Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • آذربائیجانی صدر علیوف کی پاکستان کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم کو مبارکباد

    آذربائیجانی صدر علیوف کی پاکستان کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم کو مبارکباد

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے آج ٹیلی فون پر بات کی. گفتگو کے دوران وزیراعظم نے جنوبی ایشیا کے حالیہ بحران میں پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کی مضبوط یکجہتی اور حمایت پر صدر علیوف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر علیوف کی مستقل حمایت پاکستانی عوام سے ان کی بے پناہ محبت اور پیار کا ایک اور مظہر ہے۔

    وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی پر آذربائیجان کے برادر عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے ایک بار پھر دونوں ممالک کے درمیان پائیدار اور دیرینہ دوستی کا اظہار ہوا ہے، جو ہمیشہ سچے بھائیوں کی طرح ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان نے علاقائی امن کیلئے بھارت کے ساتھ جنگ ​​بندی مفاہمت پر اتفاق کیا ہے اور اسے برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ تاہم، انہوں نے بھارتی قیادت کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا، اور اس بات کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں کسی بھی جارحیت کا سامنا کرنے کے لیے، پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا بھرپور دفاع کرے گا۔

    وزیرِ اعظم نے زور دے کر کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازعہ جنوبی ایشیا میں عدم استحکام کی بنیاد ہے جسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔ اس سلسلے میں، انہوں نے کشمیر کاز کے لیے پاکستان کی اصولی حمایت پر صدر علیوف کا شکریہ ادا کیا۔

    پاکستان آذربائیجان تعلقات پر وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان خصوصی اور وقت کی آزمائش پر پورا اترنے والے برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس دوستی کو باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ اس تناظر میں، انہوں نے پاکستان کے مختلف شعبوں میں آذربائیجان کی طرف سے 2 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری سے متعلق تجاویز کو حتمی شکل دینے کے لیے ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے صدر علیوف کو جلد پاکستان کا سرکاری دورے کی دعوت کی تجدید بھی کی۔ صدر علیوف نے دورے کی دعوت قبول کر لی۔

    صدر علیوف نے پاکستان کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے جنگ بندی مفاہمت کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ آذربائیجان پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں اپنے برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

  • نومئی کے مقدمے،عمران کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ملتوی

    نومئی کے مقدمے،عمران کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ملتوی

    لاہور ہائیکورٹ،نومئی کےآٹھ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتوں کی سماعت ہوئی

    سپیشل پراسیکیوٹرز نے کہا کہ تفتیشی افسر نے فوٹو گرمیٹک اور وائس میسجز ٹیسٹ کےلئے عدالت سے رجوع کیا۔اڈیالہ جیل میں موجود بانی پی ٹی آئی نے عدالتی نوٹسز موصول کرنے سے انکار کردیا۔تفتیش کی تکمیل کےلئے فوتو گرمیٹک اور وائس میسجز ٹیسٹ ہونا ضروری ہیں۔قانون کےتحت ٹرائل عدالت تفتیشی افسر کو حکم جاری نہیں کرسکتی۔ٹرائل عدالت نے پراسیکیوشن کی درخواست منظور کرلی ہے،ٹرائل عدالت نے ان ٹیسٹون کی تکمیل کےلئے جیل سپرنٹنڈنٹ کو انتظامات کی ہدائت کی ہے۔ٹرائل عدالت نے ٹیسٹ کراکےرپورٹ 26 مئی کو طلب کرلی ہے۔تفتیشی افسران کو ٹیسٹوں کی تکمیل کےلئے جیل میں قیدی سے ملنے کی اجازت دی جائے۔ان ٹیسٹوں کی تکمیل تک ضمانت کی درخواستوں پر کاروائی ملتوی کی جائے۔

    بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو گرفتار ہوئے 7سو 27 دن ہوچکے ہیں،پراسکیوشن اتنے سال گزر جانے کے بعد درخواست لیکر کیوں آئی ہے،پراسکیوشن تاخیری حربے استعمال کررہی ہے،ضمانت کی درخواستیں شہادتیں حاصل کرنے سے پراسیکیوشن کو نہیں روکتیں۔پراسیکویشن کایہ کہنا کہ شہادتیں آئیں گی تو ریکارڈ کا حصہ بنائیں گے قانون کےخلاف ہے۔اعجاز چوہدری کی ضمانت انہیں وجوہات کی بناء پر ٹرائل عدالت سے خارج ہوئی،سپریم کورٹ نے اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور کرلی۔ان شہادتوں کی بنیاد پر ضمانت التواء میں رکھنا چاہتے ہیں جو موجود ہی نہیں۔شہادتیں نہ ملنے پرآزادی کے حق کا ختم ہونا قانون میں اس کی گنجائش نہیں ہے۔پراسیکیوشن تاخیری حربے آزمارہی ہے

    عدالت نے سماعت 27 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کےوکلاء کو حتمی دلائل کےلئے طلب کرلیا

  • کسان بھائیو کسی کے بہکاوے میں نہ آنا ،میرا دل آپ کے ساتھ ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

    کسان بھائیو کسی کے بہکاوے میں نہ آنا ،میرا دل آپ کے ساتھ ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کسان بھائیو کسی کے بہکاوے میں نہ آنا ،میرا دل آپ کے ساتھ ہے، کئی دہائیوں کے بعد پنجاب میں پہلی بار کھاد نہ مہنگی ہوئی نہ بلیک میں فروخت ہوئی، پنجاب حکومت نےگندم پر کسانوں کو پانچ ہزار روپے فی ایکڑ سبسڈی دی ہے ، مجھے اپنے لوگوں کے لئے آٹا سستا رکھنا ہے ، میری مجبوری بھی ہے، دنیا نے مانا ہماری ملکی معیشت میں حیران کن استحکام نظرآیا،نفرت کی سیاست نے اس ملک کو کچھ نہیں دیا، ہمیں ملک کی خاطر ذاتی انا قربان کرنا ہوگی۔

    کالا شاہ کاکو میں گندم انیشیٹو پروگرام کے تحت ٹریکٹرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ سب کو پاکستان کی فتح مبارک ہو، قوم پر فخر ہے، پوری قوم نے ایک سیسہ پلائی دیوار کی طرح ملکی سلامتی میں حصہ ڈالا، قوم نے افواج پاکستان کی سپورٹ میں اپنا حصہ ڈالا، پاک افواج زندہ باد تو پاکستان زندہ باد ہے،پاک افواج نے بنیان مرصوص کے تحت بھارت کو شکست سے دوچار کیا، یہ جنگ صرف سرحدوں کی نہیں نظریات اور جذبے کی جنگ تھی، پاکستان کا امن ہماری ریڈ لائن ہے، تمام سیاسی قیادت کیلئے پاکستان ریڈ لائن ہونی چاہیے، ملک ہے تو خوشحالی ہے، اللہ پاکستان کو تاقیامت سلامت رکھے، وزیراعظم اور آرمی چیف کو عظیم فتح پر خراج تحسین پیش کرتی ہوں، سیاسی قیادت ہو یا عسکری قیادت سب نے ایک ہو کر ملک کا دفاع کیا،پاکستان کی معیشت میں حیران کن استحکام دیکھنے میں آیا، مہنگائی میں کمی سے بازاروں میں اشیائے خورونوش سستے داموں مل رہی ہیں، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور بجلی قیمتوں میں کمی ہوئی، سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، کسان کو زرعی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہیں، زرعی شعبے کی ترقی پنجاب حکومت کی ہمیشہ سے ترجیح رہی، کسان خوشحال تو پاکستان خوشحال ہوگا، کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کو فی ایکڑ 5 ہزار روپے دیئے جائیں گے، جس نے 10 ایکڑ پر گندم لگائی اسے فی ایکڑ 5 ہزار کے حساب سے 50 ہزار دیئے جا رہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کے بڑے اخبار آج لکھ رہے ہیں کہ پاکستان کی معیشت ایک معجزہ بن گئی ہے، ایک ہزار کسانوں کو مبارکباد جنہوں نے تاریخی گندم اگائی، آج انہیں مفت ٹریکٹر مل رہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کسانوں کو 10 کے وی سولر سسٹم پر 95 فیصد جبکہ 15 کے وی سولر سسٹم پر 90 فیصد سبسڈی کا اعلان کیا اور کہا کہ کسانوں کو سستی کھاد، بیج اور سپرسیڈر پر سبسڈی دی گئی، زرعی مالز تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں، جہاں تمام سہولیات فراہم کریں گے۔

    قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم سپورٹ پروگرام کے تحت گرین ٹریکٹر تقسیم کئے، پہلے مرحلے میں 9500 گرین ٹریکٹر کاشتکاروں کو بذریعہ شفاف قرعہ اندازی فراہم کئے گئے جبکہ دوسرے مرحلے میں 25 ہزار مزید گرین ٹریکٹرز سبسڈی پر فراہم کئے جا رہے ہیں۔

  • بھارت کا غرور خاک میں ملانے والی پاک فضائیہ کو مسلم انسٹیٹیوٹ کا شاندار خراج تحسین

    بھارت کا غرور خاک میں ملانے والی پاک فضائیہ کو مسلم انسٹیٹیوٹ کا شاندار خراج تحسین

    بھارت کا غرور خاک میں ملانے والی پاک فضائیہ کو مسلم انسٹیٹیوٹ کا شاندار خراج تحسین ،رافیل کو تباہ اور بھارت کو شرمسار کرنے والے طیارے جے 10 سی کا ہیومن ماڈل بنادیا

    دربار سلطان باہو پر جذبہ حب الوطنی کا فقیدالمثال مظاہرہ کیا گیا۔ ہزاروں افراد نے مل کر افواج پاکستان کو خراج تحسین اور دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا۔”پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ” کے نعروں سے فضا گونجتی رہی۔ چائنا، ترکیہ، آذربائیجان اور سعودی عرب سمیت پاکستان کا ساتھ دینے والے تمام ممالک کا شکریہ ادا کیا گیا۔جے ٹین سی کے انسانی ماڈل کے ایک طرف شرکا "پاکستان زندہ باد” تو دوسری طرف "شکریہ چین، ترکیہ اور آذربائجان” کے سانچے میں خود کو سموئے ہوئے تھے۔

    چیئرمین مسلم انسٹیٹیوٹ صاحبزادہ سلطان احمد علی کا کہنا تھا کہ یہ صرف اپنے غازیوں اور شہیدوں کو خراج تحسین نہیں بلکہ دشمن مودی کو بھی پیغام ہے ہم دفاع وطن میں سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہیں، بی جے پی نے انٹیلیجنس فیلیر چھپانے اور اپنے ووٹ بینک کو خوش کرنے کے لیے پاکستان کے اوپر جنگ کو مسلط کرنا چاہا بھارت نے اس جنگ میں صرف رافیل نہیں کھوئے، کنوینشنل وار کی برتری کا دعویٰ بھی کھو دیا، مودی نے مساجد پر حملے کیے معصوم شہریوں کو بچوں کو شہید کیا یہ آر ایس ایس ذہنیت ہے ، ہندوستان کو خطرہ بی جے پی سے ہے ،آر ایس ایس سے ہے، شیو سینا سے ہے جب تک غنڈے ہندوستان کے اقتدار پر قابض ہیں پورا ساؤتھ ایشیا سے سلگتا رہے گا

  • 190 ملین پاؤنڈ کیس،بشریٰ ،عمران کی سزا معطلی کی درخواست پر جواب طلب

    190 ملین پاؤنڈ کیس،بشریٰ ،عمران کی سزا معطلی کی درخواست پر جواب طلب

    اسلام آباد ہائیکورٹ،190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر نوٹس جاری کرکے اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ ہفتے نیب سے جواب طلب کر لیا

    190 ملین پائونڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی،عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے سزا معطلی کی درخواستیں آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی،احتساب عدالت نے عمران خان کو 14 جبکہ بشریٰ بی بی کو 7 سال کی سزا سنائی تھی

    عمران خان بشریٰ بی بی کی 190 ملین پائونڈ کیس میں سزا معطلی پر آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی عدالت میں عمران خان کی بہن علیمہ خان،علی محمد خان،زرتاج گل،شبلی فراز،جنید اکبر خان،سماویہ طاہر،سلمان اکرم راجہ،علی بخاری،شعیب شاہین،حسین اخونزادہ،نعیم حیدر پنجوتھا،خالد یوسف چوہدری،جمشید دستی،شاندانہ گلزار،بیرسٹر عمیر نیازی،وکیل شعیب،اسد قیصر سمیت تحریک انصاف کی وکلاء کی ٹیم بھی کمرہ عدالت میں موجود تھی

  • زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا فروغ ہماری ترجیح ہے ،وزیراعظم

    زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا فروغ ہماری ترجیح ہے ،وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت زرعی شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس ہوا

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ زرعی خودکفالت کے حصول کے لئے زراعت کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے،معیشت کی فوری ترقی کیلئے زرعی شعبے کی وسیع استعداد کو بروئے کار لائیں گے،اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو زرخیز زمین، قابل زرعی ماہرین، محنتی کسانوں سے نوازا ہے،کسانوں کو آسان شرائط پر زرعی قرضوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے،ملکی پیداوار بڑھانے کیلئےزرعی تحقیق پر توجہ مرکوز کی جائے، پائیدار اور طویل مدتی زرعی صنعتی ترقی کی پالیسی بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ملک میں زراعت کے ساتھ ساتھ جنگلات کو بھی فروغ ملے جو کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لئےانتہائی اہم ہیں۔زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے متعلقہ فریقین کی مشاورت سے مربوط حکمت عملی بنائی جائے ،اس سلسلے میں صوبوں سے مشاورت بھی یقینی بنائی جائے،

    وزیراعظم نےزرعی شعبے کے حوالے سے نیشنل ایگری انوویشن پلان پیش کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ زرعی بیجوں کے سرٹیفیکیشن کے نظام میں جاری اصلاحات میں تیزی لائی جائے ؛ اعلیٰ معیار کے بیجوں کے فروغ کے حوالے سے مؤثر لائحہ عمل تیار کیا جائے ،زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا فروغ ہماری ترجیح ہے ،وزیراعظم نے زرعی شعبے کے حوالے سے جامع ریگولیٹری فریم ورک ترتیب دینے کی ہدایت کی

    اجلاس میں زرعی شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے بنائے گئے ورکنگ گروپ کی جانب سے تجاویز پیش کی گئیں ،اجلاس میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی.

  • ریاستی اداروں کیخلاف مہم،عادل راجہ،احمد نورانی،معید پیرزادہ و دیگر پر مقدمہ درج

    ریاستی اداروں کیخلاف مہم،عادل راجہ،احمد نورانی،معید پیرزادہ و دیگر پر مقدمہ درج

    پاک بھارت کشیدگی کے دوران ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے پر عادل راجہ، معید پیرزادہ، محمد عمر، نذیر بٹ اور احمد نورانی کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں

    ریاستی اداروں کیخلاف نفرت انگیز مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی کا آغازکردیا گیا،نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے 5ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے،مقدمے میں عادل راجہ معید پیرزادہ، محمد عمر، محمد نذیر بٹ اور احمد نورانی نامزد ہیں۔ملزمان پر سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کیخلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کرے کا الزام ہے،این سی سی آئی اے نے کہاکہ ملزمان نےپاک بھارت کشیدگی میں جھوٹا، اشتعال انگیز موادشیئر کیا،ملزمان سوشل میڈیا پر جھوٹے، گمراہ کن مواد کی تشہیر کرتے رہے،انتشار، ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

  • محکمۂ ٹیکس نے حسن نواز کی بینک کرپسی کی مدت ختم کر دی

    محکمۂ ٹیکس نے حسن نواز کی بینک کرپسی کی مدت ختم کر دی

    برطانیہ کے محکمۂ ٹیکس نے نواز شریف کے صاحبزادے، حسن نواز، کی بینک کرپسی کی مدت کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ محکمۂ ٹیکس نے تصدیق کی ہے کہ حسن نواز کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں تھے، جس کے باعث ان کی بینک کرپسی کی مدت ختم ہو گئی۔

    اب حسن نواز ایک مرتبہ پھر کمپنی کے ڈائریکٹر بننے کے اہل ہو چکے ہیں اور وہ اپنے کاروبار کو معمول کے مطابق چلانے کے لیے قانونی طور پر آزاد ہیں۔ سرکاری ریکارڈ کے مطابق، حسن نواز کی بینک کرپسی کی مدت 29 اپریل 2025ء کو ختم ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ تقریباً دو ماہ قبل ایچ ایم آر سی نے حسن نواز کے دیوالیہ ہونے کی اطلاع دی تھی۔ حسن نواز نے تقریباََ 10 ملین پاؤنڈ کا ٹیکس ادا نہ کرنے کے سبب دیوالیہ پن اختیار کیا تھا۔ تاہم، ان کا موقف یہ تھا کہ انہوں نے تمام واجب الادا ٹیکس ادا کر دیے تھے، لیکن ایچ ایم آر سی نے ایک طویل عرصہ گزرنے کے باوجود مزید ٹیکس کا مطالبہ کیا تھا۔

    گزشتہ سال حسن نواز کے دیوالیہ ہونے کی تفصیلات سرکاری گزٹ میں شائع کی گئی تھیں۔ اس میں واضح کیا گیا کہ قرضوں کی ادائیگی سے معافی ملنے کے بعد، قانونی طور پر قرض دہندگان کو حسن نواز کے قرض واپس کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔بینک کرپسی کی مدت ختم ہونے کے بعد، حسن نواز کے لیے کاروباری سرگرمیوں میں حصہ لینے اور کمپنی کی قیادت کرنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

  • بنیان مرصوص کی کامیابی،گوادر میں ریلی،سبز ہلالی پرچموں کی بہار

    بنیان مرصوص کی کامیابی،گوادر میں ریلی،سبز ہلالی پرچموں کی بہار

    بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں ضلعی انتظامیہ اور عوام نے بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاکستان کی حمایت میں ایک تاریخی ریلی اور مظاہرہ کیا۔ اس ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن اور ضلع کونسل کے وائس چیئرمین نعت اللہ ہوت بلوچ نے کی۔ ریلی میں ضلع گوادر کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی، جن میں خواتین، نوجوان، سول سوسائٹی کے اراکین اور عام شہری شامل تھے۔

    ریلی میں شریک افراد نے ہاتھوں میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم تھام رکھا تھا اور ان کے پاس پلے کارڈز تھے جن پر بھارت کی حالیہ جارحیت کی مذمت کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ، پاک افواج کی جانب سے بھارت کو دی جانے والی تاریخی شکست کے حوالے سے پیغامات بھی درج تھے۔ ریلی کے شرکاء کے پرجوش نعرے "پاکستان زندہ باد” اور "پاک افواج زندہ باد” گوادر شہر اور اس کے ساحلی علاقے میں گونج اٹھے۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بلوچستان کے عوام ہمیشہ پاکستان اور پاک افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور ہر محاذ پر اپنے ملک کا دفاع کریں گے۔ انہوں نے بھارت کی بلوچستان میں دہشت گردی پھیلانے کی سازشوں کو بھی بے نقاب کیا اور اس پر شدید تنقید کی۔ مقررین نے کہا کہ بھارت کا مقصد ہمیشہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنا اور پاکستان کے استحکام کو متاثر کرنا رہا ہے، لیکن بلوچستان کے عوام بھارت کے ان مذموم عزائم کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔

    اس موقع پر نعت اللہ ہوت بلوچ نے کہا کہ "ہماری سرحدوں کی حفاظت اور اپنے ملک کا دفاع ہر قیمت پر کیا جائے گا۔ بھارتی جارحیت کا ہر سطح پر مقابلہ کیا جائے گا اور ان کے عزائم کو شکست دی جائے گی۔” ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن نے اپنے خطاب میں کہا کہ "گوادر اور بلوچستان کے عوام اپنے وطن کے ساتھ وفادار ہیں اور اپنے دشمنوں کا ہر سطح پر مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔”ریلی کے اختتام پر شرکاء نے بھارت کی حالیہ شکست پر خوشی کا اظہار کیا اور عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے وطن کی سلامتی کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

  • بنیان مرصوص کی کامیابی،مقبوضہ کشمیر میں پاک فوج کے حق میں پوسٹر لگ گئے

    بنیان مرصوص کی کامیابی،مقبوضہ کشمیر میں پاک فوج کے حق میں پوسٹر لگ گئے

    بنیان مرصوص“ کی کامیابی، مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر پوسٹرز چسپاں کئے گئے ہیں

    مقبوضہ کشمیر میں جو پوسٹر لگائے گئے ہیں ان پر پاک فوج کے حق میں تحریر درج ہے، پوسٹر پر لکھا گیا ہے،بھارتی فوجی جارحیت کے خلاف پاکستان کا دندان شکن جواب،پاکستان نے کشمیریوں کے دل جیت لیے ہیں۔ پاک افواج انتہائی مبارکباد کی مستحق ہیں۔پیشہ وارانہ مہارت سے بھرپور طریقے سے لیس پاکستانی افواج نے بھارتی عسکری صلاحت کا پول کھول دیا۔کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی تک ہرگز چین سے نہیں بیٹھیں گے، پاکستان نے بھارتی جارحیت کا اقوام متحدہ کے چارٹر 51 کے تحت جواب دیا اور اسکے توسیع پسندانہ عزائم خاک میں ملا دیے۔ خطے کے امن پسند ملکوں کو پاکستان کا مشکور ہونا چاہیے جس نے خطے پر فرقہ وارانہ بھارتی ایجنڈے اور جارحانہ تسلط اور بالادستی کا بی جے پی ، آر ایس ایس کا خواب چکناچور کر دیا ۔پاکستان نے فرقہ وارانہ بھارتی ایجنڈے کے آگے بند باندھ دیا اور خطے میں طاقت کے توازن کو متوازی کیا۔