Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بھارتی ڈرون گرانے والے عام پاکستانی سپرہیرو کا مبشر لقمان کو خصوصی انٹرویو

    بھارتی ڈرون گرانے والے عام پاکستانی سپرہیرو کا مبشر لقمان کو خصوصی انٹرویو

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ جب میں دفتر آیا تو پتہ چلا محمد آصف آئے ہیں، میں‌نے کہا میں نہیں جانتا،مجھے بتایا گیا تو پتہ چلا کہ محمد آصف تو ہمارے سپرسٹار ہیں،انہوں نے بیدیاں میں اپنی گن سے بھارتی ڈرون کو مارا، میں نے ان سے درخواست کی کہ کچھ بتائیں،یہ پروگرام آج مودی کو ضرور دیکھنا چاہئے تا کہ اس کو پتہ چلے کہ افواج پاکستان نے اس سے کیا لڑنا ہر شہری پاکستان کا سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنا ہوا ہے

    آصف نے مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مودی کو پیغام ہےکہ سلو ڈرون تھا تیز والا بھیج دیتے، جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ مودی صاحب کہا تھا نہ پنگا نہ لیں،آصف کا کہنا تھا کہ ڈرون جب آیا تھا تو میں ادھر ہی تھا،میں سیکورٹی گارڈ ہوں، رینجرز والے بھی ہمارے ساتھ تھے،پاکستان کے ساتھ،پاک فوج کے لئے ہماری جان بھی حاضر ہے،مجھے ڈرون سے کوئی ڈر نہیں لگا،ہم ڈرون کو گرانے کے بعد اٹھا کر لے گئے تھے، ڈرون کا وزن تقریبا پچاس ساٹھ کلو ہو گا،ہم اس کو رکشے پر لے کر گئے،کیمرہ بھی لگا تھا بڑی سی بیٹری بھی تھی،کیمرہ بھی بہت بڑا تھا،عوام وہاں بہت تھی تو جب ڈرون گرا تو عوام نے ٹکڑے ٹکڑے کر دیا

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ مودی شرم کرو، تم فوج سے کیالڑو گے،ہمارے نوجوان نےاپنی گن سے ڈرون گرا دیا، اور جب انڈیا میں ڈرون گئے تو وہاں لوگ ڈر رہے تھے ،یہاں پاکستانیوں کا جذبہ دیکھیں ،کہ کیسے ڈرون گرا رہے تھے،لڑکے خود ڈرون گرا کر پھر اٹھا کر بھی لے کر جا رہے ہینں،یہ ہیں لاہوری،پاکستانی، ان کو کوئی ڈر نہیں لگتا

    ڈرون گرانے والے نوجوان کا کہنا تھا کہ ڈرون آیا تو پھر گرائیں گے،ہمیں ڈر نہیں لگتا، 12 گھنٹے ڈیوٹی ہوتی ہے،فری وقت جو ہو گا وہ ہم نے مودی کی واٹ لگانی ہے،اس وقت ڈرون بھیجیں پھر دیکھیں ہم کیا کرتے ہیں،میری تصویر بہت وائرل ہوئی ہے،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ یہ ہے جذبہ،نوجوان کہہ رہا ہے کہ پاکستان اور افواج پاکستان کے لئے جان بھی حاضر ہے، پاکستانیوں کو کسی سے ڈر نہیں لگتا نہ ہی کسی کو کچھ سمجھتے ہیں، ڈرون گرانے والے پاکستانی کا کہنا تھا کہ دو بچے ہیں بیٹا چار سال کا ہے اور بیٹی چار ماہ کی ہے،جب ڈرون گرانے لگا تھا تو اس وقت پاکستان ،پاک فوج کی حفاظت میرے ذہن میں تھی، بچوں کی حفاظت تو اللہ نے کرنی ہے،مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ شکر کرو امریکہ کے ترلے جب کئے تو ہم نے روک دیا ورنہ ابھی تو ایک بندہ نظر آ رہا تمہیں پنجاب میں کئی لوگ نظر آتے، پتنگوں سے پابندی ہٹ جائے تو ڈرون پتنگوں کے ساتھ ہی لے کر لاہوری آ جائیں گے،یہ ہے پاکستانی قوم کا جذبہ،یہ ویڈیو ہر پاکستانی کو دیکھنی چاہئے، ایک چھوٹے بچے نے درخت پر چڑھ کر ڈرون پر چھلانگ ماری،ڈرون کو گرایا اور پھر اٹھا کر لے گئے،میرا نہیں خیال کہ مودی اب آئندہ پاکستان پر حملے کا سوچے گا، افواج پاکستان تو مودی کا دلیہ بنائیں گی ہی سہی، یہاں ہر پاکستانی سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے اسی لئے آپریشن کا نام بنیان مرصوص رکھا گیا تھا.

  • بین الاقوامی جریدے دی ڈپلومیٹ نے بھی بھارتی ناکامی کو کیا تسلیم

    بین الاقوامی جریدے دی ڈپلومیٹ نے بھی بھارتی ناکامی کو کیا تسلیم

    جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو پاکستان کے خلاف جارحیت مہنگی پڑ گئی۔

    معرکۂ’’ بنیان مرصوص‘‘ کو سفارتی محاذ پر پاکستان کو بھارت کے خلاف عالمی پذیرائی مل رہی ہے ۔بین الاقوامی جریدے "دی ڈپلومیٹ” نے بھی پاک ،بھارت جنگ میں پاکستان کی سفارتی کامیابی اور بھارت کی ناکامی کو تسلیم کیا،’’دی ڈپلومیٹ‘‘ کے مطابق بھارت کو پاکستان کے خلاف جنگ میں نہ صرف عسکری میدان میں ناکامی ہوئی بلکہ سفارتی محاذ پر بھی سخت خفت کا سامناکرنا پڑا ۔پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائی نے ثابت کر دیا کہ ہر وہ سطح پر اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے تیار ہے۔’’دی ڈپلومیٹ‘‘ نے یہ بھی لکھا کہ پاک، بھارت جنگ میں پاکستان نے سیاسی بصیرت اور دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی سطح پر اپنی ساکھ کو مزید مضبوط کیا۔بین الاقوامی برادری، بالخصوص امریکہ بھی پاکستانی مؤقف کا معترف ہے۔

    ’’دی ڈپلومیٹ‘‘ کے مطابق پاک ،چین کے دفاعی اشتراک سے بھارتی ایئرفورس کو شدید نقصان پہنچا، عالمی سطح پر رافیل طیاروں کی تباہی بھارت کے لیے باعث شرمندگی بنی ۔بھارت پہلگام حملے میں پاکستان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہ کر سکا۔پاک فوج کی حکمتِ عملی اور عالمی سفارتی حمایت نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا۔

    اس معرکے نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ بھارت کی خطے پر بالادستی کی خواہشات اور جنگی جنون کے خلاف پاکستان نہ صرف عسکری بلکہ سفارتی میدان میں بھی کامیابی سے کھڑا رہا۔ بھارت کی طرف سے کی جانے والی سیاسی و عسکری چالاکیوں کو عالمی برادری نے بے نقاب کر دیا، اور پاکستان کا مؤقف حقیقت پر مبنی ہونے کے سبب عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا۔بھارت کی یہ شکست صرف میدانِ جنگ کی نہیں بلکہ سفارتی محاذ پر بھی ایک بڑی ناکامی ہے، جو اس کے تاثر اور طاقت کے دعوے کو بری طرح متاثر کرتی ہے۔ پاکستان نے جس بردباری اور دور اندیشی سے صورت حال کو سنبھالا، وہ خطے میں امن کے لیے ایک مضبوط پیغام ہے۔

    پاکستان کو چاہیے کہ وہ اپنی اس کامیابی کو وقتی نہ سمجھے بلکہ سفارتی اور عسکری محاذ پر اپنی تیاری اور اشتراکِ عمل کو مزید مستحکم کرے تاکہ مستقبل میں بھی کسی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جا سکے۔ اس کامیابی کو ایک مستقل خارجہ پالیسی کے طور پر تشکیل دینا ہوگا تاکہ خطے میں توازنِ طاقت پاکستان کے حق میں قائم رہے۔

  • پاکستان کو مستقبل میں بھی انڈیا اسرائیل گٹھ جوڑ سے محتاط رہنا چاہیے،مولانا فضل الرحمان

    پاکستان کو مستقبل میں بھی انڈیا اسرائیل گٹھ جوڑ سے محتاط رہنا چاہیے،مولانا فضل الرحمان

    جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کا اتحاد تاریخ کا حصہ ہے، مودی سرکار نے اسرائیلی نمائندہ بن کر پاکستان پر حملہ کیا مگر ہم نے بھرپور جواب دے کر غزہ کا بدلہ لے لیا۔

    کوئٹہ میں جے یو آئی کی جانب سے منعقدہ بھارت اور اسرائیل مخالف ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسرائیل پہلے دن سے پاکستان کا دشمن ہے، انڈیا نے اسرائیل کا نمائندہ بن کر پاکستان پر حملہ کیا، بھارت کو دندان شکست جواب اور عبرتناک شکست دے کر پاکستان نے غزہ کا بدلہ لے لیا۔جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ اسرائیل کے حوالے حکمران خواب خرگوش میں مصروف تھے مگر ہم نے روز اول سے اسرائیل کی حمایت کی اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے جبکہ یہود ہنود ایک ہیں، اس معاملے پر پارلیمنٹ نے بھی جے یوآئی کا موقف تسلیم کرلیا،پاکستان کو مستقبل میں بھی انڈیا اسرائیل گٹھ جوڑ سے محتاط رہنا چاہیے، مسلم حکمران ہمت کریں تو اسرائیل کی قوت کو ختم کرسکتے ہیں،مودی نے طاقت کے بل بوتے پر تنازعات حل کرنے کی کوشش کی، اب تم بے چارے سے اسمبلی میں نہیں بیٹھا جارہا، اب مودی کو اسکی اپنی پارلیمنٹ لعن طعن کررہی ہے۔

  • بھارتی آبی جارحیت جنگی اقدام تصور ہو گا،سینیٹ میں متفقہ قرارداد منظور

    بھارتی آبی جارحیت جنگی اقدام تصور ہو گا،سینیٹ میں متفقہ قرارداد منظور

    آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر ایوان بالا سے منظور کی گئی قرارداد کا متن سامنے آگیا

    قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان بالا کا شہداء کو خراج تحسین، قربانیاں کبھی فراموش نہیں ہوں گی،بھارتی غیر انسانی حملوں کی شدید مذمت، خواتین، بچوں اور مساجد کو نشانہ بنایا گیا،غمزدہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی، قومی سانحے پر پوری قوم متحد ہے،برادر ممالک کی اصولی حمایت پر پاکستان نےشکریہ ادا کیا،پاکستان کا امن و استحکام کے لیے پرعزم مؤقف، مسئلہ کشمیر مذاکرات سے حل کیاجائے،عالمی برادری سے کشمیر پر فعال سفارت کاری جاری رکھنے کی اپیل کرتے ہیں،سندھ طاس معاہدے پر مکمل عملدرآمد کیا جائے، پاکستان کے آبی حقوق ناقابل تنسیخ ہیں،بھارتی آبی جارحیت جنگی اقدام تصور ہو گا،ایوان کا اللہ تعالیٰ کا شکر، قوم کو تزویراتی فتح عطا ہوئی،قوم کے اتحاد پر خراج تحسین، اختلافات سے بالاتر ہو کر یکجہتی کی مثال ہے،مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ قومی وقار کی علامت ہے،پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی کامیابیوں کو سراہتے ہیں ،

  • بگرام ایئربیس کسی کو نہیں دیں گے، ٹرمپ

    بگرام ایئربیس کسی کو نہیں دیں گے، ٹرمپ

    دوحہ: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر میں تعینات امریکی فوجیوں سے خطاب کے دوران اہم اعلانات کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی بگرام ایئربیس امریکا کے پاس ہی رہے گی اور اسے کسی کو نہیں دیا جائے گا۔

    ٹرمپ نے قطر کے العدید ایئربیس پر موجود امریکی فوجی اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی تنازعات کا خاتمہ ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، تاہم اگر امریکا کے اتحادیوں کو خطرہ لاحق ہوا تو وہ طاقت کے استعمال سے گریز نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے شراکت داروں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ گزشتہ روز قطر اور امریکا کے درمیان 42 ارب ڈالر مالیت کے دفاعی معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں، جو دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات کو نئی جہت دیں گے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ قطر آئندہ برسوں میں العدید ایئربیس پر 10 ارب ڈالر کی خطیر سرمایہ کاری کرے گا، جس سے نہ صرف ایئربیس کی استعداد بڑھے گی بلکہ خطے میں امریکی موجودگی مزید مضبوط ہوگی۔ٹرمپ نے امریکی فضائیہ کی قوت میں اضافے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ جلد ہی امریکی فضائیہ کے بیڑے میں جدید ترین "ایف 47” طیارہ شامل کیا جائے گا، جبکہ "ایف 35” کے جدید ورژن "ایف 55” کی تیاری بھی جاری ہے، جس کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2026 کے دفاعی بجٹ میں امریکی سروس ممبران کی تنخواہوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے، جو فوجیوں کی خدمات کا اعتراف ہے۔

    بھارت اور پاکستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ان کے خیال میں دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تنازع حل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ کے بجائے تجارت کو فروغ دیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کی جانب سے اس پیغام پر مثبت ردعمل سے خوش ہیں۔

  • جو پاکستان سے ٹکرائے گا پاش پاش ہو جائے گا، سراج الحق

    جو پاکستان سے ٹکرائے گا پاش پاش ہو جائے گا، سراج الحق

    سابق امیر جماعت اسلامی سراج ٌالحق نے کہا ہے کہ جامع مسجد ام القریٰ میں بھارتی حملے کے مناظر دیکھے،مودی ہٹلر سے بھی آگے بڑھ چکا،بھارت کو ٹکڑے ہونے سے اب کوئی نہیں بچا سکتا،تعلیمی اداروں،مساجد پر بھارتی حملے یہ بزدلانہ کاروائی ہے،افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر ایم ایم عالم کی یادیں آج پھر تازہ کردیں، رافیل کے مقابلے میں ہمارا ابابیل جیت گیا،عیاں ہو چکا ہے جو پاکستان سے ٹکرائے گاپاش پاش ہو جائے گا.

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارتی حملے میں شہید مسجد ام القریٰ کے دورے کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ہدیۃ الھادی پاکستان کے امیر پیر سید ہارون علی گیلانی، مرکزی مسلم لیگ کے جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ،جماعت اسلامی پنجاب کے رہنما جاوید قصوری بھی انکے ہمراہ تھے، سراج الحق نے مرید کے میں جامع مسجد ام القریٰ،تعلیمی کمپلیکس کا معائنہ کیا اور بھارتی حملے کی مذمت کی، میڈیا سے بات کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ بھارت نے مرید کے کی مسجد،تعلیمی کمپلیکس پر چار میزائل برسائے، یہاں مسجد،گھر،ہاسٹل شہید ہوئے، مریدکے میں آج شہریوں سے ملاقات کا موقع ملا،بھارتی حملے کے باوجود یہاں کے باسی پرعزم ،پرجوش ہیں، مودی سرکار ہٹلر سے بھی آگے بڑھ چکی لیکن میں کہتا ہوں کہ اب بھارت کے ٹکڑے ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا، مودی بھارت کا گوربا چوف ثابت ہو گا،بھارتی حملے کے بعد قوم ایک پیج پر آ گئی، ایٹمی پاور سے قومی اتحاد و وحدت زیادہ پاور فل ہوتا ہے، غزہ اور کشمیر کا مسئلہ ایک ہے، غزہ کے باسیوں نے گریٹر اسرائیل کا خواب چکنا چور کر دیا،یہاں اکھنڈ بھارت کا منصوبہ مٹی میں ملا دیا گیا.

    پیر سید ہارون علی گیلانی کا کہنا تھاکہ بھارتی جارحیت کی بھر پور مذمت کرتے ہیں، تعلیمی کمپلیکس ،مساجد پر حملے مودی کی موذی حرکات ہیں، تعلیمی ادارے دہشت گردی نہیں پھیلا رہے، مسلح افواج کو بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں.ہم کہتے ہیں اسی رات ہی جواب دیتے تو اگلے حملوں کی نوبت نہ آتی، اب بھارت سو بار سوچے گا، مرید کے کی عوام کا حوصلہ دیکھ کر کہتا کہ اب بھارت ٹوٹتا جائے گا بکھرتا جائے گا،

    قاری محمد یعقوب شیخ کا کہنا تھا کہ مودی نے تعلیمی اداروں اور مساجد کو ٹارگٹ کیا ،پاکستان نے کسی مذہبی جگہ کو ٹارگٹ نہیں بنایا نہ شہری علاقے کو بلکہ جہاں سے دہشت گردی ہوئی اس کو ٹارگٹ بنایا ،مودی اور نیتن یاہو ایک سکے کے دو رخ ہیں ،مودی عالمی دہشت گرد ہے ،پوری امت یکجا ہو اور او آئی سی کا اجلاس بلایا جائے ،یہ بات کہنا کہ دہشت گردوں کے اڈے پر حملہ کیا دنیا جانتی ہے یہ ایک تعلیمی کمپلیکس ہے،

    جاوید قصوری کا کہنا تھا کہ مودی نے مسجد اور تعلیمی ادارے کو نشانہ بنایا یہ سب ہندو توا نظریہ کا ایجنڈا ہے ،ہندوستان میں بھی مساجد کو نشانہ بنا رہا اور پاکستان میں بھی مسجد کو نشانہ بنا رہا ہے،مریدکے کے لوگوں کا جذبہ دیکھ کر لگ رہا ہے مودی کا حوصلے پست کرنے کا ایجنڈا ناکام ہو ا.بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پرہم پاکستان کی افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

  • بھارت  جوہری تنصیبات اور ہتھیاروں کے تحفظ کو یقینی بنائے،پاکستان

    بھارت جوہری تنصیبات اور ہتھیاروں کے تحفظ کو یقینی بنائے،پاکستان

    پاکستان نے بھارتی وزیردفاع کے ریمارکس کی مذمت کی ہے

    ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ہے کہ پاکستان اپنے جوہری ہتھیاروں کے بارے میں بھارتی وزیر دفاع کے ریمارکس کی شدید مذمت کرتا ہے، بیان آج بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں دیا گیا ہے،یہ غیر ذمہ دارانہ بیان بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے موثر دفاع اور ڈیٹرنس کے حوالے سے ان کے عدم تحفظ اور مایوسی کو ظاہر کرتے ہیں،پاکستان کی روایتی صلاحیتیں بھارت کو روکنے کے لیے کافی ہیں، خود ساختہ ‘جوہری بلیک میلنگ’ کے بغیر جس کا نئی دہلی کو سامنا ہے,ہندوستان کے وزیر دفاع کے تبصرے بھی IAEA جیسی اقوام متحدہ کی خصوصی ایجنسی کے مینڈیٹ اور ذمہ داریوں سے ان کی سراسر لاعلمی کو ظاہر کرتے ہیں۔ IAEA اور بین الاقوامی برادری کو بھارت میں جوہری اور تابکار مواد کی بار بار چوری اور غیر قانونی اسمگلنگ کے واقعات کے بارے میں فکر مند ہونا چاہیے۔گزشتہ سال، پانچ افراد بھارت کے دہرادون میں بھابھا اٹامک ریسرچ سنٹر (BARC) سے مبینہ طور پر چوری ہونے والے تابکار ڈیوائس کے ساتھ پکڑے گئے تھے۔بعد میں، ایک اور گروہ کے پاس ایک انتہائی تابکار اور زہریلا مادہ، کیلیفورنیا میں جس کی مالیت 100 ملین امریکی ڈالر تھی، ملا تھا۔ 2021 میں کیلیفورنیا کی چوری کے تین واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔ یہ بار بار ہونے والے واقعات نئی دہلی کی طرف سے جوہری اور دیگر تابکار مواد کی حفاظت اور حفاظت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر سوالیہ نشان لگاتے ہیں۔یہ واقعات ہندوستان کے اندر حساس، دوہرے استعمال کے مواد کی بلیک مارکیٹ کے وجود کی بھی نشاندہی کرتے ہیں۔پاکستان ان واقعات کی مکمل تحقیقات پر زور دیتا ہے اور بھارت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اپنی جوہری تنصیبات اور ہتھیاروں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

  • معرکہ بنیان مرصوص،بھارت کیخلاف سائبر جوابی حملہ کی تفصیلات

    معرکہ بنیان مرصوص،بھارت کیخلاف سائبر جوابی حملہ کی تفصیلات

    معرکہ بنیان مرصوص،بھارت کیخلاف سائبر جوابی حملہ،آپریشن بنیان مرصوص میں افواج پاکستان کی سائبر ٹیم سرگرم عمل رہی،پاکستان کی سائبر ٹیم نے بھارتی جارحیت کو منہ توڑ جواب دیا

    افواج پاکستان کی سائبر ٹیم نے بھارت کو مختلف ڈومینز جس میں پاور انفراسٹرکچر اور پیٹرولیم سیکٹر شامل ہیں، میں نقصان پہنچایا ،پاکستانی سائبر ٹیم نے قومی مواصلات کوشدید نقصان پہنچایا ، جبکہ بھارتی سرکاری ای میل اور OTP انفراسٹرکچر کو بھی بند کیا،پاکستانی سائبر ٹیم نے بھارتی نگرانی کے نظام میں خلل پیدا کیا، کمیونیکیشن ہارڈ ویئر کی تباہی،بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کیا، پاکستانی سائبر ٹیم نے بھارتی ہوائی اڈوں کے سرورز ٹیک ڈاؤن کئے اور بھارتی فضائیہ کے مواصلاتی نظام اور ریلوے کے نظام میں خلل پیدا کیا،پاکستانی سائبر ٹیم نے بھارت کے نیشنل، ایسٹرن، ناردرن اور ویسٹرن لوڈ ڈسپیچ سینٹرز تک رسائی حاصل کرکے سسٹم کو بھی ہیک کیا،پاکستانی سائبر ٹیم نے بھارت کے تقریباً 80 فیصد صارفین کو عارضی طور پر بجلی کی فراہمی سے بھی محروم کیا،ریاست اتر پردیش میں 3600+ پاور فیڈرز ، جموں و کشمیر کے علاقے میں 600+ ، ریاست مہارشٹڑ 4600+ فیڈرز کی سپلائی کو ہیک اور منقطع کیا ،پنجاب لوڈ ڈسپیچ سینٹر کے 2 مین AI سرورز ، ریاست کرناٹک میں 235+ ونڈ اور سولر گرڈز کو ہیک اورناکارہ بنایا ،ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (HPCL) ، اندرا پرستھا گیس لمیٹڈ (IGPL) کے ڈیٹا بیس کو ہیک اور ناکارہ کردیا گیا اور 4400+ سرکاری اور پبلک سیکٹر کمیونیکیشن راؤٹرز کو ناکارہ بنا دیا گیا،تمام اہم ہندوستانی حکومت، ملٹری، ایئر فورس، اسٹاک ایکسچینجز اور دیگر پبلک سیکٹر تنظیموں کے سرورز پر DDoS حملہ، جس کے نتیجے میں ای میل/OTP ورک فلو اور اندرونی مواصلات میں قومی خلل پیدا کیا گیا،سرکاری عمارتوں، شاہراہوں، ہسپتالوں اور دیگر عوامی زونز کے 3500+ سی سی ٹی وی کیمرے ہیک کیے گئے،مقبوضہ جموں و کشمیر میں 250+ اہم ISP کمیونیکیشن راؤٹرز کو ہیک کرکے ناکارہ بنادیا گیا،90 سے زیادہ سرکاری اور کارپوریٹ سیکٹر کی ویب سائٹس کے ڈیٹا کو ہیک کرلیا گیا،اس میں بھارتی فضائیہ، ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ، بارڈر سیکیورٹی فورس، ہندوستان کی منفرد شناختی اتھارٹی اور ہندوستانی ریلوے شامل ہیں،بھارتی ہوائی اڈوں کے سرورز کو بھی ہیک کیا گیا اس میں ممبئی، دہلی اور کولکتہ شامل ہیں،

    آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بھارتی فضائیہ کے مواصلاتی نظام میں خلل پیدا کیا گیا جس میں بھارتی فضائیہ کی نادرن ، سدرن اور ویسٹرن ایئر کمانڈ شامل ہیں،بھارتی ریلوے کے مختلف سرورز کو بھی ہیک کیا گیا جس سے بھارت کے متعدد علاقوں میں ریلویز آپریشن متاثر ہوئے،

  • خاتون ڈرائیور کی تیز رفتاری کا خطرناک انجام، گاڑی بینک میں جا گھسی

    خاتون ڈرائیور کی تیز رفتاری کا خطرناک انجام، گاڑی بینک میں جا گھسی

    بہاولپور میں ایک خاتون ڈرائیور کی جلد بازی اور تیز رفتاری کے باعث ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جب ایک کار مسلم کمرشل بینک کی عمارت کے مرکزی دروازے سے ٹکرا گئی۔

    واقعہ اس وقت پیش آیا جب خاتون ڈرائیور گاڑی چلاتے ہوئے بینک کے قریب پہنچی۔ عینی شاہدین کے مطابق گاڑی کی رفتار کافی تیز تھی، اور جیسے ہی خاتون نے گاڑی روکنے کی کوشش کی تو غلطی سے بریک کی بجائے ایکسیلیریٹر (ریس) دبا دیا، جس کے نتیجے میں گاڑی بے قابو ہو کر سیدھا بینک کے داخلی دروازے سے جا ٹکرائی۔ریسکیو 1122 کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں بینک کے شیشے چکناچور ہو گئے جبکہ دروازے کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ خاتون ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئیں، تاہم کسی قسم کی سنگین جسمانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

    گاڑی کو بھی حادثے میں خاصا نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے اس وقت بینک میں کوئی بڑا رش نہیں تھا، جس کی وجہ سے ممکنہ جانی نقصان سے بچا جا سکا۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ حادثہ دن کے وقت پیش آیا اور اچانک زوردار آواز سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون ڈرائیور کے خلاف تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا، تاہم تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ضروری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • سیاسی مسائل کا سیاسی حل ہونا چاہیے،بیرسٹر گوہر

    سیاسی مسائل کا سیاسی حل ہونا چاہیے،بیرسٹر گوہر

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کی ڈیل کی تردید کردی۔

    پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہرنے کہا کہ وزیراعظم نے اسمبلی میں آفر دی جس کا ہم نے خیر مقدم کیا اور کہا کہ عمران خان سے پوچھیں گے، پارٹی سے پوچھیں گے پھر بات کرینگے،بانی پی ٹی آئی کی اندر کی بات کو باہر کبھی شیئر نہیں کیا، ان کے بچے سامنے آئے، بانی پی ٹی آئی کے بچے حالات سے باخبر ہیں، قاسم اور سلیمان اپنے والد سے رابطے میں ہیں، بچوں نے بھی کہہ دیا کہ کوئی ڈیل نہیں کی گئی،سی صورت ڈیل نہیں ہوگی، کس چیز کی ڈیل ہوگی، عمران خان ناجائز اور ناحق جیل میں ہیں، سیاسی مسائل کا سیاسی حل ہونا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کسی بھی قسم کی ڈیل کی تردید کرتا ہوں البتہ سیاسی معاملات کا حل ڈائیلاگ سے ہی ہونا چاہیے۔

    دوسری جانب علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پیرول پر رہائی کیلئے علی امین گنڈاپور کی جانب سے دائر درخواست کا علم ہی نہیں تھا.کنول شوزب کو غلط فہمی ہوئی ہے خاتون ہے ٹریننگ کی ضرورت ہے کہ کیسے پروفیشنل طریقہ سے ردعمل دیا جاتا ہے. وکلاء نے کہا ہے کہ آدھے گھنٹے کے دلائل میں فیصلہ ہو سکتا اور عمران خان کی رہائی ہو سکتی ہے، ایک دو دن میں ہونے والے معمول کے کلیریکل کاموں کیلئے اب مہینوں جدوجہد کرنی پڑ رہی ہے، اب نوٹس ہو گئے آئندہ بدھ کو بحث ہو گی دیکھتے ہیں کب تک چلاتے ہیں آگے عید بھی آ رہی ہے.