Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کے نئے طوفان کو جنم دے گا ،خالد مسعود سندھو

    پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کے نئے طوفان کو جنم دے گا ،خالد مسعود سندھو

    پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری واپس لیا جائے، خالد مسعود سندھو

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ بجٹ کی منظوری سے قبل عوام پر پٹرول بم گرا کر حکومت نے مہنگائی کا نیا طوفان کھڑا کر دیا ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا براہِ راست اثر عام آدمی کی زندگی پر پڑے گا، حکومت فیصلے پر نظر ثانی کرے اور عوام کو ریلیف دے،

    خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھیں گے بلکہ اشیائے خورونوش کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگیں گی، جس سے غریب اور متوسط طبقہ مزید پس جائے گا، پاکستان کا محنت کش طبقہ پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور بجلی کے بلوں سے پریشان ہے۔ ایسے حالات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کسی المیے سے کم نہیں،ضرورت اس امر کی ہے کہ اشرافیہ کی مراعات کم کی جائیں اور عام شہریوں کو ریلیف دیا جائے،حکومتی فیصلے سے لگتا ہے کہ ایوانوں میں بیٹھے حکمرانوں کو عوام کی تکلیف کا ذرہ برابر بھی احساس نہیں ،سرکاری گاڑیوں کا بے دریغ استعمال، وزیروں مشیروں کے بیرونی دورے، سرکاری دعوتوں کے سلسلے بند ہونے چاہئے،

  • اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی جانب سے ایرانی حملوں پر خوشی کا اظہار

    اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی جانب سے ایرانی حملوں پر خوشی کا اظہار

    ایران کی جانب سے اسرائیل پر حالیہ فضائی حملوں کے دوران وسطی اسرائیل کی ایک جیل میں قید فلسطینی قیدیوں کی جانب سے مبینہ "خوشی کے اظہار” کے بعد اسرائیلی حکام غصہ میں آ گئے،

    اتوار کو اسرائیلی جیل انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا کہ "حالیہ جنگی صورتحال کے دوران فلسطینی علاقوں سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کی جانب سے جشن منانے کی آوازیں سنائی دیں، جس پر فوری کارروائی کی گئی۔”جیل حکام کے مطابق ایلیٹ "متزدا” یونٹ کو طلب کیا گیا، جس نے قیدیوں کی کوٹھریوں پر چھاپہ مارا اور ان افراد کو باہر نکالا جنہیں خوشی منانے میں ملوث قرار دیا گیا۔

    جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح اہلکار قیدیوں کی کوٹھریوں میں داخل ہوتے ہیں، قیدی زمین پر لیٹے ہوئے ہیں، ان پر ہتھیار تانے گئے ہیں، ایک قیدی کو الٹا لٹا کر ہاتھوں کو پلاسٹک ٹائی سے باندھا جا رہا ہے، جبکہ ایک اور کو آنکھوں پر پٹی باندھی گئی ہے۔ بعد ازاں، کئی قیدیوں کو جھکائے ہوئے، پیٹھ کے پیچھے ہاتھ بندھے، کوٹھریوں سے نکالا جاتا ہے۔جیل سروس نے بتایا کہ ان قیدیوں کو ڈسپلنری ٹریبونل کے سامنے پیش کیا گیا اور ان کے خلاف کارروائی کی گئی، تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ سزائیں کس نوعیت کی تھیں۔

    ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی نے خطے کو غیر معمولی تناؤ میں مبتلا کر دیا ہے۔ ایران کے حملوں کے بعد اسرائیل میں سخت گیر عناصر کی جانب سے اندرونی سطح پر سخت اقدامات دیکھنے میں آ رہے ہیں، جن میں فلسطینیوں پر کریک ڈاؤن سرفہرست ہے۔

  • ایران اسرائیل جنگ کے دوران پاکستان مخالف فیک نیوز پروپیگنڈےکے اصل حقائق

    ایران اسرائیل جنگ کے دوران پاکستان مخالف فیک نیوز پروپیگنڈےکے اصل حقائق

    ایران پر اسرائیلی جارحیت کے بعد ہندوتوا اور یہود نے سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کیخلاف فیک نیوز کا محاذ کھول دیا

    پاکستان کیخلاف فیک نیوز کی اس منظم اور جارحانہ مہم کا میدان جنگ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ہیں،پاکستان مخالف فیک نیوز پروپیگنڈے میں بھارتی سوشل میڈیا فیک اکاؤنٹس سرفہرست ہیں، ایران اسرائیل جنگ کے تناظر میں پاکستان مخالف فیک نیوز پروپیگنڈے میں اسرائیل پر جوہری حملہ ایران کو انٹیلی جنس معلومات کی فراہمی اور فضائی حمایت دینا شامل ہیںماس کے ساتھ ساتھ یہ پروپیگنڈا بھی کیا گیا کہ پاک ایران سرحد پر ممکنہ ایرانی میزائل حملوں کے پیش نظر پاک فضائیہ کو تعینات کیا گیا، پاکستان مخالف فیک نیوز پروپیگنڈے میں بوٹ نیٹ ورک، جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور بلیو ٹیک اکاؤنٹس سے جعلی خبروں کو پھیلا یا گیا، پرانی یا مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی فیک ویڈیوز کو بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سے منسلک نیٹ ورکس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پھیلایا،

    ایکس اکاؤنٹ BRICS News نے لکھا کہ;’’پاکستان کے بقول اس نے اسرائیلی حملے کے خلاف ایران کو انٹیلی جنس معلومات فراہم کیں‘‘ایکس اکاؤنٹ Islamic Republic of Iran نے لکھا کہ ;’’پاکستان نے امریکا کو آگاہ کردیا ہے کہ ایران پر اسرائیلی ایٹمی حملے کے جواب میں پا کستان اسرائیل پر ایٹمی حملہ کردے گا ‘‘Nepal Correspondence کے مطابق;’’ پاک فضائیہ نے ممکنہ ایرانی میزائل حملے کیخلاف پاک ایران سرحد پر لڑاکا طیارے تعینات کردیئے‘‘ایکس اکاؤنٹس سونیا دیشوال ، SHooMit، no comments اور مصطفیٰ نے لکھا کہ ;’’اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے پاکستان کی جانب سے ایران کو جوہری ہتھیاروں کی سپلائی پر پاکستان پر حملے کا اعلان کردیا ہے‘‘ایکس اکاؤنٹس @RKM اور rkmtimes نے لکھا کہ;’’پاکستان نے اسرائیلی ملٹری ٹارگٹس کی انٹیلی جنس معلومات ایران کو فراہم کیں‘‘

    پاکستان مخالف پھیلائی جانے والی فیک نیوز اور پر وپیگنڈا مکمل جھوٹ پر مبنی ہے ،پاکستان مخالف فیک نیوز پروپیگنڈے کا مقصد خطے میں بڑی جنگ کو چھیڑنا اور اسلامی ممالک بالخصوص پاکستان کیخلاف بیانیہ ترتیب دینا ہے،فیک نیوز پروپیگنڈےکا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا اور پاکستان کو اسرائیل مخالف محاذ کا حصہ ظاہر کرنا ہے،پاکستان بارہا مرتبہ واضح کرچکا ہے کہ وہ مشرقی وسطیٰ کے بحران کا پرامن حل چاہتا ہے اور کسی بھی فریق کا عسکری اتحادی نہیں ہے،پاکستان نے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی مگر جنگ میں کسی بھی فریق کو ہتھیاروں کی فراہمی کے پروپیگنڈے کو مسترد کیا،فیک نیوز پروپیگنڈے کرنے والوں نے پاکستان کو ایک طرف سے اسرائیل کیخلاف ظاہر کیا اور دوسری جانب ایران کیخلاف بھی کھڑا کرنے کی کوشش کی،اس فیک نیوز پروپیگنڈے کا انداز ا غیر پیشہ ورانہ ذہنیت کا عکاس ہے جس کی توقع ہمارے ازلی دشمن بھارت سے ہی کی جاسکتی ہے،حالیہ پاک بھارت جنگ کے دوران بھی بھارت نے انتہائی مضحکہ خیز انداز میں فیک نیوز پھیلائیں اور بین الاقوامی سطح پر رسوا ہوا

  • پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث قدرتی آفات کے نشانے پر

    پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث قدرتی آفات کے نشانے پر

    پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث قدرتی آفات کے نشانے پر رہا،1980 تا 2024 تک قدرتی آفات کی تباہ کاریوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

    سرکاری دستاویزات کے مطابق گزشتہ 44 سال میں انتہائی شدید قدرتی آفات کے 224 واقعات ہوئے ،اس عرصے میں سیلاب کے 109 واقعات میں 36 ارب 40 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہوا ہے،پاکستان میں ہیٹ ویوز کی تعداد انتہائی مہلک خطرے کے طور پر بڑھ رہی ہے ،تیرہ ہیٹ ویوز سے 2741 ہلاکتیں ہوچکی ہیں،پانچ ٹراپیکل سائِکلونز سے اب تک 1 ارب 70 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہوچکا ہے ،دو خشک سالیوں سے 69 لاکھ افراد متاثر،24 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز سے زائد کا نقصان ہوا ،فلیش فلڈز سے 3630 ہلاکتیں 10 ارب 18 کروڑ ڈالرز سے زائد کا نقصان ہوچکا ،ریوررائن فلڈز سے3 کروڑ 49 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں،ان سیلابوں سے 9ارب 72 کروڑ ڈالرز سے زائد کا نقصان ہوچکاہے ،برفانی تودے گرنے سے 580 لینڈسلائِڈنگ 222 ہلاکتیں ہوچکی،سال 2000 کے بعدسے پاکستان سیلابوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ،2005-09 سیلاب کے چوبیس واقعات ہوئے ہیں

  • ٹیکس ادا کرنے والوں کو ہراساں کرنا ہرگز قبول نہیں،وزیراعظم

    ٹیکس ادا کرنے والوں کو ہراساں کرنا ہرگز قبول نہیں،وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی ار کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا

    وزیراعظم نے میڈیا میں رپورٹ ہونے والے ٹیکس نادہندہ گان کی گرفتاری کے معاملے پر فوری نوٹس لیا،وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا کہ سیلز ٹیکس نادہندہ گان کی گرفتاری کا اختیار 1990 کی دہائی سے قانون کا حصہ ہے، تاہم اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے مزید مربوط بنانے کے لیے متعلقہ شقوں میں ترامیم کی جا رہی ہیں،وزیراعظم نے تمام معاملہ جانچنے کے بعد انتہائی سختی سے ہدایت کی کہ اس قسم کی کسی بھی ترمیم کو کاروباری برادری یا ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کے لیے ہرگز استعمال نہیں کیا جائے گا

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ با قاعدگی سے ٹیکس ادا کرنے والوں کو ہراساں کرنا ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا، کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کی عزت اور توقیر ہمارے سر آنکھوں پر ہے اور ان کو بلا جواز ہراساں کرنا نا قابل قبول ہے، وزیراعظم نے اس معاملے پر ایک خصوصی کمیٹی بنانے کی ہدایت کی،وزیراعظم نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس قوانین میں گرفتاری کا اختیار صرف اور صرف غیر معمولی حجم کے ٹیکس نادہندہ گان تک محدود ہونا چاہیےموزیراعظم نے ہدایت کی کہ گرفتاری کے حوالے سے ایکسٹرنل ریویو اور چیک اینڈ بیلنس کا موثر نظام وضع کیا جائے ،ان قوانین کے غلط استعمال سے تحفظ سے متعلق شقیں فائنانس ایکٹ کا حصہ بنائی جائیں، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اس معاملے پر پارلیمان میں موجود تمام اتحادی جماعتوں سے مشاورت یقینی بنائی جائے

    اجلاس میں وفاقی وزراء برائے دفاع، قانون، تجارت، اقتصادی امور، اطلاعات و نشریات، وزیر مملکت برائے ریلویز، چئیرمین ایف بی آر، معاشی امور کے ماہرین اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی

  • سندھ حکومت نے خاتون باکسر عالیہ سومرو کی مالی معاونت کر دی

    سندھ حکومت نے خاتون باکسر عالیہ سومرو کی مالی معاونت کر دی

    سندھ حکومت نے خاتون باکسر عالیہ سومرو کو 46.5 لاکھ روپے کی مالی معاونت فراہم کردی۔

    رکن سندھ اسمبلی شازیہ کریم، یوسف بلوچ، ایڈیشنل سیکرٹری اسد اسحاق اور اسد نبیل نے عالیہ سومرو سے ملاقات کی جس میں ارکان اسمبلی اور ایڈیشنل سیکرٹری نے 46.5 لاکھ روپے کا چیک عالیہ سومرو کو پیش کیا،اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی شازیہ کریم نے کہا کہ سندھ میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے،انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت مختلف کھیلوں کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرامز شروع کر رہی ہے،ایڈیشنل سیکرٹری اسد اسحاق نے کہا کہ سندھ کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔

  • ڈیلی میل کی پاکستان کیخلاف من گھڑت خبر،مبشر لقمان برس پڑے

    ڈیلی میل کی پاکستان کیخلاف من گھڑت خبر،مبشر لقمان برس پڑے

    سینئر صحافی و اینکرپرسن مبشر لقمان نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کی من گھڑت، جھوٹی خبر کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیلی میل کا یہ دعویٰ کہ پاکستان نے اسرائیل کو ایٹمی حملے کی دھمکی دی ہے،من گھڑت ہے،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے معتبر ذرائع سے اس خبر کی تحقیقات کی ہے اور یہ مکمل طور پر جھوٹ اور پراپیگنڈا ہے۔ ڈیلی میل کو چاہیے کہ وہ ایسے اشتعال انگیز اور فرضی مضامین شائع کرنا بند کرے جو ایک خاص ایجنڈے کے تحت پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے پھیلائے جا رہے ہیں، برطانوی میڈیا کو پاکستان کے خلاف اس قسم کی جھوٹی خبریں پھیلانے کے بجائے ان بچوں کے بارے میں لکھنا چاہیے جو اسرائیل کے ہاتھوں غزہ اور دیگر فلسطینی علاقوں میں بے دردی سے قتل کیے جا رہے ہیں،جو زندہ جلائے جا رہے ہیں، جن پر بم برسائے جا رہے ہیں، اور جو بھوک سے مر رہے ہیں۔”

    مبشر لقمان نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ نیتن یاہو ایک جنگی مجرم ہے جسے عالمی فوجداری عدالت میں پیش کر کے اس کے جرائم کی سزا دی جانی چاہیے۔ انہوں نے عالمی برادری اور خاص طور پر مغربی میڈیا سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی دوہری پالیسیوں کو ترک کریں اور اسرائیل کی کھلی دہشت گردی اور نسل کشی کے خلاف آواز بلند کریں۔ فلسطین میں جاری انسانیت سوز مظالم پر خاموشی مجرمانہ غفلت کے مترادف ہے،مبشر لقمان نے بین الاقوامی صحافتی اداروں پر زور دیا کہ وہ صحافتی اصولوں کی پاسداری کریں اور ایسی خبریں شائع نہ کریں جو بغیر ثبوت کے کسی ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا باعث بنیں۔

  • امریکا مذاکرات   چاہتا ہے تو پہلے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرے،  ایران

    امریکا مذاکرات چاہتا ہے تو پہلے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرے، ایران

    ایرانی پارلیمنٹ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی سے نکلنے کا بل تیار کر رہی ہے،

    ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ تہران اب بھی بڑے تباہ کن ہتھیار بنانے کیخلاف ہے،اسرائیل نے سفارت کاری کو نقصان پہنچایا، امریکا کو دوٹوک مؤقف اپنانا چاہیے،ہم مذاکرات میں مصروف تھے، اسرائیلی جارحیت نے ہمیں حیران کر دیا، اسرائیل نے سفارت کاری کو تباہ کیا، ذمہ داری اب امریکا پر ہے،امریکی مؤقف تضاد سے بھرپور ہے، ہمیں شک نہیں کہ امریکی انتظامیہ اس جارحیت میں شریک ہے،امریکا مذاکرات چاہتا ہے تو پہلے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرے،

    اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس تنظیم کے سربراہ شہید ہو گئےہیں ، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ سربراہ سمیت ایران کے 4سینئر انٹیلی جنس افسران کو نشانہ بنایا گیاہے ،

  • ایران نے اسرائیل پر چار دنوں میں 370 بیلسٹک میزائل حملے کئے

    ایران نے اسرائیل پر چار دنوں میں 370 بیلسٹک میزائل حملے کئے

    ایران نے گزشتہ چار دنوں کے دوران اسرائیل پر 370 بیلسٹک میزائل اور سیکڑوں ڈرونز داغے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اور بھی بڑھ گئی ہے۔ یہ اطلاع اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے دی گئی ہے۔

    پیر کی صبح تک اسرائیل میں ہلاکتوں کی تعداد 24 ہو چکی ہے جبکہ 592 افراد زخمی ہیں، جن میں سے 10 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ اسرائیل کے حکام کے مطابق میزائل حملوں نے 30 اہم مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔دوسری جانب ایرانی وزارت صحت کے مطابق، جمعہ سے اب تک کم از کم 224 افراد اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے ہیں، ایرانی ریاستی میڈیا نے اس دعوے کی تصدیق کی ہے۔ ایران کی جانب سے میزائل حملے جاری ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ تہران کی فورسز اسرائیل کی جانب سے ابتدائی حملے میں متعدد اعلیٰ عسکری کمانڈروں کے قتل کے باوجود دوبارہ منظم ہو گئی ہیں۔

    کونسی انسٹی ٹیوٹ فار ریسپانسبل اسٹیٹ کرافٹ کے وائس پریذیڈنٹ ٹریٹا پارسی نے سی این این کو بتایا کہ اسرائیل نے ایرانی فوج کی دوبارہ منظم ہونے کی صلاحیت کو کم سمجھا۔انہوں نے کہا، "اسرائیل نے ایرانی کمانڈ اینڈ کنٹرول کو ختم سمجھ لیا تھا، لیکن یہ خیال جلد ہی بدل گیا۔ اب ہم دیکھ رہے ہیں کہ ایرانی میزائل اسرائیل کی تمام فضائی دفاعی تہوں کو عبور کرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔”

    پیر کی صبح ایران کی نئی میزائل لہریں اسرائیل کے مختلف علاقوں کو نشانہ بناتی رہیں۔ دونوں جانب ہلاکتیں بڑھ رہی ہیں اور کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ تہران کے رہائشی اپنی جان بچانے کے لیے دارالحکومت سے فرار کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ اسرائیل میں بھی رہائشی عمارات پر حملوں کے باعث آگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

  • گرمیوں کی چھٹیوں میں سمر کیمپس میں آئی ٹی کی تربیت کو یقینی بنایا جائے. وزیرِاعظم

    گرمیوں کی چھٹیوں میں سمر کیمپس میں آئی ٹی کی تربیت کو یقینی بنایا جائے. وزیرِاعظم

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت نوجوانوں کو آئی ٹی شعبے کی تربیت اور پاکستان میں تربیتی پروگرامز کے ایکوسسٹم کو بہتر بنانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا.

    اجلاس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، شزہ فاطمہ خواجہ، چیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان، چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی. اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان میں آئی ٹی شعبے کی جدید تربیت کیلئے نظام کی تشکیل و اجراء پر تیزی سے کام جاری ہے جس کیلئے کنسلٹنسی فرمز کی خدمات کے حصول کے حوالے سے ٹرمز آف ریفرنسز حتمی مراحل میں ہیں. اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ہواوے کے تعاون سے اب تک 20 ہزار طلباء و طالبات کو آئی ٹی شعبے کی جدید تربیت فراہم کی جا چکی اور حال ہی میں گزشتہ برس تربیت یافتہ پاکستانی طلباء و طالبات نے نہ صرف پورے چین بلکہ عالمی سطح پر آئی ٹی کے تین شعبہ جات میں پہلی تین پوزیشن جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے. ان مقابلوں میں دنیا بھر سے 2 لاکھ امیدوار شامل تھے. وزیرِ اعظم نے مقابلے میں کامیاب ہو کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کرنے والے طلباء و طالبات کی پزیرائی کی.

    اجلاس کو بتایا گیا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور ہواوے کے اشتراک سے مزید 80 ہزار طلباء و طالبات کو آئی ٹی تربیت کی فراہمی کے ہدف کے حصول کیلئے اقدامات جاری ہیں جن میں نہ صرف بڑے شہروں بلکہ بلوچستان سمیت دور دراز علاقوں بشمول تربت میں بھی آن لائن کلاسز فراہم جائیں گی.

    وزیرِ اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ٹرینرز کو جدید ٹیکنالوجی اور عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق کورسز کی تربیت کیلئے آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں 50 ہزار ٹرینرز کی تربیت کا ہدف رکھا گیا ہے. مزید بتایا گیا کہ تربیتی پروگرام کی بیچلرز پروگرامز میں شمولیت اور مصنوعی ذہانت کے پروگرامز کے اجراء سے 3 لاکھ طلباء و طالبات کو آئی ٹی شعبے کی تربیت فراہم کرنے کا ہدف پورا کیا جائے گا. اجلاس کو رواں موسم گرما کی تعطیلات میں 1 لاکھ 46 ہزار بچوں کو وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ہواوے کے اشتراک سے آئی ٹی کی تربیت فراہم کی جائے گی. وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے تحت جلد 2 ہزار طلباء و طالبات کو آئی ٹی کے جدید کورسز کی تربیت دے کر روزگار کے قابل بنایا جائے گا. وزیرِ اعظم نے تمام اقدامات کی مدت کا تعین کرکے انہیں جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی.