Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • پیپلز پارٹی وفد کی مولانا سے ملاقات،سینیٹ انتخابات کیلئے کسی نے رابطہ نہیں کیا،جے یو آئی

    پیپلز پارٹی وفد کی مولانا سے ملاقات،سینیٹ انتخابات کیلئے کسی نے رابطہ نہیں کیا،جے یو آئی

    : جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) خیبر پختونخوا کے ترجمان مولانا عبدالجلیل جان نے واضح کیا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے اب تک مولانا فضل الرحمان سے کسی سیاسی جماعت نے رابطہ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی جماعت کی جانب سے رابطہ کیا گیا تو جے یو آئی کے دروازے کھلے ہیں اور ہر قسم کے سیاسی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

    مولانا عبدالجلیل جان نے مزید کہا کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کچھ رہنما ہمارے پاس آ رہے ہیں لیکن ابھی تک جے یو آئی کی مجلس عاملہ کی جانب سے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کی منظوری نہیں دی گئی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پارٹی اپنی حکمت عملی اور اتحاد کے حوالے سے اپنا فیصلہ مجلس عاملہ میں کرے گی۔

    دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے وفد نے خورشید شاہ کی قیادت میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے جس میں خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ اس ملاقات میں صوبے میں سیاسی صورتحال اور الیکشن کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ملاقات کے بعد گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی جنرل اور خواتین کی نشستوں پر الیکشن لڑ رہی ہے اور ان کی کوشش ہے کہ اپوزیشن خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی پانچوں نشستیں جیتے۔ انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن کے پاس اگر ایک بھی ممبر اضافی ہوا تو تحریک عدم اعتماد لانے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں کے پی اور بلوچستان میں دہشتگردی کی موجودہ صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے درمیان رابطے اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ سیاست میں اتحاد بنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں، اس لیے سیاسی رہنماؤں کے درمیان رابطہ بہت اہم ہے۔

    گورنر نے کہا کہ تحریک انصاف کے دو چیپٹر ہیں، ایک اسلام آباد اور دوسرا خیبر پختونخوا کا۔ انہوں نے خیبر پختونخوا میں امن و امان کی خراب صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس حوالے سے بھی سیاسی سطح پر بات چیت ضروری ہے۔

    اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا کہ ان کا مولانا فضل الرحمان سے پرانا تعلق ہے اور وہ ان سے قریبی رابطے میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اسمبلی میں جتنے ارکان کے حامل ہے، اتنی ہی نشستوں پر پارٹی الیکشن لڑے گی۔

  • صدر آر آئی یو جے طارق ورک گرفتار،صحافی برادری میں تشویش کی لہر

    صدر آر آئی یو جے طارق ورک گرفتار،صحافی برادری میں تشویش کی لہر

    راولپنڈی تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے متعدد صحافیوں کو حراست میں لے لیا

    صحافی تھانہ نیوٹاون کی حراست میں لیے گئے صحافی نعیم منہاس کی رہائی کے لیے تھانے کے باہر احتجاج کررہے تھے ، حراست میں لیے گئے صحافیوں میں صدر آر آئی یو جے طارق علی ورک بھی شامل ہیں،صحافی برادری میں شدید تشویش کی لہر دوڑگئی،

    تھانہ نیو ٹاؤن کا سینئر صحافی صدر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس طارق ورک اور کرائم رپورٹر نعیم منہاس پر بیہمانہ تشدد ،کرائم رپورٹر نعیم منہاس پر بےبنیاد اندراج ایف آئی آر پر صدر آر آئی یو جے طارق ورک تھانہ نیو ٹاؤن پہنچے تھے صحافی نعیم منہاس پر بےبنیاد ایف آئی آر اندراج سے متعلق استفسار کرنے پر پولیس نے صدر آر آئی یو جے طارق ورک پر تشدد کیا پولیس اہلکار غلیظ زبان استعمال کرتے گالم گلوچ کرتے ہوئے صدر آر آئی یو جے کو گھسیٹتے ہوئے حوالات لے گئے ،صدر آر آئی یو جے گزشتہ کئی گھنٹوں سے پولیس کی غیر قانونی حراست میں حوالات میں بند ہیں ،

    صحافیوں کا کہنا ہے کہ نیو ٹاؤن پولیس گردی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کریں گے راولپنڈی میں سی پی او ،ار پی او آفس کے سامنے احتجاج کریں گے پولیس گردی کے خلاف وزیر اعلی پنجاب ،آئی جی پنجاب دفتر اور ہاؤس کے سامنے احتجاج کریں گے ملک بھر کی صحافتی تنظیمیں طارق ورک اور نعیم منہاس کے ساتھ کھڑی ہیں پولیس گردی کے خلاف پر فورم پر احتجاج کریں گے۔

  • آپریشن سندور،مودی سرکار نے "جھوٹ” پر مبنی کتاب شائع کر دی

    آپریشن سندور،مودی سرکار نے "جھوٹ” پر مبنی کتاب شائع کر دی

    پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب،مودی سرکار نے جھوٹ پر مبنی کتاب شائع کر دی

    مودی سرکار کا آپریشن سندور میں ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے جھوٹا پروپیگنڈا جاری ہے،بھارت نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے "آپریشن سندور” کے عنوان سے کتاب شائع کر دی،کتاب کو بیس بھارتی تجزیہ کاروں اور کالم نگاروں سے منسوب کیا گیا ہے جن کو ’’را‘‘ سے منسلک کیا گیا ،یہ کتاب117 صفحات پر مشتمل ہے جس کی ترتیب تک درست نہیں ،اس مضحکہ خیز کتاب کا مقصد بھارتی عوام اور عالمی برادری کو گمراہ کرکے جھوٹ کو پروان چڑھانا ہے،یہ کتاب بھارتی اسٹریٹجک سوچ کی کمزوری کو بے نقاب کرتی ہے

    کتاب میں کسی تحقیق یا حوالہ کا ذکر بھی موجود نہیں، جو کسی سنجیدہ کتاب کی بنیادی شرط ہے،یہ کتاب محض فرضی الفاظ کو اکٹھا کر کے جھوٹ پر مبنی داستان پیش کرتی ہے،کتاب میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں ہلاکتوں کی تعداد میں بھی تضاد ہے،کتاب میں آپریشن سندور کے دورانیے کے حوالے سے بھی تضاد ہے، بھارت کی سیاسی، عسکری اور سفارتی غلطیوں کا کتاب میں سرسری ذکر کیا گیا،کتاب میں آپریشن سندور کے دوران ہونے والے نقصانات پر کوئی سچا یا تفصیلی تجزیہ موجود نہیں،کتاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف بھی انتہائی نامناسب زبان استعمال کی گئی ،کتاب میں اسرائیل کی کھل کر حمایت نہ کرنے کا شکوہ بھی کیا گیا ہے،یہ تصنیف بھارتی فوج، حکومت اور انٹیلیجنس اداروں کی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ایک ناکام کوشش ہے،یہ کتاب تلخ حقیقت ، بھارت میں آزادی اظہار اب محض ایک خواب بن چکا ہے

  • مطیع اللّٰہ جان اور اسد طور کے یوٹیوب چینلز کی بندش کا حکم معطل

    مطیع اللّٰہ جان اور اسد طور کے یوٹیوب چینلز کی بندش کا حکم معطل

    اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں یوٹیوب چینلز کی بندش کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں عدالت نے معروف صحافیوں مطیع اللّٰہ جان اور اسد علی طور کے یوٹیوب چینلز کی بندش کا حکم معطل کر دیا ہے۔

    ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے اس درخواست پر سماعت کی، جو مذکورہ صحافیوں کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ صحافت اور اظہارِ رائے کی آزادی کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، اور بغیر شنوائی کے چینلز کو بلاک کرنا آئینی اور قانونی اصولوں کے خلاف ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے 27 یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کا حکم دیا تھا، جن میں مطیع اللّٰہ جان اور اسد طور کے چینلز بھی شامل تھے۔ یہ فیصلہ مبینہ طور پر "ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا” کے الزامات کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔ایڈیشنل سیشن جج نے عبوری طور پر اس بندش کے حکم کو معطل کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ’’اظہار رائے کی آزادی ایک بنیادی حق ہے، اور عدالت قانون کی روشنی میں اس کا تحفظ کرے گی۔‘‘ عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

  • بھارتی معیشت کو بڑاجھٹکا؛  امریکا کیساتھ تجارت پر 10فیصد ٹیرف عائد ہوگا

    بھارتی معیشت کو بڑاجھٹکا؛ امریکا کیساتھ تجارت پر 10فیصد ٹیرف عائد ہوگا

    بھارتی معیشت کو بڑاجھٹکا؛ امریکا کیساتھ تجارت پر 10فیصد ٹیرف عائد ہوگا

    امریکی صدر نے برکس ممالک(برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ) کے بارےمیں سخت موقف اختیار کیا ہے، ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ٹیرف کے حوالے سے بھارت کو کوئی استثنیٰ نہیں دیا جائے گا،بھارت بھی برکس کا رکن ہے وہ بھی 10 فیصد ٹیرف کے دائرے میں آئے گا، برکس کاقیام ہمیں نقصان پہنچانے اور ڈالر کو کمزور کرنے کے لیے کیا گیا ہے،اگر کوئی ڈالر کو چیلنج کرنا چاہتا ہے تو ہم اسکی اجازت نہیں دیں گے،

    ناکام پالیسیوں کی بدولت بھارت کو سفارتی اور معاشی میدان میں ہزیمت کا سامناہے

  • بھارت ازلی دشمن،دہشت گردی کی بڑھتی وارداتوں کے خلاف قوم متحد ہے ،خالد مسعود سندھو

    بھارت ازلی دشمن،دہشت گردی کی بڑھتی وارداتوں کے خلاف قوم متحد ہے ،خالد مسعود سندھو

    مولانا خان زیب کا قتل قابل مذمت،قاتلوں کو گرفتارکیا جائے،قاری یعقوب شیخ،حافظ خالد نیک

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بلوچستان و خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات لمحہ فکریہ ہیں، بلوچستان میں بس سے مسافروں کو اتار کر گولیاں مارنا، باجوڑ میں مولانا خان زیب کی ٹارگٹ کلنگ سمیت تمام کاروائیوں میں‌فتنۃ الہندوستان ملوث ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم قربانیاں دے رہی، مرکزی مسلم لیگ قوم کو متحد کررہی ہے، اتحاد امت کا عملی نمونہ چند دنوں میں ملک بھر میں نظر آئے گا

    ان خیالات کا اظہار مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالدنیک، صدر پنجاب محمد سرور چوہدری،انجینئر حارث ڈار نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب،وفود سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے لورالائی کے قریب مسافر بس کو روک کر شناخت کے بعد نو معصوم مسافروں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا جو ایک الم ناک سانحہ ہے اور اس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں، یہ پہلا موقع نہیں،رواں سال جعفر ایکسپریس جیسے سانحات اور مسافر بسوں سے مخصوص قومیت کے افراد کو اتار کر قتل کرنے کے واقعات سامنے آ چکے ہیں، جن کا مقصد ملک میں فرقہ واریت، لسانی منافرت اور بدامنی کو ہوا دینا ہے، بلوچستان کے عوام کو حقوق ملنے چاہئیں، لیکن حقوق کے نام پر فساد، قتل و غارت اور ملک دشمنی کی کوئی گنجائش نہیں۔

    قاری یعقوب شیخ، حافظ خالد نیک کا کہنا تھا کہ اے این پی کے رہنما اور معروف عالم دین مولانا خان زیب کا باجوڑ میں بہیمانہ قتل قابل مذمت ہے،مولانا خان زیب اتحادِ امت کے داعی، محب وطن اور پرامن شخصیت کے حامل عالم تھے، ان کا قتل نہ صرف باجوڑ بلکہ پورے ملک کے علما اور دینی حلقوں کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے، خیبر پختونخوا میں علماء کرام کی ٹارگٹ کلنگ میں مسلسل اضافہ ایک لمحہ فکریہ ہے۔ابھی تک جے یو آئی سربراہ مولانا حامد الحق حقانی،مرکزی مسلم لیگ کے رہنما مولانا کاشف کے قاتل گرفتار نہیں ہوئے،کہ مولانا خان زیب کو نشانہ بنا دیا گیا، حکومت مولانا خان زیب کے قاتلوں کو گرفتار کرے، علماء کرام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

    محمد سرور چوہدری،انجینئر حارث ڈار کا کہنا تھا کہ بنیان مرصوص کی کامیابی کے بعد بھارت کو جو عالمی سطح پر رسوائی ہوئی ہے، اس کا بدلہ لینے کے لیے وہ پاکستان میں دہشت گردی وتخریب کاری کی کاروائیوں کو تیز کر رہا ہے، پاکستانی عوام اور ریاست کو بھارتی سازشوں کا مکمل ادراک ہے، پاکستانی قوم ملک دشمن عناصر کے خلاف متحد ہے،مرکزی مسلم لیگ اتحاد امت کا فریضہ سرانجام دیتی رہے گی.

  • پی ٹی آئی اراکین، اسپیکر پنجاب اسمبلی کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

    پی ٹی آئی اراکین، اسپیکر پنجاب اسمبلی کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

    تحریک انصاف اراکین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے 26 ارکان کی نااہلی کے ریفرنس کے معاملے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی اور اپوزیشن اراکین کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے،معطل اپوزیشن اراکین نے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بچھر کی قیادت میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان سے ملاقات کی جو گھنٹے سے زائد جاری رہی جس میں مختلف امور زیر غور آئے،دونوں جانب سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے جب کہ اسپیکر اور معطل ارکان میں آج ہی مذاکرات کا دوسرا سیشن ہونے کا امکان ہے۔

    خیال رہے کہ 27 جون کو اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے شور شرابہ کیا تھا اور توڑ پھوڑ کی تھی جس کے بعد اسپیکر نے اپوزیشن کے 26 ارکان کی رکنیت معطل کرتے ہوئے ان کی نااہلی کے لیے ریفرنس الیکشن کمیشن بھیجنےکا اعلان کیا تھا۔

  • حمیرا اصغر کیس،پولیس نے رہائشگاہ،کرایہ بارے تفصیلات جاری کر دیں

    حمیرا اصغر کیس،پولیس نے رہائشگاہ،کرایہ بارے تفصیلات جاری کر دیں

    اداکارہ حمیرا اصغر کے کیس میں پولیس حکام نے ان کی رہائش گاہ سے متعلق تفصیلات جاری کردیں۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ حمیرا اصغر نے فلیٹ 20 دسمبر 2018 کو کرائے پر لیا، انہیں کرایہ نہ بڑھانے پر پہلا نوٹس 3 جون 2021 کو بھیجا گیا اور 13 جون 2021 کوادکارہ کو گھر خالی کرنے کا کہا گیا، 17 جون 2021 کواداکارہ کو دوسرا نوٹس بھیجا گیا، حمیرا اصغر کافی عرصے سے کرایہ ادا نہیں کر رہی تھیں،ایک سال پہلے گھر خالی کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی جب کہ مالک مکان کا حمیرا اصغر سے رابطہ ختم ہوا تو کورٹ سے رجوع کیا گیا،معاملے کی مختلف پہلووں سے تفتیش جاری ہے،کیمیکل اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کافی چیزیں واضح ہوجائیں گی، حمیرا اصغر کی فیملی سے رابطے میں ہیں،

    گزشتہ روز لاہور سے احمیرا اصغر کی لاش وصول کرنے کے لیے آنے والے ان کے بھائی نوید اصغر نے لاہور واپس جانے سے قبل میڈیا سے گفتگو کی اور اپنے شک و شبہات کا اظہار کیا،انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیس میں ممکنہ شبہ ظاہر کیا اور کہا کہ ہم مزید تحقیقات کا فیصلہ کرنے سے قبل فرانزک رپورٹ کا انتظار کریں گے،انہوں نے شبہ ظاہر کرتے ہوئے میڈیا سے کہا کہ ممکن ہے کہ حمیرا کے گھر کی 2 چابیاں ہوں، ایسا اکثر گھروں میں ہوتا ہمارے گھر میں بھی ایسا ہی ہے، ہو سکتا ہے دوسری چابی کا استعمال کرکے کوئی گھر کے اندر آیا ہو اور اپنا کام کرکے نکل گیا ہو،حمیرا اصغر کی اچانک موت اور طویل عرصے سے کسی کے رابطے میں نہ ہونے پر سوال اُٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کے فلیٹ میں آج کے زمانے میں سی سی ٹی وی کیمرے موجود نہیں، کسی کو خبر نہیں کہ کون کب آ رہا ہے کون کب جا رہا ہے، کسی نے یہ نہیں سوچا کہ جب پولیس گھر کے اندر آئی تو ایک لاک لگا ہوا تھا یا گھر کے اندر کنڈی بھی لگی ہوئی تھی؟ کیونکہ کنڈی اندر سے ہی لگائی جاسکتی تھی لیکن گھر کا دروازہ باہر سے بھی بند ہوسکتا تھا، اگر تحقیقات کے دوران کوئی نکتہ پولیس سے چھوٹ گیا ہے تومیڈیا کا کام ہے کہ سوال کرکے اس نقطہ نظر کو اُٹھائیں لیکن آپ سب کی توجہ صرف اصغر علی فیملی تھی۔

  • نومئی مقدمہ،قریشی،محمودالرشید،عمر سرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت خارج

    نومئی مقدمہ،قریشی،محمودالرشید،عمر سرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت خارج

    نسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے معروف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید کی درخواست ضمانت کو مسترد کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ عدالت کے جج منظر علی گل نے سنایا۔

    یہ درخواست ضمانت راحت بیکری کے باہر 9 مئی کو پیش آنے والے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے سے متعلق تھی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں پر الزام ہے کہ انہوں نے اس واقعے میں شامل افراد کے ساتھ تعلقات رکھے اور عوامی فضا خراب کرنے میں حصہ لیا۔انسداد دہشتگردی عدالت نے درخواست ضمانت کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ مقدمے کی نوعیت سنگین ہے اور ملزمان کی ضمانت منظور کرنا قانون کے منافی ہوگا۔ عدالت نے مزید کہا کہ شواہد کی روشنی میں یہ درخواست ضمانت منظور نہیں کی جا سکتی۔

    پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وہ غیر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث نہیں اور گرفتاری سیاسی بنیادوں پر کی گئی ہے، تاہم عدالت نے اس دلیل کو مسترد کر دیا۔

  • بھارتی کامیڈین کپل شرما کے کیفے پر کینیڈا میں فائرنگ

    بھارتی کامیڈین کپل شرما کے کیفے پر کینیڈا میں فائرنگ

    کینیڈا میں بھارتی کامیڈین اور اداکار کپل شرما کے کیفے ‘کیپس کیفے’ پر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر دی، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، واقعہ حال ہی میں کھولے گئے کیفے کی عمارت پر پیش آیا جہاں حملہ آور ایک گاڑی میں آئے اور متعدد گولیاں چلانے کے بعد فرار ہو گئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں اور کیفے کے اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی گئی ہے تاکہ حملہ آوروں کی شناخت کی جا سکے،

    اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ فائرنگ کا مقصد کپل شرما یا ان کے کیفے کو نشانہ بنانا تھا یا یہ کسی قسم کی دھمکی یا انتباہ کے طور پر کی گئی۔ تاہم، بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ہرجیت سنگھ لادی نامی شخص نے مبینہ طور پر کپل شرما کے ماضی کے ایک تبصرے پر غصے میں آ کر یہ فائرنگ کروائی،ذرائع کے مطابق، کپل شرما کے ایک شو کے دوران کیے گئے تبصرے نے ہرجیت سنگھ لادی کو ناگوار گزرا جس کے بعد اس نے ایسا قدم اٹھانے کا ارادہ کیا۔ پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

    کیپس کیفے نے انسٹاگرام پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں واقعے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ واقعہ ان کے لیے ایک گہرا صدمہ ہے کیونکہ کیفے کو انہوں نے محبت اور خلوص کے ساتھ کھولا تھا۔ انتظامیہ نے کہا کہ وہ اس طرح کے تشدد کے سامنے نہیں ہاریں گے اور مداحوں کی فکر مندی اور تعاون کا شکریہ ادا کیا۔”ہم سب مل کر تشدد کے خلاف آواز بلند کریں اور محبت کو فروغ دیں۔ آپ سب کی دعاؤں اور سپورٹ سے ہمیں بہت حوصلہ مل رہا ہے۔”

    پولیس نے کیفے کے ارد گرد سیکورٹی بڑھا دی ہے اور حملے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے تاکہ واقعے کے پس پردہ حقائق سامنے آ سکیں اور ملزمان کو جلد گرفتار کیا جا سکے۔

    کپل شرما، جو بھارت کے معروف کامیڈین اور ٹی وی میزبان ہیں، نے حال ہی میں کینیڈا میں اپنا نیا کیفے ‘کیپس کیفے’ کھولا ہے جو کافی مقبول ہو رہا ہے۔ یہ واقعہ کیفے کی شہرت کے ساتھ ساتھ کپل شرما کی ذاتی سیکیورٹی کے حوالے سے بھی تشویش کا باعث بن گیا ہے۔