Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • شاہ محمود قریشی کی پاکستان میں "سیاسی جنگ بندی” کی درخواست

    شاہ محمود قریشی کی پاکستان میں "سیاسی جنگ بندی” کی درخواست

    تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بھارت سے جنگ بندی کے بعد ملک کے اندر بھی سیاسی جنگ بند کرنے کی اپیل کردی ہے

    کوٹ لکھپت جیل سے عوام کے نام ایک خط میں شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وہ سنجیدہ قومی مکالمہ شروع کرنے کی درخواست کرتے ہیں ،پاک بھارت کشیدگی کے دوران پی ٹی آئی کی قیادت، کارکنان اورپوری قوم اپنی افواج کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہی،پاکستان ہمیشہ سب سے پہلے ہے،ضرورت ہے کہ پاکستان میں بھی سیاسی جنگ بندی کی جائے ،تمام فریق ایک ساتھ بیٹھیں اور ملک کے لئے اتحاد کا مظاہرہ کریں

    واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی نو مئی کےمقدمات میں جیل میں ہیں، شاہ محمود قریشی سمیت پی ٹی آئی کی قیادت،بشمول عمران خان جیل میں‌ہیں، بشریٰ بی بی بھی اڈیالہ جیل میں سزا کاٹ رہی ہیں

  • پی ایس ایل کے بقیہ8 میچز 17 سے 25 مئی تک کھیلے جائینگے

    پی ایس ایل کے بقیہ8 میچز 17 سے 25 مئی تک کھیلے جائینگے

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے بقیہ 8 میچز 17 مئی سے 25 مئی تک کھیلے جائیں گے۔

    محسن نقوی نے مزید کہا کہ پی ایس ایل 10 کا فائنل 25 مئی کو شیڈول کیا گیا ہے، جس کے دوران کرکٹ کے شائقین ایک زبردست فائنل میچ کا لطف اٹھائیں گے۔چیئرمین پی سی بی نے اس موقع پر کہا کہ پی ایس ایل 10 کا دوبارہ آغاز وہیں سے ہوگا جہاں سے یہ رکا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس اعلان کے بعد شائقین کرکٹ کے درمیان جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی ہے

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم ایک بار پھر کرکٹ کے سپرٹ کا جشن منانے جا رہے ہیں، پی ایس ایل کا فائنل لاہور قذافی سٹیڈیم میں ہو گا،عوام بلا خوف و خطر آئے اور کرکٹ دیکھے،

  • امرتسر میں زہریلی شراب پینے سے 12 افرادہلاک

    امرتسر میں زہریلی شراب پینے سے 12 افرادہلاک

    بھارت کے ضلع امرتسر کے علاقے مجیٹھا میں زہریلی شراب پینے کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد کی جان چلی گئی، جبکہ پانچ دیگر افراد اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

    یہ واقعہ پیر کی شام سے منگل کی صبح کے درمیان پیش آیا، جس میں مختلف دیہاتوں میں لوگوں نے مقامی طور پر تیار کی گئی غیرقانونی شراب پی، جس کے بعد زہریلی شراب سے موت کا سلسلہ جاری رہا۔ابتدائی رپورٹس کے مطابق، متاثرین نے جو شراب پی تھی، وہ ممکنہ طور پر میتھانول (میتھائل الکحل) کی خطرناک مقدار پر مشتمل تھی۔ میتھانول ایک انتہائی زہریلا کیمیکل ہے، جو جسم کے اعصابی نظام کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے اور اکثر اس سے بینائی کی ضیاع یا موت واقع ہوتی ہے۔

    ضلع امرتسر کے ایس ایس پی منیندر سنگھ نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اب تک تھروال، مڑی، پاتالپوری اور بھنگالی دیہاتوں سے 12 ہلاکتیں رپورٹ ہوچکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اموات کا سلسلہ پیر کی شام شروع ہوا تھا اور یہ تمام دیہات مجیٹھا اسمبلی حلقے کے تحت آتے ہیں۔ پولیس نے فوری طور پر ایف آئی آر درج کرلی ہے اور متاثرین کی شناخت کے ساتھ ساتھ اس سانحہ میں ملوث افراد کی تلاش کا عمل شروع کر دیا ہے۔

    یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے جب پنجاب میں زہریلی شراب کی وجہ سے اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہوں۔ 2020 میں بھی ایک سانحہ پیش آیا تھا جس میں 100 سے زائد افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ اس کے باوجود غیرقانونی شراب کا کاروبار تاحال جاری ہے، جس کی روک تھام کے لیے حکومت کی طرف سے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے۔اس واقعہ پر عوامی تنظیموں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غیرقانونی شراب کی تیاری اور فروخت کا نیٹ ورک بے نقاب کرکے اسے ختم کیا جانا چاہیے تاکہ آئندہ ایسے المناک واقعات سے بچا جا سکے۔ کارکنوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت اس مسئلے کو سنجیدگی سے لے اور اس کے خلاف سخت کارروائیاں کرے تاکہ اس سے مزید انسانی جانیں ضائع نہ ہوں۔

  • دو دوستوں کی 16 سالہ لڑکے سے بدفعلی،ویڈیو بھی بنا لی،متاثرہ کی خودکشی کی کوشش

    دو دوستوں کی 16 سالہ لڑکے سے بدفعلی،ویڈیو بھی بنا لی،متاثرہ کی خودکشی کی کوشش

    لاہور: اقبال ٹاؤن کے علاقے میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں مبینہ طور پر زیادتی کا شکار ہونے والے 16 سالہ لڑکے نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ تاہم، پولیس کی بروقت کارروائی نے نوجوان کی جان بچالی۔

    پولیس کے مطابق، اقبال ٹاؤن کے رہائشی نوجوان عبدالرحمان کے ساتھ دو لڑکوں نے مبینہ طور پر زیادتی کی اور اس شرمناک فعل کی ویڈیو بھی بنائی۔ اس واقعے کے بعد عبدالرحمان شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوگیا اور اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے زہریلی گولیاں کھا لیں۔اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر حرکت میں آئی اور نوجوان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے فوری طبی امداد فراہم کرکے اس کی جان بچائی۔

    پولیس نے اس واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی عمل میں لائی اور ایک گھنٹے کے اندر دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت علی عرف ہنی اور باسط کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔دوسری جانب، متاثرہ نوجوان عبدالرحمان کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے اور ڈاکٹرز اس کی صحت کی نگرانی کر رہے ہیں۔

    اس دلخراش واقعے نے علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے اور شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو سخت ترین سزا دی جائے۔ یہ واقعہ ایک بار پھر معاشرے میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات اور ان کے نفسیاتی اثرات پر روشنی ڈالتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں اور متاثرہ افراد کو فوری نفسیاتی مدد فراہم کی جائے۔

  • بھارت کے ساتھ جنگ بندی،ہمارے ساتھ صلح کیوں نہیں؟ بیرسٹر گوہر

    بھارت کے ساتھ جنگ بندی،ہمارے ساتھ صلح کیوں نہیں؟ بیرسٹر گوہر

    چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر نے کہا ہےکہ اگر دشمنوں اور غیروں کے ساتھ صلح ہوسکتی ہےتو اپنوں کےساتھ بھی ہونی چاہیے۔

    نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا اگر والدین کو آپ جیل میں رکھوتو بچے کب تک آپ کا ساتھ دیں گے؟کب تک آپ کےساتھ فنکشن منائیں گے اورکیوں منائیں،اب قوم ہم آواز ہے اور بہتر ہے اس اتحاد کافائدہ اٹھاتےہوئےبانی پی ٹی آئی کی رہائی ہو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے پارٹی رہنماؤں کو ملاقاتوں کی اجازت ہو، اب سیاسی ماحول میں تناؤ میں کمی ہونی چاہیے،پی ٹی آئی پارلیمانی جماعت ہے، سیاسی جماعت ہے ،

  • سپریم کورٹ،نور مقدم قتل کیس،ملزم کے وکیل کی استدعا پر سماعت ملتوی

    سپریم کورٹ،نور مقدم قتل کیس،ملزم کے وکیل کی استدعا پر سماعت ملتوی

    سپریم کورٹ ، نور مقدم قتل سے متعلق کیس کی سماعت 19 مئی تک ملتوی کر دی گئی

    مجرم کے وکیل نے مزید دستاویزات جمع کرانے کیلئے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی، جسٹس ہاشم کاکڑ نے وکیل سے سوال کیا کہ آپ عدالت میں موجود ہیں تو التواکیوں دیں؟ وکیل نے کہا کہ کچھ دستاویزات جمع کرانا چاہتا ہوں جن سے کیس یکسر تبدیل ہوجائے گا،جسٹس باقر نجفی نے کہا کہ کیا ذہنی مریض ہونے کا نکتہ ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ میں اٹھایا گیا تھا؟ وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ نے اس نکتے کو نظرانداز کیا تھا،جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ یہ نکتہ آپ آج بھی اٹھا سکتے ہیں تو الگ درخواست دینے سے کیا ہوگا؟ ہماری عدالت میں کیس جج یا وکیل کے مرنے پر ہی ملتوی ہوتا ہے، 20سال ڈیتھ سیل میں رہنے والے کو بری کریں تو وہ کیا سوچتا ہوگا؟ ملزم بریت کے بعد ہمارے سامنے ہو تو فائل اٹھا کر ہمارے منہ پر مارے،قصور سسٹم کا نہیں ہمارا جو غیرضروری التواء دیتے ہیں،آپ نے جو درخواست دینی ہے دے دیں اس پر فیصلہ کر لینگے، وکیل نے کہا کہ مجرم کی ذہنی حالت جاننے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل نہیں دیا گیا،

    وکیل مدعی شاہ خاور نے کہا کہ درخواست کی بھرپور مخالفت کرتا ہوں، جسٹس باقر نجفی نے کہا کہ درخواست آنے تو دیں پھر مخالفت کیجیئے گا، عدالت نےآئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا کو مکمل تیاری کیساتھ آنے کی ہدایت کر دی

  • پاکستان کا فلائٹ آپریشن معمول پر آگیا

    پاکستان کا فلائٹ آپریشن معمول پر آگیا

    پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستان کا فلائٹ آپریشن اب معمول پر آگیا ہے۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق سعودی عرب سمیت 15 مختلف ممالک نے پاکستان کے مختلف ائیرپورٹس کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔ اس کے علاوہ، ملک بھر کا حج فلائٹ آپریشن بھی تیزی سے مکمل ہونے کی جانب گامزن ہے۔

    سعودی ائیر لائن نے آج لاہور اور اسلام آباد کے لیے اپنی پروازیں شروع کر دی ہیں۔ ائیرلائن ذرائع کے مطابق، سعودی ائیر لائن کی پروازیں جدہ سے لاہور اور اسلام آباد تک آپریٹ کی جا رہی ہیں، جو پاکستانی مسافروں کے لیے ایک خوش آئند پیشرفت ہے۔ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سے حج پروازوں کو معمول پر لانے کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں، تاکہ حاجی عازمین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق، سیالکوٹ، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد اور ملتان سے آج کوئی پرواز منسوخ نہیں کی گئی۔اس کے علاوہ، بحرین، دوحا، سیالکوٹ اور مدینہ سے اسلام آباد کی قومی ائیر لائن کی پروازیں لاہور منتقل کی گئی ہیں، تاکہ ائیرپورٹس پر زیادہ رش نہ ہو اور سفر کرنے والے مسافروں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

  • معرکہ حق،11 سکیورٹی اہلکار شہید، 78 زخمی،  40 عام شہری بھی شہید

    معرکہ حق،11 سکیورٹی اہلکار شہید، 78 زخمی، 40 عام شہری بھی شہید

    معرکہ حق کے دوران شہید اور زخمی ہونے والوں کی تفصیلات جاری کر دی گئیں،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق 11 جوان شہید، 78 زخمی، 40 معصوم شہری شہید ہوئے جن میں7 خواتین اور 15 بچے شامل تھے،بھارتی جارحیت میں 121 معصوم شہری زخمی بھی ہوئے، 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے بلا اشتعال، قابلِ مذمت اور وحشیانہ حملے کیے۔ان حملوں میں خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں 40 شہری شہید ہوئے۔شہداء میں 7 خواتین اور 15 بچے شامل تھے،ان حملوں میں 121 معصوم شہری زخمی ہوئے۔زخمیوں میں 10 خواتین اور 27 بچے شامل تھے۔

  • بھارتی فضائیہ میں سکھ برادری کی وفاداری پر شک،300 فوجیوں کے کوٹ مارشل کا امکان

    بھارتی فضائیہ میں سکھ برادری کی وفاداری پر شک،300 فوجیوں کے کوٹ مارشل کا امکان

    جنگ میں ہزیمت اٹھانے کے بعد مودی سرکار نے بھارتی فضائیہ کے سکھ سربرہ کی وفاداری پر سوال اٹھا دیے ،تین سو 300 سے زائد سکھ فوجیوں کو کورٹ مارشل کا سامنا ہو سکتا ہے،وزیراعظم نریندر مودی، وزیر خارجہ ایس جے شنکر، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، اور فوجی قیادت کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی خفیہ اجلاس میں، ایئر فورس چیف امر پریت سنگھ پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے پاکستان کے خلاف حالیہ آپریشنز کے دوران بھارتی ایئر فورس کی کارکردگی کو نقصان پہنچایا۔ اندرونی ذرائع سے لیک ہونے والی معلومات کے مطابق، قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے ایئر چیف مارشل امرپریت سنگھ سے طنزیہ انداز میں سوال کیا،“کیا آپ نے اس جنگ میں ایمانداری سے بھارت کی خدمت کی؟”جس کے جواب میں ایئر چیف امر پریت سنگھ نے کہا،“میں اپنے سکھ عقیدے کے مطابق بھارت کی خدمت کر رہا ہوں۔”

    یہ تبادلہ خیال بھارت کی فوجی صفوں میں، خاص طور پر سکھ افسروں اور جوانوں کے حوالے سے، بڑھتے ہوئے اندرونی عدم اعتماد کی نشاندہی کرتا ہے۔

    جس طرح بھارت کے سیکرٹری خارجہ وکرم مسری کو جنگ بندی میں کردار ادا کرنے کی وجہ سے دھمکیوں کا سامنا ہے، اسی طرح امر پریت سنگھ کو بھی دائیں بازو کی ہندوتوا گروپوں کی طرف سے دھمکیوں کا سامنا ہے، جو ایئر فورس چیف کو جنگی کارروائیوں کے دوران رافیل طیاروں کے نقصان کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔

    تین سو 300 سے زائد سکھ فوجی اب بھارتی فوجی انٹیلی جنس کی نگرانی میں ہیں۔ پہلگام حمل کے بعد سکھ فوجیوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے ا اندرونی تحقیقات جاری ہیں اور مستقبل میں سکھ فوجیوں کو کورٹ مارشل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    اس سے قبل، خالصتان نواز گروپ ایس ایف جے (سکھز فار جسٹس) نے سکھ فوجیوں سے پاکستان کے خلاف لڑائی سے باز رہنے کی اپیل کی تھی۔اب سکھ فار جسٹس نے کہا ہے کہ سکھ فوجی بھارتی جنگ نہیں لڑنا چاہتے، سکھ فار جسٹس سکھ فوجیوں کے ساتھ کھڑی ہے، بھارتی فوج جو سکھوں کو سہولیات دیتی ہے وہ سکھ فار جسٹس دے گی،خالصتان ریفرنڈم کا سکھ فوجی ساتھ دیں گے، بھارت کبھی بھی سکھوں پر یقین نہیں کرے گا،

  • وزیراعلی پنجاب غازیوں کی عیادت کیلئے سی ایم ایچ ہسپتال پہنچ گئیں

    وزیراعلی پنجاب غازیوں کی عیادت کیلئے سی ایم ایچ ہسپتال پہنچ گئیں

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف غازیوں کی عیادت کیلئے سی ایم ایچ ہسپتال پہنچ گئیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے بھارتی جارحیت کے دوران زخمی افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے سرجیکل وارڈ میں زیر علاج غازی افسروں اورجوانوں سے بات چیت کی اور مزاج پرسی کی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے زخمی افسروں اور جوانوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

    وزیراعلی نے غازی افسروں اور جوانوں کی ہمت اورحوصلے کو سراہا ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے غازیوں کی جرات اور بہادری کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔ کور کمانڈر لاہور نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔

    علاوہ ازیں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے سی ایم ایچ ہسپتال لاہور میں پاک بھارت جنگ میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم نے افواج پاکستان کی بہادری اور ملک کے لیے بے دریغ قربانیوں کو سرہایا انہوں نے بھارت کی جانب سے در اندازی کی پر زور مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم ایک بہادر قوم ہے اور بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور طلحہ برکی اور ایم این اے رانا مبشر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر مملکت ریلوے بلال اظہر کیانی کی تحصیل فتح جنگ میں بھارتی ڈرون سے شہید محبوب الہٰی کے گاؤں جبی آمد ہوئی ،اسٹیشن کمانڈر اٹک برگیڈیر عدنان، وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی ذیشان ملک اور سابق ایم پی اے سردار افتخار وزیر مملکت کے ہمراہ تھے،حکومت پاکستان کے وفد نے شہید کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کیا، قبر پر پھول چڑھائے، شہید کے بلند درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ،بلال اظہر کیانی کی قیادت میں وفد نے شہید کے اہل خانہ کو وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام پہنچایا ،بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ قوم شہید محبوب الہٰی اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتی ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی حملوں میں شہید محبوب الہٰی سمیت تمام شہدا کے اہل خانہ اور بچوں کی تعلیم، صحت اور روزگار کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے، بلال اظہر کیانی نے وزیراعظم کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جہاں مساجد شہید ہوئی ہیں یا شہدا کے گھروں کو نقصان پہنچا ہے حکومت اس کو تعمیر کرے گی،وطن کے لئے قربانی دینے والوں کے اہل خانہ کی خدمت کی ذمہ داری ریاست پاکستان اور ہم نبھائیں گے، اللہ تعالیٰ کے کرم اور قیادت و افواج کی قابلیت اور قومی یکجہتی سے قوم کو فتح ملی،پاکستان نے ثابت کیا کہ اپنا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، ثابت کردیا کہ خطے میں امن و ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں لیکن یہ امن کی خواہش ہماری کمزوری نہیں