Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • شاہ محمود قریشی کی چھ مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ملتوی

    شاہ محمود قریشی کی چھ مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ملتوی

    انسداد دہشت گردی عدالت لاہور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی چھ مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت ہوئی

    پراسکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کی مہلت کی استدعا کردی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت دس جون تک ملتوی کردی ،پراسیکیوٹر نے کہا کہ مقدمات کا ریکارڈ بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کیلیے اڈیالہ جیل بھجوا رکھا ہے،شاہ محمود قریشی کے وکیل رانا مدثر عمر عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ پراسکیوشن تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے،جیل ٹرائلز کے لیے ریکارڈ پیش کردیا جاتا ہے ،جس دن ضمانتیں لگی ہوتی ہیں اس دن ریکارڈ پیش نہیں کیا جاتا،شاہ محمود قریشی دو سال سے جیل میں ہیں ضمانتوں میں پراسکیوشن ضمانتوں کا فیصلہ نہیں ہونے دے رہی،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی،شاہ محمود قریشی نے چھ مقدمات میں ضمانت بعدازگرفتاری دائر کررکھی ہے

  • وزیراعظم تاجکستان کے دوروزہ دورے کے بعد واپس روانہ

    وزیراعظم تاجکستان کے دوروزہ دورے کے بعد واپس روانہ

    وزیراعظم محمد شہباز شریف دو روزہ دورہ مکمل کر کے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے سے وطن واپس روانہ

    دوشنبے ائیرپورٹ پر تاجک نائب وزیراعظم حکیم خلیق زادہ نے وزیراعظم کو الوداع کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔دو روزہ دورہ تاجکستان میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تاجک صدر امام علی رحمان سے دو طرفہ ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے تاجک صدر سے پاکستان اور تاجکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے گفتگو کی اور جنوبی ایشیائی خطے میں بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران تاجکستان کی جانب سے پاکستان کی بھر پور حمایت پر تاجک صدر کا شکریہ ادا کیا۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف اس دورے میں گلیشیرز کے تحفظ پر دوشنبے میں منعقدہ اعلیٰ سطحی عالمی کانفرنس میں شرکت کی جس میں وزیراعظم نے شرکاء کو ماحولیاتی تبدیلی کے پاکستان پر اثرات اور ماحولیاتی تبدیلی سے تحفظ اور گلیشیرز کے تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کے حوالے سے آگاہ کیا۔

  • ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ،ارشدندیم کی قوم سے دعاؤں کی درخواست

    ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ،ارشدندیم کی قوم سے دعاؤں کی درخواست

    جیولن تھرو چیمپئن اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ کے فائنل کے لیے قوم سے دعاؤں کی درخواست کردی

    ارشد ندیم نے کہا کہ کوالیفائنگ راؤنڈ میں لمبی تھرو کرکے ٹاپ پر رہا ہوں، کل پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر 10 منٹ پر فائنل ہے،انہوں نے کہا کہ سب نے میرے لیے ہمیشہ دعا کی ہے اب بھی کریں تاکہ میں پاکستان کا جھنڈا بلند کروں۔

    واضح رہے ارشد ندیم نے آج ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے، ارشد ندیم اوریاسر سلطان نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کےفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا،جنوبی کوریا میں ایشین ایتھلیٹکس کےجیولن تھرو کوالیفائنگ راؤنڈ کے گروپ اے میں ارشد ندیم نے پہلی باری میں 86.34 میٹر کی تھرو کی،دوسری جانب بھارتی کھلاڑی یش نے پہلی باری میں 76.67 میٹر کی تھرو کی،کوالیفائنگ راؤ نڈ کی پہلی باری میں ارشد ندیم نے 86.34 کی سب سے لمبی تھر وکی جس کے ساتھ انہوں نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا،ارشد ندیم کے بعد پاکستان کے یاسر سلطان نے بھی فائنل میں جگہ بنالی،یاسر سلطان نے پہلی ہی باری میں 76.07 میٹر کی تھرو کر کے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

  • بچوں کی شادی کا بل، صدر مملکت نے دستخط کر دیئے

    بچوں کی شادی کا بل، صدر مملکت نے دستخط کر دیئے

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے بچوں کی شادی کی ممانعت کے قانون پر دستخط کر دیے ہیں، جس سے پاکستان میں کم عمر بچوں کی شادی پر پابندی عائد ہو گئی ہے۔ یہ قانون بچوں کے حقوق کے تحفظ اور کم عمر شادیوں کی روک تھام کے لیے ایک اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے۔

    قانون کے تحت، نکاح خواں کو سخت ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ کوئی بھی نکاح نہ پڑھائے جہاں ایک یا دونوں فریقین کی عمر 18 سال سے کم ہو۔ اگر کوئی نکاح خواں اس قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اسے ایک سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔مزید برآں، اگر کوئی 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کا مرد کم عمر لڑکی سے شادی کرتا ہے تو اسے تین سال تک قید بامشقت کی سزا دی جائے گی۔ یہ سخت قوانین بچوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بنائے گئے ہیں تاکہ کم عمر لڑکیوں کی شادی سے ہونے والے نقصانات کو روکا جا سکے۔

    بچوں کی شادی کی ممانعت کا یہ بل قومی اسمبلی میں ایم این اے شرمیلا فاروقی نے پیش کیا تھا جبکہ سینیٹ میں اسے سینیٹر شیری رحمان نے پیش کیا تھا۔ دونوں خواتین پارلیمنٹیرینز نے اس قانون کی منظوری کے لیے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔قانون میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر عدالت کو معلوم ہو کہ کسی جگہ کم عمر بچوں کی شادی ہو رہی ہے تو وہ فوری طور پر ایسی شادی کو روکنے کے لیے حکم جاری کرے گی۔ اس کے علاوہ، اگر کوئی فرد عدالت کو ایسی شادی کے بارے میں اطلاع دینا چاہے اور اپنی شناخت مخفی رکھنا چاہے تو عدالت اسے مکمل تحفظ فراہم کرے گی تاکہ اطلاع دہندگان کو کوئی خطرہ لاحق نہ ہو۔

  • جنوبی ایشیا میں بھارت کے اثرورسوخ میں کمی، چین نے بازی پلٹ دی

    جنوبی ایشیا میں بھارت کے اثرورسوخ میں کمی، چین نے بازی پلٹ دی

    جنوبی ایشیا میں بھارت کے اثرورسوخ میں کمی، چین نے بازی پلٹ دی

    امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز (سی ایف آر) نے بھارت کی گرتی ساکھ اور جنوبی ایشیا میں چین کے بڑھتے اثر پر تہلکہ خیز رپورٹ جاری کر دی،رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ہاتھوں جنگ ہارنے کے بعد مودی اب سفارتی جنگ بھی ہار چکا ، خطے میں مودی حکومت کی اجارہ داری ختم ،جنوبی ایشیا نے بھارت کو مسترد کر دیا، چین اور پاکستان ابھرتی ہوئی قوت کے طور پر سامنے آگئے، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، مالدیپ- بھارت کے پرانے اتحادی اب چین کے ساتھ ہیں،چین کی سرمایہ کاری اور سمارٹ ڈپلومیسی نے بھارت کو بیک فٹ پر دھکیل دیا، بھارت نے شیخ حسینہ کو پناہ دی، بنگلہ دیشی عوام میں شدید غصہ اور بھارت مخالف جذبات ہیں،مالدیپ میں "انڈیا آؤٹ” تحریک کامیاب، حکومت نے چین سے دوستی بڑھا لی،نیپال میں کمیونسٹ حکومت کا چین کی طرف جھکاؤ، بھارت کو مکمل نظرانداز کر دیا گیا، سری لنکا کے نئے صدر نے چین کی معیشت کو ماڈل قرار دے دیا، بھارت کی سفارتی شکست ہے

  • مودی کا ناکام معاشی ماڈل، غربت، بے روزگاری اور پسماندگی کا شکار بھارتی عوام

    مودی کا ناکام معاشی ماڈل، غربت، بے روزگاری اور پسماندگی کا شکار بھارتی عوام

    مودی کا ناکام معاشی ماڈل، غربت، بے روزگاری اور پسماندگی کا شکار بھارتی عوام

    بھارت کا مجموعی جی ڈی پی کے اعتبار سے جاپان کو پیچھے چھوڑنے کے دعویٰ جھوٹ ثابت ہو گیا، گلوبل ہنگر انڈیکس کے مطابق فی کس آمدنی کے لحاظ سے بھارتی عوام اب بھی شدید پسماندگی کا شکار ہیں،جاپان کی فی کس آمدنی 33,900 ڈالرز، جبکہ بھارت کی فی کس آمدنی محض 2,880 ڈالرز ہے،معاشی انڈیکیٹرز کے مطابق دونوں ممالک کے عوام کے معیارِ زندگی میں واضح فرق ہے،بھارت میں دولت چند امیر طبقوں تک محدود ہو چکی ہے
    ،بھارت کی اکثریتی آبادی غربت، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کی شدید کمی کا شکار ہے،آئی ایم ایف کے مطابق، قوتِ خرید کے حساب سے بھارت کی فی کس آمدنی جاپان سے پانچ گنا کم ہے،اعداد و شمار سے واضح ہوا کہ جاپانی شہری اوسطاً بھارتی شہری سے 11 گنا زیادہ آمدنی حاصل کرتا ہے

    معاشی ترقی کا ڈھنڈورا پیٹنے والی مودی سرکار، زمینی حقائق چھپانے میں مصروف ہے،بھارتی عوام کی ایک بڑی تعداد آج بھی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے، چیف ماہر اقتصادیات، انویسٹمنٹ بینک نیٹکسس، ایلیسیا گارسیا-ہیریرو کا کہنا تھا کہ بھارتی معیشت کی ناکامی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ بھارتی معاشی ماڈل کا عوام کی فلاح و بہبود سے کوئی واسطہ نہیں،بھارت میں دولت کی منصفانہ تقسیم، انسانی ترقی اور بہتر معیارِ زندگی کو ترجیح دئیے بغیر ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں،

  • روس اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری: بھارتی سفارتی ناکامی

    روس اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری: بھارتی سفارتی ناکامی

    روس اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری: بھارتی سفارتی ناکامی

    پاکستان کی مضبوط معاشی ساکھ سے متاثر روس کا پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا معاہدہ ہواہے،پاک روس معاہدے سے خطے میں بھارت کا اثرورسوخ شدید خطرے میں ہیں،دہائیوں سے بھارت کے اسٹریٹجک اتحادی روس کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا معاہدہ بھارت کی سفارتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے،عرب نیوز کے مطابق پاکستان اور روس کے مابین ایک ارب ڈالر کی دو طرفہ تجارت ہے،پاکستان کا روس سے سستے تیل کی درآمد کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے،دی ڈپلومیٹ کے مطابق وسطی ایشیا سے روابط میں پاکستان کے اہم کردار کا روس معترف ہے،پاکستان اور روس کے مابین بارٹر ٹریڈ کا نیا نظام بھی زیر غور ہے،روس سے رعایتی نرخوں پر تیل اور گیس کی درآمد پاکستان کے لیے اہم پیشرفت سامنے آ رہی ہے،

    پاکستان اسٹیل ملز کے 700 ایکڑ پر جدید روسی ٹیکنالوجی سے نیا پلانٹ تعمیر کیا جا رہا ہے،روسی ٹیکنالوجی سے تیار کردہ پلانٹ سے خام تیل کی نقل و حرکت کے اخراجات کم ہوں گے،پاک روس معاہدے کے تحت پاکستان اسٹیل کی درآمدات میں 30 فیصد کمی اور 2.6 ارب ڈالر کی بچت متوقع ہے،

    بھارت پراپیگنڈے کے ذریعے پاک روس شراکت داری کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش کرتا رہا ہے،سرمایہ کاری کے شعبے میں روس اور چین کا پاکستان پر اعتماد پاکستان کی کامیاب سفارتی پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے

  • بھارتی دفاعی معاہدے کرپشن کا شکار: بھارتی ائیر چیف کے سنسنی خیز انکشافات

    بھارتی دفاعی معاہدے کرپشن کا شکار: بھارتی ائیر چیف کے سنسنی خیز انکشافات

    بھارتی دفاعی معاہدے کرپشن کا شکار: بھارتی ائیر چیف کے سنسنی خیز انکشافات

    آپریشن سندور نے بھارتی فوج کی نااہلی کو بے نقاب کر دیا،دفاعی معاہدوں کی کرپشن کا راز فاش، بھارتی ائیر چیف کا تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا، بھارتی ایئر چیف کا کہنا تھا کہ ٹائم لائن کا جنازہ نکل چکا ہے،کوئی بھی دفاعی پروجیکٹ کبھی بھی وقت پر مکمل نہیں ہوا ، ہم جانتے ہیں کچھ سسٹمز کبھی آئیں گے ہی نہیں، پھر بھی معاہدے کرتے ہیں!

    بعد میں دیکھیں گے کیا کرنا ہے!’ اے پی سنگھ نے دفاعی خریداری کا حیران کن فارمولا بتادیا اور کہا کہ ہر منصوبہ تاخیر کا شکار، ایسا کوئی پروجیکٹ نہیں جو آج تک وقت پر مکمل ہوا ہو ،دفاعی معاہدے تو ہوتے ہیں، مگر ہتھیار نہیں آتے!،آپریشن سندور نے دفاعی قیادت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہےآپریشن سندور نے واضح کر دیا ہے کہ جنگ کی نوعیت اور حکمت عملی بدل رہی ہے ،جو وعدے پورے نہیں ہونے، وہ کیوں کرتے ہیں؟

  • پاکستانی میڈیا نے جنگی حالات میں انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا،ملک احمد خان

    پاکستانی میڈیا نے جنگی حالات میں انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا،ملک احمد خان

    پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ، لاہورپریس کلب اور پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی کے زیر اہتمام لاہورپریس کلب میں دفاع وطن اور میڈیا کے کردار کے موضوع پر تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان تھے۔

    تقریب میں پی ایف یوجے کے سیکرٹری جنرل وصدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری ، پی یوجے کے صدر نعیم حنیف ، پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے صدر خواجہ نصیر ، پی یوجے کے جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی ،جوائنٹ سیکرٹری لاہور پریس کلب عمران شیخ ،فنانس سیکرٹری سالک نواز ، اراکین گورننگ باڈی سرمد فرخ خواجہ ، رانا شہزاد احمد اور الفت حسین مغل سمیت سینئر صحافیوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان فیڈرل یونین کے سیکرٹری جنرل و صدر لاہورپریس کلب ارشد انصاری نے کہاکہ پاک بھارت جنگ کے دوران پاکستانی میڈیا نے جس تدبر اور جرات کا مظاہرہ کیا وہ جذبہ قابل تحسین ہے جبکہ ہمسائیہ ملک کے میڈیا نے اس جنگ میں بنیادی صحافتی اصولوں کو پس پشت ڈال کر ساری دنیا میں اپنی جگ ہنسائی کرائی ، پاکستان کا میڈیا افواج پاکستان اور حکومت کیساتھ کھڑا ہے اور ہماری بہادر افواج نے چند گھنٹوں میں بھارتی افواج کو مار بھگایا۔

    پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدر نعیم حنیف کا کہناتھا کہ پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی اور بقاءکے معاملے پر صحافی صف اول میں سیسہ پلائی دیوار کی طرح اپنے محاذ پر ڈٹے ہوئے ہیں۔پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے صدر خواجہ نصیر کا کہنا تھاکہ دنیامیں بھارتی میڈیا اپنے ہی ملک کے لئے ہزیمت کا باعث بنا جبکہ پاکستان کے باشعور میڈیا نے پہلگام واقعہ سے لیکر 10 مئی تک حالات کا صحیح رخ بین الاقوامی برادری کے سامنے رکھا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہاکہ بھارتی جارحیت کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا پاکستانی میڈیا نے جنگی حالات میں انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا،جنگ کے دنوں میں پوری قوم کو متحد دیکھاجو سیاسی جماعتیں ایک دوسرے سے بات کرنا پسند نہیں کرتی تھیں ملک کی بقاءکی بات آئی تو حکومت اور فوج کے پیچھے ان کو کھڑے دیکھا،اگر ہمیں اتحاد کا موقع ملا ہے تواب اس کوکھونا نہیں چاہیے۔اس موقع پرصدر ارشد انصاری نے لاہور پریس کلب کی جانب سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کو یادگاری شیلڈ اور پھول پیش کئے۔

  • جی ایچ کیو حملہ کیس، تین گواہوں کی شہادتیں ریکارڈ

    جی ایچ کیو حملہ کیس، تین گواہوں کی شہادتیں ریکارڈ

    راولپنڈی میں واقع اڈیالہ جیل کی خصوصی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ جس دوران آج تین اہم گواہوں کی شہادتیں ریکارڈ کی گئیں۔

    اڈیالہ جیل کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔ عدالت کے کمرۂ عدالت میں بانی تحریک انصاف عثمان ڈار، صداقت عباسی سمیت دیگر ملزمان بھی موجود تھے۔سماعت کے دوران کانسٹیبل ظفر قیوم، محرر تھانہ آر اے بازار محمد منشی اور محرر عمران کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ علاوہ ازیں مقدمے کے تفتیشی افسر سب انسپکٹر محمد ریاض کی جزوی شہادت بھی عدالت میں ریکارڈ کی گئی۔عدالت نے مال مقدمہ بھی کمرہ عدالت میں پیش کیا اور کیس کی مزید پیش رفت کے لیے طلبی نوٹس جاری کیے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہان کی شہادتیں قلمبند کرنے کا حکم دیا۔جی ایچ کیو حملہ کیس کی اگلی سماعت 5 جون تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ اس مقدمے میں اب تک مجموعی طور پر 31 گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں .