Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بھارت شکست کی بوکھلاہٹ بچوں پہ نکال رہا،ترجمان پاک فوج کی سیکرٹری داخلہ کے ہمراہ پریس کانفرنس

    بھارت شکست کی بوکھلاہٹ بچوں پہ نکال رہا،ترجمان پاک فوج کی سیکرٹری داخلہ کے ہمراہ پریس کانفرنس

    بھارتی جارحیت، دہشتگردی کو بے نقاب کرنے کے لئے ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور سیکرٹری داخلہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے.

    پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے بلوچستان میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے شہید اور زخمی ہونیوالے معصوم بچوں کی ویڈیو جاری کی۔ یہ ویڈیو ان سفاک حملوں کی حقیقت بیان کرتی ہے، جن میں بچے شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔سیکرٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ خضدار سکول بس حملہ بھارت کی پراکسی کا شاخسانہ ہے ، بھارت جنگ میں شکست کی بوکھلاہٹ بچوں پہ نکال رہا ہے،خضدار بس حملہ میں فتنہ الہندوستان ملوث ہے، بلوچستان میں حملےکا واقعہ بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی را کی سرپرستی میں ہوا، بھارت آپریشن سندور میں بری طرح ناکام ہوا ہے، بھارت نے اب دہشت گرد پراکسیزکو بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کا حکم دیا ہے،سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ حکومت پاکستان ان نیٹ ورکس کو ختم کرےگی، ذمہ داروں کو انصاف کےکٹہرےمیں لایا جائےگا، دہشت گردی کی ان کارروائیوں پرسخت ایکشن ہوگا، فتنہ الہندوستان نے اب سافٹ ٹارگٹس پر حملے شروع کیے ہیں۔

    فتنہ الہندوستان میں کیا انسانیت ہے؟ بلوچیت ہے؟ یا پاکستانیت ہے؟ ترجمان پاک فوج
    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دو ہزار پندرہ میں بھی بھارتی دہشتگردی کے ثبوت اقوام متحدہ کو دیے ،انڈیا کی 20 سالہ ریاستی دہشت گردی پر بریفنگ دے رہے ہیں 2009 پاکستان نے شواہد بھارت کے وزیر اعظم کو دیئے،2015 میں پاکستان نے بھارتی دہشت گردی کے ثبوت اقوام متحدہ کو دیئے 2019 میں بھی شواہد اقوام متحدہ کو دیئے گئے، کلبھوش کو یہاں سے گرفتار کیا گیا۔یہ بھارت کا دہشتگرد چہرہ ہے ،خضدار میں دہشتگردی، یہ ہے بھارت کا چہرہ، فتنہ الہندوستان میں کیا انسانیت ہے؟ بلوچیت ہے؟ یا پاکستانیت ہے؟ یہ کون سا اسلام اور بلوچیت ہے جس کے اندر انسان کے زندہ رہنے کا حق اِس لئے ہے کہ تمہارا ڈی این اے کیا ہے، یہ کون سی آڈیالوجی ہے، یہ کوئی آڈیالوجی نہیں، یہ حیوانیت ہے،

    ’’بڑا دُشمن بنا پھرتا ہے جو بچوں سے لڑتا ہے‘‘، ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں اے پی ایس پشاور پر حملے کے وقت کا نغمہ چلا دیا گیا۔

    قیام پاکستان کے بعد سے ہی بھارت سرگرم ، مکتی باہنی کا قیام، سقوط ڈھاکا اس کی واضح مثالیں، بھارت خطے میں امن کو سبوتاژ کر رہا ہے،ترجمان پاک فوج
    ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ بھارت خطے میں امن کو سبوتاژ کر رہا ہے، بھارت دہشت گردوں کو فنڈز فراہم کرتا ہے، قیام پاکستان کے بعد سے ہی بھارت سرگرم ہے، مکتی باہنی کا قیام، سقوط ڈھاکا اس کی واضح مثالیں ہیں، بھارت خطے میں امن کو سبوتاژ کر رہا ہے، فتنہ الہندوستان کا باپ بھارت 6/7 مئی کو خود آتا ہے اور دہشتگردی کرتا ہے مساجد کو اور معصوم شہریوں کو نشانہ بناتا ہے۔بھارت نے ہمارے 40 معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر شہید کیا۔یہ ہے بھارت کا اصل دہشتگرد چہرہ، وہ سفاک اور ظالم روپ جو 21 مئی کو ہندوستان کے حکم پر فتنہ ال ہندوستان نے بلوچستان میں بربریت کی ۔ دنیا یاد رکھے، جمہوریت کے لبادے کے پیچھے چھپا ہوا ہندوستان دراصل ظلم، جبر اور نفرت کی ایک تاریک تصویر ہے۔بلوچ عوام پوچھ رہے ہے بلوچستان سے دہشت گردی کا کیا تعلق ہے۔ کون ہے دہشتگرد، کون ہے جو کُھلم کُھلا انسانی حقوق کی پامالی کر رہا ہے،حال ہی میں ہتھیار ڈالنے والے بعض دہشتگردوں نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ انہیں بیرونی سرپرستی حاصل تھی، اور ان بیانات سے بھارت کا کردار واضح طور پر سامنے آیا ہے۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ 12 اپریل 2024 کو 12 مزدوروں کو نوشکی میں شہید کیاگیا، 28 اپریل 2024 کو تمپ کیچ میں 2 مزدوروں کو شہید کیاگیا، بھارت کی ہدایت پر یہ عورتوں اور بچوں پرحملےکر رہے ہیں،14 فروری کو ہرنائی میں 10 افراد کو آئی ای ڈی دھماکے میں شہیدکیا گیا، جعفر ایکسپریس حملے میں معصوم شہری، چھٹی پر جانے والے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو شہیدکیاگیا جبکہ 9 مئی کو لسبیلہ میں 3 معصوم حجاموں کو شہید کیاگیا، 21 مئی کو 6 معصوم پھولوں کو شہید کیاگیا، 51 معصوم بچے اپنی زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں، یہ ہےبھارت کا مکروہ چہرہ ہے،ہ بچوں، مزدوروں کو شہید کر رہے ہیں لیکن بلوچستان کےلوگوں کاعزم نہیں توڑ سکے، بھارت کی 20 سال کی اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشت گردی کا ریکارڈ عوام کےسامنے رکھ رہےہیں، پکڑےگئےدہشت گردوں نے بتایا ہےکہ فتنہ الہندوستان کیسےپاکستان میں دہشت گردی کرتا ہے۔

    دہشتگردوں کو ان کے جرائم کی سزا ضرور دی جائے گی،ترجمان پاک فوج
    ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ خضدار حملے میں زخمی ہونے والے کئی بچے تاحال اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن کی مکمل دیکھ بھال ریاستی سطح پر کی جا رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشتگردوں کو ان کے جرائم کی سزا ضرور دی جائے گی، اور پاکستان دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ہر سطح پر ناکام بنایا جائے گا،ہم پاکستان کی عزت ، وقار ، سالمیت کا دفاع کریں گے ،بھارت میں آزاد میڈیا کا وجود ہی نہیں ہے، وہاں کا میڈیا اسٹیٹ کنٹرول کرتی ہے، کس نے بیٹھنا ہے، کس نے سُننا ہے، کس نے کیا بولنا ہے، آپ لوگ پاکستان میں میڈیا کی آزادی پر سوال اُٹھاتے تھے، ابھی آپ کو پتہ چلا کہ آپ کا میڈیا کتنا آزاد ہے، جس رات بھارت نے ڈرون بھیجے اسی رات بلوچستان میں 5دہشت گرد مارے گئے ،رواں سا ل ملک بھر میں 747دہشت گرد ہلاک کیےگئے،رواں سال ہلاک 203دہشت گردوں کا تعلق فتنہ الہندوستان سے تھا،9اور 10مئی کو بلوچستان میں 33دہشت گردی کے واقعات ہوئے ،دہشتگرد ڈاکٹر اللہ نذر کو بھارت میں ویزا اور انٹری کی سہولت میسر ہے ،ماہ رنگ بلوچ دہشتگردوں کی پراکسی ہے ، یہ جو مسنگ پرسنز کی تصویریں اٹھائے پھرتے ہیں ان میں سے تو آدھے دہشتگرد نکلتے ہیں جب مارے جاتے ہیں،اُنہیں سمجھ نہیں آرہی کہ یہ ریاست تو اکٹھی ہو رہی ہے، یہ عوام اکٹھے ہو گئے ہیں اور اکٹھے ہو کر دہشتگردی کی تباہی نکال دیں گے، آپ کے سامنے آپ کی فوج کے افسران آتے ہیں، آپ کُھل کر سوال کرتے ہیں، کیا آپ نے کبھی سُنا کہ ہم نے جھوٹی بات کی، کیا کبھی سُنا کہ آپ کی فوج آ کر کُھلا اور ننگا جھوٹ بولے، ہم آپ کو اور پاکستانی عوام کو جوابدہ ہیں، ڈ

  • بھارت نے پانی روکا تو یہ اعلان جنگ ہو گا، سینیٹ اراکین

    بھارت نے پانی روکا تو یہ اعلان جنگ ہو گا، سینیٹ اراکین

    سینیٹ اراکین نے یک زبان ہو کر واضح کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ ناقابل تنسیخ و ترمیم ہے ، اپنے حصے کے پانی کا رخ موڑنے کی بھارتی کوشش کو اعلان جنگ تصور کرتے ہوئے پاکستان کو عالمی قوانین کے تحت مکمل فوجی ردعمل دینے کا حق حاصل ہوگا۔

    سینیٹ اجلاس سینیٹر عرفان الحق صدیقی کی صدارت میں ہوا جس میں معمول کے بتیس نکاتی ایجنڈے سمیت بھارت کی جانب سے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے معاملے پر بحث میں حصہ لیتے ہوئےقائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان نے حال ہی میں میدان جنگ میں بھارت کو تاریخی سبق سکھایا تاہم اب دشمن ہم پر آبی جارحیت مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس کا ملکر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے ،پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر علی ظفر نے سندھ طاس معاہدے کی قانونی و تاریخی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ہم پر واٹر بم پھینکا ہے جس کو ڈی فیوز کرنا بہت ضروری ہے،بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،پانی سے متعلق عالمی قوانین کے تحت بھارت ، زیریں علاقے والے ملک پاکستان کا پانی نہیں روک سکتا۔

    سینیٹر عرفان الحق صدیقی نے قومی امور پر اپوزیشن کے مثبت روئیے کو سراہتے ہوئے کہا کہ سینیٹر علی ظفر نے بڑے احسن طریقے سے پانی کے مسلے پر پاکستان کے قانونی و سیاسی نقاط پر سارا کیس بیان کیا ،وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پاکستانی فضائیہ نے چھ اور سات مئی کی درمیانی شب بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا ۔ہمیں اپنے اندرونی سیاسی اختلاف برقرار رکھتے ہوئے اپنے وطن کی سلامتی اور دفاع کیلئے اکٹھے رہنا ہے۔

    قانون سازی کے مرحلے میں سینٹ نےسول کورٹ آرڈنینس1962 میں مزید ترمیم کا بل منظور کر لیا ،بل وزیر مملکت شذرہ منصب علی نے پیش کیا ۔وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ایکٹ 2015 میں مزید ترمیم کا بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس بل کا مقصد بیرونی امداد کے تحت مکمل ہونے والے منصوبوں میں استعمال ہونے والی درآمدی اشیاء کو اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی سے استثنی دینا ہے ۔صدر نشین نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجواتے ہوئے 45 دن میں رپورٹ طلب کر لی،سینیٹ اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا ۔

  • جنید فیملی فاؤنڈیشن کا پاکستانی خواتین کے لیے گیٹس فاؤنڈیشن اور یونیسیف کے ساتھ معاہدہ

    جنید فیملی فاؤنڈیشن کا پاکستانی خواتین کے لیے گیٹس فاؤنڈیشن اور یونیسیف کے ساتھ معاہدہ

    جنید فیملی فاؤنڈیشن نے گیٹس فاؤنڈیشن اور یونیسف کے ساتھ ایک تاریخی تعاون کا معاہدہ کیا ہے جس کا مقصد پاکستان میں خواتین کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے ملٹیپل مائکرونیوٹرینٹ سپلیمنٹیشن (MMS) کی سہولت کو فروغ دینا اور اس کی فراہمی کو بڑھانا ہے۔

    پاکستان میں ہر سال تقریباً 70 لاکھ خواتین حاملہ ہوتی ہیں، جن میں غذائیت کی کمی کے باعث ماں اور بچے کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہوتے ہیں۔ MMS سپلیمنٹ کے ذریعے اس مسئلے کو کم کرنے میں عالمی سطح پر کامیابی حاصل کی گئی ہے، اور پاکستان میں بھی اس کی توسیع جاری ہے۔یہ معاہدہ تینوں اداروں کے درمیان اس شراکت داری کو رسمی شکل دیتا ہے تاکہ حاملہ خواتین تک MMS کی رسائی کو بڑھایا جا سکے، سپلائی چین کو مضبوط کیا جائے، تحقیق کو فروغ دیا جائے اور قومی سطح پر غذائی کمی کے حوالے سے آگاہی مہمات چلائی جا سکیں۔

    جنید فیملی فاؤنڈیشن کے چیئرمین انصیر جنید نے کہا، "ہمیں فخر ہے کہ ہم گیٹس فاؤنڈیشن اور یونیسف کے ساتھ مل کر پاکستان میں ماں اور بچے کی صحت کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ہمارا مقصد ہر حاملہ خاتون تک ضروری غذائیت پہنچانا ہے تاکہ صحت مند نسل کی بنیاد رکھی جا سکے۔”یہ معاہدہ حکومت کے مختلف اداروں کے ساتھ مل کر پالیسی سازی، تکنیکی معاونت، اور پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے MMS کی مقامی پیداوار اور معیار کو بہتر بنانے پر بھی کام کرے گا۔

    یونیسف اور گیٹس فاؤنڈیشن کے نمائندے بھی اس شراکت داری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مشترکہ کوششوں سے ہی پاکستان میں ماں اور بچے کی صحت کے مسائل کو مؤثر انداز میں حل کیا جا سکتا ہے۔یہ معاہدہ جنید فیملی فاؤنڈیشن کی جانب سے اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں دستخط کیا گیا، جس میں گیٹس فاؤنڈیشن اور یونیسف کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

    islamabad

  • اسرائیلی فوجی غزہ میں شوقیہ بچوں کو قتل کر رہے، انکشاف

    اسرائیلی فوجی غزہ میں شوقیہ بچوں کو قتل کر رہے، انکشاف

    غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری اور عام شہریوں کی ہلاکتوں پر اسرائیل کے اندر سے ہی تنقید کی آوازیں بلند ہونے لگی ہیں۔ اسرائیلی فوج کے سابق ڈپٹی چیف آف اسٹاف اور اپوزیشن رہنما یائر گولن نے ایک پریس کانفرنس میں اسرائیلی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ "اسرائیل بچوں کو شوقیہ قتل کر رہا ہے”۔ ان کے اس بیان نے اسرائیلی پالیسیوں پر عالمی سطح پر ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے۔

    یائر گولن نے کہا کہ حکومت کی موجودہ پالیسیوں اور غزہ میں جاری بے رحمانہ کارروائیوں سے اسرائیل عالمی برادری میں تنہا ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے جنگ بندی نہ کی تو دنیا اسرائیل کے خلاف بھی ویسا ہی ردعمل دے سکتی ہے جیسا ماضی میں جنوبی افریقہ کے خلاف نسل پرستانہ پالیسیوں پر دیا گیا تھا۔

    اسی حوالے سے ایک غیر ملکی نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو میں ایک ریٹائرڈ اسرائیلی جنرل نے بھی غزہ پر جاری فوجی حملوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ 10 ہزار سے زائد فلسطینیوں کی ہلاکت، ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو بے گھر کر دینا، اور بچوں کا قتل کسی بھی مہذب معاشرے کی نشانی نہیں ہو سکتی۔ریٹائرڈ جنرل نے کہا، "ایک سمجھدار اور ذمہ دار ریاست کبھی بھی عام شہریوں کے خلاف جنگ نہیں لڑتی۔ بچوں کو قتل کرنا تفریح نہیں، یہ انسانیت سوز عمل ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات نہ صرف اسرائیل کی اخلاقی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں بلکہ عالمی سطح پر اسرائیل کو ایک الگ تھلگ ریاست کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔

    یائر گولن اور ریٹائرڈ جنرل کی جانب سے کی گئی یہ تنقید ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں شدت اختیار کر چکی ہیں اور عالمی برادری کی جانب سے اسرائیل پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے کہ وہ جنگ بندی کرے اور انسانی حقوق کی پاسداری کو یقینی بنائے۔بین الاقوامی برادری کی نظریں اب اسرائیل کی آئندہ پالیسی پر مرکوز ہیں، جبکہ خود اسرائیل کے اندر سے اٹھنے والی یہ آوازیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ تمام اسرائیلی شہری حکومتی پالیسیوں سے متفق نہیں۔

  • خضدار بس حملہ،زخمی طالبہ ملائکہ بھی شہید

    خضدار بس حملہ،زخمی طالبہ ملائکہ بھی شہید

    خضدار میں سکول بس پر بھارتی سپانسرڈ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا حملہ، ایک اور زخمی طالبہ شہید ہو گئی ہے

    ایک اور معصوم جان فتنہ الہندوستان کی پاکستان میں دہشتگردی کی بھینٹ چڑھ گئی، خضدار دہشتگردانہ حملے میں شدید زخمی ہونے والی طالبہ ملائکہ شہید ہو گئی،خضدار حملے میں شہید ہونے والے طلباء و طالبات کی تعداد 6 ہو گئی،

    قبل ازیں خضدار بس دہشتگردانہ حملے میں حیدر شہید شدید زخمی ہوا جو جانبر نہ ہوسکا، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ذلت آمیز شکست اور ہزیمت کے بعد بھارت بزدلانہ کارروائیوں پر اتر آیا ہے ،بھارت بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی اور بدامنی پھیلانے کے لیے ہندوستان اپنی پراکسیوں کا استعمال کر رہا ہے ،ان معصوم بچوں کے خون کا حساب فتنہ الہندوستان اور انکے ہندوستانی آقاؤں سے لیا جائے گا،

    علاوہ ازیں خضداربم دھماکے میں شہید 2بہنوں کو نمازجنازہ کے بعد سپردخاک کردیا گیا ،سابق وزیر اعظم راجہ پرویزاشرف نے خضداربم دھماکے میں شہید 2بہنوں کی نمازجنازہ میں شرکت کی،دوسری جانب بس پر دہشتگرد حملے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

  • قصور میں آلودہ پانی سے سنگین بیماریاں پھیل رہی ہیں،عدالت

    قصور میں آلودہ پانی سے سنگین بیماریاں پھیل رہی ہیں،عدالت

    لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں سروس سٹیشنز پر واٹر ری سائیکلنگ پلانٹس لگانے کا حکم دے دیا،عدالت نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو احکامات پر فوری عملدرآمد کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ پانی محفوظ بنانے کیلئے مزید اقدامات ضروری ہیں۔

    سموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،قصور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی بحالی پر رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی، محکمہ ماحولیات نے کہاکہ نجی کمپنی ایک سال میں پلانٹ بحال نہ کر سکی، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ قصور کا واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ بند ہونے سے بیماریاں پھیل رہی ہیں،قصور میں پیدا ہونے والے بچے بیماریوں کاشکار ہو رہے ہیں،قصور میں آلودہ پانی سے سنگین بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیاہے کہ سی بی ڈی نے بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کیلئے واٹر ٹینک بنایا ہے،بارش کا پانی روڈ صفائی اور پودوں کیلئے استعمال ہوگا، جسٹس شاہد کریم نے کہاسی بی ڈی کا اقدام قابل تعریف ہے،وکیل محکمہ ماحولیات نے کہاکہ موٹروے پر فصلوں کی باقیات جلانے سے روکنے کیلئے ای پی اے متحرک ہے،موٹروے کے اطراف باقیادت جلانے پر چالان کئے جا رہے ہیں۔عدالت نے آئندہ سماعت پر کمشنر لاہور سے ٹریٹمنٹ پلانٹ سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

  • خاتون مریضہ کی زبان سے اپنی زبان لگا کر چیک اپ کرنے والا ڈاکٹر گرفتار

    خاتون مریضہ کی زبان سے اپنی زبان لگا کر چیک اپ کرنے والا ڈاکٹر گرفتار

    میاں چنوں پولیس نے ایک خاتون مریضہ کے ساتھ جنسی ہراسانی کے الزام میں مقامی ڈاکٹر کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

    گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی جس میں ایک شخص نے خود کو اعجاز غنی کے نام سے متعارف کرواتے ہوئے ڈاکٹر رفیق گجر پر سنگین الزامات عائد کیے۔ ویڈیو میں اعجاز غنی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیوی کو میڈیکل چیک اپ کے لیے ڈاکٹر کے پاس لے کر گیا تھا جہاں تمام ضروری ٹیسٹ کروانے کے بعد ڈاکٹر نے غیر اخلاقی حرکت کی۔ اعجاز نے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹر نے ان کی بیوی کی زبان سے زبان لگا کر چیک اپ کیا، جو کہ ایک ناقابل قبول اور غیر پیشہ ورانہ عمل ہے۔”میں اپنی بیگم کو چیک کروانے آیا تھا، تمام میڈیکل ٹیسٹ مکمل کروا لیے، لیکن ڈاکٹر نے میری بیگم کی زبان سے زبان لگا کر چیک کیا۔ ڈاکٹر صاحب، یہ کون سا ٹیسٹ ہے جو زبان سے زبان لگا کر کیا جاتا ہے؟ آپ اپنی بیگم کو بلائیں، میں بھی زبان لگائے بغیر نہیں جاؤں گا۔ مجھے مار کر بھیج دیں یا پھر میں آپ کا علاج کر کے جاؤں گا۔”

    یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے کے بعد مقامی پولیس نے فوری نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات شروع کیں۔ متاثرہ خاتون کی شکایت پر ڈاکٹر رفیق گجر کو گرفتار کر کے اس کے خلاف سیکشن 376 (جنسی زیادتی) کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے متعدد اہم ممالک کا دورہ کریں گے

    وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے متعدد اہم ممالک کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اگلے ہفتے ایک بڑے سفری دورے پر روانہ ہوں گے جس کے دوران وہ ترکی، آذربائیجان، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات اور ایران کا دورہ کریں گے۔

    حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ ان دوروں کا مقصد علاقائی اور عالمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے ان ممکنہ دوروں کی تیاریوں کا عمل تیزی سے جاری ہے اور متعلقہ وزارتیں و محکمے اس حوالے سے مکمل کوآرڈینیشن کر رہے ہیں۔ ہر ملک کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران مختلف اقتصادی، سیاسی اور سفارتی امور زیر غور آئیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف کا یہ دورہ عالمی برادری میں پاکستان کی مثبت تصویر پیش کرنے اور ملک کی ترجیحات کو اجاگر کرنے کا ایک اہم موقع سمجھا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم بھارت کے بڑھتے ہوئے جارحانہ رویے اور اس کی طرف سے پاکستان کے خلاف کی جانے والی سازشوں کو بھی ان ممالک کے سامنے واضح کریں گے۔

    وزیراعظم شہباز شریف بھارت کے بیانات اور الزامات کی حقیقت دوست ممالک کے سامنے بے نقاب کریں گے تاکہ عالمی سطح پر پاکستان کے موقف کو مضبوط کیا جا سکے۔ اس حوالے سے متعدد پریزنٹیشنز اور دستاویزات بھی تیار کی جا رہی ہیں جو علاقائی سلامتی اور تعاون کے حوالے سے اہم نکات پر روشنی ڈالیں گی۔
    وزارت خارجہ نے بھی اس دورے کو پاکستان کی سفارتی کوششوں کے لیے سنگ میل قرار دیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ دورہ خاص طور پر خطے میں امن و استحکام کے فروغ، تجارت میں اضافے اور توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔

  • بھارت کا میڈیا ،ریاست خود معلومات کی جنگ میں جھوٹ بول رہے تھے،ترجمان پاک فوج

    بھارت کا میڈیا ،ریاست خود معلومات کی جنگ میں جھوٹ بول رہے تھے،ترجمان پاک فوج

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ہم ہمیشہ کہتے ہیں کہ یہ جنگ ہماری ہے مگر فتح اللّٰہ تعالیٰ کی ہے۔

    عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی گلیوں، شہروں میں جائیں تو عوام کے چہروں پر جواب موجود ہے، پاکستان نے جھوٹ، فریب، جبر اور بھارتی جارحیت کا پردہ چاک کیا، پہلگام کے بعد بھارت ایک من گھڑت کہانی لے کر آیا، پاکستان نے صرف ایک بات کہی کہ ثبوت عالمی برادری یا کسی تیسرے قابل اعتماد فریق کے سامنے لائیں،بھارت کے پاس کوئی جواب نہیں تھا اور آج تک نہیں ہے، چند دن پہلے بھارتی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ تفتیش ابھی جاری ہے، 6 اور 7 مئی کو جو انہوں نے کیا، اس پر بھی ان کے پاس اخلاقی جواز نہیں، دنیا نے دیکھا کہ بھارت کا میڈیا اور ریاست معلومات کی جنگ میں جھوٹ بول رہے تھے، بھارت کے پاس بہت ترقی یافتہ تھیٹر، فلم انڈسٹری ہے، پاکستان سے کہیں آگے، اسی لیے وہ نت نئے بیانیے گھڑتے رہتے ہیں، یہ ہمارے کلچر، اقدار اور مذہب کے منافی ہے کہ مذہبی یا سویلین مقام پر حملہ کریں،ہمیں اپنی فضائیہ اور پائلٹس پر فخر ہے۔ ناصرف آرمی، ایئر فورس، نیوی میں ہم آہنگی ہے، بلکہ سیاسی قیادت اور عوام میں بھی ہم آہنگی دیکھی، آہنی دیوار ’بنیان مرصوص‘ بھارتی جارحیت کے خلاف متحدہ مزاحمت تھی۔

    ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ جے ایف-17 تھنڈر، جے-10 سی پاکستان کی تکنیکی ترقی کی مثالیں ہیں، فتح-1، فتح-2 میزائل، یہ سب پاکستان کی تکنیکی ترقی کی مثالیں ہیں۔

    علاوہ ازیں الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو میں ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ کہتے ہیں کہ یہ جنگ ہماری ہے، مگر فتح اللہ تعالیٰ کی ہے۔ اگر آپ پاکستان کی گلیوں، شہروں میں جائیں تو عوام کے چہروں پر جواب موجود ہے،خوشی، جشن جو وہ منا رہے ہیں۔ کیوں؟ کیونکہ یہ صرف عسکری میدان کی بات نہیں، نہ ہی صرف فضائی یا زمینی لڑائی کی۔ یہ ایک سچائی کی جنگ (معرکۂ حق) ہے۔ پاکستان نے جھوٹ، فریب، جبر، اور بھارتی جارحیت کا پردہ چاک کیا۔ پہلگام کے بعد بھارت ایک من گھڑت کہانی لے کر آیا۔ پاکستان نے صرف ایک بات کہی، اگر آپ کے پاس ہمارے کسی شہری یا ریاست سے تعلق کا ثبوت ہے، تو سامنے لائیں۔ اور وہ بھی بین الاقوامی برادری یا کسی تیسرے، قابلِ اعتماد فریق کے سامنے تاکہ شفاف تحقیقات ہو سکیں۔ بھارت کے پاس کوئی جواب نہیں تھا، اور آج تک نہیں ہے۔ حتیٰ کہ چند دن پہلے ان کی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ تفتیش ابھی جاری ہے۔ تو 6 اور 7 تاریخ کو جو انہوں نے کیا، اس پر بھی ان کے پاس اخلاقی جواز نہیں۔ ہم شفاف رہے، سچ بولا، جھوٹ نہیں بولا، باتوں کو توڑا مروڑا نہیں۔ دنیا نے دیکھا کہ بھارت کا میڈیا اور ریاست خود معلومات کی جنگ میں جھوٹ بول رہے تھے۔ ان کے پاس بہت ترقی یافتہ تھیٹر اور فلم انڈسٹری ہے، پاکستان سے کہیں آگے، اسی لیے وہ نت نئے بیانیے گھڑتے رہتے ہیں۔ مثلاً، کل ہی میں نے سنا کہ بھارت کہہ رہا تھا کہ پاکستان نے گولڈن ٹیمپل پر حملہ کیا،اس سے بڑا جھوٹ کوئی نہیں ہو سکتا۔ ہم سکھوں کے مقدس مقامات جیسا کہ ننکانہ صاحب، پنجہ صاحب اور دیگر مزہبی مقامات کی حفاظت کرتے ہیں، کرتارپور صاحب کا احترام کرتے ہیں۔ ہم اپنے سکھ بھائیوں سے محبت کرتے ہیں،ہمارے پنجاب (پاکستان اور بھارت) میں مشترکہ ثقافت، زبان اور قربت ہے۔ پاکستان کے مسلمانوں اور سکھوں کے درمیان گہرے تعلقات ہیں۔ ہم گولڈن ٹیمپل جیسے مقدس مقام پر کیوں حملہ کریں گے؟ یہ ہمارے کلچر، اقدار اور مذہب کے خلاف ہے کہ ہم کسی مذہبی یا سولین مقام پر حملہ کریں، وہ اپنے اعلیٰ افسران اور جرنیلوں کو میڈیا پر جھوٹ بولنے کے لیے لاتے ہیں۔ آپ بھارتیوں کی باتوں پر کیسے یقین کریں؟ انہیں پہلے خود اپنا اعتبار بحال کرناہو گا۔ اعتبار سچ بولنے سے آتا ہے—نہ کہ ہزاروں ویب سائٹس بند کرنے، میڈیا پر پابندی لگانے یا حکومت پر تنقید کرنے والوں کو جیل میں ڈالنے سے۔ کیا پاکستان نے اس تنازع میں کسی صحافی کو جیل میں ڈالا؟ بالکل بھی نہیں۔

    ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنی فضائیہ اور پائلٹس پر فخر ہے۔ اس فوجی تنازع میں آپ نے تینوں افواج کی ہم آہنگی دیکھی صرف آرمی، ایئرفورس، اور نیوی کے درمیان نہیں، بلکہ سیاسی قیادت اور پاکستانی عوام کے ساتھ بھی ایک مظبوط ہم آہنگی دیکھنے کو ملی۔ آہنی دیوار ’’بنیان المرصوص‘‘ بھارتی جارحیت کے خلاف متحدہ مزاحمت تھی،پاکستان ایئر فورس ہمارا فخر ہے ۔ 6 اور 7 تاریخ کی شب کی فضائی جنگ پوری دنیا نے دیکھی۔ یہ دہائیوں تک فضائی جنگی کالجوں اور فوجی اداروں میں پڑھائی اور زیر بحث لائی جائے گی۔ ہم اپنے پائلٹس کی پیشہ ورانہ مہارت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ جے ایف-17 تھنڈر، جے-10 سی، اور زمین پر فتح-1 اور فتح-2 میزائل—یہ سب پاکستان کی تکنیکی ترقی کی مثالیں ہیں۔ ہم نے اپنی روایتی افواج کی مکمل طاقت ابھی تک استعمال ہی نہیں کی۔ اس کا بڑا حصہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بھارت کی حمایت یافتہ دہشتگردی کے خلاف مصروف ہے۔ دنیا جانتی ہے کہ بھارت اس خطے میں سب سے بڑا دہشتگردی کا سرپرست ہے۔ ہم نے ان آپریشنز سے ایک بھی فوجی نہیں ہٹایا۔ ہم نے اپنی تمام ٹیکنالوجی بھی ظاہر نہیں کی.

    ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ، چین، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات اور دیگر عالمی طاقتیں جانتی ہیں کہ دو حریف ایٹمی ممالک کے درمیان جنگ کا تصور ہی خطرناک اور مضحکہ خیز ہے۔ بھارت کئی برسوں سے جنگی جنون میں مبتلا ہے جوکہ آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ وہ ایک ایسا ماحول بنا رہے ہیں جو باہمی تباہی کا سبب بنے گا۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان نے دانشمندی سے کام لیا اور اس پورے تنازع میں کشیدگی کو بڑھنے نہیں دیا، جنگ بندی کا مطلب ہے کہ دونوں فریقوں نے فائرنگ بند کر دی، مگر امن تب آئے گا جب بھارت اپنی جنگی جنون میں مبتلا سیاسی سوچ سے چھٹکارا پائے گا۔ ان کے اشرافیہ مسلمانوں اور اقلیتوں کے خلاف ظلم پر یقین رکھتے ہیں—یہ ایک سنگین مسئلہ ہے۔ صرف مسلمانوں پر ہی نہیں، بلکہ عیسائیوں، سکھوں اور نچلی ذاتوں پر بھی ظلم ہوتا ہے۔ اس ظلم سے قدرتی طور پر ردعمل پیدا ہوتا ہے، جسے بھارت حل کرنے سے انکار کرتا ہے۔ انتہا پسندی اور ہندوتوا نظریہ کے فطری نتائج ہوتے ہیں، لیکن بھارت اس کا الزام پاکستان پر ڈال کر بیرونی مسئلہ بناتا ہے۔ جب تک بھارت ان اندرونی مسائل کو خود حل نہیں کرتا، امن ممکن نہیں۔ کشمیر ایک حل طلب بین الاقوامی مسئلہ ہے، جس میں پاکستان، چین، اور بھارت شامل ہیں۔ اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ بھارت اس مسئلے کو ظلم کے ذریعے اندرونی معاملہ بنانے کی کوشش کرتا ہے، لیکن امن اس راستے ممکن نہیں۔

    ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ صرف کوئی پاگل ہی یہ سوچ سکتا ہے کہ وہ پاکستان کے 24 کروڑ عوام کا پانی بند کر سکتا ہے؛ یہ ممکن نہیں۔ ہمیں یہ حقیقت سمجھنی چاہیے کہ کشمیر سے چھ دریا نکلتے ہیں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے۔ اگر کل کو کشمیری عوام کی خواہش کے مطابق کشمیر پاکستان میں شامل ہو جاتا ہے تو یہ تمام دریا پاکستان کے ہوں گے اور بھارت ایک lower riparian state بن جائے گا اور پھر یہ ہمارے اوپر ہو گا کہ اس کو کیسے دیکھنا ہے۔ چین بھی اس تنازع میں ایک فریق ہے جس کا کشمیر کے کچھ حصوں پر دعویٰ ہے۔ بھارت کو سمجھنا چاہیے کہ وہ کس آگ سے کھیل رہا ہے۔▪ پاکستان اور چین کئی دہائیوں سے مختلف شعبوں میں شراکت دار ہیں۔ پاکستان، چین، اور دیگر ذمہ دار اقوام امن کے لیے کوشش کرتے ہیں۔ جس طرح پاکستان نے اپنی جنگ خود لڑی۔ اگر بھارت میں خودداری ہے، تو وہ بھی اپنی جنگ خود لڑے۔ بھارتیوں کو بھی خود داری سیکھنی چاہیے، اور جھوٹ اور جارحیت پر انحصار بند کرنا چاہیے۔ جب بھارت نے کھلم کھلا جارحیت کی، ہم ڈٹ کر کھڑے ہوئے اور آج بھی کھڑے ہیں۔ اگر بھارت نے دوبارہ ایسی حرکت کی، تو ہمارا ردعمل اس سے بھی زیادہ تیز اور شدید ہوگا۔

  • خضدار بس حملے میں زخمی ایک اور طالب علم شہید

    خضدار بس حملے میں زخمی ایک اور طالب علم شہید

    خضدار میں سکول بس پر بھارتی سپانسرڈ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا حملہ،خضدار حملے میں شہید ہونے والے طلباء و طالبات کی تعداد 5 ہو گئی،

    خضدار بس دہشتگردانہ حملے میں حیدر شہید شدید زخمی ہوا جو جانبر نہ ہوسکا،حملے میں شہید ہونے والوں میں 4 طالبات اور 1 طالب علم شامل ہیں،سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ذلت آمیز شکست اور ہزیمت کے بعد بھارت بزدلانہ کارروائیوں پر اتر آیا ہے ،بھارت بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی اور بدامنی پھیلانے کے لیے ہندوستان اپنی پراکسیوں کا استعمال کر رہا ہے ،ان معصوم بچوں کے خون کا حساب فتنہ الہندوستان اور انکے ہندوستانی آقاؤں سے لیا جائے گا،

    علاوہ ازیں خضداربم دھماکے میں شہید 2بہنوں کو نمازجنازہ کے بعد سپردخاک کردیا گیا ،سابق وزیر اعظم راجہ پرویزاشرف نے خضداربم دھماکے میں شہید 2بہنوں کی نمازجنازہ میں شرکت کی،دوسری جانب بس پر دہشتگرد حملے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔