Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • امریکی سفارتخانے میں یوم آزادی کی تقریب،مولانا فضل الرحمان خصوصی توجہ کا مرکز،مبشر لقمان کی بھی شرکت

    امریکی سفارتخانے میں یوم آزادی کی تقریب،مولانا فضل الرحمان خصوصی توجہ کا مرکز،مبشر لقمان کی بھی شرکت

    امریکہ کی 249 ویں یوم آزادی کے موقع پر امریکن سفارتخانے اسلام آبادمیں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزراء، مختلف ممالک کے سفرا، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، معروف صحافی،سینئر اینکر اور سی ای او باغی ٹی وی مبشر لقمان سمیت دیگر نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔

    تقریب میں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خصوصی توجہ حاصل کی اور انہوں نے تقریب کے دوران نماز کی امامت بھی کی، جس کی وجہ سے وہ پروگرام کا مرکز توجہ بنے رہے۔ تقریب کو ایک خاص تھیم کے تحت منظم کیا گیا تھا جس میں دونوں ممالک کے تعلقات اور باہمی تعاون پر زور دیا گیا۔تقریب کے دوران مولانا فضل الرحمان اور مبشر لقمان کی ملاقات بھی ہوئی،تقریب کےا ختتام پر مولانا فضل الرحمان کاامریکی سفیر نے خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور تقریب کے بعد انہیں روانہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم رابطے میں رہیں گے۔ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ جے یو آئی کے دیگر رہنما، جن میں کامران مرتضیٰ بھی شامل تھے، موجود تھے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کے اہم کردار کو بھرپور انداز میں سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے عالمی سطح پر امن کے پیامبر کے طور پر اپنا موقف واضح کیا ہے۔ "کوئی شک نہیں کہ پہلگام واقعہ بھارت کا فالس فلیگ آپریشن تھا، جسے پاکستان نے تحمل اور صبر سے برداشت کیا۔”وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری جانی و مالی نقصان برداشت کر چکا ہے، جس میں 90 ہزار سے زائد شہید اور 150 ارب ڈالر سے زائد کا معاشی نقصان شامل ہے۔ "پاکستان نے 2018 تک دہشت گردی کو تقریباً ختم کر دیا تھا اور انسداد دہشت گردی کی قربانیاں کسی سے کم نہیں۔”انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد پاکستان پر حملہ کرکے خواتین اور بچوں کو بھی نشانہ بنایا، جس کے جواب میں پاکستان نے اپنے دفاع میں بھارت کے 6 جنگی جہاز مار گرائے۔ "پاکستان ہمیشہ خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کا خواہشمند رہا ہے۔”وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی توجہ معیشت کو مضبوط بنانے پر ہے اور امریکہ کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیرف کے مسائل کے حل سمیت دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھانے کے لیے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔

    یہ تقریب نہ صرف امریکہ کی یوم آزادی کا جشن تھی بلکہ پاک امریکہ تعلقات میں بہتری کے نئے مواقع کی بھی علامت بن گئی۔ عالمی اور علاقائی امن و استحکام کے لیے تعاون کے عزم کا اظہار کیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا۔

  • بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے طیارے گرنے کے اعتراف پر ہندؤؤں کا ہنگامہ

    بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے طیارے گرنے کے اعتراف پر ہندؤؤں کا ہنگامہ

    بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی حالیہ اعترافی تقریر نے نہ صرف بھارتی میڈیا میں ہلچل مچا دی ہے بلکہ ملک میں سیاسی اور عسکری حلقوں کے درمیان شدید اختلافات کو بھی جنم دیا ہے۔ بھارتی فوج کے اعلیٰ عہدیدار نے تسلیم کیا ہے کہ حالیہ چار روزہ جنگ کے دوران متعدد بھارتی جہاز تباہ ہو گئے اور اس کے نتیجے میں بھارتی فضائیہ دو دن تک مکمل طور پر معطل رہی۔ یہ اعتراف بھارت کے روایتی بیانیے کی سخت نفی کرتا ہے، جس میں بھارت ہمیشہ سے پاکستان پر اپنے عسکری برتری کا دعویٰ کرتا رہا ہے۔

    بھارت نے جنگ کے بعد اپنے عوام اور عالمی برادری کو مسلسل گمراہ کیا، دعویٰ کیا گیا کہ نہ تو کوئی طیارہ گرا ہے اور نہ ہی فوج کو کوئی سنگین نقصان ہوا۔ بلکہ پاکستان کو بھاری شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ لیکن اب جب ملک کے اعلیٰ فوجی عہدیدار نے یہ حقیقت کھل کر بتائی ہے، تو بھارت کی عسکری اور سیاسی قیادت کی جانب سے ایک گہری بےچینی اور سردمہری دیکھنے میں آ رہی ہے۔چیزوں کو قبول کرنے کی بجائے کئی ہندو قوم پرست حلقوں نے بھارتی جنرل کو ہی غدار قرار دے دیا ہے، اور ان پر ملک کے خلاف بولنے کا الزام عائد کیا ہے۔ یہ حلقے حقیقت کو تسلیم کرنے کے بجائے اپنے من گھڑت بیانیے پر قائم رہنا چاہتے ہیں کہ بھارت ایک ناقابل شکست فوجی طاقت ہے جس نے پاکستان کو شکست دی ہے۔ یہ منفی ردعمل بھارت میں عسکری حقائق کو چھپانے اور قومی بہادری کے غلط فہم بیانیے کو بچانے کی کوشش کے مترادف ہے۔

    یہ بات بھی قابل غور ہے کہ CDS نے یہ اہم معلومات بھارتی میڈیا کے بجائے عالمی میڈیا آؤٹ لیٹ "بلومبرگ” کو دی، جو بھارت میں میڈیا کی آزادی اور شفافیت کے حوالے سے تشویش کی علامت ہے۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ فوجی قیادت اور سیاسی حکام کے درمیان ایک قسم کی نااتفاقی اور مایوسی موجود ہے، جہاں فوجی حقائق کو چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے جنگ بندی کے چند دن بعد ہی اپنا انتخابی مہم شروع کر دی، جس میں پاکستان کے خلاف فرضی فتح کے نعروں کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔ اس کے باوجود حکومت نے نہ تو شہداء کی قربانیوں کا اعتراف کیا اور نہ ہی بھارتی فضائیہ کی تباہ کاریوں کو تسلیم کیا۔ یہ رویہ قومی اخلاقیات اور فوجی ذمہ داریوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ بظاہر سیاسی مفادات کے لیے فوجی شکست کو چھپایا جا رہا ہے اور اس شکست کا بوجھ فوجی جوانوں پر ڈال دیا گیا ہے۔

    بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے اعتراف نے بھارت میں عسکری حقائق کو منظر عام پر لا کر ایک نیا بحران کھڑا کر دیا ہے۔ اس نے نہ صرف قومی سطح پر سیاسی و عسکری اختلافات کو ابھارا ہے بلکہ بھارت کی وہ سیاسی قیادت بھی بے نقاب کی ہے جو جنگ کے جذباتی اور غلط بیانی پر مبنی پروپیگنڈے کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرتی رہی ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ بھارت کب اپنے عوام کو سچائی سے آگاہ کرے گا اور کب عسکری حقائق کو سیاسی مقاصد کی نذر کرنے کا سلسلہ ختم ہوگا۔

  • بلوچستان میں دہشت گرد حملے، بھارت کے ملوث ہونے کے مزید شواہد

    بلوچستان میں دہشت گرد حملے، بھارت کے ملوث ہونے کے مزید شواہد

    فتنہ الہندوستان کے بلوچستان میں دہشت گرد حملے، بھارت کے ملوث ہونے کے مزید شواہدسامنے آ گئے

    معرکہ حق میں ناکامی کی ہزیمت چھپانے کے لیے بھارت نے اپنی پراکسیز کا بے دریغ دوبارہ استعمال شروع کر دیا، بلوچستان میں بھارتی سرکردہ فتنہ الہندوستان معصوم بلوچوں بچوں اور خواتین کو نشانہ بنانے لگی،بھارت منظم منصوبے کے ساتھ سپانسرڈ دہشت گردوں سے بلوچستان میں حملے کروا رہا ہے، مزدوروں کا ناحق قتل، جعفر ایکسپریس ٹرین، اے پی ایس بس خصدار اور سوراب حملہ اسی سلسلے کی کڑی ہے ،فتنہ الہندوستان کے حملے کے بعد بھارتی میڈیا پر وار فیئر چلنا شروع ہو جاتی ہے، فتنہ الہندوستان کے بلوچستان میں ہر حملے کے بعد بھارتی میڈیا اسے خوب اچھالتا ہے، ہر حملے سے پہلے اور بعد میں بھارتی سوشل میڈیا ان خبروں کو پھیلاتا ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی "را” سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس پوری طرح متحرک نظر آتے ہیں ،جعفر ایکسپریس حملے کے بعد بھارتی میڈیا نے جعلی اور اے آئی ویڈیوز تک چلائیں، یہ تمام شواہد فتنہ الہندوستان کے ہر حملے کی منظم بھارتی منصوبہ بندی کی طرف نشاندہی کرتے ہیں، فتنہ الہندوستان کے ہر حملے پر بھارتی میڈیا کا پروپگنڈادہشت گردوں کے بیانیے کو سپورٹ کرتا ہے ،

    دوسری جانب سوراب کی عوام فتنہ ال ہند کی سفاک دہشت گردی کے خلاف سراپا احتجاج ہے،سوراب میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کی جانب سے نہتے شہریوں، خواتین اور بچوں پر حملے کے خلاف بلوچ عوام رات گئے سڑکوں پر نکل ائی۔عوام کا کہنا ہے ہماری سرزمین پر بیرونی آلہ کاروں کی بزدلانہ کاروائیاں ناقابلِ برداشت ہیں۔ شہید ہدایت اللہ بلوچ ہمارا فخر ہے، ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔عوام نے حکومت بلوچستان اور سیکورٹی فورسز سے مطالبہ کیا کہ بھارتی ایجنسیوں کے پے رول پر چلنے والی بی ایل اے جیسے فتنہ ال ہند کو مکمل طور پر کچلا جائے اور ان دہشتگردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے جو معصوم بلوچ عوام کا آے روز خون بہا رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع سوراب میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم کالعدم تنظیم بی ایل اے کے دہشت گردوں نے ایک بزدلانہ حملہ کیا۔ 50 سے زائد دہشت گردوں نے شہری علاقوں، سرکاری عمارتوں اور معصوم بلوچ عوام کو نشانہ بنایا، جس میں اے ڈی سی ریونیو ہدایت بلیدی نے دشمن کے خلاف لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا، قوم ان کی قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔یہ حملہ نہ صرف ریاستی رٹ پر حملہ ہے، بلکہ بلوچستان کے پرامن عوام کی عزت و حرمت، چادر اور چاردیواری کی پامالی بھی ہے۔ جلتے گھروں میں خواتین اور بچے محصور ہیں، جس کی ہر ذی شعور شخص مذمت کرتا ہے۔ریاست پاکستان ایسے بزدل عناصر اور ان کے بیرونی سرپرستوں کو خبردار کرتی ہے کہ دہشت گردی کی ہر کارروائی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری رسپانس دیتے ہوئے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے، اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ متعدد دہشت گرد موقع سے فرار ہو گئے ہیں، جن کی تلاش اور گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔یہ بات اب عالمی برادری کے لیے بھی ناقابلِ انکار ہے کہ بھارت بلوچستان میں ریاست مخالف دہشت گردی کو منظم انداز میں ہوا دے رہا ہے۔ ایسے عناصر اور ان کے ہینڈلرز کو جلد انجام تک پہنچایا جائے گا۔ریاست پاکستان، بلوچستان کے عوام اور سیکیورٹی فورسز متحد ہیں۔ دشمن کے ہر وار کا جواب اتحاد، قربانی اور عزم سے دیا جائے گا۔

  • ارشد ندیم نے پاکستانی قوم کے دل جیت لیے۔مرکزی مسلم لیگ

    ارشد ندیم نے پاکستانی قوم کے دل جیت لیے۔مرکزی مسلم لیگ

    وطن واپسی پر پاکستانی قوم ایک بار پھر ارشد شریف کا تاریخی استقبال کرے گی. انجینئر حارث ڈار، تابش قیوم

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیتنے پر پاکستان کے مایہ ناز ایتھلیٹ ارشد ندیم کو مبار اکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد ندیم نے بھارتی حریف کو شکست دے کر پاکستانی قوم کے دل بھی جیت لیے۔

    مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں انجینئر حارث ڈار، تابش قیوم و دیگر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قومی ہیرو ارشد ندیم اب اولمپکس کے بعد ایشین چیمپئن بھی بن گئے ہیں ہم ارشد ندیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، مئی کا مہینہ پاکستان کے لیے ہمیشہ سے تاریخی رہا ہے، دس مئی کو افواج پاکستان نے دشمن کو شکست دی اور اب کھیل کے میدان میں بھی پاکستان فاتح رہا،ارشد ندیم نے محض ایک میڈل حاصل نہیں کیا، بلکہ اپنی لگن، محنت اور جذبے سے پوری قوم کا مان بڑھایا ہے، ارشد ندیم نے بھارتی حریف کو شکست دے کر صرف گولڈ میڈل نہیں جیتا، بلکہ پاکستان کے کروڑوں عوام کا دل بھی جیتا ہے ،وطن واپسی پر پاکستانی قوم ایک بار پھر ارشد شریف کا تاریخی استقبال کرے گی.

  • بھارتی فضائیہ کو تربیتی اور آپریشنل شعبوں میں شرمناک ناکامی کا سامنا

    بھارتی فضائیہ کو تربیتی اور آپریشنل شعبوں میں شرمناک ناکامی کا سامنا

    بھارتی فضائیہ کو تربیتی اور آپریشنل شعبوں میں شرمناک ناکامی کا سامنا

    بھارتی فضائیہ اندرونی طور پر ناکامیوں، تکنیکی خرابیوں اور غیر پیشہ ورانہ تربیت کا شکارہو چکی ہے،گزشتہ دو سالوں کے دوران بھارتی فضائیہ متعدد حادثات کا شکار ہوئی،2 اپریل 2025 کو جام نگر کے قریب بھارتی فضائیہ کا جگوار لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں پائلٹ بھی ہلاک ہو گیا تھا،7 مارچ 2025 کو بھارتی فضائیہ کو ایک ہی دن میں دو بڑے حادثات کا سامنا ہوا،نومبر 2024 میں آگرہ کے قریب مگ 29 تربیتی پرواز کے دوران فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا،اکتوبر 2024 میں اے ایل ایچ ہیلی کاپٹر انجن فیل ہونے کے باعث بہار میں حادثے کا شکارہوا،ہنگامی لینڈنگ کی گئی جس سے طیارے کو شدید نقصان پہنچا،جون 2024 میں ناسک، مہاراشٹرا میں بھارتی فضائیہ کا سخوئی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تھا،03 اپریل 2024 کو لداخ میں آپریشنل تربیتی مشن کے دوران بھارتی فضائیہ کے اپاچی ہیلی کاپٹر کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا

    12 مارچ 2024 کو بھارتی فضائیہ کا لائٹ کامبیٹ ایئرکرافٹ راجستھان کے علاقے میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا،13 فروری 2024 کو بھارتی فضائیہ کا ہاک ایم کے-132 تربیتی طیارہ مغربی بنگال میں گر کر تباہ ہو گیا تھا،6-7 مئی کو ہونے والے معرکہ حق میں پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کے 6 طیارے مار گرائے جن میں 3 جدید رافیل بھی شامل ہیں

    بھارتی فضائیہ کے طیارروں کا اس طرح تباہ ہونا ان کی عسکری حکمت عملی پر اہم سوالات اٹھا رہا ہے،تربیتی حادثات کے ساتھ ساتھ بھارتی فضائیہ کی آپریشنل صلاحیت کی خامیاں بھی ظاہر ہو گئیں،بھارتی فضائیہ تربیت اور آپریشنل سطح میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی

  • شہریوں کو صحت مند زندگی اور تمباکو سے پاک ماحول دینا ہمارا مشن ہے، وزیراعلیٰ سندھ

    شہریوں کو صحت مند زندگی اور تمباکو سے پاک ماحول دینا ہمارا مشن ہے، وزیراعلیٰ سندھ

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے "ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے” کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تمباکو نوشی ایک عالمی وبا ہے، جو ہر سال لاکھوں افراد کی زندگیوں کا خاتمہ کر دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ صحت مند زندگی ہمارا بنیادی حق ہے اور ہمیں تمباکو جیسے مہلک عناصر سے خود کو اور اپنی آئندہ نسلوں کو بچانا ہوگا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نوجوان نسل کو تمباکو نوشی سے بچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ شہریوں کو صحت مند زندگی اور تمباکو سے پاک ماحول فراہم کرنا حکومت سندھ کا مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمباکو نوشی نہ صرف ایک نقصان دہ عادت ہے بلکہ یہ متعدد مہلک بیماریوں کی جڑ بھی ہے۔ صحت عامہ کے تحفظ کے لیے تمباکو سے متعلقہ قوانین پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

    سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت تمباکو نوشی کے خلاف مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں، اسپتالوں اور عوامی مقامات پر تمباکو پر پابندی کے نفاذ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ تمباکو نوشی ترک کریں اور دوسروں کو بھی اس مہلک عادت سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

  • مودی کی سندور سیاست، ہندو خواتین کے جذبات سے کھیلنے کی شرمناک کوشش

    مودی کی سندور سیاست، ہندو خواتین کے جذبات سے کھیلنے کی شرمناک کوشش

    پہلگام حملے کے بعد عوامی ردعمل کے پیش نظر مودی سرکار نے سندور ڈرامہ رچا دیا

    مودی سرکار نےہندو خواتین کے مذہبی جذبات سے کھیلنے کی شرمناک کوشش کی،مودی مرنے والوں کے لواحقین سے ملنے کی بجائے گھر گھر سندور بھیج کر جھوٹی ہمدردی بٹور رہا ہے، ہندو خواتین نے مودی کی سندور سیاست کو بری طرح مسترد کر دیا، بھارتی خواتین کا کہنا ہے کہ میرا شوہر زندہ ہے، مودی کون ہوتا ہے مجھے سندور دینے والا؟، کیا آپ نے کبھی سنا ہے کہ کوئی ڈاکو (مودی) کسی کے گھر میں سندور لے کر آیا ہو؟، مجھے شرم آتی ہے کہ ہمارے ملک کا وزیرِ اعظم اتنی گری ہوئی باتیں کر رہا ہے، اگر مودی سندور لے کر آئیں گے تو ہم اسکا کیا کرینگے، یہ پھر میں مودی کو بتاؤں گی، میں ہندو ہوں مگر مودی کی حرکتوں پر شرم آتی ہے, اُسے خود سمجھ نہیں، ہمیں کیا سمجھائے گا؟،

    نیہا سنگھ راٹھور کا کہنا تھا کہ ہندو مذہب میں صرف اپنے پتی کا دیا ہوا سندور ہی لگایا جاتا کسی پرائے مرد کا نہیں، بہار سے کروڑوں لوگ روزگار کے لیے باہر جاتے ہیں اور ان کی بیویاں شوہر کے نام کا سندور لگاتی ہیں، مودی ووٹ بینک حاصل کرنے کے لیے بہار کی خواتین کے جذبات سے کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں، مودی سرکار یہ سوال دبانا چاہتی ہے کہ بہار کے لوگ بے روزگار کیوں ہیں اور سندوری لال خواتین کو صرف سندور میں الجھانا چاہتی ہے، مودی جی کے بھیجے گئے سندور پر پہلا حق اُن کی اپنی بیوی کا بنتا ہے، جب مودی اپنی بیوی کو ہی سندور نہیں دے سکتے تو ملک بھر کی خواتین کا انکے بھیجے سندور پر کیا حق بنتا ہے؟،

    سماجی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی عوام نے مودی کی کھولی سیاست کو مسترد کر دیا،

  • پاکستان نے بھارتی طیارے گرائے،بھارتی جنرل انیل چوہان کا اعتراف

    پاکستان نے بھارتی طیارے گرائے،بھارتی جنرل انیل چوہان کا اعتراف

    بھارتی مسلح افواج کے سربراہ جنرل انیل چوہان نے پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ بھارت نے مئی میں پاکستان کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں نامعلوم تعداد میں لڑاکا طیارے کھوئے۔ تاہم، انہوں نے اس تاثر کو رد کر دیا کہ یہ چار روزہ جنگ جوہری تصادم کے قریب پہنچی تھی۔

    سنگاپور میں جاری "شنگریلا ڈائیلاگ” میں بلوم برگ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے جنرل چوہان نے کہا، "اہم بات یہ نہیں کہ طیارے گرائے گئے، بلکہ یہ ہے کہ وہ کیوں گرائے گئے۔” انہوں نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ بھارت نے کتنے طیارے کھوئے۔جنرل چوہان کا کہنا تھا، "اصل اہمیت اس بات کی ہے کہ ہم نے کون سی ٹیکنیکل غلطیاں کیں، ان کی نشاندہی کی، اصلاح کی اور پھر دو دن بعد دوبارہ کامیابی سے کارروائی کی۔ ہم نے تمام لڑاکا طیارے دوبارہ فضاء میں بھیجے اور طویل فاصلے کے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔”

    یہ بیان بھارتی فوج یا حکومت کی جانب سے سب سے براہ راست اعتراف ہے جو اس مہینے کے آغاز میں پاکستان سے ہونے والی شدید جھڑپوں کے دوران لڑاکا طیاروں کے نقصان سے متعلق سامنے آیا ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے چند روز قبل دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان نے چھ بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے ہیں، بھارت کی حکومت نے اس سے قبل طیارے گنوانے یا نہ گنوانے سے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کیا تھا۔

    یہ جھڑپ دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان گزشتہ پچاس برسوں کی بدترین جھڑپ قرار دی جا رہی ہے، جس میں دونوں طرف سے فضائی، ڈرون، میزائل، توپ خانے اور چھوٹے ہتھیاروں کا تبادلہ ہوا۔ جھڑپ کی ابتدا 22 اپریل کو پہلگام میں ایک حملے سے ہوئی جس میں 26 شہری مارے گئے۔

    جنرل چوہان سے جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر تبصرہ مانگا گیا کہ امریکہ نے جوہری جنگ کو روکا، تو انہوں نے کہا کہ "یہ دعویٰ بعید از قیاس ہے کہ کوئی فریق جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے قریب تھا۔”میرے ذاتی خیال میں روایتی جنگی کارروائیوں اور جوہری دہلیز کے درمیان کافی گنجائش موجود ہے۔ پاکستان کے ساتھ رابطے کے تمام ذرائع کھلے تھے تاکہ صورتحال کو قابو میں رکھا جا سکے۔” ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے پاس کئی ایسے آپشنز موجود تھے جو مکمل جنگ سے پہلے آزما سکتے تھے۔

    جنرل چوہان نے کہا کہ جنگ بندی برقرار ہے، تاہم اس کا دار و مدار پاکستان کے رویے پر ہے۔ "ہم نے واضح سرخ لکیریں کھینچ دی ہیں، اور اب یہ پاکستان پر ہے کہ وہ انہیں عبور کرتا ہے یا نہیں۔”انہوں نے کہا کہ بھارت عالمی سطح پر اپنا موقف پیش کر رہا ہے اور دنیا کو یہ باور کروا رہا ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہا ہے

  • سری لنکا ، میچ فکسنگ پربھارتی فرنچائز مالک کو 2 سال قید کی سزا

    سری لنکا ، میچ فکسنگ پربھارتی فرنچائز مالک کو 2 سال قید کی سزا

    سری لنکا کی معروف لنکا ٹی10 لیگ میں میچ فکسنگ کے سنگین الزامات ثابت ہونے پر ٹیم گال مارویلز کے بھارتی مالک پریم ٹھاکر کو دو سال قید، چھ ملین روپے جرمانہ اور دس سال کے لیے کرکٹ سے مکمل طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ سری لنکا کی کینڈی ہائی کورٹ نے جمعہ کے روز سنایا، جسے کرکٹ حلقوں میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

    سری لنکا کی عدالت میں دائر مقدمے میں یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ پریم ٹھاکر نے ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز کرکٹر آندرے فلیچر کو اپنی ٹیم کے ایک میچ میں فکسنگ کے لیے آمادہ کرنے کی کوشش کی۔ اس کوشش کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) کے اینٹی کرپشن یونٹ نے سنجیدگی سے لیا اور تحقیقات کا آغاز کیا گیا، جس کے بعد عدالت میں یہ الزامات ثابت ہو گئے۔عدالتی فیصلے میں پریم ٹھاکر کو دو سال قید کی سزا سنائی گئی، ساتھ ہی ان پر چھ ملین سری لنکن روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ مزید برآں، عدالت نے انہیں آئندہ دس سال کے لیے کسی بھی قسم کی کرکٹ سرگرمی، فرنچائز اونرشپ یا کرکٹ سے جڑے کاروبار میں حصہ لینے سے روک دیا ہے۔

    کینڈی ہائی کورٹ نے پریم ٹھاکر کو حکم دیا ہے کہ وہ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور تفتیشی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے اپنا مکمل موبائل ڈیٹا اور دیگر متعلقہ شواہد فراہم کریں۔ عدالت نے مزید واضح کیا کہ وہ اس وقت تک سری لنکا چھوڑنے کے مجاز نہیں ہوں گے، جب تک وہ جرمانے کی رقم مکمل طور پر ادا نہیں کر دیتے۔

    یہ واقعہ سری لنکن کرکٹ کے لیے ایک دھچکے سے کم نہیں، کیونکہ لنکا ٹی10 لیگ کا مقصد کرکٹ کو فروغ دینا اور عالمی سطح پر ٹیلنٹ متعارف کروانا تھا۔ ماہرین کے مطابق، اس قسم کے واقعات نہ صرف لیگ کی ساکھ کو متاثر کرتے ہیں بلکہ نوجوان کھلاڑیوں میں غلط رجحانات کو جنم دیتے ہیں۔

  • بھارتی میڈیا ہی بھارت کا دشمن،پاکستان ذمہ دار ملک،قوم متحد،افواج پر اعتماد،مبشر لقمان

    بھارتی میڈیا ہی بھارت کا دشمن،پاکستان ذمہ دار ملک،قوم متحد،افواج پر اعتماد،مبشر لقمان

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بھارتی میڈیا، دفاعی پالیسیوں اور بھارت کی عسکری قیادت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ "بھارت کا گودی میڈیا نہ صرف خطے میں کشیدگی بڑھا رہی ہے بلکہ اپنے ہی ملک کی سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکا ہے”۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مبشر لقمان نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی، بھارتی جنگی جنون، بھارت کی شکست اور پاکستان کے ذمہ دارانہ کردار، پاکستانی عوام کے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے پر بات کی ہے،مبشر لقمان نے بھارتی ٹی وی اینکر اور سابق فوجی افسر میجر گورو آریہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "جو شخص وکرانت طیارہ بردار جہاز سے کراچی پر 15 سے 20 براہموس میزائل داغنے کا مشورہ دے رہا ہے، اسے یہ بھی نہیں معلوم کہ وکرانت میں یہ میزائل موجود ہی نہیں!” ان کے مطابق ایسی لاعلمی اور اشتعال انگیز تقاریر نہ صرف بے وقوفی کی علامت ہیں بلکہ خطے کے امن کے لیے بھی نقصان دہ ہیں۔

    مبشر لقمان نے کہاکہ بھارت کی گودی میڈیا نے پہلے ایران اور ترکی کو ناراض کیا اور اب امریکہ کے خلاف بھی زہر اگل رہی ہے۔ امریکی صدر کے خلاف تواتر سے توہین آمیز بیانات بھارتی سفارتی پوزیشن کو کمزور کر رہے ہیں۔ مہذب قومیں اختلافات کے باوجود شائستہ مکالمہ اختیار کرتی ہیں، نہ کہ چیخ چیخ کر جذباتی نعرے بازی۔مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں رافیل لڑاکا طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے اور باقی آرڈرز پر بھی کام روک دیا گیا ہے۔ "رافیل طیارے وکرانت کے لیے خریدے گئے تھے، مگر اب انہیں معلوم ہوا ہے کہ وکرانت کا ڈیک ان طیاروں کے لیے چھوٹا ہے۔”بھارتی افواج اس وقت اندرونی خلفشار کا شکار ہیں۔ "ہندوتوا نظریے نے ہر سطح پر نفرت کو جنم دیا ہے۔ اب ہندو سپاہی غیر ہندو افسران کے ماتحت کام کرنے سے گریزاں ہیں، جس سے نظم و ضبط کی بنیادیں کمزور ہو چکی ہیں۔”

    مبشر لقمان نے حالیہ "چار روزہ جنگ” کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس جنگ نے دنیا کو پاکستان کی عسکری صلاحیتوں کا قائل بنا دیا ہے۔ نہ صرف پاک فضائیہ نے یورپی ساختہ بھارتی ٹیکنالوجی کو تباہ کیا بلکہ ترجمان پاک فوج نے بروقت، درست معلومات فراہم کر کے عوام کو پرسکون رکھا۔ جب ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ‘دنیا جان جائے گی’، تو پوری قوم نے یقین کیا اور نتیجہ یہ نکلا کہ صرف پانچ گھنٹوں میں بھارتی افواج بھاگ گئیں، پاکستانی عوام میں بھارت کی جانب سے بھیجے گئے اسرائیلی ڈرون حملوں کے باوجود کوئی ڈر خوف نظر نہیں آیا کوئی شہر خالی نہیں ہوا، لوگ پر اعتماد رہے کہ ان کی افواج جاگ رہی ہیں۔ اس کے برعکس، بھارتی میڈیا نے چیخ و پکار، ایمبولینس کی آوازوں اور جھوٹی رپورٹنگ سے اپنے عوام کو وحشت میں مبتلا کر دیا۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ تینوں پاکستانی افواج کے مشترکہ پریس کانفرنس نے دنیا کی توجہ حاصل کی، اور دنیا نے پاکستان کے عسکری نظم و ضبط، جدید حکمتِ عملی اور اعلیٰ تربیت یافتہ پائلٹس کو سراہا۔شکریہ پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی۔ آپ نے ایک بار پھر دنیا کو بتا دیا کہ امن کے ساتھ ساتھ طاقت بھی ہمارے ہاتھ میں ہے