Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بھارت میں سکھوں کے خلاف ماورائے عدالت قتل کی تاریخ

    بھارت میں سکھوں کے خلاف ماورائے عدالت قتل کی تاریخ

    بھارت میں سکھوں کے خلاف ماورائے عدالت قتل کی تاریخ

    1984 میں اندرا گاندھی کے قتل کے بعد دہلی سمیت بھارت بھر میں ہزاروں سکھوں کا قتل عام کیا گیا، 1984 میں ہونڈھ چِلر، ہریانہ میں 32 سکھوں کا قتل کیا گیا،1984 سے 1995 تک پنجاب میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہزاروں سکھوں کی جبری گمشدگیاں اور ماورائے عدالت قتل کئے گئے،ہیومن رائٹس واچ رپورٹ کے مطابق 1995 میں انسانی حقوق کے کارکن جسونت سنگھ خالرا کو اغوا کر کے قتل کر دیا گیا،2000 میں مقبوضہ جموں وکشمیر کےچٹّی سنگھ پورہ میں 35 سکھوں کو قتل کروا دیا گیا،دی گارڈین رپورٹ کے مطابق 2023 میں کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل پر کینیڈین وزیر اعظم نے بھارت پر الزام عائد کیا،2023 میں امریکہ میں سکھ کارکن گرپتونت سنگھ پنو کے قتل کی بھارتی سازش ناکام، را کے افسران ملوث قرار دیئے گئے

  • بھارتی سکھوں کو لگائے گئے1984کے زخم، آج بھی تازہ ،انصاف نہ ملا

    بھارتی سکھوں کو لگائے گئے1984کے زخم، آج بھی تازہ ،انصاف نہ ملا

    گولڈن ٹیمپل پر بھارتی سکھوں کیخلاف کئے گئےآپریشن بلیو سٹار کو 41 سال مکمل ہو گئے ہیں

    بھارتی سکھوں کو لگائے گئے1984کے زخم، آج بھی تازہ ہیں، حق و انصاف کی تلاش آج بھی جاری ہے،”بھارتی فوج نے گولڈن ٹیمپل کا تقدس پامال کیا جو آج بھی بھارتی سکھوں کے دلوں میں خنجر کی طرح پیوست ہے،آپرہشن بلیو سٹارکو 41 سال مکمل لیکن سکھوں کےدل اداس ہیں،بھارتی ظلم کیخلاف آواز آج بھی گونجتی ہے،سکھ نہ بھولے ہیں، نہ بھولیں گے،خالصہ کا وقار پامال ہوا، لیکن ایمان مضبوط تر ہوا،1984 کو یاد رکھنا سکھوں کا فرض ہے،آپریشن بلیو سٹار تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے، جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، 1984 میں بھارتی سکھوں پر کئے گئے مظالم اور خون کے دھبے مٹائے نہیں جا سکتے،آپریشن بلیو سٹار میں بھارتی فوج نے سانت جرنیل سنگھ بھنڈرانوالے، اکال تخت میں قتل کیا

    جنرل شبھگ سنگھ، سابق بھارتی فوجی افسرکو گولڈن ٹیمپل میں قتل کیا گیا،امریک سنگھ، آل انڈیا سکھ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر کو بھی فوجی کارروائی میں مار دیا گیا ،مہنگا سنگھ ببر، ببر خالصہ کے بانی رکن کو بھی گولڈن ٹیمپل میں مار دیا گیا ،بھارتی فوج نے 13 سالہ بے گناہ سربجیت سنگھ دادھر کو بھی مار دیا جو کہ سب سے کم عمر تھا ،سکھ تنظیموں کے مطابق آپریشن بلیو سٹارمیں 5000 سے زائد بے گناہ سکھ یاتریوں کو مار دیا گیا، ہر سال جون میں سکھ برادری آپریشن بلیو سٹار میں مارے جانے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے

  • سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عید،کراچی میں بوہری برادری عید منا رہی

    سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عید،کراچی میں بوہری برادری عید منا رہی

    سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے۔

    سعوی عرب میں نمازِ عید کا سب بڑا اجتماع مسجدالحرام اور مسجد نبویؐ میں ہوا،وزیراعظم شہباز شریف نے رات گئے اپنے وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا اور نمازِ عید مسجد الحرام میں ادا کی،سعودی عرب کے علاوہ متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، ترکی، شام، اردن، عمان اور عراق میں بھی آج ہی عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے جبکہ برطانیہ، امریکہ، کینیڈا اور آسٹریلیا میں مقیم مسلمان بھی آج ہی کے دن عیدِ قربان منا رہے ہیں

    اسلام کے مقدس ترین شہر مکہ مکرمہ کے باہر واقع وادی منیٰ میں لاکھوں مسلمانوں نے جمعہ (10 ذوالحجہ) کو صبح سویرے رمی جمرات ادا کی جس کے دوران شیطان کو کنکریاں ماری جاتی ہیں،جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب حجاج کرام نے منیٰ اور عرفات کے درمیان واقع مزدلفہ کے میدان میں پتھر جمع کر کے کھلے آسمان کے نیچے رات گزاری تھی جس کے بعد صبح انہوں نے رمی کے بعد عید کی نماز ادا کی،

    سعودی عرب میں نماز عید کے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺمیں منعقد ہوئے جہاں لاکھوں کی تعداد میں موجود حجاج اور دیگر افراد نے نماز عید ادا کی،سعودی عرب بھر میں ہزاروں چھوٹی بڑی مساجد میں بھی عید کی نماز پڑھی گئی جس میں سعودی شہریوں سمیت پاکستانی اور دیگر غیر ملکی شریک ہوئے، عید کی نماز کے اجتماعات کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے حجاج قربانی کا فریضہ ادا کیا جس کے بعد سر منڈوایا جاتا ہے۔

    ابوظبی، شارجہ اور دیگر اماراتی ریاستوں میں بھی نماز عید اداکی گئی،عرب میڈیا کے مطابق دبئی کے علاقے القصص میں کلمہ سینٹر کے زیرِاہتمام سب سے بڑا اجتماع ہوا،نمازِ عید کے اجتماعات میں امن، خوشحالی اور قربانی کی اہمیت پر زور دیا گیا،اماراتی قیادت نے امن اور مستحقین کی مدد کے جذبے کو اُجاگر کرنے کی اپیل کی۔

    کراچی میں بھی بوہرہ برادری آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منارہی ہے،کراچی میں طاہری مسجد میں بوہرہ برادری کا نماز عید کا بڑا اجتماع ہوا، نماز عید میں ملک وقوم کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں،نماز عید کے بعد ایک دوسرے کو مبارک باد دی گئی،نماز کے دیگر اجتماعات صدر، پاکستان چوک، حیدری، بلوچ کالونی سمیت مختلف علاقوں میں ہوئے،نماز عید کے بعد بوہرہ برادری نے سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی،نماز عید کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

  • شوہر کے سامنے بیوی سے اجتماعی زیادتی،ایک اور ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

    شوہر کے سامنے بیوی سے اجتماعی زیادتی،ایک اور ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

    شوہر کو باندھ کر اسکے سامنے اس کی بیوی سے اجتماعی زیادتی کرنے اور ویڈیو بنانے والے دو ملزمان”پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے

    حافظ آباد کے علاقے مانگٹ اونچا میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والا ایک اور ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا،پولیس نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز بھی ایک اور ملزم مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا تھا،پولیس کے مطابق حافظ آباد کے علاقے مانگٹ اونچا میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ ڈیڑھ ماہ قبل پیش آیا تھا،ملزمان نے چار روز قبل واقعے کی ویڈیو پھیلائی تھی،ویڈیو پھیلانے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا جس کے بعد سے چاروں ملزمان فرار ہوگئے تھے،پولیس نے واقعے میں ملوث 2 دیگر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

    حافظ آباد کے علاقے تھانہ کسوکی کی حدود مانگٹ اونچا میں پیش آنے والے انسانیت سوز واقعے میں مطلوب چار میں سے دو مبینہ ملزمان پولیس مقابلوں میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق، متاثرہ میاں بیوی کو اسلحے کے زور پر مبینہ طور پر اغوا کر کے ناروا سلوک کا نشانہ بنایا گیا تھا، جبکہ اس واقعے کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں، جس پر عوامی سطح پر شدید غم و غصہ پایا گیا۔

    پہلا پولیس مقابلہ کچھ روز قبل کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کی کارروائی کے دوران سیم نالہ جوریاں کے قریب پیش آیا، جس میں ایک نامزد ملزم ہلاک ہوا۔ جبکہ آج دوسرا اہم پولیس مقابلہ تھانہ کسوکی کی ٹیم کی بروقت کارروائی کے دوران کوٹ نکہ پل کے قریب پیش آیا، جس میں دوسرا مبینہ ملزم لئیق مارا گیا۔ڈی پی او حافظ آباد عاطف نزیر کی قیادت میں پولیس ٹیموں نے نہایت جانفشانی اور پیشہ ورانہ انداز میں کارروائیاں کرتے ہوئے دونوں مقابلوں کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ عاطف نزیر کا کہنا ہے کہ انصاف کی فراہمی ہر صورت ممکن بنائی جائے گی اور باقی ماندہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں متحرک ہیں۔ڈی پی او حافظ آباد کی ہدایت پر متاثرہ خاندان کو مکمل تحفظ فراہم کر دیا گیا ہے، جبکہ تفتیش کو جدید خطوط پر آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث تمام عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

  • جینڈر ٹیسٹ کا خوف ،ایمان خلیف کا باکسنگ ایونٹ میں شرکت سے انکار

    جینڈر ٹیسٹ کا خوف ،ایمان خلیف کا باکسنگ ایونٹ میں شرکت سے انکار

    الجزائر کی 26 سالہ اولمپک گولڈ میڈل یافتہ باکسر ایمان خلیف نے نیدرلینڈز میں منعقد ہونے والے مشہور اینڈہوون باکسنگ کپ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب انہوں نے جمعرات کی ڈیڈ لائن تک ایونٹ میں رجسٹریشن کروانے سے گریز کیا۔

    ابتدائی طور پر ایمان خلیف نے اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کا ارادہ ظاہر کیا تھا اور باکسنگ کے میدان میں واپسی کے خواہاں تھیں، تاہم بعد ازاں انہوں نے رجسٹریشن کی کارروائی مکمل نہیں کی۔ ٹورنامنٹ کے میڈیا ڈائریکٹر نے تصدیق کی کہ ایمان خلیف کا یہ فیصلہ مکمل طور پر ان کا ذاتی ہے اور ایونٹ کے منتظمین کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔

    واضح رہے کہ عالمی باکسنگ فیڈریشن (ورلڈ باکسنگ) نے تمام باکسرز کے لیے جینڈر ٹیسٹ لازمی قرار دیا ہے، اور اسی حوالے سے ایمان خلیف کا نام بھی لیا گیا تھا۔ ورلڈ باکسنگ نے کہا تھا کہ کسی بھی مقابلے میں حصہ لینے سے پہلے باکسرز کو جینڈر ٹیسٹ سے گزرنا ہوگا تاکہ صنفی شناخت کے حوالے سے وضاحت ہو سکے۔ورلڈ باکسنگ نے یہ سختی سے کہا کہ یہ ٹیسٹ لازمی ہے، اور تقریباً ایک ہفتے کے اندر ایمان خلیف کا اینڈہوون کپ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ سامنے آیا۔ یہ صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب انہیں پیرس اولمپکس میں خواتین کی کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر بڑے پیمانے پر سراہا گیا تھا۔تاہم، پیرس اولمپک مقابلوں کے دوران ایمان خلیف صنف کے حوالے سے تنازع کا شکار بھی ہوئیں، جس کے بعد سے خواتین باکسنگ مقابلوں میں ان کی اہلیت پر سوالات اٹھائے جانے لگے۔ اس مسئلے نے ان کے کیریئر پر ایک قسم کی سائے کی مانند اثر ڈالا ہے اور موجودہ وقت میں انہیں مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔

  • پاکستانی پروموٹرزکی بھارتی اداکاروں کی میزبانی،پاکستانی قوم میں غم و غصے کی لہر

    پاکستانی پروموٹرزکی بھارتی اداکاروں کی میزبانی،پاکستانی قوم میں غم و غصے کی لہر

    بھارت کے ساتھ کشیدگی کے باوجود پاکستانی پروموٹرز انڈین اداکاروں اور گلوکاروں کی امریکہ میں‌میزبانی کر کے اربوں روپے کی کمائی کر رہے ہیں۔پاکستانی پروموٹرز اور ایونٹ آرگنائزرز کے رویے نے پاکستانی قوم،امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کو سخت غم و غصہ میں مبتلا کر دیا ہے،

    باغی ٹی وی کو امریکہ سے ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن کے مطابق پاکستانی پروموٹرز نے ڈالرز کے لالچ میں بھارتی اداکاروں کی امریکہ میں میزبانی کر رہے ہیں، اس اقدام پر نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ امریکہ میں مقیم پاکستانی بھی شدید غصے میں ہیں۔باغی ٹی وی موصولہ اطلاعات کی اپنے ذرائع سے تصدیق کر رہا ہے تا ہم سامنے آنے والے پوسٹرز پر موجود تمام پاکستانی پروموٹرز اور ان کی کمپنیوں کے نام درج ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی پروموٹر حب الوطنی کو چھوڑ کر ابھی بھی بھارتیوں کی مدد کر رہے ہیں،

    پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے آپریشن ‘بنیان مرصوص’ کامیابی سے مکمل کیا ،پاکستان نےعالمی برادری خصوصاً امریکہ سمیت دیگرممالک کے سامنے بھارتی جنگی جنون اور جارحانہ رویے کو بے نقاب کیا،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے مودی نے جنگ بندی کی بھیک مانگی تو ٹرمپ نے جنگ بندی کروائی،اسکے بعد پاکستان اپنی دفاعی حکمت عملی اور حب الوطنی کا مظاہرہ کر رہا ہے، لیکن ایسے میں کچھ پاکستانی پروموٹرز کا امرئکہ میں بھارتی فنکاروں کو فروغ دینا سوالات کو جنم دے رہا ہے، حب الوطنی صرف نعروں یا دعوؤں تک محدود نہیں، بلکہ ایسے عمل بھی ہوتے ہیں جو وطن سے محبت اور وفاداری کی اصل تصویر پیش کرتے ہیں۔ انڈین فنکاروں کی میزبانی کر کے جو پاکستانی پروموٹرز اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دے رہے ہیں، وہ درحقیقت اپنے ملک اور قوم کے جذبات کو مجروح کر رہے ہیں۔

    کراچی سے تعلق رکھنے والے معروف امریکی پروموٹر و ایونٹ آرگنائزر ناصر صدیقی نے بھارت کے سنجے دت اور ارشد وارثی جیسے نامور اداکاروں کے امریکہ میں پروگرامز کو حتمی شکل دی ہے۔ وہ گزشتہ عرصے سے بھارتی فنکاروں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی بدولت جب حالات انتہائی نازک تھے، تب بھی ناصر صدیقی نے بھارتی گلوکارہ سنیدی چوہان کی میزبانی کی تھی۔ یہ تمام سرگرمیاں ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب کئی فنکاروں کو بائیکاٹ کر دیا گیا ہے، ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کیے جا رہے ہیں اور سخت بیانات دیے جا رہے ہیں۔ اس کے برعکس، پاکستانی پروموٹرز اپنی ذاتی اور مالی مفادات کے لیے بھارت کے فنکاروں کو بلاتے ہیں، جس سے امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے کہ چند ڈالرز کی خاطر وطن کی عزت اور عوام کے جذبات کی نفی کی جا رہی ہے۔

    امریکہ میں مقیم جوڑا محمد عباس اور عظمی عباس بھی اسی رویے کے مظہر ہیں، جو نہ صرف پاکستان کا یوم آزادی منانے سے گریزاں ہیں بلکہ بھارتی یوم آزادی 15 اگست پر بالی ووڈ اداکار کارتک آریان کو خصوصی طور پر بلا کر اس کی دھوم مچاتے ہیں۔ دیوالی کی خوشیوں کے موقع پر بھی بھاری ثقافتی پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں، جس سے پاکستانی کمیونٹی میں سوالات اٹھتے ہیں کہ کیا یہ رویہ پاکستان اور اس کے عوام کے جذبات کا احترام ہے؟ سوال یہ ہے کہ جب بھارتی میڈیا، حکومت، اور بالی ووڈ اپنے ہی فنکاروں اور پروفیشنلز کو نفرت کی نظر سے دیکھ رہے ہیں، تو پاکستانی پروموٹرز کس منہ سے اپنے ملک کی عزت اور اپنے لوگوں کے جذبات سے کھیل رہے ہیں؟ کیا صرف چند ڈالرز کی خاطر قومی جذبہ نظر انداز کیا جانا درست ہے؟پاکستانی عوام کی فہم و فراست، وطن کی محبت اور قومی وقار کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔ضرورت اس امر کی ہےکہ پاکستانی پروموٹرز اپنے رویے پر نظرثانی کریں اور ملکی وقار کو مقدم رکھیں۔

  • بھارتی آبی جارحیت،اسحاق ڈار کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم

    بھارتی آبی جارحیت،اسحاق ڈار کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم

    وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے خلاف بھارت کی جانب سے بڑھتی ہوئی آبی جارحیت کے پیش نظر ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ اس کمیٹی کی سربراہی سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار کریں گے جو ملکی آبی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اہم سفارشات مرتب کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق، نئی قائم شدہ کمیٹی کو بھارت کی آبی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ کمیٹی کو 72 گھنٹوں کے اندر اندر مکمل سفارشات پیش کرنی ہوں گی، جن میں بھارت کی جانب سے پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ ڈالنے کے خلاف موثر اقدامات شامل ہوں گے۔کمیٹی کا ایک اہم کام نئے ڈیم اور آبی منصوبوں کی تعمیر کے لیے فنڈنگ اور حکمت عملی کا جامع جائزہ لینا بھی ہے۔ اس سلسلے میں کمیٹی پاکستان میں پانی کے ذخائر بڑھانے اور ملکی آبی وسائل کے تحفظ کے حوالے سے حکومتی مالی معاونت کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز پیش کرے گی۔

    کمیٹی میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو رکن بنایا گیا ہے تاکہ صوبائی سطح پر آبی مسائل کے حل اور منصوبہ بندی میں یکسوئی پیدا کی جا سکے۔ علاوہ ازیں، گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم کو بھی کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے تاکہ مقبوضہ کشمیر کے آبی وسائل کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی آبی سلامتی اولین ترجیح ہے اور بھارت کی جارحیت کے خلاف ملک کے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی سفارشات مرتب کریں تاکہ پاکستان اپنی آبی خودمختاری کو مضبوط کر سکے۔

    وزارت پانی و بجلی کے حکام کا کہنا ہے کہ نئی کمیٹی کے قیام سے پاکستان کو اپنی پانی کی سلامتی کے دفاع میں مدد ملے گی اور ملک میں پانی کے بحران کو کم کرنے کے لیے مؤثر منصوبے جلد شروع کیے جا سکیں گے۔

  • گیس دھماکا،سابق سینیٹر عباس آفریدی چل بسے

    گیس دھماکا،سابق سینیٹر عباس آفریدی چل بسے

    کوہاٹ: گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں شدید زخمی ہونے والے سابق سینیٹر عباس آفریدی زخموں کی تاب نہ لا سکے اور آج وفات پا گئے

    عباس آفریدی گزشتہ روز اعظم باغ میں گیس لیکج سے ہونے والے دھماکے میں شدید زخمی ہوئے تھے۔ انہیں فوری طور پر سی ایم ایچ کھاریاں کے برن سینٹر منتقل کیا گیا جہاں طبی ٹیم نے ان کا علاج شروع کیا، تاہم زخموں کی نوعیت نہایت سنگین ہونے کی وجہ سے وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ عباس آفریدی کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے بابری بانڈہ کوہاٹ میں ادا کی جائے گی جہاں انہیں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

    دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ گیس لیکج کے اس حادثے میں مزید تین افراد بھی زخمی ہوئے ہیں جو مختلف ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔ زخمیوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے اور طبی عمل جاری ہے۔یہ حادثہ علاقے میں گیس کے نظام کی خرابی اور حفاظتی اقدامات کی کمی کو اجاگر کرتا ہے، جس پر متعلقہ اداروں کو فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

  • بھارتی وفد کو امریکہ میں‌”بھارتیوں” نے گھیر لیا،مودی دہشتگرد کے نعرے

    بھارتی وفد کو امریکہ میں‌”بھارتیوں” نے گھیر لیا،مودی دہشتگرد کے نعرے

    بھارتی سیاستدان ششی تھرور کی سربراہی میں کل جماعتی بھارتی سفارتی وفد کو امریکی دارالحکومت میں بھارتی شہریوں نے گھیر لیا، جس کے نتیجے میں وفد کے ارکان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    احتجاج کرنے والے سکھوں کی بڑی تعداد نے بھارتی وفد کے خلاف زوردار مظاہرہ کیا، جس کے باعث بھارتی وفد کے ارکان دباؤ کے باعث پارکنگ ایریا میں چھپنے پر مجبور ہو گئے۔ اس صورتحال میں بھارتی سفارتی وفد کو پارکنگ ایریا سے باہر نکلنے کے لیے امریکی پولیس کی مدد طلب کرنا پڑی۔

    یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سکھ برادری نے بھارت کی حکومتی پالیسیوں اور کشمیری عوام کے خلاف بھارت کی سخت کارروائیوں کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاجیوں کا موقف تھا کہ بھارت اپنی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور دیگر مسائل کو عالمی سطح پر چھپانے کی کوشش کر رہا ہے، جس کی وجہ سے اس کے خلاف عالمی برادری میں سخت تنقید ہو رہی ہے۔

    دوسری جانب، بھارتی وفد کی اس احتجاجی صورتحال کے پیچھے ایک بڑی سفارتی حکمت عملی بھی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ کے دوران بھارت کو عالمی سطح پر شدید تنہائی کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت نے ایک اعلیٰ سطحی کل جماعتی وفد تشکیل دیا ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں بھارتی موقف کو مضبوطی سے پیش کرنا اور بھارت کے خلاف بڑھتے ہوئے عالمی دباؤ کو کم کرنا ہے۔ اس وفد کو مختلف ممالک میں روانہ کیا جا رہا ہے تاکہ عالمی برادری کو بھارتی حکومتی پالیسیوں کی حمایت میں قائل کیا جا سکے۔واشنگٹن میں پیش آنے والے اس واقعے نے بھارتی سفارتی کوششوں کو ایک اور چیلنج دے دیا ہے اور ظاہر کیا ہے کہ بھارت کی عالمی حمایت میں بہتری لانا آسان نہیں ہوگا۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان اختلافات ،الزامات

    ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان اختلافات ،الزامات

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور معروف ارب پتی کاروباری شخصیت، ٹیسلا کے بانی اور سابق محکمہ برائے حکومتی کارکردگی (DOGE) کے سربراہ ایلون مسک کے درمیان اختلافات اب کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ یہ کشیدگی اس وقت شروع ہوئی جب ایلون مسک نے صدر ٹرمپ کو اطلاع دیے بغیر اپنے سرکاری مشیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا،بعد ازاں مسک نے صدر ٹرمپ کی ٹیکس کٹوتیوں اور سرکاری اخراجات کے بل پر سخت تنقید کی۔

    ایلون مسک اور ڈونلڈ ٹرمپ کی دوستی اب دشمنی میں تبدیل ہو چکی ہے اور دونوں طرف سے ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔ ایلون مسک نے صدر ٹرمپ پر الزام لگایا ہے کہ ان کا نام جنسی اسکینڈلز میں ملوث معروف شخصیت جیفری ایپسٹین کی فائلوں میں موجود ہے۔ایلون مسک نے کہا ہے کہ جیفری ایپسٹین کی فائل میں صدر ٹرمپ کا نام ہونے کی وجہ سے یہ حساس دستاویزات منظر عام پر نہیں آ رہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ "لکھ کر رکھ لیں، حقیقت جلد سامنے آ جائے گی”۔ جیفری ایپسٹین کمسنوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے متعدد واقعات میں ملوث تھا اور 2019 میں جیل میں پراسرار موت کا شکار ہوا تھا۔ ایپسٹین امریکا سمیت مختلف ممالک کی اہم شخصیات کا دوست تھا اور اپنے گھر پارٹیوں میں انہیں مدعو کرتا تھا۔

    صدر ٹرمپ نے ایک ٹی وی خطاب میں کہا کہ وہ کانگریس میں زیر غور بل پر مسک کی تنقید سے شدید مایوس ہیں۔ انہوں نے ایلون مسک کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اربوں ڈالر کے سرکاری معاہدے منسوخ کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔،ایلون مسک نے بھی بے باکی سے جواب دیا کہ 2024 کے انتخابات میں ٹرمپ ان کی مدد کے بغیر جیت نہیں سکتے تھے۔ مسک نے کہا کہ اگر وہ نہ ہوتے تو ڈیموکریٹس ایوان نمائندگان پر قبضہ کر لیتے اور سینیٹ میں ریپبلکن کی اکثریت بہت کم رہ جاتی۔

    مسک نے ٹرمپ کو "احسان فراموش” بھی قرار دیا جبکہ ٹرمپ نے مسک کو پاگل اور حکم ماننے سے انکار کرنے والا قرار دیا۔

    صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ ایلون مسک منشیات استعمال کرتے ہیں، اور ان کی باتوں سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے ایلون مسک کے لیے ناسا کی سربراہی کے لیے منتخب کردہ جیرڈ آئزک مین کی نامزدگی بھی واپس لے لی۔

    ایلون مسک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر اپنے فالوورز سے پوچھا کہ کیا انہیں ایک نئی سیاسی جماعت بنانی چاہیے؟ یہ سوال اس کشیدہ صورت حال میں سیاسی منظر نامے میں نئی تبدیلیوں کی طرف اشارہ ہے،

    اس کشیدگی کے باعث ٹیسلا کے حصص میں تقریباً 14 فیصد تک کمی واقع ہو گئی ہے، جو کہ مالی مارکیٹ میں اس تنازعہ کے اثرات کو ظاہر کرتا ہے۔برطانوی ذرائع کے مطابق ایلون مسک نے امریکی صدر ٹرمپ کے مواخذے کا مطالبہ کیا ہے اور تجویز دی ہے کہ ان کی جگہ جے ڈی وینس کو صدر منتخب کیا جائے۔