Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • ایران میں پھنسے 150 پاکستانی  پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے پہنچے اسلام آباد

    ایران میں پھنسے 150 پاکستانی پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے پہنچے اسلام آباد

    ایران میں پھنسے پاکستانی خصوصی پرواز میں ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد سے اسلام آباد پہنچ گئے۔

    ایران اسرائیل جنگ کی وجہ سے ایران میں پھنسے پاکستانی زائرین میں سے 150 پی آئی اے کی خصوصی پرواز میں اسلام آباد پہنچے،ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستانی وزارتِ خارجہ کی درخواست پر قومی ائیر لائن نے ایک ائیر بس طیارہ فوری طور پر پشاور سے ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد بھیجا تھا۔،ایرانی فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے زائرین کو ایران سے سڑک کے ذریعے دارالحکومت اشک آباد لایا گیا جہاں پی آئی اے کا طیارہ پہلے سے موجود تھا،قومی ائیر کی پرواز پی کے 9552 میں رات گئے 150 سے زائد زائرین اسلام آباد پہنچے۔ پاکستانی سفارتی عملے کے اہل خانہ کو بھی اس پرواز میں اسلام آباد لایا گیا،

  • امریکی صدر ٹرمپ اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی آج ملاقات طے

    امریکی صدر ٹرمپ اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی آج ملاقات طے

    وائٹ ہاؤس اور پاکستان کے اعلیٰ سیکیورٹی زرائع نے تصدیق کی ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی ملاقات آج ہوگی۔

    وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی یہ ملاقات ظہرانے پر ہوگی، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ سے آرمی چیف کی ملاقات کیبنٹ روم میں ہوگی، اس ملاقات میں صحافیوں کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی، تاہم امکان ہے کہ صدر ٹرمپ اگر میڈیا سے بات کریں یا سوشل میڈیا پر پوسٹ کریں تو اس ملاقات کےحوالے سے کوئی تفصیل بتائیں گے۔

    عہدہ سنبھالنے کے بعد امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کی کسی بھی اعلیٰ ترین شخصیت سے یہ پہلی ملاقات ہے اور یہ اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ پاکستان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے اور زور دیا ہے کہ وہ اپنے دور صدارت میں مسئلہ کشمیر کو حل کرائیں۔

    ایک اعلیٰ ترین سکیورٹی ذرائع نے بھی تصدیق کردی ہے کہ یہ ملاقات آج امریکا میں ایسٹرن وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے یعنی پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے کے قریب ہوگی۔

  • یہود و ہنود کا نیا گٹھ جوڑ بے نقاب، بی بی سی نے مودی،اڈانی،اسرائیل اتحاد کا پول کھول دیا

    یہود و ہنود کا نیا گٹھ جوڑ بے نقاب، بی بی سی نے مودی،اڈانی،اسرائیل اتحاد کا پول کھول دیا

    یہود و ہنود کا گٹھ جوڑ بے نقاب،مودی حکومت کی اسرائیل نوازی کی اصل وجہ سامنے آگئی

    بی بی سی کی تہلکہ خیز ویڈیو نے بھارت اسرائیل اتحاد کے خفیہ معاشی رازوں سے پردہ اٹھا دیا،اسرائیل کی بندرگاہ پر بھارتی قبضہ،حائیفہ بندرگاہ پر اڈانی گروپ کی سرمایہ کاری سامنے آ گئی،حائیفہ پورٹ کا 70 فیصد حصہ اڈانی گروپ کے ہاتھوں میں ہے، بی بی سی کے مطابق بندرگاہ کا 30 فیصد حصہ اسرائیل کے ایک کاروباری گروپ کے پاس ہے، بندرگاہ اڈانی گروپ نے 2023 میں حاصل کی تھی،حائیفہ اسرائیل کا تیسرا بڑا شہر ہےجس میں اسرائیل کی سب سے بڑی آئل ریفائنری اور اہم بندر گاہ ہے، حائیفہ میں گوگل اور مائکروسافٹ جیسی ٹیک کمپنیوں کے دفاتر بھی ہیں،

    1980 سے جاری را و موساد کا تعاون، مودی دور میں باضابطہ دفاعی اور انٹیلیجنس اتحاد میں بدل چکا ہے،مودی حکومت اسرائیل کی پراکسی بن چکی ہے، اسرائیلی ٹیکنالوجی کے ذریعے بھارتی ایجنسیاں جاسوسی کا کام کرتی ہیں،آپریشن بنیان المرصوص اور معرکہ حق کے دوران بھارتی افواج کا اسرائیلی ٹیکنالوجی کا استعمال، یہود و ہنود کے مضبوط گٹھ جوڑ کا منہ بولتا ثبوت بن چکا ہے

  • آپریشن سندور میں بھارت کی شکست، عالمی سطح تنہائی پر تنہائی کا شکار

    آپریشن سندور میں بھارت کی شکست، عالمی سطح تنہائی پر تنہائی کا شکار

    آپریشن سندور کی ناکامی اور مودی کی سفارتی نااہلی کے نتیجے میں بھارت عالمی سطح پر تنہا ہو گیا

    بھارت کی سفارتی ناکامی پر دی وائیر نے کڑی تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ مودی کی ’ملٹی الائنس‘ حکمت عملی ناکام ، کسی ملک نے بھی بھارت کا ساتھ نہ دیا، چین نےآپریشن بنیان المرصوص میں پاکستان کی کھل کے حمایت کی، چین نے پاکستان کے فضائی دفاع اور سیٹلائٹ تصاویر فراہم کرنے میں بھرپور مدد فراہم کی،بھارت کے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کے اشارے پر چین نے براہمپترا کا پانی روکنے کا عندیہ دیا، اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں بھی بھارت کی کوششیں بری طرح ناکام ہوئیں، اقوام متحدہ کی پریس ریلیز میں حملہ آور دہشت گرد گروپ یا پاکستان کا ذکر تک شامل نہ کیا گیا، بھارت کی فوجی برتری کا دعویٰ دنیا کو قائل نہ کر سکا،میدان میں پاکستان بازی لے گیا،ٹرمپ کی مداخلت نے بھارتی میڈیا کی جنگی جنونیت پر مبنی بیانیے کو خاک میں ملا دیا، ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کو عالمی فورم پر اٹھا کر پاکستان کے مؤقف کو تقویت دی،ٹرمپ کی مداخلت نے بھارت کی عالمی طاقت بننے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا،ٹرمپ اور سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے سربراہ جنرل کیوریلا نےپاکستانی قیادت کی کھل کر تعریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو واشنگٹن میں عسکری اور حکمت عملی کی مضبوط شراکت داری کے لیے مدعو کیا گیا ہے، بھارت کی پاکستان کو تنہا کرنے کی کوششیں ناکام، سفارتی سطح پر پاکستان کی حمایتی بڑھتے جا رہے ہیں، جن میں امریکہ بھی شامل ہے،

  • ایران کا اسرائیل پر  ہائپرسونک فتح ون میزائلوں سے حملہ

    ایران کا اسرائیل پر ہائپرسونک فتح ون میزائلوں سے حملہ

    ایران نے گزشتہ شب آپریشن وعدہ صادق سوم کی دسویں لہر کا آغاز کرتے ہوئے اسرائیل پر مزید میزائل داغ دیے۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق 20 میزائلوں سے حملہ ہوا ہے، اسرائیلی ہوم فرنٹ کمانڈ کا الرٹ جاری کر دیا گیا اور مختلف علاقوں میں سائرن گونجنے لگے، تل ابیب، یروشلم اور شیرون میں میزائل گرنے کی اطلاعات ہیں جہاں دھماکے سنے گئے ہیں،پاسداران انقلاب کے ترجمان نے قرآن مجید کی سورہ البقرہ کی آیت سے اپنے بیان کا آغاز کیا۔ ترجمان نے کہا کہ اگر کوئی تم پر حملہ کرے تو اسی انداز سے جواب دو، اسرائیل پر حملے میں ہائپرسونک فتح ون میزائلوں سے حملہ کیا گیا، ایرانی افواج نے مقبوضہ علاقوں کی فضاؤں پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے،ایران کی جانب سے اسرائیلی حکومت کے وہ فضائی اڈے نشانہ بنائے گئے جو ایرانی شہریوں اور بنیادی ڈھانچے پر دہشت گرد حملوں کے لیے استعمال کیے گئے تھے،یہ حملے بتدریج جاری رہیں گے۔

    دوسری جانب اسرائیل نے ایران کے دارالحکومت تہران پر پہ در پہ حملے کیے ہیں جس کے بعد ایک اپارٹمنٹ سے آگ کے شعلے اٹھتے میلوں سے دکھائی دیے،اسرائیلی میڈیا کے مطابق تہران اور کرج شہر میں دھماکے سنے گئے ہیں،اسرائیلی حکام نے تہران کے ڈسٹرکٹ 18 کے رہائشیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ علاقہ خالی کردیں،تہران کے قریب آئل ریفائنریز پر نئے اسرائیلی حملے کی بھی اطلاع ہے۔

    علاوہ ازیں ایران میں اسرائیل سے منسلک ‘دہشتگرد گروہ’ گرفتار کرلیا گیا، ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق منگل کو ایرانی سکیورٹی فورسز نے دارالحکومت تہران کے جنوب مغرب میں واقع ایک قصبے میں اسرائیل سے منسلک ایک دہشت گرد گروہ کو گرفتار کیا،دہشت گرد گروہ کے قبضے سے دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

  • ایران کا موساد کے  مرکز پر حملہ

    ایران کا موساد کے مرکز پر حملہ

    ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کے مرکزی شہر ہرزلیا میں واقع اسرائیل کے عسکری خفیہ ادارے اور موساد کے ایک آپریشنل مرکز کو نشانہ بنایا ہے۔

    آج صبح ہرزلیا میں شدید دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئیں، جن کی تصاویر میں ایک عمارت سے بلند ہوتے ہوئے دھوئیں کا بڑا ستون دیکھا جا سکتا ہے۔ واقعے کی جگہ پر حکام نے میڈیا کو قریب جانے کی اجازت نہیں دی اور کہا کہ یہ علاقہ فوجی انتظامیہ کے تحت ہے مگر مزید وضاحت نہیں کی گئی۔

    دوسری جانب اسرائیلی دفاعی فورسز نے رات بھر اور صبح تک جاری کارروائیوں کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ایران کے جنگی سربراہ علی شادمانی کو تہران کے مرکزی علاقے میں "ایرانی حکومت کے ہیڈکوارٹر” پر کیے گئے حملے میں شہید کر دیا گیا ہے۔ ایران میں میزائل لانچرز اور ڈرون سازوسامان کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایران نے گذشتہ شب سے اسرائیل پر تقریباً 30 میزائل داغے ہیں جن میں سے بیشتر میزائل دفاعی نظام نے روک لیے۔ تاہم چند میزائل اسرائیلی دفاع کو پار کرنے میں کامیاب ہوئے۔

    ایران کے اس دعوے پر کہ اس نے ہرزلیا میں موساد کے مرکز پر حملہ کیا ہے، اسرائیلی حکام کی جانب سے کوئی ردعمل موصول نہیں ہوا۔

    دوسری جانب ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کے سینیئر کمانڈر نے آئندہ چند گھنٹوں میں اسرائیل پر حملے مزید تیز کرنے کا اعلان کیا ہے،سینئر کمانڈر حیدری کا کہنا ہے کہ مزید سینکڑوں ڈرونز اسرائیل پر داغیں گے، ایرانی فوج کے مطابق ڈرون حملوں کے ذریعے اسرائیل میں اسٹریٹجک اہداف حاصل کیے

  • ایران کے ساتھ مذاکرات کے خاص موڈ میں نہیں ہوں، ٹرمپ

    ایران کے ساتھ مذاکرات کے خاص موڈ میں نہیں ہوں، ٹرمپ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کینیڈا سے واپس امریکا پہنچ گئے
    امریکا پہنچنے پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ کسی قسم کے امن معاہدے کی بات نہیں کی،ایران بات کرنا چاہتا ہے تو اسے پتا ہے مجھ سے کیسے بات کرنی ہے، ایران کو وہی معاہدہ قبول کر لینا چاہیے تھا جو انہیں آفر کیا گیا، تہران کے شہریوں کو انخلا کی وارننگ ان کے تحفط کیلئے ہے،ایران میں جنگ بندی سے بہتر کی تلاش میں ہیں،ایران میں تنازعے کا حقیقی خاتمہ چاہتے ہیں،ایران کے ساتھ مذاکرات کے خاص موڈ میں نہیں ہوں، اسٹیو وٹکوف یا جے ڈی وینس کو ایران کیساتھ مذاکرات کیلئے بھیج سکتا ہوں

  • وزیراعظم  کی 2028 تک ریکو ڈک کو ریلوے لائن نیٹ ورک سے منسلک کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم کی 2028 تک ریکو ڈک کو ریلوے لائن نیٹ ورک سے منسلک کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کی اپ گریڈیشن اور اس کی ریکو ڈک تک توسیع سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا

    اجلاس میں مستقبل کی کارگو اور نقل و حمل کی ضروریات کے پیش نظر پاکستان ریلویز کی ترقی بشمول ML-1 اور ML-3 کی اپ گریڈیشن پر بریفنگ دی گئی،وزیراعظم نے 2028 تک ریکو ڈک کو ریلوے لائن نیٹ ورک سے منسلک کرنے کی ہدایت کر دی،وزیراعظم نے ریلوے کی اپ گریڈیشن اور ترقی کے لیے فائنانسنگ کے حوالے سے بین الوزارتی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کر دی،کمیٹی پاکستان ریلویز کی ترقی اور اس کی ریکو ڈک تک توسیع کے لیے درکار فائنانسنگ کے حوالے سے ٹھوس تجاویز پیش کرے گی

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلویز ملکی معیشت اور مواصلات میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، پاکستان ریلویز نقل و حمل کا ایک سستا، تیز اور ماحول دوست ذریعہ ہے،ریکو ڈک کو ریلوے نیٹ ورک سے منسلک کرنے سے بلوچستان کے مائنز اینڈ منرلز شعبے کی ترقی ہو گی اور علاقے کے عوام کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر بحری امور جنید انور چوہدری، وزیر ریلویز حنیف عباسی، وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی طارق فاطمی اور اعلیٰ سرکاری حکام شریک تھے۔

  • اسرائیلی فوج کا ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف کو شہید کرنے کا دعویٰ

    اسرائیلی فوج کا ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف کو شہید کرنے کا دعویٰ

    یروشلم: اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کے مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف علی شادمانی کو حملے میں شہید کر دیا ہے

    اسرائیلی فوج نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ "رات کے دوران ایک اچانک موقع پر، فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے تہران کے دل میں واقع ایک اہم ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا۔”” انٹیلی جنس کی بنیاد پر، علی شادمانی جو کہ جنگ کے چیف آف اسٹاف اور ایران کے اعلیٰ عسکری کمانڈر ہیں، مار دیے گئے۔ وہ ایرانی رہنما علی خامنہ ای کے انتہائی قریبی ساتھی تھے۔”

    برطانوی اخبار کے مطابق جنگ کے آغاز کے بعد ایران کے فوجی سربراہ کو مارنے کا دوسرا واقعہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ "حزب اللہ کے معاملے میں اسرائیل نے کامیابی سے اعلیٰ کمانڈ چین کو یکے بعد دیگرے ختم کیا، جس سے دشمن کی عسکری قیادت مکمل طور پر متاثر ہوئی۔ اور اب ایسا ہی طریقہ کار ایران کے خلاف اپنایا جا رہا ہے۔”

    یہ حملہ مشرق وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے بڑھتے ہوئے کشیدگی کے دوران آیا ہے، جہاں دونوں ممالک کے مابین خفیہ اور کھلے تنازعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ایران نے ابھی تک اس دعوے پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔

  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے واشنگٹن ڈی سی میں اوورسیز پاکستانیوں کی ملاقات

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے واشنگٹن ڈی سی میں اوورسیز پاکستانیوں کی ملاقات

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکہ کا سرکاری دورہ کیا

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واشنگٹن ڈی سی میں اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقات کی،آرمی چیف کا اوورسیز پاکستانیوں نے گرمجوشی سے استقبال کیا،اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے آرمی چیف سید عاصم منیر سے ملاقات کی،اوورسیز پاکستانیوں نے افواج پاکستان کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا،معرکۂ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت پر اظہارِ فخر کیا گیا،

    آرمی چیف سید عاصم منیر نےاوورسیز پاکستانیوں کے کردار پر اظہارِ تحسین کیا،ترسیلات، سرمایہ کاری اور عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے پر شکریہ ادا کیا،اوورسیز پاکستانیوں نے تجاویز اور تجربات فیلڈ مارشل کے ساتھ شیئر کیے،فیلڈ مارشل نے تعاون اور روابط کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا،مل کر محفوظ، خوشحال اور مضبوط پاکستان کے عزم کا اظہارکیا گیا