Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • آپریشن سندور بنا تندور،بھارت پرانی تصویروں کا سہارا لینے لگا

    آپریشن سندور بنا تندور،بھارت پرانی تصویروں کا سہارا لینے لگا

    ایک اور بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب – پرانی تصویر کو "آپریشن سندور” کی جھوٹی کامیابی کا ثبوت بنا دیا گیا

    بھارت کی جانب سے ایک بار پھر پروپیگنڈے کی کوشش کی گئی ہے، جو کہ حقیقت کے برخلاف اور گمراہ کن نکلی۔ بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ @idrwalerts کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ بھارتی فضائیہ جلد "آپریشن سندور” کے دوران پاکستانی فضائیہ کے طیارے مار گرانے کے شواہد، جن میں ریڈار ڈیٹا اور بصری ثبوت شامل ہیں، منظرِ عام پر لائے گی۔انہوں نے ایکس پر ایک تصویر بھی پوسٹ کی، ٹوئٹ میں شامل تصویر کو "FILE PIC” کا لیبل دیا گیا ہے، مگر اس تصویر کا حالیہ واقعات یا "آپریشن سندور” میں مبینہ طور پر گرائے گئے پاکستانی طیاروں سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ تصویر درحقیقت پانچ سال پرانی ہے اور ایک الگ واقعے کی ہے، جب پاکستانی فضائیہ کا FT-7 تربیتی طیارہ میانوالی، پاکستان کے قریب گر کر تباہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں دو پائلٹ شہید ہو گئے تھے۔

    استعمال کی گئی تصویر کا موجودہ کسی بھی کارروائی یا مبینہ فضائی معرکے سے تعلق نہیں۔تصویر کی بنیاد پر "ثبوت” پیش کرنا عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس قسم کی جعلی خبروں کا پھیلاؤ پاکستان مخالف بیانیے کو فروغ دینے کا پرانا حربہ ہے۔

    "آپریشن سندور” کے حوالے سے بھارت کی جانب سے ٹوئٹ میں کیا گیا دعویٰ جھوٹا، گمراہ کن اور غیر مصدقہ ہے۔ جس تصویر کو بطور "ثبوت” پیش کیا جا رہا ہے، وہ ماضی کے ایک حادثے کی ہے جس کا موجودہ دعوے سے کوئی تعلق نہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ سوشل میڈیا پر نشر کی جانے والی خبروں کی تصدیق کیے بغیر ان پر یقین نہ کریں۔

  • وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد لانے کے لئے پی ٹی آئی متحرک

    وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد لانے کے لئے پی ٹی آئی متحرک

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور قومی اسمبلی میں موجود اپوزیشن جماعتوں نے مل کر وزیراعظم شہباز شریف اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے۔

    نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق، اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین سے ان کے وکلا اور قریبی عزیزوں، بشمول بہنوں نے اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اسپیکر ایاز صادق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے بانی کو اپوزیشن اتحاد اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی اس معاملے پر مکمل حمایت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی نے اس تجویز کو باقاعدہ حکمت عملی میں ڈھالنے اور تحریکِ عدم اعتماد کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے پارٹی قیادت اور اپوزیشن اتحاد کو اس فیصلے پر عملدرآمد کے لیے مکمل اختیار دے دیا ہے۔

    پارٹی ذرائع کے مطابق، بانی پی ٹی آئی نے واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سخت سیاسی دباؤ کا سامنا کروایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل اور مہنگائی کے طوفان کے تناظر میں حکومت کو ٹف ٹائم دینا وقت کی ضرورت ہے۔اس حوالے سے سابق اسپیکر اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم اسپیکر اور وزیراعظم دونوں کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر غور کر رہے ہیں، تاہم حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث یہ معاملہ وقتی طور پر مؤخر کیا گیا ہے۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم نہیں چاہتے کہ کسی بھی قومی یا علاقائی بحران کے وقت ہماری تحریک کو سیاست چمکانے کے طور پر دیکھا جائے، اس لیے حالات بہتر ہونے پر مناسب وقت پر یہ آپشن استعمال کیا جائے گا۔‘‘اسد قیصر نے واضح کیا کہ تحریکِ عدم اعتماد محض ایک سیاسی حکمت عملی نہیں بلکہ موجودہ حکومت کی کارکردگی، مہنگائی اور پارلیمانی اصولوں کی خلاف ورزیوں کے ردعمل میں اٹھایا جانے والا سنجیدہ قدم ہے

  • افواج پاکستان سے اظہارِ یکجہتی  کے لئے  جنوبی افریقہ میں  خصوصی تقریب

    افواج پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لئے جنوبی افریقہ میں خصوصی تقریب

    معرکہ حق، افواج پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لئے جنوبی افریقہ میں خصوصی تقریب کا انعقادکیا گیا

    افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے تقریب کا اہتمام پاکستان جنوبی افریقہ ایسوسی ایشن کے تعاون سے دارالحکومت پریٹوریا "لوڈیم ” میں کیا گیا،بھارت کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے پر افواج پاکستا ن کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا،تقریب میں ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور سینئر ممبران سمیت پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی،شرکاء نے بھارتی فوج کی پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر شدید مذمت کی ، شرکاء نے پاک افواج کوتاریخ ساز فتح حاصل کرنے پر زبردست انداز میں خراج تحسین بھی پیش کیا ، تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کا جوش و جذبہ قابل دید تھا ،تقریب کے دوران فضا نعرہ تکبیر ‘اللہ اکبر ‘ اور پاک افواج ‘زندہ باد ‘ کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی.

  • حقیقت یہ ہے کہ بھارت امریکہ نہیں، اور پاکستان افغانستان نہیں،ترجمان پاک فوج

    حقیقت یہ ہے کہ بھارت امریکہ نہیں، اور پاکستان افغانستان نہیں،ترجمان پاک فوج

    ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نےترکیہ کی انادولو ایجنسی کو حالیہ صورتحال پر انٹرویو دیا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف کا واضح طور پر کہنا تھا کہ ’’پاکستان دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ دہشتگردی کا شکار ملک ہے‘‘پاکستان میں جنوری 2024 سے اب تک 3700 سے زیادہ دہشت گردی کے واقعات ہو چکے ہیں، ان 17 ماہ سے بھی کم عرصے میں 3896 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے 1314 شہید ہیں، 2500 سے زیادہ اپنے اعضاء کھو چکے ہیں، ہمارے لاکھوں لوگ جان کی بازی ہار چکے ، اس ساری دہشت گردی کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی بھارت کر رہا ہے، کشمیر میں یا بھارت میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ بھارتی جبر کی وجہ سے اندرونی مسئلہ ہے، کشمیر ایک بین الاقوامی تسلیم شدہ تنازعہ ہے،بھارت کشمیر کو حل کرنے کی کوشش نہیں کر رہا بلکہ وہ جبر سے اسے اندرونی مسئلہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے،

    ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایک امن پسند قوم ہیں، اگر بھارت نے ہمیں اکسایا یا حملہ کیا تو ہمارا ردعمل تیز اور وحشیانہ ہوگا، ، حقیقت یہ ہے کہ بھارت امریکہ نہیں، اور پاکستان افغانستان نہیں ہے،بھارت اسرائیل نہیں ہے اور پاکستان فلسطین نہیں ہے، پاکستان، بھارتی تسلط کے سامنے نہیں جھکے گا، بھارت جتنی جلدی یہ بات سمجھ جائے گا یہ علاقائی اور عالمی امن کیلئے اچھا ہوگا، بھارت پہلگام واقعہ میں پاکستان کو مورد الزام ٹھہرا کر کوئی بھی ثبوت دینے میں ناکام رہا، نئی دہلی حکومت ان واقعات کو دہشت گردی کے بہانے کے طور پر استعمال کر رہی ہے،جعفرایکسپریس پر حملہ کرنے والی بی ایل اے نے کھلے عام بھارت سے فوجی مدد کی درخواست کی تھی، نئی دہلی میں کچھ رہنماؤں، سیاست دانوں اور ریٹائرڈ جنرلوں نے بی ایل اے کی حمایت میں بیانات دیے تھے، حالیہ کشیدگی میں بھارت کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے جن میں سے تین رافیل تھے، پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان نے بھارتی طیارے مار گرائے لیکن نئی دہلی اسے ماننے کو تیار نہیں،

  • کیلاش قبیلے کا تین روزہ قدیم مذہبی اور ثقافتی تہوار "چلم جوشی” اختتام پذیر

    کیلاش قبیلے کا تین روزہ قدیم مذہبی اور ثقافتی تہوار "چلم جوشی” اختتام پذیر

    چترال میں کیلاش قبیلے کا تین روزہ قدیم مذہبی اور ثقافتی تہوار "چلم جوشی” اپنی تمام تر رنگینیوں اور عقیدت کے ساتھ اختتام پذیرہو گیا

    چلم جوشی تہوار وادی کالاش کی تہذیب، خوشی، ہم آہنگی اور فطرت سے محبت کی علامت بن چکا ہے، جو ہر سال ہزاروں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔ سالانہ چلم جوشی فیسٹول 13 سے 17 مئی 2025 تک وادی کیلاش کی تینوں خوبصورت وادیوں رمبور، بمبوریت اور بریر میں منایا گیا۔ تہوار کا آغاز رمبور وادی میں رسم ورواج سے ہوا، دوسرے مرحلہ میں وادی بمبوریت میں سرگرمیاں جاری رہیں۔ آخری مرحلہ میں بریر وادی میں یہ خوبصورت تہوار رعنایوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ تہوار کو دیکھنے کے لئے 170 سے زائد غیر ملکی سیاحوں نے وادی کالاش کا رخ کیا۔ ان میں فرانس، جرمنی، امریکہ، آسٹریلیا، اٹلی، سوئٹزرلینڈ، روس، جاپان، چین، یونان، تائیوان، جنوبی کوریا، انگلینڈ، ہالینڈ، ملائشیا، انڈونیشیا اور رومانیہ سے تعلق رکھنے والے سیاح شامل ہیں۔ تہوار کے لئے مقامی پولیس کے ساتھ ساتھ فرنٹیئر کور نارتھ نے بھی سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ وادی کیلاش کی قدرتی خوبصورتی کے ساتھ چلم جوشی تہوار ان کے لئے خوشگوار یادوں کا مجموعہ بن گیا ہے۔

  • مودی حکومت کی پاکستان دشمنی، ترکی، اور آذربائیجان کے ساتھ تجارتی و تعلیمی بائیکاٹ

    مودی حکومت کی پاکستان دشمنی، ترکی، اور آذربائیجان کے ساتھ تجارتی و تعلیمی بائیکاٹ

    مودی کا جنگی جنون عروج پر، ترکی اور آذربائیجان پر الزام تراشی اور تجارتی بائیکاٹ مہم کا آغازکر دیا گیا

    جنگی جنون و فسطائیت میں مبتلا مودی سرکار ترکی اور آذربائیجان سے سفارتی تعلقات خراب کرنے پر تُل گئی،ترکی اور آذربائیجان کی "آپریشن بنیان مرصوص” کی حمایت پر بھارت سیخ پا,بھارتی تاجروں نے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا،مودی حکومت نے ترک کمپنی ‘Çelebi’ کو جھوٹے سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر آپریٹ کرنے سے روک دیا،بھارتی ای کامرس پلیٹ فارمز نے ترک کپڑوں کی فروخت بند کر دی، Myntra نے عارضی طور پر ترک برانڈز روک دئیے،ترک سیب اور ماربل کی بھارت میں تجارت شدید متاثر ہوئی ہےجواہرات فروشوں کا روایتی ترک زیورات کے فروخت سے انکار کر دیا گیا،

    مودی کا جنونی ایجنڈا تعلیمی اداروں پر بھی مسلط، ترکی سے تعلیمی روابط منقطع کر دئیے گئے،مودی سرکار کے دباؤ پر جے این یو، جامعہ ملی اور اردو یونیورسٹی نے ترکی سے تعلیمی تعلقات منقطع کر دئیے،ترک و آذری لوکیشنز پر فلموں کی شوٹنگ ممنوع! بھارتی پروڈکشن ہاؤسز کو وارننگ، قدم رکھا تو بائیکاٹ کا اعلان کر دیا گیا،بھارتی گلوکاروں اور فلمی مواد سے پاکستانی فنکاروں کی تصاویر ہٹا دی گئیں، فلمی صنعت میں بائیکاٹ جاری ہے، بی جے پی کا کہنا ہے کہ "ترکی و آذربائیجان سے کاروبار کرنے والی کمپنیوں کا بھی بائیکاٹ ہوگا”،

    مودی حکومت کی پاکستان دشمنی بےقابو، متحدہ عرب امارات، ایران و خلیجی ممالک سے درآمدات کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے

  • سکھ فار جسٹس کا "مودی کی سیاست دفن کرو”مہم کا اعلان

    سکھ فار جسٹس کا "مودی کی سیاست دفن کرو”مہم کا اعلان

    بھارت کی جانب سے “آپریشن سندور” کو عالمی سطح پر جواز فراہم کرنے کے لیے ایک سرکاری وفد جسے سکھس فار جسٹس نے "شیطانوں کا وفد” قرار دیا ہے – کو امریکہ بھیجے جانے کے بعد، انسانی حقوق کی عالمی تنظیم سکھس فار جسٹس نے بھارت کے اس بیانیے کا توڑ کرنے کے لیے "KILL Modi POLITICS” یعنی "مودی کی سیاست دفن کرو” کے نام سے بھرپور سیاسی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

    اس مہم کا بنیادی مقصد نہ صرف پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کرنا ہے بلکہ بھارت کے جھوٹے دعووں، دہشت گردی کے جعلی آپریشنز، ریاستی تشدد، اور بیرونِ ملک قتل جیسے اقدامات کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنا ہے۔سکھ فار جسٹس نے بھارتی حکومت کے حوالہ سے کہا ہے کہ نئی دہلی نے جھوٹے الزامات کے ذریعے پاکستان کو دہشت گردی کا سرغنہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے، خصوصاً کشمیر کے تناظر میں۔ بھارت نے امریکہ کو گمراہ کرنے کے لیے ایک "جعلی جنگ” کی منصوبہ بندی کی، جس کا مقصد یہ تاثر دینا تھا کہ پاکستان کشمیر میں دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے۔ اس مہم کے تحت سکھس فار جسٹس امریکی محکمہ خارجہ اور کانگریس سے براہ راست رابطے میں ہے تاکہ دنیا کو بتایا جا سکے کہ "بھارت کی مودی سرکار نے پاکستان پر جھوٹے الزامات لگاتے ہوئے جنگ کا ماحول پیدا کیا۔”سکھ فار جسٹس نے امریکی عوام، میڈیا اور پالیسی سازوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کے وفد سے درج ذیل دو سوالات کے جوابات طلب کریں،پہلگام قتلِ عام میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کیا ثبوت ہے؟ (نام، تعلقات، انٹیلی جنس رپورٹس یا کوئی قابلِ تصدیق شہادت؟)آپریشن سندور کے تحت بھارت نے مساجد اور جنم استھان ننکانہ صاحب جیسے مذہبی مقامات پر حملے کیوں کیے؟

    سکھ فار جسٹس کے جنرل کونسل، گرپتونت سنگھ پنوں نے بھارتی وفد کو "شیطانوں کا وفد” قرار دیتے ہوئے کہا”یہ سب ایک منظم ڈس انفارمیشن مہم ہے تاکہ بھارت کی ریاستی جبر، جھوٹے دہشت گرد حملے اور پاکستان کو بغیر ثبوت کے موردِ الزام ٹھہرانے کی پالیسی کو سفید جھوٹ سے چھپایا جا سکے۔”گرپتونت سنگھ پنوں نے بھارت کے سابق سفیر ترنجیت سنگھ سندھو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا "ترنجیت، اب تم سفیر نہیں بلکہ ایک ملزم ہو۔”سکھس فار جسٹس نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکہ میں ترنجیت سندھو کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے $10,000 (دس ہزار ڈالر) انعام دے رہا ہے، جو بھی ایسی مصدقہ معلومات فراہم کرے گا جس سے سندھو کے خلاف عدالت میں کیس دائر کیا جا سکے۔ پنوں کے مطابق سندھو نے بھارت کے خفیہ ایجنٹ (RAW) کی امریکہ میں ایک قتل کی سازش کے لیے سہولت کاری کی۔

  • پاکستان سے چلنے والا عالمی سائبر کرائم نیٹ ورک  پکڑ لیاگیا

    پاکستان سے چلنے والا عالمی سائبر کرائم نیٹ ورک پکڑ لیاگیا

    ملتان,پاکستان سے چلنے والا عالمی سائبر کرائم نیٹ ورک پکڑ لیاگیا,

    درجنوں ویب سائٹس بلاک,ڈی جی این سی سی آئی نے مزید کارروائی کے لیے ملتان کو ذمہ داری دی,این سی سی اے ملتان کے مطابق ٹیم نے 21 رکنی گروہ کے متعدد ارکان کو پکڑلیا,ملزمان امریکیوں اور غیر ملکیوں سے کروڑ ڈالر کے فراڈ میں ملوث ہیں،ملزمان نے لاھور اور ملتان میں میں نیٹ ورک بنارکھا تھا, لاہور میں گروہ کے چار گھروں پر چھاپے,بڑی مقدار میں ڈیجیٹل مواد برآمد کر لیا گیا،ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز,لیپ ٹاپس اور ڈیٹا سٹوریج ڈیوائسز برآمد کیا گیا ہے، ,ملزمان کیخلاف پیکا اور تعزیراتِ پاکستان کی متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے،

    ایک ملزم ابوظہبی سے آتا جاتا رہا,سفر کی تفصیلات بھی حاصل کی گئی ہیں،کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی گاڑیاں اور دیگر اثاثے ضبط کئے گئے ہیں، بیرون ملک سفر پر پابندی,تمام کے نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر دیئے گئے ہیں، ,امریکن شہریوں اور مالیاتی اداروں کو لوٹنے والے نیٹ ورک سے منسلک گرفتار ملزمان کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا ہے،امریکن اور دیگر ممالک کے شہریوں اور بینکوں کو لوٹنے استعمال ہونے والی تمام فشنگ ویب سائٹس کو ٹریک کرلیا گیا ہے ،گیمبلنگ اور گیمنگ کی آڑ میں فنانشل کرائم میں ملوث تمام ٹولز فرنزاک کے بعد قبضے میں لے لئے گئے ہیں.

  • مودی کو آبی جارحیت کا بھی  رافیل کی تباہی کی طرز پر جواب ملے گا، خالد مسعود سندھو

    مودی کو آبی جارحیت کا بھی رافیل کی تباہی کی طرز پر جواب ملے گا، خالد مسعود سندھو

    پانی کا قطرہ بھی روکا تو پاکستانی قوم ایک بار افواج پاکستان کے ہمراہ تیار ہے، خالد مسعود سندھو

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے دریائے چناب پر بھارتی آبی جارحیت اور رنبیر کینال کی توسیع جیسے منصوبوں پر کہا ہے کہ مودی سرکار میدان جنگ میں ناکامی رافیل کی تباہی دیکھ کر میدان سے بھاگ چکی ، اسی شکست کا بدلہ وہ اب پاکستان کے حصے کا پانی روک کر لینا چاہتی ہے،پاکستانی قوم بھارتی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کو تیار ہے.

    خالد مسعود سندھو کا مزید کہنا تھا کہ دریاؤں کا رخ موڑنا جنگی جنون کی نئی شکل ہے، اور پاکستان اس وار کو کبھی برداشت نہیں کرے گا۔ یہ مودی کا نیا ہتھکنڈہ ہے جو اس کی سفارتی، فوجی اور معاشی ناکامیوں کا ثبوت ہے۔ اگر بھارت نے ایک قطرہ بھی پاکستان کی طرف آنے والے پانی کو روکنے کی کوشش کی توبنیان مرصوص کی طرح منہ توڑ جواب ملےگا،پاکستانی قوام افواج پاکستان کے ہمراہ بھارت کو ایسا سبق سکھائیں گی جو اس کی نسلیں یاد رکھیں گی، پاکستان پانی کے دفاع کے لیے ہر میدان میں جانے کو تیار ہے، وقت آ گیا ہے کہ صرف مذمت نہیں،مودی کی آبی جارحیت کو بھی عملی اقدامات کے ذریعے خاک میں ملایا جائے،پاکستانی قوم بھارتی آبی جارحیت کا بھی منہ توڑ جواب دینے کو تیار ہے،پاکستان کی زراعت کو تباہ کرنے کی مودی کی مذموم خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی،

  • نیویارک ٹائمز نے آپریشن بنیان مرصوص کو پاکستانی مسلح افواج کی بڑی کامیابی قرار دیدیا

    نیویارک ٹائمز نے آپریشن بنیان مرصوص کو پاکستانی مسلح افواج کی بڑی کامیابی قرار دیدیا

    نیویارک ٹائمز نے آپریشن بنیان مرصوص کو پاکستانی مسلح افواج کی بڑی کامیابی قرار دیدیا

    دنیا کے دیگر میڈیا پلیٹ فارمز کی طرح نیویارک ٹائمز نے بھی آپریشن بنیان مرصوص کو پاکستانی مسلح افواج کی کامیابی قرار دیدیا،نیویارک ٹائمز میں شائع ایک مضمون کے مطابق’’پاکستان طویل عرصے سے سیاسی، اقتصادی اور سلامتی کے بحرانوں میں گھرا ہوا تھا‘‘بھارت کی جارحیت کیخلاف آپریشن بنیان مرصوص میں بڑی فتح نے یکا یک سب کچھ بدل کر رکھ دیا،بھارت کے ساتھ بڑی فوجی جھڑپ میں پاکستان کی کامیابی سے پاکستانی مسلح افواج کے وقار میں مزید اضافہ ہوا،پاکستانی مسلح افواج کی جیت پر ان کے حق میں ریلیاں بھی نکالیں گئیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ تنازعے نے عوامی جذبات میں تبدیلی کی لہر پیدا کی ہے،

    اس حوالے سے پاکستانی شہریوں کا کہنا ہے کہ ’’ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم نے کچھ جیت لیا ہے اب ہم ناکام ریاست نہیں ہیں‘‘ تمام منفی پروپیگنڈے کے باوجود پاکستان کی مسلح افواج نے اپنی طاقت اور اثر و رسوخ کو مزید مستحکم کیا ہے،

    نیویارک ٹائمز کے مطابق بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا الزام پاکستان پر عائد کرکے جارحیت کا آغاز کیا، پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے منہ توڑ جواب اور بڑی جنگ سے بچنے کیلئے پاکستان نے بھارتی سیز فائر کی پیشکش کو قبول کیا،پاک فضائیہ نے آپریشن بیان مرصو ص میں بھارتی لڑاکا طیاروں کو زمین بوس کرکے سب کو حیران کیا،آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی مسلح افواج بالخصوص جنرل سید عاصم منیر کی قیادت پر اعتماد کو بحال کرتی ہے،بھارتی جارحیت کے منہ توڑ جواب کے بعد جنرل سید عاصم منیر ’’قومی نجات دہندہ‘‘ کے طور پر ابھرے، اس قسم کی فتوحات فوج کی پیشہ ورانہ طاقت کو سیاسی اثر و رسوخ سے زیادہ تقویت دیتی ہیں،

    دفاعی ماہرین کے مطابق نیویارک ٹائمز کا مضمون اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے پیشہ ورانہ انداز سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، نیویارک ٹائمز کے اس مضمون سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ پاکستانی مسلح افواج نے جو کچھ کیا وہ اپنے دفاع کے طور پر کیا،نیویارک ٹائمز کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کا سہرا اعلیٰ عسکری قیادت کے سر ہے،