Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بلیو اکانومی  کے فروغ کےلئے  ہر ممکن اقدامات  کئے جائیں گے، وزیراعظم

    بلیو اکانومی کے فروغ کےلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے، وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی امن اور علاقائی استحکام کےلئے پرعزم ہے، بلیو اکانومی میں سرمائے کے حصول ، تجارت کے فروغ اور پائیدار اور جامع ترقی کے مواقع موجود ہیں، ملک میں بلیو اکانومی کے فروغ کےلئے تمام متعلقہ فریقوں سے مل کر ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کی سافٹ لانچ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ اس اہم کانفرنس کے انعقاد میں وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کی شاندار قیادت قابل تعریف ہے، پاک بحریہ قومی دفاع میں اہم ستون ہے، چاہے 1965 میں آپریشن دوارکا ہو یا بھارت کی حالیہ جارحیت ، پاک بحریہ نے ہمیشہ اپنی جدید انداز میں تیاریوں اور غیر متزلزل پیشہ وارانہ صلاحیت کو ثابت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی امن ، علاقائی استحکام اور بین الاقوامی اقدار پر عمل درآمد کےلئے پرعزم ہے جو ہماری سمندری سفارتکاری کو رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ امن مشقوں میں 16 ممالک نے شرکت کی، ایک ہزار سے زائد کلومیٹر کوسٹل لائن ، تین اہم بندرگاہیں اور سٹرٹیجک جغرافیہ اور اہم عالمی سمندری راستہ ہونے کے باعث پاکستان کا منفرد مقام ہے، ہمیں اپنے سمندری شعبے کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرنا چاہئے، بلیو اکانومی کو پاکستانی معیشت کے فروغ میں اہم مقام حاصل ہے، اس میں سرمائے کے حصول ، تجارت کے فروغ اور پائیدار اور جامع ترقی کے مواقع موجود ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ بین الاقوامی بلیو اکانومی کھربوں ڈالر پر مشتمل ہے، پاکستان کی قومی ترقی اور علاقائی روابط کےلئے بلیو اکانومی کی صلاحیت گیم چینجر کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلیو اکانومی میں جہاز سازی، فشریز ، قابل تجدید توانائی کی ری سائیکلنگ، ساحلی سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سالانہ مال برداری اخراجات تقریباً 7 ارب ڈالر ہیں، پاکستانی شپنگ کمپنیوں اور غیر ملکی شپنگ کمپنیوں کے درمیان صحت مند مقابلہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان سے ہمیں سیکھنے کی ضرورت ہے جس نے متعدد چیلنجوں کے باوجود اپنے پرعزم ردعمل کے ذریعے اپنے مستقبل کا تعین کیا ، جغرافیائی مسائل اور محدود وسائل کے باوجود جاپان جدید بندرگاہوں کے انفراسٹرکچر ، جدید جہاز سازی اور پائیدار سمندری وسائل کے ذریعے عالمی بحری مرکز بن گیا، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ بلیو اکانومی سے متعلق مربوط حکمت عملی اور ٹیکنالوجی پر مبنی جدت اور علاقائی اثر ورسوخ ملک کی ترقی کےلئے اہم ستون بن چکا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلیو اکانومی کے فروغ کےلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے، تمام متعلقہ فریقوں کو میری ٹائم قوت کو تبدیل کرنے کےلئے مل کر کوششیں کرنی چاہئیں، یہ وقت کی ضرورت ہے، امید ہے آپ پاکستانی عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس تجارتی روابط اور سرمایہ کاری کے حوالے سے اہمیت کی حامل ہوگی۔ترقی کے عمل میں بلیو اکانومی کے اہم کردار کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔ پاکستان منفرد جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے پرکشش ملک ہے، بلیو اکانومی کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، 2047 تک 100 ارب ڈالر کی بلیو اکانومی ہمارا ہدف ہے۔

  • ایران کے سرکاری نیوز چینل  کے اسٹوڈیو پر اسرائیلی حملہ

    ایران کے سرکاری نیوز چینل کے اسٹوڈیو پر اسرائیلی حملہ

    پیر کے روز ایران کے سرکاری خبررساں ادارے ارنا کے مطابق اسرائیل نے ایران کے ریاستی نیوز چینل IRINN کے اسٹوڈیو کمپلیکس کو نشانہ بنایا۔ حملے کے وقت چینل پر براہِ راست نشریات جاری تھیں اور ایک اینکر لائیو شو پیش کر رہی تھی ا کہ زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔

    اسرائیلی فضائی حملے میں سرکاری نشریاتی ادارے IRIB کے متعدد ملازمین جاں بحق ہو گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق، یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب سرکاری نیوز چینل IRINN کا لائیو نشریاتی سلسلہ جاری تھا۔ حملے کا نشانہ بننے والے ادارے کی عمارت شدید متاثر ہوئی، جب کہ متعدد ملازمین ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔اخبار نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے کہا کہ جاں بحق ہونے والوں میں پروڈیوسر، ٹیکنیکل اسٹاف اور سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں، جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

    اسرائیلی وزیر دفاع نے اس حملے کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ "ایرانی پراپیگنڈا اور اشتعال انگیزی کا منبع جلد صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا” اور ساتھ ہی تصدیق کی کہ "متاثرہ علاقے سے شہریوں کے انخلاء کا عمل شروع ہو چکا ہے۔”

    دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری شدید کشیدگی کے پیش نظر پیر کے روز اسرائیل کے لیے اپنی سفری ہدایت کو بلند ترین سطح یعنی سطح 4 پر پہنچا دیا، جس میں امریکی شہریوں کو سفر نہ کرنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ خارجہ نے امریکی سفارت کاروں کے خاندانوں اور غیر ہنگامی عملے کو اسرائیل سے رضاکارانہ طور پر روانہ ہونے کی اجازت دے دی ہے۔ اسی کے ساتھ امریکی سفارتخانے نے کہا ہے کہ "موجودہ سیکیورٹی صورتِ حال اور ایران و اسرائیل کے درمیان جاری تنازعے کے باعث تمام امریکی سرکاری ملازمین اور ان کے خاندانوں کو مزید اطلاع تک اپنے گھروں میں ہی رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔”تازہ ترین سفری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے تحت بغیر پیشگی اطلاع کے امریکی سفارتخانہ اپنے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ پر یروشلم کے قدیمی شہر، مغربی کنارے اور دیگر مخصوص علاقوں کا سفر مزید محدود یا مکمل طور پر ممنوع کر سکتا ہے۔

    محکمہ خارجہ کے مطابق "اسرائیل، بالخصوص تل ابیب اور یروشلم، میں سیکیورٹی صورتحال غیر متوقع ہے۔ امریکی شہریوں کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ چوکنا رہیں اور اپنی ذاتی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے اقدامات کریں، کیونکہ مارٹر حملے، راکٹ فائرنگ، مسلح ڈرون حملے اور میزائل حملے کسی بھی وقت بغیر پیشگی اطلاع کے ہو سکتے ہیں۔”

    یہ پہلا موقع ہے کہ امریکی ہدایت میں واضح طور پر تل ابیب اور یروشلم کو خطرناک علاقوں میں شامل کیا گیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے امریکی شہریوں کو مغربی کنارے اور غزہ جانے سے بھی سختی سے روکا ہے۔ اس سے پہلے اسرائیل اور مغربی کنارے کے لیے سطح 3 کی ہدایت تھی، جس میں شہریوں کو ’سفر پر نظرِ ثانی‘ کی تلقین کی گئی تھی۔

  • پی آئی اے نجکاری،ملازمین بھی خریدار بن گئے

    پی آئی اے نجکاری،ملازمین بھی خریدار بن گئے

    فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کے علاوہ پی آئی اے ملازمین نے بھی قومی ائیرلائن کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کر دی۔

    نجی ٹی وی جیو کے مطابق پرائیویٹائزیشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق پی آئی اے ملازمین کی سی بی اے پیپلز یونیٹی کے صدر ہدایت اللہ خان اور آفیسرز کی تنظیم پی آئی اے سینیئر اسٹاف ایسوسی ایشن ساسا کے صدر عقیل صدیقی نے مشترکہ طور پر پی آئی اے کی خریداری کی پیش کش پرائیویٹائزیشن کمیشن میں جمع کرائی،قومی ائیرلائن کے ملازمین کا مؤقف ہے کہ ائیرلائن کی خریداری کا پہلا حق ان کا ہے،پرائیویٹائزیشن کمیشن کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ نے بھی پی آئی اے کی خریداری کیلئے اپنی پیشکش کرائی ہے۔ اس سے قبل میاں منشا گروپ، عارف حبیب گروپ اور ٹبا گروپ نے بھی پی آئی اے کو خریدنے کیلئے نجکاری کمیشن کو درخواست دے چکے ہیں،پی آئی اے کی خریداری کیلئے پیشکش جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 جون ہے ۔

    وفاقی حکومت اس وقت قومی ائیرلائن پی آئی اے کی فروخت کی دوسری کوشش کر رہی ہے، پی آئی اے کی فروخت کی پہلی کوشش ناکام ہو گئی تھی۔

  • ایرانی پارلیمنٹ میں شکریہ پاکستان کے نعرے

    ایرانی پارلیمنٹ میں شکریہ پاکستان کے نعرے

    ایران میں اسرائیل کے خلاف جاری کشیدگی اور جنگ کے دوران پاکستان کی جانب سے دی جانے والی حمایت کو ایرانی پارلیمنٹ میں خصوصی طور پر سراہا گیا ہے۔ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے پارلیمنٹ میں اپنے خطاب کے دوران پاکستان کی بھرپور حمایت کا شکریہ ادا کیا، جس پر ایرانی ارکان نے زوردار انداز میں ‘پاکستان، شکریہ شکریہ’ کے نعرے بلند کیے۔

    ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اجلاس میں اسرائیل کی جانب سے ایران کے شہریوں پر کی جانے والی بزدلانہ اور بلا اشتعال حملوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے ایرانی قوم سے مخاطب ہو کر کہا کہ دشمن کے خلاف ہوشیاری اور اتحاد ناگزیر ہے تاکہ وطن کی حفاظت کی جا سکے۔اجلاس کے دوران شہید ہونے والے ایرانی فوجی کمانڈرز، اہلکاروں اور جوہری سائنسدانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جان قربان کی۔

    دوسری جانب، پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور اسرائیل کی بلا اشتعال جارحیت کی شدید مذمت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی میں کھڑا ہے اور اسرائیلی حملہ نہ صرف ایران کی خودمختاری بلکہ علاقائی سالمیت کی بھی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، اور ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔

    پاکستان نے ایران پر اسرائیلی حملے کا معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی اٹھایا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ ایران کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے اور اسرائیل کی جانب سے جاری حملے نہ صرف ایران کی خودمختاری کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ عالمی امن اور سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہیں۔عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے علاقائی خودمختاری کی مسلسل خلاف ورزیاں معمول بنتی جارہی ہیں اور عالمی برادری کو اس حوالے سے سخت موقف اختیار کرنا چاہیے۔

  • اسرائیل کی ایران میں ہسپتال پر بمباری،مریض زخمی،اسکول شیلٹر قرار

    اسرائیل کی ایران میں ہسپتال پر بمباری،مریض زخمی،اسکول شیلٹر قرار

    ایران کی وزارت تعلیم نے ملک میں جاری اسرائیلی بمباری کے تناظر میں اسکولوں کو بم شیلٹر قرار دے دیا ہے تاکہ ہنگامی صورتِ حال میں شہریوں کو پناہ دی جا سکے۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری خونریز کشیدگی چوتھے دن میں داخل ہو چکی ہے۔

    ایرانی وزیرِ تعلیم علی رضا کاظمی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ وزارت تعلیم کی مدد کریں تاکہ اسکولوں کو ہنگامی مراکز کے طور پر استعمال کیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ "اسکولوں میں پانی، بجلی، گیس اور دیگر بنیادی سہولیات پہلے سے ہی موجود ہیں، جو انہیں عارضی پناہ گاہوں میں تبدیل کرنے کے لیے موزوں بناتی ہیں۔”

    دوسری جانب ایرانی ریاستی میڈیا کے مطابق، مغربی ایران کے شہر کرمان شاہ میں پیر کے روز اسرائیلی حملے میں فارابی اسپتال کو شدید نقصان پہنچا۔سی این این نے ان ویڈیوز کی جغرافیائی تصدیق کی ہے جو ریاستی میڈیا نے شائع کیں، جن میں اسپتال کے اندرونی حصے میں ہونے والی تباہی کو دکھایا گیا ہے۔تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق اسپتال کی انتہائی نگہداشت یونٹ (ICU) حملے کا سب سے زیادہ نشانہ بنی۔ اسپتال میں چھت کا کچھ حصہ منہدم ہو گیا جس کی زد میں آ کر کئی مریض زخمی ہو گئے۔ شیشے ٹوٹنے سے بھی زخمیوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اسرائیل پر اسپتال کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔

    ادھر بیرونِ ملک مقیم ایک ایرانی کرد شہری نے سی این این سے گفتگو میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ 48 گھنٹوں سے شدید پریشانی میں مبتلا ہے۔”میری فیملی کرمانشاہ میں رہتی ہے۔ میرے والدین، بھائی اور بہن ایک ہی علاقے میں ہیں۔ حالیہ حملے میں جو میزائل گرا، وہ ہمارے گھر سے صرف پانچ کلومیٹر دور تھا۔”اس شخص نے مزید کہا، "اگر اسرائیل کا ہدف کوئی سرکاری اہلکار ہے اور وہ شخص میرے گھر کے قریب آتا ہے، تو ایک بم سے میرا پورا خاندان مارا جا سکتا ہے۔”اس نے ایرانی حکومت پر بھی شدید تنقید کی مگر ساتھ ہی اسرائیل کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا،”میں ایرانی حکومت کے خلاف ہوں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ اسرائیل معصوم شہریوں کو مارے۔ بے گناہوں کی جان لینا ناقابلِ معافی ہے۔”

    ایرانی تارکین وطن کی عالمی برادری شدید بے چینی کا شکار ہے کیونکہ ان کے اہل خانہ ایران میں خطرات کا سامنا کر رہے ہیں۔بہت سے افراد سوشل میڈیا اور ذرائع ابلاغ کے ذریعے دنیا کو ایران میں جاری تباہی سے باخبر کر رہے ہیں۔

  • جی سیون سربراہی اجلاس،رہنماؤں کی ایران اسرائیل تنازعہ پر ٹرمپ پر دباؤ کی تیاری

    جی سیون سربراہی اجلاس،رہنماؤں کی ایران اسرائیل تنازعہ پر ٹرمپ پر دباؤ کی تیاری

    کینیڈا کے پہاڑی علاقے میں جاری جی-7 سربراہی اجلاس کے پہلے روز عالمی رہنما امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دینے کی تیاری کر رہے ہیں کہ وہ اسرائیل اور ایران کے درمیان بگڑتے ہوئے تنازعے سے نمٹنے کے لیے اپنی حکمت عملی واضح کریں۔ متعدد ممالک کے وفود کے حکام کے مطابق، اجلاس کے دوران اس مسئلے پر شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

    اجلاس کے منتظمین کی کوشش ہے کہ ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے جس میں کشیدگی میں کمی کی اپیل کی جائے، اور اس حوالے سے رکن ممالک کے درمیان الفاظ کے انتخاب پر مشاورت جاری ہے۔تاہم، اسرائیل کی ایران کے خلاف کارروائیوں کی حمایت کی حد پر مختلف ممالک میں اختلافات موجود ہیں۔ جہاں امریکہ اسرائیل کی حمایت کرتا رہا ہے، وہیں ٹرمپ انتظامیہ ایران کے خلاف کسی براہ راست امریکی فوجی کارروائی سے گریزاں نظر آتی ہے۔

    واشنگٹن سے روانگی کے وقت صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان میزائل حملوں کا سلسلہ کسی معاہدے کے ذریعے ختم ہو سکتا ہے، اور انہوں نے اس اعتماد کا اظہار بھی کیا کہ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات ممکنہ طور پر جاری رہیں گے۔لیکن یورپی حکام کے لیے یہ واضح نہیں کہ صدر ٹرمپ اس قدر پُرامید کیوں ہیں، خاص طور پر اسرائیلی حملوں کی شدت اور دائرہ کار کے پیش نظر،یورپی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ چونکہ امریکہ کا اسرائیل پر غیرمعمولی اثر و رسوخ ہے، اس لیے وہ جاننا چاہتے ہیں کہ آیا امریکہ اس تنازعے کو طول دینے کی اجازت دے گا یا صدر ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر دباؤ ڈالیں گے کہ وہ کشیدگی میں کمی لائیں۔

    اس دوران فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون اور صدر ٹرمپ کے درمیان اس تنازعے میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے کردار پر اختلاف سامنے آیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے روسی صدر سے ٹیلیفونک رابطے کے بعد یہ عندیہ دیا کہ پیوٹن ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں، جبکہ میکرون نے اس تجویز کو مسترد کر دیا۔گرین لینڈ کے دورے کے دوران میکرون نے کہا کہ روس خود اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یوکرین پر حملہ کر چکا ہے، اس لیے اسے امن کا ثالث نہیں بنایا جا سکتا۔فرانسیسی صدر نے مزید کہا کہ امریکہ ہی سب سے زیادہ صلاحیت رکھتا ہے کہ وہ فریقین کو مذاکرات کی میز پر واپس لائے، کیونکہ اسرائیل بڑی حد تک امریکی اسلحے پر انحصار کرتا ہے۔

    اجلاس کی پیش رفت کے ساتھ ہی دنیا کی نظریں اس بات پر مرکوز ہیں کہ آیا صدر ٹرمپ اور دیگر عالمی رہنما خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے کوئی متفقہ لائحہ عمل اختیار کر پاتے ہیں یا نہیں۔

  • الحمدللہ  کوئی مالیاتی سکینڈل سامنے نہیں آیا: مریم نواز

    الحمدللہ کوئی مالیاتی سکینڈل سامنے نہیں آیا: مریم نواز

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ الحمدللہ،سب سے بڑا ترقیاتی فنڈ ہونے کے باوجود، کوئی مالیاتی سکینڈل سامنے نہیں آیا۔ پائی پائی عوام کی امانت ہے، اللہ تعالیٰ کے سامنے جوابدہ ہیں۔

    صوبائی کابینہ کے 27 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ زیرو ٹیکس بجٹ کے ساتھ سب سے بڑا ڈویلپمنٹ بجٹ بھی دے رہے ہیں۔ پچھلا ترقیاتی بجٹ بھی ایک ریکارڈ تھا، اپنے سارے ریکارڈ خود توڑیں گے۔ پنجاب میں 100نئے اختراعی پروگرام اور پراجیکٹس شروع کیے گئے ہیں جو خود ایک ریکارڈ ہے۔ میسر وسائل سے عوام کی خدمت کررہے ہیں۔ کامیابی نیت اور محنت سے ملتی ہیں، اس سال گزشتہ برس سے بھی زیادہ محنت کریں گے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ 700 سڑکیں بن رہی ہیں،12ہزار کلو میٹر روڈز کی تعمیر و توسیع ایک بہت بڑا ریکارڈ ہے۔ عید پر صوبہ بھر میں صفائی کا ریکارڈقائم کیا۔ ٹیکس بڑھانا آسان ہے لیکن بڑھانے کی بجائے ٹیکس نیٹ پر توجہ دیں گے۔ پوری توجہ عوام پر مرکوز ہے، ہیلتھ اور ایجوکیشن میں آج تک اتنے بجٹ کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ دو چار بڑے پراجیکٹ بنا دیں تو لگتا ہے بڑا کام ہوا ہم 100نئے پروگرام لیکر آئے ہیں۔ فری میڈیسن ہر جگہ ملیں گی، اس سال سکولوں میں ضروری سہولتوں کی فراہمی کا ہدف پورا کریں گے۔ عوام کی خدمت ہماری ذمہ داری ہے،40ہزار سے زائد گھر 40سال میں بھی نہیں بن سکے۔ عوام کی خدمت اوربھرپور تبدیلی کیلئے وقت بہت کم ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کو بھی پورا کیا اور 740ارب روپے سرپلس بجٹ بھی دیا اور پنجاب میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈیلیور کیا۔ پی آر اے کی ریونیوکولیکشن سے خوش نہیں، بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سینئر منسٹر نے رات بھر جاگ کر کام کیا جس پر شاباش دیتی ہوں۔ چیف سیکرٹری اور ان کی پوری ٹیم کو بھی مبارکباد دیتی ہوں، نواز شریف بھی ان کی تعریف کرتے ہیں۔ عوامی خدمت کا تاریخی پیکج پیش کررہے ہیں۔ ہر ڈیپارٹمنٹ سے متعلق اعداد وشمار زبانی یاد ہیں۔ فنانشل ڈسپلن کی وجہ سے گورننس میں بہتری آرہی ہے۔ 2025-26کا بجٹ ملک کی تاریخ کا لاثانی بجٹ ثابت ہوگا۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ صوبائی اسمبلی میں پوری پراگریس پیش کریں گے،کتنے فنڈ کہاں خرچ ہوئے سب بتائیں گے۔ ای ٹینڈرنگ اور گڈ گورننس کی وجہ سے کوئی سکینڈل نہیں بنا۔ جو کامیابی ملی اللہ تعالیٰ نے عطا کی، نیت نیک ہے کام کرتے رہیں گے۔ عید کے موقع پر ستھرا پنجاب نے ریکارڈ قائم کیے، افسران خود سڑکوں پر نکل آئے، شوق سے کام کیا۔ پنجاب میں ورک ایتھکس تبدیل ہوچکے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ اقتدار اللہ تعالیٰ کی ا مانت ہے اور مخلوق کی خدمت ہمارا مشن ہے۔ سرکاری ملازمین کو کارکردگی کی بنیاد پر ایڈیشنل پرفارمنس بونس دینے کا جائزہ لیں گے۔ مزدور کو کم از کم اجرت 40ہزار دی جائے،اجرتوں کا سسٹم ڈیجیٹلائز ہونا چاہیے۔ پنجاب میں مقامی قرضوں کی شرح میں 94فیصد ریکارڈ کمی آئی ہے۔ سینئر منسٹر،وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ مریم اورنگزیب اور فنا نس منسٹر نے کابینہ کو تفصیلی بریفنگ دی۔

  • پیرس ایئر شو میں 5 اسرائیلی دفاعی کمپنیوں کے اسٹالز بند

    پیرس ایئر شو میں 5 اسرائیلی دفاعی کمپنیوں کے اسٹالز بند

    فرانس نے پیر کے روز بین الاقوامی دفاعی نمائش "پیرس ایئر شو” میں پانچ اسرائیلی ہتھیار ساز کمپنیوں کے اسٹالز تک عوامی رسائی روک دی ہے۔ یہ فیصلہ ان کمپنیوں کی جانب سے ایسے "جارحانہ ہتھیاروں” کی نمائش پر کیا گیا ہے جو مبینہ طور پر غزہ میں جاری جنگ کے دوران استعمال کیے گئے ہیں۔

    غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق، فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ ان کمپنیوں نے ایسے ہتھیار پیش کیے جو انسانی حقوق کے عالمی معیارات اور فرانس کے ساتھ موجودہ دفاعی معاہدوں کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتے ہیں۔ اس اقدام کو اسرائیلی دفاعی کمپنیوں کے لیے ایک بڑا دھچکہ قرار دیا جا رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب غزہ میں اسرائیلی بمباری عالمی سطح پر شدید تنقید کا نشانہ بن رہی ہے۔

    جن اسرائیلی کمپنیوں کے اسٹالز بند کیے گئے ہیں، ان میں اسرائیل ایرواسپیس انڈسٹریز (IAI)،رافیل ایڈوانسڈ ڈیفنس سسٹمز،یوویژن،ایلبٹ سسٹمز،ایئروناٹکس شامل ہیں،ان میں سے رافیل، ایلبٹ اور IAI ہدایت یافتہ بم اور میزائل تیار کرنے والی معروف کمپنیاں ہیں، جب کہ یوویژن اور ایئروناٹکس جدید ڈرون ٹیکنالوجی میں مہارت رکھتی ہیں۔

    اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے فرانس کے اس فیصلے کو "شرمناک” قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام "غیرمنصفانہ اور امتیازی” ہے اور مطالبہ کیا کہ فرانس فوری طور پر اس فیصلے کو واپس لے اور اسرائیلی کمپنیوں کو مکمل شرکت کی اجازت دے۔

    یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب فرانسیسی عدالت نے مقامی اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کی درخواست مسترد کر دی تھی، جس میں 9 اسرائیلی دفاعی کمپنیوں کو ایئر شو میں شرکت سے روکنے کی اپیل کی گئی تھی۔ ان این جی اوز کا مؤقف تھا کہ یہ کمپنیاں غزہ میں جنگی جرائم میں ملوث رہی ہیں اور انہیں کسی بھی بین الاقوامی نمائش میں شرکت کا حق نہیں ہونا چاہیے۔تاہم، خبررساں ادارے کے مطابق ایئر شو میں موجود دیگر 4 اسرائیلی کمپنیوں کے اسٹالز بدستور کھلے ہوئے ہیں، جن کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ وہ متنازعہ ہتھیاروں کی نمائش نہیں کر رہیں۔

  • وزیراعظم سے ایرانی سفیر کی ملاقات،ایرانی عوام سے اظہار یکجہتی

    وزیراعظم سے ایرانی سفیر کی ملاقات،ایرانی عوام سے اظہار یکجہتی

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی اسلام آباد میں منعقدہ انٹرنیشنل میری-ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے موقع پر پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیر مقدم سے ملاقات ہوئی ہے
    وزیرِ اعظم نے ایران پر حالیہ اسرائیلی جارحیت پر پاکستان کی مذمت اور معصوم لوگوں کی شہادتوں پر پوری قوم کی ایران کے ساتھ ہمدردی کے جذبات کو دہرایا.وزیرِ اعظم نے خطے کے حالیہ منظر نامے پر گفتگو کرتے ہوئے کشیدگی کے دوران پاکستان کی ایران اور اسکے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا. وزیرِ اعظم نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کے ساتھ اپنی ٹیلی فونک گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کی حمایت کی، اسرائیلی حملے اقوام متحدہ چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلاف ورزی ہیں۔

    قبل ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے عبداللہ نصر لوتاہ، نائب وزیر برائے کیبینٹ افیئرز فار کمپیٹیٹونس اور نالج ایکسچینج کی سربراہی میں متحدہ عرب امارات کے اعلی سطحی وفد کی ملاقات. وفد میں پاکستان میں عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی اور گورنمنٹ نالج ایکسچینج آفس کے عبداللہ البلوکی اور ابراہیم العلی بھی شامل تھے.وزیراعظم نے اپنے گزشتہ ابو ظہبی کے دورہ میں متحددہ عرب امارات کے صدر عزت مآب محمد بن زائد انہیان سے ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات انتہائی نتیجہ خیز رہی. پاک بھارت تنازعہ میں متحدہ عرب امارات نے پاک بھارت تناؤ میں کمی میں اپنا اہم کردار ادا کیا.

    وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے اپنے انتظامی ڈھانچے کو بہتر کرنے کے لئے ڈیجیٹائزیشن اور پیپر لیس اکانومی جیسے اقدامات لیے ہیں. اس کے علاوہ فیس لیس کسٹم سسٹم بھی نافذ کیا گیا ہے.گڈ گورننس کے حصول کے لئے حکومت پاکستان متحدہ عرب امارات کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے تاکہ ان اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جاسکے.ڈیٹا کی بنیاد پر فیصلہ سازی میں بہتری لانے کے لئے مؤثر اقدامات لئے جارہے ہیں.متحدہ عرب امارات نے جدید مینیجمنٹ کے نظام سے اپنے ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کر دیا ہے، اور پاکستان متحدہ عرب امارات کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کا خواہاں ہے.

    متحدہ عرب امارات کے وزیر عبداللہ نصر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں اور پاکستانی کمیونٹی کے متحدہ عرب امارات کی ترقی میں اہم کردار کو سراہا. انھوں نے کہا کہ ہم بخوشی پاکستان کے ساتھ تجربات و معلومات کا تبادلہ کرنے کے لئے تیار ہیں.

    بعد ازاں وزیر اعظم اور عبداللہ نصر نے دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی یاداشت کی دستخط کی تقریب میں شرکت کی. اس مفاہمتی یادداشت کے تحت دونوں ممالک متعلقہ شعبوں میں علم اور باہمی تجربے، رہنمائی اور ترقیاتی ماڈلز کا تبادلہ کرتے ہوئے حکومتی کارکردگی کی بہتری میں تعاون کریں گے۔

    اس مفاہمتی یاداشت کے تحت گڈ گورننس، ،ترقیاتی منصوبہ بندی، حکومتی شعبے کی اصلاحات، انسانی وسائل کی ترقی، شہری منصوبہ بندی، اور سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر شعوں میں تعاون شامل ہیں.تقریب میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر منصوبہ بندی و ترقی ڈاکٹر احسن اقبال، وزیر تجارت جام کمال خان اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی شریک تھے۔

  • برطانوی F35 کی بھارت میں ہنگامی لینڈنگ، پائلٹ نے طیارے کےپاس کرسی لگا لی

    برطانوی F35 کی بھارت میں ہنگامی لینڈنگ، پائلٹ نے طیارے کےپاس کرسی لگا لی

    برطانیہ کے جدید ترین ایف 35 بی لڑاکا طیارے نے ہفتے کی شب ایندھن کی کمی کے باعث بھارتی ریاست کیرالہ کے ترواننتاپورم انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی جس کے بعد پائلٹ نے طیارہ چھوڑنے سے انکار کردیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق برطانوی رائل نیوی کے فلیگ شپ ائیرکرافٹ کیریئر ایچ ایم ایس پرنس آف ویلز سے اڑان بھرنے والے اس طیارے نے رات 9 بج کر 20 منٹ پر ائیر ٹریفک کنٹرول سے لینڈنگ کی اجازت طلب کی اور 10 منٹ بعد بحفاظت لینڈ کر گیا،طیارے سے اترنے کے بعد پائلٹ، جس کی شناخت صرف ’مائیک‘ کے نام سے ہوئی ہے، نے طیارے سے دور جانے سے منع کرتے ہوئے طیارے کے ساتھ ہی بیٹھنے کے لیے ایک کرسی طلب کی۔ بھارتی فضائیہ کے اہلکار جب پائلٹ کو حفاظتی ضوابط کے تحت ائیرپورٹ کے اندر لے جانے آئے تو اس نے فوری طور پر ان کے ساتھ جانے سے بھی انکار کر دیا اور طیارے کے قریب کرسی پر ہی بیٹھا رہا، تاہم کچھ دیر پائلٹ بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں کے ساتھ ائیرپورٹ کے اند چلا گیا۔

    بھارتی فضائیہ نے اتوار کو جاری بیان میں کہا کہ وہ اس واقعے سے مکمل طور پر آگاہ تھی اور یہ کہ طیارےکے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کیے گئے۔