Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بھارتی وفد کا ایجنڈا کسی کو سمجھ نہیں آیا ،شیری رحمان

    بھارتی وفد کا ایجنڈا کسی کو سمجھ نہیں آیا ،شیری رحمان

    لندن: پاکستان کے اعلیٰ سطح کے سفارتی وفد کی رکن اور سینئر سیاستدان سینیٹر شیری رحمان نے برطانوی دارالحکومت لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وفد کا ایجنڈا کسی کو سمجھ نہیں آیا اور وہ پاکستان کے خلاف منفی بیانات لینے کے لیے آیا تھا، تاہم وہ اس میں ناکام رہا۔

    شیری رحمان نے مزید بتایا کہ برطانوی حکام کو بھارتی وفد کے ہتھکنڈوں سے تفصیل سے آگاہ کیا جائے گا تاکہ حقیقت سے آگاہی فراہم کی جا سکے اور بھارتی پروپیگنڈے کا بے نقاب کیا جا سکے۔سینیٹر نے کہا کہ تین روز کے دوران پاکستان کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری برطانوی تھنک ٹینک اور میڈیا سے ملاقاتیں کریں گے جہاں وہ پاکستان کے موقف کو بہتر انداز میں پیش کریں گے اور عالمی برادری کو حقائق سے روشناس کرائیں گے۔

    یہ سفارتی دورہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ہوا، جس میں وفد نے پہلے امریکا کا دورہ کیا جہاں اقوام متحدہ میں مختلف ممالک کے نمائندوں، امریکی کانگریس کے ارکان اور دیگر حکومتی عہدے داروں سے ملاقاتیں کی گئیں۔ اس کے بعد پاکستان کا یہ وفد امریکا سے برطانیہ پہنچا ہے تاکہ برطانوی حکام، تھنک ٹینک اور میڈیا کے ذریعے پاکستان کا مؤثر پیغام پہنچایا جا سکے۔

    سینیٹر شیری رحمان نے واضح کیا کہ بھارتی وفد کا اصل مقصد پاکستان کی بدنامی کرنا تھا، مگر وہ اپنی اس سازش میں کامیاب نہ ہو سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وفد کا ایجنڈا غیر واضح اور مبہم تھا، جس کا مقصد سفارتی مذاکرات نہیں بلکہ پروپیگنڈا تھا۔

  • برکس  ممالک  کی جانب سےبھارت کو اتحاد سے نکالنے پر غور

    برکس ممالک کی جانب سےبھارت کو اتحاد سے نکالنے پر غور

    بھارت کیلئے سفارتی سطح پر مزید مشکلات میں اضافہ

    آپریشن سندور کی ناکامی اور پاکستان کیخلاف بلاجواز جارحیت نے بھارت کو مزید مشکل میں ڈال دیا، ایک رپورٹ کے مطابق’’برکس (BRICS) ممالک کی جانب سےبھارت کو اتحاد سے نکالنے پر غورکیا جا رہا ہے،برکس ممالک کی جانب سے بھارت کی جگہ انڈونیشیا کو نیا اہم رکن بنانے کی تجویز سامنے آئی ہے،روس بھی بھارت کے برکس سے اخراج کے حق میں ہے،

    بھارت کے اخراج کیلئے چین، روس اور برازیل کے درمیان باقاعدہ مذاکرات جاری ہیں،بھارت پر برکس اتحاد کے اہداف میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام ہے،برکس رکن ممالک بھارت کو ایک “منفی بلاک” سمجھ رہے ہیں،
    رکن ممالک کے مطابق بھارت ترقی اور اشتراک میں بڑی رکاوٹ ہے، چین اور روس انڈونیشیا کو اہم شراکت دار تصور کر رہے ہیں، جنوبی ایشیا میں بھارت کا اثر کم ہونے کا امکان ہے،بھارت چین کشیدگی برکس اتحاد پر اثر انداز ہو رہی ہے ،سرحدی تنازعات اور اقتصادی نظریات میں اختلافات اتحاد کو تقسیم کی طرف لے جا رہے ہیں،

  • صدر،وزیراعظم سمیت سیاسی شخصیات نے نماز عید کہاں پڑھی

    صدر،وزیراعظم سمیت سیاسی شخصیات نے نماز عید کہاں پڑھی

    پاکستان بھر میں عیدالفطر مذہبی جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ نماز عید کی ادائیگی کے موقع پر ملک کے طول و عرض سے لوگ مساجد و عیدگاہوں میں بڑی تعداد میں جمع ہوئے، جہاں انہوں نے اپنے رب کے حضور خصوصی دعائیں کیں۔ عید کی خوشیوں میں سیاسی، سماجی، مذہبی اور عوامی شخصیات نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوان صدر کی مسجد میں نماز عید ادا کی، جہاں انہوں نے ملکی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر ایوان صدر میں راجا پرویز اشرف، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور دیگر اعلیٰ شخصیات بھی موجود تھیں۔ نماز کے بعد صدر مملکت نے مساجد میں موجود لوگوں سے گلے مل کر عید کی مبارکباد دی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور کی مشہور ماڈل ٹاؤن مسجد میں نماز عید ادا کی، جہاں ان کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز بھی موجود تھے۔ نماز کے دوران وزیراعظم نے ملک میں امن، ترقی اور خوشحالی کی دعائیں کیں۔ نماز عید کے بعد وزیراعظم نے موجود شہریوں سے ہاتھ ملایا اور انہیں عید کی نیک تمناؤں سے نوازا۔

    جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے آبائی گاؤں عبدالخیل میں نماز عید ادا کی اور پورے عالم اسلام کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہر قسم کے مشکلات سے محفوظ رکھے اور امن قائم رکھے۔

    مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے اسلام آباد میں نماز عید ادا کی جبکہ ترجمان تابش قیوم نے لاہور میں عید کی نماز پڑھی۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں نماز عید ادا کی۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے علاقے گڑھی خدا بخش میں نماز عید کی ادائیگی کے دوران امن و استحکام کی خصوصی دعا کی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کراچی کے ایف بی ایریا بلاک 12 میں اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پولو گراؤنڈ میں نماز عید ادا کی۔

    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ نے گجرات کی جامع مسجد خاتم النبین جھنڈیوال میں نماز عید ادا کی، جبکہ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے جامع مسجد عیدگاہ میں نماز کی ادائیگی کی۔

  • ایم کیو ایم کی شعلہ بیانی اس کی مجبوری ہے، ہم سمجھتے ہیں۔ شرجیل میمن

    ایم کیو ایم کی شعلہ بیانی اس کی مجبوری ہے، ہم سمجھتے ہیں۔ شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت کو کسی بھی تحریک سے کوئی خطرہ نہیں، مجھے نہیں لگتا کہ پی ٹی آئی کی کوئی تحریک کامیاب ہوگی۔

    حیدرآباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پاک بھارت لڑائی میں فوجی اور سویلین شہدا کو یاد رکھیں، فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کو یاد رکھیں،عید کا دن نمازوں اور قربانی کے ساتھ اتحاد کا دن ہوتا ہے، میری زندگی میں یہ پہلی عید ہے جو فاتح قوم کےطور پر منارہے ہیں، بھارت کو پاکستان نے عبرتناک شکست سے دوچار کیا، یہ جنگ ہماری بہادر افواج، سیاسی قیادت اور عوام نے مل کر لڑی،عید کے روز 2022ء کے سیلاب متاثرین کو یاد رکھیں گے، سیلاب متاثرین کےلیے بلاول بھٹو کی ہدایت پر 21 لاکھ گھر بنارہے ہیں، مئی میں ہم 8 لاکھ گھر بنانے کا ریکارڈ توڑ چکے ہیں، سولر سسٹم بھی مفت تقسیم کیے جارہے ہیں، سندھ کا بجٹ 13 جون کو پیش ہوگا، کوشش ہے عوام کو ریلیف دیں، وفاقی حکومت بھی کوشش کرے گی کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بجٹ میں صحت اور تعلیم کو خصوصی توجہ دی ہے، ایم کیو ایم کی شعلہ بیانی اس کی مجبوری ہے، ہم سمجھتے ہیں۔

    شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنی اسٹیٹ کے خلاف بیانیے کو تبدیل کریں، واحد حل بات چیت ہے، بات چیت کے ذریعہ اپنی بات کریں، علیم خان آئے تھے، وعدہ کیا تھا کہ حیدرآباد سکھر موٹروے بنانے جارہے ہیں، اس سڑک پر سندھ کی نہیں پورے ملک کی ٹرانسپورٹ چلے گی، اسی سال حیدرآباد کو ای وی بسیں ملیں گی، مفت پنک اسکوٹر بھی بہنوں اور بچیوں کو دینے جارہے ہیں۔

  • وفاقی بجٹ میں ملازمین کی تنخواہیں کتنی بڑھیں گی،تجویز سامنے آ گئی

    وفاقی بجٹ میں ملازمین کی تنخواہیں کتنی بڑھیں گی،تجویز سامنے آ گئی

    آئی ایم ایف کی سخت شرائط اورمالی مشکلات کے پیش نظر حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 5 سے 7.5 فیصد اضافے کی تجویز دی ہے۔

    اتحادی جماعت پیپلز پارٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد تک اضافہ کیا جائے، اس تجویز سے آئی ایم ایف کو بھی آگاہ کیا گیا ہے۔ مسلح افواج کے لیے اضافی مراعات دینے کی تجاویز بھی زیر غور ہیں جن میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ شامل ہے‘مثال کے طور پر رسک الاؤنس کو پنشن ایبل الاؤنس میں تبدیل کرنے کی تجویز موجود ہے۔ جیو ٹی وی کے مطابق یکم جولائی 2025 سے افواج کو ڈیفائنڈ کنٹری بیوٹری پنشن (DCP) نظام میں شامل کرنے پر بھی غور ہو رہا ہے لیکن اس بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔گریڈایک تا16کے سول ملازمین کیلئے 30 فیصد ڈسپیئرٹی الاؤنس کی تجویز‘ بیرون ملک سے حاصل کردہ فری لانس اور ڈیجیٹل سروسز کی آمدن کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کا امکان‘ مقامی گاڑیوں پر 18 فیصد جی ایس ٹی پرغور کیا جا رہا ہے۔

    حکومت آئندہ بجٹ میں دیگر پنشن اصلاحات پر بھی پیش رفت کرنا چاہتی ہے۔ کچھ سخت اقدامات پہلے ہی لیے جا چکے ہیں اور مزید سخت اقدامات متوقع ہیں۔گریڈ ایک تا16کے سول ملازمین کے موجودہ دو ایڈہاک الاؤنسز میں سے ایک کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کی بھی تجویز ہے۔وزارت خزانہ نے مختلف تجاویز پر مبنی خاکے تیار کیے ہیں جو وفاقی کابینہ کو 10 جون کو منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی لاگت کا بھی تخمینہ لگایا گیا ہے جو کابینہ کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔

    آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کا مجموعی حجم 17.5 ٹریلین روپے تجویز کیا گیا ہے، جو موجودہ سال کے 18.87 ٹریلین روپے کے مقابلے میں کم ہے۔ غیرمحصول آمدن 4.85 ٹریلین روپے سے کم ہو کر 3 سے 3.5 ٹریلین روپے ہونے کا امکان ہے۔ادائیگیوں کی جانب، قرضوں کی واپسی سب سے بڑی مد ہے، جس کی لاگت موجودہ بجٹ کے ابتدائی تخمینے 9.775 ٹریلین روپے سے کم ہو کر آئندہ بجٹ میں 8.1 ٹریلین روپے ہو سکتی ہے جبکہ رواں مالی سال کے اختتام تک اس مد میں 8.7 ٹریلین روپے خرچ کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔محصولی آمدن کے لیے ایف بی آر کا ہدف 14.14 ٹریلین روپے مقرر کیا گیا ہے، جو موجودہ سال کے نظرثانی شدہ ہدف 12.33 ٹریلین روپے سے زائد ہے۔درآمدی مرحلے پر ٹیرف میں رد و بدل کی تجویز بھی زیر غور ہے، جس سے 150 سے 200 ارب روپے کی کمی متوقع ہے۔ سب سے زیادہ متاثرہ شعبہ جات میں اسٹیل، آٹو پارٹس، ٹائلز وغیرہ شامل ہوں گے کیونکہ یہ صنعتیں بڑھتی ہوئی لاگت کے باعث علاقائی مسابقت میں پیچھے رہ گئی ہیں۔فری لانسرز کی بیرون ملک آمدن کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی تجویز ہے اور اسٹیٹ بینک ان کے اکاؤنٹس کی شناخت میں مدد دے گا۔

  • پاکستان میں عیدالاضحیٰ جوش و جذبے سے منائی جا رہی،قربانیوں کا سلسلہ جاری

    پاکستان میں عیدالاضحیٰ جوش و جذبے سے منائی جا رہی،قربانیوں کا سلسلہ جاری

    ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام، جوش و جذبے اور اتحاد و یگانگت کے مظاہرے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ مختلف شہروں، قصبوں اور دیہی علاقوں میں نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جہاں لاکھوں فرزندانِ اسلام نے سنتِ ابراہیمیؑ کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کے حضور سجدہ ریز ہو کر نماز ادا کی، اور بعد ازاں جانوروں کی قربانی کی گئی۔

    عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ حساس شہروں میں پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ ہیں، جب کہ مساجد، عیدگاہوں اور کھلے میدانوں میں نماز کے دوران سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے۔ مختلف مقامات پر سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں قوم کو عیدالاضحیٰ کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ "یہ عید ہمیں ایثار، قربانی، بھائی چارے اور اتحاد کا پیغام دیتی ہے۔ ہمیں اپنے طرزِ عمل میں ان اقدار کو شامل کرنا ہوگا تاکہ ہم ایک مضبوط، خوشحال اور متحد قوم کے طور پر دنیا کے سامنے ابھریں۔”

    وزیراعظم شہباز شریف نے بھی عیدالاضحیٰ کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا "قربانی کا جذبہ صرف جانوروں کی قربانی تک محدود نہیں بلکہ اپنے ذاتی مفادات، وقت اور وسائل کی قربانی دے کر ملک و ملت کے لیے کام کرنا بھی ایک عظیم عبادت ہے۔ دشمن کے حملے پر قوم کے اتحاد نے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ ہم ایک ہیں۔ عید کی خوشیوں میں ہمیں اپنے فلسطینی اور کشمیری بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔”

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، ایئر چیف اور نیول چیف نے بھی پوری قوم کو عید کی مبارکباد دی ہے۔ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق "ہم قوم کی استقامت، قربانیوں اور حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ عیدالاضحیٰ کا یہ مقدس موقع ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ایثار اور وحدت کی بدولت ہی ہم چیلنجز کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ افواجِ پاکستان، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ہر محبِ وطن شہری قربانی کے اس جذبے کے علمبردار ہیں۔”

    محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ عید کی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہے گی،محکمہ موسمیات نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دن کے وقت غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دھوپ میں نکلتے وقت سر کو ڈھانپیں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔

    عیدالاضحیٰ کا یہ بابرکت دن ہمیں حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے۔ اس دن کا اصل پیغام ایثار، قربانی، خلوص، تقویٰ اور اللہ کی رضا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ نہ صرف اپنی عبادات کو خالص رکھیں بلکہ معاشرتی ذمہ داریوں کو بھی نبھائیں، غریبوں، ناداروں اور مظلوموں کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں تاکہ یہ عید حقیقی معنوں میں "عید” بن سکے۔

  • ون وے کی خلاف ورزی کرنے والی سرکاری گاڑی پر 2 لاکھ روپے جرمانہ کا فیصلہ

    ون وے کی خلاف ورزی کرنے والی سرکاری گاڑی پر 2 لاکھ روپے جرمانہ کا فیصلہ

    وزیرِ قانون سندھ ضیاء لنجار نے کہا ہے کہ ون وے کی خلاف ورزی کرنے والی سرکاری گاڑی پر 2 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

    وزیرِ قانون و داخلہ سندھ ضیاء لنجار کی زیرِ صدارت موٹروہیکلز رولز میں ترامیم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں آئی جی سندھ، سیکریٹریز قانون و ٹرانسپورٹ سمیت دیگر اہم حکام شریک ہوئے،ترجمان کے مطابق اجلاس میں کمرشل، نان کمرشل گاڑیوں کی فٹنس لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ اجلاس میں 4 سیٹر رکشوں پر مکمل پابندی عائد کرنے کے لیے ترامیم کی منظوری دے دی گئی ہے۔ گاڑیوں کی فٹنس تھرڈ پارٹی کے ذریعے ہوگی۔ضیاء لنجار نے کہا کہ رانگ وے موٹرسائیکل چلانے والے کو 25 ہزار روپے چالان ہوگا جبکہ ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر موٹرسائیکل چلانے پر 25 ہزار اور کار پر 50 ہزار روپےجرمانہ ہوگا۔

  • ٹرمپ کے دور میں پاک امریکہ تعلقات میں بہتری کی روش خوش آئند ہے،بلاول

    ٹرمپ کے دور میں پاک امریکہ تعلقات میں بہتری کی روش خوش آئند ہے،بلاول

    امریکہ کے دورے پر آئے اعلیٰ سطحی پاکستانی پارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نےعالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو انٹرویو دیا ہے، اے ایف پی کے مطابق حالیہ پاک بھارت بحران کے بعد دونوں ملکوں کی جانب سے اعلی قانون سازوں کو امریکہ روانہ کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے حق میں رائے ہموار کر سکیں، امریکی صدر ٹرمپ نے حالیہ بحران میں سفارت کاری کے حوالے سے متحرک کردارادا کرنے میں دلچسپی دکھائی ہے، واشنگٹن نے جوہری ہتھیاروں سے لیس فریقین کے درمیان چار دن کی لڑائی کے بعد جنگ بندی میں کلیدی ثالث کا کردار ادا کیا۔دونوں ملکوں کے وفود کی قیادت ان بااثر سیاستدانوں کو سونپی گئی ہے جو مغربی سامعین سے آسانی کے ساتھ بات چیت کرنے کی صلاحیت سے جانے جاتے ہیں ،پاکستان نے ٹرمپ انتظامیہ کے فعال کردار کو قبول کیا ہے،بھارت ایک طویل عرصے سے کشمیر کے فلیش پوائنٹ ہمالیائی علاقے پر بیرونی ثالثی سے انکار ی ہے۔

    بلاول زرداری کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ جس طرح امریکہ اور صدر ٹرمپ نے اس جنگ بندی کے حوالے سے حوصلہ افزا کردار ادا کیا اسی طرح انہیں دونوں فریقین کو جامع مذاکرات کی میز پر لانے میں بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،مذاکرات کے حوالے سے ہندوستانی حکومت کی ہچکچاہٹ معنی خیز ہے،جنگ بندی جیسے مشکل مرحلے کے حصول پر امریکی قیادت تعریف کی مستحق ہے،صدر ٹرمپ نے بار بار جوہری جنگ کو روکنے کی بات کی ہے اور کہا ہے کہ امریکہ نے ایک غیر جانبدار مقام پر دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات کی سہولت کاری کا کہا ہے،صدر ٹرمپ کے دور میں پاک امریکہ تعلقات میں بہتری کی روش خوش آئند ہے۔پاکستان بھارت کے ساتھ دہشت گردی پر بات کرنے کے لیے تیار ہے لیکن کشمیر کو بنیادی تنازعے کے طور پر میز پر لانے کی ضرورت ہے،*بھارت جنوبی ایشیا میں ایک خطرناک مثال قائم کر رہا ہے جس کے تحت کوئی بھی ملک دہشت گردانہ حملہ ہونے کی صورت میں جنگ چھیڑ دے،1.7 ارب لوگوں اور ہماری دو عظیم قوموں کی تقدیر کو بے نام، بے چہرہ، غیر ریاستی اداکاروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا اور نہ ہی اسے اس نیو نارمل کی صورتحال سے دوچار کیا جاسکتا ہے جو بھارت مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے

  • مودی راج میں عید قربان منانا جرم، مسلمانوں کے مذہبی حقوق پر یلغار

    مودی راج میں عید قربان منانا جرم، مسلمانوں کے مذہبی حقوق پر یلغار

    دہلی ہائی کورٹ میں مسلمانوں کے تہوار منانے کے خلاف درخواست، مسلم دشمنی کی آڑ میں ہندوتوا ایجنڈےکا نیا حملہ سامنے آ گیا

    یوگی آدتیہ ناتھ کے حکم کے بعد، ہندوتوا ایجنڈے کے تحت بھارتی وکیل ونیت جندال کی جانب سے عدالتی کارروائی کی گئی ہے، عید قربان پر قربانی کی مکمل پابندی پر عدالت میں درخواست دائر، آئینی مذہبی آزادی پر کھلا حملہ ہے،ونیت جندال کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں کہا گیا کہ 7 جون کو ہونے والی عید قربان پر مسلمانوں کو جانور خصوصاً گائے ذبح کرنے کی بلکل اجازت نہ دی جائے

    ،مودی کے بھارت میں نام نہاد گائے رکھشک مسلمانوں سے قربانی کرنے کا بنیادی حق بھی چھننے پر تلے ہوئے ہیں، مسلمانوں کی عبادات کو غیر قانونی قرار دینے کی مہم مودی سرکار کی سرپرستی میں کھلے عام جاری ہے، اس عمل کو انسانی حقوق کی تنظیموں نے مکمل طور پر غیر قانونی اور غیر انسانی قرار دیا،بھارت میں ہر سال عید پر 20 سے 50 لاکھ جانور ذبح کئے جاتے ہے، اس عمل کو روکنا مکمل غیر اخلاقی اور قانونی لحاظ سے شدید تشویش کا باعث بن رہا ہے،

    مودی راج میں صرف مسلمانوں کی مذہبی رسومات پر قدغن لگانے والے قوانین کو فروغ دیاجارہا ہے ، قربانی جیسے صدیوں پرانے فریضے کو بھارت کو جرم بنا کر مسلمانوں کو کونے میں دھکیلا جا رہا ہے، ہندوتوا تنظیموں کے دباؤ پر بنائی گئی پالیسیوں میں مسلم روایات کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے، مسلم دشمنی میں قربانی جیسے مذہبی فریضے کو غیر قانونی قرار دے کر مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، سپریم کورٹ کی ہدایات کو بھی مودی سرکار مکمل نظرانداز کر رہی ہے،بھارتی آئین کے آرٹیکل 25 کے تحت مسلمانوں کی قربانی کرنے کو مذہبی حق تسلیم کیا گیا ہے جو مودی دور میں چھین لیا گیا، عدالتوں کو مذہبی ہم آہنگی کا حکم دینے والا آئین مودی راج میں بے اثر ثابت ہو رہا ہے،مذہبی آزادی پر قدغن لگانے کےلیے قربانی کے خون کو جواز بنانا اقلیتوں کے خلاف نئی سازش ہے،عید سے قبل عدالتوں میں فریق بن کر مودی کے حامی وکلا مسلمانوں کی مذہبی اقدار پر حملہ آور ہو رہے ہیں،مودی سرکار کے دور میں اقلیتوں کے مذاہب کو قانون کے نام پر نشانہ بنایا جا رہا ہے

  • دہلی میں کشمیری نوجوان کا وحشیانہ قتل، کشمیری مسلمانوں  پر ریاستی ظلم،تشدد جاری

    دہلی میں کشمیری نوجوان کا وحشیانہ قتل، کشمیری مسلمانوں پر ریاستی ظلم،تشدد جاری

    پہلگام کے واقعے کے بعد سے کشمیری مسلمانوں کے خلاف انتظامی قتل کا سلسلہ معمول بن گیا

    کشمیری مسلمان مقبوضہ وادی میں ہی نہیں، بلکہ پورے بھارت میں خوف کے سائے تلے زندگی گزار نے پر مجبورہیں،بھارتی پولیس کی پر تشدد کاروائیوں نے اور کشمیری نوجوان کی جان لے لی،حال ہی میں دہلی کے لجپت نگر میں 30 سالہ کشمیری نوجوان زبیر احمد کو بے دردی سے قتل کیا گیا،زبیر احمد بٹ کی تشدد زدہ لاش دہلی کے ایک عوامی پارک میں ملی،التجا مفتی کا کہنا ہے کہ زبیر احمد بٹ کا قتل کوئی معمہ نہیں، دہلی پولیس نے گرفتار کر کے وحشیانہ تشدد کیا،تیس سالہ زبیر اپنی والدہ اور بہن بھائیوں کا واحد کفیل تھا، بے گناہ کشمیریوں کی جانوں کو بغیر ثبوت ختم کرنے کا یہ سلسلہ کب ختم ہوگا؟،

    جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے زبیر احمد بٹ کے واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ ذمہ داروں کو گرفتار کر کے انصاف فراہم کیا جائے،