملک بھر میں ریاستی اداروں پر حملے کئے گئے ،دنیا بھر میں ریاستی اداروں پر حملے کرنے والوں کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دی جاتی ہیں،افواج پاکستان کی اعلی قیادت کا سانحہ 9 مئی کے حوالے سے موقف واضح اور دو ٹوک رہا ہے،آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے9مئی 2024ء کو لاہور گریژن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’9 مئی کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور مجرموں کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا‘‘کور کمانڈرز کانفرنس مورخہ 5 مارچ 2024ء کے اعلامیہ کے مطابق;’’9مئی کے منصوبہ سازوں، اشتعال دلانے والوں، حوصلہ افزائی کرنے والوں اور شہداء کی یادگاروں کی بےحرمتی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا‘‘ڈی جی آئی ایس پی آر واضح اور دو ٹوک الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ 9 مئی صرف افواج پاکستان کا نہیں بلکہ عوام پاکستان کا مقدمہ ہے،9 مئی کے ذمہ داران کو انصاف میں کٹہرے میں لایا جائیگا ، فوجی تنصیبات اور شہداء کی یادگاروں پر حملے کئے ہیں ان کیلئے کوئی معافی نہیں ہے،

    سانحہ 9 مئی کے ملزمان کو تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد سزائیں سنائی گئیں،سانحہ 9 مئی کی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر قانونی عمل کے ذریعے شرپسندوں کو سزائیں سنائی گئی،ملٹری کورٹس نے 21 دسمبر 2024ء کو سانحہ 9 مئی میں ملوث 25 مجرمان کو تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد سزائیں سنائیں،ملٹری کورٹس نے 26 دسمبر 2024ء کو سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو مستند شواہد اور ثبوت سامنے آنے پر سزائیں سنائیں.2 جنوری 2025ء کو سانحہ 9 مئی کے 19 مجرمان کو معافی کی درخواستیں دائر کرنے پر معاف کیا گیا

    ملڑی کورٹس ریاست پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق تشکیل دی گئی ہیں .انسداد دہشتگردی کی عدالتوں نے شواہد کی بنیاد پر سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید مجرمان کو سزائیں سنائی ہیں،انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے شواہد ثابت ہونے پر ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید ، اعجاز چوہدری اور سرفراز چیمہ کو 10، 10 سال قید کی سزائیں سنائیں،انسداد دہشتگردی عدالت سرگودھا نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر ،احمد چٹھہ سمیت پی ٹی آئی کے 32 کارکنوں کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی

    قانون کی حکمرانی اور انصاف کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے سانحہ 9 مئی کے تمام ذمہ داران کو قانون کے مطابق کٹہرے میں لانا ناگزیر ہے،سانحہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور مجرموں کو سخت سزائیں دینا اآئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ضروری ہے،ان سزاؤں سے واضح ہے کہ ریاست نے شہداء کی یادگاروں اور لواحقین کی حرمت کو اولین ترجیح دی ہے ،ریاست کسی بھی قسم کی بدامنی، انتشاریا قومی وقار پر حملے کو ہر گزبرداشت نہیں کرے گی

  • لانگ مارچ،توڑ پھوڑ کیس،عمران اسماعیل کے وارنٹ جاری

    لانگ مارچ،توڑ پھوڑ کیس،عمران اسماعیل کے وارنٹ جاری

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے خلاف وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

    عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ عمران اسماعیل کو فوری طور پر گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔یاد رہے کہ عمران اسماعیل کو تھانہ بارہ کہو میں لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے الزام میں مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔ اس کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی ہے تاکہ عدالت مزید کارروائی مکمل کر سکے۔لانگ مارچ کے دوران پیش آنے والے اس واقعے میں دیگر اہم افراد بھی مقدمے کا حصہ تھے

  • نو مئی کا ماسٹر مائنڈ اور اسکا کوچ احتساب سے بچ نہیں سکتے: عظمیٰ بخاری

    نو مئی کا ماسٹر مائنڈ اور اسکا کوچ احتساب سے بچ نہیں سکتے: عظمیٰ بخاری

    وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے 9 مئی کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب اس سانحے کے تمام حقائق قوم کے سامنے آ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نو مئی کی ناکام بغاوت کے مقدمات کے فیصلے دو سال بعد آنا شروع ہوئے ہیں، اور یہ انصاف کی سمت اہم پیش رفت ہے۔

    عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ان واقعات میں ملوث تمام کرداروں کی شناخت، پلاننگ کے مقامات اور سازش کے تانے بانے اب بے نقاب ہو چکے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جنہوں نے 9 مئی کا منصوبہ بنایا، حملے کروائے، اور شہداء کی یادگاروں کو نذرِ آتش کیا، وہ پاکستان کے اصل دشمن ہیں اور کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ فوجی تنصیبات پر حملے مکمل منصوبہ بندی اور تربیت کے ساتھ کیے گئے، اور اب کسی کو اس حوالے سے کوئی شبہ باقی نہیں رہا۔ انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق، تمام ٹرائل کورٹس چار ماہ میں 9 مئی کے مقدمات کے فیصلے سنانے کی پابند ہیں۔

    عظمیٰ بخاری نے دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ اور اس کا کوچ کسی صورت احتساب سے نہیں بچ سکتے۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت قانون کے مطابق کارروائی کو منطقی انجام تک پہنچائے گی اور شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دے گی۔

  • ٹک ٹاک نے  پہلی سہ ماہی 2025کی کمیونٹی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کر دی

    ٹک ٹاک نے پہلی سہ ماہی 2025کی کمیونٹی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کر دی

    ٹک ٹاک نے موجودہ سال 2025ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کر دی ہے جو صارفین کے لیے ایک محفوظ ڈیجیٹل ماحول قائم کرنے کےعزم کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ رپورٹ جنوری،2025ء سے مارچ،2025ء تک کے اعداد و شمار پر مبنی ہے اور اُن پیشگی اقدامات کی تفصیل فراہم کرتی ہے جو ٹک ٹاک نے اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے کانٹنٹ کی نشاندہی اور اسے حذف کے لیے کیے، تاکہ عالمی صارفین کو ایک مثبت تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

    سنہ2025ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران، ٹک ٹاک نے ،پاکستان میں، کل 24,954,128 ویڈیوزحذف کیں۔ پاکستان میں پیشگی طور پر ویڈیوز کو حذف کرنے کی شرح انتہائی بلند رہی، جو 99.4فیصد تھی اگرچہ اُن میں سے 95.8 فیصد ویڈیوز 24 گھنٹوں کے اندر ہی حذف کر دی گئی۔عالمی سطح پر، ٹک ٹاک نے اس سہ ماہی کے دوران مجموعی طور پر 211 ملین ویڈیوزحذف کیں، جو پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کیے گئے کل مواد کا تقریباً 0.9فیصد ہیں۔ حذف کی گئی ویڈیوز میں سے 184,378,987 ویڈیوز خودکار نظام کے ذریعے شناخت کر کے حذف کی گئیں،تاہم، 7,525,184 ویڈیوز کو مزید جانچ کے بعد بحال کر دیا گیا۔ پیشگی حذف کرنے کی شرح 99.0فیصد رہی، اور 94.3فیصد نشان زدہ کانٹنٹ کو پوسٹ کیے جانے کے 24 گھنٹوں کے اندر ہی حذف کر دیا گیا۔

    رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حذف کی گئی کل ویڈیوز کا ایک بڑا حصہ — 30.1فیصد— حساس یا بالغ موضوعات پر مشتمل تھا جو کانٹنٹ کے حوالے سے ٹک ٹاک کی پالیسیوں کے مطابق نہیں تھا۔ مزیدبرآں،11.5فیصد ویڈیوز نے پلیٹ فارم کے تحفظ اور شائستگی کے معیارات کی خلاف ورزی کی، جبکہ 15.6فیصد نے پرائیویسی اور سیکیورٹی کی ہدایات کی خلاف ورزی کی۔ اس کے علاوہ، حذف کی گئی ویڈیوز میں سے 45.5فیصد کو غلط معلومات کے طور پر نشان زد کیا گیا، اور 13.8فیصد ویڈیوز کو ترمیم شدہ میڈیا اور مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ کانٹنٹ کے طور پر شناخت کیا گیا۔

    کمیونٹی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کی رپورٹ کی باقاعدہ اشاعت کانٹنٹ اور اکاؤنٹس کے اقدامات کے حُجم اور نوعیت پر روشنی ڈالتی ہے، جو شفافیت کے حوالے سے ٹک ٹاک کے مکمل عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ سنہ2025ءکی پہلی سہ ماہی کی رپورٹ کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنے اور ٹک ٹاک کانٹنٹ کے حوالے سےٹک ٹاک کی گائیڈ لائنز، آلات، اور پالیسیوں کے بارے میں مزیدآگاہی کے لیے، ٹک ٹاک کے ٹرانسپیرنسی سینٹر کا دورہ کریں، جو اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہے۔

  • عمران خان کے بیٹوں کی امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ گرینل سے ملاقات

    عمران خان کے بیٹوں کی امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ گرینل سے ملاقات

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیرِاعظم عمران خان کے بیٹوں، قاسم اور سلیمان خان، نے حال ہی میں امریکہ کے نمائندہ خصوصی ، رچرڈ گرینل، سے ملاقات کی ہے۔

    یہ ملاقات ایک غیر رسمی مگر اہم موقع پر ہوئی، جہاں رچرڈ گرینل نے عمران خان کے بیٹوں کے ساتھ وقت گزارا اور ان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر قاسم اور سلیمان کے ساتھ لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔گرینل نے اپنے پیغام میں لکھا "دوستوں کو خوش آمدید کہنا ہمیشہ خوشی کا باعث ہوتا ہے۔ قاسم اور سلیمان کے ساتھ وقت گزار کر اچھا لگا۔””آپ دونوں کو مضبوط رہنا ہے۔ دنیا بھر میں لاکھوں لوگ سیاسی انتقام کا سامنا کر رہے ہیں، اور آپ تنہا نہیں ہیں۔”

    یہ ملاقات ایک ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب عمران خان پاکستان میں مختلف مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، اور ان کی جماعت کو بھی سخت حالات درپیش ہیں۔ رچرڈ گرینل صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی رہے ہیں اور امریکہ کی خارجہ و انٹیلیجنس پالیسی میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں۔

  • وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

    وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

    وزیراعظم محمد شہبازشریف سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر محترمہ جین میریٹ نے آج وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے کنگ چارلس سوئم اور وزیر اعظم کیئر سٹارمر کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اس سال کے اواخر میں برطانیہ کی قیادت کے ساتھ اپنی ملاقات کے منتظر ہیں۔ انہوں نے برطانوی حکومت کی جانب سے پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کے حالیہ فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس مثبت پیشرفت سے برطانوی پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مشکلات کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے درمیان تبادلے کو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے اس سلسلے میں ہائی کمشنر کے مثبت کردار کو خاص طور پر سراہا۔

    وزیراعظم نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعاون کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان حال ہی میں ہونے والے تجارتی مذاکرات دونوں فریقین کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی برطانیہ کے ساتھ قریبی تعاون کر رہا ہے، جس کی اس وقت پاکستان کے پاس صدارت ہے۔

    ملاقات میں جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کی علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے برطانیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل پر بامعنی مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

    برطانوی ہائی کمشنر نے وزیراعظم کو اپنے حالیہ دورہ لندن کے بارے میں بتایا جہاں انہوں نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو بڑھانے کے حوالے سے وسیع مشاورت کی۔برطانوی ہائی کمشنر نے وزیر اعظم کے وژن اور قیادت میں گزشتہ ڈیڑھ سال میں حکومت کی معاشی کارکردگی کو سراہا جس سے تمام اہم میکرو اکنامک اشاریوں میں نمایاں بہتری آئی۔ ملاقات میں برطانوی ہائی کمشنر نے وزیراعظم کے ساتھ جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں ہونے والی علاقائی پیش رفت پر برطانیہ کے نقطہ نظر کے حوالے سے گفتگو کی۔

  • نجکاری کمیشن میں جاری کام کی پیشرفت کی خود نگرانی کروں گا،وزیراعظم

    نجکاری کمیشن میں جاری کام کی پیشرفت کی خود نگرانی کروں گا،وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت رہاستی ملکیتی اداروں (SOEs ) کی نجکاری کی پیش رفت پر جائزہ اجلاس ہوا.

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خسارے میں چلنے والے قومی اداروں کی نجکاری ملکی معیشت کی بہتری اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے ، نجکاری کے عمل کو موثر ، جامع اور مستعدی سے کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،منتخب اداروں کی نجکاری میں تمام قانونی مراحل اور شفافیت کے تقاضے پورے کیے جائیں ، قومی اداروں کی بیش قیمت اراضی پر ناجائز قبضہ کسی صورت قابل قبول نہیں، نجکاری کے مراحل میں قومی اداروں کی ملکیت میں بیش قیمت اراضی کی تصفیہ میں ہر ممکن احتیاط ملحوظ خاطر رکھی جائے،مذکورہ اداروں کی مرحلہ وار نجکاری کے اہداف مارکیٹ کے معاشی ماحول کے مطابق مقرر کیے جائیں تاکہ قومی خزانے کو ممکنہ نقصان سے ہر صورت بچایا جا سکے ، نجکاری کے مراحل میں سرخ فیتےاور غیر ضروری عناصر کا خاتمہ کرنے کے لئے نجکاری کمیشن کو قانون کے مطابق مکمل خود مختاری دی جائے گی، تمام فیصلوں پر مکمل اور موثر انداز میں عمل درآمد یقینی بنایا جائے ،نجکاری کمیشن میں جاری کام کی پیشرفت کی باقاعدگی سے خود نگرانی کروں گا،نجکاری کے مراحل اور اداروں کی تشکیل نو میں پیشہ ور ماہرین کی مشاورت اور بین الاقوامی معیار کو برقرار رکھا جائے

    وزیراعظم کو 2024 میں نجکاری لسٹ میں شامل کیے گئے اداروں کی نجکاری پر پیشرفت پر بریفنگ دی گئی،بتایا گیا کہ نجکاری کمیشن ، منتخب اداروں کی مرحلہ وار نجکاری میں قانونی، مالیاتی اور شعبہ جاتی تقاضوں کو مد نظر رکھ رہا ہے ، منتخب اداروں کی مرحلہ وار نجکاری کو کابینہ سے منظور شدہ پروگرام کے تحت مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا ، پی آئی اے، بجلی کی ترسیل کار کمپنیز (ڈسکوز)، سمیت نجکاری کی لسٹ میں شامل تمام اداروں کی نجکاری کو مقررہ معاشی، اداراجاتی اور انتظامی اہداف کے مطابق مکمل کیا جائے گا، اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس خان لغاری، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور دیگر متعلقہ سرکاری افسران اور اعلی حکام نے شرکت کی۔

  • ٹرمپ کے سیز فائر دعوؤں پر راہول گاندھی وزیراعظم مودی پر برس پڑے

    ٹرمپ کے سیز فائر دعوؤں پر راہول گاندھی وزیراعظم مودی پر برس پڑے

    کانگریس رہنما اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر کڑی تنقید کی ہے

    راہول گاندھی نے امریکی صدر ٹرمپ کے جنگ بندی کے دعوؤں پر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھا دیا، راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ;’وزیراعظم بیان کیسے دے سکتے ہیں؟ کیا بولیں گے؟ ٹرمپ نے اس کا اعلان کیا ہے۔ وہ یہ نہیں کہہ سکتے، لیکن یہ سچ ہے، پوری دنیا جانتی ہے کہ ٹرمپ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان "جنگ بندی” کا اعلان کیا ، یہ حقیقت ہے اور اس سے چھپا نہیں جاسکتا،یہ مسئلہ صرف جنگ بندی تک محدود نہیں ہے، کئی اہم مسائل پر بات کرنے کی ضرورت ہے،دفاع، دفاعی مینوفیکچرنگ، اور آپریشن سندور سب پر بات ہونی چاہئے،حالات اچھے نہیں ہیں، پوری قوم جانتی ہے،وزیر اعظم نے ٹرمپ کے دعوؤں کا ایک بھی جواب نہیں دیا ہے، جو لوگ خود کو ‘دیش بھکت’ کہتے ہیں وہ بھاگ گئے ہیں،ٹرمپ نے 25 بار دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے جنگ بندی کا اعلان کیا ، ٹرمپ کون ہوتا ہے یہ کام اس کا نہیں ہے،وزیراعظم نے ایک بار بھی جواب نہیں دیا ، یہی سچائی ہے جو چھپ نہیں سکتی،

  • پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس، شوگر ملز مالکان کی تفصیلات طلب کر لیں

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس، شوگر ملز مالکان کی تفصیلات طلب کر لیں

    اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں شوگر انڈسٹری سے متعلق مختلف اہم امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری فوڈ نے بریفنگ دی کہ سیزن کے آغاز میں ملک میں 1.3 ملین ٹن چینی کا ذخیرہ موجود تھا۔

    اجلاس کے دوران معین پیرزادہ نے بتایا کہ شوگر ایڈوائزری بورڈ میں صارفین کی نمائندگی موجود نہیں ہے، جس پر ارکان نے سخت تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ صارفین کی آواز کو بھی بورڈ میں شامل کیا جانا چاہیے تاکہ منصفانہ فیصلے کیے جا سکیں۔چیئرمین پی اے سی جنید اکبر نے کہا کہ چند شوگر ملز مالکان کو پہلے ہی چینی برآمد کرنے کی اجازت دی گئی تھی، تاہم کمیٹی نے اس معاملے پر مزید شفافیت کا مطالبہ کیا اور شوگر ملز مالکان کی تفصیلات طلب کر لیں۔سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی کے ریمارکس پر ارکان نے تشویش ظاہر کی اور پوچھا کہ چینی برآمد کرنے کی اجازت کس نے دی؟ اور کس کس ملک کو چینی برآمد کی گئی تھی؟ اس حوالے سے مکمل تفصیلات جلد پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔

    کمیٹی نے اس بات پر زور دیا کہ چینی کی برآمدات کا مقصد کاشتکاروں کو تحفظ دینا تھا تاکہ ان کے مفادات کا تحفظ کیا جا سکے، لیکن اس عمل میں کچھ ابہامات موجود ہیں جنہیں دور کرنا ضروری ہے۔پی اے سی نے چینی کے اس معاملے کو آئندہ ہفتے تک مؤخر کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ تمام دستاویزات اور تفصیلات فراہم کی جائیں تاکہ شفاف تحقیقات کی جا سکیں۔

  • امریکی صدر نے پانچ طیارے گرانے کا بیان ایک بار پھر دہرا دیا

    امریکی صدر نے پانچ طیارے گرانے کا بیان ایک بار پھر دہرا دیا

    امریکی صدر نے پانچ طیارے گرانے کا بیان ایک بار پھر دہرا دیا

    ناکام "آپریشن سندور” کا بھارتی دعویٰ ایک بار پھر جھوٹا ثابت ، امریکی صدر کے ہاتھوں بھارت کو سبکی مل رہی ہے،ڈونلڈ ٹرمپ نےری پبلکن اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگروہ جنگ نہ رکواتے تو ایٹمی جنگ چھڑ سکتی تھی،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ رکوانے کا کریڈٹ بھی اپنے نام کیا اور کہا کہ میں نے دونوں ملکوں سے کہا کہ جنگ نہ روکی تو امریکا آپ سے تجارت نہیں کرے گا، بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ جھڑپوں میں 5 لڑاکا طیارے مار گرائے گئے،

    واضح رہے کہ امریکی صدر کی جانب سے بھارتی طیارے مار گرائے جانے کا بیان اس سے قبل بھی سامنے آچکا ہے