Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • کابل جا کر چائے پینے اور دہشتگردوں کے لیےسرحد کھولنے سے نقصان ہوا،اسحاق ڈار

    کابل جا کر چائے پینے اور دہشتگردوں کے لیےسرحد کھولنے سے نقصان ہوا،اسحاق ڈار

    نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاک بھارت ملٹری ٹو ملٹری سیز فائر ٹھیک چل رہا ہے مگر بھارت کی سیاسی قیادت سے ہضم نہیں ہورہا۔

    ملائیشیا کے دارالحکومت کوالا لمپور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشکل معاشی حالات میں ٹیک آف کیا اور اب پاکستان کو جی 20 میں شامل کرنا ہمارا ہدف ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرکے عجیب حرکت کی، بھارت نہ پاکستان کا پانی روک سکتا ہے اور نہ رخ موڑسکتا ہے، بھارت کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر ہم نے بھرپورجواب دیا اور سندھ طاس معاہدے کے معاملے پر ہم نے جواباً بھارتی ائیرلائنزکے لیے حدود بندکی، بھارت اب دنیا میں تنہائی کا شکار ہے ،قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ میں بھارت کو بھرپورجواب دینے کا فیصلہ ہوا، فضائیہ کے بہادرپائلٹس نے بھارت کے 6 طیارے مار گرائے جن میں سے 4 رافیل طیارے تھے، بھارت نے جان بوجھ کر اپنے 2 میزائل سکھ آبادی میں گرائے تاہم بھارتی بیانیے کو عالمی سطح پر پذیرائی نہیں ملی،صبح سوا 8 بجے امریکی وزیرخارجہ نے فون پرکہا کہ بھارت جنگ بندی چاہتا ہے، جنگ شروع بھی بھارت نے کی تھی اور ختم بھی ان ہی کی درخواست پرہوئی، پاک بھارت ملٹری ٹو ملٹری سیز فائر ٹھیک چل رہا ہے مگر بھارت کی سیاسی قیادت سے ہضم نہیں ہورہا، دونوں ملکوں کی فوجیں بھی پوزیشن بدل چکی ہیں، ہمارا میزائل پروگرام پاکستان کی ڈھال ہے،کابل جا کر چائے پینے اور دہشتگردوں کے لیےسرحد کھولنے سے نقصان ہوا

  • باصلاحیت پاکستانی پوری دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کررہے ہیں،وزیراعظم

    باصلاحیت پاکستانی پوری دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کررہے ہیں،وزیراعظم

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے وزارتوں کی کارکردگی بڑھانے اور ہر شعبے کے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کیلئے اصلاحاتی عمل کی ہدایت کی ہے

    وزیرِ اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وزارت بجلی کی جانب سے گورننس کی بہتری اور اصلاحات کیلئے ماہرین پر مشتمل نظام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی. وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سات دہائیوں سے اس ملک کو جس نظام سے چلانے کی کوشش کی گئی، اس سے پاکستان کی ترقی ممکن نہیں.فرسودہ نظام کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کئے بغیر پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں. پاکستان وسائل سے مالامال ہے، پاکستان کی نوجوان افرادی قوت پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہےباصلاحیت پاکستانی پوری دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کررہے ہیں. حکومت کی اولین ترجیحات میں فرسودہ نظام کو جدید، ڈیجیٹل اور مؤثر گورننس کے نظام میں تبدیل کرنا ہے.وزیر بجلی سردار اویس خان لغاری اور انکی ٹیم کی انتھک محنت تعریف کے قابل ہے. نظام کی تبدیلی کیلئے بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرین کی معاونت انتہائی ضروری ہے. وزارت بجلی کی اصلاحات، نقصانات میں کمی اور قومی خزانے کو اربوں روپے کی بچت باقی وزارتوں کیلئے قابل تقلید مثال ہے. شعبے کے ماہرین اور کنسلٹنٹس جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اصلاحات سے نئی سوچ اور گورننس کے طریقہ کار کو رائج کرنے میں معاون ہونگے.

    وزیرِ اعظم نے بہترین افرادی قوت کی بھرتیوں، وزارتوں کو جدید نظام سے ہم آہنگ کرنے اور اصلاحات سے گورننس کی بہتری کی تجاویز کے حوالے سے کمیٹی کے قیام کی ہدایت کی،کمیٹی وزارت بجلی کی اصلاحات کو مد نظر رکھتے ہوئے باقی وزارتوں و اداروں کی تنظیمِ نو کے حوالے سے قابل عمل تجاویز کو حتمی شکل دیگی. اجلاس کو وزارت بجلی کی اصلاحات پر جامع بریفنگ دی گئی. اجلاس کو بتایا گیا کہ نیشنل الیکٹرسٹی پلان کے تحت وزارت میں 134 تزویراتی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنایا گیا جس میں وزارت پالیسی، نگرانی اور مستقبل کی منصوبہ سازی جبکہ شعبے کے ماہرین پر مشتمل ٹیکنکل-آرم عملدرآمد، جدت اور منصوبہ بندی کررہا ہے. اجلاس کو شعبے کے ماہرین کی پروفائلز اور رائج کردہ نظام کے تحت وزارت کی موجودہ ورکنگ کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی. اجلاس میں وفاقی وزراء ڈاکٹر مصدق ملک، احد خان چیمہ، سردار اویس خان لغاری، شزہ فاطمہ خواجہ، علی پرویز ملک، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، چیف کوارڈینیٹر مشرف زیدی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.

  • بلوچستان ،دو بھائیوں کو بس سے اتار کر پہاڑوں پر جا کر کیا گیا قتل

    بلوچستان ،دو بھائیوں کو بس سے اتار کر پہاڑوں پر جا کر کیا گیا قتل

    بلوچستان میں قتل کیے جانے والے 9 افراد میں لودھراں کی تحصیل دنیا پور کے 2 بھائی بھی شامل ہیں۔

    قتل کیے جانے والے عثمان طور اور جابر طور اپنے والد کے انتقال کی اطلاع ملنے کے بعد نماز جنازہ میں شرکت کے لیے کوئٹہ سے لودھراں روانہ ہوئے تھے،دونوں بھائیوں کے گھر کی خواتین اور بچوں کے سامنے دہشتگردوں نے عثمان اور جابر کو بس سے اتارا اور پہاڑوں پر لے جا کر قتل کردیا،مقتولین کے بھائی صابر طور کے مطابق دونوں بھائی تو والد کی تدفین کی تیاری کر رہے تھے مگر اب گھر 2 کے بجائے 3جنازے اٹھانے پڑ رہے ہیں ۔

    دوسری جانب مقتولین میں گوجرانوالہ کا 42 صابر بھی شامل ہے جو واہنڈو کے علاقے صائب کا رہائشی ہے،صابر بلوچستان میں پکوان سینٹر پر کام کرتا تھا، وہ گھر کا واحد کفیل اور 15 سال سے بلوچستان میں کام کر رہا تھا جب کہ صابر کے 4 بچے ہیں اور بڑے بیٹے کی عمر 14 سال ہے۔

    واضح رہےکہ 10 اور 11 جولائی کی درمیانی شب فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نےکوئٹہ سے لاہور جانیوالی مسافر بس سے 9 مسافروں کو اغوا کرکے قتل کردیا تھا

  • بارشیں،حفاظتی اقدامات کئے جائیں، سبیل اکرام

    بارشیں،حفاظتی اقدامات کئے جائیں، سبیل اکرام

    موسم برسات شروع ہوچکا ہے بارشوں اور سیلاب کی متوقع تباہی سے بچنے کیلئے مناسب حفاظتی اقدامات کیے جائیں ۔ بروقت حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے ہر سال بے پناہ جانی مالی نقصان ہوتا ہے۔ گلیاں محلے ڈوب جاتے ہیں ، گھروں اور دکانوں میں پانی داخل ہوجاتا ہے ۔ اگر بروقت حفاظتی اقدامات کئے جائیں تو نقصانات سے بچا جاسکتا ہے ۔

    ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی سماجی رہنما ڈاکٹر سبیل اکرام نے کیا۔ انھوں نے کہا کہ موسم برسات میں بارشوں کی وجہ سے ایک طرف پاکستان کی ندیاں نالے ، نہریں اور دریا پانی سے بھر جاتے ہیں تو دوسری طرف بھارت پاکستان کی طرف آنے والے دریائوں میں پانی کھول دیتا ہے اس طرح پاکستان میں ہر سال ہزاروں ایکڑ زرعی زمینیں تباہ ہوجاتی ہیں مکانات گر جاتے ہیں اور بڑے پیمانے پر جانی نقصان بھی ہوتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ موسم برسات میں تقریباََ ہر سال پاکستان کو اس سنگین صورت حال کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔مناسب اور بروقت حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے گلیاں محلے پانی ڈوب جاتے ہیں ۔ گھروں اور دکانوں میں پانی داخل ہوجاتا ہے ۔لوگوں کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوتا ہے ۔ دکھ کی بات ہے کہ بروقت انتظامات نہیں کیے جاتے ۔ نقصانات سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ بروقت اقدامات کئے جائیں ،ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے ۔ سیوریج کا سسٹم بہتر کیا جائے اور نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کی ٹیمیں متحرک کی جائیں ۔ سیلاب اور بارشوں کی تباہی سے بچنے کیلئے ڈیم بنائے جائیں ۔ پاکستان اس وقت بیشمار زمینی وآسمانی آفات کا شکار ہے ان کا اصل حل یہ ہے کہ اللہ کی طرف رجوع کیا جائے ، سودی نظام اور فحاشی کے اڈے ختم کیے جائیں ۔اور پاکستان کو صحیح معنوں میں اسلامی ملک بنایا جائے ۔ جب تک ہمارے ملک سے سودی نظام اور فحاشی کے اڈوں کا خاتمہ نہیں ہوگا ہمارا ملک اللہ کی رحمت ، خیر اور برکت سے محروم رہے گا ۔

  • ضلع کرم،گاڑی کھائی میں‌گر گئی،سات افراد کی موت

    ضلع کرم،گاڑی کھائی میں‌گر گئی،سات افراد کی موت

    ضلع کرم کے علاقے گندال میں ایک سنگین حادثہ پیش آیا جس میں ایک گاڑی کھائی میں گر گئی۔ اس حادثے میں 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور گاڑی میں پھنسے ہوئے تمام افراد کو نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 7 ہے جبکہ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

    زخمیوں کو فوری طبی امداد دی جارہی ہے اور ہسپتال میں ان کا علاج جاری ہے۔ مقامی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حادثے کی وجہ جاننے کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔

    یہ حادثہ ضلع کرم میں سڑکوں کی خراب حالت اور موسمی حالات کے پیش نظر پیش آنے والے حادثات میں ایک اور افسوسناک اضافہ ہے۔ متعلقہ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

  • حمیرا اصغر کی لاش 8  سے  10  ماہ پرانی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ

    حمیرا اصغر کی لاش 8 سے 10 ماہ پرانی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ

    چند روز قبل ڈیفنس فیز 6 کے فلیٹ میں مردہ پائی جانے والی اداکارہ حمیرا اصغر کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔

    ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق حمیرا اصغر کی لاش 8 سے 10 ماہ پرانی ہے، ان کی موت 8 سے 10 ماہ قبل ہوئی جب کہ جسم کی کوئی ہڈی ٹوٹی ہوئی نہیں پائی گئی ہے،رپورٹ کے مطابق مرحومہ کے جسم کے نچلے حصے کا گوشت مکمل طور پر ختم ہو چکا تھا، لاش ڈی کمپوز کے بالکل آخری اسٹیج تھی اور لاش میں تھوڑے کیڑے پڑ چکے تھے،حمیرا اصغر کے بال اور شرٹ کے ٹکڑے کیمیائی معائنے کے لیے بھیجے ہیں جب کہ فزیکل مائنس سے زیادتی کا پتہ لگانا مشکل ہے۔

    یاد رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو اتحاد کمرشل کے ایک فلیٹ سے اس وقت ملی تھی جب کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کے عدالت پہنچنے پر عدالتی بیلف ان کے گھر پہنچا اور فلیٹ کا دروازہ نہ کھولنے پر دروازہ توڑا گیا تو اداکارہ کی لاش برآمد ہوئی،حمیرا اصغر کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی جس کے بعد وہ مرحومہ کی میت لے کر لاہور روانہ ہوگئے ہیں، حمیرا کی تدفین لاہور میں کی جائے گی۔

  • پاکستان،چین صرف ہمسائے نہیں، ہماری سرحدیں، پہاڑ اور دریا بھی جڑے ہیں، عطاء اللہ تارڑ

    پاکستان،چین صرف ہمسائے نہیں، ہماری سرحدیں، پہاڑ اور دریا بھی جڑے ہیں، عطاء اللہ تارڑ

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے سولائزیشن ایکسچینج اینڈ میوچل لرننگ کے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے یہ ایک فخر کی بات ہے کہ وہ اس عالمی فورم میں نمائندگی کر رہا ہے۔ انہوں نے چین کو ہمیشہ اپنا "آئرن برادر” قرار دیا اور کہا کہ یہ اصطلاح محض الفاظ نہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان گہری تاریخی، ثقافتی اور تہذیبی وابستگی کی علامت ہے۔

    وزیر اطلاعات نے اپنے خطاب میں بتایا کہ پاکستان اور چین صرف جغرافیائی طور پر ہمسایہ نہیں بلکہ سرحدیں، پہاڑ اور دریا دونوں ممالک کو آپس میں جوڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ قدرتی سرحدیں صدیوں پر محیط ایک عظیم تہذیب کی نمائندگی کرتی ہیں، جس کی جڑیں چین سے شروع ہوتی ہیں اور پاکستان وادی سندھ کی قدیم تہذیب کا وارث ہے۔عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ قدیم شاہراہ ریشم آج جدید دور میں چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی شکل اختیار کر چکی ہے جو صرف تجارت کا ذریعہ نہیں بلکہ دوستی اور ثقافتوں کے سنگم کا راستہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ سی پیک تہذیبوں کو آپس میں ملانے اور تاریخی ورثے کو نئے تناظر میں زندہ کرنے کا ذریعہ ہے۔وزیر اطلاعات نے پاکستان کی قدیم تہذیبوں، خاص طور پر گندھارا، موہنجو داڑو اور ٹیکسلا کے آثار کو اجاگر کیا اور کہا کہ یہ ورثہ صرف تاریخ کی کتابوں میں نہیں بلکہ آج کے نوجوانوں کی سوچ اور ثقافت میں بھی زندہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے اپنے ثقافتی ورثے کی ڈیجیٹلائزیشن کا آغاز کر دیا ہے تاکہ نئی نسل کو اپنی شناخت، ہنر اور شاعری کو ایک جدید انداز میں پیش کرنے کا موقع ملے۔

    عطاء اللہ تارڑ نے چین کے عالمی تہذیبی اقدام (گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو) کے وژن کو سراہتے ہوئے صدر شی جن پنگ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان اسی وژن کی عملی تصویر بن کر یہاں موجود ہے۔ انہوں نے اپنے ذاتی تجربے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ 2009 میں پہلی بار عوامی سطح کے تبادلے کے پروگرام کے تحت چین آئے تھے اور آج ایک پالیسی ساز کے طور پر اس فورم میں شرکت کر رہے ہیں، جس سے ان کی پالیسی سازی کو نئی سمت ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی شراکت داری محض حکومتی تعلقات تک محدود نہیں بلکہ میڈیا اور ثقافت کے شعبوں میں بھی مشترکہ اقدامات جاری ہیں۔ چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ مل کر کئی پروگرامز کا آغاز کیا گیا ہے جو نوجوانوں کو باشعور اور بااختیار بنا رہے ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر "ہائے چائنا، ہائے پاکستان” پروگرام کا ذکر کیا جو دوستی، تفہیم اور باہمی احترام کو فروغ دیتا ہے۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان نشریاتی اداروں کا تعاون بڑھ رہا ہے اور مشترکہ ڈاکومنٹریز اور فلم سازی کے منصوبے زیر عمل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگلا ہدف ڈیجیٹل میڈیا انفلوئنسرز کا تبادلہ ہے تاکہ پاکستان اور چین کے نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی ثقافت، تاریخ اور سیاحت کو عالمی سطح پر پیش کر سکیں۔عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ مستقبل اب ڈیجیٹل روابط میں ہے اور ڈیجیٹل میڈیا دونوں ممالک کے درمیان نئی راہداری ثابت ہو گا جو ثقافت، دوستی اور ترقی کو ایک دوسرے سے جوڑے گا۔ آخر میں انہوں نے امن کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے پرامن مستقبل کے خواہاں ہیں جہاں پانی کو ہتھیار کی بجائے امن کا ذریعہ بنایا جائے۔وزیر اطلاعات نے فورم کے انعقاد، میزبان ملک چین اور صدر شی جن پنگ کے وژن کا شکریہ بھی ادا کیا۔

  • مون سون بارشیں، پنجاب میں 39 اموات،103 زخمی

    مون سون بارشیں، پنجاب میں 39 اموات،103 زخمی

    صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے رواں سال مون سون بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں مون سون بارشوں کے باعث اب تک 39 شہری جاں بحق اور 103 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مون سون کے دوران بوسیدہ عمارتیں گرنے کے واقعات سب سے زیادہ ہلاکتوں کا سبب بنیں، جن میں 24 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔ علاوہ ازیں، آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ کرنٹ لگنے سے 4 اور ڈوبنے کے حادثات میں 8 افراد کی موت ہوئی ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبہ پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کی سطح پر ہے، تاہم چشمہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب موجود ہے۔ کالاباغ اور تونسہ کے علاقوں میں نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے پیشگوئی کے مطابق مون سون بارشوں کا سلسلہ 17 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر حکام نے عوام کو محفوظ رہنے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔

    پی ڈی ایم اے نے مون سون کے دوران ممکنہ نقصانات کو کم کرنے کے لیے مختلف انتظامات کیے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پرانی اور کمزور عمارتوں سے دور رہیں اور بجلی گرنے یا سیلاب کے دوران فوری طور پر محفوظ مقامات پر پہنچ جائیں،مون سون بارشوں کے پیش نظر پنجاب حکومت نے بھی ہنگامی حالات کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر رکھا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

  • برطانوی حکام کا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا دورہ،انتظامات کا معائنہ

    برطانوی حکام کا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا دورہ،انتظامات کا معائنہ

    برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ (ڈی ایس ٹی) کی 3 رکنی ٹیم نے جمعرات کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہوا بازی کے حفاظتی انتظامات کا معائنہ مکمل کر لیا، جسے ’اطمینان بخش اور بین الاقوامی معیار کے مطابق‘ قرار دیا گیا ہے۔

    یہ بات ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے ترجمان نے بتائی، یہ ٹیم 8 جولائی کو 3 روزہ معائنہ کے لیے پاکستان پہنچی تھی،برطانوی ہائی کمیشن کے نمائندے کے ہمراہ اس ٹیم نے اپنا جائزہ ایک افتتاحی اجلاس سے شروع کیا، جس میں چیف سیکیورٹی آفیسر اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندے شریک ہوئے،پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) کے مطابق ابتدائی بریفنگ میں ہوا بازی سے متعلق تمام سیکیورٹی اداروں بشمول پی اے اے حکام، اے ایس ایف اہلکاروں، پی آئی اے، برٹش ایئرویز، ایئر بلیو، کچن کوزین، راس مینزیس اور دیگر اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی،معائنے میں سیکیورٹی کی تعیناتی، داخلی نظم و ضبط، سکریننگ کے طریقہ کار، پاس جاری کرنے کے عمل، گاڑیوں اور عملے کی چیکنگ، سی سی ٹی وی نظام، بیرونی سیکیورٹی، فوری ردعمل فورس کی موجودگی، ڈرون انتظامات اور اے ایس ایف کی ایمرجنسی رسپانس صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا،ٹیم نے کھانے پینے کے انتظامات اور پروازوں کے آپریشنز کا بھی معائنہ کیا، دورے کے اختتام پر، برطانوی معائنہ کاروں نے محفوظ فضائی سفر یقینی بنانے کے لیے ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کی کوششوں کو سراہا۔
    دوسری جانب، پی سی اے اے کے ترجمان شاہد قادری نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے شعبہ ہوا بازی کی سیکیورٹی ٹیم اگست سے پاکستان کے 7 بڑے ہوائی اڈوں کا معائنہ کرے گی، جن میں اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، فیصل آباد، سیالکوٹ اور ملتان شامل ہیں۔

    شاہد قادری نے کہا کہ ’سعودی عرب کے جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) کے ڈائریکٹر جنرل نے پاکستان کے ڈی جی سول ایوی ایشن ندیر شفیع در سے 7 ہوائی اڈوں کا حفاظتی معائنہ کرنے کی درخواست کی ہے, سعودی ٹیم اگست اور اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی،یہ ٹیم پی سی اے اے کے ڈائریکٹوریٹ آف ایوی ایشن سیکیورٹی (ایو سیکیورٹی) کے ساتھ قریبی رابطے میں رہے گی، جو مہمان وفد کی میزبانی کرے گا, ان معائنوں کا انعقاد ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان کی سول ایوی ایشن کا شعبہ بین الاقوامی معیار پر نمایاں بہتری دکھا رہا ہے۔

    پاکستان نے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او) کے یونیورسل سیکیورٹی آڈٹ پروگرام (یو ایس اے پی) میں 86.73 فیصد سکور حاصل کیا، جو کہ عالمی اوسط 71 فیصد اور بھارت کے 73 فیصد سے نمایاں بہتر ہے،پاکستان سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل ندیر شفیع در نے امریکہ کے وفاقی ہوا بازی کے ادارے (ایف اے اے) سے رابطے کا آغاز کر دیا ہے تاکہ امریکہ کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت حاصل کی جا سکے،یہ اقدام یورپی یونین کے لیے پروازوں کی بحالی اور برطانیہ کے فضائی نیٹ ورک میں دوبارہ شمولیت کی پیش رفت کے بعد کیا گیا ہے۔

  • عافیہ صدیقی واپسی کیس،عدالت کا وزیراعظم کو توہین عدالت نوٹس جاری کرنے کا عندیہ

    عافیہ صدیقی واپسی کیس،عدالت کا وزیراعظم کو توہین عدالت نوٹس جاری کرنے کا عندیہ

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے اظہار برہمی کیا۔

    عدالت نےرپورٹ پیش نہ کرنے پروزیر اعظم اور وفاقی وزراء کو توہین عدالت نوٹس جاری کرنے اور عدالت طلب کرنے کاعندیہ دیا ہے، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت کی، جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کہاکہ امریکی عدالت میں معاونت سےانکار کی وجوہات پر رپورٹ مانگی تھی، رپورٹ پیش نہیں کی گئی تو پوری کابینہ کوطلب کروں گا، جسٹس اعجاز اسحاق نے کہاکہ کیوں نہ وفاقی کابینہ میں شامل وزرا کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے،عدالت صرف کابینہ نہیں وزیراعظم کے خلاف بھی کارروائی کرےگی،