Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • مسلح افواج نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت،بھرپور عزم سے  وطن کا دفاع کیا،نواز شریف

    مسلح افواج نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت،بھرپور عزم سے وطن کا دفاع کیا،نواز شریف

    سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ نے پاک بھارت جنگ میں ایک مثبت اور توانا کردار ادا کیا ہے، اور عوام کے منتخب نمائندوں نے اپنے فرائض کو احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے عوام کے جذبات کی بھرپور نمائندگی کی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی سے لاہور میں ہونے والی ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے پارلیمنٹ کے کردار کو سراہا اور کہا کہ ملکی سیاست میں ایک نئی قوت اور استحکام کے لیے پارلیمنٹ کا کردار انتہائی اہم رہا ہے۔نواز شریف نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام نے ہر موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کیا، اور پارلیمنٹ نے انہیں حقیقتاً ان کی ترجمانی فراہم کی۔ "یہ ثابت ہوتا ہے کہ عوام اور ان کے منتخب نمائندے اپنے وطن کے دفاع اور فلاح و بہبود میں یکجان ہیں۔”

    انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر مسلح افواج نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت اور عزم سے وطن کا دفاع کیا۔ "پاکستانی فوج نے دشمن کے تمام حربوں کا مقابلہ کرتے ہوئے ہمارے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کی اور عالمی سطح پر پاکستان کا دفاعی وقار بلند کیا۔”نواز شریف نے اس موقع پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا کہ اس نے پاکستان کو اس امتحان میں سرخرو کیا اور ہم سب کو اس کامیابی کا شرف حاصل ہوا۔

    علاوہ ازیں، مسلم لیگ (ن) کے صدر نے پاکستانی میڈیا کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے حقائق اور درست معلومات کی فراہمی کے ذریعے عوام کو شعور دیا اور دشمن کی سازشوں کا پردہ فاش کیا۔ "پاکستانی میڈیا نے ہمیشہ اپنی ذمہ داری کا احسن طریقے سے ادائیگی کی ہے، اور ان کی محنت و لگن کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔”

  • ریسلنگ تنظیم کا نام استعمال کرنے والے انسانی سمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار

    ریسلنگ تنظیم کا نام استعمال کرنے والے انسانی سمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے بہالپور سرکل نے انسانی سمگلنگ اور ٹریفکنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف ایک اور بڑی کارروائی کی ہے، جس میں دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان ملزمان میں سے ایک ملزم محمد رشید ہے جو کہ "پاکستان ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن” کے نام سے جعلی تنظیم کا حصہ تھا، اور دوسرا ملزم محمد نواز ہے جس پر بیرون ملک جانے کے لیے شہریوں سے رقم وصول کرنے کا الزام ہے۔

    ایف آئی اے نے ملزم محمد رشید کو چک C/12 بہاولپور سے گرفتار کیا۔ ملزم کا تعلق نام نہاد "پاکستان ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن” سے تھا اور وہ شہریوں کو بیرون ملک "کھلاڑی” ظاہر کر کے یورپ سمگل کرنے کی کوشش کرتا تھا۔ ملزم نے ایک شہری سے 22 لاکھ 5 ہزار روپے وصول کیے تھے، اس وعدے کے ساتھ کہ وہ اس شہری کو اٹلی میں نوکری دلائے گا۔ تاہم، ملزم نے شہری کو رومانیہ تو پہنچا دیا لیکن اٹلی نہیں پہنچا سکا۔ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم نے جعلی طریقے سے شہریوں کو کھلاڑی بنا کر ان سے بھاری رقم وصول کی۔ ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

    ایک اور کارروائی میں ایف آئی اے نے اشتہاری ملزم محمد نواز کو خیرپور بہاولپور سے گرفتار کیا۔ ملزم نواز نے ایک شہری سے سعودی عرب کا ورک ویزہ فراہم کرنے کے لیے 5 لاکھ روپے وصول کیے تھے، مگر وہ شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہو گیا۔ ملزم نواز کے خلاف 2021 اور 2022 میں مقدمات درج تھے۔ ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ایف آئی اے نے واضح کیا کہ انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور ایسے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی جو عوام کو دھوکہ دے کر ان کے مستقبل کے ساتھ کھیلتے ہیں۔ایف آئی اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ انسانی سمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات فراہم کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ایسی مجرمانہ سرگرمیوں کو روکا جا سکے۔

  • اپنا کماؤ ……اپنا کھاؤ“وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے تاریخ رقم کر دی

    اپنا کماؤ ……اپنا کھاؤ“وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے تاریخ رقم کر دی

    اپنا کماؤ ……اپنا کھاؤ“وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے تاریخ رقم کر دی-صرف 3ماہ میں 1لاکھ7ہزار سے زائد افراد کو 61 ارب روپے کے لون جاری کئے گئے-پنجاب میں پہلی مرتبہ 90روز میں 57913نئے کاروبار شروع ہونے کا ریکارڈ بن گیا-نئے کاروبار شروع کرنے کیلئے 23ارب 91کروڑ روپے کے قرض جاری کئے گئے-پہلی مرتبہ 6753 خواتین نے کاروبار چلانے کیلئے3 ارب 42کروڑ روپے کے لون لے لئے ہیں -وزیراعلی مریم نواز شریف نے آسان کاروبار فنانس اورکارڈلون کیلئے زیر غور درخواستوں کا پراسیس جلد مکمل کرنے کا حکم دیاہے-

    وزیراعلی کی ہدایت پر آسان کاروبار کارڈ اب واٹس ایپ کے ذریعے بھی ایکٹیو کیا جا سکے گا-وزیراعلی مریم نواز شریف نے ایکسپورٹ اور مینو فیکچرنگ سیکٹر لون کے لئے پلان طلب کر لیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے پی ایس آئی سی اور بنک حکام کو ہدایت کی کہ آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ پروگرام کسی صورت نہیں رکنا چاہیے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا،خصوصی اجلاس میں آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی- ایم ڈی پی ایس آئی سی سارہ عمر نے آسان کاروبار سکیم پر پیشرفت سے آگاہ کیا-بتایا گیا کہ چیف منسٹر آسان کاروبار فنانس سکیم کے تحت 3010افراد کو18 ارب روپے کے لون جاری کئے-چیف منسٹر آسان کاروبار کارڈ سکیم کے تحت ایک لاکھ4ہزارافراد کو43ارب روپے کے قرض کا اجراء کیاگیا-چیف منسٹر آسان کاروبارفنانس کے لئے 74579درخواستیں وصول ہوئیں، 2505 منظور اورقرضے مل گئے ہیں -چیف منسٹر آسان کاروبار فنانس ٹیرٹو کے لئے12029 درخواستیں موصول ہوئیں، 505منظور کرکے قرضے مل گئے-چیف منسٹر آسان کاروبار کارڈ سکیم کے لئے 1380838 درخواستیں موصول ہوئیں،104133 منظور کر کے قرضے جاری کر دئیے گئے- ٹرانسپورٹیشن کاروبار کے لئے 1312افراد نے3ارب 91کروڑ روپے کے قرض حاصل کئے- ٹریڈنگ اینڈ ڈسٹری بیوشن کے لئے 175افراد نے3 ارب94 کروڑ روپے کے قرض حاصل کئے-پروفیشن سروسزایگری کلچر، ڈیری،فوڈ،بیوٹیشن،آٹو،فرٹیلائزر،پیسٹی سائیڈاوردیگر کاروبار کے لئے بھی لون حاصل کرنے کا رحجان پیدا ہواہے-آسان کاروبارکارڈ کے ذریعے سروسزمہیا کرنے والے سب سے زیادہ 61996افراد نے 26ارب 13کروڑ روپے کے لون لئے ہیں -ٹریڈنگ کے لئے 24522افراد نے10ارب 75کروڑ روپے کے قرض حاصل کئے- ایگری سمال بزنس کے لئے10699افراد نے 3ارب69کروڑ روپے کے قرض لئے ہیں -یہ امر قابل ذکر ہے کہ جنوبی پنجاب کے اضلاع ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور کے اضلاع میں کاروبار کے لئے لون لینے والوں کا تناسب زیادہ ہے-

  • زمین خرد برد نیب کیس کے بینچ تبدیلی پراسلام آباد ہائیکورٹ میں نیا تنازع

    زمین خرد برد نیب کیس کے بینچ تبدیلی پراسلام آباد ہائیکورٹ میں نیا تنازع

    سیکٹر ای الیون زمین خرد برد نیب کیس کے بینچ تبدیلی پراسلام آباد ہائیکورٹ میں نیا تنازع کھڑا ہو گیا ،ڈویژن بینچ نے اپنے جاری کردہ حکمنامے میں جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق کے بینچ میں کیس مقرر کرنے کی ہدایت کر دی،ڈویژن بینچ کے آرڈر کے بعد قائم مقام چیف جسٹس کی ہدایت پر نیا ججز روسٹر جاری ہوگیا۔

    نئے ججز ڈیوٹی روسٹر میں جسٹس محسن اختر کیانی کا ڈویژن بنچ ہی ختم کردیا گیا، اب آئندہ ہفتے روسٹر میں جسٹس محسن اختر کیانی کا ڈویژن بنچ ہی موجود نہیں،نیب کے خلاف کیس جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق کے ڈویژن بینچ میں زیر سماعت تھا، 28 اپریل کو سماعت کے روز بینچ کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی کازلسٹ منسوخ ہوئی، 22 مئی کے لیے کیس جسٹس محسن کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق کے پاس مقرر ہوا28 اپریل کو ہی قائم مقام چیف جسٹس کی ہدایت پر نیا ججز روسٹر جاری ہوا،نئے روسٹر میں جسٹس محسن اختر کیانی کے ساتھ جسٹس ثمن رفعت کا بینچ بنا دیا گیا۔8 مئی کو سیکٹر ای الیون زمین خرد برد کیس کی متفرق درخواست نئے بینچ کے سامنے مقرر ہوئی، وکیل نے بتایا کہ پہلے یہ کیس جسٹس محسن کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق سن چکے.جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ثمن رفعت نے کیس دوبارہ پرانے بینچ میں مقرر کرنے کے لیے آرڈر جاری کیا۔

  • بھارت، ایئر ایمبولنس ہیلی کاپٹر لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار

    بھارت، ایئر ایمبولنس ہیلی کاپٹر لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار

    اتراکھنڈ کے کیدارناتھ دھام میں ہفتہ کے رو ایک ایئر ایمبولنس ہیلی کاپٹر لینڈنگ کے دوران توازن بگڑنے کے سبب حادثہ کا شکار ہو گیا۔ تاہم اس حادثے میں سوار تمام افراد محفوظ رہے۔ گڑھوال کمشنر، ونئے شنکر پانڈے کے مطابق، فوری طور پر موقع پر راحت اور بچاؤ کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

    مقامی اطلاعات کے مطابق، یہ ایئر ایمبولنس رشی کیش ایمس سے کیدارناتھ دھام مریض کو لے جانے کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ جیسے ہی ہیلی کاپٹر کیدارناتھ کے ہیلی پیڈ پر لینڈ کرنے والا تھا، اس میں کوئی تکنیکی خرابی آئی جس کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کا توازن بگڑ گیا۔ لیکن پائلٹ کی ہوشیاری کی بدولت ایک بڑا حادثہ ہونے سے بچ گیا اور ہیلی کاپٹر سیدھا نیچے اتر آیا۔

    حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں 2 ڈاکٹر اور 1 پائلٹ سوار تھے۔ ان تینوں افراد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور وہ محفوظ رہے۔ حادثہ تقریباً دوپہر 12 بجے پیش آیا۔ تاہم، ہیلی کاپٹر اس حادثے میں شدید طور پر تباہ ہو گیا۔ گڑھوال ضلع انتظامیہ نے فوری طور پر تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجوہات کا پتہ چل سکے۔

    یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کیدارناتھ میں ہیلی کاپٹر حادثہ پیش آیا ہو۔ اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ یہاں اس نوعیت کے حادثات ہو چکے ہیں۔ گزشتہ سال بھی ایک ہیلی کاپٹر کیدارناتھ دھام میں کریش ہوا تھا جس میں 5 افراد کی موت واقع ہو گئی تھی۔

  • علیمہ خان کو عدالت نے دیا بڑا جھٹکا،بیرون ملک جانے کی درخواست خارج

    علیمہ خان کو عدالت نے دیا بڑا جھٹکا،بیرون ملک جانے کی درخواست خارج

    عمران خان کی بہن علیمہ خان کی نمل یونیورسٹی کی فنڈریزنگ کیلئے برطانیہ جانے کی اجازت کی درخواست مسترد، انسدادِ دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے بیرون ملک جانے کی درخواست خارج کر دی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے نام سفری پابندی کی فہرست سے نکال نکالتے ہوئے بیرون ملک جانے کے لیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کا حکم دیا تھا ،جس پر علیمہ خان نے ٹرائل کورٹ میں درخواست دی تھی جس پر عدالت نے آج فیصلہ سنا دیا ہے، عدالت نے درخواست خارج کر دی ہے

    عدالتی فیصلے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ میرے اوپر 50 سے 60 پرچے درج ہو چکے ہیں میرا گناہ صرف عمران خان کے پیغام کو آپ تک پہنچانا ہے پچھلے 5 دنوں میں کبھی اسلام آباد ہائیکورٹ کبھی پشاور ہائیکورٹ کبھی ATC آج تیسری مرتبہ پیش ہوئی ہوں دو گھنٹے لگ گئے باور کروانے میں کہ میرے لیے ٹریولنگ کیوں ضروری ہے۔ جب بھی عمران خان احتجاج کی کال دیتا ہے تو مذاکرات کی خبریں پھیلا دی جاتی ہیں ۔عمران خان نے 6 مئی کو کسی سے ملاقات کا ذکر ہم سے نہیں کیا،

  • آپریشن سندور”وڑ” گیا،بھارتی وزراء ،بی جے پی رہنما خود کو غیر محفوظ کرنے لگے

    آپریشن سندور”وڑ” گیا،بھارتی وزراء ،بی جے پی رہنما خود کو غیر محفوظ کرنے لگے

    پاکستان کے خلاف آپریشن سندور میں ناکامی کے بعد بھارت میں عوامی غصے کے خدشے کے پیشِ نظر اہم حکومتی وزراء اور بی جے پی رہنماؤں کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت نے دہلی پولیس کو فوری طور پر اہم شخصیات کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

    بھارتی میڈیا خصوصاً انڈین ایکسپریس کی رپورٹس کے مطابق جن سیاست دانوں اور وزراء کی سکیورٹی بڑھائی جا رہی ہے ان سب کا تعلق حکومتی جماعت بی جے پی سےہے، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکرکو بھی اضافی سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے،دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گبتااور سیکرٹری خارجہ وکرم مسری سمیت بی جے پی کے 25 رہنماؤں کی سکیورٹی سخت کرنےکا فیصلہ کیا گیا،انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق سکیورٹی پرمامورکئےجانےوالے اہلکاروں کو فائرنگ اور طبی امداد کی خصوصی تربیت بھی دی جائیگی،دیگر جن سیاست دانوں اور وزراء کی سکیورٹی بڑھائی گئی ہے ان میں جے پی نادا اور بھوپندر یادیو ، نیشی کانت دوبے اور سدھنشو ترویدی شامل ہیں،بی جے پی کے وزراء اور سیاست دانوں کو خطرات کے حوالے سے دہلی پولیس کا خصوصی اجلاس بھی منعقد ہوا۔

    دفاعی ماہرین کا کہناہے کہ اپنے ہی ملک میں بھارتی سیاستدانوں کی سیکورٹی بڑھانے کی ضرورت کیوں پیش آرہی ہے،مودی کے جنگی جنون اور ناکامی نےاپنے وزراءاورسیاست دانوں کی زندگیوں تک کو خطرات سے دوچار کردیا،آپریشن سندور کی ناکامی کےبعد عوامی غصے سےبچنے کیلئے سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

  • بنیان مرصوص میں شاندار فتح، آئی ایس پی آر نے ایک اور ملی نغمہ جاری کر دیا

    بنیان مرصوص میں شاندار فتح، آئی ایس پی آر نے ایک اور ملی نغمہ جاری کر دیا

    معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی شاندار فتح اور اختتام پر آئی ایس پی آر کی جانب سے راحت فتح علی خان کی آواز میں ملی نغمہ جاری کر دیا گیا

    لہو کو گرما دینا والا نغمہ حفاظت تیری ہم کریں گے وطن تیری زمین کی قسم تیرے آسمان کی قسم،نغمے کے بول پاکستان کا مطلب کیا لَا الٰہ الالٰہ محمدر رَسُول اللّٰہ ریاست طیبہ کی ترجمانی کرتے ہیں ۔ملی نغمہ کے دل مو لینے والے سُر ہر پاکستانی کی آواز ہیں ۔نغمہ کے بول دشمنوں کے دل پر ہیبت طاری کر دیتے ہیں ۔ نغمہ میں اس وطن کی حفاظت اپنی جانوں سے بھی بڑھ کر کرنے کا عزم کیا گیا ہے ۔ پاک وطن ہمیشہ اللّٰہ کی امان میں رہے اور اس سے وفاداری ہر فرد کے خون میں رہے ۔

    https://x.com/PTVNewsOfficial/status/1923650014632464587

  • امریکی تجزیہ کارنے بھارتیوں کو کھری کھری سنا دیں

    امریکی تجزیہ کارنے بھارتیوں کو کھری کھری سنا دیں

    سکیورٹی امور کی امریکی ماہر اور تجزیہ کار کرسٹین فیئر نے پاکستان کے حق میں بات کرتے ہوئے بھارتیوں کو کھری کھری سنادیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے سکیورٹی امور کی امریکی ماہر اور تجزیہ کار کرسٹین فیئر نے کہا کہ جس طرح بھارتی مانتے ہیں کہ کشمیر میں ہونے والی ہر بات کے پیچھے پاکستان ہوتا ہے بالکل اُسی طرح پاکستانیوں کو یقین ہے کہ خاص طور پر بلوچستان میں ہونے والے ہر دہشتگرد حملے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہوتا ہے ، بھارتی ناظرین اس بارے میں بات نہیں کرتے، یہ سننا بھی نہیں چاہتے کہ کبھی کبھار بھارت حد سے تجاوز کر جاتا ہے،امریکی دفاعی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ بھارتی صحافی اویناش پالیوال نے اپنی کتاب My Enemy’s Enemy میں بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے شواہد پیش کیے ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی دفاعی تجزیہ کار کرسٹین فیئر نے پاکستان کے طیارے مار گرانے کا بھارتی دعویٰ بکواس قرار دیا تھا،ایک پروگرام میں بھارتی صحافی نے سوال کیا کہ بھارتی ائیرفورس کے ڈی جی ملٹری آپریشنز نے پاکستان کےکئی طیارے گرانےکا دعویٰ کیا اور کہا کہ ان کے پاس تعداد ہے لیکن وہ بتانا نہیں چاہتے، اسے آپ اسے کیسے دیکھتی ہیں،جواب میں کرسٹین فیئر نےکہا تھا کہ وہ اسے ایک بکواس کے طورپر دیکھتی ہیں کیونکہ اس دعوے کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

  • مخصوص نشستیں کیس، سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل نے بینچ پر اعتراض کر دیا

    مخصوص نشستیں کیس، سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل نے بینچ پر اعتراض کر دیا

    سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر سماعت مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں سنی اتحاد کونسل کی جانب سے بینچ پر اعتراض اٹھا دیا گیا ،

    سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کے 11 رکنی بینچ پر اعتراض اٹھایا ہے اور نظرثانی درخواستوں پر سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی ہے،سنی اتحاد کونسل کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں نیا 13 رکنی بینچ تشکیل دیا جائے اور نئے بینچ کی تشکیل کا معاملہ پریکٹس پروسیجر کمیٹی کو بھجوایا جائے،درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ 12 جولائی کو سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کا فیصلہ دیا جب کہ نظر ثانی پر سماعت کے لیے تشکیل بینچ میں فیصلہ دینے والے ججز کو شامل نہیں کیا گیا۔

    سنی اتحاد کونسل کی درخواست میں مزید کہا گیا کہ جسٹس منصور علی شاہ نے 12 جولائی کا فیصلہ تحریر کیا تھا ۔ سپریم کورٹ رولز کے مطابق فیصلہ دینے والا بینچ ہی نظر ثانی پر سماعت کر سکتا ہے۔ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کو نکال کر نیا 11 رکنی بینچ نظر ثانی نہیں سن سکتا۔