Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • پاکستان کا مودی کے اشتعال انگیز بیان پر عالمی برادری سے نوٹس کا مطالبہ

    پاکستان کا مودی کے اشتعال انگیز بیان پر عالمی برادری سے نوٹس کا مطالبہ

    پاکستان نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کے بےبنیاد، اشتعال انگیز اور غیرذمہ دارانہ الزامات مسترد کر دیے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیرِاعظم کے بیانات علاقائی کشیدگی بڑھانے کی کوشش ہیں، جھوٹے الزامات اور عسکری دعوے یواین چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں،پاکستان عالمی دہشت گردی کے خلاف مسلسل اور مؤثر شراکت دار ہے، پاکستان کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوششیں گمراہ کن اور ناقابلِ قبول ہیں،بھارت کشمیریوں پر مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کو نشانہ بناتا ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکے ہیں،پاکستان نے بھارتی قیادت کو ذمہ داری اور ضبط کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے کیونکہ اشتعال انگیز بیانات سے خطے میں امن کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان امن، استحکام اور تعمیری مکالمے کے لیے پرعزم ہے، امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان اپنی خودمختاری کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، عالمی برادری بھارت کے جنگی بیانیے اور نفرت انگیز رویے کا نوٹس لے۔

  • آرمی چیف سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل عطا کر دیا گیا

    آرمی چیف سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل عطا کر دیا گیا

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکو’’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘‘دینےکی تقریب ایوان صدر میں‌ہوئی

    تقریب میں صدرمملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم شہبازشریف شریک تھے،وفاقی کابینہ کے ارکان،سروسز چیفس بھی تقریب میں موجود تھے،صدر ن لیگ نوازشریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو تقریب میں شریک تھے،تقریب میں گورنر پنجاب،گورنرسندھ ،گورنر خیبرپختونخوا اور گورنر بلوچستان بھی شریک تھے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی بھی شریک تھے،وزرائے اعلیٰ مریم نواز،مراد علی شاہ بھی تقریب میں شامل تھے،تقریب میں‌ متعدد ممالک کے سفرا بھی شریک ہوئے،

    صدر مملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم شہبا زشریف نے ایوانِ صدر میں چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز(ملٹری) کو بیٹن آف فیلڈ مارشل سے نواز ا

  • وفاقی وزیر احد چیمہ سے عالمی بینک کی مینجنگ ڈائریکٹر آپریشنز کی ملاقات

    وفاقی وزیر احد چیمہ سے عالمی بینک کی مینجنگ ڈائریکٹر آپریشنز کی ملاقات

    اسلام آباد،وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ سے ورلڈ بینک کی مینجنگ ڈائریکٹر آپریشنز اینا بیجرڈی سے انتہائی اہم اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی۔

    اس ملاقات میں دونوں فریقین کی جانب سے کنٹری شراکت داری فریم ورک کے تناظر میں ممکنہ شعبوں اور پہلے سے جاری مختلف منصوبوں کے آپریشنز بہتر بنانے کے لئے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر احد چیمہ نے پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے عالمی بینک کی مسلسل حمایت کو سراہا۔ انہوں نے بینک کے کنٹری آفس کے تعاون اور بلخصوص سبکدوش ہونے والے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بینہسین کے کرادر کی تعریف کی۔ احد چیمہ نے پائیدار میکرواکنامک استحکام کے حصول کے لئے جاری لیے جامع اقتصادی اصلاحات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مختصر عرصے میں حکومت پاکستان نے قابل ذکر معاشی اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان غیر متزلزل کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ آئی ایم ایف کا ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی (ای ای ایف) پروگرام کامیابی سے جاری ہے اور عالمی ایجنسی فچ کی جانب سے ہماری کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ایم ڈی اینا بیجرڈی نے کہا کہ عالمی بینک آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کو کامیاب کرنے کے لئے حکومت پاکستان کی کاوشوں کو سراہتا ہے۔ انہوں نے سی پی ایف کو عالمی بینک کے دیگر ممبر ممالک کے لئے ایک ماڈل قراردیتے ہوئے کہا کہ اس کو آگے بڑھانے میں وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر احد چیمہ قابل تعریف کرادر ادا کررہے ہیں۔ دونوں فریقین اس بات پر متفق ہیں کہ سی پی ایف پر عملدرآمد کے لئے جلد ہی ایک موثر حکمت عملی بنائے جائے گی تاکہ اس کے مثبت نتائج برآمد ہوں۔ وفاقی وزیر احد چیمہ نے ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ عالمی بینک صوبوں میں سماجی تحفظ کے پروگرامز میں بھی تعاون بڑھائے۔ اس کے علاوہ احد چیمہ نے توانائی کے شعبے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عالمی بینک کی معاونت سے توانائی کے شعبے میں بہتری لانا چاہتے ہیں تاکہ عام عوام کو سستی بجلی مل سکے۔

    ایم ڈی اینا بیجرڈی نے اہم شعبوں میں عالمی بینک کے تعاون اور تکنیکی مدد کی یقین دہانی کرائی۔ وفاقی وزیراور ایم ڈی نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جاری منصوبوں میں نجی سیکٹر کو مزید سازگار ماحول فراہم کرنے لے لئے تعاون جاری رکھیں گے۔ ملاقات کے اختتام پر دونوں فریقین نے مثبت نتائج پر مبنی شراکت داری کے لئے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اعادہ کیا کہ پاکستای عوام کو سہولیات مہیا کرنے میں کردار ادا کرتے رہیں گے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کااگلے سال سے ہونہار سکالرشپ کی تعداد مزید بڑھانے کا اعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب کااگلے سال سے ہونہار سکالرشپ کی تعداد مزید بڑھانے کا اعلان

    طلبہ کی الیکٹر ک بائیکس کیلئے چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے کا اعلان، چھ ہزار سرکاری سکولوں میں اے آئی اور کمپیوٹر لیب، 50ہزار نئے کلاس روم بنانے کے اعلانات
    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام سرکاری سکولوں میں چیئر، ڈیسک اور دیگر فرنیچر کی فراہمی کا بھی اعلان کیا
    وزیراعلیٰ مریم نواز کی طلباء و طالبات کو آزادی اظہار کے اختیار کو ذمہ داری سے استعمال کرنے اور ہر خبر کی تصدیق کرکے آگے پھیلانے کی ہدایت
    جو 9 مئی کو ایک سیاسی جماعت نے کیا، وہی دہشت گرد کرتے ہیں اور وہی دشمن کرتا ہے، شخصیات سے اختلاف ہوسکتا ہے،ملک سے نہیں:مریم نواز شریف
    سرکاری سکولوں کے طلبہ کو پرائیویٹ سکولوں کے برابر یابرتر دیکھنا چاہتی ہوں، پنجاب کے ہر بچے اور بچی کوآگے بڑھتا دیکھنا میری خواہش ہے،طلبہ کو تعلیم دینے کے بعد خود روزگار کیلئے وسائل مہیا کریں گے
    سی ایم بننا آسان ہے، مگر عوام کی خدمت محنت طلب کام ہے، سی ایم بننے کا مقصد گاڑیوں میں بیٹھنا اور پروٹول انجوائے کرنانہیں
    بچوں سے کہتی ہوں دھرتی ماں کے خلاف کبھی قدم مت اٹھانا، فتنہ فساد کا ایندھن بننے محفوظ رہنا، ملک کا نقصان اوردھرتی ماں کو شرمندہ نہ ہونے دینا
    جس ایئر فورس پرحملے کیے گئے، اسی ایئر فورس نے دشمن کے پانچ طیارے گرا کر نام روشن کیا، جن وردیوں کو ڈنڈوں پرٹانکا گیا، انہی وردی پوشوں نے ملک کی حفاظت کی
    طلبہ کے ہاتھ میں بندوق نہیں بلکہ قلم اور لیپ ٹاپ دیکھنا چاہتے ہیں،پاکستان کے ساتھ ہیں فتنہ فساد والوں کے ساتھ نہیں، اگلے چار سالوں میں طلبہ کا مستقبل روشن کیلئے ہر اقدام کروں گی یہ میرا وعدہ ہے
    پنجاب میں وسائل پہلے بھی تھے، پیسہ بھی تھا مگر اب پیسہ عوام پر ہی لگ رہا ہے،جیبوں میں نہیں جارہا روٹی سستی کرنے کیلئے محنت کرنا پڑتی ہے
    صوبائی وزیر تعلیم کی محنت ہر طرف نظر آتی ہے، راناسکندر حیات، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اور پوری ٹیم کو شاباش دیتی
    وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا یونیورسٹی آف سرگودھا میں لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالرشپ کی تقریب سے خطاب

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے یونیورسٹی آف سرگودھا میں لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ کی تقریب سے خطاب میں اہم اعلانات کیے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اگلے سال سے ہونہار سکالرشپ کی تعداد مزید بڑھانے کااعلان کیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب کے سکولوں میں 50ہزار نئے کلاس روم بنانے اور ہر سرکاری سکول میں ٹائلٹ اور دیگر سہولتیں فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے چھ ہزار سرکاری سکولوں میں اے آئی اور کمپیوٹر لیب فراہم کرنے کا اعلان کیا اور تمام سرکاری سکولوں میں چیئر، ڈیسک اور دیگر فرنیچر کی فراہمی کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے طلبہ کی الیکٹر ک بائیکس کے لئے چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے یونیورسٹی آف سرگودھا میں لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری سکولوں کے طلبہ کو پرائیویٹ سکولوں کے برابر یابرتر دیکھنا چاہتی ہوں۔ میرا وزیر اعلیٰ بننا پنجاب کے تمام بیٹے اوربیٹیوں کے لئے اعزاز ہے۔بیٹی بہادر ہوتو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔نوازشریف کی بیٹی ہوں جو وعدہ کرتی ہوں پورا کرتی ہوں۔(جاری۔۔۔۔)
    (ہینڈآؤٹ 423)
    وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب کے ہر بچے اور بچی کوآگے بڑھتا دیکھنا میری خواہش ہے۔طلبہ کو تعلیم دینے کے بعد خود روزگار کے لئے وسائل مہیا کریں گے۔ریاست ماں کی طرح ہوتی اور ماں کو تو ہر بچے کا احساس ہوتا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ آسان کاروبار کے لئے ایک لاکھ 10ہزار سے زائد افراد کو 61ارب روپے کے قرضے دیئے جاچکے ہیں۔ آسان کاروبار سکیم کے تحت پنجاب میں تقریباً55ہزار نئے بزنس شروع ہوچکے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی پارلیمانی پارٹی میں پراجیکٹس کی سمری بتانے میں اڑھائی گھنٹے لگے۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی محنت ہر طرف نظر آتی ہے۔ صوبائی وزیر راناسکندر حیات، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اور پوری ٹیم کو شاباش دیتی ہوں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ طلبہ میرا شکریہ ادا نہ کرے لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر ان کا حق ہے۔پنجاب کا کوئی بچہ وسائل کی کمی کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہیں رہے گا۔ سرکاری سکولوں کے بچوں کو اب زمین پر نہیں بیٹھناپڑے گا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ مجھے جیل اور ڈیتھ سیل میں ڈالا گیا، مگر آج اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے یہاں کھڑی ہوں۔سی ایم بننا آسان ہے، مگر عوام کی خدمت محنت طلب کام ہے۔ سی ایم بننے کا مقصد گاڑیوں میں بیٹھنا اور پروٹول انجوائے کرنانہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب میں وسائل پہلے بھی تھے، پیسہ بھی تھا مگر اب پیسہ عوام پر لگ رہا ہے،جیبوں میں نہیں جارہا ہے۔عوام کے لئے آٹا روٹی اور سبزی وغیرہ سستی کرنے کے لئے محنت کرنا پڑتی ہے۔ دل کرتا ہے مگر ڈیڑھ سال میں کبھی چھٹی نہیں کی۔ ویک اینڈپر چھٹی کروں تو احساس جرم ہونے لگتا ہے۔ جس طرح لیپ ٹاپ میں وائرس کا خیال رکھا جاتا ہے، ملک کو سنبھال کر رکھنا ہے، کوئی سیا سی وائر س نہ آجائے۔ ہر تقریب میں کہتی ہوں،آپ کے والدین کی محنت کی کمائی ہے، کسی کا آلہ کار بنکراسے ضائع نہ کرے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ بچوں سے کہتی ہوں کہ دھرتی ماں کے خلاف کبھی قدم مت اٹھانا۔ بچوں سے یہ بھی کہتی ہوں کہ فتنہ فساد کا ایندھن بننے محفوظ رہنا۔ میرے بچوں ملک کا نقصان اوردھرتی ماں کو شرمندہ نہ ہونے دینا۔ فتنہ فساد والوں کے بہکاوے میں آنے والے آج جیلوں میں پڑے ہیں، ان کے والدین کا سوچ کر پریشانی ہوتی ہے۔جو 9 مئی کو ایک سیاسی جماعت نے کیا، وہی دہشت گرد کرتے ہیں اور وہی دشمن کرتا ہے۔ شخصیات سے اختلاف ہوسکتا ہے،ملک سے نہیں۔ سیاسی جہدوجد میں ہم نے بھی اختلاف کیا، مگر ملک کے خلاف نہیں گئے۔ سیاسی تعصب سے بالا تر ہو کر سوچیں کہ شہداء کی یاد گاریں اور عسکری تنصیبات جلانا کہاں کی سیاست ہے؟۔ جس ایئر فورس پرحملے کیے گئے، اسی ایئر فورس نے دشمن کے پانچ طیارے گرا کر نام روشن کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ جن وردیوں کو ڈنڈوں پرٹانکا گیا، انہی وردی پوشوں نے ملک کی حفاظت کی۔جو پاک سرزمین کے غدار ہیں، وہ کسی کے وفادار نہیں۔انہوں نے کہا کہ مہذب قوم بن کر فیک نیوز کے بارے میں غور کریں۔ آزادی اظہار کے اختیار کو ذمہ داری سے استعمال کریں۔ مرفیک نیوز دوسروں کی پگڑیاں اچھالنا مہذب لوگوں کا وطیرہ نہیں۔ ہر خبر کی تصدیق کریں، پھر آگے پھیلائیں۔ طلبہ کے ہاتھ میں بندوق نہیں بلکہ قلم اور لیپ ٹاپ دیکھنا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ ہیں فتنہ فساد والوں کے ساتھ نہیں۔ اگلے چار سالوں میں طلبہ کا مستقبل روشن کے لئے ہر اقدام کروں گی یہ میرا وعدہ ہے۔ تعلیم ہی بہتر مساوات قائم کرتی ہے برابری سطح پر سر اٹھا کر جیئیں اور ملک و قوم کا نام روشن کریں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے طلبہ کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں۔

  • پشاور ، لیڈی ہیلتھ ورکرز کا تاریخی دھرنا کامیابی سے ہمکنار

    پشاور ، لیڈی ہیلتھ ورکرز کا تاریخی دھرنا کامیابی سے ہمکنار

    خیبر پختونخواہ میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا طویل، پرامن اور منظم احتجاجی دھرنا بالآخر کامیابی سے ہمکنار ہو گیا۔ حکومت نے سروس اسٹرکچر سمیت لیڈی ہیلتھ ورکرز کے تمام دیرینہ مطالبات تسلیم کر لیے ہیں۔دھرنے کے دوران درج کی گئی تمام ایف آئی آرز ختم کر دی گئی ہیں، بند کی گئی گاڑیاں ریلیز کر دی گئی ہیں اور جن مظاہرین سے موبائل فون ضبط کیے گئے تھے، وہ بھی واپس کر دیے گئے ہیں۔

    دھرنے کی کامیابی کے لیے شاہین ہیلتھ ورکرز کی صدر اختر بی بی، جنرل سیکرٹری عشرت ملک نے مسلسل جدوجہد اور کاوشیں کی۔لیڈی ہیلتھ ورکرز نے بھی اپنے حقوق کے لیے پرامن طریقے سے آواز بلند کی اور بالآخر کامیابی حاصل کی۔ دھرنے کی اس تاریخی کامیابی پر پاکستان ملی لیبر فیڈریشن خیبر پختونخواہ کے چیئرمین وزیرزادہ اور صدر اختر خٹک نے شاہین یونین کی قیادت، تمام لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دھرنے میں شریک تمام طبقات کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں مرکزی صدر میاں غلام مصطفی اور جنرل سیکرٹری رانا جبران کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے دھرنے کے ہر مرحلے میں بھرپور ساتھ دیا۔ انہی کی قیادت اور تعاون سے دھرنا خوش اسلوبی سے اور بغیر کسی ناخوشگوار واقعے کے اختتام پذیر ہوا۔انہوں نے کہا کہ جب بھی محنت کش طبقے پر مشکل وقت آیا، پاکستان ملی لیبر فیڈریشن ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے اور آئندہ بھی ہر سطح پر مزدوروں کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔انہوں نے دھرنے کی کامیابی میں تعاون کرنے والے تمام رہنماو¿ں اور شخصیات کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

  • پاکستان کے عوام کا تحفظ مسلح افواج کی اولین ترجیح رہےگا،  کورکمانڈر کانفرنس

    پاکستان کے عوام کا تحفظ مسلح افواج کی اولین ترجیح رہےگا، کورکمانڈر کانفرنس

    کورکمانڈرز کانفرنس نےکہا ہےکہ خضدار میں دہشت گرد حملہ بھارتی پشت پناہی سے چلنے والی پراکسیز کے ذریعےکیا گیا، شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائےگا، پاکستان کے عوام کا تحفظ مسلح افواج کی اولین ترجیح رہےگا، بلوچستان اورکے پی میں متحرک بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد پراکسیز کی سرکوبی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانےکا اعادہ کیا گیا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 270 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں فورم نے اندرونی وبیرونی سلامتی کے درپیش چیلنجز اور مجموعی سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔فورم نے معرکہ حق کے ایک اہم اور فیصلہ کن مرحلے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیاب تکمیل کو سراہا۔ کانفرنس میں آپریشن بنیان مرصوص اور ضلع خضدار میں دہشت گرد حملے کے شہدا کے لیے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

    شرکا کانفرنس کا کہنا تھا کہ خضدار میں یہ سفاکی بھارت کی پشت پناہی سے چلنے والی پراکسیز کے ذریعےکی گئی، دہشت گردی کے نتیجے میں 4 معصوم بچے اور 2 بےگناہ افراد شہید ہوئے۔ فورم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائےگا، پاکستان کے عوام کا تحفظ مسلح افواج کی اولین ترجیح رہےگا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے عوام کی غیرمتزلزل حمایت کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کے عوام ہماری طاقت کا سرچشمہ ہیں، بیرونی جارحیت، دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف مشترکہ جدوجہد میں عوام کے اعتماد پر پورا اترنےکے لیے پرعزم ہیں، پاکستان کے عوام ہماری طاقت کا سر چشمہ ہیں۔فورم کا کہنا تھا کہ نہتے شہریوں اور معصوم بچوں کودانستہ نشانہ بنانا انسانیت کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے، ایسا عمل بین الاقوامی قوانین کی صریحاً اور قابلِ مذمت خلاف ورزی ہے۔فورم نے اندرونی اور بیرونی سلامتی کے درپیش چیلنجز اور مجموعی سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔فورم نے کشمیریوں کی حقِ خود ارادیت کے لیے جاری منصفانہ جدوجہد اور کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

  • مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے لاہور پریس کلب کو کمپیوٹر فراہم

    مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے لاہور پریس کلب کو کمپیوٹر فراہم

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم نے لاہور پریس کلب میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کے دوران اعلان کیا ہے کہ مرکزی مسلم لیگ صحافیوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے "اسکول آف ڈیجیٹل جرنلزم” پروگرام کا آغاز کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں لاہور پریس کلب کو جدید کمپیوٹرز بھی فراہم کیے گئے ہیں تاکہ صحافیوں کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بہتر انداز میں نبھانے کے لیے سہولیات میسر آ سکیں

    مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے لاہور پریس کلب کو کمپیوٹر فراہمی کی تقریب میں تابش قیوم کے ہمراہ مرکزی مسلم لیگ کے ڈیجیٹل میڈیا ہیڈ ملک وقاص سعید،محمد عبداللہ،وقار احمد نے شرکت کی،اس موقع پر تابش قیوم کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز کے دور میں صحافیوں کو جدید تربیت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، اور اسی مقصد کے تحت مرکزی مسلم لیگ اسکول آف ڈیجیٹل جرنلزم پروگرام متعارف کر رہی ہے، جس کے تحت ورکشاپس، تربیتی کورسز، اور عملی تربیت فراہم کی جائے گی،تابش قیوم کا کہنا تھا کہ لاہور پریس کلب میں صحافیوں کو ڈیجیٹل سکلز کے حوالہ سے کورس کروایا تھا اس وقت وعدہ کیا تھا کہ ہم پریس کلب کی کمپیوٹر لیب میں کمپیوٹر دیں‌گے، آج ہم نے وعدہ پورا کر دیا ہے، لاہور پریس کلب کی کمپیوٹر لیب کو دیئے ہیں،جنگ کے دنوں کے حالات تاریخ میں لکھے جانے والے ہیں، دنیا گواہ ہے کہ پاکستانی صحافیوں نے سچ کا ساتھ دیا ،حکومت صحافیوں کے لئے مراعات کا اہتمام کرے، صحافیوں کے خلاف جو قوانین بنائے گئے ہیں وہ بھی ختم کئے جائیں، صحافی محب وطن ہیں،مرکزی مسلم لیگ صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہے.

    اس موقع پر لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ سمیت گورننگ باڈی کے عہدیداران رانا شہزاد، شوکت سعید، مدثر خان، اور پریس کلب کے کونسل ممبران نے نے مرکزی مسلم لیگ کے اس عملی تعاون کو سراہا اور اسے صحافی برادری کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا.لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے کروائے گئے کورس کو جس دلجمعی سے لوگوں نے سنا اور پھر سیکھاصحافی اب کمپیوٹر لیب میں بیٹھ کر کام کرتے ہیں،صحافی ذمہ دار ہیں، بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کے سامنے پاکستانی میڈیا سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنا رہا.مرکزی مسلم لیگ صحافیوں کو دوبارہ یہاں کورس کروائے میں خود بھی سیکھوں گا،

  • سپریم کورٹ،مخصوص نشستوں کا کیس،پی ٹی آئی کی تین درخواستیں مسترد،ایک منظور

    سپریم کورٹ،مخصوص نشستوں کا کیس،پی ٹی آئی کی تین درخواستیں مسترد،ایک منظور

    مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی متفرق درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا

    مخصوص نشستوں کا کیس، سپریم کورٹ نے بینچ پر اعتراض کی درخواستیں مسترد کردیں،عدالت نے نظر ثانی کیس کی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ کا حکم دیدیا،سپریم کورٹ نے 26 ویں ترمیم کیس کو پہلے سننے کی درخواست بھی مسترد کردی،سپریم کورٹ نے موجودہ بینچز پر اعتراضات بھی مسترد کردیے،عدالت نے تمام اعتراضات پر متفقہ فیصلہ سنایا،۔ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو انتظامات کی ہدایت کر دی گئی،مخصوص نشستوں پرسماعت پیر کو ہوگی

    عدالت نے مختصر فیصلہ سنایا، تفصیلی حکم نامہ بعد میں جاری کیا جائےگا، عدالت نے سپریم کورٹ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو لائیو سٹریمنگ کے انتظامات کرنے کا حکم دیدیا۔

    سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں کی نظرثانی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں لارجر بنچ نے سماعت کی،12جولائی کے فیصلے کی متاثرہ خواتین کے وکیل مخدوم علی خان کے سنی اتحاد کونسل کے اعتراضات پر دلائل دیئے تھے، وکیل مخدوم علی خان نے کہاکہ آرٹیکل 191اے اور پریکٹس پروسیجر ایکٹ کے ہوتے بنچ پر 1980کے رولز اپلائی نہیں ہوتے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ بتائیں سپریم کورٹ کے 1980کے کون سے رولز نئی آئینی ترمیم سے مطابقت نہیں رکھتے،مخدوم علی خان نے کہاکہ نظرثانی درخواستوں کی سماعت کی حد تک 1980کے رولز مطابقت نہیں رکھتے،نئی آئینی ترمیم میں آئینی بنچ کے دائرہ اختیار کا تعین کیا گیا ہے،1980کے رولز کے تحت نظرثانی پر سماعت پرانا بنچ کیا کرتا تھا، اب 26ویں ترمیم کے بعد آئینی تشریح کے مقدمات کی نظرثانی آئینی بنچ کرے گا، اس بنچ میں ججز کی تعداد سے متعلق اعتراض کیا، میری نظرمیں یہ 11نہیں 13رکنی بنچ ہے،اس 13رکنی بنچ میں سے 7ججز کی اکثریت نظرثانی پر فیصلہ کرے گی،اس کیس کی براہ راست نشریات سے متعلق درخواست دائر کی گئی ،اگر عدالت براہ راست نشریات کا فیصلہ کرے بھی تو کوئی اعتراض نہیں،دوسری درخواست تھی 26ویں ترمیم کے فیصلے تک اس کیس کو ملتوی کیا جائے،کون سا کیس کب لگنا ہے یہ طے کرنا اس عدالت کااختیار ہے، کسی کی خواہش نہیں،درخواست منظور اور سماعت ملتوی ہو تو پھر یہ آئینی بنچ کوئی درخواست نہیں سن سکے گا، پھر یہ آئینی بنچ 26ویں ترمیم کے فیصلے تک کوئی درخواست نہیں سن سکے گا، کل کو دیگر کیسز کی ددرخواست گزار بھی اسی خواہش کااظہار کریں گے۔

  • خضدار بس حملہ،شدید زخمی ایک اور طالبہ شہید

    خضدار بس حملہ،شدید زخمی ایک اور طالبہ شہید

    بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے نتیجے میں ایک اور زخمی طالبہ چل بسی، جس کے بعد شہید طالبات کی تعداد چار ہو گئی ہے۔

    اسپتال انتظامیہ کے مطابق، 12 سالہ طالبہ کو شدید زخمی حالت میں کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔گزشتہ روز خضدار کے علاقے میں اسکول بس کو نشانہ بنایا گیا ،آج دم توڑنے والی طالبہ کی شناخت سحر سلیم کے نام سے ہوئی ہے جو آٹھویں جماعت کی طالبہ تھیں۔ ان کے ساتھ ساتھ تین اور طالبات اس بزدلانہ حملے میں شہید ہو چکی ہیں، یوں شہید ہونے والی طالبات کی مجموعی تعداد چار ہو چکی ہے۔

    سیکیورٹی اداروں کے مطابق یہ حملہ بھارتی ایجنسیوں کی منصوبہ بندی کا شاخسانہ ہے، جسے بلوچستان میں موجود بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد گروہوں نے عملی جامہ پہنایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بدامنی پھیلانے کے لیے پراکسی نیٹ ورکس کا استعمال کر رہا ہے، تاکہ پاکستان کو اندرونی طور پر کمزور کیا جا سکے۔ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے کہ میدانِ جنگ میں مسلسل شکستوں کے بعد بھارت اب کمزور اور معصوم اہداف کو نشانہ بنانے جیسی بزدلانہ کارروائیوں پر اتر آیا ہے۔

    واقعے کے بعد پورے ملک میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے اس بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف فوری اور فیصلہ کن کارروائی کی جائے۔ پاکستانی قوم شہید بچیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے سوال کر رہی ہے کہ آخر کب تک معصوم جانیں دہشت گردی کی بھینٹ چڑھتی رہیں گی؟قوم مطالبہ کر رہی ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف پراکسی جنگ کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا جائے اور ان دہشت گردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے جو معصوم بچوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

  • فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گردشہر قائد سے گرفتار

    فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گردشہر قائد سے گرفتار

    سندھ رینجرز اور سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کر لیاہے

    ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کورنگی کے علاقے مہران ٹاؤن میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے3 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے،ملزمان کا تعلق فتنہ الخوارج کمانڈر رومان رئیس اور اسلام دین گروپ سے ہے، ملزمان عسکری تربیت یافتہ ہیں، ملزمان کو فتنہ الخوارج کے کمانڈر نے بھتا وصولی، ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کے لیےکراچی بھیجا تھا، ملزم نعمت اللہ نے اعتراف کیا ہےکہ وہ فتنہ الخوارج کا انتہائی سرگرم رکن ہے، ملزم 2018 میں فتنہ الخوارج مفتی نور ولی گروپ میں شامل ہوا، ملزم نے افغانستان سے عسکری تربیت حاصل کی اور خیبر پختونخوا میں دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث رہا، 2019 میں دہشت گردی کی کارروائی کے دوران گرفتار ہو کر جیل بھی جا چکا ہے۔

    گرفتار ملزم نور محمد 2022 میں فتنہ الخوارج اسلام الدین کے گروپ میں شامل ہوا، ملزم نور محمد بھتا وصولی، ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے لیے منصوبہ بندی کر رہا تھا جبکہ ملزم نور محمد نے اکثر اہم مقامات کی ریکی بھی کر رکھی تھی۔