Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • گولیاں نہیں تجارت،پاک بھارت جنگ بندی میں نے کروائی،ٹرمپ کا پھر دعویٰ

    گولیاں نہیں تجارت،پاک بھارت جنگ بندی میں نے کروائی،ٹرمپ کا پھر دعویٰ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرانے میں اپنی حکومت کے کردار کو اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات جرمن چانسلر فریڈرک مرٹز سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کہی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ ان کی کوششوں سے دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی۔

    صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں سے سختی سے کہا گیا کہ اگر آپ گولیاں چلائیں گے تو تجارت نہیں ہوگی، اس لیے دونوں فریقوں نے جنگ بندی کو قبول کیا۔ انہوں نے پاکستان کی قیادت کو بھی بہت مضبوط قرار دیا اور کہا کہ پاکستان میں بہترین قیادت موجود ہے۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ صدر ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا ذکر تقریباً ایک درجن بار کیا ہے۔ ہر بار اس بیان کے بعد بھارتی حکومت خاص طور پر وزیر اعظم نریندر مودی کی سرکار شدید ردعمل ظاہر کرتی ہے، جبکہ بھارتی حزب اختلاف کانگریس پارٹی اس موقع کو مودی سرکار کا مذاق اڑانے کے لیے استعمال کرتی ہے۔

    دوسری جانب، گزشتہ ماہ بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں امریکی کوششوں کا کھل کر انکار کیا تھا۔ انہوں نے پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت فائربندی مکمل طور پر دو طرفہ تھی اور اس میں امریکی صدر ٹرمپ کا کوئی کردار نہیں تھا۔ وکرم مسری نے کہا کہ ٹرمپ نے دونوں ممالک سے بیچ میں آنے کی اجازت نہیں لی اور خود ہی اسٹیج پر آنا چاہا، جو انہوں نے کر دکھایا۔

    یہ تنازعہ اس وقت پیدا ہوا جب امریکی صدر نے بار بار یہ دعویٰ کیا کہ ان کی ثالثی سے جنگ بندی ممکن ہوئی، لیکن بھارتی سرکاری حلقوں نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ دوطرفہ ہے اور امریکہ کا اس میں کوئی کردار نہیں

  • اسلام آباد سے دوحا جانے والی پرواز میں مسافر کی طبیعت خراب،کراچی لینڈنگ

    اسلام آباد سے دوحا جانے والی پرواز میں مسافر کی طبیعت خراب،کراچی لینڈنگ

    اسلام آباد سے دوحا جانے والی پرواز میں سفر کرنے والے برطانوی شہری کی طبیعت خراب ہونے پر طیارے کی ہنگامی طور پر کراچی میں لینڈ نگ ہوئی ہے

    ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قطر ائیر ویز کی پرواز کیو آر 633 اسلام آباد سے دوحا جا رہی تھی کہ پاکستان کی فضائی حدود میں ہی طیارے میں سوار ایک برطانوی شہری کی طبیعت خراب ہوگئی، جس پر ائیر ٹریفک کنٹرولر کی اجازت سے پائلٹ نے کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی،ایوی ایشن ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کی میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر مسافر کا معائنہ کیا اور ہنگامی طبی امداد فراہم کی تاہم مسافر کی طبیعت مسلسل خراب ہونے پر اسے آف لوڈ کر کے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا، بعد ازاں پرواز دیگر مسافروں کو لے کر منزل کے لیے روانہ ہوگئی

  • اسرائیل کا ہسپتال ،کیمپ پر حملہ،50 سے زائد فلسطینی شہید

    اسرائیل کا ہسپتال ،کیمپ پر حملہ،50 سے زائد فلسطینی شہید

    غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ میں شدید بمباری کرتے ہوئے پناہ گزین کیمپوں اور ال اہلی اسپتال کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 50 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ حملے غزہ کی پٹی میں انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بنے اور علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی فضائیہ نے راکٹ حملے ایسے علاقوں میں کیے جہاں عام شہری، خاص طور پر خواتین اور بچے، پناہ لیے ہوئے تھے۔ ال اہلی اسپتال پر بمباری کے بعد امدادی کارکنوں کی رسائی مشکل ہوگئی ہے، اور زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

    اسی دوران، اسرائیل نے لبنان میں واقع حزب اللہ کے مختلف ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں متعدد عمارتیں مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو گئیں، اور جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ لبنان میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے اور علاقائی امن خطرے میں پڑ گیا ہے۔

    دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما خلیل الحیا نے امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف کی طرف سے پیش کی گئی تجاویز پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حماس نے ان تجاویز کو مکمل طور پر مسترد نہیں کیا بلکہ کچھ تبدیلیوں کا مطالبہ کیا تھا۔خلیل الحیا نے مزید کہا کہ حماس جنگ بندی مذاکرات کے نئے دور میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے اور اس حوالے سے ممکنہ پیش رفت کی توقع کی جا سکتی ہے۔ ان کا یہ بیان اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے کچھ سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

  • جناح ہاؤس حملہ کیس،عالیہ حمزہ کے وارنٹ جاری،خدیجہ شاہ کی درخواست منظور

    جناح ہاؤس حملہ کیس،عالیہ حمزہ کے وارنٹ جاری،خدیجہ شاہ کی درخواست منظور

    لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عالیہ حمزہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔

    انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں جناح ہاؤس پر حملے کے مقدمے کی سماعت کی،دورانِ سماعت پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے ان کی حاضری سے معافی کی درخواست مسترد کر دی اور ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے،عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ ملزمہ کے پیش نہ ہونے سے آج سرکاری گواہوں کے بیانات ریکارڈ نہیں ہو سکے، عالیہ حمزہ مقدمے کی 4 سماعتوں سے غیر حاضر ہیں۔

    لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عالیہ حمزہ کے ضامن کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا اور عالیہ حمزہ کے ضمانتی مچلکے بحقِ سرکار ضبط کرنے کا حکم بھی دے دیا،عدالت نے خدیجہ شاہ کی ایک سماعت کے لیے پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی اور کیس کی سماعت 14 جون تک ملتوی کر دی ہے

  • بلاول نے بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور سفارتی دفاع کیا ،شرجیل میمن

    بلاول نے بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور سفارتی دفاع کیا ،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر،وزیر برائے اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ آج بھارت میں صرف ایک ہی نام گونج رہا ہے اور وہ نام ہے بلاول بھٹو زرداری کا،بلاول بھٹو نے مسئلہ کشمیر سے لے کر مسئلہ فلسطین تک پاکستان کا موقف عالمی سطح پر مؤثر انداز میں پیش کیا ہے۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پورے خطے کے لیے امید کی کرن ہیں۔ بلاول نے امن کے پیغام کو فروغ دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان ہمسایہ ممالک سے مذاکرات اور خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے،بلاول بھٹو نے بھارتی جارحیت اور جنگی پالیسیوں کے خلاف بھرپور سفارتی دفاع کیا ہے اور عالمی فورمز پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے ملک کے حق کو مضبوطی سے اجاگر کیا ہے،بلاول کی قیادت میں پاکستان نے بین الاقوامی میدان میں اپنی پوزیشن کو مضبوط بنایا ہے، بلاول بھٹو زرداری کا کردار نہ صرف سیاسی بلکہ سفارتی محاذ پر بھی نمایاں ہے، جو پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور خطے میں امن و استحکام کے لیے ایک طاقتور آواز ہے۔

  • شملہ معاہدہ ختم،وزیر دفاع،تاحال منسوخ نہیں ہوا،ذرائع وزارت خارجہ

    شملہ معاہدہ ختم،وزیر دفاع،تاحال منسوخ نہیں ہوا،ذرائع وزارت خارجہ

    ذرائع وزارت خارجہ کے مطابق شملہ معاہدہ تاحال منسوخ نہیں کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک تحریری صورت میں ایسی کوئی بات موجود نہیں ہے،نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ کے سینیئر عہدیدار کے مطابق بھارت کے ساتھ کوئی بھی دوطرفہ معاہدہ ختم کرنے کا کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں ہوا۔

    دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ شملہ معاہدے کی اب کوئی حیثیت نہیں رہی،کنٹرول لائن اب سیز فائر لائن ہوچکی، ہم 1948 کی پوزیشن پر واپس آگئے ہیں، بھارت کے اقدامات کی وجہ سے شملہ معاہدے کی شقیں ختم ہوگئیں، شملہ معاہدہ دو ممالک کے درمیان ہے، اس میں ورلڈ بینک یا کوئی تیسرا فریق نہیں ہے، شملہ معاہدہ نہ ہونے سے کنٹرول لائن سیز فائر لائن ہو جائےگی، سیز فائرلائن اس کا اصل اسٹیٹس تھا جو بحال ہوجائےگا، 1948 کے بعد رائے شماری سے متعلق جو ہوا اس کے بعد یہ سیز فائر لائن ہے، بھارت کے اقدامات کی وجہ سے شملہ معاہدے کی حیثیت اب ختم ہوگئی، ، جنگ کے بعد جو ہوا تو شملہ معاہدے کی وقعت کچھ نہیں رہی، ہم 1948 کی پوزیشن پر واپس جا رہے ہیں جب یہ سیز فائر لائن کا معاملہ تھا، کشیدگی پر ہم نے واضح کیا تھا کہ اگر یہی رہا تو معاہدوں کی قدر و قیمت نہیں رہےگی، سندھ طاس معاہدے میں کوئی فریق یکطرفہ طور پر اس سے نہیں نکل سکتا، سندھ طاس معاہدے سے متعلق تمام اقدامات مشترکہ ہو سکتے ہیں، بھارت کبھی 6 ہزار تو کبھی 25 ہزار کیوسک پانی چھوڑتا ہے، بھارت اپنی مرضی سے پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ نہیں بن سکتا۔

    خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان شملہ معاہدہ 1972 میں ہوا تھا جس میں کشمیر سمیت تمام مسائل دو طرفہ طریقے سے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

  • بجٹ عوام دوست نہ ہوا تو عوام کی آواز بنیں گے، خالد مسعود سندھو

    بجٹ عوام دوست نہ ہوا تو عوام کی آواز بنیں گے، خالد مسعود سندھو

    تںخواہوں میں اضافہ،ٹیکسز کم ،عوام کو ریلیف دیا جائے، صدر مرکزی مسلم لیگ

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ کی تیاریاں جاری ہیں، بجٹ عوام دوست ہونا چاہئے،حکومتی اراکین اپنے شاہ خرچیاں کم کریں،مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، بجٹ میں تنخواہ دار طبقے، کسانوں، چھوٹے تاجروں اور متوسط طبقے کو ریلیف دیا جائے ،اگر یہ بجٹ بھی ماضی کی طرح عوام دشمن ہوا تو مرکزی مسلم لیگ خاموش رہنے کی بجائے عوامی جذبات کی ترجمانی کرے گی،

    خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ موجودہ معاشی حالات میں حکومت ایسا بجٹ پیش کرے جو صرف اعداد و شمار کی مشق نہ ہو بلکہ عوام کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی لائے،گر بجٹ پھر سے مراعات یافتہ طبقے کے لیے بنایا گیا اور غریب، مزدور، کسان اور تنخواہ دار طبقے کو نظرانداز کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے،حکومت کو چاہئے کہ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز میں مہنگائی کے تناسب سے کم از کم 30 فیصد اضافہ کرے،بجلی، گیس اور پیٹرول پر سبسڈی دی جائے اور یوٹیلیٹی بلز کم کیے جائیں،اشیائے خوردونوش پر ٹیکس کم کیے جائیں تاکہ مہنگائی پر قابو پایا جا سکے،تعلیم و صحت کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے، خاص طور پر سرکاری اسپتالوں اور اسکولوں کی حالت بہتر بنائی جائے،کسانوں کے لیے آسان قرضے، سبسڈی اور زرعی مصنوعات کی مناسب قیمتیں یقینی بنائی جائیں،چھوٹے تاجروں اور صنعتکاروں کے لیے ٹیکس میں نرمی اور کاروبار دوست پالیسیوں کا اعلان کیا جائے تاکہ بے روزگاری کم ہو، آئی ایم ایف کی بجائے عوام کی ترجیحات کو اہمیت دی جائے،

    خالد مسعود سندھو کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ بجٹ پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے،اگر حکومت نے عوامی توقعات کے برخلاف اقدامات کیے تو مرکزی مسلم لیگ عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی، مرکزی مسلم لیگ ہر ایسے بجٹ کی مخالفت کرے گی جو عوام دشمن ہو اور صرف چند سرمایہ داروں کے مفادات کا تحفظ کرے ،حکومت کو اگر واقعی عوام کی فکر ہے تو اسے اپنی پالیسیاں عوامی مفاد کے مطابق بنانی ہوں گی،

  • مودی کے بھارت میں مسلمانوں کا معاشی استحصال

    مودی کے بھارت میں مسلمانوں کا معاشی استحصال

    بی جے پی حکومت کے دور میں بھارت میں اقلیتوں، بالخصوص مسلمانوں کے خلاف معاشی استحصال کی نئی شکل سامنے آگئی ہے۔ بھارت میں مذہب کی بنیاد پر روزگار کے مواقع کی تقسیم میں شدت آتی جارہی ہے، جہاں صرف ہندوؤں کے لیے مخصوص جاب پلیٹ فارمز متعارف کروائے جا رہے ہیں۔

    تازہ ترین اقدام کے تحت ’کال ہندو‘ کے نام سے ایک موبائل ایپ متعارف کرائی گئی ہے، جو صرف ہندو امیدواروں کو ملازمت کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ اس ایپ کی افتتاحی تقریب مہاراشٹرا کے وزیر منگل پربھات لوڈھا نے کی، جبکہ ایپ کے بانی ویشال دوروفے ہیں، جو بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کے سابق رکن بھی رہ چکے ہیں۔

    ویشال دوروفے کا کہنا ہے کہ "ہمارا ہندو سماج سب سے آگے ہونا چاہیے”، جو اس اقدام کے پیچھے موجود نظریاتی تعصب کی واضح عکاسی کرتا ہے۔ ایپ میں ‘ہندو زون’، ‘ٹریوو ہندو’ اور ‘ہندو منڈی’ جیسے سیکشنز شامل ہیں اور صارفین کو آدھار کارڈ کے ذریعے رجسٹریشن کرنا لازمی ہے۔

    ‘کال ہندو’ جیسے پلیٹ فارمز کا بنیادی مقصد مسلمانوں کو روزگار کے مواقع سے محروم کر کے ان کا معاشی بائیکاٹ کرنا ہے۔ انتہا پسند بی جے پی رہنماؤں، نیتیش رانے اور ٹی راجہ سنگھ، نے بھی مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ کی کھل کر حمایت کی ہے۔

    قانونی ماہرین اور انسانی حقوق کے کارکنان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بھارتی آئین کی سراسر خلاف ورزی ہے، کیونکہ آئین کا آرٹیکل 15 مذہب، ذات یا نسل کی بنیاد پر کسی بھی قسم کے امتیاز کی ممانعت کرتا ہے۔’کال ہندو‘ جیسی ایپس بھارت میں بڑھتے ہوئے مذہبی امتیاز اور اقلیتوں کے خلاف معاشی جنگ کی علامت بن چکی ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے حکومت سے اس ایپ پر پابندی عائد کرنے اور اس کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔یہ خطرناک رجحان بھارت کے سیکولر تشخص اور آئینی اقدار پر سوالیہ نشان ہے، جو نہ صرف اقلیتوں کے حقوق پامال کرتا ہے بلکہ معاشرتی تقسیم کو بھی ہوا دے رہا ہے

  • بھارتی وفد عوامی ٹیکس کے پیسوں پر موج مستیوں میں مصروف

    بھارتی وفد عوامی ٹیکس کے پیسوں پر موج مستیوں میں مصروف

    بھارتی وفد عوامی ٹیکس کے پیسوں پر موج مستیوں میں مصروف ہے

    پاکستان کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد بھی بھارتی حکومت کو شرم نہ آئی،بین الاقوامی سطح پر ساکھ بحال کرنے کا ڈرامہ رچا کر بھارتی عوام کو بیوقوف بنایا جانے لگا،واشنگٹن میں موجود اعلیٰ سطحی بھارتی وفد کے غیر سنجیدہ رویہ پر بھارتی عوام سیخ پا ہے،بھارت کا اعلیٰ سطح وفد گیانا، پاناما، کولمبیا اور برازیل میں ناکامی کے بعد واشنگٹن پہنچا ہےبھارت کے اعلیٰ سطح وفد کی قیادت ششی تھرور کر رہے ہیں

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ’اعلیٰ سطحی وفد میں شامل سینئر سیاست دان ششی تھرور محفل میں گانے گا کر وقت ضائع کرتے رہے‘‘سوشل میڈیا پر بھارتی عوام کی جانب سے اس پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے،بھارتی عوام کی جانب سے ششی تھرور اور دیگر وفد اراکین کو کڑی تنقید کا سامنا ہے، عوام کا کہنا ہے کہ یہ وقت ہے کہ عالمی برادری کے سامنے اپنی ساکھ بہتر کی جائے مگر وفد گانے گا رہا ہے،عوامی ٹیکس کا پیسہ ملک کیلئے ہوتا ہے مگر غیر ضروری تقریبات میں خرچ ہو رہا ہے،پہلگام واقعے میں ملوث دہشت گرد اب بھی آزادانہ گھوم رہے ہیں، جبکہ مودی سرکار ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے،مودی سرکار کے نمائندے دنیا بھر میں سرکار چرچ پر سیر و تفریح کرتے نظر آ رہے ہیں،مودی سرکار کی نااہلی کے باعث پہلگام کے متاثرین انصاف کی حصولی سے محروم ہے، بھارتی حکومت نے اپنا رویہ نہ بدلا تو بین الاقوامی سطح پر ساکھ ختم ہو جائیگی،

  • ٹرمپ نے ایران سمیت کئی ممالک کے شہریوں کے امریکہ داخلے پر لگائی پابندی

    ٹرمپ نے ایران سمیت کئی ممالک کے شہریوں کے امریکہ داخلے پر لگائی پابندی

    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہریوں اور مفادات کو دہشت گردوں سے بچانے کیلئے متعدد ملکوں کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی لگادی۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نئے سفری پابندی کے حکم نامے پر دستخط کر دیے جس کے تحت 12 ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

    وائٹ ہاؤس کے مطابق جن ممالک کے شہریوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں افغانستان، برما، چاڈ، جمہوریہ کانگو، استوائی گنی، اریٹیریا، ہیٹی، ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن شامل ہیں،وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد امریکی عوام کو خطرناک غیر ملکی عناصر سے محفوظ رکھناہے،صدر ٹرمپ نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ گزشتہ دنوں کولوراڈو میں پیش آیا دہشت گرد حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ غیر ملکی شہری جو درست طریقے سے ویری فائی نہیں ہوتے، ہمارے ملک کے لیے شدید خطرہ بن سکتے ہیں۔