Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • جنگ بندی کے باوجود 24 بھارتی ایئر پورٹس تاحال بند

    جنگ بندی کے باوجود 24 بھارتی ایئر پورٹس تاحال بند

    پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے باوجود بھارتی ائیرپورٹس پر صورتحال سنجیدہ ہے، جہاں اب بھی 24 ائیرپورٹس کے فلائٹ آپریشنز بند ہیں۔ آج تک 444 پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق، جنگ بندی کے اعلان کے باوجود امرتسر، سرینگر، جموں، لداخ، دھرم شالا، شملہ، آدم پور، اور چندی گڑھ جیسے اہم بھارتی شہروں میں فلائٹ آپریشنز بدستور معطل ہیں۔ ان ائیرپورٹس سے آج بھی تمام پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔سرینگر ایئرپورٹ سے گزشتہ سات دنوں سے روزانہ 65 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ لداخ کے لیہ کوشک ایئرپورٹ سے بھی آج تمام 30 پروازیں منسوخ ہیں، اور جموں ایئرپورٹ پر بھی 30 پروازیں معطل ہو چکی ہیں۔ مزید برآں، دھرمشالہ کی 14 پروازیں، چندی گڑھ کی 84 پروازیں، جودھ پور ایئرپورٹ کی 20 پروازیں اور راجکوٹ ہیراسر ایئرپورٹ کی 20 پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں۔گجرات کے بھوج ایئرپورٹ سے بھی 10 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ، بھارت کے متعدد دوسرے ائیرپورٹس پر بھی فلائٹ آپریشنز غیر فعال ہیں اور ان ایئرپورٹس سے آج کی شیڈول فلائٹس معطل کردی گئی ہیں۔

    یہ صورتحال بھارت کے خلاف پاکستان کی کامیاب فوجی کارروائی کے بعد پیدا ہوئی، جب پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے جارحیت کا مظاہرہ کیا گیا تھا۔ پاکستان نے بھرپور جواب دیتے ہوئے آپریشن "بُنْيَان مَّرْصُوْص” (آہنی دیوار) کے تحت بھارت میں 10 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا تھا۔پاکستانی فوج نے اپنی محدود فوجی صلاحیتوں کا استعمال کیا تھا اور مزید طاقتور صلاحیتیں محفوظ رکھی ہیں۔ پاکستان نے بھارت کے ایئر بیسز اور فوجی فیلڈز کو تباہ کیا، جن میں آدم پور، ادھم پور، بٹھنڈا، سورت گڑھ، مامون، اکھنور، جموں، سرسہ اور برنالہ کے اہم ایئر بیس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، بھارتی اڑی فیلڈ سپلائی ڈپو، سرسہ اور ہلواڑا ایئر فیلڈز بھی تباہ کر دی گئیں۔پاکستان نے اپنے جوابی حملے میں جدید ترین 1 میزائل سسٹم استعمال کیا، جس کے ذریعے متعدد بھارتی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ آدم پور میں پاک فوج نے جے ایف 17 تھنڈر طیارے سے بھارتی ایئر بیس پر ہائپر سونک میزائل داغا، جس کے نتیجے میں 1.5 ارب ڈالر مالیت کا بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس 400 تباہ ہوگیا۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ شدت اختیار کرتی صورتحال اس وقت کم ہوئی جب امریکی صدر نے دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں کیں۔ ان کی مداخلت کے بعد، دو دن قبل دونوں ممالک کی جانب سے جنگ بندی کا اعلان کیا گیا۔اس تمام صورتحال سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود کئی اہم بھارتی ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشنز کی معطلی اور پروازوں کی منسوخی نے بھارت کے فضائی آپریشن کو شدید متاثر کیا ہے، اور جنگ بندی کے بعد بھی کشیدگی کا ماحول برقرار ہے۔

  • پاکستانی فوج نے غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا،بھارت "وڑ گیا،امریکی جریدہ

    پاکستانی فوج نے غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا،بھارت "وڑ گیا،امریکی جریدہ

    بھارت، پاکستانی فضائیہ کے ساتھ ٹکراؤ میں خود کو برتر نہ سمجھے، پاکستان ائیرفورس نے پوری دنیا کو پیغام پہنچا دیا ہے۔

    نیشنل انٹریسٹ کے مطابق جنگیں فریقین کے غرور اور لاعلمی سے جنم لیتی ہیں، بھارت نے پہلگام حملے کے شواہد دینے کے بجائے پاکستان پر حملہ کیا، عام تاثر تھا کہ بھارت کو پاکستان پر برتری حاصل ہے مگر پاکستان نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا،امریکی جریدے نے لکھا کہ بھارت کو نیوکلئیر کمانڈ اور کنٹرول سسٹم میں پاکستان سے بہتر تصور کیا جاتا رہا مگر پاکستان فوج نے غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، بھارت کے پاس یورپی اور روسی ساختہ جدید ہتھیاروں کا امتزاج ہے جبکہ پاکستان کو چین اور ترکی مدد حاصل رہی،نیشنل انٹریسٹ کے مطابق پاکستان ائیرفورس نے ابتدائی بھارتی فضائی حملوں کو روک کر غیرمعمولی دفاع صلاحیت ثابت کی، پاکستان نے آپریشن کے آغاز میں ہی بھارتی فضائیہ کے 5 جنگی طیارے مار گرائے،امریکی جریدے نے لکھا کہ بھارتی پائلٹس میں مناسب فلائٹ ٹریننگ کی شدید کمی ہے، بھارتی ائیرفورس کی غیر معیاری ٹریننگ نے بھارتی جنگی صلاحیت کو متاثر کیا اوربھارت کے جدید ترین رافیل طیاروں کا نقصان، نئی دہلی کی ساکھ کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔

    نیشنل انٹریسٹ کے مطابق پاکستان فضائیہ کی برتری کی بڑی وجہ پاک فضائیہ کے پائلٹس کی بہتر تربیت اور جنگی تجربہ ہے، پاکستانی پائلٹس افغانستان کے ساتھ سرحدی علاقے میں مسلسل انسداد دہشت گردی آپریشنز کرتے رہے ہیں،امریکی جریدے نے تجزیہ کیا کہ بھارتی خارجہ پالیسی نے اسے عالمی حمایت سے محروم کر رکھا ہے، روس، بھارت کا دیرینہ اتحادی ہے مگر وہ بھی اس تنازعے پر خاموش رہا۔

    دفاع ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی دفاعی طاقت اور عسکری حکمت عملی نے بھارت کے غرور کو خاک میں ملا دیا، دشمن کو سبق سکھانا پاک فوج خوب جانتی ہے، اور حالیہ فتح اس کی روشن مثال ہے.

  • جنگ بندی کا اعلان کرنے پر بھارتی سیکرٹری خارجہ کو بھارتیوں نے غدار قرار دے دیا

    جنگ بندی کا اعلان کرنے پر بھارتی سیکرٹری خارجہ کو بھارتیوں نے غدار قرار دے دیا

    پاکستان سے جنگ بندی کا اعلان کرنے کے بعد بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری کو انتہاپسند حلقوں کی جانب سے غدار قرار دے دیا گیا ہے۔ جنگ کی حمایت کرنے والے گروپوں نے وکرم مسری کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ان کے خلاف شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق، جنگ بندی کے اعلان کے بعد وکرم مسری اور ان کے اہل خانہ کو دھمکی آمیز پیغامات اور سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہو رہا ہے۔ اس دباؤ کے نتیجے میں وکرم مسری نے اپنی سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو لاک کر دیا ہے تاکہ ان کے اہل خانہ کو مزید تکلیف کا سامنا نہ ہو۔پاکستان سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد بھارت میں بعض حلقوں کی جانب سے وکرم مسری پر اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، اور انہیں غدار قرار دیا گیا۔ تاہم، بھارتی سیاستدانوں، غیر ملکی سفارت کاروں اور بھارتی ایڈمنسٹریٹو سروس ایسوسی ایشن نے وکرم مسری کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا

    بھارتی ایڈمنسٹریٹو سروس ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں کہا کہ سول سرونٹس کو اپنے فرادی اور پیشہ ورانہ اصولوں کے تحت فیصلے کرنے کی آزادی ہونی چاہیے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ وکرم مسری اور ان کے اہل خانہ کی حفاظت کو یقینی بنائے تاکہ وہ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں مکمل طور پر آزاد ہوں۔

    مجموعی طور پر یہ صورتحال اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ جنگ بندی کے اعلان کے باوجود انتہاپسند گروپوں کی جانب سے اس پر مخالفت اور پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے خلاف شدید ردعمل کا سامنا بھارت میں ہو رہا ہے۔

  • پاک بھارت کشیدگی،بھارت کو اربوں ڈالر کا نقصان،بھارتی معیشت تباہ

    پاک بھارت کشیدگی،بھارت کو اربوں ڈالر کا نقصان،بھارتی معیشت تباہ

    بھارت کو جاری علاقائی کشیدگی اور عسکری ناکامیوں کے باعث اب تک کا سب سے بڑا معاشی دھچکا لگا ہے۔ مختلف مالیاتی اور دفاعی ذرائع کے مطابق بھارت کو اب تک تقریباً 234.31 ارب امریکی ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے، جبکہ ماہرین کے مطابق مکمل تخمینہ لگائے جانے کے بعد یہ نقصان کھربوں ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔

    پاکستانی فضائیہ نے آپریشن "بنیان اُلمرصوص” کے تحت بھارت کے آدمپور میں نصب S-400 ایئر ڈیفنس سسٹم کو کامیابی سے تباہ کیا۔ روسی ساختہ یہ نظام بھارت کا اہم ترین دفاعی اثاثہ تھا، جس کی مالیت 1.5 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔اسی دوران پاکستان نے پانچ بھارتی جنگی طیارے بھی مار گرائے، جن میں تین رافیل (Rafale)، ایک SU-30MKI اور ایک MiG-29 شامل ہیں۔ ان طیاروں کی مجموعی مالیت 956 ملین ڈالر ہے۔پاکستانی دفاعی نظام نے بھارتی افواج کے استعمال کردہ 77 ڈرونز کو بھی مار گرایا، جن میں Harop اور Harpy ماڈلز شامل تھے۔ ہر ڈرون کی اوسط قیمت $700,000 ہے، جس سے بھارت کو 54.18 ملین ڈالر کا مزید نقصان پہنچا۔ بین الاقوامی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق بھارتی اسٹاک مارکیٹ دو دن مسلسل گراوٹ کا شکار رہی، جس کے نتیجے میں 83 ارب ڈالر کی مارکیٹ ویلیو ختم ہو گئی۔ جمعہ کے روز صرف ابتدائی لمحات میں ہی بھارتی سرمایہ کاروں کو 3.5 لاکھ کروڑ روپے (تقریباً 40.75 ارب ڈالر) کا نقصان ہوا۔ ہفتہ بھر کی مجموعی کمی 108 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔

    بھارتی روپے کی قیمت میں بھی زبردست گراوٹ دیکھی گئی، جو 84.83 سے گر کر 85.71 ہو گئی۔ 1.04 فیصد کی یہ کمی گزشتہ دو سالوں میں سب سے بڑی یومیہ کمی قرار دی جا رہی ہے۔پاکستان کی جانب سے فضائی حدود کی بندش کے بعد بھارتی ایئر لائنز کو ہر ہفتے تقریباً 77 کروڑ روپے (9.11 ملین ڈالر) کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ مہینے بھر کا اثر 306 کروڑ روپے (36.20 ملین ڈالر) تک پہنچ چکا ہے۔اب تک 32 بھارتی ہوائی اڈے بند کیے جا چکے ہیں، جس کے نتیجے میں 400 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔ یومیہ 30 کروڑ روپے (3.49 ملین ڈالر) کا نقصان بھارتی ہوابازی کو ہو رہا ہے۔

    ائیر لائنز اور ہوٹل انڈسٹری متاثر رہی ، رپورٹ کے مطابق IndiGo کو یومیہ 7 کروڑ روپے (0.82 ملین ڈالر) کا نقصان ہوا، ایئر انڈیا کو 5 کروڑ روپے (0.58 ملین ڈالر) کا نقصان ہوا،سپائس جیٹ کو 1.5 کروڑ روپے (0.17 ملین ڈالر) کا نقصان ہوا،ہوٹل انڈسٹری بھی بُری طرح متاثر ہے، جہاں Indian Hotels Co. کو یومیہ 1 سے 1.5 کروڑ روپے جبکہ Ventive Hospitality کو 5 کروڑ روپے (0.58 ملین ڈالر) کا نقصان ہو رہا ہے۔

    چھ ارب ڈالر سے زائد مالیت کی انڈین پریمیئر لیگ (IPL) کی معطلی نے میڈیا انڈسٹری کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ ماہرین کے مطابق براڈکاسٹنگ ریونیو میں 30 سے 40 فیصد کمی متوقع ہے۔ایک بڑے سائبر حملے نے بھارت کے 70 فیصد پاور گرڈ کو مفلوج کر دیا ہے، جس کے اثرات توانائی، ٹیلی کام، دفاع اور سرکاری ویب سائٹس تک پھیل چکے ہیں۔ بی جے پی کی ویب سائٹ سمیت کئی اہم پورٹلز بھی بند ہو چکے ہیں۔ اس حملے سے بھارت کو لاکھوں ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔موڈی کی تازہ رپورٹ کے مطابق بھارت کی سالانہ معاشی ترقی کی شرح 6.5 فیصد تک گر گئی ہے، جو گزشتہ چار سال کی کم ترین سطح ہے۔ دفاعی اخراجات میں اضافے کے باعث بھارت کی مالی صحت مزید دباؤ کا شکار ہو چکی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی اسٹریٹجک حکمت عملی اس کے اپنے لیے زخم بن چکی ہے۔ یہ نقصان صرف مالی نہیں بلکہ اعتبار، استحکام اور عوامی اعتماد کے ضیاع کا بھی باعث ہے۔ ان زخموں کا مندمل ہونا برسوں یا دہائیوں تک ممکن نہیں۔

  • تمام ڈرون گرائے جا چکے،جھوٹے پیغامات ،تصاویر پھیلائی جا رہی ہیں، ڈی سی بہاولپور

    تمام ڈرون گرائے جا چکے،جھوٹے پیغامات ،تصاویر پھیلائی جا رہی ہیں، ڈی سی بہاولپور

    بہاولپور،ایک بار پھر شہر میں ڈرونز حملے ہوئے ہیں

    ڈرونز کی تعداد 6 سے 8 تھی،ڈیفنس سسٹم نے فضا میں ہی ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا ،ڈرونز کو مار گرانے کے دھماکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،حکام کا کہنا ہے کہ تمام ڈرونز کو فضا میں ہی مار گرایا ہے کوئی نقصان نہیں ہوا، ڈرونز کے ملبے کی تلاش جارہی ہے،

    دوسری جانب ڈی سی بہاولپور کا کہنا ہے کہ بہاولپور میں آگ اور لوگوں کے زخمی ہونےکی خبریں جھوٹی ہیں۔ لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کرنے کے لیے جھوٹے پیغامات اور تصاویر پھیلائی جا رہے۔ حالات مکمل پر پرامن ہیں۔تمام ڈرون گرائے جا چکے۔ پاک فوج اور انتظامیہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہیں۔

  • آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی،عوام کی افواج سے یکجہتی، مٹھائیاں‌تقسیم

    آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی،عوام کی افواج سے یکجہتی، مٹھائیاں‌تقسیم

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کی کامیابی پر ملک بھر میں یومِ فتح منایا گیا۔ لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولنگر، پشاور، گجرات، سرگودھا، مظفرگڑھ ،ننکانہ صاحب سمیت متعدد شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں جن میں شہریوں، وکلا، ڈاکٹرز، بچوں، اور سول سوسائٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    ریلیوں میں شرکاء نے پاکستانی پرچم تھامے "پاکستان زندہ باد” اور "افواج پاکستان پائندہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ پشاور، ملتان اور لاہور سمیت کئی شہروں میں عوام نے خوشی کے اظہار کے طور پر مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔قاری محمد یعقوب شیخ، چوہدری محمد سرور، شیخ فیاض احمد، مزمل اقبال ہاشمی، حافظ ابوالحسن اور احسن تارڑ سمیت مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے مختلف شہروں میں ریلیوں سے خطاب کیا۔ قاری محمد یعقوب شیخ کا کہنا تھا کہ بھارتی جنگی جنون کا افواج پاکستان نے چند گھنٹوں میں بھرپور اور منہ توڑ جواب دے کر دشمن کو دنیا کے سامنے رسوا کر دیا ہے۔ دہلی دہلا، راجھستان اور گجرات میں جوابی کارروائی نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا۔

    لاہور میں مزمل اقبال ہاشمی نے مال روڈ پر یوم فتح کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بھارت کو دن کے اجالے میں جواب دیا، اور اگر دشمن نے دوبارہ ایسی حرکت کی، تو دوگنا جواب دیں گے،فیصل آباد میں ضلع کونسل چوک سے گھنٹہ گھر تک نکالی گئی ریلی کی قیادت شیخ فیاض احمد اور محمد احسن تارڑ نے کی۔ گھنٹہ گھر پر افواج کی کامیابی کی خوشی میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔ملتان میں یومِ فتح ریلی پریس کلب کے باہر نکالی گئی جبکہ حافظ آباد میں جناح چوک سے فوارہ چوک تک شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تحصیل شاہ کوٹ مین بازار ضلع ننکانہ صاحب میں پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ثاقب مجید نے کی، دیگر شہروں میں بھی عوام نے قومی جوش و جذبے کے ساتھ افواجِ پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔

  • بھارت کی ایل اوسی پر بلا اشتعال فائرنگ،پاکستان کا بھر پور جواب

    بھارت کی ایل اوسی پر بلا اشتعال فائرنگ،پاکستان کا بھر پور جواب

    بھارت باز نہ آیا،ایل او سی پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ جاری ہے، پاکستانی فورسز بھارت کو منہ توڑ‌جواب دے رہی ہیں.

    بھارت کی جانب سے چند گھنٹوں بعد ہی سیز فائر معائدے کی خلاف ورزی، ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی بھمبر،برنالہ، کوٹ جیمل اور چھمب سیکٹر میں سیز فائر کے بعد بھی بھاری ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ جاری ہے،
    ایل او سی بھمبر میں فاٸرنگ ہو رہی ہیں،جس وجہ سے نیلم،مظفرآباد اور باغ میں انتظامیہ نے الرٹ جاری کیا ہے۔

    بارڈر ایریا سے ملحقہ تمام احباب سے گزارش ہے کہ سیز فائر کا سن کر واپس اپنے گھروں کی طرف نہ لوٹیں، سیز فائر انٹرنیشنل بارڈر پر ہوا ہے ایل او سی پر نہیں۔ بھارت اور پاکستان کے مابین ابھی بھی کشمیر کی ایل او سی سرحد پر کئی سارے سیکٹرز پر شدید بمباری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پاکستانی فوج بھارت کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے، پاکستانی فوج نے بھارتی دو چیک پوسٹوں پر بھی قبضہ کر لیا ہے

    ایل او سی پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ ایک معمول کی بات ہے،سیکورٹی ذرائع
    سیکورٹی ذرائع کے مطابق ورکنگ باؤنڈری اور ایل او سی پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ ایک معمول کی بات ہے اور اسے جنگ بندی کی خلاف ورزی میں شمار نہیں کیا جاتا کیونکہ جنگ بندی کا مقصد بڑے ہتھیاروں کی فائرنگ کو روکنا ہے۔

  • سیز فائر  پر بھارتی میڈیا ہمیشہ کی طرح حقائق سے ہٹ کر جھوٹ بولنے لگا

    سیز فائر پر بھارتی میڈیا ہمیشہ کی طرح حقائق سے ہٹ کر جھوٹ بولنے لگا

    سیز فائر پر بھارتی میڈیا ہمیشہ کی طرح حقائق سے ہٹ کر جھوٹ بولنے لگا

    اس جنگ بندی کے لیے کوئی پیشگی شرائط طے نہیں کی گئی،سیز فائر امریکہ کی ثالثی میں ہوا، پاکستان نے ہمیشہ تمام ڈومینز میں آخر تک پاک- بھارت اسٹینڈ آف میں بالا دستی برقرار رکھی،امریکی ثالثی میں ہندوستان کی طرف سے درخواست پر ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا،انڈین آرمی کی سپوکس پرسن کرنل صوفیہ قریشی نے آج خود پاکستان کے جوابی رد عمل کے بعدہونے والی پریس کانفرنس میں کہا، “بھارت مزید تناؤ نہیں چاہتا بشرط کے پاکستان بھی ایسا کرے”

    بھارتی فضائیہ کی سپوکس پرسن وِنگ کمانڈر ویومیکا سنگھ نے اِسی پریس کانفرنس میں کہا،

    “Indian Armed Forces reiterate their commitment to non escalation provided it is reciprocated by the Pakistan Military”

    یہ بات پھر ثابت ہے کہ شکست کے بعد حقائق سے عاری جھوٹ اور من گھڑت بیانیہ بنانا بھارت کا اب بد نام زمانہ وطیرا بن چکا ہے

  • پاکستان نےٹھکائی کی تو مودی نے امریکہ سے بھیک مانگی،پاکستانیو فتح مبارک ہو،مبشر لقمان

    پاکستان نےٹھکائی کی تو مودی نے امریکہ سے بھیک مانگی،پاکستانیو فتح مبارک ہو،مبشر لقمان

    پاکستان کے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو مبارک ہو، بھارت نے جنگ بندی کی درخواست کی اور امریکہ سے پاکستان کو روکنے کی اپیل کی کیونکہ بھارت مزید مار برداشت نہیں کر سکا۔ شرمناک ہے کہ مودی نے پہلگام میں بے گناہ لوگوں کو قتل کرایا اور ایک جھوٹا آپریشن کر کے بھارت کو شرمندہ اور رسوا کر دیا۔”

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مبشر لقمان نے مودی سرکار پر شدید تنقید کی اور کہا کہ پاکستان کے منہ توڑ جواب کے بعد بھارت مزید حملے برداشت نہیں کر سکتا تھا اس لئے بھارت کو جنگ بندی کی بھیک مانگنی پڑی،بھارت نے امریکہ کے سامنے دہائیاں‌دیں کہ ہمیں پاکستان سے بچایا جائے،مودی حکومت کی جانب سے پہلگام میں بے گناہ کشمیریوں کی ہلاکت مودی سرکار کا ڈرامہ تھا یہ عمل بھارت کے لیے شرمندگی کا باعث بنا۔پہلگام ڈرامہ بھارتی حکومت کی جانب سے اپنے داخلی بحرانوں سے توجہ ہٹانے کے لیے کیا گیا ایک ناپاک منصوبہ تھا۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان جنگ جیت چکا،پاکستان فاتح ٹھہرا،بھارت کا جنگی جنون پاکستانیوں نے خاک میں ملا دیا،مودی رافیل کے بل پر اکڑتا تھا رافیل نے مودی کو دنیا کے سامنے شرمندہ کر دیا، یہ وقت پاکستان کے لیے خوشی کا ہے اور ہمیں اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

  • آپریشن بنیان مرصوص دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب ہے، ملی لیبر فیڈریشن

    آپریشن بنیان مرصوص دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب ہے، ملی لیبر فیڈریشن

    بھارت کو منہ کی کھانی پڑی، پاکستانی قوم کے حوصلے بلند ہیں، رانا جبران
    لاہور () پاکستان ملی لیبر فیڈریشن نے آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر پاک فضائیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ملی لیبر فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری رانا جبران نے کہا ہے کہ پاکستانی افواج وطن عزیز کے چپے چپے کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور اہلیت رکھتی ہیں۔ پاک فضائیہ نے بھارتی فضائی تنصیبات پر کامیاب حملے کر کے دشمن کے دانت کھٹے کر دیے ہیں، جو نہ صرف عسکری کامیابی ہے بلکہ پوری قوم کے حوصلے کی علامت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملی لیبر فیڈریشن لاہور کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں لاہور کے چیئرمین میاں ریاض، صدرچوہدری ابوہریرہ، جنرل سیکرٹری محبوب عالم سندھوو دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کا محنت کش طبقہ، سرکاری اور نیم سرکاری ملازمین وطن کے دفاع کے جذبے سے سرشار ہیں اور مادرِ وطن کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری پاکستانی قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک کے دفاع اور سلامتی کے لیے ہر محاذ پر متحد ہے۔ قوم کے حوصلے بلند اور ارادے مضبوط ہیں، اور پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔