Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ کی بھارتی جارحیت پر ڈیفنس اتاشیوں کو  بریفنگ

    ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ کی بھارتی جارحیت پر ڈیفنس اتاشیوں کو بریفنگ

    افواجِ پاکستان کے ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ نے پاکستانی سفارتخانوں میں تعینات دفاعی اتاشیوں کو ایک اہم بریفنگ دی، جس میں انہیں بھارت کی حالیہ جارحیت اور پاکستان کی افواج کی جانب سے دیے گئے منہ توڑ جواب سے تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس بریفنگ کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنا تھا۔

    اس بریفنگ میں بتایا گیا کہ کس طرح بھارت نے پاکستان کے خلاف اپنے جارحانہ عزائم کا آغاز کیا اور کس طرح پاکستانی افواج نے پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو سخت اور مؤثر جواب دیا۔ بریفنگ میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ پاکستان نے اپنے دفاع کے حق کو نہ صرف اپنے ملک کی سلامتی کے لیے استعمال کیا بلکہ عالمی سطح پر اس بات کو بھی واضح کیا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کے سامنے ہر قیمت پر ڈٹ کر کھڑا رہے گا۔ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ کے مطابق دفاعی اتاشیوں کا کردار اب مزید اہم ہو چکا ہے۔ انہیں نہ صرف پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر پیش کرنے کا کام سونپا گیا ہے، بلکہ انہیں بھارت کے جارحانہ عزائم اور خطے کے امن کے لیے پیدا ہونے والے خطرات کو بے نقاب کرنے کی ذمہ داری بھی دی گئی ہے۔ دفاعی اتاشی اب مختلف ممالک میں اپنی موجودگی کے ذریعے عالمی برادری کو بھارت کی حقیقت سے آگاہ کریں گے اور اس کے جارحانہ اقدامات کا پردہ فاش کریں گے۔

    دفاعی ماہرین اس بریفنگ کو افواجِ پاکستان کی ایک بڑی سفارتی و عسکری حکمتِ عملی قرار دے رہے ہیں، جو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو مزید مستحکم کرے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس حکمتِ عملی سے نہ صرف پاکستان کا موقف عالمی سطح پر مضبوط ہوگا بلکہ اس سے پاکستان کی دفاعی طاقت کا تاثر بھی مستحکم ہوگا۔

    سکھ ہندوستان کو تباہ کر دیں گے،سکھ فار جسٹس کا سرمایہ کاروں کو خصوصی پیغام

    آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی: کراچی میں فوج، رینجرزاور کوسٹ گارڈ کی صلوۃ الشکر

  • سکھ ہندوستان کو تباہ کر دیں گے،سکھ فار جسٹس کا سرمایہ کاروں کو خصوصی پیغام

    سکھ ہندوستان کو تباہ کر دیں گے،سکھ فار جسٹس کا سرمایہ کاروں کو خصوصی پیغام

    بھارت کی اسٹاک مارکیٹ کو ایک بڑے نفسیاتی حملے کا سامنا ہے۔ "سکھز فار جسٹس ” نے بھارتی سرمایہ کاروں کو خبردار کرتے ہوئے 18 مئی سے 26 مئی کے درمیان "دلال اسٹریٹ” پر معاشی حملے کی کال دے دی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سکھ فار جسٹس کے اکاؤنٹس سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے ، ویڈیو میں سکھ فار جسٹس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی سرمایہ کاربھارتی اسٹاکس کو فروخت کریں،”امریکی اسٹاکس خریدیں،اور دعویٰ کیا ہے کہ نیوکلیئر جنگ کا خطرہ حقیقی ہے،سکھ فار جسٹس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان انڈیا کی جنگ ختم نہیں ہوئی، مودی بھارت کو سیاسی طور پر ختم کر دیں گے

    سکھ فار جسٹس کا کہنا ہے کہ SFJ کا الزام ہے کہ نریندر مودی نے بھارتی فوج کو ننکانہ صاحب پر ڈرون حملے کا حکم دیا تھا،اب سکھ ہندوستان کو تباہ کر دیں گے،آخر میں نعرہ تکبیر بھی لگایا گیا ہے

  • معرکہ مرصوص،بلوچستان میں دہشتگردی میں بھارتی سرپرستی کے  شواہد منظر عام پر

    معرکہ مرصوص،بلوچستان میں دہشتگردی میں بھارتی سرپرستی کے شواہد منظر عام پر

    معرکہ مرصوص،بلوچستان میں دہشتگردی میں بھارتی سرپرستی کے شواہد منظر عام پرآ گئے

    سیکورٹی ذرائع کے مطابق بھارت پاکستان میں دہشت گرد گروپوں اور کالعدم تنظیموں کو مالی معاونت فراہم کرتا ہے، بھارتی سر پرستی کا ثبوت بھارتی میڈیا ، نریندر مودی اور وزیردفاع کے بیانات سے ثابت ہوتے ہیں، دہشتگر د گروپوں کے سرغنہ لاجسٹک اور آپریشنل بریفنگز کے لئے بھارت کا باقاعدگی سے دورہ کرتے ہیں، صرف یہی نہیں بھارت میں ان دہشتگردوں کو طبی علاج کی سہولیات بھی مہیا کی جاتی ہیں، 2016 میں کالعدم تنظیم بی ایل اے کے سرغنہ ا سلم اچھو بھارت گیا ،اسلم اچھو نے بھارت پہنچنے پر نہ صرف بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کے اہلکاروں سے ملاقات کی بلکہ دہلی کے ہسپتال میں زیر علاج بھی رہا ،بی ایل اے کے سرغنہ نے عبدالحمید جعلی نام رکھ کر افغان پاسپورٹ کا استعمال کیا ،2018 میں کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کا سر غنہ اسلم اچھوتھا ، دہشتگرد اسلم اچھو کا بیٹا ریحان 2018 میں دالبندین میں چینی انجینئروں پر خودکش حملے میں ملوث تھا، کالعدم بی ایل اے کے موجودہ سرغنہ بشیر زیب نے 2017 میں بھارت کا دورہ کیا، دہشتگرد بشیر زیب افغان پاسپورٹ اور جعلی نام گل آغا کے ذریعے بھارت کا سفر کرتا تھا ،بشیر زیب نے بلوچستان میں ہونے والے حالیہ دہشتگردی کے حملوں کی منصوبہ بندی کی، دہشتگرد بشیر زیب کراچی ایئرپورٹ پر چینی اہلکاروں پر حملے اور جعفر ایکسپریس پر حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا ،بلوچ نیشنل آرمی کے سرغنہ گلزار امام عرف شمبے نے بھی بھارتی ریاستی دہشتگردی کے واضح ثبوت دئیے، دہشتگرد گلزار امام شمبے نے بھی بھارت میں زیر اعلاج رہنے کا اعتراف کیا تھا،

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی پاکستان میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے ثبوت پیش کئے تھے،ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی فوج کے حاضر سروس افسران کی پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں کی نشاندہی کی ،بھارت پاکستان میں شہریوں اور فوج پر حملوں کے لیے دہشت گردوں کو بارود بھی فراہم کر تا ہے ،بھارتی خفیہ ایجنسی” را” ، اس وقت بھارت میں 21 سے زائد دہشتگردوں کے بیس کیمپس چلا رہی ہے،بھارت پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں کے لئے دہشت گردوں کی تربیت، ان کیمپوں میں کرتا ہے ، ان دہشتگردوں کے کیمپس کا مرکز بھارتی ریاست راجستھان میں موجود ہے ،سی پیک منصوبے اور پاک چین تعلقات کو سبوتاژ کرنے کیلئے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ نے خصوصی سیل قائم کر رکھا ہے، بلوچستان میں نام نہاد دہشت گرد ،بھارتی خفیہ ایجنسی "را "کی مدد سے پاکستان میں معصوم لوگوں کا خون بہا رہے ہیں،

  • معرکہ مَّرْصُوْص، بھارتی صحافی نے گودی میڈیا کے جھوٹ کو بے نقاب کردیا

    معرکہ مَّرْصُوْص، بھارتی صحافی نے گودی میڈیا کے جھوٹ کو بے نقاب کردیا

    معرکہ مَّرْصُوْص، بھارتی صحافی نے گودی میڈیا کے جھوٹ کو بے نقاب کردیا

    بھارتی فوج پاکستان کے ہاتھوں مار کھاتی رہی ، بھارتی میڈیا فیک خبریں چلا کر جھوٹ پھیلاتا رہا،بھارتی صحافی کے مطابق،بھارتی میڈیا اپنی عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے من گھڑت رپورٹیں چلاتا رہا،بھارتی میڈیا کی جانب سے چلائی جانے والی فیک خبریں رسوائی کا سبب بنیں، بھارتی میڈیا جھوٹی خبریں چلا کر آنےوالے وقتوں تک بدنام ہوتا رہے گا،پاکستانی مسلح افواج کے حملے کے وقت بھارتی میڈیا من گھڑت اور جھوٹی خبریں پھیلا رہا تھا، بھارتی میڈیا نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جھوٹی خبریں چلائیں کہ بھارت کا پاکستان کے 6 شہروں پر قبضہ،
    یہ جھوٹی خبر بھی چلائی گئی کہ بھارت نے پاکستان پر قبضہ کرلیا ہے، بھارتی فوج کی جانب سے اسلام آباد پر قبضے کی بھی جھوٹی خبر چلائی گئی، بھارتی میڈیا نے تو کراچی تک کو نقشے سے غائب ہونے کی خبر چلا دی، بھارتی میڈیا نے تو پاکستان کی عسکری قیادت کو حراست تک میں لینے کی جھوٹی خبر بھی چلائی، اس طرح کی من گھڑت اور جھوٹی خبریں بھارتی میڈیا کیلئے جگ ہنسائی اور شرم کا مقام ہیں،

    سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی صحافی کے انکشافات نے ثابت کردیا ہے کہ گودی میڈیا جھوٹ اور منفی پروپیگنڈا کرتا ہے، جھوٹ اور من گھڑت خبروں سے نہیں بلکہ جنگ عزم و ہمت سے جیتی جاتی ہیں،

  • ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو  دھول چٹا دی

    ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو دھول چٹا دی

    ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو دھول چٹا دی

    پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارتی فضائیہ کے متعدد لڑاکا طیارے مختلف علاقوں میں گر کر تباہ ہوئے،ان تباہ ہونے والے بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے پائلٹس زخمی یا لاپتہ بھی ہوئے،ایک طیارہ اننت ناگ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا، جس کے پائلٹ کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، تباہ ہونے والے بھارتی طیارے کی ایجکیشن سیٹ پہی گاڈول کوکرناگ کے علاقے سے برآمد ہوئی،بھارتی فضائیہ کا دوسرا طیارہ پامپور یا پلوامہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس کے دونوں پائلٹس شدید زخمی حالت میں سری نگر ہسپتال منتقل کئے گئے، ایک اور لڑاکا طیارہ پنتھیال / رامسو، ضلع رام بن کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا،اس طیارے کے پائلٹ فلائنگ آفیسر اقبال سنگھ کو زخمی حالت میں آرمی ہسپتال ادھم پور منتقل کیا گیا، ایک اور طیارہ بھردہ کلاں، تحصیل اکھنور کے زرعی کھیتوں میں گرا، اس حادثے میں ایجکیٹ کرنے والے دونوں پائلٹس زخمی ہوئے جنہیں اکھنور کے فوجی اسپتال منتقل کر دیا گیا، بھارتی فضائیہ کا ایک طیارہ بھٹنڈہ کے علاقے میں بھی تباہ ہوا،

    بھارت کا ایک ہیرون ریموٹ پائلٹڈ وہیکل (Heron RPV) جموں شہر کے مشرق میں 13 ناٹیکل میل کے فاصلے پر مار گرایا گیا،

    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سلسلہ وار تباہی بھارتی فضائیہ کے لیے شدید دھچکا ثابت ہوئے ہیں،آپریشن ’’معرکہ مرصوص‘‘ بھارتی فضائیہ کی مکمل ناکامی کو ظاہر کرتا ہے ، بھارتی فضائیہ کے طیارروں کا کھلونوں کی طرح تباہ ہونا ان کی عسکری حکمت عملی پر اہم سوالات اٹھا رہا ہے،

  • ڈی جی آئی ایس پی آر  سمیت فوج کے ایکس پر فیک اکاؤنٹ،خبردار رہیں

    ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت فوج کے ایکس پر فیک اکاؤنٹ،خبردار رہیں

    ہ سوشل میڈیا پر پاک فوج کے نام سے متعدد جعلی اکاؤنٹس سرگرم ہو چکے ہیں، جن کا مقصد ملک کے دفاعی اداروں کے خلاف گمراہ کن اطلاعات پھیلانا اور عوامی رائے کو منفی انداز میں متاثر کرنا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے نام سے بھی ایکس پر فیک اکاؤنٹ بنا لیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق، ان جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے ایسی معلومات اور بیانات جاری کیے جا رہے ہیں جو نہ صرف سراسر جھوٹ اور من گھڑت ہیں بلکہ ان کا مقصد ریاستی اداروں میں بداعتمادی پیدا کرنا اور قومی وحدت کو نقصان پہنچانا ہے۔ ان عناصر کا تعلق بعض شرپسند گروہوں سے جوڑا جا رہا ہے جو بیرونی ایجنڈے کے تحت پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کو کمزور کرنے کے درپے ہیں۔

    یہ جعلی عناصر سادہ لوح عوام کے جذبات سے کھیل کر انہیں قومی سلامتی کے حساس معاملات پر گمراہ کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز پر فرضی ناموں اور جعلی تصاویر کے ذریعے یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ یہ پیغامات اور تبصرے کسی مستند عسکری ذرائع سے جاری کیے جا رہے ہیں، جبکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہوتی ہے۔ متعلقہ سیکیورٹی ادارے ان جعلی اکاؤنٹس کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کا عمل جاری ہے۔ وزارت داخلہ اور سائبر کرائم ونگ نے بھی عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر چلنے والے مشکوک مواد کی تصدیق کیے بغیر اسے شیئر نہ کریں اور اگر کوئی مشتبہ اکاؤنٹ نظر آئے تو فوری طور پر رپورٹ کریں۔

  • مودی کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ مختصر،ایئر چیف کو "دور”رکھا گیا،سوالات نہ کرنے کا حکم

    مودی کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ مختصر،ایئر چیف کو "دور”رکھا گیا،سوالات نہ کرنے کا حکم

    بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے آج انتہائی سخت سیکیورٹی کے سائے میں آدم پور ایئر فورس بیس کا دورہ کیا۔ سیکیورٹی انتظامات نہایت حساس نوعیت کے تھے، جس کی بنیادی وجہ مودی کو آر ایس ایس کے شدت پسند عناصر کی جانب سے مبینہ خطرات کے ساتھ ساتھ بھارتی فضائیہ میں پائی جانے والی ناراضی تھی۔

    ذرائع کے مطابق مودی اس وقت بھارتی ایئر چیف سے سخت نالاں ہیں، جس کی ایک وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ ایئر چیف کا حال ہی میں چار ہندو پائلٹس کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا۔ اسی ناراضگی کی وجہ سے مودی نے واضح ہدایات دیں کہ ایئر چیف نہ ان کے ساتھ پرواز کرے اور نہ ہی کسی بھی سرکاری فوٹیج یا تصویر میں ان کے ساتھ دکھائی دے۔مودی نے بھارتی فضائیہ کی سیکیورٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ذاتی سیکیورٹی ٹیم کو رات کے وقت ہی ایئر بیس پر تعینات کر دیا، اور سختی سے حکم دیا کہ کسی بھی مسلمان اہلکار کو تقریب میں شرکت کی اجازت نہ دی جائے، جب کہ سکھ اہلکاروں کی تعداد بھی محدود رکھی جائے۔

    مودی کا یہ دورہ دراصل ایک روز قبل طے تھا، تاہم جنوبی بھارت سے لائی گئی S-400 ایئر ڈیفنس سسٹم کی بیٹری وقت پر نہیں پہنچ سکی۔ صرف لانچر گاڑیاں ہی آدھی رات کے بعد پہنچ پائیں، جس پر مودی سخت ناراض ہوئے اور اپنے قریبی ساتھی اور وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔ تقریب کے دوران سخت ہدایات تھیں کہ کوئی سوال نہیں کیا جائے گا، تاہم رافیل طیارے کے پائلٹ اسکواڈرن لیڈر آدتیہ کمار نے ایئر چیف پر کھل کر تنقید کی اور مودی سے سوال کیا کہ ایک سکھ افسر کو فضائیہ کی کمان کیوں سونپی گئی ہے، کیونکہ اس افسر نے ہندو پائلٹس کو آزادی سے کام کرنے کی اجازت نہیں دی۔

    ایک اور سارجنٹ، جن کا نام معلوم نہیں ہو سکا، نے مودی کو بتایا کہ بھارتی فضائیہ میں مایوسی اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے اور بہت سے اہلکار استعفیٰ دینا چاہتے ہیں، جن میں وہ خود بھی شامل ہیں۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ جن اہلکاروں کا دل نہیں لگتا، انہیں مراعات کے ساتھ سروس سے الگ ہونے کی اجازت دی جائے۔ معتبر ذرائع کے مطابق اسکواڈرن لیڈر آدتیہ کمار اور سارجنٹ دونوں کو ایئر فورس پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے، کیونکہ مودی ان کے اس جارحانہ رویے سے سخت پریشان دکھائی دیے۔ ان ناخوشگوار واقعات کے باعث مودی نے اپنے دورے کو مختصر کر دیا۔ ابتدائی طور پر یہ دورہ تین گھنٹے پر محیط تھا، لیکن صرف 50 منٹ میں مودی بیس چھوڑ کر روانہ ہو گئے

  • بھارتی حملے میں شہید  مساجد کا حکومت کی جانب سے تعمیر کا اعلان خوش آئند ہے.خالد مسعود سندھو

    بھارتی حملے میں شہید مساجد کا حکومت کی جانب سے تعمیر کا اعلان خوش آئند ہے.خالد مسعود سندھو

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدرخالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کی عددی برتری اور عسکری غرور کو خاک میں ملا کر یہ ثابت کر دیا کہ جذبۂ ایمانی اور وطن سے محبت کسی بھی طاقت پر غالب آ سکتی ہے۔بھارتی حملے میں شہید ہونے والی مساجد کا حکومت کی جانب سے تعمیر کا اعلان خوش آئند ہے.

    خالد مسعود سندھو نے معرکہ حق کے دوران پاک فضائیہ کے 5 اور پاک فوج کے 6 افسران و جوانوں کی عظیم قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان سپوتوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک کی سالمیت، خودمختاری اور دفاع کو یقینی بنایا۔ مجھے اور پوری قوم کو اپنے ان شہداء پر فخر ہے، اور ہم شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی،آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی بھارت کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کا دفاع کرنا جانتا ہے .

    خلاد مسعود سندھو نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں 15 کم سن بچوں اور 7 خواتین سمیت 40 معصوم شہریوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے وطن کو ہم نہ بھولے ہیں، نہ بھولیں گے،پاکستانی قوم شہدا کی قربانیوں کی مقروض ہے، مرکزی مسلم لیگ کا ہر کارکن دفاع وطن کے لئے ہمیشہ تیار و بیدار ہے.

  • جنید اکبر  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی

    جنید اکبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کا معاملہ ،جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا

    جنید اکبر نے اپنا استعفیٰ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کے حوالے کر دیا،جنید اکبر کا کہنا تھا کہ یہ عہدہ پارٹی کی امانت تھا، پارٹی قیادت کی ہدایت پر اپناا ستعفیٰ جمع کروایا، جنید اکبر کی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں استعفیٰ بارے بتا دیا،

    واضح رہے کہ عمران خان نے جنید اکبر سے کہا تھا کہ وہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیں اور پارٹی کو متحرک کریں جس کے بعد جنید اکبر مستعفی ہو گئے ہیں

  • خطے میں عدم استحکام اور خطرات کی اصل وجہ مسئلہ کشمیر ہے،اسحاق ڈار

    خطے میں عدم استحکام اور خطرات کی اصل وجہ مسئلہ کشمیر ہے،اسحاق ڈار

    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے سےچھیڑ چھاڑکو جنگی اقدام تصور کرینگے۔

    امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ کشیدگی بڑھنے اور ہمارےدفاعی ردعمل پرکچھ ممالک خاص طور پر امریکا کو کو احساس ہوا کہ اگلا قدم بہت خطرناک اور تباہ کن ہوسکتا ہے،اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ جےشنکر سے بات کرنے کے بعد سیکرٹری روبیو نے مجھ سے بات کی، یہ ٹیلیفونک رابطہ 10 مئی کو اس وقت ہوا جب ہمارا آپریشن تقریباً مکمل ہوچکا تھا، سیکرٹری روبیو نے کہا کہ بھارت اب رکنے کے لیے تیار ہے،اس پر روبیو کوکہا یقین دہانی کراتے ہیں بھارت دوبارہ کارروائی نہیں کرتا تو ہم بھی نہیں کرینگے، امریکی وزیر خارجہ نے یقین دہانی کرائی کہ اگر ہم جنگ روکنے پررضامند ہوتے تو وہ بھارت بھی ایسا ہی کرے گا اور ایسا ہی ہوا۔

    نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارتی فضائیہ کے ساتھ جو کچھ پیش آیا وہ سب نے دیکھ لیا تھا، جب ہم نے 3 دن بعد ڈرون اور میزائل فائر کرکے ردعمل دیا تو انہیں بخوبی اندازہ ہوگیا کہ ان کی طرف کتنا نقصان ہو چکا ہے، انہیں اندازہ ہو گیا کہ انہوں نے مس کیلکولیشن کی ہے۔ خطے میں عدم استحکام اور خطرات کی اصل وجہ مسئلہ کشمیر ہے، یہ صرف ہمارا مؤقف نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے اور اس معاملے میں ٹرمپ کا یہ کہنا ہے کہ وہ کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں یہ بہت اہم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم توبھارت سے جامع مذاکرات کے لیے ہمیشہ سے دستیاب ہیں، یہ دوطرفہ معاملہ ہے، ایک ہاتھ سےتالیاں نہیں بج سکتیں، ہم اکیلے یہ حل نہیں کرسکتے، یہ سب کے مفاد میں ہے کہ ایسے مسائل کو زیادہ تاخیر سے بچایا جائے۔

    نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان واضح کرچکاکہ سندھ طاس معاہدے سے چھیڑ چھاڑکو جنگی اقدام تصور کرینگے، اگر پانی کو موڑا یا بند کیا گیا تو ہم اسے جنگ کا اقدام تصور کریں گے۔