Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • خضدار میں سکول بس پر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کا حملہ

    خضدار میں سکول بس پر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کا حملہ

    خضدار میں سکول بس پر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کا حملہ،میدان جنگ میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد بھارت گھناؤنی اور بزدلانہ کارروائیوں پر اتر آیا،

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خضدار میں اسکول جانے والے معصوم بچوں کی بس کو نشانہ بنایا گیا،معرکہ حق میں عبرت ناک شکست کے بعد اس بزدلانہ اور بھیانک حملے کی ہدایات بھارت نے دیں، اس بزدلانہ اور بھیانک حملے کی منصوبہ بندی بھارت میں کی گئی جسے بلوچستان میں پراکسیوں نے منطقی انجام تک پہنچایا،اس حملے میں شہید ہونے والی طالبات میں چھٹی جماعت کی ثانیہ سومرو، ساتویں جماعت کی حفظہ کوثر اور دسویں جماعت کی عیشا سلیم شامل ہیں، اس حملے میں متعدد بچے بھی زخمی ہیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، پاکستان میں دہشت گردی کے تمام واقعات کے پیچھے بھارت کا مسخ شدہ چہرہ ہے،

  • سکول کونسل کے انتخابات، ام حبیبہ صدر منتخب،حلف برداری کی تقریب

    سکول کونسل کے انتخابات، ام حبیبہ صدر منتخب،حلف برداری کی تقریب

    گورنمنٹ ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ میں اسٹوڈنٹس کونسل کے انتخابات کا انعقاد انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ کیا گیا۔ انتخابات میں معروف صحافی و کالم نگار ممتاز اعوان کی بیٹی، ام حبیبہ، نے صدر کے عہدے پر کامیابی حاصل کی۔

    سکول کی پرنسپل ڈاکٹر شوکت اقبال کی زیر نگرانی ہونے والے اس انتخابی عمل میں، طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور شفافیت کے ساتھ ووٹنگ کی۔ انتخابات میں طالبات کی بھرپور دلچسپی اور جوش و خروش نے اس موقع کو یادگار بنا دیا۔ام حبیبہ نے صدر کے عہدے کے لیے اپنی انتخابی مہم کو کامیاب بناتے ہوئے بھاری اکثریت سے فتح حاصل کی۔ ان کے کامیاب انتخاب کے بعد سکول میں ایک حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نو منتخب عہدیداران نے حلف اٹھایا۔ اس تقریب میں سکول کی تمام طالبات نے شرکت کی اور ایک دوسرے کو خوشی کے موقع پر مبارکباد دی۔

    حلف برداری کی تقریب میں سکول کی پرنسپل ڈاکٹر شوکت اقبال اور اساتذہ نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور ان کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ پرنسپل ڈاکٹر شوکت اقبال نے اس موقع پر کہا کہ یہ انتخابات طالبات کی قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہیں اور ان سے یہ توقع رکھی جاتی ہے کہ وہ اپنے کردار سے سکول کی ترقی میں اہم حصہ ڈالیں گی۔ ام حبیبہ نے صدر کا انتخاب جیتنے پر کہا کہ وہ سکول کی ترقی کے لیے بہترین اقدامات اٹھائیں گی اور طالبات کے مسائل کو ترجیح دیں گی تاکہ سکول کی مجموعی بہتری کی طرف قدم بڑھایا جا سکے،سکول کونسل کی کوشش ہو گی کہ سکول کے تمام معاملات سکول میں ہی حل ہو جائیں اگر معاملات حل نہ ہوئے تو وزیر تعلیم پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب کو خطوط لکھ کر سکول کے مسائل بارے آگاہ کیا جائے گا.

  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں خصوصی گارڈ آف آنر کی تقریب

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں خصوصی گارڈ آف آنر کی تقریب

    جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ایک پُروقار اور باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) کے اعزاز میں خصوصی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

    یہ تقریب یادگارِ شہداء پر منعقد ہوئی جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے اعزاز کو پوری قوم، پاک افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء و غازیوں کے نام منسوب کرتے ہوئے کہا "یہ اعزاز پوری پاکستانی قوم اور پاکستان کی مسلح افواج کے اُن بہادر مرد و خواتین کو خراجِ عقیدت ہے، جنہوں نے وطن عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ خاص طور پر ان شہداء کو، جنہوں نے بھارتی جارحیت، بزدلی اور غیرقانونی اقدامات کے خلاف ایک ’سیسہ پلائی ہوئی دیوار‘ بن کر اپنے خون سے سرزمینِ پاکستان کا دفاع کیا۔”

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ یہ لمحہ اُن تمام غازیوں اور شہداء کی قربانیوں کو یاد کرنے اور اُنہیں سلامِ عقیدت پیش کرنے کا ہے جنہوں نے پاکستان کے دفاع، سلامتی اور بقاء کے لیے اپنی زندگیاں وقف کر دیں۔

    یادگارِ شہداء پر ہونے والی یہ تقریب افواجِ پاکستان کے وقار، شہداء کی لازوال قربانیوں اور قومی اتحاد کی ایک عظیم مثال بنی۔ اس موقع پر اعلیٰ فوجی افسران، شہداء کے لواحقین، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

  • توشہ خانہ ٹو،بشریٰ،عمران عدالت پیش،سماعت ملتوی

    توشہ خانہ ٹو،بشریٰ،عمران عدالت پیش،سماعت ملتوی

    اڈیالہ جیل راولپنڈی ،توشہ خانہ ٹو کیس پر اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی

    اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کیس پر سماعت کی ،بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا ،بانی پی ٹی ائی اور بشری بی بی کے وکلا سلمان صفدر اور عثمان ریاض گل عدالت میں پیش ہوئے ،توشہ خانہ ٹو کیس میں بیانات ریکارڈ کروانے کیلئے چھ گواہ عدالت میں پیش ہوئے،وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ تین ماہ بعد کیس کی سماعت ہو رہی جرح کرنے وکلا آج مصروفیات کے باعث نہیں آسکے ۔ آئندہ سماعت پر گواہوں پر جرح شروع کر دیں گے ۔ عدالت نے وکلا صفائی کی درخواست پر توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 26 مئی تک ملتوی کر دی

    آئندہ سماعت پر کیس کے چھٹے گواہ قیصر محمود پر جرح کی جائے گی ،آئندہ سماعت پر توشہ خانہ ٹو کیس میں مزید گواہوں کے بیانات بھی قلمبند کیئے جائیں گے

  • امن کا داعی ، پاکستان کا ذمہ دارانہ عسکری موقف،نیویارک ٹائمز بھی مان گیا

    امن کا داعی ، پاکستان کا ذمہ دارانہ عسکری موقف،نیویارک ٹائمز بھی مان گیا

    پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کی حیثیت سے خطے میں امن کا داعی ہے ،پاکستان کی مسلح افواج نے پھر بھارت کو مذاکرات کا عندیہ دیا ہے،نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے 7 مئی کو یکطرفہ میزائل حملے کے بعد پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے دفاع تک محدود کارروائیاں کیں، پاک فضائیہ نے مؤثر جوابی کارروائی میں بھارت کے 6 جنگی طیارے مار گرائے،

    پاک بھارت جنگ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر نے نیویارک ٹائم سے گفتگو کی،اورکہا کہ دونوں ممالک کے اعلیٰ عسکری افسران کے درمیان رابطہ موجود ہے اور ایک مؤثر مکینزم فعال ہے،نور خان ایئربیس سمیت چند مقامات کو نشانہ بنایا گیا لیکن پاکستان کی فضائی صلاحیت مکمل طور پر بحال اور فعال ہے، پاکستان نے اپنے جانی و مالی نقصانات کے بارے میں شفافیت دکھائی، مگر کیا بھارت بھی اتنی دیانتداری کا مظاہرہ کر رہا ہے؟،

    نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ پاکستان نے سیز فائر کا احترام کر کے ذمہ داری دکھائی، مگر بھارت کی اشتعال انگیزی بدستور جاری ہے ،

  • مودی حکومت کے بھارتی شہریوں پر جاسوسی کے بے بنیاد الزامات اور گرفتاریاں

    مودی حکومت کے بھارتی شہریوں پر جاسوسی کے بے بنیاد الزامات اور گرفتاریاں

    آپریشن سندور میں عبرتناک شکست کے بعد مودی سرکار اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال کر رہی ہے.

    مودی سرکار کی جانب سے اپنے ہی شہریوں پر جاسوسی کے بے بنیاد الزامات عائد کیے جانے لگے ،گورداسپور، اتر پردیش اور امرتسر سے عام شہریوں کی ٹھوس شواہد کے بغیر گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے،اپنے ہی عوام کی گرفتاری مودی سرکار کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتی ہے ،اپنی ناکامیوں پر اٹھنے والے سوالات کا سامنا کرنے کے بجائے بھارتی یوٹیوبرز اور ویلاگر مودی سرکار کے نشانے پر ہیں،گورداسپور میں دو افراد "آپریشن سندور” سے متعلق معلومات مبینہ طور پر آئی ایس آئی کو دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا،اتر پردیش پولیس نے بھارتی شہری شہزاد وہاب کو بغیر ثبوت کے "آئی ایس آئی ایجنٹ” قرار ے دیا ،امرتسر میں دو افراد بھارتی فوجی چھاؤنیوں کی تصاویر شیئر کرنے کے جھوٹے الزام میں گرفتار کر لئے گئے،بھارتی پولیس نے کنپور آرڈننس فیکٹری کے ملازم کو سوشل میڈیا پر پاکستانی جاسوس سے بات چیت کے الزام میں گرفتار کی ،پاکستان کا مثبت چہرہ دکھانے والی بھارتی ویلاگر جیوتی ملہوترا کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا

    سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دفاعی ناکامیوں کا بوجھ عوام پر ڈال کر مودی سرکار اپنی نااہلی اور بدترین پالیسیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے، آپریشن سندور کے بعد بھارت میں شہریوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھارت کے فاشسٹ ریاست ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے،

  • بھارت کیخلاف تاریخی کامیابی پر لندن میں یوم تشکر کی تقریب

    بھارت کیخلاف تاریخی کامیابی پر لندن میں یوم تشکر کی تقریب

    معرکہ حق،بنیان مرصوص میں بھارت کیخلاف تاریخی کامیابی پر لندن میں یوم تشکر کی تقریب ہوئی

    بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے لندن میں یوم تشکر کی تقریب ہوئی،تقریب میں پاکستانی کمیونٹی نے قومی پرچم کے لباس پہنے شرکت کی جس میں خواتین کی بھی کثیر تعداد شامل تھی
    ،پاکستانی کمیونٹی نے اس موقع پر مسلح افواج اور پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کئے،تقریب میں شرکاء کی جانب سے افواج پاکستان اور حکومت پاکستان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا گیا،ہائی کمشنر آف پاکستان نے تقریب سے ٹیلفونک خطاب کیا،تقریب کے آخر میں معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں شہید ہونے والوں کیلئے دعا بھی کی گئی

  • جھوٹی خبریں،ارنب گوسوامی کیخلاف مقدمہ درج

    جھوٹی خبریں،ارنب گوسوامی کیخلاف مقدمہ درج

    بھارتی اینکر اور متنازع صحافی ارنب گوسوامی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آئی ٹی سیل کے سربراہ امیت مالویہ کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلانے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ انڈین یوتھ کانگریس کی جانب سے دائر کیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی پولیس کو موصول ہونے والی شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ ارنب گوسوامی اور امیت مالویہ نے ایک مجرمانہ سازش کے تحت سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز کے ذریعے عوام میں جھوٹ پر مبنی معلومات پھیلائیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مقدمہ تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، جن میں جھوٹے بیانات دینا، عوامی امن میں خلل ڈالنا اور بدنیتی پر مبنی معلومات کو دانستہ طور پر پھیلانا شامل ہیں۔انڈین یوتھ کانگریس کے نمائندے نے الزام لگایا ہے کہ امیت مالویہ اور ارنب گوسوامی نے ایک منظم اور سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جھوٹی معلومات کو فروغ دیا تاکہ سیاسی مخالفین کو بدنام کیا جا سکے اور عوامی رائے کو گمراہ کیا جائے۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد نہ صرف سچائی کو مسخ کرنا تھا بلکہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیزی کو فروغ دینا بھی تھا۔

    ارنب گوسوامی پر اس سے قبل بھی متعدد مواقع پر جانبدارانہ رپورٹنگ اور جھوٹی خبریں نشر کرنے کے الزامات لگتے رہے ہیں، تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ ان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج ہوا ہے۔ امیت مالویہ، جو بی جے پی کے آئی ٹی ونگ کے سربراہ ہیں، کو بھی ماضی میں سوشل میڈیا پر گمراہ کن مواد پھیلانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

  • گلگت بلتستان اسمبلی اجلاس،چپلیں چل گئیں،ہنگامہ آرائی

    گلگت بلتستان اسمبلی اجلاس،چپلیں چل گئیں،ہنگامہ آرائی

    لگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس بدنظمی کا شکار، حکومتی رکن کی جانب سے اپوزیشن رہنما پر چپل پھینکنے کی کوشش

    گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس اس وقت شدید ہنگامہ آرائی اور بدنظمی کا شکار ہوگیا جب لینڈ ریفارمز بل پر بحث کے دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان گرما گرم تکرار جھگڑے کی شکل اختیار کر گئی۔ اجلاس کے دوران حکومتی اتحادی رکن امجد حسین کی تقریر کے دوران اپوزیشن رہنما نواز خان کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا، جس کے بعد ایوان کا ماحول کشیدہ ہوگیا۔

    عینی شاہدین کے مطابق، بات چیت کے دوران تلخی اس حد تک بڑھی کہ حکومتی رکن فضل رحیم نے غصے میں آ کر اپوزیشن رہنما نواز خان پر چپل پھینکنے کی کوشش کی۔ خوش قسمتی سے چپل نواز خان کو نہیں لگی اور وہ محفوظ رہے۔ اس ناخوشگوار واقعے نے ایوان میں موجود دیگر ارکان کو ہکا بکا کر دیا، تاہم کچھ سینئر اراکین نے فوری مداخلت کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں کے درمیان بیچ بچاؤ کروایا اور معاملے کو مزید بڑھنے سے روک دیا۔اسمبلی اجلاس کے دوران پیش آئے اس واقعے نے اسمبلی کے وقار پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں، اور سوشل میڈیا پر بھی اس واقعے پر عوامی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ شہریوں نے اس قسم کے رویے کو غیر جمہوری اور عوامی نمائندوں کے شایانِ شان نہ ہونے کے مترادف قرار دیا ہے۔

    اپوزیشن رہنما نواز خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "ایوان میں اظہارِ رائے پر اس طرح کا ردعمل انتہائی قابلِ مذمت ہے، اگر اسمبلی میں سوال پوچھنے پر چپلیں چلیں گی تو یہ جمہوریت کے لیے خطرناک علامت ہے۔”دوسری جانب حکومتی رکن فضل رحیم نے تاحال اس واقعے پر باضابطہ بیان جاری نہیں کیا، تاہم حکومتی حلقوں کی جانب سے ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملے کو ایوان کی سطح پر افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اسمبلی سپیکر نے کہا ہے کہ "ایوان کا تقدس برقرار رکھنے کے لیے ایسے رویوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا، اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔”

  • ملک ریاض مشکل میں ،ایف بی آر کا مال آف اسلام آباد کی نیلامی کا فیصلہ

    ملک ریاض مشکل میں ،ایف بی آر کا مال آف اسلام آباد کی نیلامی کا فیصلہ

    ملک ریاض ایف بی آر کے گھیرے میں آ گئےوفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹیکس نادہندگان کے خلاف جاری مہم کے سلسلے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایک بڑی پیش رفت کرتے ہوئے اربوں روپے کے ٹیکس نادہندہ کی جائیداد نیلامی کے لیے پیش کر دی ہے۔

    ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعلامیے کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی شق 138(2)(a) اور انکم ٹیکس رولز 2002 کے رول 162 کے تحت ٹیکس نادہندہ کی درج ذیل غیر منقولہ جائیداد عوامی نیلامی کے ذریعے فروخت کی جائے گی:

    ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مال آف اسلام آباد، جناح ایونیو، بلاک J، ایف 7/1، بلیو ایریا، اسلام آباد
    ٹیکس کی واجب الادا رقم، 26,466,222,636 روپے (چھببیس ارب چھیاسٹھ کروڑ بائیس لاکھ چھببیس ہزار چھ سو چھتیس روپے) ہے،جو ادا نہیں کی گئی اس وجہ سے مال آف اسلام آباد کو نیلام کیا جائے گا،نیلامی لارچ ٹیکس پیئرز آفس پلاٹ نمبر 20، موو ایریا، جی 9/1، اسلام آبادمیں کی جائےگی

    ایف بی آر حکام کے مطابق یہ نیلامی ایک مثال کے طور پر کی جا رہی ہے تاکہ دیگر ٹیکس نادہندگان کو خبردار کیا جا سکے کہ قانون سے بچنا ممکن نہیں۔ حکام نے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد ریاست کی رٹ کو قائم کرنا اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کو یقینی بنانا ہے۔