Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • آصفہ بھٹو نے سیلاب متاثرہ خواتین کو تعمیر شدہ گھروں کی ملکیت دے دی

    آصفہ بھٹو نے سیلاب متاثرہ خواتین کو تعمیر شدہ گھروں کی ملکیت دے دی

    شہید بینظیر آباد: خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ورلڈ بینک کے وفد کے ہمراہ دورہ کیا،

    نظر محمد لغاری گوٹھ میں سیلاب متاثرین کے لیے تعمیر شدہ گھروں کا معائنہ کیا،آصفہ بھٹو اور ایم ڈی ورلڈ بینک نے متاثرہ خواتین میں گھروں کی ملکیت کی اسناد تقسیم کیں،ایم ڈی ورلڈ بینک کی خواتین سے ملاقات، دستکاری کا کام بھی دکھایا گیا،وفد کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ نظر محمد لغاری گوٹھ میں سیلاب سے تباہ 32 گھروں کی نوتعمیر کی گئی ہے، آصفہ بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ خواتین کو مالکانہ حقوق دینے والا پاکستان کا سب سے بڑا پروگرام ہے، سندھ حکومت دیہی خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سنہ 2022ء کے سیلاب میں سندھ میں 21 لاکھ مکانات تباہ ہوئے، ورلڈ بینک کی 500 ملین ڈالر کی ابتدائی امداد سے گھروں کی بروقت تعمیر ممکن ہوئی، ورلڈ بینک نے امداد میں مزید 450 ملین ڈالر کا اضافہ کیا ہے، یہ رقم 7 لاکھ 78 ہزار گھروں کی تعمیر میں مددگار ثابت ہوئی، 450 ملین ڈالر میں سے 54.92 ملین ڈالر پانی، صفائی اور صحت عامہ کے لیے مختص کی ہے،واش منصوبے سے ایک ہزار دیہاتوں کے 66691 گھرانے مستفید ہوں گے،ایم ڈی ورلڈ بینک نے سندھ حکومت کی قیادت اور وژن کو سراہا،ورلڈ بینک نے سندھ حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا

    علاوہ ازیں خاتون اول آصفہ بھٹو زردای اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ضلع شہید بینظیر آباد کا دورہ کیا،وزیراعلیٰ سندھ اور ورلڈ بینک وفد نے بیسک ہیلتھ یونٹ (بی ایچ یو) جام صاحب کا معائنہ کیا،دورے کے دوران ہیلتھ ورکرز اور مریضوں سے ملاقات کی،وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو و پی پی ایچ آئی سی ای او جاوید جاگیرانی نے بریفنگ دی، وفد نے مختلف شعبوں میں خدمات اور کارکردگی کا جائزہ لیا ،بی ایچ یو جام صاحب میں ماہانہ 20,310 مریض مستفید ہوتے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ نے مختلف شعبہ جات اور سہولیات کو تسلی بخش قرار دیا

  • شرجیل میمن کااگلے ماہ خواتین کیلیےای وی اسکوٹیز کی قرعہ اندازی کا اعلان

    شرجیل میمن کااگلے ماہ خواتین کیلیےای وی اسکوٹیز کی قرعہ اندازی کا اعلان

    حکومت سندھ کی جانب سے خواتین کو ای وی اسکوٹیز کی فراہمی کے لئے اگلے ماہ قرعہ اندازی کا فیصلہ کیاگیا ہے

    پہلے مرحلے میں 1000 خواتین کو ای وی اسکوٹیز کی فراہمی کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ ای وی ٹیکسی اور ای وی اسکوٹی نوجوانوں کے لیے روزگار، خواتین کی نقل و حرکت اور ماحولیات کے لیے انتہائی اہم ہیں،ہماری کوشش ہے کہ جون 2025 میں ای وی اسکوٹی کے ساتھ ساتھ ای وی ٹیکسی پر بھی کام شروع کیا جائے،

    سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت آج کراچی میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا،اجلاس میں بڑے ٹرانسپورٹ منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا ،اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کمال دایو، سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومرو، ڈائریکٹر یلو لائن ضمیر عباسی اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے،پروجیکٹ ڈائریکٹر یلو لائن نے اجلاس کو یلو لائن بی آر ٹی منصوبے سے متعلق بریفنگ دی، پروجیکٹ ڈائریکٹر یلو لائن نے بتایا کہ جام صادق پل، جو اس منصوبے کا اہم حصہ ہے، اپنی مقررہ مدت سے قبل جون 2025 میں مکمل کر لیا جائے گا، جب کہ اس کی اصل تکمیل کی تاریخ ستمبر 2025 تھی،ڈیپو 1 اور ڈیپو 2 کی تعمیر بھی تیزی سے جاری ہے اور ہماری کوشش ہے کہ دونوں منصوبے مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو جائیں،سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومرو نے ریڈ لائن بی آر ٹی کی پیش رفت پر بریفنگ دی اور بتایا کہ ڈیپوز، اسٹیشنز اور بائیو گیس پلانٹ کی تعمیر کے حوالے سے کام بھرپور انداز میں جاری ہے،

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ تمام متعلقہ ادارے ڈیپو اور بائیو گیس پلانٹ کو جلد از جلد مکمل کریں، کراچی کے عوام جدید، محفوظ اور قابل اعتماد ٹرانسپورٹ کے منتظر ہیں۔ ہمیں ان منصوبوں کو نہ صرف وقت پر مکمل کرنا ہے بلکہ ان میں اعلیٰ معیار اور شفافیت بھی یقینی بنانی ہے،جام صادق پل کی قبل از وقت تکمیل ایک خوش آئند پیش رفت ہے، مگر ہمیں اس تسلسل کو برقرار رکھنا ہوگا، ہمیں فوری طور پر سندھ کے مختلف اضلاع میں کم از کم 500 نئی بسوں کی اشد ضرورت ہے تاکہ دیہی اور شہری علاقوں میں ٹرانسپورٹ کے مسائل کا خاتمہ کیا جا سکے، حکومت سندھ عوام کو باوقار اور آسان سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے،

    اجلاس میں ای وی ٹیکسی اور ای وی اسکوٹی منصوبوں پر بھی تفصیلی غور کیا گیا ،شرجیل میمن کاکہنا تھا کہ گرین لائن بی آر ٹی منصوبے کا انتظام حکومت سندھ کے سنبھالنے کے بعد اس کی کارکردگی میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے،گرین لائن کی یومیہ رائڈرشپ 50,000 سے بڑھ کر 61,000 تک پہنچ گئی ہے، جو عوام کے اعتماد اور ہماری پالیسیوں کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے، شہری اب پبلک ٹرانسپورٹ کو ترجیح دے رہے ہیں، جو کہ ہمارے لیے حوصلہ افزا ہے،سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے تمام اداروں کو باہمی ہم آہنگی، شفافیت اور مستقل نگرانی کے ساتھ منصوبوں کو مکمل کرنے کی ہدایت کی

  • بھارت پاکستان کا ازلی دشمن ہے، دوبارہ جنگ چاہتا ہے تو قوم تیار ہے، خالد مسعود سندھو

    بھارت پاکستان کا ازلی دشمن ہے، دوبارہ جنگ چاہتا ہے تو قوم تیار ہے، خالد مسعود سندھو

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بھارت کو میدان میں شکست ہو چکی، مودی کی گیدڑ بھبھکیوں کو بھارتی قوم بھی سمجھنے لگ گئی ہے، بلوچستان میں حملہ بھارتی پراکیسز کے ذریعے کیا گیا،بھارتی جارحیت،دہشتگردی کے خلاف قوم متحد ہے، آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی نے دنیا کے سامنے پاکستان کی عسکری صلاحیتوں ،قوم کے اتحاد کا بول بالا کر دیا ،مودی پانی پر جنگ لڑنا چاہتا ہے تو پاکستانی قوم تیار ہے.

    ان خیالات کا اظہار پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالد نیک، انجینئر حارث ڈار،صدر سندھ فیصل ندیم، محمد سرور چوہدری، حافظ عمران لیاقت بھٹی، عارف اللہ خٹک و دیگر نے خطبات جمعہ کے اجتماعات سے خطاب اور بعد ازاں کارکنان کے وفود سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا،خطبات جمعہ کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قراردادیں پیش کی گئیں وہیں بھارتی جارحیت، بلوچستان میں بھارتی دہشتگردی،بھارتی آبی جارحیت کی بھی مذمت کی گئی.علماء کرام نے خطبات جمعہ میں اسرائیلی فوج کے غزہ کے باسیوں پر مظالم کی بھی مذمت کی ،نماز جمعہ کے بعد بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے معصوم شہریوں،سیکورٹی فورسز کے جوانوں اور خضدار حملے کے شہیدوں کے لئے دعا بھی کی گئی.

    مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان مرصوص نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کے محافظ ہر خطرے کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ قوم کو اپنے دفاعی اداروں پر فخر ہے۔ قاری محمد یعقوب شیخ نے خطبہ جمعہ میں کہا کہ بھارتی آبی جارحیت دراصل پاکستان کی زرعی معیشت پر حملہ ہے، جس کا ہر سطح پر منہ توڑ جواب دیا جانا چاہیے۔ یہ مسئلہ صرف سیاسی نہیں بلکہ قومی بقا کا ہے،ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالد نیک نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری مظالم پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ "امت مسلمہ کو اب صرف مذمت سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے، بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ دراصل اسلام دشمنی کی علامت ہے،بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بھارت کی ایجنٹوں کے ذریعے دہشت گردی قابل مذمت ہے،

    مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں فیصل ندیم، محمد سرور چوہدری، عارف اللہ خٹک،حافظ عمران لیاقت بھٹی کا کہنا تھا کہ بھارت اور اسرائیل کی اسلام دشمن پالیسیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہیں، بھارتی جنگی جنون، آبی دہشتگردی اور پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی تمام مذموم سازشیں ناکام ہوں گی، عوام پاکستان، افواج پاکستان متحد و بیدار اور منہ توڑ جواب دینےکو تیار ہیں.

  • محسن نقوی صاحب ، وہ دن دور نہیں جب آپ منصوبے ایک دن میں مکمل کروائیں گے،وزیراعظم

    محسن نقوی صاحب ، وہ دن دور نہیں جب آپ منصوبے ایک دن میں مکمل کروائیں گے،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ 10 مئی کو پاکستانی قوم نے اپنے اتحاد و اتفاق سے دشمن کو تاریخی شکست دی جسے وہ قیامت تک یاد رکھے گا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں جناح اسکوائر انٹرچینج منصوبے کا افتتاح کردیا۔،افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے اسلام آباد کے انٹرچینج کی تعمیر 35 دن میں مکمل کرنے پر وزیرداخلہ محسن نقوی اور ان کی ٹیم کی تعریف کی،شہباز شریف نے کہا کہ اتنے کم وقت میں ایسا منصوبہ مکمل کرنا آسان کام نہیں تھا، وہ وقت دور نہیں جب محسن نقوی ایسے منصوبے ایک دن میں مکمل کریں گے،تقریباً 8 سے 9 کلو میٹر طویل سڑک اور انڈر پاس کا یہ منصوبہ صرف 35 دن میں مکمل کرنا کوئی آسان کام نہیں تھا۔ محسن نقوی صاحب اس ریکارڈ کو جاری رکھیں۔ مجھے یقین ہے وہ دن دور نہیں جب آپ ایسے منصوبے ایک دن میں مکمل کروائیں گے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ 10 مئی کو پاکستانی قوم نے اپنے اتحا دو اتفاق سے دشمن کو تاریخی شکست دی جسے وہ قیامت تک یاد رکھے گا۔

  • بلوچستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں بھارت براہ راست ملوث ہے،عطاتارڑ

    بلوچستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں بھارت براہ راست ملوث ہے،عطاتارڑ

    کوئٹہ ۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے خضدار واقعہ میں زخمی ہونے والے بچوں کی عیادت اور لواحقین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کی ہے

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ خضدار بس کے دلخراش واقعہ میں ہمارے بچوں نے عظیم قربانی دی،پاکستانی قوم کے جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، خضدار واقعہ میں متاثر ہونے والے بچوں کا عزم اور جذبہ بلند ہے، صوبیدار سلیم نے اپنی دو بیٹیوں کی تدفین کی، تیسرا بیٹا شدید زخمی ہے، صوبیدار سلیم اپنے بچوں کی شہادت اور زخمی ہونے کے باوجود ایمبولینس کے آگے پاکستان کے حق میں نعرے لگاتے رہے،ایک شخص کے چار بچے شدید زخمی ہوئے لیکن ان کے حوصلے بلند ہیں، آج انٹرنیشنل اور نیشنل میڈیا کو خضدار میں اصل صورتحال سے آگاہ کرنے کے لئے لایا گیا ہے، بھارت معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص میں شکست کے بعد سافٹ ٹارگٹ پر اتر آ یا ہے، کلبھوشن یادیو کی بلوچستان سے گرفتاری ہمارے پاس بھارت کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کا واضح ثبوت ہے، عسکریت پسندوں گلزار امام شمبے اور سرفراز بنگلزئی نے بھارتی سرپرستی کا خود اعتراف کیا، بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے بلوچستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے، آپریشن معرکہ حق کے دوران بھی بلوچستان میں 33 حملے ہوئے،وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا عزم ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا اور بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی بھارت کے دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے شواہد پئش کئے، پاکستانی قوم متحد ہے، افواج پاکستان مکمل طور پر دہشت گردی سے نمٹںے کے لئے تیار ہے،

    عطاتارڑ کا مزید کہنا تھا کہ فتنہ الہندوستان کو ہر جگہ بے نقاب کریں گے، یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ مودی کی حکومت کا بلوچستان کے واقعات سے کیا تعلق ہے؟ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو انڈین میڈیا پر دیکھا گیا، جعفر ایکسپریس واقعہ کی ویڈیو ان دہشت گردوں نے انڈین میڈیا کو فراہم کی، بلوچستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں بھارت براہ راست ملوث ہے، یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ہمارے حوصلے اور عزم بلند ہیں، روایتی جنگ میں بھارت کو منہ کی کھانا پڑی، ان کے چھ جہاز گرائے، بھارت نے خود تسلیم کیا کہ ان کا بڑا نقصان ہوا ہے، ہماری مسلح افواج، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایئر چیف ظہیر احمد بابر، نیول چیف نوید اشرف کا بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے میں مثالی کردار رہا ہے، تمام سیاسی جماعتیں اور ادارے مل کر بلوچستان میں امن بحال کریں گے، ہماری بہادر افواج نے دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا،کسی بھی دہشت گرد کو ہر صورت سزا یقینی بنانے کے لئے کام کرنا ہوگا، گجرات کے قصائی شکست خوردہ وزیراعظم کو بہت بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جب پاکستان میں فتح کا جشن منایا جا رہا تھا، اس وقت بھارت میں مودی حکومت سے سوال اٹھائے جا رہے تھے، بھارت نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا جس کا منہ توڑ جواب دیا گیا، بھارت اپنی خفت اور شرمندگی مٹانے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت کے پاس اب صرف دھمکی آمیز رویہ باقی رہ گیا ہے، بھارتی دہشت گردی کی سرگرمیوں کو ہر صورت بے نقاب کریں گے،پاکستان کی کامیابی ہے کہ کشمیر ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر اجاگر ہوا ہے، بلوچستان کے حوالے سے حکومتی اپروچ ہر جگہ موجود ہے، ہم تسلسل کے ساتھ بلوچستان کے مسائل کو حل کرتے رہیں گے،وفاقی وزیر اطلاعات نے اس موقع پر بچوں کے لواحقین سے بھی گفتگو کی اور ان کے عزم اور حوصلے کو سراہا

  • بھارت شکست کی بوکھلاہٹ بچوں پہ نکال رہا،ترجمان پاک فوج کی سیکرٹری داخلہ کے ہمراہ پریس کانفرنس

    بھارت شکست کی بوکھلاہٹ بچوں پہ نکال رہا،ترجمان پاک فوج کی سیکرٹری داخلہ کے ہمراہ پریس کانفرنس

    بھارتی جارحیت، دہشتگردی کو بے نقاب کرنے کے لئے ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور سیکرٹری داخلہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے.

    پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے بلوچستان میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے شہید اور زخمی ہونیوالے معصوم بچوں کی ویڈیو جاری کی۔ یہ ویڈیو ان سفاک حملوں کی حقیقت بیان کرتی ہے، جن میں بچے شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔سیکرٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ خضدار سکول بس حملہ بھارت کی پراکسی کا شاخسانہ ہے ، بھارت جنگ میں شکست کی بوکھلاہٹ بچوں پہ نکال رہا ہے،خضدار بس حملہ میں فتنہ الہندوستان ملوث ہے، بلوچستان میں حملےکا واقعہ بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی را کی سرپرستی میں ہوا، بھارت آپریشن سندور میں بری طرح ناکام ہوا ہے، بھارت نے اب دہشت گرد پراکسیزکو بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کا حکم دیا ہے،سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ حکومت پاکستان ان نیٹ ورکس کو ختم کرےگی، ذمہ داروں کو انصاف کےکٹہرےمیں لایا جائےگا، دہشت گردی کی ان کارروائیوں پرسخت ایکشن ہوگا، فتنہ الہندوستان نے اب سافٹ ٹارگٹس پر حملے شروع کیے ہیں۔

    فتنہ الہندوستان میں کیا انسانیت ہے؟ بلوچیت ہے؟ یا پاکستانیت ہے؟ ترجمان پاک فوج
    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دو ہزار پندرہ میں بھی بھارتی دہشتگردی کے ثبوت اقوام متحدہ کو دیے ،انڈیا کی 20 سالہ ریاستی دہشت گردی پر بریفنگ دے رہے ہیں 2009 پاکستان نے شواہد بھارت کے وزیر اعظم کو دیئے،2015 میں پاکستان نے بھارتی دہشت گردی کے ثبوت اقوام متحدہ کو دیئے 2019 میں بھی شواہد اقوام متحدہ کو دیئے گئے، کلبھوش کو یہاں سے گرفتار کیا گیا۔یہ بھارت کا دہشتگرد چہرہ ہے ،خضدار میں دہشتگردی، یہ ہے بھارت کا چہرہ، فتنہ الہندوستان میں کیا انسانیت ہے؟ بلوچیت ہے؟ یا پاکستانیت ہے؟ یہ کون سا اسلام اور بلوچیت ہے جس کے اندر انسان کے زندہ رہنے کا حق اِس لئے ہے کہ تمہارا ڈی این اے کیا ہے، یہ کون سی آڈیالوجی ہے، یہ کوئی آڈیالوجی نہیں، یہ حیوانیت ہے،

    ’’بڑا دُشمن بنا پھرتا ہے جو بچوں سے لڑتا ہے‘‘، ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں اے پی ایس پشاور پر حملے کے وقت کا نغمہ چلا دیا گیا۔

    قیام پاکستان کے بعد سے ہی بھارت سرگرم ، مکتی باہنی کا قیام، سقوط ڈھاکا اس کی واضح مثالیں، بھارت خطے میں امن کو سبوتاژ کر رہا ہے،ترجمان پاک فوج
    ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ بھارت خطے میں امن کو سبوتاژ کر رہا ہے، بھارت دہشت گردوں کو فنڈز فراہم کرتا ہے، قیام پاکستان کے بعد سے ہی بھارت سرگرم ہے، مکتی باہنی کا قیام، سقوط ڈھاکا اس کی واضح مثالیں ہیں، بھارت خطے میں امن کو سبوتاژ کر رہا ہے، فتنہ الہندوستان کا باپ بھارت 6/7 مئی کو خود آتا ہے اور دہشتگردی کرتا ہے مساجد کو اور معصوم شہریوں کو نشانہ بناتا ہے۔بھارت نے ہمارے 40 معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر شہید کیا۔یہ ہے بھارت کا اصل دہشتگرد چہرہ، وہ سفاک اور ظالم روپ جو 21 مئی کو ہندوستان کے حکم پر فتنہ ال ہندوستان نے بلوچستان میں بربریت کی ۔ دنیا یاد رکھے، جمہوریت کے لبادے کے پیچھے چھپا ہوا ہندوستان دراصل ظلم، جبر اور نفرت کی ایک تاریک تصویر ہے۔بلوچ عوام پوچھ رہے ہے بلوچستان سے دہشت گردی کا کیا تعلق ہے۔ کون ہے دہشتگرد، کون ہے جو کُھلم کُھلا انسانی حقوق کی پامالی کر رہا ہے،حال ہی میں ہتھیار ڈالنے والے بعض دہشتگردوں نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ انہیں بیرونی سرپرستی حاصل تھی، اور ان بیانات سے بھارت کا کردار واضح طور پر سامنے آیا ہے۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ 12 اپریل 2024 کو 12 مزدوروں کو نوشکی میں شہید کیاگیا، 28 اپریل 2024 کو تمپ کیچ میں 2 مزدوروں کو شہید کیاگیا، بھارت کی ہدایت پر یہ عورتوں اور بچوں پرحملےکر رہے ہیں،14 فروری کو ہرنائی میں 10 افراد کو آئی ای ڈی دھماکے میں شہیدکیا گیا، جعفر ایکسپریس حملے میں معصوم شہری، چھٹی پر جانے والے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو شہیدکیاگیا جبکہ 9 مئی کو لسبیلہ میں 3 معصوم حجاموں کو شہید کیاگیا، 21 مئی کو 6 معصوم پھولوں کو شہید کیاگیا، 51 معصوم بچے اپنی زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں، یہ ہےبھارت کا مکروہ چہرہ ہے،ہ بچوں، مزدوروں کو شہید کر رہے ہیں لیکن بلوچستان کےلوگوں کاعزم نہیں توڑ سکے، بھارت کی 20 سال کی اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشت گردی کا ریکارڈ عوام کےسامنے رکھ رہےہیں، پکڑےگئےدہشت گردوں نے بتایا ہےکہ فتنہ الہندوستان کیسےپاکستان میں دہشت گردی کرتا ہے۔

    دہشتگردوں کو ان کے جرائم کی سزا ضرور دی جائے گی،ترجمان پاک فوج
    ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ خضدار حملے میں زخمی ہونے والے کئی بچے تاحال اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن کی مکمل دیکھ بھال ریاستی سطح پر کی جا رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشتگردوں کو ان کے جرائم کی سزا ضرور دی جائے گی، اور پاکستان دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ہر سطح پر ناکام بنایا جائے گا،ہم پاکستان کی عزت ، وقار ، سالمیت کا دفاع کریں گے ،بھارت میں آزاد میڈیا کا وجود ہی نہیں ہے، وہاں کا میڈیا اسٹیٹ کنٹرول کرتی ہے، کس نے بیٹھنا ہے، کس نے سُننا ہے، کس نے کیا بولنا ہے، آپ لوگ پاکستان میں میڈیا کی آزادی پر سوال اُٹھاتے تھے، ابھی آپ کو پتہ چلا کہ آپ کا میڈیا کتنا آزاد ہے، جس رات بھارت نے ڈرون بھیجے اسی رات بلوچستان میں 5دہشت گرد مارے گئے ،رواں سا ل ملک بھر میں 747دہشت گرد ہلاک کیےگئے،رواں سال ہلاک 203دہشت گردوں کا تعلق فتنہ الہندوستان سے تھا،9اور 10مئی کو بلوچستان میں 33دہشت گردی کے واقعات ہوئے ،دہشتگرد ڈاکٹر اللہ نذر کو بھارت میں ویزا اور انٹری کی سہولت میسر ہے ،ماہ رنگ بلوچ دہشتگردوں کی پراکسی ہے ، یہ جو مسنگ پرسنز کی تصویریں اٹھائے پھرتے ہیں ان میں سے تو آدھے دہشتگرد نکلتے ہیں جب مارے جاتے ہیں،اُنہیں سمجھ نہیں آرہی کہ یہ ریاست تو اکٹھی ہو رہی ہے، یہ عوام اکٹھے ہو گئے ہیں اور اکٹھے ہو کر دہشتگردی کی تباہی نکال دیں گے، آپ کے سامنے آپ کی فوج کے افسران آتے ہیں، آپ کُھل کر سوال کرتے ہیں، کیا آپ نے کبھی سُنا کہ ہم نے جھوٹی بات کی، کیا کبھی سُنا کہ آپ کی فوج آ کر کُھلا اور ننگا جھوٹ بولے، ہم آپ کو اور پاکستانی عوام کو جوابدہ ہیں، ڈ

  • بھارت نے پانی روکا تو یہ اعلان جنگ ہو گا، سینیٹ اراکین

    بھارت نے پانی روکا تو یہ اعلان جنگ ہو گا، سینیٹ اراکین

    سینیٹ اراکین نے یک زبان ہو کر واضح کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ ناقابل تنسیخ و ترمیم ہے ، اپنے حصے کے پانی کا رخ موڑنے کی بھارتی کوشش کو اعلان جنگ تصور کرتے ہوئے پاکستان کو عالمی قوانین کے تحت مکمل فوجی ردعمل دینے کا حق حاصل ہوگا۔

    سینیٹ اجلاس سینیٹر عرفان الحق صدیقی کی صدارت میں ہوا جس میں معمول کے بتیس نکاتی ایجنڈے سمیت بھارت کی جانب سے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے معاملے پر بحث میں حصہ لیتے ہوئےقائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان نے حال ہی میں میدان جنگ میں بھارت کو تاریخی سبق سکھایا تاہم اب دشمن ہم پر آبی جارحیت مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس کا ملکر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے ،پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر علی ظفر نے سندھ طاس معاہدے کی قانونی و تاریخی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ہم پر واٹر بم پھینکا ہے جس کو ڈی فیوز کرنا بہت ضروری ہے،بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،پانی سے متعلق عالمی قوانین کے تحت بھارت ، زیریں علاقے والے ملک پاکستان کا پانی نہیں روک سکتا۔

    سینیٹر عرفان الحق صدیقی نے قومی امور پر اپوزیشن کے مثبت روئیے کو سراہتے ہوئے کہا کہ سینیٹر علی ظفر نے بڑے احسن طریقے سے پانی کے مسلے پر پاکستان کے قانونی و سیاسی نقاط پر سارا کیس بیان کیا ،وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پاکستانی فضائیہ نے چھ اور سات مئی کی درمیانی شب بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا ۔ہمیں اپنے اندرونی سیاسی اختلاف برقرار رکھتے ہوئے اپنے وطن کی سلامتی اور دفاع کیلئے اکٹھے رہنا ہے۔

    قانون سازی کے مرحلے میں سینٹ نےسول کورٹ آرڈنینس1962 میں مزید ترمیم کا بل منظور کر لیا ،بل وزیر مملکت شذرہ منصب علی نے پیش کیا ۔وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ایکٹ 2015 میں مزید ترمیم کا بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس بل کا مقصد بیرونی امداد کے تحت مکمل ہونے والے منصوبوں میں استعمال ہونے والی درآمدی اشیاء کو اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی سے استثنی دینا ہے ۔صدر نشین نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجواتے ہوئے 45 دن میں رپورٹ طلب کر لی،سینیٹ اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا ۔

  • جنید فیملی فاؤنڈیشن کا پاکستانی خواتین کے لیے گیٹس فاؤنڈیشن اور یونیسیف کے ساتھ معاہدہ

    جنید فیملی فاؤنڈیشن کا پاکستانی خواتین کے لیے گیٹس فاؤنڈیشن اور یونیسیف کے ساتھ معاہدہ

    جنید فیملی فاؤنڈیشن نے گیٹس فاؤنڈیشن اور یونیسف کے ساتھ ایک تاریخی تعاون کا معاہدہ کیا ہے جس کا مقصد پاکستان میں خواتین کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے ملٹیپل مائکرونیوٹرینٹ سپلیمنٹیشن (MMS) کی سہولت کو فروغ دینا اور اس کی فراہمی کو بڑھانا ہے۔

    پاکستان میں ہر سال تقریباً 70 لاکھ خواتین حاملہ ہوتی ہیں، جن میں غذائیت کی کمی کے باعث ماں اور بچے کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہوتے ہیں۔ MMS سپلیمنٹ کے ذریعے اس مسئلے کو کم کرنے میں عالمی سطح پر کامیابی حاصل کی گئی ہے، اور پاکستان میں بھی اس کی توسیع جاری ہے۔یہ معاہدہ تینوں اداروں کے درمیان اس شراکت داری کو رسمی شکل دیتا ہے تاکہ حاملہ خواتین تک MMS کی رسائی کو بڑھایا جا سکے، سپلائی چین کو مضبوط کیا جائے، تحقیق کو فروغ دیا جائے اور قومی سطح پر غذائی کمی کے حوالے سے آگاہی مہمات چلائی جا سکیں۔

    جنید فیملی فاؤنڈیشن کے چیئرمین انصیر جنید نے کہا، "ہمیں فخر ہے کہ ہم گیٹس فاؤنڈیشن اور یونیسف کے ساتھ مل کر پاکستان میں ماں اور بچے کی صحت کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ہمارا مقصد ہر حاملہ خاتون تک ضروری غذائیت پہنچانا ہے تاکہ صحت مند نسل کی بنیاد رکھی جا سکے۔”یہ معاہدہ حکومت کے مختلف اداروں کے ساتھ مل کر پالیسی سازی، تکنیکی معاونت، اور پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے MMS کی مقامی پیداوار اور معیار کو بہتر بنانے پر بھی کام کرے گا۔

    یونیسف اور گیٹس فاؤنڈیشن کے نمائندے بھی اس شراکت داری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مشترکہ کوششوں سے ہی پاکستان میں ماں اور بچے کی صحت کے مسائل کو مؤثر انداز میں حل کیا جا سکتا ہے۔یہ معاہدہ جنید فیملی فاؤنڈیشن کی جانب سے اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں دستخط کیا گیا، جس میں گیٹس فاؤنڈیشن اور یونیسف کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

    islamabad

  • اسرائیلی فوجی غزہ میں شوقیہ بچوں کو قتل کر رہے، انکشاف

    اسرائیلی فوجی غزہ میں شوقیہ بچوں کو قتل کر رہے، انکشاف

    غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری اور عام شہریوں کی ہلاکتوں پر اسرائیل کے اندر سے ہی تنقید کی آوازیں بلند ہونے لگی ہیں۔ اسرائیلی فوج کے سابق ڈپٹی چیف آف اسٹاف اور اپوزیشن رہنما یائر گولن نے ایک پریس کانفرنس میں اسرائیلی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ "اسرائیل بچوں کو شوقیہ قتل کر رہا ہے”۔ ان کے اس بیان نے اسرائیلی پالیسیوں پر عالمی سطح پر ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے۔

    یائر گولن نے کہا کہ حکومت کی موجودہ پالیسیوں اور غزہ میں جاری بے رحمانہ کارروائیوں سے اسرائیل عالمی برادری میں تنہا ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے جنگ بندی نہ کی تو دنیا اسرائیل کے خلاف بھی ویسا ہی ردعمل دے سکتی ہے جیسا ماضی میں جنوبی افریقہ کے خلاف نسل پرستانہ پالیسیوں پر دیا گیا تھا۔

    اسی حوالے سے ایک غیر ملکی نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو میں ایک ریٹائرڈ اسرائیلی جنرل نے بھی غزہ پر جاری فوجی حملوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ 10 ہزار سے زائد فلسطینیوں کی ہلاکت، ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو بے گھر کر دینا، اور بچوں کا قتل کسی بھی مہذب معاشرے کی نشانی نہیں ہو سکتی۔ریٹائرڈ جنرل نے کہا، "ایک سمجھدار اور ذمہ دار ریاست کبھی بھی عام شہریوں کے خلاف جنگ نہیں لڑتی۔ بچوں کو قتل کرنا تفریح نہیں، یہ انسانیت سوز عمل ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات نہ صرف اسرائیل کی اخلاقی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں بلکہ عالمی سطح پر اسرائیل کو ایک الگ تھلگ ریاست کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔

    یائر گولن اور ریٹائرڈ جنرل کی جانب سے کی گئی یہ تنقید ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں شدت اختیار کر چکی ہیں اور عالمی برادری کی جانب سے اسرائیل پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے کہ وہ جنگ بندی کرے اور انسانی حقوق کی پاسداری کو یقینی بنائے۔بین الاقوامی برادری کی نظریں اب اسرائیل کی آئندہ پالیسی پر مرکوز ہیں، جبکہ خود اسرائیل کے اندر سے اٹھنے والی یہ آوازیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ تمام اسرائیلی شہری حکومتی پالیسیوں سے متفق نہیں۔

  • خضدار بس حملہ،زخمی طالبہ ملائکہ بھی شہید

    خضدار بس حملہ،زخمی طالبہ ملائکہ بھی شہید

    خضدار میں سکول بس پر بھارتی سپانسرڈ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا حملہ، ایک اور زخمی طالبہ شہید ہو گئی ہے

    ایک اور معصوم جان فتنہ الہندوستان کی پاکستان میں دہشتگردی کی بھینٹ چڑھ گئی، خضدار دہشتگردانہ حملے میں شدید زخمی ہونے والی طالبہ ملائکہ شہید ہو گئی،خضدار حملے میں شہید ہونے والے طلباء و طالبات کی تعداد 6 ہو گئی،

    قبل ازیں خضدار بس دہشتگردانہ حملے میں حیدر شہید شدید زخمی ہوا جو جانبر نہ ہوسکا، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ذلت آمیز شکست اور ہزیمت کے بعد بھارت بزدلانہ کارروائیوں پر اتر آیا ہے ،بھارت بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی اور بدامنی پھیلانے کے لیے ہندوستان اپنی پراکسیوں کا استعمال کر رہا ہے ،ان معصوم بچوں کے خون کا حساب فتنہ الہندوستان اور انکے ہندوستانی آقاؤں سے لیا جائے گا،

    علاوہ ازیں خضداربم دھماکے میں شہید 2بہنوں کو نمازجنازہ کے بعد سپردخاک کردیا گیا ،سابق وزیر اعظم راجہ پرویزاشرف نے خضداربم دھماکے میں شہید 2بہنوں کی نمازجنازہ میں شرکت کی،دوسری جانب بس پر دہشتگرد حملے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔