Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بھارتی چینل کا نورخان ایئر بیس پر حملہ ثابت کرنے کیلیے یوکرین کی تصاویر کا سہارا

    بھارتی چینل کا نورخان ایئر بیس پر حملہ ثابت کرنے کیلیے یوکرین کی تصاویر کا سہارا

    نئی دہلی سے نشر ہونے والی ایک رپورٹ میں بھارتی نیوز چینل CNN-News18 نے ایک سنگین غلط معلومات پر مبنی دعویٰ کیا ہے، جسے اب بین الاقوامی سطح پر جھوٹا اور گمراہ کن قرار دیا جا رہا ہے۔ چینل نے ایک سیٹلائٹ تصویر پر مبنی خبر میں دعویٰ کیا کہ پاکستان کے نور خان ایئر بیس پر مبینہ فوجی حملہ ہوا ہے، لیکن تحقیقات سے پتا چلا کہ دکھائی گئی تصاویر کا پاکستان سے کوئی تعلق ہی نہیں!

    خبر کے دوران چینل نے "Pre-strike” اور "Post-strike” کے لیبلز کے ساتھ سیٹلائٹ تصاویر نشر کیں، اور یہ دعویٰ کیا کہ یہ نور خان ایئر بیس، پاکستان کی ہیں۔ مگر غیر جانبدار ماہرین کی جانب سے کی گئی جانچ سے یہ بات سامنے آئی کہ اصل میں یہ تصاویر یوکرین کے بیلا تسیرکوا (Bila Tserkva) نامی فضائی اڈے کی ہیں، جو روس-یوکرین جنگ کے دوران خبروں میں رہا ہے۔یہ واقعہ اس رجحان کا تسلسل ہے جسے بھارتی سوشل میڈیا پر "گودی میڈیا” کہا جاتا ہے ، ایسے میڈیا ادارے جو حکومت کے بیانیے کو تقویت دینے کے لیے جھوٹ اور فریب سے کام لیتے ہیں۔ CNN-News18 جیسے ادارے اکثر "ایکسکلوزو” کے نام پر ایسی خبریں نشر کرتے ہیں جو بعد میں بے بنیاد یا مکمل طور پر غلط ثابت ہوتی ہیں۔

    تجزیہ نگاروں کے مطابق اس قسم کی خبروں کا مقصد صرف اور صرف اپنے ناظرین کو پاکستان مخالف جذبات سے بھر دینا اور سیاسی مقاصد کے لیے رائے عامہ کو گمراہ کرنا ہے۔ اس واقعے سے ایک بار پھر یہ ثابت ہو گیا کہ بھارتی میڈیا کا ایک بڑا حصہ حقائق کی بجائے پروپیگنڈہ پر یقین رکھتا ہے۔ سوال یہ ہے کیا ایسے میڈیا اداروں کو جھوٹ پھیلانے پر جوابدہ ٹھہرایا جائے گا؟

  • بھارتی فضائیہ کےسربراہ پر رافیل اسکواڈرن کے چار پائلٹس کا حملہ

    بھارتی فضائیہ کےسربراہ پر رافیل اسکواڈرن کے چار پائلٹس کا حملہ

    بھارتی فضائیہ میں ایک سنسنی خیز واقعے نے ادارے کے اندرونی ماحول کو ہلا کر رکھ دیا ہے، جب رافیل اسکواڈرن "گولڈن ایرو” کے چار پائلٹس نے مبینہ طور پر فضائیہ کے سربراہ، ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ پر حملہ کر دیا۔ واقعہ فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز میں "آپریشن سندور” کی بریفنگ کے دوران پیش آیا۔

    ذرائع کے مطابق، حملہ اس وقت ہوا جب ڈی بریفنگ کے دوران ایک شدید بحث نے جھگڑے کی صورت اختیار کر لی۔ پائلٹس نے ایئر چیف پر یہ الزام عائد کیا کہ انہوں نے جان بوجھ کر سکھ ہونے کی بنیاد پر ان کی آپریشنل صلاحیتوں کو محدود رکھا اور انہیں مکمل اختیارات سے محروم رکھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں ایئر چیف کو معمولی چوٹیں آئیں واقعے کے فوراً بعد ان کی سیکیورٹی میں فوری اضافہ کر دیا گیا ہے، حکام نے چار اسکوارڈن لیڈر کو حراست میں لیا ہے جن میں اسکواڈرن لیڈر شیواس ڈکشت،ونگ کمانڈر اجے سنگھ راجپوت،فلائنگ آفیسر راکیش کمار سنگھ،اسکواڈرن لیڈر نتن تُلسی رام شامل ہیں،چاروں افسران کو بھارتی فضائیہ کی پولیس نے حراست میں لے کر ابتدائی تفتیش شروع کر دی ہے۔ بھارتی فضائیہ کی جانب سے تاحال اس واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا،

    فوجی ماہرین کے مطابق، اگر یہ الزامات درست ثابت ہوتے ہیں تو یہ بھارتی فضائیہ کی تاریخ کا ایک غیر معمولی اور سنگین واقعہ ہو گا، جو نہ صرف ادارے کے نظم و ضبط پر سوال اٹھاتا ہے بلکہ سینیئر قیادت کی ساکھ کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ "آپریشن سندور” کے حوالے سے اندرونی اختلافات اور عدم اطمینان بھارتی فضائی میں موجود ہے

  • بھارتی رافیل  کے پائلٹ کی آخری رسومات دھرم شالہ میں ادا

    بھارتی رافیل کے پائلٹ کی آخری رسومات دھرم شالہ میں ادا

    7 مئی کو پاک فضائیہ نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے جدید ترین رافیل طیارے ک فضائی جھڑپ کے دوران نشانہ بنایا۔ اس کارروائی میں بھارتی پائلٹ اسکواڈرن لیڈر روہت کاتاریا (سروس نمبر 32292) ہلاک ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان کی آخری رسومات آج دھرم شالہ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔

    پاک فضائیہ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ دشمن کی جارحیت کا مؤثر جواب دیتے ہوئے دفاعِ وطن کی خاطر پاکستانی پائلٹس نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کارروائی کی، جس کے نتیجے میں رافیل طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ اس کارروائی کو دفاعی ماہرین نے پاکستان کی فضائی برتری کا واضح ثبوت قرار دیا ہے۔

    روہت کاتاریا کی ہلاکت بھارت کے لیے نہ صرف ایک بڑا عسکری نقصان ہے بلکہ رافیل جیسے مہنگے اور جدید طیارے کی تباہی مودی سرکار کی دفاعی حکمت عملی پر بھی سوالیہ نشان بن چکی ہے۔ یاد رہے کہ بھارت نے فرانس سے اربوں ڈالر میں رافیل طیارے حاصل کیے تھے جنہیں "ناقابل شکست” قرار دیا جاتا رہا، مگر 7 مئی کا واقعہ ان دعوؤں کو غلط ثابت کر گیا۔

    روہت کاتاریا اپنے پیچھے بیوہ شالینی چوہدری اور دو سالہ بیٹے چندن کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔ بھارتی عوام میں اس ناکامی پر شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے جبکہ کئی مبصرین بھارتی عسکری قیادت پر تنقید کر رہے ہیں۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی دفاعی پالیسی، عسکری تیاری اور بروقت کارروائیوں نے ایک بار پھر خطے میں طاقت کا توازن واضح کر دیا ہے۔ یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

  • بنیان مرصوص آپریشن کی کامیابی،کراچی میں عظیم الشان اجتماع،مسلح افواج کو خراج تحسین

    بنیان مرصوص آپریشن کی کامیابی،کراچی میں عظیم الشان اجتماع،مسلح افواج کو خراج تحسین

    کراچی : دفاع وطن کونسل کے تحت بنیان مرصوص کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مذہبی، سیاسی رہنماؤں و جید علمائے کرام نے کہا ہے کہ عظیم فتح پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ افواج پاکستان نے دنیا میں اپنی برتری کا سکہ جما دیا۔ جارحیت کے مرتکب بھارت کو جواب دینے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے، اس کے دفاع کے لیے ہم متحد ہیں۔ مودی نے اس خطے کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کیا۔ اگر بھارت نے مودی سے چھٹکارا حاصل نہ کیا تو بھارت تباہ ہوجائے گا۔ آپریشن بنیان مرصوص تاریخ میں جرات و بہادری کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی، مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن، مدیر جامعہ بنوریہ العالمیہ مفتی نعمان نعیم، جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے اسلام سندھ علامہ راشد محمود سومرو، جنرل سیکرٹری اہلسنت والجماعت مولانا اورنگ زیب فاروقی، معروف عالم دین مولانا منظور احمد مینگل، صدر مرکزی مسلم لیگ سندھ فیصل ندیم، مصروف عالم دین مفتی طارق مسعود، مدیر جامعہ الدراسات الاسلامیہ مفتی یوسف کشمیری، رہنما ملی یکجہتی کونسل سندھ حافظ محمد انور، جنرل سیکرٹری اہلسنت والجماعت کراچی تاج محمد حنفی، صوبائی رہنما جمعیت علمائے اسلام مفتی غیاث الدین، ناظم اعلی جماعت غربا اہلحدیث مفتی انس مدنی، شیخ الحدیث جامعۃ الرشید مفتی محمد، رہنما تنظیم اہلسنت مفتی رفیع الرحمن، معروف اسکالر علامہ لیاقت حسین اظہری، رہنما جمعیت علمائے اسلام س مفتی حماد اللہ مدنی، اہلسنت والجماعت کے رہنما شکیل الرحمن، عالم دین مظفر حسین شاہ، رہنما مرکزی جمعیت اہلحدیث مزمل صدیقی و دیگر نے کیا۔ باغ جناح میں منعقد کیے گئے کانفرنس میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔ شرکا کا جوش و جذبہ قابل دید تھا۔ شرکا نے پاکستان کے پرچم تھام رکھے تھے اور افواج پاکستان کو زبردست کامیابی پر خراج تحسین پیش کی۔

    شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ فتح عظیم پر شکر ادا کرنے کے لیے مزار قائد کے پہلو میں جمع ہیں۔ مسلمان ایک عرصہ سے مایوسی کا شکار تھے۔ مسلمانوں کی فتح و نصرت کی خبر کے لیے کان بے تاب رہتے تھے۔ آج پاکستان کا ہر فرد خوشی کے جذبات سے لبریز ہے۔ پاکستان کی افواج نے ساری دنیا میں اپنی برتری کا سکہ جمایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ناقابل شکست ہے، پانچ گنا دگنی فوج پر فتح مبین ملی ہے۔ انڈیا نے آپریشن کا نام سندور رکھا اور اس کو عورتوں کا آپریشن قرار دیا۔ پاکستان نے آپریشن کو بنیان مرصوص قرار دیا اور اپنا لوہا منوایا۔ 1965 میں بزدل دشمن کو شکست دی تھی اور آج بھی ہم سرخرو ہوئے۔ ہم اللہ کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ہماری لاج رکھی۔ پاکستان نے دشمن کے شہریوں پر نہیں بلکہ فوجی تنصیبات پر حملہ کیا۔ مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ فتح صرف مادی ساز و سامان کی وجہ سے نہیں بلکہ اللہ پر توکل سے ممکن ہوئی ہے۔ ہم اس فتح عظیم پر تکبر کی بجائے اللہ کا شکر ادا کریں۔ آج تجدید عہد کا دن ہے، اس ملک کو اسلام کے تابع بنائیں گے۔ ہم عزم کرتے ہیں کہ ملک کی خدمت کے لیے جان و مال کی قربانی پیش کریں گے۔ اس ملک کو کرپشن اور رشوت سے پاک کریں گے۔ ہم فروعی اختلافات کو خیر باد کہہ کر افواج پاکستان کی پشت پر کھڑے رہیں گے۔

    مفتی اعظم منیب الرحمن نے کہا کہ پاکستان نے قوت میں کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دی۔ ہم اس عظیم کامیابی پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پاکستان کے عوام کو ہندوستان کے عوام کے ساتھ مسئلہ نہیں ہے۔ مسئلہ مودی نے پیدا کیا جو آر ایس ایس کے انتہا پسند نظریات کا حامل ہے۔ مودی نے اس خطے کو عذاب میں مبتلا کیا ہے۔ بھارت اس خطے کا چیپمئن بننا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے عوام اپنے ملک میں امن کے ساتھ رہیں۔ اس خطے کو نفرت کی آگ میں جلانے کی بجائے پرامن بقائے باہمی کا پیغام دیا جائے۔ چند دن کی جنگ نے پیغام دیا ہے کہ اسلحے کے تکبر میں پاکستان کو شکست نہیں دی جاسکتی۔ اگر بھارت نے مودی سے چھٹکارا حاصل نہ کیا تو پورا بھارت تباہ ہوسکتا ہے۔ جنگ ہماری ترجیح نہیں لیکن جب جنگ مسلط کی جائے تو پھر جرات کا مظاہرہ کیا جائے۔پاکستانی قوم اس فتح پر اللہ کا شکر ادا کرے۔ مدیر جامعہ بنوریہ العالمیہ مفتی نعمان نعیم نے کہا کہ ہم افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ دنیا نے دیکھ لیا کہ افواج پاکستان نے اپنی اہلیت ثابت کر دی۔ ہم سب متحد ہیں اور پاکستان کا دفاع کرتے رہیں گے۔ ہمیں اپنی افواج کی قدر کرنی چاہیے، ہماری فوج مضبوط بنیادوں پر کھڑی ہے۔
    جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے اسلام سندھ علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ پاکستان اور افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ ہم دفاع وطن کے لیے کل بھی ایک تھے اور آج بھی ایک ہیں۔افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔
    جنرل سیکرٹری اہلسنت والجماعت پاکستان مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ ہم شکر بجا لاتے ہیں کہ اللہ نے ہمیں فتح نصیب کی۔ ہم افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ آج پوری دنیا میں لوگ پاکستان کی اہلیت کو مان رہے ہیں۔ پاکستان کی جنگ کو صرف جنگ کے طور پر نہ دیکھا جائے۔ پاکستان کی جنگ مدینہ طیبہ کے نظریے کی جنگ ہے۔ پاکستان مدینہ طیبہ کا ترجمہ ہے، اس ملک کی حفاظت پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
    معروف عالم دین مولانا منظور احمد مینگل نے کہا کہ پاکستان کی فتح پر پوری دنیا کے مسلمان خوشی منا رہے ہیں۔ اللہ نے افواج پاکستان کی ساکھ کو برقرار رکھا۔ مدارس کے طلبا اور علما نے ہمیشہ افواج اور پاکستان کا ساتھ دیا۔ فروعی اختلافات کے باوجود ہم پاکستان کے دفاع کے معاملے پر ایک ہیں۔
    صدر مرکزی مسلم لیگ سندھ فیصل ندیم نے کہا کہ پاکستان میں ہم سیاسی طور پر تقسیم ہوگئے تھے۔ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات رونما ہو رہے تھے۔ ہم مودی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ تمام پاکستانی متحد ہوگئے۔ افواج پاکستان کو عظیم کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ معروف عالم دین مفتی طارق مسعود نے کہا کہ پاکستان کی عظیم فتح پر پوری قوم کو مبارک باد دیتا ہوں۔ پاکستان میں ہم سب ایک دوسرے سے لڑ رہے تھے۔ دشمن نے وار کیا تو تمام پاکستانی متحد ہوگئے۔ افواج پاکستان نے ہمارا سر دنیا بھر میں فخر سے بلند کر دیا۔
    مدیر جامعہ الدراسات الاسلامیہ مفتی یوسف کشمیری نے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو عظیم فتح دی ہے۔ مودی نے تکبر میں آکر پاکستان پر حملہ کیا۔ دہشت گردی کے مرتکب بھارت کو پاکستان نے بھرپور جواب دیا۔ پاکستان کلمہ کی بنیاد پر قائم ہے اور قائم رہے گا۔
    رہنما ملی یکجہتی کونسل سندھ حافظ محمد انور نے کہا کہ اللہ نے پاکستان کی مدد کی اور بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔ خطے میں چوہدراہٹ کا خواب دیکھنے والا بھارت رسوا ہوگیا۔
    جنرل سیکرٹری اہلسنت والجماعت کراچی تاج محمد حنفی نے کہا کہ بزدل دشمن کو افواج پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا۔ انڈیا نے ہمیشہ دہشت گردی کا الزام پاکستان پر لگایا اور رات کی تاریکی میں حملہ کیا۔
    صوبائی رہنما جمعیت علمائے اسلام مفتی غیاث الدین نے کہا کہ افواج پاکستان کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ایک عرصہ بعد مسلمانوں کو خوشی ملی ہے، اس پر ہم سب شکر ادا کرتے ہیں۔
    ناظم اعلی جماعت غربا اہلحدیث مفتی انس مدنی نے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو عزت دی جس کا انڈیا سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ افواج پاکستان صلاحیت رکھتی ہے، پاکستان نے شہریوں پر حملہ نہیں کیا۔
    شیخ الحدیث جامعۃ الرشید مفتی محمد نے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو دنیا بھر میں نمایاں کر دیا۔ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے، اتحاد کا یہ مظاہرہ خوش آئند ہے۔ رہنما تنظیم اہلسنت مفتی رفیع الرحمن نے کہا کہ مودی کی حکومت نے پاکستان کے حوالے سے غلط اندازے لگائے۔ پاکستان نے دنیا بھر میں مسلمانوں کو خوشی دی۔
    معروف اسکالر علامہ لیاقت حسین اظہری کشمیر کا مسئلہ ایک مرتبہ پھر زندہ ہوا۔ کشمیر پاکستان بنے گا اور بھارت ناکام ہوگا۔ رہنما جمعیت علمائے اسلام س مفتی حماد اللہ مدنی نے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو فتح مبین نصیب فرمائی۔ ہم سب افواج پاکستان کے ساتھ ہیں۔
    اہلسنت والجماعت کے رہنما شکیل الرحمن نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے اور اس ملک نے قائم رہنا ہے۔ ہم نے دشمن کو پیغام دیا ہے کہ اس ملک کی طرف میلی آنکھ سے نہ دیکھے۔ عالم دین مظفر حسین شاہ نے کہا کہ اللہ نے پانچ گنا بڑے دشمن پر پاکستان کو فتح عطا فرمائی۔پاک فضائیہ نے اہل اسلام کے سر کو فخر سے بلند کیا۔ رہنما مرکزی جمعیت اہلحدیث مزمل صدیقی نے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو سرخرو کیا۔ہم پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کریں گے۔

  • پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا رابطہ، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق

    پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا رابطہ، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق

    پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان ہاٹ لائن پر اہم بات چیت ہوئی جس کے پہلے راؤنڈ میں دونوں جانب سے سیزفائر برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس بات چیت کا مقصد لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور ورکنگ باؤنڈری پر امن کو یقینی بنانا تھا، تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔ذرائع کے مطابق ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہونے والے اس رابطے میں سیز فائر کے آئندہ لائحہ عمل پر بھی بات کی گئی۔ ہاٹ لائن پر ہونے والے اس پہلے راؤنڈ کے دوران، دونوں ممالک نے اتفاق کیا کہ مستقبل میں بھی فریقین کسی قسم کی فائرنگ یا اشتعال انگیزی سے گریز کریں گے۔

    بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس اہم بات چیت میں دونوں افواج نے اس امر پر اتفاق کیا کہ لائن آف کنٹرول اور دیگر سرحدی علاقوں میں کوئی فائرنگ نہیں ہوگی۔شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے سے اجتناب برتا جائے گا۔دونوں افواج کی جانب سے ڈرونز کے ذریعے کسی بھی قسم کی دراندازی نہیں کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی ثالثی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان فوری جنگ بندی پر اصولی اتفاق ہو چکا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بذاتِ خود جنگ بندی کے اس اقدام کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کی 12 مئی کو ہونے والی بات چیت کی پیش گوئی کی گئی تھی،یہ بات چیت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب سرحدی علاقوں میں متعدد بار کشیدگی دیکھی گئی، جس سے نہ صرف دونوں ممالک کی افواج متاثر ہوئیں بلکہ شہری آبادی بھی شدید خطرے میں رہی۔ تاہم اب تازہ ترین رابطے سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی کی امید پیدا ہوئی ہے۔

  • آرمی چیف کا سی ایم کا دورہ،زخمی اہلکاروں و سویلین شہریوں کی عیادت کی

    آرمی چیف کا سی ایم کا دورہ،زخمی اہلکاروں و سویلین شہریوں کی عیادت کی

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے "معرکۂ حق ، آپریشن بنیان مرصوص” کے دوران زخمی ہونے والے بہادر سپاہیوں اور بے گناہ شہریوں کی عیادت کی۔

    دورے کے دوران آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے زخمی اہلکاروں سے انفرادی طور پر ملاقات کی، ان کی بے مثال بہادری اور فرض شناسی کو سراہا، اور پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے ان کے مکمل علاج، بحالی اور فلاح و بہبود کے عزم کو دہرایا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ "ہمارے شہریوں اور سپاہیوں کی جرات و قربانی پاکستان کی سلامتی کی بنیاد ہے۔ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ہر سپاہی کے ساتھ پختہ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔”آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اس امر پر زور دیا کہ دشمن کے کسی بھی ناپاک عزائم سے پاکستان کی افواج کے عزم و حوصلے کو متزلزل نہیں کیا جا سکتا۔ معرکۂ حق ، آپریشن بنیان مرصوص کے دوران جس عزم، اتحاد اور عوامی حمایت کا مظاہرہ کیا گیا، وہ ہماری عسکری تاریخ کا ایک روشن باب ہے۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر داخلی و خارجی چیلنج کا مقابلہ قوم کے تعاون سے کرتی رہے گی، اور شہداء و غازیوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

  • بھارت کو شکست، پاکستان کا ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے کا اعلان

    بھارت کو شکست، پاکستان کا ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے کا اعلان

    وزیراعظم شہباز شریف نے ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے کا اعلان کردیا۔

    پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص لانچ کیا جو کامیاب ہوا اور دشمن کے دفاعی نظام کو تباہ کیا،وزیراعظم شہباز شریف نے ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم معرکہ حق ملک میں جوش و خروش اور جذبہ ملی وحدت سے منایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ بہادر افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں،وزیرِ اعظم شہباز شریف نے 16 مئی کو افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے اور اللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لانے کے دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ جمعے کے دن یوم تشکر کے تسلسل میں خصوصی نوافل ادا کریں گے، اللہ کی بارگاہ میں سجدہ شکر بجا لائیں گے اور ملک و قوم کی ترقی کیلئے دعائیں کریں گے

    بھارتی حملے میں متاثر ہونے والے گھروں، شہید مساجد کی تعمیر وفاقی حکومت کرے گی ،وزیراعظم
    وزیرِ اعظم نے بھارتی حملوں سے متاثرہ لوگوں اور املاک کیلئے بھی بڑے فیصلے کئے ہیں،وزیراعظم نے معرکہء حق کے دوران شہید ہونے والوں کے لئے شہداء پیکج کا اعلان کر دیا،”معرکہء حق میں شہید ہونے والے پاکستانی شہریوں کے ورثاء کو 1 کروڑ روپے جبکہ زخمی ہونے والوں کو 10 لاکھ روپے سے 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے،پاک افواج کے شہداء کے ورثاء کو رینک کے حساب 1 کروڑ روپے سے 1.8 کروڑ روپے رقم دی جائے گی ،پاک افواج کے شہداء کے ورثاء کو گھر کی سہولت کے لئے رینک کے حساب سے 1.9 کروڑ روپے سے 4.2 کروڑ روپے دیے جائیں گے،پاک افواج کے شہداء کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ تک ان کی مکمل تنخواہ بمعہ الاونسز جاری رہیں گی،پاک افواج کے شہداء کے بچوں کو گریجویشن تک مفت تعلیم دی جائے گی ،پاک افواج کے ہر شہید کی ایک بیٹی کی شادی کے لئے 10 لاکھ روپے کی میرج گرانٹ دی جائے گی ،پاک افواج کے زخمی ہونے والوں کو 20 لاکھ روپے سے 50 لاکھ روپے فی کس دئے جائیں گے ،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارتی حملے میں متاثر ہونے والے گھروں، شہید مساجد کی تعمیر وفاقی حکومت کرے گی ،شہدا کے بچوں کی کفالت حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ہم یہ فرض پورا کریں گے ،زخمیوں کے علاج کا تمام خرچ وفاقی حکومت اٹھائے گی،پاکستان کی عزت وعظمت کے تحفظ اور دفاع میں جس نے جس محاذ پر جو خدمات سر انجام دی ہیں، ان کا اعتراف قومی سطح پر کیاجائے گا اور انہیں اعزازات سے نوازا جائے گا

  • پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کی تکمیل کااعلان

    پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کی تکمیل کااعلان

    پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کی تکمیل کااعلان کر دیا گیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق معرکہ حق 22اپریل سے 10مئی 2025 کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں،بھارتی جارحیت کیخلاف مسلح افواج نے آپریشن بنیان مرصوص کاآغاز کیا،پاکستان کاآپریشن بنیان مرصوص کامیابی سے مکمل ہو گیا،آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق کاحصہ تھا،10مئی کو آپریشن بنیان مرصوص شروع کیا گیا،22اپریل سے 10مئی تک پاک بھارت کشیدگی کومعرکہ حق کانام دیا گیا،6سے 10مئی تک کے آپریشنز بنیان مرصوس کاحصہ تھے،افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کیخلاف بدلہ لینے کاوعدہ پورا کیا،مسلح افواج اللہ تعالیٰ کی مدد اور نصرت پر شکرگزار ہیں،بھارتی فوج نے خواتین اور بچوں سمیت شہری آباد کو نشانہ بنایا، ملکی خودمختاری کو خطرہ لاحق ہو ا تو جوابی ردعمل جامع اور فیصلہ کن ہوگا،مسلح افواج پاکستانی قوم کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہیں،

    10 مئی 2025 کو افواجِ پاکستان نے "معرکہِ حق” کے سلسلے میں آپریشن بنیان مرصوص کے تحت بھارتی فوجی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا۔ یہ آپریشن بھارتی مسلح افواج کی درندگی کے خلاف کیا گیا جو 6 اور 7 مئی 2025 کی درمیانی رات کو شروع ہوا اور جس کے نتیجے میں معصوم شہری، خواتین، بچے اور بزرگ شہید ہوئے۔ حکومت پاکستان نے ان مظالم کا حساب لینے کا وعدہ کیا تھا، اور الحمدللہ، افواجِ پاکستان نے وہ وعدہ پورا کر دکھایا۔
    افواجِ پاکستان نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ہے جس کی رحمت، نصرت اور مدد سے یہ عظیم کامیابی ممکن ہوئی۔ قوم ان تمام شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے جنہوں نے وطن کی خاطر اپنی جان قربان کی۔ ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

    افواجِ پاکستان نے قوم، بالخصوص نوجوان نسل کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے سائبر محاذ پر دشمن کی پراپیگنڈہ مہم کا مؤثر جواب دیا۔ نوجوان پاکستان کے سچے سپاہی بن کر ابھرے۔پاکستانی میڈیا نے بھارتی میڈیا کی جھوٹ پر مبنی مہمات کے خلاف فولادی دیوار کا کردار ادا کیا۔ سفارتکاروں نے عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف دلائل اور یقین کے ساتھ پیش کیا، جبکہ سائنسدانوں اور انجینئروں نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے آپریشن کی کامیابی کو ممکن بنایا۔تمام سیاسی جماعتوں نے بغیر کسی امتیاز کے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ وزیراعظم اور ان کی کابینہ نے وہ فیصلے کیے جن سے تاریخ کا رخ موڑ دیا گیا۔

    "بنیان مرصوص” آپریشن تینوں افواج کی ہم آہنگی، جدید نیٹ ورک سینٹرک وارفیئر، اور کثیرالجہتی آپریشنز کا مظہر تھا۔ درج ذیل ہدف کامیابی سے نشانہ بنائے گئے:
    فوجی ہوائی اڈے اور ایوی ایشن بیسز: سورت گڑھ، سرسا، نالیا، آدھم پور، بھٹِنڈہ، برنالہ، ہلواڑہ، اونتی پورہ، سرینگر، جموں، ادھم پور، مامون، امبالہ، پٹھان کوٹ

    براہموس میزائل ڈیپو: بیاس، نگروٹا – جہاں سے پاکستان پر مہلک حملے کیے گئے

    S-400 میزائل نظام: آدھم پور اور بھُج میں تباہ کیا گیا

    لاجسٹک و سپورٹ سائٹس: یوری، پونچھ، جن سے پاکستانی شہریوں پر حملے کیے گئے

    فیلڈ ہیڈکوارٹرز: کے جی ٹاپ اور نوشہرہ میں 10 بریگیڈ اور 80 بریگیڈ مکمل طور پر تباہ

    انٹیلیجنس یونٹس اور پراکسی تربیتی مراکز: راجوری اور نوشہرہ میں ختم کیے گئے

    ایل او سی کے پار موجود توپ خانے، لاجسٹک بیسز اور وہ چوکیاں جہاں سے آزاد کشمیر میں شہریوں پر فائرنگ کی گئی، انہیں مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، یہاں تک کہ کئی جگہوں پر بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرا کر جنگ بندی کی درخواست کی۔

    پاکستان نے مسلح ڈرونز کے ذریعے نئی دہلی سمیت اہم بھارتی شہروں اور تنصیبات پر اپنی موجودگی کا مظاہرہ کیا، اور دشمن کے حوصلے پست کیے۔ ساتھ ہی، موثر سائبر حملوں سے بھارتی فوجی مواصلاتی نظام اور انفراسٹرکچر عارضی طور پر مفلوج کیے گئے۔بھارت کی طرف سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی لہر کو روکنے کے لیے افواجِ پاکستان نے مغربی محاذ پر بھی بروقت انسداد دہشت گردی آپریشنز کیے اور دشمن کے منصوبے ناکام بنائے۔

    "معرکہِ حق” قومی یکجہتی، عوامی حمایت اور افواجِ پاکستان کے جذبہ و پیشہ ورانہ مہارت کی روشن مثال بن گئی ہے۔ یہ واضح پیغام ہے کہ اگر پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کیا گیا تو اس کا جواب فیصلہ کن، مربوط اور مؤثر ہو گا۔

  • پاکستان نے تمام محاذوں پر بھارت کو شکست دی،محسن نقوی

    پاکستان نے تمام محاذوں پر بھارت کو شکست دی،محسن نقوی

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان نے تمام محاذوں پر بھارت کو شکست دی۔ کالعدم بی ایل اے سمیت تمام دہشتگرد تنظیموں سے بھی اسی طرح نمٹیں گے۔

    لاہور میں بھارتی ڈرون حملے میں شہید نوجوان کے گھر آمد کے موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اب انڈیا کوئی بھی ایڈونچر کرنے سے پہلے100 بار سوچے گا، ہمارا کسی دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں، بھارت نے دہشتگردی کا ڈرامہ رچایا، ڈرامے بنانے میں ان کی انڈسٹری کوسب جانتے ہیں، جنگیں اب 3حصوں میں نہیں، 5حصوں میں ہو چکی، بری، بحری اور فضائی محاذ کے ساتھ سفارتی محاذ بھی اہم ہے، پانچواں محاذ میڈیا کا ہے، پاکستان نے تمام محاذوں پر بھارت کو شکست دی، کالعدم تنظیموں سے بھی اسی طرح نمٹیں گے۔

    وزیرداخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر بھارتی ڈرون حملے میں شہید نوجوان علی حیدرکی والدہ شمیم بی بی سے اظہار تعزیت کی، کچا جیل روڈ کا رہائشی علی حیدرر اولپنڈی میں برگر کا سٹال لگانے گیا تھا، 20 سال کا شہیدعلی حیدر 8 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا ،وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہید کے اہل خانہ کوصبردے، 20 سال کا شہید نوجوان اہلخانہ کا واحد سہارا تھا، شہید کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں،ہر ممکن مدد کریں گے،

  • بھارت سے اگر بات ہوئی تو کشمیر،پانی،دہشتگردی پر ہو گی،خواجہ آصف

    بھارت سے اگر بات ہوئی تو کشمیر،پانی،دہشتگردی پر ہو گی،خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ اگر مذاکرات ہوئے تو بھارت سے کشمیر ، دہشتگردی اور پانی سے متعلق بات ہوگی جب کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھارت اور پاکستان کے لیے یہ سنہری موقع ہے۔

    نجی ٹی وی جیو کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تین میجر پوائنٹس ہیں، کشمیر، دہشتگردی اور پانی، یہ تین ایسے معاملات ہیں جو پچھلے 76 سال سے ان کی تاریخ ہے، ان تینوں معاملات پر بحث ہونی چاہیے، پاکستان دہشتگردی کا شکار سب سے بڑا ملک ہے، یہ ایک سنہری موقع ہے کہ دونوں ملک دہشتگردی کا مسئلہ حل کریں، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھارت اور پاکستان کے لیے یہ سنہری موقع ہے، ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر بات کرکے ایک اور پیشرفت کی ہے، ٹرمپ نے کہا کہ کشمیر کا معاملہ بھی زیر بحث آنا چاہیے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ ساری جنگیں کشمیر پر لڑی گئی ہیں، پرسوں والی جنگ بھی کشمیر کا مسئلہ تھا، مودی نے اس خطے کو ایک ایسے جہنم میں دھکیلنے کی کوشش کی جس سے اللہ نے بچایا، ہماری افواج آہنی دیوار بن کر کھڑے ہوئے، یہ مسئلے اب سیٹل ہونے چاہئیں، جو ملک دہشتگردی کا سب سے بڑا شکار ہے اس پر الزام لگاکر حملہ کیا جائے یہ ستم ظریفی ہے، پانی کا مسئلہ 1960 کے معاہدے میں سیٹل ہے، اسے معطل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں، ہم نے جس طرح جواب دیا ہماری تیاری کی شہادت موجود ہے، ہم نے جس طرح منہ توڑ جواب دیا وہ زخم سہلا رہے ہیں، ان کی پارلیمنٹ میں مودی کو برا بھلا کہا جارہا ہے یہ اس بات کی علامت ہے، ان کا میڈیا اور فوجی بریفنگ میں اس کی جھلک نظر آرہی ہے جی وہ زخم چاٹ رہے ہیں، یہ ہماری سفارتی جیت بھی ہے، سوائے اسرائیل کے بھارت کے ساتھ کوئی نہیں کھڑا ، بھارت نے اس دفعہ کوشش کی تو ساری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوگی، پاکستان نے تحمل اور فوجی طاقت کا لوہا منوایا ہے، پاکستان کو 76 سال کی تاریخ میں اتنی بڑی کامیابی نہیں ملی جو ہماری افواج کو اس دفعہ ملی۔