Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • ذلت آمیز شکست، مودی سرکار سے بھارتی قوم جواب مانگ رہی ،خالد مسعود سندھو

    ذلت آمیز شکست، مودی سرکار سے بھارتی قوم جواب مانگ رہی ،خالد مسعود سندھو

    بھارت کے فیصلے واشنگٹن میں،پاکستان نے دفاع وطن کا حق ادا کر دیا،خالد مسعود سندھو

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ پاکستانی مسلح افواج کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے بعد مودی سرکار سے بھارتی قوم جواب مانگ رہی ہے،بھارتی سیاسی جماعتیں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر بھارتی افواج پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں، پاکستانی مسلح افواج نے دفاع وطن کے لئے حق ادا کر دیا.

    خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ بھارت کاخطے کا ٹھیکیدار بننے کا خواب پاکستانی افواج نے دریائے راوی میں بہا دیا ہے، پاکستان کے فیصلے اب اسلام آباد اور بھارت کے فیصلے واشنگٹن میں ہو رہے ہیں،بھارتی سیاسی جماعتیں سیز فائر کے امریکی اعلان پر مودی سے جواب مانگ رہی ہیں لیکن فرانسیسی طیاروں رافیل پر اعتماد کر کے جنگی جنونیت اختیار کرنے والا مودی کو چپ لگی ہوئی ہے،مودی سرکار کی پالیسیاں بھارت کو عالمی سطح پر تنہا کر رہی ہیں اور داخلی طور پر بھی وہاں کے عوام حکومت سے نالاں نظر آتے ہیں، بھارتی میڈیا میں بھی اس وقت سخت تنقید کی جا رہی ہے اور کئی معروف تجزیہ نگار بھارتی افواج کی کارکردگی پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں۔

    خالد مسعود سندھو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت نے متحد ہو کر دشمن کو بھرپور جواب دیا ہے، جو نہ صرف فوجی میدان میں بلکہ سفارتی سطح پر بھی واضح طور پر نظر آ رہا ہے۔

  • کوئٹہ،دھماکے میں چھ افراد زخمی، پی پی رکن اسمبلی محفوظ

    کوئٹہ،دھماکے میں چھ افراد زخمی، پی پی رکن اسمبلی محفوظ

    بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکا ہوا ہے

    پولیس کا کہنا ہے کہ سریاب روڈ پر پیپلز پارٹی کے رکنِ صوبائی اسمبلی علی مدد جتک کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، دھماکے میں علی مدد جتک محفوظ رہے ہیں. پولیس کے مطابق سریاب سے نکلنے والی پیپلز پارٹی کی ریلی پر دستی بم حملہ اور فائرنگ ہوئی، ایک گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا،

  • سچ بولنے کا جرم،بھارت میں بین الاقوامی میڈیا پر بھی پابندیاں

    سچ بولنے کا جرم،بھارت میں بین الاقوامی میڈیا پر بھی پابندیاں

    بھارت، جو خود کو "دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت” کہنے پر فخر کرتا ہے، وہاں سچ بولنے والوں کے لیے جگہ تنگ ہوتی جا رہی ہے۔ نریندر مودی کی حکومت نے اب نہ صرف ملکی سطح پر مخالف آوازوں کو دبانا شروع کر دیا ہے بلکہ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کو بھی روکنے کی مہم تیز کر دی ہے۔

    حالیہ اطلاعات کے مطابق بھارت میں کئی غیر ملکی میڈیا اداروں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ان میں چین کے سرکاری میڈیا ادارے گلوبل ٹائمز اور شینہوا نیوز ایجنسی کے ساتھ ساتھ ترکی کے مشہور ادارے ٹی آر ٹی ورلڈ شامل ہیں۔ ان اداروں کی خاص بات یہ ہے کہ یہ اکثر بھارت کے حساس موضوعات پر تنقیدی اور تحقیقی صحافت پیش کرتے ہیں ، وہی صحافت جو مودی حکومت کو گوارا نہیں،بھارت میں قومی میڈیا کا ایک بڑا حصہ اب حکومت کی ترجمانی کا کردار ادا کر رہا ہے، جسے عوام میں ’گودی میڈیا‘ کہا جاتا ہے۔ یہ میڈیا ادارے وہی دکھاتے ہیں جو حکومت چاہتی ہے، اور جو آوازیں حکومت سے سوال کرتی ہیں، انہیں یا تو غدار کہہ کر خاموش کرا دیا جاتا ہے یا پھر مکمل طور پر بین کر دیا جاتا ہے۔

    صحافیوں، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس اور تحقیقی رپورٹرز کو یا تو گرفتار کیا جاتا ہے یا ان کے خلاف مقدمات درج کیے جاتے ہیں۔ بہت سے غیر ملکی صحافیوں کو ویزا تک نہیں دیا جاتا، یا ملک بدر کر دیا جاتا ہے۔ایک حقیقی جمہوریت وہ ہوتی ہے جہاں ہر آواز کو سنا جائے، ہر سوال کا جواب دیا جائے اور اختلاف رائے کو عزت دی جائے۔ لیکن مودی کا بھارت ایک ایسی ریاست بن چکا ہے جہاں جمہوریت تب تک ہے جب تک آپ سرکار کی ہاں میں ہاں ملاتے رہیں۔ تنقید کرو، تو آپ ملک دشمن، قوم کے غدار، یا سیکیورٹی رسک قرار دیے جاتے ہیں۔

    یہ "میڈیا فائر وال” محض سوشل میڈیا ویب سائٹس کو بند کرنے تک محدود نہیں، بلکہ ایک وسیع منصوبہ ہے جس کے تحت نریٹیو کو مکمل طور پر کنٹرول کیا جا رہا ہے۔ دنیا کو جو بھارت دکھایا جا رہا ہے، وہ صرف پردے کا ایک رخ ہے ، پردے کے پیچھے سچائی کہیں چھپی، کہیں جلی، کہیں دبائی جا رہی ہے۔

  • ٹرمپ کے سیز فائر بیان کو بھارت نے کھلے عام مسترد کر دیا

    ٹرمپ کے سیز فائر بیان کو بھارت نے کھلے عام مسترد کر دیا

    امریکی صدر ٹرمپ کے سیز فائر بیان کو بھارت نے کھلے عام مسترد کر دیا

    10 مئی کو معرکہ بنیان مرصوص کی کامیابی کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کا اعلان کیا ،جنگ بندی کے بعد بھارتی لیڈران سمیت صحافیوں نے امریکی صدر کے بیان کو مسترد کرتے ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ،بھارتی سیاستدان پرکاش امبیڈکر نے مودی سرکار پر سخت تنقید کی اور کہا کہ امریکہ نے سیزفائر کا اعلان کیا اور بھارت کو خبر تک نہ ہوئی،ٹرمپ انتظامیہ نے خود ہی انڈیا پاکستان جنگ ختم کر دی،مودی اور بھارتی دفتر خارجہ نے سیز فائر معاہدے پر مکمل چپ سادھ لی ہے، لیڈر شپ مکمل طور پر ناکام،ٹرمپ نے یکطرفہ فیصلہ کر کے بھارت کی قومی سلامتی کو مذاق بنا دیا،

    پون کھھیڑا (کانگریس) نے کہا کہ یہ مودی سرکار کی ناکامی ہے کہ سیزفائر کی خبر ہمیں امریکی صدر سے سننی پڑی،بھارت کی خارجہ پالیسی اب واشنگٹن سے چلائی جا رہی ہے،مودی کو سیز فائر کا علم نہیں تھا تو ہمیں اعتماد میں لینا چاہیے تھا، بھارتی عوام کو حق ہے کہ وہ یہ جان سکے کہ یہ فیصلہ کہاں سے کیا گیا،

    صحافی، ارناب گوسوامی کا کہنا تھا کہ یہ ٹرمپ کا کام نہیں کہ وہ جنگ بندی جیسے حساس معاملے پر دعویٰ کرے جب ہم نے اس پر کوئی اتفاق ہی نہیں کیا، کچھ دن پہلے ٹرمپ نے کہا تھا کہ پاک بھارت اس کا مسئلہ نہیں، اب اچانک جنگ بندی کا اعلان کیسے کر دیا،میں ٹرمپ کے اس دعوے کو سختی سے مسترد کرتا ہوں کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی ہو گئی ہے، ہمارا میڈیا صرف مودی اور بھارتی افواج کی بات مانے گا، باہر والوں کی نہیں،

    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا نے پہلے خبر چلائی کہ جنگ بندی مودی کی اپیل پرہوئی اور اس کے بعد وہ خبر ہٹا دی جس سے واضح ہوتا ہے کہ بھارتی حکام اس خبر کو جھٹلا رہے ہیں،آپریشن بنیان مرصوص کے بعد سے مودی نے شرم کے خوف سے ٹرمپ سے سیز فائر کی اپیل کی اور پھر مکر گیا، مودی کی اپیل پر ٹرمپ نے جنگ بندی کا اعلان کیا جو بھارتی میڈیا نے بھی نشر کیا،مودی کی خاموشی ثابت کرتی ہے فیصلہ دہلی میں نہیں، واشنگٹن میں ہوا،

  • پاک فوج کا صلاحیتوں کا صرف 10 فیصد استعمال ،دشمن گھٹنے ٹیک گیا

    پاک فوج کا صلاحیتوں کا صرف 10 فیصد استعمال ،دشمن گھٹنے ٹیک گیا

    ترجمان پاک فوج (ڈی جی آئی ایس پی آر) نے ایک اہم بریفنگ کے دوران انکشاف کیا ہے کہ حالیہ چار روزہ جنگ کے دوران پاکستان کی مسلح افواج نے محض 10 فیصد عسکری و تکنیکی وسائل استعمال کیے، لیکن اس کے باوجود دشمن کو زبردست نقصان پہنچایا گیا اور بھرپور برتری حاصل کی گئی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق، پاکستان ایئر فورس نے صرف اپنے 10 فیصد وسائل، جن میں سائبر کمانڈ اور سائبر اسپیس بھی شامل تھی، کے ذریعے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب فضائی برتری حاصل کر لی۔ اس کارروائی میں دشمن کی جدید ترین دفاعی نظام S-400 کی بیٹریوں کو تباہ کیا گیا اور بھارت کے بیشتر الیکٹرک گرڈز کو نشانہ بنا کر اس کی اسٹریٹجک کمیونیکیشن کو مکمل طور پر مفلوج کر دیا گیا، جس سے بھارتی فضائیہ بے اثر ہو کر رہ گئی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 10 مئی کی صبح آپریشن "بنیان المرصوص” کا آغاز ہوتے ہی پاکستان ایئر فورس، زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں اور ایئر ٹو سرفیس پریسجن گائیڈڈ میزائلوں نے دشمن پر تباہ کن حملے کیے۔ان حملوں کے دوران پاکستانی لڑاکا طیاروں نے 32 بھارتی فوجی اہداف کو تباہ کیا، جن میں ،متعدد ایئربیسز،
    دو بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز،ایک بٹالین ہیڈ کوارٹر،توپ خانے کی پوزیشن،انٹیلیجنس کمانڈ سنٹر،ایمونیشن اور فیول ڈمپ،لاجسٹک بیس،دو برہموس میزائل ذخیرے،دو S-400 بیٹریاں،دہشتگرد تربیتی کیمپس،ایک بدنام زمانہ دہشتگرد "کمار”،شامل ہیں.پاکستانی ڈرونز دہلی اور گجرات تک پہنچے اور بھارتی دفاعی نظام کو چکمہ دیتے ہوئے گہرائی تک کارروائیاں کیں۔

    بری فوج نے ایل او سی کے پار متعدد بھارتی چوکیاں راکٹ اور میزائل حملوں سے تباہ کیں اور راجوری اور برنالہ سیکٹرز میں دشمن کی خالی کردہ پوزیشنز پر قبضہ جما لیا۔ جنگ کے ابتدائی دو گھنٹوں میں ہی پاکستان نے سٹریٹیجک سطح پر برتری حاصل کر لی اور آزادانہ طور پر مقبوضہ کشمیر کے گہرائی میں موجود اہداف کو نشانہ بنانے کے قابل ہو گیا، بغیر کسی فضائی مزاحمت کے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی افواج مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہیں تاکہ اپنے کھوئے ہوئے علاقے واپس لے سکیں، لیکن اب تک ناکام رہی ہیں۔پاکستان نیوی نے بھارتی بحریہ کو شمالی بحیرہ عرب میں قابو میں رکھا اور کسی بھی پیش قدمی سے باز رکھا۔

    صرف چار سے پانچ گھنٹوں میں پاکستان کی مسلح افواج نے فضائی، زمینی اور سمندری محاذ پر کلاسیکی اور جامع کامیابی حاصل کی۔ دشمن فوج کو شدید دھچکہ لگا، اور 10 مئی کی سہ پہر 3 بجے بھارت نے فوری جنگ بندی کی درخواست کر دی۔

  • آج تک مجھ سے کسی نے کسی قسم کا رابطہ نہیں کیا،جسٹس شاہد بلال حسن

    آج تک مجھ سے کسی نے کسی قسم کا رابطہ نہیں کیا،جسٹس شاہد بلال حسن

    سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی اور تبادلے کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے متاثرہ 5 ججز کی جانب سے وکیل منیر اے ملک پیش ہوئے،سماعت کے دوران منیر اے ملک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ججز کے تبادلے کی جو وجوہات بتائی ہیں وہ مضحکہ خیز ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے قانون کے مطابق ججز مختلف صوبوں سے تعینات کیے جا سکتے ہیں، تاہم قانون میں تبادلے کی کوئی گنجائش موجود نہیں،جوڈیشل کمیشن نے 5 میں سے صرف 2 آسامیوں پر تعیناتیاں کی تھیں، جبکہ حکومت نے مؤقف اختیار کیا کہ چونکہ کمیشن نے ججز مقرر نہیں کیے، اس لیے ہم نے خود ہی تعینات کر دیے۔

    منیر اے ملک کے مطابق ججز کے تبادلوں کی اصل وجہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کا وہ خط ہے، جس میں حساس اداروں کی عدالتی امور میں مبینہ مداخلت کی شکایت کی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ خط لکھنے کے بعد تمام ججز نشانے پر آ گئے۔ کسی جج کی ڈگری کا مسئلہ نکالا گیا، دوسرے کا بیرون ملک رہائش کا کارڈ نکال لایا گیا،اصل مسئلہ جسٹس عامر فاروق کی سپریم کورٹ میں تقرری کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے چیف جسٹس کی تقرری کا تھا۔

    سماعت کے دوران جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ ججز کے خط میں صدر، وزیراعظم یا قانون و انصاف کی وزارت کا کوئی ذکر نہیں، نہ ہی کسی مخصوص جج کا نام لیا گیا ہے۔ تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ خط میں حساس اداروں کی مداخلت کا ذکر ضرور موجود ہے،جسٹس شاہد بلال حسن نے منیر اے ملک سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے 13 سالہ عدالتی کیریئر میں کبھی ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، آج تک مجھ سے کسی نے کسی قسم کا رابطہ نہیں کیا،سپریم کورٹ نے کیس کی مزید سماعت کل صبح ساڑھے 9 بجے تک ملتوی کر دی، جب کہ منیر اے ملک اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔

  • ہر کوئی اس عدالت کےلئے قابل احترام ہے،عمران کی رہائی کی درخواست پر عدالت کے ریمارکس

    ہر کوئی اس عدالت کےلئے قابل احترام ہے،عمران کی رہائی کی درخواست پر عدالت کے ریمارکس

    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 190ملین پاؤنڈ کیس میں پیرول پر رہائی کی درخواست پر قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ جو اعتراضات لگے ہیں میں ان پر آرڈر پاس کروں گا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت ہوئی،قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے آفس اعتراضات کے ساتھ سماعت کی،قائم مقام چیف جسٹس نے کہاکہ جو اعتراضات لگے ہیں میں ان پر آرڈر پاس کروں گا، عدالت نے استفسار کیا کیا یہ اس معاملے کو ڈویژن بنچ میں لےکر جانا چاہتے ہیں،وکیل لطیف کھوسہ نے کہاکہ قابل سماعت ہونے کو اسسٹنٹ رجسٹرار نہیں دیکھ سکتا، یہ عدالت نے دیکھنا ہے کہ درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ ہر کوئی اس عدالت کےلئے قابل احترام ہے۔

  • رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر کے قریب دھماکا

    باجوڑ میں رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر کے قریب ایک دھماکہ ہوا ہے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، دھماکے میں مبارک زیب کے گھر کا گیٹ تباہ ہوگیا، لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    اس حوالے سے ڈی پی او باجوڑ، وقاص رفیق نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے کیا گیا تھا، جسے گھر کی دیوار کے قریب نصب کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کے وقت مبارک زیب اپنے گھر پر موجود نہیں تھے، ورنہ نقصان ہو سکتا تھا۔مبارک زیب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "شکر ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بزدلانہ کارروائیاں میرے حوصلے کو پست نہیں کر سکتیں۔ میں اپنے شہید بھائی کے وژن کو جاری رکھوں گا۔” انہوں نے مزید کہا کہ وہ کسی بھی ایسی کارروائی سے خوفزدہ نہیں ہوں گے جو ملک کے مفاد کے خلاف ہو۔

    اس واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور دھماکے کے اصل محرکات کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ واقعہ باجوڑ میں شدت پسندوں کی موجودگی کے حوالے سے سوالات اٹھاتا ہے، جہاں سیکیورٹی کی صورتحال معمولی بہتر ہوئی تھی، مگر ایسے واقعات اس بات کا اشارہ دیتے ہیں کہ ابھی بھی خطرات موجود ہیں۔

  • پاکستان کو آئی ایم ایف سے دوسری قسط موصول

    پاکستان کو آئی ایم ایف سے دوسری قسط موصول

    پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے ایک ارب 2 کروڑ 3 لاکھ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئی ایم ایف سے ایک ارب 2 کروڑ 3 لاکھ ڈالر کی قسط موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آئی ایم ایف نے رقم ای ایف ایف قرض پروگرام کی دوسری قسط کےطور پر جاری کی ہے۔آئی ایم ایف کے جائزہ مشن نے پاکستان کی معیشت کا جائزہ لینے کے بعد قسط جاری کرنےکی سفارش کی تھی، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے رقم جاری کرنےکی منظوری 9 مئی کو دی تھی ، دوسری قسط کی رقم 16 مئی 2025 کے زرمبادلہ ذخائر کا حصہ ہوگی۔

    دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے ویڈیو لنک کے ذریعے مذاکرات شروع ہوں گے جس میں حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ نئے مالی سال کے بجٹ پر مشاورت کرے گی اور بجٹ 26-2025 کے اہداف کا باہمی مشاورت سے تعین کیا جائےگا۔ذرائع کے مطابق حکومت آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اقتصادی اصلاحات جاری رکھےگی، آئی ایم ایف وفدکا آئندہ ہفتے پاکستان دورےکا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کا دورہ پاکستان ایک ہفتے تاخیرکا شکار ہے۔

  • واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے ایک ایک قیدی کا تبادلہ

    واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے ایک ایک قیدی کا تبادلہ

    واہگہ اٹاری بارڈر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ کامیابی سے مکمل ہوگیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق انڈین بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکار پرنم کمار سنگھ کو بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

    ، پنجاب رینجرز کے اہلکار محمداللّٰہ کو پاکستانی حکام کے سپرد کیا گیا۔ یہ حوالگی کی کارروائی آج صبح 10 بجے مکمل کی گئی۔بی ایس ایف کا اہلکار پرنم کمار سنگھ 23 اپریل کو پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گرفتار ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق، سنگھ نے قصور بارڈر کراس کیا تھا اور اس کے پاس ایک رائفل بھی تھی، جس کے باعث اسے بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزی کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔یہ قیدیوں کا تبادلہ دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کے فروغ کے لیے ایک مثبت قدم سمجھا جا رہا ہے، جس سے دونوں طرف کے شہریوں کے درمیان امن اور ہم آہنگی کی فضا قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔